اگست ۱۹۰۰ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انسان اپنی کورانہ عقل پر عمل کر لیتا ہے۔ پس آخرت کا جہنم بھی ہوگا اور دنیا کے جہنم سے بھی مخلصی اور
رہائی نہ ہوگی کیونکہ دنیا کا جہنم تو اس جہنم کے لئے بطور دلیل اور ثبوت کے ہے۔'
نااہل پلید لوگ سچی اور حق و حکمت کی بات سن ہی نہیں سکتے اور جب کبھی کوئی
وعظ کا منصب بات معرفت اور حکمت کی ان کے سامنے پیش کی جاوے تو وہ اس پر تو جہ ہیں
کرتے بلکہ لا پروائی سے ٹال دیتے ہیں۔
اس میں شک نہیں کہ وہ لوگ جو حق کہیں وہ بھی تھوڑے ہیں ۔ محض اللہ تعالیٰ کے لئے کسی کو حق
کہنے والے لوگوں کی تعداد بہت ہی کم ہے۔ گویا ہے ہی نہیں ۔ علی العموم واعظ وعظ کہتے ہیں لیکن ان
کی اصل غرض اور مقصود صرف یہ ہوتا ہے کہ لوگوں سے کچھ وصول کریں اور دنیا کماویں۔ یہ غرض جب
اس کی باتوں کے ساتھ ملتی ہے تو حقانیت اور للہیت کو اپنی تاریکی میں چھپا لیتی ہے اور وہ لذت اور
معرفت کی خوشبو جو کلام الہی کے سننے سے دل و دماغ میں پہنچتی اور روح کو معطر کر دیتی ہے۔ وہ خود غرضی
اور دنیا پرستی کے تعفن میں دب کر رہ جاتی ہے اور اسی مجلس وعظ میں اکثر لوگ کہہ اٹھتے ہیں ۔ میاں
یہ ساری باتیں ٹکڑا کمانے کی ہیں۔
اس میں شک نہیں کہ اکثر لوگوں نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ذریعہ معاش قرار دے لیا
ہے لیکن ہر ایک ایسا نہیں ہے۔
ایسے پاک دل انسان بھی ہوتے ہیں جو صرف اس لیے خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی
باتیں لوگوں تک پہنچاتے ہیں کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لئے وہ مامور ہیں اور اس کو فرض
سمجھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس طرح پر اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کریں ۔ وعظ کا منصب ایک اعلیٰ
درجہ کا منصب ہے۔ اور وہ گویا شان نبوت اپنے اندر رکھتا ہے۔ بشر طیکہ خدا ترسی کو کام میں
لا یا جاوے۔
وعظ کہنے والا اپنے اندر خاص قسم کی اصلاح کا موقع پالیتا ہے کیونکہ لوگوں کے سامنے یہ ضروری
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۳ مورخه ۱۶ استمبر ۱۹۰۰ صفحه ۷،۶
ہوتا ہے کہ کم از کم اپنے عمل سے بھی ان باتوں کو کر کے دکھاوے جو وہ کہتا ہے۔
بہر حال اگر ایک آدمی اپنی ہی غرض و منشا کے لئے کوئی بھلی بات کہے تو اس سے یہ لازم نہیں آتا
کہ اس سے اس لئے اعراض کیا جاوے کہ وہ اپنی کسی ذاتی غرض کی بنا پر کہہ رہا ہے۔ وہ بات جو کہتا
ہے وہ تو بجائے خود ایک عمدہ بات ہے۔ نیک دل انسان کو لازم ہے کہ وہ اس بات پر غور کرے جو وہ
کہہ رہا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ ان اغراض و مقاصد پر بحث کرتا رہے جن کو ملحوظ رکھ کر وعظ کہہ رہا ہے۔
سعدی نے کیا خوب کہا ہے۔
مرد باید که گیرد اندر گوش
گر نوشت است پند بر دیوار
قائل کی بجائے قول کی طرف دیکھو یہ بالکل سچی بات ہے کہ قول کی طرف دیکھو۔
قائل کی طرف مت خیال کرو۔ اس طرح پر انسان
سچائی کے لینے سے محروم رہ سکتا ہے اور اندر ہی اندر ایک عجب و نخوت کا بیج پرورش پا جاتا ہے کیونکہ
یہ اگر صرف سچائی اور صداقت کا طالب ہے تو پھر دوسروں کی عیب شماری سے اس کو کیا غرض ۔
واعظ اپنے ۔ لئے کوئی ایک بات نکال لے مگر تم کو اس سے کیا غرض ۔ تمہارا مقصود اصلی تو طلب حق
ہے۔ اس میں شک نہیں کہ یہ لوگ بے موقع ، بے محل ، بے ربط بات شروع کر دیتے ہیں اور پند و نصیحت
کرتے وقت امور مقتضائے وقت کا ذکر نہیں کرتے اور نہ ان امراض کا لحاظ رکھتے ہیں جن میں مخاطب
مبتلا ہوتے ہیں بلکہ اپنے سوال کو ہی مختلف پیرایوں میں بیان کرتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز بیان کو اگر غور سے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ک طرز بیان دیکھے تو ان کو دعا کنے کا بھی ڈھنگ آجاتا۔ ایک بیان
دیکھتے تو ان وعظ
۔
شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا ہے اور پوچھتا ہے کہ سب سے بہتر نیکی کون سی ہے۔
آپ اس کو جواب دیتے ہیں کہ سخاوت ۔ دوسرا آکر یہی سوال کرتا ہے تو اس کو جواب ملتا ہے۔ ماں باپ
کی خدمت ۔ تیسرا آتا ہے۔ اس کو جواب کچھ اور ملتا ہے ۔ سوال ایک ہی ہوتا ہے۔ جواب مختلف ۔
اکثر لوگوں نے یہاں پہنچ کر ٹھو کر کھائی ہے اور عیسائیوں نے بھی ایسی حدیثوں پر بڑے بڑے اعتراض
کیے ہیں مگر احمقوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مفید اور مبارک طرز جواب طرز جواب پر غور نہیں کی۔
اس میں ستر یہی تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جس قسم کا مریض آتا تھا اس کے
حسب حال نسخہ شفا بتلا دیتے تھے۔ جس میں مثلاً بخل کی عادت تھی اس کے لئے بہترین نیکی یہی ہو سکتی
تھی کہ اس کو ترک کرے۔ جو ماں باپ کی خدمت نہیں کرتا تھا بلکہ ان سے سختی کے ساتھ پیش آتا تھا
اس کو اسی قسم کی تعلیم کی ضرورت تھی کہ وہ ماں باپ کی خدمت کرے۔
جماعت کو نصیحت طبیب کے لئے جیسا ضروری ہے کہ تشخیص عمدہ طور پر کرے اس طرح پر
واعظ کے منصب کا یہ فرض ہے کہ وعظ و پند سے پہلے ان لوگوں کے امراض
کو مد نظر رکھے جن میں وہ مبتلا ہیں ۔ مگر مشکل تو یہی ہے کہ یہ فراست اور یہ معرفت حقانی واعظ کے سوا
دوسرے کو ملتی ہی کم ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں باوصفیکہ سینکڑوں، ہزاروں واعظ پھرتے ہیں لیکن
عملی حالت ملک کی دن بدن پستی کی طرف جارہی ہے۔ ہر قسم کی اعتقادی، ایمانی ، اخلاقی غلطیاں
اور کمزوریاں اپنا اثر کرتی جاتی ہیں۔ یہ اس لئے کہ وعظوں میں حقانیت نہیں ، روح نہیں ۔ یہ سب
کچھ ہے مگر میں اس وقت اپنے دوستوں کو پھر یہی بتلانا چاہتا ہوں کہ چونکہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے
فضل سے اپنے دلوں میں طلب حق کی پیاس کو محسوس کیا ہے وہ راستی اور صداقت کے لینے میں
مضائقہ نہ کریں ۔ گو واعظ مختلف رنگوں اور پیرایوں میں اپنا سوال ہی پیش کرے مگر تم کو نہیں چاہیے
کہ صرف اس ایک وجہ سے اصل حکمت کو چھوڑ دو کیونکہ وہ جو اُن کے سوال کو سن کر ان کو حقارت کی نگاہ
سے دیکھتا ہے وہ بھی تو غلطی پر ہے۔ کیا کسی لعل اور گوہر نایاب کو محض اس لیے پھینک دیا جا سکتا ہے کہ
وہ کسی بد بودار اور میلی کچیلی ٹلی ( دیجی کپڑے کی ) میں بندھا ہوا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ اس کے سوا اگر واعظ
سوال کرتا ہے تو کیا تمہیں خبر نہیں کہ تمہیں تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وَ أَمَّا السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرُ ( الضحى : 11)
اور سائل خواہ گھوڑے پر ہی سوار ہو کر آیا ہے پھر بھی واجب نہیں کہ اس کو رد کیا جاوے۔ تیرے لیے
یہ حکم ہے کہ تو اس کو جھڑک نہیں ۔ ہاں خدا نے اس کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ سوال نہ کرے۔ وہ اپنی
خلاف ورزی کی خود سزا پالے گا لیکن تمہیں یہ مناسب نہیں کہ تم خدا تعالیٰ کے ایک واجب العزت حکم
کی نافرمانی کرو۔ غرض اس کو کچھ دے دینا چاہیے اگر پاس ہو اور اگر پاس کچھ نہیں تو نرم الفاظ سے
اس کو سمجھا دو۔
بدظنی فساد اس سے شروع ہوتا ہے کہ انسان ظنون فاسدہ اور شکوک سے کام لینا شروع کرے۔
اگر نیک ظن کرے تو پھر کچھ دینے کی توفیق بھی مل جاتی ہے۔ جب پہلی ہی منزل پر خطا کی
تو پھر منزل مقصود پر پہنچنا مشکل ہے۔ بدظنی بہت بری چیز ہے۔ انسان کو بہت سی نیکیوں سے محروم کر دیتی
ہے اور پھر بڑھتے بڑھتے یہاں تک نوبت پہنچ جاتی ہے کہ انسان خدا پر بدظنی شروع کر دیتا ہے۔
اگر بدظنی کا مرض نہ بڑھ گیا ہوتا تو بتلاؤ کہ ان مولویوں کو جنہوں نے میری تکفیر اور ایذاد ہی میں
کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا اور کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی کون سی وجوہ کفر کی اور میری تکذیب کی نظر آئی
تھی۔ میں نے پکار پکار کر اور خدا تعالیٰ کی قسمیں کھا کھا کر کہا کہ میں مسلمان ہوں۔ قرآن کریم کو
خاتم الکتب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء مانتا ہوں اور اسلام کو ایک زندہ مذہب اور حقیقی
نجات کا ذریعہ قرار دیتا ہوں ۔ خدا تعالیٰ کی مقادیر اور قیامت کے دن پر ایمان لاتا ہوں ۔ اسی قبلہ کی
طرف منہ کر کے نماز پڑھتا ہوں ۔ اتنی ہی نمازیں پڑھتا ہوں ۔ رمضان کے پورے روزے رکھتا
ہوں ۔ پھر وہ کون سی نرالی بات تھی جو انہوں نے میرے کفر کے لئے ضروری سمجھی ۔ صریح ظلم ہے ۔ وہ
اپنے گندے اعمال اور زندگی کو نہیں دیکھتے۔ وہ زمین اور آسمان پر غور اور تدبر کر کے یہ نہیں سمجھ سکتے کہ
ان مصنوعات کا خالق ہے۔ لیکھرام کے نشان سے مولویوں نے کیا فائدہ اٹھایا ؟
آتھم کا نشان
پھر آتھم کی پیش گوئی سے کیا فائدہ حاصل کیا۔ اللہ اللہ کیسی صاف نکلی بلکہ اس کو
مشکوک کرنے کی سعی کی حالانکہ اس میں اگر کوئی الزام باقی ہے تو آتھم پر جس
نے اپنی خاموشی اور ہمارے مطالبات کے جواب نہ دینے سے اس کی سچائی پر مہر کر دی جبکہ اس
میں صریح شرط موجود تھی ۔ پھر ایک قانونی طبیعت کا آدمی بھی اس کے دو ہی معنی کرے گا۔ ایک یہ کہ
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۴ مورخه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۰ صفحه ۵،۴
اگر شرط کی رعایت کرے تو بیچ رہے۔ ورنہ مر جاوے۔
پھر بچ جانے کی صورت میں مومن کو چاہیے تھا کہ وہ اس امر کو تنقیح طلب قرار دیتا کہ آیا اس نے
رعایت کی یا نہیں؟
یا د رکھو یہاں تو صریح اور صاف شرط موجود تھی کہ بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے لیکن بعض
انداری پیش گوئیاں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ بظاہر ان میں کوئی شرط نہیں ہوتی اور حقیقت میں وہ مشروط
ہوتی ہیں۔ یونس نبی کا قصہ صاف موجود ہے۔ تفسیروں میں دیکھ لو کیا لکھا ہوا ہے؟ با وصفیکہ ایک ایسی
نظیر قرآن شریف اور تمام کتب سابقہ میں موجود ہے لیکن ہمارے معاملہ میں اسی بدظنی کی وجہ سے
اللہ تعالیٰ کے ایک مقررہ قانون کی بھی پروا نہیں کرتے حالانکہ اس میں صریح شرط موجود ہے۔ اور
اس کا زندہ رہنا اور بچ جانا اس امر کی دلیل ہے کہ اس نے اس شرط سے فائدہ اٹھا یا مگر اس شرط سے
فائدہ اٹھانے کے ہمارے پاس تو اس سے بھی بڑھ کر دلائل ہیں جو ایک موٹی عقل کا آدمی بھی سمجھ سکتا
ہے۔ ہماری طرف سے متواتر اشتہار پر اشتہار جاری ہوئے اور اس کو دعوت کی گئی کہ تم قسم کھاؤ اور اگر
جھوٹی قسم کی پاداش میں ایک سال کے اندر ہلاک نہ ہو جاؤ تو میں اپنے آپ کو جھوٹا قرار دوں گا۔ اور
اس قسم کے لئے چار ہزار روپے تک انعام بھی دینا چاہا اور یہ بھی ثابت کر کے دکھلا دیا کہ بائیبل سے
ایسی قسم کا کھانا گناہ نہیں بلکہ انکار کرنا گناہ ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ اگر ہم جھوٹے ہیں تو ہم پر نالش کرو۔
پادریوں نے بھی اس کو اکسایا اور ترغیب دی کہ تم نالش کرو لیکن اس قدر کوششوں پر بھی وہ میدان میں
نہ آیا اور اپنی خاموشی اور اسلام پر نکتہ چینی اور اس کے خلاف تحریروں کی اشاعت سے رک کر اس نے
بتلا دیا کہ حقیقت میں پیش گوئی کے موافق اس نے شرط سے فائدہ اٹھایا۔
پیش گوئی میں شرط کا موجود ہونا خود ایک پیش گوئی ہے۔ اگر اس نے شرط سے فائدہ نہیں اٹھانا تھا
تو اس کو مشروط کرنے کے معنی ہی کیا ہوئے۔
اب ایک متدین اور خدا ترس کو چاہیے کہ سوچے کہ آیا آتھم نے رجوع الی الحق کی شرط سے فائدہ
اٹھایا ہے یا نہیں اور قسم کھانا اگر خلاف شرع تھا تو کلارک اور پریم داس وغیرہ عیسائیوں نے قسم کھائی تھی
یا نہیں۔ علاوہ ازیں ہم نے تو ثابت کر کے دکھا دیا تھا کہ فیصلہ صحیحہ کے لئے قسم کھانا عیسائی پر واجب ہے۔
غرض یہ پیش گوئی مشروط تھی۔ وہ سراسیمہ رہا۔ شہر بہ شہر پھرتا رہا۔ اگر اس کو اپنے خداوند مسیح پر
پورا یقین اور بھروسہ ہوتا پھر اس قدر گھبراہٹ کے کیا معنی؟ لیکن ساتھ ہی جب اس نے اخفائے حق کیا
اور ایک دنیا کو گمراہ کرنا چاہا ، کیونکہ اخفائے حق بعض نا واقفوں کی راہ میں ٹھوکر کا پتھر ہوسکتا تھا تو
اللہ تعالیٰ نے اپنے صادق وعدہ کے موافق ہمارے آخری اشتہار سے سات مہینے کے اندر اس کو دنیا
سے اٹھا لیا اور جس موت سے وہ ڈرتا اور بھاگتا پھرتا تھا اس نے اس کو آلیا۔ اٹھا جس وہ تھا
میری سمجھ میں نہیں آتا کہ آتھم کے معاملہ میں لوگوں کو کیا مشکل پیش آسکتی ہے۔ اس قدر قوی
قرائن موجود ہیں۔ اور پھر انکار !!! قرائن قویہ سے تو عدالتیں مجرموں کو پھانسی دے دیتی ہیں۔ غرض یہ
آتھم کا ایک بڑا نشان تھا اور براہین احمدیہ میں اس فتنہ کی طرف صاف اور واضح لفظوں میں الہام درج
ہو چکا ہے۔
نشان مہوتسو پھر جلسہ مذاہب کا نشان ایک بڑا نشان ہے۔ خواجہ کمال الدین صاحب اور بہت
سے دوست اس بات کے گواہ ہیں اور وہ قسم کھا کر بتلا سکتے ہیں کہ قبل از وقت ان کو
بتلا دیا گیا تھا اور اشتہار چھاپ کر شائع کر دیا گیا تھا کہ ہمارا مضمون بالا رہا اور ٹھیک اسی الہام کے
موافق یہ نشان ہزار ہا انسانوں کے رو برو پورا ہوا اور اردو انگریزی اخبارات نے متفق اللفظ ہو کر
اقرار کیا کہ ہمارا مضمون سب سے بڑھ کر رہا۔
پھر جو مقدمہ ہم پر اقدام قتل عمد کا قائم ہوا جس میں ڈاکٹر کلارک جیسے لوگ
بریت کا نشان شامل تھے اور مولوی محمد حسین نے بھی جا کر گواہی دی اور رام مھجرت وکیل
مشہور آریہ بھی پیروی مقدمہ کے لئے آیا۔ کئی سو آدمی اس امر کے گواہ موجود ہیں کہ کس طرح پر قبل از
وقت اس مقدمہ کی ساری کیفیت اور صورت سے اطلاع دی گئی اور آخر بریت کی بھی اطلاع دے
دی جو اللہ تعالیٰ نے ابراء ( بے قصور ٹھہرانا ) کے الہام سے خبر دی تھی ۔
یہ خدا کے غیب کی باتیں ہیں ۔ کیا انسانی طاقت میں ہے کہ اس طرح پر پیش گوئی کر سکے اور
ایسے وقت میں کہ ابھی مقدمہ کا نام ونشان بھی نہیں۔ اس کا سارا نقشہ کھینچ کر دکھلا یا جاوے۔
پھر لیکھرام کا نشان ایک شمشیر برہنہ کی طرح تھا۔ پانچ سال پیشتر بذریعہ لیکھرام کا نشان اشتہارات فریقین کی طرف سے یہ پیش گوئی شائع کی گئی اور خود لیکھرام
جہاں جاتا اس پیش گوئی کو سناتا۔ اس میں کوئی شرط نہ تھی اور وہ صاف تھی۔ اگر وہ زندہ رہتا تو بے شک
قیامت برپا ہو جاتی لیکن یہ تب ہوتا اگر خدا تعالیٰ کی باتیں نہ ہوتیں ۔ بے شک پھر انجام رسوائی کے
ساتھ ہوتا ۔ کیا محمد حسین چپ رہتا ؟ اب بھی جب کہ یہ نشان پورا ہو گیا اور لاکھوں انسانوں نے
اس پیش گوئی کی صداقت کو تسلیم کر لیا۔ وہ کہتا ہے کہ جماعت کے کسی آدمی نے قتل کر دیا ہوگا۔ افسوس
یہ لوگ اتنا نہیں سمجھتے کہ وہ مرید کیسا خوش اعتقاد ہوگا جو ایسے پیر پر بھی اعتقاد رکھ سکتا ہے جو اسے قتل کی
ترغیب دے اور اپنی پیش گوئیوں کو اپنی صداقت کا معیار قائم کرے۔ اور پھر ان کے پورا کرنے
کے لئے مریدوں کو نا جائز وسائل اختیار کرنے کی تعلیم دے؟ شرم ہے ایسے خیالات پر ۔
جو لوگ اس قسم کا خیال رکھتے ہیں وہ گویا ہماری نیک نہاد، انصاف پرور اور ہوشیار گورنمنٹ کو بھی
بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ گورنمنٹ نے اپنی طرف سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا لیکھر ام کے قتل
کے متعلق اس نے پوری سرگرمی سے تحقیقات کی لیکن ہمارا اور ہماری جماعت کا دامن اس خون سے
بالکل پاک صاف ثابت ہوا۔
صاف ثابت بواسی
افسوس یہ لوگ اتنا نہیں سمجھتے کہ کیا لیکھرام نے میرے کسی باپ اور دادا کو قتل کر دیا تھا ؟ اس نے
میری ذات کو کسی قسم کی کوئی تکلیف اور ایذا نہیں دی۔ ہاں اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
پاک ذات پر وہ گستاخانہ حملے کیے اور وہ بے ادبیاں کیں کہ میرا دل کانپ اٹھا اور میرا جگر پارا پارا
ہو گیا۔ میں نے اس کی بے ادبیوں اور شوخیوں کو ٹکڑے ہوئے ہوئے دل کے ساتھ خدا کے حضور
پیش کیا۔ اس نے ان شوخیوں اور گستاخیوں کے عوض میں اس کی نسبت مجھے یہ پیش گوئی عطا فرمائی۔
پھر اسی پیش گوئی میں اس کی موت، وقت موت ، صورت موت وغیرہ امور کو بخوبی بتلایا گیا تھا۔ ہاتھ کا
نشان بنایا جانا اور ” بترس از تیغ میران محمد کہنا یہ سب امور واضح طور پر درج ہیں۔ اب کوئی
بتلاوے کہ کیا اس وقت جب کہ وہ ابھی چومیں پچیس برس کا نو جوان تھا۔ پانچ سال پیشتر اس قسم کی
اطلاع دینا انسانی منصوبہ اور دخل ہو سکتا ہے۔ ہر گز نہیں۔ یہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے۔ انسانی طاقت،
انسانی فہم وفراست سے بالاتر اور بالاتر ہے۔ لے
نشانات کی ضرورت اب جلاؤ کہ کیا بینشانات اپنی صداقت اور ثبوت میں کسی اور خارجی
دلیل کے محتاج ہیں؟ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ معجزات میں
سے ایک ہی کافی ہے چنانچہ جب ان سے معجزہ مانگا گیا تو یہی کہتے رہے کہ یونس نبی کے نشان کے سوا
اور کوئی نشان نہ دیا جاوے گا۔
میں نے پہلے بتلا دیا ہے کہ جو لوگ اندرونی حالات سے واقف ہوتے ہیں ان کے لئے نشانات کی
بڑی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اللہ تعالیٰ صرف رحم کر کے ان کے مزید اطمینان اور اپنی ہستی منوانے کے لئے
نشانات ظاہر فرماتا ہے۔ مجھ کو تعجب پر تعجب اور حیرت پر حیرت ہوتی ہے کہ لوگ اولیاء اللہ کے معجزات
کے قائل ہیں اور ایسے ایسے خوارق ان کے بیان کرتے ہیں جن کے لئے نہ کوئی دلیل ہے نہ عقلی یا نقلی
ثبوت ہے اور وہ بطور کتھا اور کہانی کے ان کے زمانہ کے بہت عرصہ بعد لوگوں میں مشہور ہوئے ہیں۔
مثلاً شیعہ ہی سے اگر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے معجزات مانگو تو وہ اس قدر بیان کریں گے
کہ گنتے گنتے تھک جائیں مگر جب ثبوت مانگیں تو کچھ بھی نہیں۔ سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے
خوارق بکثرت بیان کیے جاتے ہیں مگر ان کی کسی کتاب میں منقول نہیں ہیں ۔ اب لوگ خدا سے
ڈریں اور سوچ کر جواب دیں کہ جو باتیں صد ہا سال بعد لکھی گئی ہیں ان کی تو تصدیق کی جاتی ہے
لیکن جو آنکھوں سے دیکھے گئے ہیں ان کی تکذیب کی جاتی ہے۔ افسوس یہ لوگ اتنا بھی تو نہیں سوچتے
کہ خبر معائنہ کے برابر نہیں ہوتی ۔ سنی ہوئی بات کسی واقعہ صحیحہ کی برابری نہیں کر سکتی۔ اب میرے
نشانات دیکھ کر جو ان نشانوں کی تکذیب کی جاتی ہے یہ میری تکذیب نہیں یہ واقعات صحیحہ کی تکذیب
ہے۔ نہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی تکذیب ہے۔
یہ یاد رکھو کہ یہ مصیبت اس لئے آئی ہے کہ تقویٰ اور طہارت اٹھ گیا اور قانون الہی یہی ہے کہ
یہ
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۵ مورخہ یکم را کتوبر ۱۹۰۰ صفحه ۲، ۳
جب اللہ تعالیٰ کا خوف اور خشیت اُٹھ جاتی ہے اور دلوں میں رقت اور روح میں گدازش نہیں رہتی؟
اس وقت منذر نشان پیدا ہوتے ہیں۔ یہ مقام تو ڈرنے کا تھا مگر افسوس ان لوگوں نے اندھے اور
بہرے ہو کر ان نشانات الہیہ کو ( جو تضرع اور ابتہال پیدا کر سکتے تھے، ایمان میں ایک نئی زندگی بخش
سکتے تھے ) چھوڑ دیا اور صم بکم ہو کر گزر گئے ۔ ایسے لوگوں کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں۔
ایسے لوگوں پر خدا کا فتوی لگ چکا ہے صم بكم عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (البقرة: ١٩)
و دام
مگر ہماری جماعت جس نے مجھے پہچانا ہے کا فرض ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کا فرض مگر ہماری جما کے ان نشانات کو باسی نہ ہونے دے۔ اس سے قوت یقین پیدا
ہوتی ہے۔ اس لئے ہماری جماعت کو چاہیے کہ وہ ان نشانات کو پوشیدہ نہ رکھے اور جس نے دیکھے ہیں وہ
ان کو بتلا دے جو غائب ہیں تا کہ برائیوں سے بچیں اور خدا پر تازہ ایمان پیدا کریں اور ان نشانات
کو عمدہ براہین سے سجا سجا کر پیش کریں ۔ یاد رکھو! خدا کے دلائل اور براہین کو جو غور سے نہیں دیکھتے
وہ اندھے ہوتے ہیں اور حق کو دیکھ نہیں سکتے اور ان کے سننے کے کان نہیں ہوتے۔ یہ لوگ چار پائے بلکہ
ان سے بھی بدتر ہوتے ہیں اور خدا ان کی زندگی کا متکفل نہیں ہوتا۔ خدا تعالیٰ متقی اور مومن کی زندگی کا
ذمہ دار ہے۔ هُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) اور وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی راہ سے دور اور چوپایوں
کے مشابہ ہیں ان کی زندگی کا کفیل نہیں ۔ بھلا بتلاؤ تو سہی کہ کوئی آدمی ذبح ہوتے ہوئے بکروں کے سر پر
بھی بیٹھ کر روتا ہے؟ پھر جو لوگ بکروں سے بھی گئے گزرے ہیں ان کی زندگی کی کیا پروا ہو سکتی ہے۔
جانوروں کی زندگی دیکھ لو کہ محنتیں ان سے لی جاتی ہیں اور ان کو ذبح کیا جاتا ہے۔ پس جو انسان
خدا تعالیٰ سے قطع تعلق کرتا ہے اس کی زندگی کی ضمانت نہیں رہتی چنانچہ فرمایا قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمُ رَبِّي لَوْ
لَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان: (۷۸) یعنی اگر تم اللہ کو نہ پکارو تو میرا رب تمہاری پر واہی کیا رکھتا ہے۔
یا د رکھو جو دنیا کے لئے خدا کی عبادت کرتے ہیں یا اس سے تعلق نہیں رکھتے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی
کچھ پروا نہیں رکھتا۔ لے
الحکم جلد ۴ نمبر ۳۶ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۰ ء صفحه ۳
از صفحه نمبر
ترجمه فارسی عبارات مندرجہ
ملفوظات جلد اول
ترجمه فارسی
زبردست کا ساتھی بن تا تو بھی غالب بن جائے۔
جوانمردوں کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے ۔
حلوہ جو ایک بار کھا لیا کافی ہے۔
اگر تو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تو بے دین ہے۔
بات جو ( کسی ) دل سے نکلتی ہے وہ ( دوسروں کے ) دل میں بیٹھ جاتی ہے۔
صحبت کا اثر ہوتا ہے۔
وہ باغ میں تو پھول اگاتی ہے۔ اور شورہ زمین میں گھاس پھونس ۔
مہربانی کر مہربانی ! تا بیگا نہ بھی غلام بن جائے ۔
کیا تو نے زمینی کاموں کو درست کر لیا ہے کہ آسمانی کاموں کی طرف بھی متوجہ
ہو گیا ہے۔
میں تو بن گیا تو میں بن گیا ، میں تن بنا تو جان بن گیا۔ تا بعد میں کوئی یہ نہ کہہ
سکے کہ میں کوئی اور ہوں اور تو کوئی اور ہے۔
خدا کے بندے خدا تو نہیں ہوتے لیکن خدا سے جدا بھی نہیں ہوتے ۔
جب معمار پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی رکھے، تو وہ دیوار آسمان تک ٹیڑھی ہی اٹھے گی۔
کوئی سنے یا نہ سنے میں گفتگو کرتا رہوں گا۔
از صفحه نمبر
ترجمه فارسی
جلد اول
انجام پر نظر رکھنے والا شخص خوش قسمت ہوتا ہے۔
کھانا زندہ رہنے اور عبادت کرنے کی خاطر ہے، تو سمجھتا ہے کہ زندگی محض کھانے
پینے کے لئے ہے۔
کیونکہ دلوں کا گند سالوں تک معلوم نہیں ہوا کرتا۔
بے ثبات زندگی پر بھروسہ نہ رکھو زمانہ کی چالوں سے بے فکرمت رہو۔
جوانمردوں کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے ۔
تو خدا کا طالب بھی بنتا ہے اور حقیر دنیا کا بھی ، یہ محض وہم ہے، ناممکن ہے۔
دیوانگی ہے۔
بدخواہ کی آنکھ کہ خدا کرے پھوٹ جائے ، اسے ہنر بھی عیب دکھائی دیتا ہے۔
اگر میں اس مشت خاک کو نہ بخشوں تو کیا کروں ۔
بد بخت چغلخور صرف ایندھن ڈھوتا ہے۔
انجام پر نظر رکھنے والا شخص خوش قسمت ہوتا ہے۔
آدمی کو چاہیے کہ کان میں ڈال لے، اگر چہ وہ نصیحت دیوار پر ہی کیوں نہ لکھی ہو۔
جوانمردوں کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے ۔
کون عاشق بنا کر محبوب نے اس کے حال پر توجہ نہ کی ہو، حضرت درد ہی نہیں
ور نہ طبیب تو موجود ہے۔
ترک دنیا، پر ہیز گاری اور صدق وصفا کے لئے ضرور کوشش کرے مگر مصطفی ( کے
بتائے ہوئے طریقوں ) سے تجاوز نہ کر۔
میرے لئے دشمن کی موت خوشی کی بات نہیں ، کیونکہ ہماری زندگی بھی تو ہمیشہ
کے لئے نہیں۔
دنیا میں سونا سونے کو اور خزانہ خزانہ کو کھینچتا ہے۔
از صفحه نمبر
لد ٧٠
لد ٢٧
لد ٢٧
ترجمه فارسی
جلد اول
کبھی ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ کوئی نادان لڑکا بھی اتفاق سے کوئی تیر نشانے پر لگا
لیتا ہے۔
میں نے کسی شخص کو سیدھے راستہ پر چلتے ہوئے گم ہوتا نہیں دیکھا۔
سونا دے کر در دسر خریدنا۔
طالبان حق کے لئے دل میں جو درد میں رکھتا ہوں وہ درد میری چھوٹی سی تقریر
میں بیان نہیں ہو سکتا۔
جو کچھ تیرے پاس ہے اس کی راہ میں خرچ کر دے۔
کسی چیز کو اس کے اپنے مقام پر رکھنا۔
دیکھو راستہ کا فرق کہاں سے کہاں تک ہے؟
دیکھو راستہ کا فرق کہاں سے کہاں تک ہے؟
جب تو دولت ملنے پر بھی مست نہ ہو تو مرد ہے۔
گرد و غبار گرمی گدا گر اور قبرستان۔
جس کے جان و دل اور باطن خدا کے حضور سے روشن کئے گئے ہیں اس کی صحبت
میں ایک لمحہ گزارنا بھی کیمیا ہے۔
دنیا اندھیری رات اور زمانہ ابر سیاہ کی مانند ہے دنیا کا ہادی بھی تھوڑے ہی
عرصہ کے لئے دنیا میں رہتا ہے۔
آدمی کو چاہیے کہ کان میں ڈال لے، اگر چہ وہ نصیحت دیوار پر ہی کیوں نہ لکھی ہو۔
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کاٹنے والی تلوار سے ڈر۔