۲۸؍ دسمبر ۱۹۰۰ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
والی دلیل تھی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کس قدر عظیم الشان معجزہ ہے کہ ہر طرف سے مخالفت ہوتی تھی مگر
آپ ہر میدان میں کامیاب ہی ۔ ب ہی ہوتے تھے۔ صحابہ کے لئے یہ کیسی دل خوش کرنے والی
جب وہ اس نظارہ کو دیکھتے تھے۔
اسلام کیا ہے؟ بہت سی جانوں کا چندہ ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد چندہ ہی میں آئے۔ اب اس وقت
بھی اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ وہ اسلام کو کل ملتوں پر غالب کرے۔ اس نے مجھے اسی مطلب
کے لئے بھیجا ہے اور اسی طرح بھیجا ہے جس طرح پہلے مامور آتے رہے۔ پس آپ میری مخالفت میں
بھی بہت سی باتیں سنیں گے اور بہت قسم کے منصوبے پائیں گے۔ لیکن میں آپ کو نصیحتا اللہ کہتا ہوں کہ
آپ سوچیں اور غور کریں کہ یہ مخالفتیں مجھے تھکا سکتی ہیں یا ان کا کچھ بھی اثر مجھ پر ہوا ہے؟ ہرگز نہیں۔
خدا تعالیٰ کا پوشیدہ ہاتھ ہے جو میرے ساتھ کام کرتا ہے ورنہ میں کیا اور میری ہستی کیا؟ مجھے شہرت
طلب کہا جاتا ہے۔ لیکن یہ نہیں دیکھتے کہ اس فرض کے ادا کرنے میں مجھے کس قدر گالیاں سننی پڑی ہیں
مگر ان گالیوں کی جو دیتے ہیں اور ان تکلیفوں کی جو پہنچاتے ہیں ایک لحظہ کے لئے بھی پروا یا خیال
نہیں کرتا اور سچ تو یہ ہے کہ مجھے معلوم نہیں ہوتا۔ میرا خدا میرے ساتھ ہے اور اگر میں خدا کی طرف
سے آیا نہ ہوتا تو میری یہ مخالفت بھی ہرگز نہ ہوتی ۔ آپ کا اس قدر دور دراز کا سفر اختیار کر کے اور پھر
تکالیف راہ برداشت کر کے آنا اللہ تعالیٰ کے حضور ایک اجر رکھتا ہے۔ خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر
دے اور توفیق دے کہ آپ اس سلسلہ کی طرف توجہ کر سکیں جو خدا تعالیٰ نے قائم کیا ہے۔ آمین ۔
۲۸ دسمبر ۱۹۰۰ء
از جمعہ عام مجمع میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مفصلہ ذیل سعید اور شقی تقریر فرمائی ۔
دیکھو! میں محض اللہ مختصر طور پر چند باتیں سناتا ہوں۔ میری طبیعت اچھی نہیں اور زیادہ باتوں
الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۲ تا ۶
کی حاجت نہیں ہے۔ کیونکہ وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے نیک اور پاک فطرت عطا فرمائی ہے اور جن کی
استعداد میں عمدہ ہیں وہ بہت باتوں کے محتاج نہیں ہوتے اور ایک اشارہ ہی سے اصل مقصد اور
مطلب کو سمجھ لیتے اور بات کو پالیتے ہیں ۔ ہاں جو لوگ اچھی فطرت اور عمدہ استعداد نہیں رکھتے اور
اللہ تعالیٰ کی ذات اور قدرت پر اعتقاد نہیں ہے وہ تو اپنی ہی اغراض کی پیروی کرتے ہیں۔ وہ ایسی
پستی کی حالت میں پڑے ہوئے ہیں کہ اگر سب انبیاء علیہم السلام اکٹھے ہو کر ایک ہی وعظ کے منبر پر
چڑھ کر نصیحت کریں انہیں تب بھی کچھ فائدہ نہ ہوگا۔
یہی وہ سر ہے کہ ہر نبی اور مامور کے وقت دو فرقے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جس کا نام سعید رکھا ہے
اور دوسرا وہ جو شقی کہلاتا ہے۔ دونوں فرقے وعظ و نصیحت کے لحاظ سے یکساں طور پر انبیاء علیہم السلام
کے سامنے تھے اور اس پاک گروہ نے کبھی کسی سے بخل نہیں کیا۔ پورے طور پر حق نصیحت ادا کیا۔ جیسے
سعیدوں کے لئے ویسے ہی اشقیا کے لئے ۔ مگر سعید قوم کان رکھتی تھی جس سے اس نے سنا۔ آنکھیں
رکھتی تھی جس سے دیکھا۔ دل رکھتی تھی جس سے سمجھا۔ مگر اشقیا کا گروہ ایک ایسی قوم تھی جس کے کان نہ
تھے جو سنتی ، اور نہ آنکھیں تھیں جس سے دیکھتی ، نہ دل تھے جس سے مجھتی ، اسی لئے وہ محروم رہی ۔
مکہ کی مٹی ایک ہی تھی جس سے ابو بکر رضی اللہ عنہ اور ابو جہل پیدا ہوئے۔ مکہ وہی مکہ ہے جہاں
اب کروڑوں انسان ہر طبقہ اور درجہ کے دنیا کے ہر حصہ سے جمع ہوتے ہیں ۔ اسی سرزمین سے یہ دونوں
انسان پیدا ہوئے ۔ جن میں سے اول الذکر اپنی سعادت اور رشد کی وجہ سے ہدایت پا کر صدیقوں کا
کمال پا گیا اور دوسر اشرارت، جہالت، بے جا عداوت اور حق کی مخالفت میں شہرت یافتہ ہے۔
یا درکھو کمال دو ہی قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک رحمانی دوسرا شیطانی ۔ رحمانی کمال کے آدمی آسمان
پر ایک شہرت اور عزت پاتے ہیں۔ اسی طرح شیطانی کمال کے آدمی شیاطین کی ذریت میں شہرت
رکھتے ہیں۔
غرض ایک ہی جگہ دونوں تھے۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی سے کچھ فرق نہیں کیا۔ جو
کچھ حکم اللہ تعالیٰ نے دیا وہ سب کا سب یکساں طور پر سب کو پہنچا دیا مگر بد نصیب بد قسمت محروم رہ
گئے اور سعید ہدایت پا کر کامل ہو گئے ۔ ابو جہل اور اس کے ساتھیوں نے بیسیوں نشان دیکھے۔
انوار و برکات الہیہ کو مشاہدہ کیا مگر ان کو کچھ بھی فائدہ نہ ہوا۔
اب ڈرنے کا مقام ہے کہ وہ کیا چیز تھی جس نے ابو جہل کو محروم رکھا۔ اس نے ایک عظیم الشان
نبی کا زمانہ پایا جس کے لئے نبی ترستے گئے تھے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آخر تک ہر ایک
کی تمنا تھی مگر انہیں وہ زمانہ نہ ملا۔ اس بد بخت نے وہ زمانہ پایا جو تمام زمانوں سے مبارک تھا مگر کچھ
فائدہ نہ اٹھایا۔ اس سے صاف ظاہر ہے اور خوف کا مقام ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ کو دیکھنے والی آنکھ
نہ ہو اس کی ، سننے والا کان نہ ہو اور اس کے سمجھنے والا دل نہ ہو کوئی شخص کسی نبی اور مامور کی باتوں
سے کچھ بھی فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ میں پھر کہتا ہوں کہ اصل یہی ہے کہ سرشت میں دو حصے ہوتے ہیں ۔
ایک وہ لوگ ہیں جن کے قومی عمدہ ہیں اور وہ سعادت اور رشد کے پا جانے کے لئے استعدادوں
سے یوں بھرے ہوئے ہوتے ہیں جیسے ایک عطر کا شیشہ لبریز ہوتا ہے۔ تیل اور بھی سب کچھ موجود
ہوتا ہے۔ صرف ایک ذراسی آگ کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ایک ادنی سی تحریک اور رگڑ سے
روشن ہو اٹھتی ہے۔
ابو بکر رضی اللہ عنہ وہ تھا جس کی فطرت میں سعادت کا تیل اور بھی پہلے سے موجود تھے اس لئے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیم نے اس کو فی الفور متاثر کر کے روشن کر دیا۔ اس نے آپ سے
کوئی بحث نہیں کی ۔ کوئی نشان اور معجزہ نہ مانگا۔ معا سن کر صرف اتنا ہی پوچھا کہ کیا آپ نبوت کا دعویٰ
کرتے ہیں ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں تو بول اٹھے کہ آپ گواہ رہیں میں سب
سے پہلے ایمان لاتا ہوں ۔
حسن ظن اور صبر یہ تجربہ کیا گیا ہے کہ سوال کرنے والے بہت کم ہدایت پاتے ہیں۔ ہاں
صبر
حسن ظن اور صبر سے کام لینے والے ہدایت سے پورے طور پر حصہ لیتے
ہیں۔ اس کا نمونہ ابو بکر اور ابو جہل دونوں موجود ہیں ۔ ابوبکر نے جھگڑا نہ کیا اور نشان نہ مانگے مگر
اس کو وہ دیا گیا جو نشان مانگنے والوں کو نہ ملا۔ اس نے نشان پر نشان دیکھے اور خود ایک عظیم الشان
نشان بنا۔ ابوجہل نے حجت کی اور مخالفت اور جہالت سے باز نہ آیا۔ اس نے نشان پرنشان دیکھے مگر
دیکھ نہ سکا۔ آخر خود دوسروں کے لئے نشان ہو کر مخالفت ہی میں ہلاک ہوا۔ اس سے صاف پتہ لگتا
ہے کہ جن کی فطرت میں نور ایمان ہے انہیں زیادہ گوئی کی ضرورت نہیں ۔ وہ ایک ہی بات سے
مطلب پر پہنچ جاتے ہیں۔ ان کے دل میں ایک روشنی ہوتی ہے۔ وہ معاً آواز کے سنتے ہی منور ہو
جاتے ہیں اور وہ الہی قوت جو اُن کے اندر ہوتی ہے اس آواز کو سن کر جوش میں آجاتی ہے اور نشو و نما
پاتی ہے۔ جن میں یہ قوت نہیں رہتی وہ محروم رہ کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ یہی طریق شروع سے چلا آیا
ہے۔ اب ہر شخص کو خوف کرنا چاہیے کہ اگر کسی زمانہ میں اصلاح کے لئے مامور پیدا ہوتا ہے تو جولوگ
اپنے اندر اس مامور کے لئے قبولیت اور ایمان کا رنگ پاتے ہیں ، وہ مبارک ہیں۔ لیکن جو اپنے دل
میں قبض پاتا ہے اور دل ماننے کی طرف رجوع نہیں کرتا اس کو ڈرنا چاہیے کہ یہ انجام بد کے آثار ہیں
اور محرومی کے اسباب ۔
یقیناً سمجھ لو اور یہ ایک راز کی بات ہے کہ جو حق کے قرائن و دلائل دیکھ کر نہیں مانتا اور حسن ظن اور
صبر سے کام نہیں لیتا اور تلاش رد میں رہتا ہے۔ عمدہ سے عمدہ نشان اور قوی سے قوی دلائل اس کے
پاس جاتے ہیں مگر وہ ان کو دیکھ کر سمجھنے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ رد کی فکر میں لگ جاتا ہے تو اس کو
ڈرنا چاہیے کہ یہ اشقیا والی عادت ہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے اس جماعت نے کبھی فائدہ
نہیں اٹھایا۔ جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کا پیام سنا اور مامور من اللہ کی آواز ان کے کان میں پہنچی وہ
مخالفت کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے اور فکر معکوس اور بخل و بے جا عداوت کی وجہ سے اس کی تردید کی
فکر میں لگ گئے ۔ پھر اسی پر بس نہیں کی۔ انسان چونکہ ترقی کرتا ہے۔ دوستی ہو یا دشمنی ۔ آخر بڑے
بڑے مقابلوں اور ناپاک منصوبوں تک نوبت پہنچ کر ہلاکت کی گھڑی آجاتی ہے۔
ایسا ہی حال پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوا ۔ ایک گروہ نے ایمان میں وہ ترقی کی کہ
بکریوں کی طرح خدا کے حکم پاکر ذبح ہو گئے اور کچھ پروا نہیں کی کہ بیوی بچوں کا کیا حال ہوگا ۔ ان کو
کچھ ایسی شراب محبت پلائی کہ لا پروا ہو کر جانیں دے دیں۔ یہ تصرف اس نظارہ کے وقت معلوم ہوتا
ہے کہ کس طرح پر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی ۔
بیعت کے مغز کو اختیار کرو یمت خیال کرو کہ صرف بیعت کر لینے سے ہی خدا سے راضی ہو
جاتا ہے۔ یہ تو صرف پوست ہے۔ مغز تو اس کے اندر ہے۔ اکثر
قانون قدرت یہی ہے کہ ایک چھلکا ہوتا ہے اور مغز اس کے اندر ہوتا ہے۔ چھلکا کوئی کام کی چیز نہیں
ہے۔ مغز ہی لیا جاتا ہے۔ بعض ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں مغز رہتا ہی نہیں اور مرغی کے ہوائی
انڈوں کی طرح جن میں نہ زردی ہوتی ہے اور نہ سفیدی جو کسی کام نہیں آسکتے اور رڈی کی طرح
پھینک دیئے جاتے ہیں۔ ہاں ایک دو منٹ تک کسی بچہ کے کھیل کا ذریعہ ہو تو ہو۔
اسی طرح پر وہ انسان جو بیعت اور ایمان کا دعوی کرتا ہے اگر وہ ان دونوں باتوں کا مغز اپنے
اندر نہیں رکھتا تو اسے ڈر اسے ڈرنا چاہیے کہ ایک و ہیے کہ ایک وقت آتا ہے کہ وہ اس ہوائی انڈے کی طرح ذراسی چوٹ ا
سے چکنا چور ہو کر پھینک دیا جاوے گا ۔
اسی طرح جو بیعت اور ایمان کا دعویٰ کرتا ہے اس کو ٹٹولنا چاہیے کہ کیا میں چھلکا ہی ہوں یا
مغز ؟ جب تک مغز پیدا نہ ہو ایمان ، محبت ، اطاعت، بیعت ، اعتقاد، مریدی ، اسلام کا مدعی سچا مدعی
نہیں ہے۔ یا د رکھو کہ یہ سچی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور مغز کے سوا چھلکے کی کچھ بھی قیمت نہیں ۔
خوب یا درکھو کہ معلوم نہیں ، موت کسی وقت آجاوے لیکن یہ یقینی امر ہے کہ مرنا ضرور ہے۔ پس برے
دعویٰ پر ہرگز کفایت نہ کرو اور خوش نہ ہو جاؤ۔ وہ ہرگز ہرگز فائدہ رساں چیز نہیں ۔ جب تک انسان
اپنے آپ پر بہت موتیں وارد نہ کرے اور بہت سی تبدیلیوں اور انقلابات میں سے ہو کر نہ نکلے وہ
انسانیت کے اصل مقصد کو پانہیں سکتا۔
انسان کی حقیقت انسان اصل میں انسان سے لیا گیا ہے یعنی جسمیں دو حقیقی انس ہوں۔ ایک اللہ تعالیٰ سے دوسرا بنی نوع کی ہمدردی سے ۔ جب یہ دونوں انس اس میں
پیدا ہو جاویں اس وقت انسان کہلاتا ہے اور یہی وہ بات ہے جو انسانیت کا مغز کہلاتی ہے اور اسی
مقام پر انسان اولوا الألباب کہلاتا ہے۔ جب تک یہ نہیں کچھ بھی نہیں ۔ ہزار دعوی کرو اور دکھاؤ مگر
اللہ تعالیٰ کے نزدیک ، اس کے نبی اور فرشتوں کے نزدیک بیچ ہے۔
جلد دوم
اسوء انبیاء علیہم السلام پھر یہ بات بھی یاد رکھے کے قابل ہے کہ تمام انسان نمونہ کے محتاج ہوتے ہیں اور وہ نمونہ انبیاء علیہم السلام کا وجود ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ
اس بات پر قادر تھا کہ درختوں پر کلام الہی لکھا جاتا مگر اس نے جو پیغمبروں کو بھیجا اور ان کی معرفت
کلام الہی نازل فرمایا اس میں سر یہ تھا کہ تا انسان جلوہ الوہیت کو دیکھے جو پیغمبروں میں ہو کر ظاہر ہوتا ہے۔
پیغمبر الوہیت کے مظہر اور خدا نما ہوتے ہیں۔ پھر سچا مسلمان اور معتقد وہ ہوتا ہے جو پیغمبروں کا
مظہر بنے ۔ صحابہ کرام نے اس راز کو خوب سمجھ لیا تھا اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں
ایسے گم ہوئے اور کھوئے گئے کہ ان کے وجود میں اور کچھ باقی رہا ہی نہیں تھا۔ جو کوئی ان کو دیکھتا تھا ان
کو محویت کے عالم میں پاتا تھا۔ پس یاد رکھو کہ اس زمانہ میں بھی جب تک وہ محویت اور وہ اطاعت میں
گمشدگی پیدا نہ ہو گی جو صحابہ کرام میں پیدا ہوئی تھی۔ مریدوں، معتقدوں میں داخل ہونے کا دعویٰ
تب ہی سچا اور بجا ہوگا ۔ یہ بات اچھی طرح پر اپنے ذہن نشین کر لو کہ جب تک یہ نہ ہو کہ اللہ تعالیٰ
تم میں سکونت کرے اور خدا تعالیٰ کے آثارتم میں ظاہر ہوں اس وقت تک شیطاء
عمل و دخل موجود ہے۔
ن کا
شیطان جھوٹ ، ظلم ، جذبات ، خون ، طولِ امل ، ریا اور تکبر کی طرف بلاتا ہے اور دعوت کرتا ہے۔
اس کے بالمقابل اخلاق فاضلہ، صبر، محویت، فنافی اللہ ، اخلاص، ایمان ، فلاح یہ اللہ تعالیٰ کی دعوتیں ہیں۔
انسان ان دونوں تجاذب میں پڑا ہوا ہے۔ پھر جس کی فطرت نیک ہے اور سعادت کا مادہ اس میں رکھا
ہوا ہے وہ شیطان کی ہزاروں دعوتوں اور جذبات کے ہوتے ہوئے بھی اس فطرت رشید سعادت اور اہے
سلامت روی کے مادہ کی برکت سے اللہ تعالیٰ کی ہی طرف دوڑتا ہے اور خدا ہی میں اپنی راحت تستی
اور اطمینان کو پاتا ہے۔
مگر ہر چیز کے لئے نشان ضرور ہوتے ہیں ۔ جب تک اس میں وہ نشان ایمان کے نشانات نہ پائے جائیں وہ معترنہیں ہوسکتی۔ دیکھوا دواؤں کی طبیب شناخت
کر لیتا ہے۔ بنفشہ، خیارشنبر ، تر بد میں اگر وہ صفات نہ پائے جائیں جو ایک بڑے تجربہ کے بعد ان
میں متحقق ہوئے ہیں تو طبیب ان کورڈی کی طرح پھینک دیتا ہے۔ اسی طرح پر ایمان کے نشانات
ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بار بار اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے۔ یہ سچی با به سچی بات ہے کہ جب ایمان انسان
کے اندر داخل ہو جاتا ہے تو اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کی عظمت یعنی جلال تقدس کبریائی قدرت اور
سب سے بڑھ کر لا اله الا اللہ کا حقیقی مفہوم داخل ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کے اندر
سکونت اختیار کرتا ہے اور شیطانی زندگی پر ایک موت وارد ہو جاتی ہے اور گناہ کی فطرت مر جاتی ہے
اس وقت ایک نئی زندگی شروع ہوتی ہے اور وہ روحانی زندگی ہوتی ہے یا یہ کہو کہ آسمانی پیدائش کا
پہلا دن وہ ہوتا ہے جب شیطانی زندگی پر موت وارد ہوتی ہے اور روحانی زندگی کا تولد ہوتا ہے۔
جیسے بچے کا تولد ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفاتحہ میں اسی تولید کی طرف ایما فرمایا ہے۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ اسلام کا کامل خدا
رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ (الفاتحة : ۲ تا ۴)
یہ چاروں صفات اللہ تعالیٰ کی بیان کی گئی ہیں۔ یعنی وہ خدا جس میں تمام محامد پائے جاتے ہیں۔کوئی
خوبی سوچ اور خیال میں نہیں آسکتی جو اللہ تعالیٰ میں نہ پائی جاتی ہو بلکہ انسان کبھی بھی ان محامد اور
خوبیوں کو جو اللہ کریم میں پائی جاتی ہیں کبھی بھی شمار نہیں کر سکتا۔ جو خدا اسلام نے دنیا کے سامنے پیش
کیا ہے وہی کامل اور سچا خدا ہے اور اسی لئے قرآن کو اَلْحَمْدُ لِلهِ سے شروع فرمایا ہے دوسری قوموں
اور کتابوں نے جس خدا کی طرف دنیا کو دعوت کی ہے وہ کوئی نہ کوئی عیب اپنے اندر رکھتے ہیں ۔کسی
کے ہاتھ نہیں ، کسی کے کان نہیں ، کوئی گونگا ہے ، کوئی کچھ ، غرض کوئی نہ کوئی عیب اور روگ موجود ہے۔
مثلاً عیسائیوں نے جس کو خدا بنا رکھا ہے سوچنے والا انسان سوچ سکتا ہے کہ اگر یہ ۱۹۰۰ برس کی
مدت ان کے اس خیالی ڈھکوسلہ پر نہ گزرگئی ہوتی تو کچھ بھی ان کے ہاتھ میں نہیں تھا۔ اب صرف
ایک بے ہودہ بات کی کہ ۱۹۰۰ برس سے یہ مذہب چلا آتا ہے کوئی دلیل مسیح کی خدائی کی نہیں ہے۔
مسیح کو خدا بنانے والوں کو باوجود اس فلسفہ دانی کے شرم آ جاتی اگر سوچتے کہ کیا کبھی عورت کے پیٹ
سے معمولی طور پر پیشاب کی راہ پیدا ہونے والا ضعیف و ناتواں بچہ جو کھانے پینے کا محتاج ، پاخانہ
اور پیشاب کی حاجتوں کا پابند، تمام انسانی حوائج کا اسیر اور محتاج ہو خدا ہو سکتا ہے؟ صرف اتنی ہی
بات ہے کہ پرانی بات ہو کر انہوں نے قائم مقام دلیل کے بنالی ہے۔ جیسے ہندوؤں کے خیال میں
گنگا کے پانی میں ست اور برکت خیالی طور پر رکھی ہوئی ہے حالانکہ وہ ایک معمولی دریا ہے جس
میں مینڈک، کچھوے اسی طرح موجود ہیں جیسے اور دریاؤں میں اور اس میں مردوں کی ہڈیاں ڈالی
جاتی ہیں ۔ اب اگر ایک ہندو سے اس کی دلیل پوچھیں تو وہ یہی کہے گا کہ میرے دل میں دلیل ہے
بیان نہیں کر سکتا۔ ایسا ہی نادان آریوں نے جو پرمیشر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، وہ ایک مستری اور
کا ریگر سے بڑھ کر نہیں کیونکہ بجز جوڑ نے جاڑنے کے خالقیت کے اعلیٰ جوہر سے وہ بے بہرہ ہے۔
روح اور ذرات عالم پر اس کا کوئی تصرف نہیں۔ کیونکہ اس نے ان کو پیدا ہی نہیں کیا۔ وہ کبھی اپنے
بندوں کو نجات نہیں دے سکتا کیونکہ پھر سارا کارخانہ ہی بگڑتا ہے اور ہاتھ سے جاتا رہتا ہے۔ وہ
اپنے کسی مخلص بندہ کی دعا ہی نہیں سن سکتا اور نہ کسی کو وہ اپنے فضل سے کچھ دے سکتا ہے کیونکہ جو کچھ
وہ کسی کو دیتا ہے اس کے ہی کرموں کا پھل ہوتا ہے۔ غرض ہر قوم اور کتاب نے جو خدا پیش کیا ہے
اس کو دیکھ کر شرم آجاتی ہے۔ یہ فضیلت اور فخر اسلام ہی کو ہے کہ اس کا ماننے والا کبھی شرمندہ نہیں
ہو سکتا۔ اس نے کامل خدا کا پلہ پکڑا ہے اور کامل ہی کے حضور جائے گا۔ لے
حمدصلی اللہ علیہ وسلم کی بث ی محض اللہ تعالیٰ کا احسان اور فضل ہے۔ پھر پیغمبر خدا صلی اللہ
علیہ وسلم کی بعثت سے عظیم الشان احسان فرمایا ۔ اگر آپ کا
وجود باجود دنیا میں نہ آتا تو رام رام کہنے والوں کی طرح بہت سے جھوٹے اور بیہودہ،اینٹ ، پتھر وغیرہ
معبود بنائے جاتے ۔ اللہ تعالیٰ کا بے انتہا شکر ہے کہ نبی معصوم صلی اللہ علیہ وسلم آیا اور بت پرستوں
سے اس نے نجات دی۔ یہی وہ راز ہے کہ یہ درجہ صرف صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان
احسانوں کے معاوضہ میں ملا کہ إِنَّ اللهَ وَ مَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا
الحکم جلد ۵ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۲ تا ۴
عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (الاحزاب: ۵۷) ۔
ادھر ہندوؤں نے ۳۳ کروڑ دیوتاؤں کو خدا بنا رکھا تھا۔ اس وقت کی حالت سے کوئی نہیں بتلا سکتا
کہ موحد فرقہ کہاں رہتا تھا۔ اس سے اللہ تعالیٰ اور اس کے تقاضے کا پتہ لگتا ہے کہ کیوں کر تاریکی کے وقت
اس کی غیرت ہدایت کا تقاضا کرتی ہے۔ ہندو رام رام اور عیسائی رَبُّنَا الْيَسُوعُ ، رَبُّنَا الْيَسُوعُ
پکارتے تھے۔ کوئی ایسا نہ تھا جو خدا کا نام لیتا۔ کروڑوں پردوں میں اللہ تعالیٰ کا جلالی اسم مخفی تھا۔
اللہ جل شانہ نے جب احسان کرنا چاہا تو محد صل اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا۔ آپ کا نام محمد تھا جس کے
معنی ہیں نہایت ہی تعریف کیا گیا جو باب تفعیل سے آتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی اسی قدر
قابل تعریف ٹھہرتا ہے جس قدر کام کرتا ہے۔ پہلے نبی خاص قوموں کے لئے آتے تھے اور ایک نقص
یہ تھا کہ ایک عظیم الشان اصلاح کی ضرورت نہ ہوتی تھی ۔ مثلاً حضرت مسیح علیہ السلام جب آئے تو وہ
صرف بنی اسرائیل ہی کی گمشدہ بھیڑوں کو اکٹھا کرنے کے واسطے آئے اور یہودیوں کے پاس اس
وقت تو ریت موجود تھی ۔ وہی تو رات کی تعلیمات عملدرآمد کے لئے کافی سمجھی گئی تھیں اور یہودی
تو رات کے احکام اور تعلیمات کے قائل اور ان پر قائم تھے۔ ہاں بعض اخلاقی کمزوریاں تھیں جوان
میں پیدا ہو گئی تھیں۔
اور یہ صاف بات ہے کہ صرف اخلاقی کمزوریوں کا دور کرنا۔ ان کے نقصانات کو بتلا دینا یہ کوئی
بڑی بات نہیں ہے۔ ایک معمولی درجہ کا آدمی بھی ایسا کر سکتا ہے اور اخلاقی واعظ ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ
ہے کہ مسیح کا نام محمد نہ رکھا گیا ۔ کیوں کہ ان کی خدمات ایسی اعلیٰ درجہ کی نہ تھیں اور اسی طرح پر
موسیٰ علیہ السلام جب آئے گو وہ ایک شریعت لے کر تو آئے مگر ان کا بڑا کام بنی اسرائیل کو فرعون کی
غلامی سے نجات دلانا ہی تھا حالانکہ وہ قوم چار سو برس کی تلخیوں اور مصیبتوں کی وجہ سے بجائے خود اس
بات پر آمادہ اور طیار تھے کہ کوئی ایسی تحریک ہو تو وہاں سے نکل کھڑے ہوں ۔ مادہ طیار تھا۔ صرف ۔
تحریک اور محرک کی ضرورت تھی ۔ انسان جب کسی بیگار یا بجا مشقت میں پکڑا جاوے تو وہ خود اس سے
نجات پانی چاہتا ہے اور نکلنے کی خواہش کرتا ہے۔ پس جب بنی اسرائیل فرعون کی غلامی میں پریشان
ہو رہے تھے اور اندر ہی اندر وہ اس سے رہائی پانے کی فکر میں تھے۔ اس وقت موسیٰ علیہ السلام نے
اللہ تعالیٰ کی طرف سے مامور ہو کر جب انہیں کہا کہ میں تم کو فرعون کی غلامی سے نجات دلاؤں گا تو وہ
سب طیار ہو گئے ۔ بنی اسرائیل کے حالات اور واقعات کو بنظر غور دیکھنے سے معلوم ہو سکتا ہے کہ ان کی
اصل غرض موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لانے کی کیا تھی ؟ بڑی بھاری غرض یہی تھی کہ وہ فرعون کی غلامی
سے نکلیں ۔ چنانچہ روحانی امور اور خدا پرستی کے متعلق وہ ہمیشہ ٹھوکر کھاتے رہے۔ اور بے جا گستاخیوں
اور شوخیوں سے کام لیتے رہے۔ یہاں تک کہ لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً ( البقرۃ:۵۶) اور
اذْهَبُ انْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قُعِدُونَ (المائدة : ۲۵) جیسے کلمات کہنے اور ذراسی غیر حاضری
میں گوسالہ پرستی کرنے سے باز نہ آئے اور بات بات میں ضد اور اعتراض سے کام لیتے ۔ ان کے
حالات پر پوری نظر کے بعد صاف معلوم دیتا ہے کہ وہ صرف ، صرف فرعون کی غلامی سے ہی آزاد ہونا
چاہتے تھے۔ خود اپنے آپ میں رہبری اور سرداری کی قوت نہ رکھتے تھے۔ اس لئے موسیٰ علیہ السلام کی
بات سنتے ہی طیار ہو گئے ۔ چونکہ بہت تنگ آچکے تھے اور مرتا کیا نہ کرتا اپنی سرخروئی انہوں نے
اسی میں سمجھی حضرت موسیٰ کے ساتھ نکل پڑے لیکن آخر موسیٰ کی کامیابیوں کی راہ میں ٹھوکر کا پتھر
بنے۔ غرض حضرت موسی کو بہت محنت و مشقت کرنے کی ضرورت نہ پڑی۔ قوم زندانِ غلامی میں
گرفتار تھی اور طیار تھی کہ کوئی آئے تو اسے قبول کر لیں ۔ ایسی حالت میں کئی لاکھ آدمیوں نے ایک دن
میں قبول کر لیا اور انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کر دکھایا کہ وہ کیسی قوم ہے اور موسی کی تعلیم سے
انہوں نے کیا فائدہ اٹھایا ہے۔ پس یہاں تک کہ ان کو مصر سے نکال لیا، کوئی بڑا کام نہ تھا۔ اصلاح کا
زمانہ جب آیا اور موسیٰ نے جب چاہا کہ ان کو خدا پرست قوم بنا کر وعدہ کی سرزمین میں داخل کریں وہ
ان کی شوخیوں اور گستاخیوں اور اندرونی بد اعمالیوں میں گزرا۔ یہاں تک کہ خود حضرت موسیٰ بھی اس
سرزمین میں داخل نہ ہو سکے اس لئے ان کا نام بھی محمد نہ ہو سکا۔
وو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت غرض جہاں تک غور کرتے جاؤ یہ پتہ ملے گا کہ کریم صلی کی
کوئی نبی اس مبارک نام کا مستحق نہ تھا۔ یہاں تک
ظلمت
کہ ہمارے نبی کریم کا زمانہ آگیا وہ ایک خارستان تھا جس میں نبی کریم نے قدم رکھا اور ظا
کی انتہا ہو چکی تھی ۔ میرا مذہب یہ ہے کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو الگ کیا جاتا اور کل نبی
جو اس وقت تک گزر چکے تھے سب کے سب اکٹھے ہو کر وہ کام اور وہ اصلاح کرنا چاہتے جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ہرگز نہ کر سکتے ۔ ان میں وہ دل ، وہ قوت نہ تھی جو ہمارے نبی کو ملی
تھی ۔ اگر کوئی کہے کہ یہ نبیوں کی معاذ اللہ سوء ادبی ہے تو وہ نادان مجھ پر افترا کرے گا۔ میں نبیوں کی
عزت و حرمت کرنا اپنے ایمان کا جز وسمجھتا ہوں لیکن نبی کریم کی فضیلت کل انبیاء علیہم السلام پر
میرے ایمان کا جزو اعظم اور میرے رگ وریشہ میں ملی ہوئی بات ہے۔ یہ میرے اختیار میں نہیں کہ
اس کو نکال دوں ۔ بد نصیب اور آنکھ نہ رکھنے والا مخالف جو چاہے سو کہے۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے وہ کام کیا ہے جو نہ الگ الگ اور نہ مل مل کر کسی سے ہو سکتا تھا اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ا
ذلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ -
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات پیش آمدہ کی اگر معرفت ہو اور اس بات پر
سراپا محمد
احمد
پوری ۱ پوری اطلاع ملے کہ اس وقت دنیا کی کیا حالت تھی اور آپ نے آکر کیا کیا تو انسان
وجد میں آکر اللهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ کہ اٹھتا ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں یہ خیالی اور فرضی بات نہیں
ہے۔ قرآن شریف اور دنیا کی تاریخ اس امر کی پوری شہادت دیتی ہے کہ نبی کریم نے کیا کیا۔ ورنہ وہ
کیا بات تھی جو آپ کے لئے مخصوصاً فرمایا گیا اِنَّ اللهَ وَ مَليكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ
آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (الاحزاب: ۵۷) کسی دوسرے نبی کے لئے یہ صدا نہیں آئی۔ پوری
کامیابی ، پوری تعریف کے ساتھ یہی ایک انسان دنیا میں آیا جو محمد کہلا یا صلی اللہ علیہ وسلم ۔ عادت اللہ
اسی طرح پر ہے۔ زمانہ ترقی کرتا ہے۔ آخر وہ زمانہ آگیا جو خاتم النبیین کا زمانہ تھا جو ایک ہی شخص تھا
جس نے یہ کہا یايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) کہنے کو تو یہ چند لفظ
ہیں اور ایک اندھا کہہ سکتا ہے کہ معمولی بات ہے مگر جو دل رکھتا ہے وہ سمجھتا ہے اور جو کان رکھتا ہے
وہ سنتا ہے جو آنکھیں رکھتا ہے وہ دیکھتا ہے کہ یہ الفاظ معمولی الفاظ نہیں ہیں ۔ میں کہتا ہوں اگر یہ
معمولی لفظ تھے تو بتلاؤ کہ موسیٰ علیہ السلام کو یا مسیح علیہ السلام یا کسی نبی کو بھی یہ طاقت کیوں نہ ہوئی
کہ وہ یہ لفظ کہہ دیتا ۔ اصل یہی ہے جس کو یہ قوت ، یہ منصب نہیں ملا وہ کیوں کر کہہ سکتا ہے۔ میں پھر
کہتا ہوں کہ کسی نبی کو یہ شوکت، یہ جلال نہ ملا جو ہمارے نبی کریم کو ملا ۔ بکری کو اگر ہر روز گوشت کھلاؤ تو
وہ گوشت کھانے سے شیر نہ بن سکے گی۔ شیر کا بچہ ہی شیر ہوگا۔ پس یا د رکھو یہی بات سچ ہے کہ اس
نام کا مستحق اور واقعی حقدار ایک تھا جو محمد کہلایا۔ یہ داد الہی ہے جس کے دل و دماغ میں چاہے یہ
قوتیں رکھ دیتی ہے اور خدا خوب جانتا ہے کہ ان قوتوں کا محل اور موقع کون ہے۔ ہر ایک کا کام
نہیں کہ اس راز کو سمجھ سکے اور ہر ایک کے منہ میں وہ زبان نہیں جو یہ کہہ سکے کہ اِنِّي رَسُولُ اللهِ
إلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) جب تک روح القدس کی خاص تائید نہ ہو یہ کلام نہیں نکل سکتا۔
رسول اللہ میں وہ ساری قوتیں اور طاقتیں رکھی گئی تھیں جو محمد بنادیتی ہیں تا کہ بالقوۃ باتیں بالفعل میں
بھی آجاویں ، اس لئے آپ نے یہ دعویٰ کیا کہ اِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا۔ ایک قوم کے ساتھ
جو مشقت کرنی پڑتی ہے تو کس قدر مشکلات پیش آتی ہیں۔ ایک خدمت گار شریر ہو تو اس کا درست کرنا
مشکل ہو جاتا ہے۔ آخر تنگ اور عاجز آ کر اس کو بھی نکال دیتا ہے۔ لیکن وہ کس قدر قابلِ تعریف ہوگا
جو اسے درست کر لے اور پھر وہ تو بڑا ہی مرد میدان ہے جو اپنی قوم کو درست کر سکے حالانکہ یہ بھی جوات
کوئی بڑی بات نہیں ۔ مگر وہ جو مختلف قوموں کی اصلاح کے لئے بھیجا گیا سو چو تو سہی کس قدر کامل
اور زبردست قوی کا مالک ہو گا ۔ مختلف طبیعت کے لوگ مختلف عمروں ، مختلف ملکوں، مختلف خیال
مختلف قومی کی مخلوق کو ایک ہی تعلیم کے نیچے رکھنا اور پھر ان سب کی تربیت کر کے دکھلا دینا اور وہ
تربیت بھی کوئی جسمانی نہیں بلکہ روحانی تربیت ، خدا شناسی اور معرفت کی باریک سے باریک باتوں
اور اسرار سے پورا واقف بنادینا اور نری تعلیم ہی نہیں بلکہ عامل بھی بنادینا یہ کوئی چھوٹی سی بات نہیں
ہے۔ دنیا کے لئے اجتماع بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ ان میں ذاتی مفاد اور دنیوی لالچ کی ایک تحریک ہوتی
ہے۔ مگر کوئی یہ بتلائے کہ محض اللہ کے لئے پھر ایسے وقت میں کہ اس جلالی نام سے کل دنیا نا واقف ہو
پھر ایسی حالت میں کہ اس کا اقرار کرنا دنیا کی تمام مصیبتوں کو اپنے سر پر اٹھا لینا ہو کون کسی کے پاس