۲۸؍ دسمبر ۱۹۰۰ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آسکتا ہے جب تک اللہ کی طرف بلانے والے میں عظیم الشان قوت جذب کی نہ ہو کہ بے ان اختیار ہو
ہو کر دل اس طرف کھیچ آئیں اور وہ تمام تکالیا اور وہ تمام تکلیفیں اور بلائیں ان کے لئے محسوس اللہ ات او
مدرک الحلاوت ہو جاویں ۔ اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی جماعت کی طرف غور کرو
تو پھر کیسا روشن طور پر معلوم ہوگا کہ آپ ہی اس قابل تھے کہ محمد نام سے موسوم ہوتے اور اس دعوی
کو جیسا ما کہ کہ زبان زبان ۔ سے کیا گیا تھا کہ اِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا اپنے عمل سے بھی کر کے دکھاتے ۔
چنانچہ وہ وقت آگیا کہ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَ الْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ
افواجا (النصر : ۲ ، ۳) اس میں اس امر کی طرف صریح اشارہ ہے کہ آپ اس وقت دنیا میں آئے
جب دین اللہ کو کوئی جانتا بھی نہ تھا اور عالمگیر تاریکی پھیلی ہوئی تھی اور گئے اس وقت کہ جبکہ اس نظارہ
کو دیکھ لیا کہ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا
جب تک اس کو پورا نہ کر لیا نہ تھکے نہ ماندہ ہوئے ۔ مخالفوں کی مخالفتیں ،اعدا کی سازشیں اور
منصوبے تقتل کرنے کے مشورے، قوم کی تکلیفیں آپ کے حوصلہ اور ہمت کے سامنے سب پیچ اور
بے کار تھیں اور کوئی چیز ایسی نہ تھی جو اپنے کام سے ایک لمحہ کے لئے بھی روک سکتی ۔ اللہ تعالیٰ نے
آپ کو اس وقت تک زندہ رکھا جب تک کہ آپ نے وہ کام نہ کر لیا جس کے واسطے آئے تھے۔ یہ بھی
ایک ستر ہے کہ خدا کی طرف سے آنے والے جھوٹوں کی طرح نہیں آتے۔
اسی طرح پر آپ کے صدق نبوت پر آپ کی زندگی سب سے بڑا نشان ہے۔ کوئی ہے جو اس پر
نظر کرے! آپ کو دنیا میں ایسے وقت پر بھیجا کہ دنیا میں تاریکی چھائی ہوئی تھی اور اس وقت تک کو زندہ
رکھا کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدۃ: کی ۴) آواز آپ کو نہ آ آگئی
اور فوجوں کی فوجیں اسلام میں داخل ہوتی ہوئیں آپ نے نہ دیکھ لیں ۔ غرض اسی قسم کی بہت سی وجوہ
ہیں جن سے آپ کا نام محمد رکھا گیا۔
حمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم پھر آپ کا ایک اور نام بھ رکھا گیا وہ احمد ہے۔ چنانچہ حضرت میں نے اسی نام کی پیشگوئی کی تھی مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي

اسمه أَحْمَدُ (الصف : ۷) یعنی میرے بعد ایک نبی آئے گا جس کی میں بشارت دیتا ہوں اور اس کا
نام احمد ہو گا ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ جو اللہ تعالیٰ کی حد سے زیادہ تعریف کرنے والا ہو۔ اس
لفظ سے صاف پایا جاتا ہے اور سچی بات بھی یہی ہے کہ کوئی اسی کی تعریف کرتا ہے جس سے کچھ لیتا ہے
اور جس قدر زیادہ لیتا ہے اسی قدر زیادہ تعریف کرتا ہے۔ اگر کسی کو ایک روپیہ دیا جاوے تو وہ اسی قدر
تعریف کرے گا اور جس کو ہزار روپیہ دیا جاوے وہ اسی انداز سے کرے گا۔ غرض اس سے واضح طور
پر پایا جاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے زیادہ خدا کا فضل پایا ہے۔ دراصل اس نام
میں ایک پیشگوئی ہے کہ یہ بہت ہی بڑے فضلوں کا وارث اور مالک ہوگا۔
پھر آپ کے مبارک ناموں میں ایک ستر یہ ہے کہ محمد اور احمد جو دو نام ہیں
محمد و احمد ان میں دو جدا جدا کمال ہیں۔ محمد کا نام جلال او کبریائی کو چاہتا ہے جو
نہایت درجہ تعریف کیا گیا ہے اور اس میں ایک معشوقانہ رنگ ہے۔ کیونکہ معشوق کی تعریف کی جاتی
ہے۔ پس اس میں جلالی رنگ ہونا ضروری ہے۔ مگر احمد کا نام اپنے اندر عاشقانہ رنگ رکھتا ہے
کیونکہ تعریف کرنا عاشق کا کام ہے۔ وہ اپنے محبوب و معشوق کی تعریف کرتا رہتا ہے۔ اس لئے جیسے
محمد محبوبانہ شان میں جلال اور کبریائی کو چاہتا اسی طرح پر احمد عاشقانہ شان میں ہو کر غربت اور
انکساری کو چاہتا ہے۔ اس میں ایک سہتر یہ تھا کہ آپ کی زندگی کی تقسیم دو حصوں پر کر دی گئی ایک تو
مکی زندگی جو ۱۳ برس کے زمانہ کی ہے اور دوسری وہ زندگی ہے جو مدنی زندگی ہے اور وہ ۱۰ برس کی ہے۔
مکہ کی زندگی میں اسم احمد کی تجلی تھی۔ اس وقت آپ کے دن رات خدا تعالیٰ کے حضور گریہ و بکا اور
طلب استعانت اور دعا میں گزرتے تھے۔ اگر کوئی شخص آپ کی اس زندگی کے بسر اوقات پر پوری
اطلاع رکھتا ہو تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ جو تضرع اور زاری آپ نے اس مکی زندگی میں کی ہے وہ
کبھی کسی عاشق نے اپنے محبوب و معشوق کی تلاش میں کبھی نہیں کی اور نہ کر سکے گا۔ پھر آپ کی تضرع
اپنے لیے نہ تھی بلکہ یہ تضرع دنیا کی حالت کی پوری واقفیت کی وجہ سے تھی ۔ خدا پرستی کا نام ونشان
چونکہ مٹ چکا تھا اور آپ کی روح اور خمیر میں اللہ تعالیٰ میں ایمان رکھ کر ایک لذت اور سرور آچکا تھا

اور فطرتاً دنیا کو اس لذت اور محبت سے سرشار کرنا چاہتے تھے۔ ادھر دنیا کی حالت کو دیکھتے تھے تو ان
کی استعداد میں اور فطرتیں عجیب طرز پر واقع ہو چکی تھیں اور بڑے مشکلات اور مصائب کا سامنا
تھا۔ غرض دنیا کی اس حالت پر آپ گریہ وزاری کرتے تھے اور یہاں تک کرتے تھے کہ قریب تھا
کہ جان نکل جاتی ۔ اسی کی طرف اشارہ کر کے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ اَلَّا
يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (الشعراء: ۴) یہ آپ کی متضرعا نہ زندگی تھی اور اسم احمد کا ظہور تھا۔ اس وفہ وقت آپ
ایک عظیم الشان توجہ میں پڑے ہوئے تھے۔ اس توجہ کا ظہور مدنی زندگی اور اسم محمد کی تجلی کے وقت
ہوا جیسا کہ اس آیت سے پتہ لگتا ہے وَاسْتَفْتَحُوا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ (ابراهيم : ١٦) ۔
مامورین پر ابتلا
یہ سنت اللہ ہے کہ مامور من اللہ ستائے جاتے ہیں۔ دکھ دیئے جاتے
ہیں ۔ مشکل پر مشکل ان کے سامنے آتی ہے نہ اس لئے کہ وہ ہلاک ہو
جائیں بلکہ اس لئے کہ نصرت الہی کو جذب کریں۔ یہی وجہ تھی کہ آپ کی مکی زندگی کا زمانہ مدنی زندگی
کے بالمقابل دراز ہے۔ چنانچہ مکہ میں ۱۳ برس گزرے اور مدینہ میں دس برس ۔ جیسا کہ اس آیت
سے پایا جاتا ہے ہر نبی اور مامور من اللہ کے ساتھ یہی حال ہوا ہے کہ اوائل میں دکھ دیا گیا ہے۔
مگار، فریبی ، دوکاندار اور کیا کیا کہا گیا ہے۔ کوئی برا نام نہیں ہوتا جو ان کا نہیں رکھا جاتا۔ وہ نبی اور
مامور ہر ایک بات کی برداشت کرتے اور ہر دکھ کو سہ لیتے ہیں لیکن جب انتہا ہو جاتی ہے تو پھر بنی نوع
انسان کی ہمدردی کے لئے دوسری قوت ظہور پکڑتی ہے۔ اسی طرح پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر قسم پر
کا دکھ دیا گیا ہے اور ہر قسم کا برا نام آپ کا رکھا گیا ہے۔ آخر آپ کی توجہ نے زور مارا اور وہ انتہا تک پہنچی
جیسا اسْتَفْتَحُوا سے پایا جاتا ہے اور نتیجہ یہ ہوا وَ خَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ - تمام شریروں اور
شرارتوں کے منصوبے کرنے والوں کا خاتمہ ہو گیا۔ یہ توجہ مخالفوں کی شرارتوں کی انتہا پر ہوتی ہے
کیونکہ اگر اول ہی ہو تو پھر خاتمہ ہو جاتا !! مکہ کی زندگی میں حضرت احدیت کے حضور گرنا اور چلانا
تھا۔ اور وہ اس حالت تک پہنچ چکا تھا کہ دیکھنے والوں اور سننے والوں کے بدن پر لرزہ پڑ جاتا ہے۔ مگر
آخر مدنی زندگی کے جلال کو دیکھو کہ وہ جو شرارتوں میں سرگرم اور قتل اور اخراج کے منصوبوں میں

مصروف رہتے تھے سب کے سب ہلاک ہوئے اور باقیوں کو اس کے حضور عاجزی اور منت کے
ساتھ اپنی خطاؤں کا اقرار کر کے معافی مانگنی پڑی ۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دیکھو کس قدر
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام فائدہ پہنچا۔ ایک زمانہ میں یہ ایمان نہ لائے تھے
اور چار برس کا توقف ہو گیا ۔ اللہ تعالیٰ خوب مصلحت سمجھتا ہے کہ اس میں کیا سر تھا۔ ابو جہل نے تلاش
کی کہ کوئی ایسا شخص تلاش کیا جاوے جو رسول اللہ کو قتل کر دے۔ اس وقت حضرت عمر بڑے بہادر
اور دلیر مشہور تھے اور شوکت رکھتے تھے۔ انہوں نے آپس میں مشورہ کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کے اللہ علیہ
کے قتل کا بیڑا اٹھایا اور معاہدہ پر حضرت عمر اور ابوجہل کے دستخط ہو گئے اور قرار پایا کہ اگر عم قتل کر
آویں تو اس قدر رو پیر د یا جاوے۔
لے
اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے کہ وہ عمر رضی اللہ عنہ جو ایک وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کرنے
کے لئے جاتے ہیں ۔ دوسرے وقت وہی عمر رضی اللہ عنہ اسلام میں ہو کر خود شہید ہوتے ہیں ۔ وہ کیا
عجیب زمانہ تھا !!! غرض اس وقت یہ معاہدہ ہوا کہ میں قتل کرتا ہوں ۔ اس تحریر کے بعد آپ کی تلاش اور
تجس میں لگے راتوں کو پھرتے تھے کہ کہیں تنہا مل جائیں تو قتل کر دوں ۔ لوگوں سے دریافت کیا کہ آپ
تنہا کہاں ہوتے ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ نصف رات گزرنے کے بعد خانہ کعبہ میں جا کر نماز پڑھا کرتے
ہیں۔ حضرت عمر یہ سن کر بہت ہی خوش ہوئے چنانچہ خانہ کعبہ میں آکر چھپ رہے۔ جب تھوڑی دیر
گزری تو جنگل سے لا اله الا الله کی آواز آتی ہوئی معلوم ہوئی اور وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
ہی کی آواز تھی۔ اس آواز کوسن کر اور یہ معلوم کر کے کہ وہ ادھر ہی کو آرہی ہے حضرت عمر اور بھی احتیاط کر کے
چھپے اور یہ ارادہ کر لیا کہ جب سجدہ میں جائیں گے تو تلوار مار کر سر مبارک تن سے جدا کر دوں گا۔
آپ نے آتے ہی نماز شروع کر دی۔ پھر اس سے آگے کے واقعات خود حضرت عمر بیان کرتے ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ میں اس قدر رو رو کر دعائیں کیں کہ مجھ پر لرزہ پڑنے لگا
الحکم جلد ۵ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۲ تا ۴

یہاں تک کہ آنحضرت نے یہ بھی کہا کہ سَجَدَ لَكَ رُوحِی وَجَنَانِی یعنی اے میرے مولی میری روح
اور میرے دل نے بھی تجھے سجدہ کیا۔ حضرت عمرؓ کہتے ہیں کہ ان دعاؤں کو سن سن کر جگر پاش پاش ہوتا تھا۔
آخر میرے ہاتھ سے ہیبت حق کی وجہ سے تلوار گر پڑی۔ میں نے آنحضرت کی اس حالت سے سمجھ لیا
کہ یہ سچا ہے اور ضرور کامیاب ہو جائے گا۔ مگر نفس امارہ برا ہوتا ہے۔ جب آپ نماز پڑھ کر نکلے میں
پیچھے پیچھے ہولیا۔ پاؤں کی آہٹ جو آپ کو معلوم ہوئی۔ رات اندھیری تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے پوچھا کہ کون ہے؟ میں نے کہا کہ عمر۔ آپ نے فرمایا کہ اے عمر ! نہ تو رات کو پیچھا چھوڑتا ہے اور
نہ دن کو ۔ اس وقت مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کی خوشبو آئی اور میری روح نے محسوس کیا
کہ آنحضرت بد دعا کریں گے۔ میں نے عرض کیا یا حضرت ! بد دعا نہ کریں۔
حضرت عمر کہتے ہیں کہ وہ وقت اور وہ گھڑی میرے اسلام کی تھی۔ یہاں تک کہ خدا نے مجھے
توفیق دی کہ میں مسلمان ہو گیا۔
اب سوچو کہ اس تضرع اور بکا میں کیسی تلوار مخفی تھی کہ جس نے عمر جیسے انسان کو جو قتل کے لیے
معاہدہ کر کے آتا ہے اپنی ادا کا شہید کر لیا۔ اس توجہ اور زاری میں ایسی تلوار ہوتی ہے جو سیف وسنان
سے بڑھ کر کام کرتی ہے۔ غرض وہ زمانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی کا اسم احمد کے ظہور کا
زمانہ تھا اس لئے مکہ میں عاشقانہ رنگ کا جلوہ دکھایا۔ اپنے آپ کو خاک میں ملا دیا اور ہنر یا اور ہزاروں موتیں
اپنے آپ پر وارد کر لیں۔ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اس جوش ، وفاء تضرع ، اور دعا و بکا کا اندازہ نہیں کر
سکتا۔ ان موتوں کے بعد وہ قوت وہ زندگی آپ کو ملی کہ ہزاروں لاکھوں مردوں کے زندہ کرنے والا
ٹھہرے اور حاشر الناس کہلائے اور اب تک اپنی قوت قدسی کے زور سے کروڑہا مردوں کو زندہ
کر رہے ہیں اور قیامت تک کرتے رہیں گے۔
پس اس مکی زندگی اور عاشقانہ ظہور کے بعد جو اسم احمد کی تجلی تھی دوسرا دور آپ کی جلالی زندگی
اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کا معشوقانہ شان میں ہوا جبکہ مکہ والوں کی دشمنی کی انتہا ہو چکی اور
دعاؤں اور توجہ کی حد ہو گئی ۔ نابکار مخالفوں کی عداوت حد سے بڑھ کر بیت اللہ سے نکال دینے کا باعث

ہوئی اور اس پر بھی بس نہ کی بلکہ تعاقب کیا اور اپنی طرف سے کوئی دقیقہ تکلیف دہی اور ایذا رسانی کا
باقی نہ رکھا تو آپ مدینہ تشریف لائے اور پھر حکم ہوا کہ مداخلت کی جاوے۔ اللہ تعالیٰ کی غیرت نے
جوش مارا اور جلال الہی نے اسم محمد کا جلوہ دکھانے کا ارادہ فرمایا جس کا ظہور مدنی زندگی میں ہوا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا میں آنے کی غرض وغایت تو صرف یہ تھی کہ دنیا پر اس خدا کا جلال
ظاہر کریں جو مخلوق کی نظروں اور دلوں سے پوشیدہ ہو چکا تھا اور اس کی جگہ باطل اور بیہودہ معبودوں،
بتوں اور پتھروں نے لے لی تھی اور یہ اسی صورت میں ممکن تھا کہ اللہ تعالیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی جمالی اور جلالی زندگی میں جلوہ گری فرماتا اور اپنے دست قدرت کا کرشمہ دکھاتا۔
محبوب الہی بننے کے لئے واحد راہ اطاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کامل نمونہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے اور محبوب الہی بننے کا
ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے صاف الفاظ میں فرما دیا کہ قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي
يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمُ (ال عمران: ۳۲) یعنی ان کو کہہ دو کہ تم اگر چاہتے ہو کہ محبوب الہی
بن جاؤ اور تمہارے گناہ بخش دیئے جاویں تو اس کی ایک ہی راہ ہے کہ میری اطاعت کرو۔
کیا مطلب کہ میری پیروی ایک ایسی شے ہے جو رحمت الہی سے نا اُمید ہونے نہیں دیتی۔
گناہوں کی مغفرت کا باعث ہوتی اور اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتی ہے اور تمہارا یہ دعویٰ کہ ہم اللہ تعالیٰ
سے محبت کرتے ہیں اسی صورت میں سچا اور صیح ثابت ہوگا کہ تم میری پیروی کرو۔
اس آیت سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ انسان اپنے کسی خود تراشیده طرز ریاضت و مشقت
اور جپ تپ سے اللہ تعالیٰ کا محبوب اور قرب الہی کا حق دار نہیں بن سکتا۔ انوار و برکات الہیہ کسی پر کا
نازل نہیں ہو سکتی جب تک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں کھویا نہ جاوے۔ اور جو شخص
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں گم ہو جاوے اور آپ کی اطاعت اور پیروی میں ہر قسم کی موت
اپنی جان پر وارد کر لے اس کو وہ نور ایمان ، محبت اور عشق دیا جاتا ہے جو غیر اللہ سے رہائی دلا دیتا ہے

اور گناہوں سے رستگاری اور نجات کا موجب ہوتا ہے۔ اسی دنیا میں وہ ایک پاک زندگی پاتا ہے اور
نفسانی جوش و جذبات کی تنگ و تاریک قبروں سے نکال دیا جاتا ہے۔ اسی کی طرف یہ حدیث اشارہ
کرتی ہے أَنَا الْحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَهِی یعنی میں وہ مردوں کو اٹھانے والا ہوں
جس کے قدموں پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں ۔ غرض یہ ہے کہ وہ علوم جو مدار نجات ہیں یقینی اور قطعی طور
پر بجز اس حیات کے حاصل نہیں ہو سکتے جو بتوسط روح القدس انسان کو ملتی ہے اور قرآن شریف کی یہ
آیت صاف طور پر اور پکار کر یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ حیات روحانی صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وس وسلم کی
اطاعت سے ملتی ہے اور وہ تمام لوگ جو بخل اور عناد کی وجہ سے نبی کریم کی متابعت سے سرکش ہیں وہ
شیطان کے سایہ کے نیچے ہیں۔ اس میں اس پاک زندگی کی روح نہیں ہے۔ وہ بظاہر زندہ کہلاتا ہے
لیکن مردہ ہے جبکہ شیطان اس کے دل پر سوار ہے۔
ا
موت کو یا درکھیں افسوس اس کو موت یاد نہیں ہے۔ موت کیا دور ہے؟ جس کی پچاس برس کی عمر ہو چکی ہے اگر وہ زندگی پالے گا تو دو چار برس اور پالے گا یا زیادہ سے ا
زیادہ دس برس اور آخر مرنا ہوگا۔ موت ایک یقینی شے ہے جس سے ہرگز ہرگز کوئی بچ نہیں سکتا۔ میں
دیکھتا ہوں کہ لوگ روپیہ پیسہ کے حساب میں ایسے غلطاں پیچاں رہتے ہیں کہ کچھ حد نہیں مگر عمر کا
حساب کبھی بھی نہیں کرتے ۔ بد بخت ہے وہ انسان جس کو عمر کے حساب کی طرف توجہ نہ ہو۔ سب سے
ضروری اور حساب کے لائق جو شے ہے وہ تو عمر ہی ہے۔ ایسا نہ ہو کہ موت آجائے اور یہ حسرت لے
کر دنیا سے کوچ کرے۔ قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ جیسے بہشتی زندگی اسی دنیا سے شروع
ہو جاتی ہے جہنم کی زندگی بھی یہاں ہی سے شروع ہو جاتی ہے۔ جب انسان حسرت کے ساتھ مرتا
ہے تو بہت بڑے جہنم میں ہوتا ہے جب دیکھتا ہے کہ اب چلا ۔ ہیضہ، طاعون محرقہ، خفقان یا کسی
اور شدید مرض میں مبتلا ہوتا ہے تو موت سے پہلے ایک موت وارد ہو جاتی ہے جو دل اور روح کو
فرسودہ کر دیتی ہے اور وہ بھی حسرت ہوتی ہے۔ بعض امراض ایسے ہیں کہ دو منٹ بھی دم لینے نہیں
دیتے اور جھٹ پٹ کام تمام کر دیتے ہیں ۔ جس نے ایک دن بھی مطالعہ کیا کہ میں مرنے ولا جانور

ہوں وہ اس عذاب سے بچنے کی فکر میں ہوا جو انسان کو حسرت کے رنگ میں کھا جاتا ہے۔
ہمارے عزیزوں میں سے ایک کو قولنج ہوئی۔ آخر پیشاب بند ہو کر سیاہ رنگ کی ایک کئے ہوئی
اور اس کے ساتھ ہی گردن لٹک گئی ۔ اس وقت کہا کہ اب معلوم ہوا کہ دنیا کچھ چیز نہیں ۔ یقیناً یا درکھو کہ
دنیا کوئی چیز نہیں۔ کون کہہ سکتا ہے کہ ہم سب جو اس وقت یہاں موجود ہیں سال آئندہ میں بھی ضرور
ہوں گے۔ بہت سے ہمارے دوست جو پچھلے سال موجود تھے آج نہیں ہیں۔ انہیں کیا معلوم تھا کہ
اگلے سال ہم نہ ہوں گے۔ اسی طرح اب کون کہہ سکتا ہے کہ ہم ضرور ہوں گے اور کس کو معلوم ہے کہ
مرنے والوں کی فہرست میں کس کس کا نام ہے۔ پس بڑا ہی مورکھ ہے اور نادان ہے وہ شخص جو مر نے
سے پہلے خدا سے صلح نہیں کرتا اور جھوٹی برادری کو نہیں چھوڑتا۔
انسان کو ہلاک کرنے والی چیزوں میں سے ایک بد صحبت بھی ہے۔ دیکھو ابو جہل خود تو
بد محبت ہلاک ہو اگر اور بھی بہت سے لوگوں کو لے مرا جو اس کے پاس جا کر بیٹھا کرتے تھے۔
اُس کی صحبت اور مجلس میں بجز استہزا اور ہنسی ٹھٹھے کے اور کوئی ذکر ہی نہ تھا۔ یہی کہتے تھے إِنَّ هذا
لَشَيْء يُرَادُ (ص: ۷) میاں یہ دوکانداری ہے۔
اب دیکھو اور بتلاؤ کہ وہ جس کو دوکاندار اور ٹھگ کہا جاتا تھا ساری دنیا میں اسی کا نو رہے یا کسی
اور کا بھی۔ ابو جہل مر گیا اور اس پر لعنت کے سوا کچھ نہ رہا۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بلند کو
دیکھو کہ شب و روز بلکہ ہر وقت درود پڑھا جاتا ہے اور ۹۹ کروڑ مسلمان اس کے خادم موجود ہیں ۔
اگر اب ابو جہل پھر آتا تو آکر دیکھتا کہ جس کو اکیلا مکہ کی گلیوں میں پھرتا دیکھتا تھا اور جس کی ایذا دہی
میں کوئی دقیقہ باقی نہ رکھتا تھا۔ اس کے ساتھ جب ۹۹ کروڑ انسانوں کے مجمع کو دیکھتا حیران رہ جاتا
اور یہ نظارہ ہی اس کو ہلاک کر دیتا ۔ یہ ہے ثبوت آپ کی رسالت کی سچائی کا۔ اگر اللہ تعالیٰ ساتھ نہ
ہوتا تو یہ کامیابی نہ ہوتی ۔ کس قدر کوششیں اور منصوبے آپ کی عداوت اور مخالفت کے لئے کئے
مگر آخر نا کام اور نامراد ہونا پڑا۔ اس ابتدائی حالت میں جب چند آدمی آپ کے ساتھ تھے کون دیکھ
سکتا تھا کہ یہ عظیم الشان انسان دنیا میں ہوگا اور ان مخالفوں کی سازشوں سے صحیح و سلامت بیچ کر

کامیاب ہو جائے گا۔ مگر یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کی عادت اسی طرح پر ہے کہ انجام خدا کے بندوں کا ہی
ہوتا ہے۔ قتل کی سازشیں ، کفر کے فتوے، مختلف قسم کی ایذائیں ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی ہیں ۔
اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَ لَوْ كَرِهَ
الْكَفِرُونَ (الصف: ۹) یہ شریر کافر اپنے منہ کی پھونکوں سے نور اللہ کو بجھانا چاہتے ہیں اور اللہ اپنے نور
کو کامل کرنے والا ہے۔ کافر برا مناتے رہیں۔
منہ کی پھونکیں کیا ہوتی ہیں؟ یہی کسی نے ٹھگ کہہ دیا۔ کسی نے دوکاندار اور کافر، بے دین کہہ
دیا۔ غرض یہ لوگ ایسی باتوں سے چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نور کو بجھا دیں مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکتے
نور اللہ کو بجھاتے بجھاتے خود ہی جل کر ذلیل ہو جاتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ کے لوگوں کے لشکر آ ر آسمان پر ہوتے ہیں۔ منکر اور زمینی لوگ اُن کو دیکھ نہیں سکتے ہیں ۔
اگر ان کو معلوم ہو جاوے اور وہ ذرا سا بھی دیکھ پائیں تو ہیت سے ہلاک ہو جا ئیں مگر یہ لشکر نظر نہیں
آسکتا جب تک انسان اللہ تعالیٰ کی چادر کے نیچے نہ آئے۔
سعادت عظمی کے حصول کی راہ مادہ لکی
سعادت عظمی کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک ہی
راہ رکھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی جاوے جیسا کہ اس آیت میں صاف فرمادیا
ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران: ۳۲) یعنی آؤ میری پیروی کرو
تا کہ اللہ بھی تم کو دوست رکھے ۔ اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ رسمی طور پر عبادت کرو۔ اگر حقیقت مذہب
یہی ہے تو پھر نماز کیا چیز ہے اور روزہ کیا چیز ہے۔ خود ہی ایک بات سے رُکے اور خود ہی کر لے۔
اسلام محض اس کا نام نہیں ہے۔ اسلام تو یہ ہے کہ بکرے کی طرح سر رکھ دے جیسا کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا مرنا، میرا جینا، میری نماز ، میری قربانیاں اللہ ہی کے لیے ہیں اور
سب سے پہلے میں اپنی گردن رکھتا ہوں ۔ یہ فخر اسلام کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو اولیت کا ہے
نہ ابراہیم کو نہ کسی اور کو ۔ یہ اسی کی طرف اشارہ ہے كُنْتُ نَبِيًّا وَادَمُ بَيْنَ الْمَاءِ وَالطِينِ ۔ اگرچہ

آپ سب نبیوں کے بعد آئے مگر یہ صدا کہ میرا ہ صدا کہ میرا مرنا اور میرا جینا اللہ تعالیٰ کے لئے ہے، دوسرے
کے منہ سے نہیں نکلی ۔
مسلمان کی حقیقت اب دنیا کی حالت کو دیکھو کہ ہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمنے تو
اپنے عمل سے یہ دکھایا کہ میرا مرنا اور جینا سب کچھ اللہ تعالیٰ کے لئے
ہے اور یا اب دنیا میں مسلمان موجود ہیں کسی سے کہا جاوے کہ کیا تو مسلمان ہے؟ تو کہتا ہے الحمد للہ ۔
جس کا کلمہ پڑھتا ہے اس کی زندگی کا اُصول تو خدا کے لئے تھا مگر یہ دنیا کے لئے جیتا اور دنیا ہی
کے لئے مرتا ہے۔ اس وقت تک کہ غرغرہ شروع ہو جاوے دنیا ہی اس کی مقصود ، محبوب اور مطلوب
رہتی ہے پھر کیوں کر کہہ سکتا ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتا ہوں ۔
یہ بڑی غور طلب بات ہے۔ اس کو سرسری نہ سمجھو۔ مسلمان بننا آسان نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی اطاعت اور اسلام کا نمونہ جب تک اپنے اندر پیدا نہ کرلو۔ مطمئن نہ ہو۔
یہ صرف چھلکا ہی چھلکا ہے اگر بدوں اتباع مسلمان کہلاتے ہو ۔ نام اور چھلکے پر خوش ہو جانا
دانش مند کا کام نہیں ہے۔ لکھا ہے کہ کسی یہودی کو ایک مسلمان نے کہا کہ تو مسلمان ہو جا۔ اس نے کہا کہ تو
صرف نام ہی پر خوش نہ ہو جا۔ میں نے اپنے لڑکے کا نام خالد رکھا تھا اور شام سے پہلے ہی اُس کو دفن کر آیا۔
پس حقیقت کو طلب کرو۔ برے ناموں پر راضی نہ ہو جاؤ۔ کس قدر شرم کی بات ہے کہ انسان عظیم الشان
نبی کا امتی کہلا کر کافروں کی سی زندگی بسر کرے۔ تم اپنی زندگی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ
دکھاؤ، وہی حالت پیدا کرو اور دیکھو کہ اگر وہ حالت نہیں ہے تو تم طاغوت کے پیرو ہو۔
غرض یہ بات اب بخوبی سمجھ میں آسکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا محبوب ہونا انسان کی زندگی کی
غرض و غایت ہونی چاہیے کیونکہ جب تک اللہ تعالیٰ کا محبوب نہ ہو اور خدا کی محبت نہ ملے کامیابی کی
زندگی بسر نہیں کر سکتا اور یہ امر پیدا نہیں ہوتا جب تک رسول اللہ کی سچی اطاعت اور متابعت نہ کرو اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمل سے دکھا دیا ہے کہ اسلام کیا ہے؟ پس تم وہ اسلام اپنے اندر
پیدا کرو تا کہ تم خدا کے محبوب بنو۔

اب میں پھر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ حمد ہی سے محمد اور احمد نکلا ہے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اور یہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے دو نام تھے۔ گو یا حمد کے دو مظہر ہوئے اور پھر الْحَمْدُ لِلهِ کے بعد اللہ تعالیٰ کی چار
صفتیں رَبِّ الْعَلَمِينَ ، الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ بیان کی ہیں۔
لله
ظ
ہر
سیا
الْحَمْدُ لله کا مظہر میں ن بھی بیان کیا ہےکہ ان ان یہ کا م رسول اله صل اللہ علیہ سم
کے دو ظہوروں محمد اور احمد میں ہوا۔ اب نبیء کامل صلی اللہ علیہ وسلم نے
اللہ تعالیٰ کی ان صفات اربعہ کو بیان کر کے صحابہ کرام کی تعریف میں پورا بھی کر دیا۔ گویا اللہ تعالیٰ
ظلی طور پر اپنی صفات دینا چاہتا ہے۔ اس لئے فنافی اللہ کے یہی معنے ہیں کہ انسان الہی صفات کے
اندر آ جائے۔
نمونه
اربعہ مظہر صفات باری صلی اللہ علیہ وسلم اب دیکھو کہ ان صفاتار بد کا علمی منہ صحابہ میں اربعہ
کیسا دکھایا ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیہ وسلم پیدا
ہوئے تو مکہ کے لوگ ایسے تھے جیسے بچہ دودھ پینے کا محتاج ہوتا ہے گو یاربوبیت کے محتاج تھے۔
وحشی اور درندوں کی سی زندگی بسر کرتے تھے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ماں کی طرح دودھ پلا
کر ان کی پرورش کی ۔ پھر رحمانیت کا پر تو کیا۔ وہ سامان دیئے کہ جن میں کوشش کو کوئی دخل نہ تھا۔
قرآن کریم جیسی نعمت اور رسول کریم جیسا نمونہ عطا فرمایا۔ پھر رحیمیت کا ظہور بھی دکھلایا کہ جو کوششیں
کیں ان پر نتیجے مترتب کیے۔ ان کے ایمانوں کو قبول فرمایا اور نصاری کی طرح ضلالت میں نہ
ت قدمی اور استقلال عطا فرمایا۔ کوشش میں یہ برکت ہوتی ہے کہ خدا ثابت قدم
کر دیتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں کوئی مرتد نہ ہوا۔ دوسرے نبیوں کے احباب
میں ہزاروں ہوتے تھے۔ حضرت مسیح کے تو ایک ہی دن میں پانسو مرتد ہو گئے اور جن پر بڑا اعتبار
اور وثوق تھا ان میں سے ایک نے تو تیس درہم لے کر پکڑ وادیا اور دوسرے نے تین بار لعنت کی ۔
بات اصل میں یہ ہے کہ مربی کے قومی کا اثر ہوتا ہے۔ جس قدر مربی قوی التاثیر اور کامل ہو گا
ویسی ہی اس کی تربیت کا اثر مستحکم اور مضبوط ہوگا۔

نبی کریم کی قوت قدسی کا ثبوت یہ ہمارے نبی کریم صل اللہ علیہ سلم کی قوت قدی قوت کے
کامل اور سب سے بڑھ کر ہونے کا ایک اور ثبوت ہے
کہ آپ کے تربیت یافتہ گروہ میں وہ استقلال اور رسوخ تھا کہ وہ آپ کے لئے اپنی جان ، مال تک
دینے سے دریغ نہ کرنے والے میدان میں ثابت ہوئے اور مسیح کے نقص کا یہ بدیہی ثبوت ہے کہ جو
جماعت طیار کی وہی گرفتار کرانے اور جان سے مروانے اور لعنت کرنے والے ثابت ہوئے ۔ غرض
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحیمیت کا اثر تھا کہ صحابہ میں ثبات قدم اور استقلال تھا۔ پھر ملِكِ يَوْمِ
الدین کا عملی ظہور صحابہ کی زندگی میں یہ ہوا کہ خدا نے اُن میں اور اُن کے غیروں میں فرقان رکھ دیا یا
جو معرفت اور خدا کی محبت دنیا میں اُن کو دی گئی یہ اُن کی دنیا میں جزا تھی ۔ اب قصہ کوتاہ کرتا ہوں کہ
صحابہ رضی اللہ عنہم میں ان صفات اربعہ کی تجلی چمکی ۔
مسیح موعود کے زمانہ کی جماعت بھی صحابہ ہی ہوگی لیکن بات بڑی غور طلب ہے کہ صحابہ کی جماعت اتنی ہی نہ
سمجھو جو پہلے گزر چکے بلکہ ایک اور گروہ بھی ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں ذکر کیا ہے۔ وہ
بھی صحابہ ہی میں داخل ہے جو احمد کے بروز کے ساتھ ہوں گے۔ چنانچہ فرمایا ہے وَ آخَرِينَ مِنْهُم
لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ ( الجمعة : (۴) یعنی صحابہ کی جماعت کو اسی قدر نہ سمجھو بلکہ مسیح موعود کے زمانہ کی
جماعت بھی صحابہ ہی ہوگی ۔
اس آیت کے متعلق مفسروں نے مان لیا ہے کہ یہ مسیح موعود کی جماعت ہے۔ منھم کے لفظ سے
پایا جاتا ہے کہ باطنی توجہ اور استفاضہ صحابہ ہی کی طرح ہوگا۔ صحابہ کی تربیت ظاہری طور پر ہوئی تھی مگر ان
کو کوئی دیکھ نہیں سکتا۔ وہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی تربیت کے نیچے ہوں گے۔ اس لئے سب
علماء نے اس گروہ کا نام صحابہ ہی رکھا ہے جیسے ان صفات اربعہ کا ظہور اُن صحابہ میں ہوا تھا ویسے ہی ضروری
ہے کہ آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : (۴) کی مصداق جماعت صحابہ میں بھی ہو۔
اب دیکھو کہ صحابہ کو بدر میں نصرت دی گئی اور فرمایا گیا کہ یہ نصرت ایسے وقت میں دی گئی جبکہ تم
تھوڑے تھے۔ اس بدر میں کفر کا خاتمہ ہو گیا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی