مارچ ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مارچ ۱۹۰۱ء
جلد دوم
مسیح
ایک متلافی حق کا حضرت اقدس کی خدمت میں آنا چند روز سے حضور کی موجود کی خدمت میں ایک حق جو
ضلع گجرات سے آیا ہوا ہے ۔ اس نے عرض کی کہ مجھے ابتدا ہی سے دھرم بھاؤ اپنے اندر محسوس ہوتا تھا
اور اُس کے موافق میں اپنے خیال میں بعض نیکیاں بھی کرتا رہا ہوں مگر مجھے دنیا اور اس کے طلبگاروں
کو اپنے ارد گرد دیکھ کر بہت بڑی تکلیف محسوس ہوتی ہے اور اپنے اندر بھی ایک کشمکش پاتا ہوں ۔ میں
ایک بار دریائے جہلم کے کنارے کنارے میں پھر رہا تھا کہ مجھے ایک عجیب نظارہ پریم ( محبت ) کا تھا
مجھے ایک لذت اور سرور محسوس ہوتا تھا۔ جس طرف نظر اُٹھاتا تھا آنند ہی آنند ملتا تھا۔ کھانے میں، پینے
میں ، چلنے میں ، پھرنے میں ، غرض ہر ایک حرکت میں ، ہر ادا میں پریم ہی پریم معلوم ہوتا تھا، چند
گھنٹوں کے بعد یہ ہ نظارہ تو جاتا رہا مگر اس کا بقیہ ضرور دو ماہ تک رہا۔ د ماہ تک رہا۔ یعنی اس نظارہ سے کم درجہ کا
سرور دینے والا نظارہ۔ اس وقت میں عجیب گھبراہٹ میں ہوں ۔ میں نے بہت کوشش کی کہ میں اس کو
پھر پاؤں مگر نہیں ملا۔ اسی کی طلب اور تلاش میں میں لاہور بابوا بناش چندر فور مدار صاحب کے پاس
آیا جو برہم سماج کے سرگرم ممبر ہیں ۔ مگر افسوس ہے کہ وہ مجھ سے بجز چند منٹ کے اور وہ بھی اپنے دفتر
میں ہی نہ مل سکے۔ پھر میں پنڈت شو نرائن ستیا نند اگنی ہوتری کے پاس گیا۔ میں نے دیکھا کہ وہ لوگ
کسی قدر روحانیت کو محسوس کرتے ہیں ۔ آخر میں کوئی دو مہینے تک ان کے ہائی سکول موگا میں بطور تھرڈ
ماسٹر کام کرتا رہا اور اپنی اصلاح میں لگا رہا۔ وہاں جانا میرا صرف اس مطلب کے لئے تھا کہ میں اپنی
لائف کو بناؤں ۔ اس عرصہ میں کچھ مختصر سا نظارہ نظر آنے لگا مگر میری تسلی اور اطمینان نہیں ہوا۔ جس
شانتی اور پریم کا میں خواہش مند اور جو یا تھا وہ مجھے نہ ملا ۔ اگر چہ میں صبر کے ساتھ وہاں رہنا چاہتا تھا
مگر بیمار ہو کر مجھے آنا پڑا۔ میں نے اپنے شہر میں شیخ مولا بخش صاحب کو ایک مرتبہ جلسہ اعظم مذاہب
والا آپ کا مضمون پڑھتے ہوئے سنا۔ میں اپنے خیال میں مست اور متفکر جا رہا تھا کہ اُن کی آواز
میرے کان میں پڑی ۔ میری روح نے غیر معمولی طور پر محسوس کیا کہ اس کلام میں لائٹ (نور) ہے اور
یہ کہنے والا اپنے اندر روشنی ضرور رکھتا ہے۔ میں نے اس مضمون کو کئی مرتبہ پڑھا اور میرے دل میں
قادیان آنے کی خواہش پیدا ہوئی مگر لیکھرام کے قتل کے تازہ وقوعہ کے باعث لاہور میں میں اگر کسی
مسلمان سے پتہ پوچھتا تھا تو وہ پتہ نہ بتاتا تھا۔ غالباً اس کو یہ وہم ہوتا ہوگا کہ شاید یہ مرزا صاحب کے قتل کو
جاتا ہے۔ بہر حال میرے دل میں ایک کشمکش پیدا ہو رہی تھی ۔ اب وہ میری آرزو پوری ہوئی ہے اور میں
اپنی زندگی کو بنانا چاہتا ہوں ۔ اسی غرض کے واسطے حضور کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔ اس پر حضرت اقدس
امام همام علیہ الصلوٰۃ والسلام نے یوں ارشاد فرمایا۔
اسلام کی حقیقت حقیت یہی ہے کہ انسان کو پست اور چھلکے پرشہر نانہیں چاہے اور نہ انسان
پسند کرتا ہے کہ وہ صرف پوست پر قناعت کرے بلکہ وہ آگے بڑھنا چاہتا
ہے اور اسلام انسان کو اسی مغز اور روح پر پہنچانا چاہتا ہے جس کا وہ فطرتاً طلبگار ہے ۔ یہ نام ہی ایسا
نام ہے کہ اس کوشن کر روح میں ایک لذت آتی ہے اور کسی مذہب کے نام سے کوئی تسلی روح میں پیدا
نہیں ہوتی مثلاً آریہ کے نام سے کون سی روحانیت نکال ، نکالیں ۔ اسلام سکینت ، شانتی تسلی کے لئے
بنایا گیا ہے جس کے واسطے انسان کی روح بھوکی پیاسی ہوتی ہے تا کہ اس نام کا سننے والا سمجھ لے کہ
اس مذہب کا سچے دل سے ماننے والا اور اس پر عمل کرنے والا خدا کا عارف ہے مگر بات یہ ہے کہ
اگر انسان چاہے کہ ایک دم میں سب کچھ ہو جائے اور معرفتِ الہی کے اعلیٰ مراتب پر یک دفعہ پہنچ
جائے یہ کبھی نہیں ہوتا۔ دنیا میں ہر ایک کام تدریج سے ہوتا ہے۔ دیکھو کوئی علم اور فن ایسا نہیں جس کو
انسان تامل اور توقف سے نہ سیکھتا ہو۔ ضروری ہے کہ سلسلہ وار مراتب کو طے کرے ۔ دیکھو! دیکھو ! زمیندار
کو زمین میں بیج بو کر انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اوّل وہ اپنی عزیز شے اناج کو زمین میں ڈال دیتا ہے جس
کو فوراً جانور چگ جائیں یا مٹی کھا لے یا کسی اور طرح ضائع ہو جائے مگر تجربہ اس کو تسلی دیتا ہے کہ
نہیں ایک وقت آتا ہے کہ یہ دانے جو اس طرح پر زمین کے سپرد کیے گئے ہیں بارور ہوں گے اور یہ
کھیت سرسبز لہلہاتا ہوا نظر آئے گا اور یہ خاک آمیختہ بیچ رزق بن جائیں گے۔
اصلاح کے لئے صبر شرط ہے اب آپ غور کریں کہ دنیاوی اور جسمانی رزق کے لئے جس کے بغیر کچھ دن آدمی زندہ بھی رہ سکتا ہے چھ مہینے درکار ہیں ۔
۔
حالانکہ وہ زندگی جس کا مدار جسمانی رزق پر ہے ابدی نہیں بلکہ فنا ہو جانے والی ہے۔ پھر روحانی رزق
جوڑ وحانی زندگی کی غذا ہے جس کو کبھی فنا نہیں اور وہ ابدالآباد کے لئے رہنے والی ہے۔ دو چار دن میں
کیوں کر حاصل ہو سکتا ہے اگر چہ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ وہ ایک دم میں جو چاہے کر دے
اور ہمارا ایمان ہے کہ اس کے نزدیک کوئی چیز انہونی نہیں ہے۔ اسلام نے ایسا خدا پیش ہی نہیں کیا
جو مثلاً آریوں کے پیش کردہ پرمیشر کی طرح نہ کسی روح ( جیو ) کو پیدا کر سکے نہ مادہ کو اور نہ اپنے
طلبگاروں کو اور صادقوں کو سچی شانتی اور ابدی مکتی دے سکے۔ نہیں بلکہ اسلام نے وہ خدا پیش کیا ہے
جو اپنی قدرتوں اور طاقتوں میں بے نظیر اور لاشریک خدا ہے۔ مگر ہاں اس کا قانون یہی ہے کہ
ہر ایک کام ایک ترتیب اور تدریج سے ہوتا ہے۔ اس لیے صبر اور حُسن ظن سے اگر کام نہ لیا جائے تو
کامیابی مشکل ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک شخص میرے پاس آیا اور کہا کہ پہلے بزرگ پھونک مار کر
آسمان پر پہنچا دیتے تھے۔ میں نے کہا کہ تم غلطی کرتے ہو ۔ خدا تعالیٰ کا یہ قانون نہیں ہے۔ اگر ایک
مکان میں فرش کرنے لگو تو پہلے ضروری ہوگا کہ اس میں کوئی حصہ قابلِ مرمت ہو تو اس کی مرمت کرنی
پڑے گی اور جہاں جہاں گندگی اور ناپا کی پڑی ہوئی ہوتی ہے اس کو فینائل وغیرہ سے صاف کیا جاتا
ہے۔ غرض بہت سی تدبیروں اور حیلوں کے بعد وہ اس قابل ہو گا کہ اس میں فرش بچھایا جائے ۔ اسی
طرح پر انسان کا دل اس سے پیشتر کہ خدا تعالیٰ کے رہنے کے قابل ہو وہ شیطان کا تخت ہے اور
سلطنت شیطان میں ہے۔ اب دوسری سلطنت کے لئے اس شیطانی سلطنت کا قلع و قمع ضروری ہے۔
نہایت ہی بد قسمت ہے وہ انسان جو حق کی طلب میں نکلے اور پھر حسنِ ظن سے کام نہ لے۔ ایک
گل گوہی کو دیکھو کہ اس کو مٹی کا برتن بنانے میں کیا کچھ کرنا پڑتا ہے۔ دھوبی ہی کو دیکھو کہ وہ ایک نا پاک
اور میلے کچیلے کپڑے کو جب صاف کرنے لگتا ہے تو کس قدر کام اس کو کرنے پڑتے ہیں۔ کبھی کپڑے کو
بھٹی پر چڑھاتا ہے کبھی اس کو صابن لگاتا ہے۔ پھر اس کی میل کچیل کو مختلف تدبیروں سے نکالتا ہے۔
آخر وہ صاف ہو کر سفید نکل آتا ہے اور جس قدر میل اس کے اندر ہوتی ہے سب نکل جاتی ہے۔ جب
ادنی ادنی چیزوں کے لیے اس قدر صبر سے کام لینا پڑتا ہے تو پھر کس قدر نادان ہے وہ شخص جو اپنی
زندگی کی اصلاح کے واسطے اور دل کی غلاظتوں اور گندگیوں کو دور کرنے کے لئے یہ خواہش کرے کہ
یہ پھونک مارنے سے نکل جائیں اور قلب صاف ہو جائے ۔
یا درکھو! اصلاح کے لئے صبر شرط ہے۔ پھر دوسری بات یہ ہے کہ تزکیہ اخلاق اور نفس کا نہیں ہو سکتا
جب تک کہ کسی مز کی نفس انسان کی صحبت میں نہ رہے۔ اول دروازہ جو کھلتا ہے وہ گندگی دور ہونے
سے کھلتا ہے۔ جن پلید چیزوں کو مناسبت ہوتی ہے وہ اندر رہتی ہیں۔ لیکن جب کوئی تریاقی صحبت مل
جاتی ہے تو اندرونی پلیدی رفتہ رفتہ دور ہونی شروع ہوتی ہے کیونکہ پاکیزہ روح کے ساتھ جس کو
قرآن کریم اور اسلام کی اصطلاح میں روح القدس کہتے ہیں اس کے ساتھ تعلق نہیں ہو سکتا جب تک
کہ مناسبت نہ ہو۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ تعلق کب تک پیدا ہو جاتا ہے۔ ہاں ! خاک شو پیش از انکہ
خاک شوی پر عمل ہونا چاہیے۔ اپنے آپ کو اس راہ میں خاک کر دے اور پورے صبر اور استقلال
کے ساتھ اس راہ میں چلے ۔ آخر اللہ تعالیٰ اس کی سچی محنت کو ضائع نہیں کرے گا۔ اور اس کو وہ نور اور
روشنی عطا کرے گا جس کا وہ جو یا ہوتا ہے۔ میں تو حیران ہو جاتا ہوں اور کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ انسان
کیوں دلیری کرتا ہے جبکہ وہ جانتا ہے کہ خدا ہے۔
مجاہدہ
میں نے جس شخص کا ذکر کیا ہے کہ اس نے مجھ سے کہا کہ پہلے بزرگ پھونک مار کر غوث و قطب
بنا دیتے تھے میں نے اس کو یہی کہا کہ یہ درست نہیں ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا قانون نہیں
ہے۔ تم مجاہدہ کرو۔ تب اللہ تعالیٰ اپنی راہیں تم پر کھولے گا ۔ اس نے کچھ توجہ نہ کی اور چلا گیا۔ ایک
مدت کے بعد وہ پھر میرے پاس آیا تو اس کو اس پہلی حالت سے بھی ابتر پایا۔ غرض انسان کی بد قسمتی
یہی ہے کہ وہ جلدی کا قانون تجویز کر لیتا ہے اور جب دیکھتا ہے کہ جلدی کچھ نہیں ہوتا کیونکہ
اللہ تعالیٰ کے قانون میں تو تدریج اور ترتیب ہے تو گھبرا اُٹھتا ہے اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دہر یہ ہو جاتا
ہے۔ دہریت کا پہلا زینہ یہی ہے۔ میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں کہ یا تو بڑے بڑے دعوے اور
خواہشیں پیش کرتے ہیں کہ یہ ہو جائیں اور وہ بن جائیں اور یا پھر آخر ارزل زندگی کو قبول کر لیتے
ہیں۔ ایک شخص میرے پاس کچھ مانگنے آیا۔ جو گی تھا۔ اس نے کہا کہ میں فلاں جگہ گیا۔ فلاں مرد کے
پاس گیا۔ آخر اس کی حالت اور انداز گفتگو سے یہ ثابت ہوتا تھا کہ مانگ کر گزارہ کر لینا چاہیے۔
اصل اور سچی بات یہی ہے کہ صبر سے کام لیا جائے ۔ سعدی نے کیا خوب کہا ہے۔
ه
گر نباشد
به دوست راه بردن
شرط عشق است در طلب مردن
اللہ تعالیٰ تو اخیر حد تک دیکھتا ہے۔ جس کو کچا اور غدار دیکھتا ہے وہ اس کی جناب میں راہ نہیں پاسکتا۔
ه
طلب گار باید صبور
و
حمول
که نشنیده ام کیمیا گر ملول
کیمیا گر باوجود یکہ جانتا ہے کہ اب تک کچھ بھی نہیں ہوا لیکن پھر بھی صبر کے ساتھ اس پھونکا
پھانکی میں لگا ہی رہتا ہے۔ میرا مطلب اس سے یہی ہے کہ اول صبر کی ضرورت ہے جس کے ساتھ اگر
رشد کا مادہ ہے تو اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کرتا۔ اصل غرض تو یہی ہے کہ خدا تعالیٰ سے محبت پیدا ہو۔ لیکن
میں کہتا ہوں کہ محبت تو ایک دوسرا درجہ ہے یا نتیجہ ہے۔ سب سے اول تو ضروری یہ بات ہے کہ اللہ تعالیٰ یا
کے وجود پر بھی یقین پیدا ہو۔ اس کے بعد روح میں خود ایک جذب پیدا ہو جاتا ہے جو خود بخود اللہ تعالیٰ
کی طرف کبھی چلی آتی ہے۔ جس جس قدر معرفت اور بصیرت بڑھے گی اسی قدر لذت اور ضرور بڑھتا
جائے گا۔ معرفت کے بغیر تو کبھی لذت پیدا نہیں ہو سکتی ۔ ذوق شوق کا اصل مبدا تو معرفت ہی ہے۔
معرفت ہی ایک شے ہے جس سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ معرفت اور محبت کے اجتماع
معرفت سے
سے جو نتیجہ پیدا ہوتا ہے وہ سرور ہوتا ہے۔ یاد رکھو کہ کسی خوبصورتی کا محض دیکھ لینا ہی
ا نہیں کر سکتا جب تک اس کے متعلق معرفت نہ ہو۔ یقینا سمجھو کہ محبت بدوں معرفت کے
محال ہے۔ جو محبوب ہے اس کی معرفت کے بغیر محبت کیا ؟ یہ ایک خیالی بات ہے۔ بہت سے لوگ
ہیں جو ایک عاجز انسان کو خدا سمجھ لیتے ہیں۔ بھلا وہ خدا میں کیا لذت پاسکتے ہیں ۔ جیسے عیسائی ہیں کہ
حضرت مسیح کو خدا بنارہے ہیں اور اس پر خدا محبت ہے، خدا محبت ہے، پکارتے پھرتے ہیں ۔ ان
کی محبت حقیقی محبت نہیں ہو سکتی ۔ ایک ادعائی اور خیالی محبت ہے جب کہ خدا تعالیٰ کی بابت ان کو سچی
معرفت ہی نصیب نہیں ہوئی۔
محبت الہی کے ذرائع
عقیدہ کی تصحیح ۔ نیک صحبت - معرفت صبر و حسن ظن ۔ دعا
پس سب سے پہلے پھر یہ ضروری ہے کہ اول تصحیح عقیدہ کرے۔ ہندو کچھ اور پیش کرتے ہیں۔
عیسائی کچھ اور ہی دکھاتے ہیں۔ چینی کسی اور خدا کو پیش کرتے ہیں۔ مسلمانوں کا وہی خدا ہے جس کو
انہوں نے قرآن کے ذریعہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ جب تک اس کو شناخت نہ کیا جائے خدا کے
ساتھ کوئی تعلق اور محبت پیدا نہیں ہو سکتی۔ نرے دعوے سے تو کچھ نہیں بنتا۔ اے
پس جب عقیدہ کی تصحیح ہو جاوے تو دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ نیک صحبت میں رہ کر اس معرفت کو ترقی
دی جاوے اور دعا کے ذریعہ بصیرت مانگی جاوے۔ جس جس قدر معرفت اور بصیرت بڑھتی جاوے گی
اسی قدر محبت میں ترقی ہوتی جائے گی۔ یادرکھنا چاہیے کہ محبت بدوں معرفت کے ترقی پذیر نہیں
ہو سکتی ۔ دیکھو ! انسان ٹین یا لوہے کے ساتھ اس قدر محبت نہیں کرتا جس قدر تانبے کے ساتھ کرتا ہے۔
پھر تانبے کو اس قدر عزیز نہیں رکھتا جتنا چاندی کو رکھتا ہے اور سونے کو اس سے بھی زیادہ محبوب رکھتا ہے
اور ہیرے اور دیگر جواہرات کو اور بھی عزیز رکھتا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ یہی کہ اس کو ایک معرفت ان
دھاتوں کی بابت ملتی ہے جو اس کی محبت کو بڑھاتی ہے۔ پس اصل بات یہی ہے کہ محبت میں ترقی اور
قدر و قیمت میں زیادتی کی وجہ معرفت ہی ہے۔ اس سے پیشتر کہ انسان سرور اور لذت کا خواہشمند ہو
اُس کو ضروری ہے کہ وہ معرفت حاصل کرے لیکن سب سے ضروری امر جس پر ان سب باتوں کی بنیاد
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۱ مورخه ۲۴ مارچ ۱۹۰۱ء صفحه ۹ تا ۱۱
رکھی جاتی ہے۔ وہ صبر اور حسنِ ظن ہے۔ جب تک ایک حیران کر دینے والا صبر نہ ہو کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔
جب انسان محض حق جوئی کے لئے تھکا نہ دینے والے صبر کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں سعی اور مجاہدہ
کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اپنے وعدہ کے موافق اس پر ہدایت کی راہ کھول دیتا ہے
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: ۷۰) یعنی جو لوگ ہم میں ہو کر سعی اور مجاہدہ
کرتے ہیں آخر ہم ان کو اپنی راہوں کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔ اُن پر دروازے کھولے جاتے
ہیں۔ یہ سچی بات ہے کہ جوڈھونڈتے ہیں وہ پاتے ہیں ۔ کسی نے خوب کہا۔
اے خواجہ درد نیست وگرنه طبیب هست
ع
خدا جوئی کے آداب ہم تو یہ کہتے ہیں کہ جوشخص ہمارے پاس آتا ہے اور کھڑا تا ہے اور کھڑا کھڑا بات
کر کے چل دیتا ہے وہ گو یا خدا سے ہنسی کرتا ہے۔ یہ خدا جوئی کا طریق
نہیں ہے اور نہ اللہ تعالیٰ نے اس قسم کا قانون مقرر کیا ہے۔ پس اول شرط خدا جوئی کے لئے سچی
طلب ہے۔ دوسری صبر کے ساتھ اس طلب میں لگے رہنا۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس قدر عمر زیادہ
ہوتی جاتی ہے اسی قدر تجربہ بڑھتا جاتا ہے۔ پھر معرفت کے لئے زیادہ دیر تک صحبت میں رہنا
ضروری ہوا یا نہیں؟ میں نے بہت سے آدمی دیکھے ہیں جو اپنی اوائل عمر میں دنیا کو ترک کرتے اور
چیختے اور چلاتے ہیں ۔ آخر ان کا انجام یہ دیکھا گیا کہ وہ دنیا میں منہمک پائے گئے اور دنیا کے
کیڑے بن گئے ۔ دیکھو! بعض درختوں کو سٹیر و پھل لگا کرتے ہیں جیسے شہتوت کے درخت کو
عارضی طور پر ایک پھل لگتا ہے آخر وہ سارے کا سارا گر جاتا ہے۔ اس کے بعد اصل پھل آتا ہے ۔
اسی طرح پر خدا جوئی بھی عارضی طور پر اندر پیدا ہوتی ہے۔ اگر صبر اور حسن ظن کے ساتھ صدق قدم نہ
دکھایا جاوے تو وہ عارضی جوش ایک وقت میں آکر یہی نہیں کہ فرو ہو جاتا ہے بلکہ ہمیشہ کے لئے دل
سے محو ہو جاتا ہے اور دنیا کا کیڑا بنا دیتا ہے لیکن اگر صدق و ثبات سے کام لیا جاوے تو اس عارضی
جوش اور حق جوئی کی پیاس کے بعد واقعی اور حقیقی طور پر ایک طلب اور خواہش پیدا ہوتی ہے جو دن بدن
ترقی کرتی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کی راہ میں اگر مشکلات اور مصائب کا پہاڑ بھی آجائے تو وہ
کچھ پروا نہیں کرتا اور قدم آگے ہی بڑھاتا جاتا ہے۔ پس وہ انسان جو اس جوش اور خواہش کے وقت
صبر سے کام لے اور یہ سمجھ لے کہ اس کو آخر عمر تک نبھانا ہے۔ وہ بہت ہی خوش طالع ہوتا ہے اور جو چند
تجربہ کر کے رہ جاتا ہے اور تھک کر بیٹھ رہتا ہے تو اس کے ہاتھ میں صرف اتنا ہی رہ جاتا ہے کہ وہ
کہتا پھرتا ہے کہ میں نے بہت سے باتونی دیکھے اور دوکاندار پائے ایک بھی حق نما اور خدا ثمانہ ملا۔
پس میری تو یہی نصیحت ہے۔ میں نہیں جانتا کہ ہر ایک جو میرے پاس آتا ہے اور یہ ظاہر
کرتا ہے کہ وہ خدا کے لئے آیا ہے اور خدا کو پانا چاہتا ہے ) اُس کا کیا حال ہے۔ اس کی نیت کیسی
ہے مگر میں اتنا ضرور کہتا ہوں کہ جو اللہ تعالیٰ کی تلاش میں قدم اُٹھاوے سب سے اول اس کو لازم
ہے کہ وہ صحیح عقائد کرلے ۔ یہ معلوم کہ یہ معلوم کرے کہ کس خدا کو وہ پانا چاہتا ہے آیا اس : خدا کو وہ پانا چاہتا ہے آیا اس خدا کی تلاش میں وہ
ہے جو واقعی دنیا کا خالق اور مالک خدا ہے اور جو تمام صفات کا ملہ سے موصوف اور تمام بدیوں
اور نقائص سے مبرا ہے یا کسی عورت کے بچے خدا کی تلاش میں ہے یا اور ایسے ہی کمزور اور
ناتواں ۳۳ کروڑ خداؤں کا جو یا ہے کیونکہ اگر اصلی محبوب اور مقصود کنارے ہی پر پڑا رہے تو
سمندر میں غوطہ زنی سے کیا حاصل؟
میں مثال کے طور پر کہتا ہوں مثلاً عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح ابن مریم جو ایک عورت کے پیٹ سے
پیدا ہوا اس طرح پر جس طرح عام انسان پیدا ہوتے ہیں اور کھاتا پیتا ہگنتا مونتتا رہا۔ وہ خدا ہے۔ اب
یہ تو ممکن ہے کہ ایک شخص کو اس سے محبت ہو لیکن انسانی دانش یہ کبھی تجویز نہیں کرتی کہ ایسا کمزور اور
ناتواں انسان خدا بھی ہوتا ہے یا یہ کہ عورتوں کے پیٹ سے بھی خدا پیدا ہوا کرتے ہیں ۔ جب کہ
پہلا ہی قدم باطل پر پڑا ہے تو دوسرے قدم کی حق پر پڑنے کی کیا اُمید ہوسکتی ہے۔ جو شعاعیں زندہ خدا،
کامل صفات سے موصوف خدا کو مان کر دل پر پڑتی ہیں وہ ایک مرنے والی ہستی ، ضعف و ناتوانی
کی تصویر پرستی سے کہاں؟؟؟
الطَّالِبُ لَا مَذْهَبَ لَهُ طالب کو تو سارے تعصب اور عقیدے چھوڑ دینے چاہئیں پھر وہ سچے
عقائد کی طلب میں لگے تب بہتری کی اُمید ہو سکتی ہے۔ اس کے لئے بنیادی اینٹ خدا ہونی چاہیے۔
تب آخری اینٹ بھی خدا ہی ہوگی ۔ جلد بازی اچھی چیز نہیں ہے۔ یہ عموماً بد قسمت انسان کی محرومی کا
موجب ہوتی ہے مثلاً اگر آپ ہماری صحبت میں نہ رہیں اور چلے جائیں اور دو چار باتیں بھی کہہ دیں
کہ وہاں کیا تھا، کچھ نہ ملا ، تو بتائیے ہمارا اس میں کیا نقصان ہوگا۔ دنیا میں اس قسم کی باتیں کرنے
والے بہت ہیں لیکن محروم و بد قسمت ۔ دیکھو! اقلیدس کی چند اشکال اگر ایک بچے کے سامنے رکھ دیں۔
ممکن ہے وہ بعض اشکال کو پسند کرے لیکن ان اشکال کی پسندیدگی ایسی نفع بخش تو نہیں ہو سکتی
اس لیے کہ وہ ان کے نتائج سے بے خبر ہے اور نہیں جانتا کہ اُن سے کیا کیا فوائد پہنچ سکتے ہیں ۔
میں نے اسلام پر اعتراض کرنے والے دیکھے بھی ہیں اور ان اعتراضوں کو جمع بھی کیا ہے جو
اسلام پر کیے جاتے ہیں۔ میں سچ کہتا ہوں کہ جہاں ان نا واقفوں نے اعتراض کیا ہے وہی حکمت کا
خزانہ اور بیش بہا معارف اور حقائق کا دفینہ ہوتا ہے۔ ان کے ہاتھ میں بجز نادانی اور کور چشمی کے اور کچھ
نہیں ہے۔ اعتراض کر کے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ تاریک دماغ کے انسان ہیں اور کج رو
طبیعت رکھتے ہیں ورنہ وہ معارف اور حقائق کی معدن پر اعتراض نہ کرتے۔اس لیے میں آپ کو
نصیحت کرتا ہوں کہ نرمی اور تحمل کے ساتھ اصل حقیقت کی طلب میں لگیں ۔ اے
لو
آپ خدا جوئی کے طالب ہیں۔ آپ کے لئے عمدہ طریق یہی ہے کہ آپ پہلے تصحیح عقائد کریں
جس سے آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ وہ خدا جس کی تلاش اور جستجو آپ کو ہے، ہے کیا چیز؟ اس سے آپ کی
معرفت کو ترقی ملے گی اور معرفت میں جو قوت جذب محبت کی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک محبت
پیدا پیدا کرنے کا کا موجب ہوگی۔ ہو گی ۔ بدوں اس کے محبت کے محبت کا کا دعوی دعوی سیرو سئیر و پھل پھل کی کی طرح ہے ہے جو چند روز کے بعد
زائل ہو جاتا ہے۔
یہ آپ یا درکھیں اور ہمارا مذہب یہی ہے کہ کسی شخص پر خدا کا نور نہیں چمک سکتا جب تک
آسمان سے وہ نور نازل نہ ہو۔ یہ سچی بات ہے کہ فضل آسمان سے آتا ہے۔ جب تک خود خدا اپنی
روشنی اپنے طلبگار پر ظاہر نہ کرے اس کی رفتار ایک کیڑے کی مانند ہوتی ہے اور ہونی چاہیے
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ ء صفحه ۸، ۹
کیونکہ وہ قسم قسم کی ظلمتوں اور تاریکیوں اور راستہ کی مشکلات میں پھنسا ہوا ہوتا ہے لیکن جب اس کی
روشنی اس پر چمکتی ہے تو اس کا دل و دماغ روشن ہو جاتا ہے اور وہ نور سے معمور ہو کر برق کی رفتار سے
خدا کی طرف چلتا ہے۔
حق جو حضور میں مذہب کا پابند نہیں ہوں ۔
حضرت اقدس ۔ اگر کوئی اپنی جگہ یہ فیصلہ کر کے آوے کہ میں نے کچھ ماننا ہی نہیں تو اس کو ہم
کچھ نہیں کہہ سکتے اور کہیں بھی کیا۔ لیکن اگر کوئی عقل رکھتا ہے تو اضطرارا اس کو ایک راہ پیدا کرنی پڑتی ہے۔
مذہب کیا ہے؟ وہی راہ ہے جس کو وہ اپنے لئے اختیار کرتا ہے۔ مذہب تو ہر مذہب کیا ہے؟ شخص کو رکھنا پڑتا ہے لا مذہب انسان جو خدا کو نہیں مانتا اسکو بھی ایک راہ
اختیار کرنی لازمی ہے اور وہی مذہب ہے۔ مگر ہاں امر غور طلب یہ ہونا چاہیے کہ جس راہ کو اختیار کیا
ہے، کیا وہ راہ وہی ہے جس پر چل کر اس کو سچی استقامت اور دائمی راحت اور خوشی اور ختم نہ ہونے
والا اطمینان مل سکتا ہے؟
دیکھو! مذہب تو ایک عام لفظ ہے۔ اس کے معنے چلنے کی جگہ یعنی راہ کے ہیں اور یہ دین کے ساتھ
مخصوص نہیں ہے۔ ں ہے۔ ہر قسم کے علوم و فنون طبقات الارض طبعی ، طبابت ، ہیئت وغیرہ میں بھی ان علوم کے
ماہرین کا ایک مذہب ہوتا ہے۔ اس سے کسی کو چارہ ہو سکتا ہی نہیں ۔ یہ تو انسان کے لئے لازمی امر
ہے اس سے باہر ہو نہیں سکتا ۔ پس جیسے انسان کی روح جسم کو چاہتی ہے۔ معانی الفاظ اور پیرا یہ کو
چاہتے ہیں۔ اسی طرح انسان کو مذہب کی ضرورت ہے۔ ہماری یہ غرض نہیں ہے اور نہ ہم یہ بحث
کرتے ہیں کہ کوئی اللہ کہے یا گاڈ کہے یا پرمیشر ۔ ہمارا مقصد تو صرف یہ ہے کہ جس کو وہ پکارتا ہے اس
نے اس کو سمجھا کیا ہے؟ ہم کہتے ہیں کہ کوئی نام لو مگر یہ بتاؤ کہ تم اسے کہتے کیا ہو؟ اس کے صفات تم نے
کیا قائم کئے ہیں؟ صفات الہی کا مسئلہ ہی تو بڑا مسئلہ ہے جس پر غور کرنا چاہیے۔
حق جو ۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ مذہب کا کام فطرت کو درست کرنا ہے۔
حضرت اقدس ۔ اس وقت کوئی بادشاہ ہے۔ مثلاً شہنشاہ ایڈورڈ ہفتم ہے۔ اب اگر کسی اور کو
کہیں بھی تو تکلفات سے کہیں گے، مگر ہو نہیں سکتا ۔ ہم یہی تو چاہتے ہیں کہ اس حقیقی خدا کو شناخت کیا
جاوے اور باقی سب تکلفات چھوڑ دیئے جائیں اس کا نام فطرت کی درستی ہے۔
اسلام ہے کیا ؟ اسلام کا تو نام ہی اللہ تعالیٰ نے فطرت اللہ رکھا ہے۔ اسلام دین فطرت ہے فطرتی مذہب اسلام ہی ہے۔ مگران باتوں کی حقیقت کب کھلتی ہے؟
جب انسان صبر اور ثابت قدمی کے ساتھ کسی پاک صحبت میں رہے۔ ثابت قدمی میں بڑی برکتیں
ہوتی ہیں۔ شہد ہی کی مکھی کو دیکھو کہ جب وہ ثابت قدمی اور محنت کے ساتھ اپنے کام میں لگتی ہے تو شہد
جیسی نفیس اور کارآمد شے طیار کر لیتی ہے۔ اسی طرح پر جو خدا کی تلاش میں استقلال سے لگتا ہے وہ
اس کو پالیتا ہے۔ نہ صرف پالیتا ہے بلکہ میرا تو یہ ایمان ہے کہ وہ اُس کو دیکھ لیتا ہے۔ ارضی علوم کی
تحصیل میں کس قدر وقت اور روپیہ صرف کرنا پڑتا ہے۔ یہ علوم روحانی علوم کی تحصیل کے قواعد کو
صاف طور پر بتا رہے ہیں ۔ ہمارا مذہب جو روحانی علوم کے مبتدی کے لئے ہونا چاہیے یہ ہے کہ وہ
پہلے خدا کی ہستی پھر اس کی صفات کی واقفیت پیدا کرے ایسی واقفیت جو یقین کے درجہ تک پہنچ
جاوے۔ تب اللہ تعالیٰ کی ذات اور اُس کی صفات کاملہ پر اس کو اطلاع مل جاوے گی اور اس کی
روح اندر سے بول اُٹھے گی کہ پورے اطمینان کے ساتھ اُس نے خدا کو پالیا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ کی
ہستی پر ایسا ایمان پیدا ہو جاوے کہ وہ یقین کے درجہ تک پہنچ جاوے اور انسان محسوس کر لے کہ اس
نے گویا خدا کو دیکھ لیا ہے اور اس کی صفات سے واقفیت ہو جاوے تو گناہ سے نفرت پیدا ہو جاتی ہے
اور طبیعت جو پہلے گناہ کی طرف جھکتی تھی اب ادھر سے ہٹتی اور نفرت کرتی ہے اور یہی تو بہ ہے۔
اور یہ بات کہ اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان کے بعد طبیعت گناہ سے متنفر ہو جاتی ہے یہ بات آسانی اور
صفائی سے سمجھ میں آسکتی ہے۔ دیکھو ! سنکھیا ہے یا اور زہریں ہیں یا بعض زہر یلے جانور ہیں انسان
اُن سے کیوں ڈرتا ہے؟ صرف اس لیے کہ تجربہ نے بتا دیا ہے کہ اس درجہ پر یہ زہر ہلاک کر دیتے
ہیں۔ بہتوں کو زہر کھا کر ہلاک ہوتے دیکھا ہے اسی لیے طبیعت اس طرف جا نہیں سکتی بلکہ ڈرتی ہے۔
جب کہ یہ بات ہے پھر کیا وجہ ہے کہ قسم قسم کے گناہ سرزد ہوتے ہیں یہاں تک کہ اگر راستہ میں
ایک پیسہ پڑا ہوا ہو تو جھک کر اس کو اُٹھا لے گا حالانکہ تھوڑے سے اعلان سے معلوم ہو سکتا ہے کہ وہ
پیسہ کس کا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ بارہ بارہ آنہ پر معصوم بچوں کی جانیں لی جاتی ہیں ۔ عدالتوں میں
جا کر دیکھو کس قدر خوفناک اور تاریک نظارہ نظر آئے گا۔ تھوڑی تھوڑی بات پر جھوٹ بولا جاتا ہے۔
فسق و فجور کا ایک دریا بہہ رہا ہے۔ یہ کیوں؟ صرف اس لیے کہ خدا پر ایمان نہیں ہے۔ سانپوں اور
زہروں سے ڈرتے ہیں۔ اس لیے کہ اُن کو مہلک مانتے ہیں اور اُن کے خطرناک ہونے پر ایمان
ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ پر ایمان کامل ہو تو میں نہیں سمجھتا کہ کیوں گناہ سے نفرت پیدا نہ ہو۔
نیکی کے دو پہلو انسان کے لئے دو باتیں ضروری ہیں۔ بدی سے بچے اور نیکی کی طرف
دوڑے۔ اور نیکی کے دو پہلو ہوتے ہیں ۔ ایک ترک شہر دوسرا افاضہ خیر ۔
ترک شر سے انسان کامل نہیں بن سکتا جب تک اس کے ساتھ افاضہ خیر نہ ہو یعنی دوسروں کو نفع بھی
پہنچائے ۔ اس سے پتہ لگتا ہے کہ کس قدر تبدیلی کی ہے اور یہ مدارج تب حاصل ہوتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ کی صفات پر ایمان ہو اور اُن کا علم ہو۔ جب تک یہ بات نہ ہو انسان بدیوں سے بھی بچ
نہیں سکتا دوسروں کو نفع پہنچانا تو بڑی بات ہے۔ بادشاہوں کے رُعب اور تعزیرات ہند سے بھی
تو ایک حد تک ڈرتے ہیں اور بہت سے لوگ ہیں جو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتے پھر کیوں
أَحْكَمُ الْحَاكِمِين کے قوانین کی خلاف ورزی میں دلیری پیدا ہوتی ہے۔ کیا اس کی کوئی اور وجہ
ہے بجز اس کے کہ اس پر ایمان نہیں ہے؟ یہی ایک باعث ہے۔
الغرض بدیوں سے ۔ بچنے کا مرحلہ تب طے ہوتا ۔ ہوتا ہے جب خدا پر ایمان ہو۔ پھر د ۔ پھر دوسرا مرحلہ یہ ہونا
چاہیے کہ ان راہوں کی تلاش کرے جو خدا تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں نے اختیار کیں ۔ وہ ایک ہی راہ
ہے جس پر جس قدر راستباز اور برگزیدہ انسان دنیا میں چل کر خدا تعالیٰ کے فیض سے فیضیاب ہوئے۔
اس راہ کا پتہ یوں لگتا ہے کہ انسان معلوم کرے کہ خدا تعالیٰ نے اُن کے ساتھ کیا معاملہ کیا ؟ پہلا مرحلہ
بدیوں سے بچنے کا تو خدا تعالیٰ کی جلالی صفات کی تجلی سے حاصل ہوتا ہے کہ وہ بدکاروں کا دشمن ہے۔
اور دوسرا مرتبہ خدا تعالیٰ کی جمالی تجلی سے ملتا ہے اور آخر یہی ہے کہ جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف