مارچ ۱۹۰۱ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے قوت اور طاقت نہ ملے جس کو اسلامی اصطلاح کے موافق روح القدس کہتے ہیں کچھ بھی نہیں ہوتا
ہے۔ یہ ایک قوت ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے۔ اُس کے نزول کے ساتھ ہی دل میں
ایک سکینت آتی ہے اور طبیعت میں نیکی کے ساتھ ایک محبت اور پیار پیدا ہو جاتا ہے۔
جس نیکی کو دوسرے لوگ بڑی مشقت اور بوجھ سمجھ کر کرتے ہیں یہ ایک لذت اور سرور
کے ساتھ اس کو کرنے کی طرف دوڑتا ہے۔ جیسے لذیذ چیز بچہ بھی شوق سے کھا لیتا ہے ۔ اسی طرح
جب خدا تعالیٰ سے تعلق ہو جاتا ہے اور اس کی پاک روح اس پر اترتی ہے پھر نیکیاں ایک لذیذ
اور خوشبو دار شربت کی طرح ہوتی ہیں ۔ وہ خوبصورتی جو نیکیوں کے اندر موجود ہے اس کو نظر آنے
لگتی ہے اور بے اختیار ہو ہو کر ان کی طرف دوڑتا ہے ۔ بدی کے تصور سے بھی اُس کی رُوح
کانپ جاتی ہے۔
یہ امور اس قسم کے ہیں کہ ہم اُن کو الفاظ کے پیرا یہ میں پورے طور سے ادا نہیں کر سکتے کیونکہ یہ
قلب کی حالتیں ہوتی ہیں ۔ محسوس کرنے سے ہی اُن کا ٹھیک پتہ لگتا ہے۔ اس وقت تازہ بتازہ انوار
اس کو ملتے ہیں ۔
لو
انسان صرف اس بات پر ہی ناز نہ کرے اور اپنی ترقی کی انتہاس کو ن سمجھ لے کہ کبھی رقت قلب کبھی اس کے اندر رقت پیدا ہوجاتی ہے۔ یہ رقت عارضی ہوتی ہے۔ انسان
اکثر دفعہ ناول پڑھتا ہے اور اس کے درد انگیز حصہ پر پہنچ کر بے اختیار رو پڑتا ہے حالانکہ وہ صاف
جانتا ہے کہ یہ ایک جھوٹی اور فرضی کہانی ہے۔ پس اگر محض رو پڑنا یا رقت کا پیدا ہو جانا ہی حقیقی سرور
اور لذت کی جڑ ہوتی ہے تو آج یورپ سے بڑھ کر کوئی بھی روحانی لذت حاصل کرنے والا نہ ہوتا
کیونکہ ہزار ہا ناول شائع ہوتے اور لاکھوں کروڑوں انسان پڑھ کر روتے ہیں ۔
اصل بات یہ ہے کہ انسان کی فطرت میں ایک بات موجود ہے کہ ہنسی کے مقام پر ہنس پڑتا ہے
اور رونے کے مقام پر رو بھی پڑتا ہے اور اُن سے مناسب موقع پر ایک لذت بھی اُٹھاتا ہے مگر یہ کوئی
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۳ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۱ ء صفحه ۶،۵

لذت روحانی فیصلہ نہیں کر سکتی ہے۔ کوئی کسی عورت پر عاشق ہو جاتا ہے اور اپنے فسق ہی میں اُس کے
ہجر کے شعر بنا بنا کر خوش ہوتا ہے اور روتا ہے۔ انسان کے اندر ایک طاقت ہے خواہ اُس کو محل پر
استعمال کرے یا بے محل ۔ پس اس طاقت پر ہی بھروسہ کر کے نہ بیٹھ رہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ طاقت
اس لیے رکھی ہے کہ سچے سائل محروم نہ ہوں اور جب یہ برمحل استعمال ہو تو ان کے لئے آنے والے
روحانی مدارج کا ایک مقدمہ ہو اور یہ قویٰ کا کام دے۔
غرض یہ امور کہ کبھی رو پڑنا اور کبھی دنیا کی دوسری چیزوں اور تعلقات سے انقطاع کرنا یہ عارضی
ہوتے ہیں اُن پر اعتبار کر کے بے دست و پا نہ بنے ۔
وہ امور جن پر سچی معرفت کی بنا ہے یہ ہیں کہ وہ خدا کی راہ میں اگر بار بار سچی معرفت کی بنیاد
آزمایا جائے اور مصائب اور مشکلات کے دریا میں ڈالا جائے ۔ تب بھی
ہرگز نہ گھبرائے اور قدم آگے ہی بڑھائے ۔ اس کے بعد اُس کی معرفت کا انکشاف ہوتا ہے اور یہی
سچی نعمت حقیقی راحت ہوتی ہے۔ اس وقت دل میں ایک رفت پیدا ہوتی ہے مگر یہ رقت عارضی
نہیں ہوتی بلکہ ضرور اور لذت سے بھری ہوئی ہوتی ہے۔ رُوح پانی کے ایک مصفی چشمہ کی طرح
خدا کی طرف بہتی ہے۔ مدعا یہ ہے کہ سمندر کے پہلے ایک سراب آتا ہے وہ بھی سمندر ہی نظر آتا
ہے۔ جو سراب کو دھوکا سمجھ کر آگے چلنے سے رہ جاتا اور مایوس ہو کر بیٹھ جاتا ہے وہ نا کام اور نامراد رہتا
ہے لیکن جو ہمت نہیں ہارتا اور قدم آگے بڑھاتا ہے وہ منزل مقصود پر پہنچ جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے
مختلف کیفیتیں انسانی روح کے اندر رکھی ہوئی ہیں ۔ اُن میں سے اس رقت کی بھی ایک کیفیت ہے۔
کوئی فقط شعر خوانی یا خوش الحانی ہی سے متاثر ہو جاتا ہے۔ کوئی آگے چلتا ہے اور ان پر قانع نہ ہو کر
صبر کے ساتھ اصل مرحلہ تک پہنچتا ہے۔ یہ یا درکھو کہ سچائی کے طالب کے واسطے یہ شرط ہے کہ جہاں
سے اسے سچائی ملے لے لے۔ یہ ایک نور ہے جو اس کی رہبری کرتا ہے۔ اس وقت دنیا میں ایک
کشاکش شروع ہے۔ آریہ اپنی طرف کھینچنا چاہتے ہیں ۔ برہموا لگ جلاتے ہیں ۔ دیو سماج والے
اپنی ہی طرف دعوت کرتے ہیں ۔ عیسائی ہیں وہ عیسائیت ہی کو پیش کرتے ہیں ۔ غرض ہر قوم اپنی

طرف کھینچتی ہے۔ اُن کے درمیان اختلاف کا دائرہ بہت ہی وسیع ہوتا جاتا ہے۔
جلد دوم
ہماری دعوت ۔ خدا کی تلاش مگر ہم جس بات کی دعوت کرتے ہیں اور جوکسی سچائی کے طلب گار کو بتلا سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ خدا کی تلاش کرے۔
مثلاً آریہ ہیں وہ تمام قدوسوں اور راستبازوں کو گالیاں دیتے ہیں ۔ ان کے نزدیک سچے سے سچا پریمی
اور بھگت بھی کبھی نجات نہیں پاسکتا۔ اُن کے اُصول کے موافق خدا نے ایک ذرہ بھی پیدا نہیں کیا۔ اب
بتاؤ کہ ایسے پرمیشر پر جو وہ پیش کرتے ہیں کسی سچے طالب کی امید کیوں کر وسیع ہوسکتی ہے اور کیوں کر خدا
کا جلال اور شوکت اُس کی روح پر ایک رفت پیدا کر کے گناہ کی طرف جانے سے بچا سکتی ہے۔ جب وہ
خیال کرتا ہے کہ اس نے تو میرے وجود کا ایک ذرہ بھی پیدا نہیں کیا پھر جب یہ مانا گیا کہ وید کے سوا
خدا نے کسی اور ملک کوا۔ اپنے کلام سے فیض ہی نہیں بخشا تو کس قدر مایوسی پیدا ہوتی ہے۔ الغرض ہماری
نصیحت تو یہی ہے کہ جو سچائی کی تلاش میں قدم رکھتا ہے اس کی غرض اور غایت خدا کی تلاش ہو۔ پھر
معارف اور حقائق کا دریا بہہ نکلتا ہے جب اس نکلتا ہے جب اس کو سچے خدا پر جو ایک ہی خدا ہے سچا ایمان پیدا ہو جائے ۔
حقائق اور معارف کا تعلق علوم سے ہے یاد کو حقائق اور معارف کا تعلق علوم سے
ہے۔ جس قدر معرفت وسیع ہوگی حقائق
کھلتے جائیں گے۔ پس تحقیقات کرتے وقت دل کو بالکل پاک اور صاف کر کے کرے۔ جس قدر
دل تعصب اور خود غرضی سے پاک ہو گا اسی قدر جلد اصل مطلب سمجھ میں آجائے گا۔ نور اور ظلمت
میں جو فرق ہے اسے ایک جاہل سے جاہل انسان بھی جانتا ہے۔ سچی اور صحیح بات ایک ہی ہوتی ہے۔
پس دولفظوں میں میری ساری تقریر کا خلاصہ یہ ہے کہ سیدھا خط دو نقطوں میں ایک ہی ہوتا ہے۔ یہ
اُمور ہیں جو قابلِ غور ہیں ۔ آپ یہاں رہیں اور صبر و استقلال سے ٹھہریں۔ خدا کے فضل سے کچھ
بعید نہیں ہے کہ آپ کو اس راہ کا پتہ ملے جو کروڑ ہا مقدس انسانوں کا تجربہ شدہ ہے اور اب بھی جس ا
کے تجربہ کار موجود ہیں ۔

حضرت اقدس علیہ الصلوة
حق جو کا حضرت اقدس سے خلوص و عقیدت کا اظہار والسلام نے اس تقریر کو
یہاں ختم کیا۔ حق مجو صاحب کچھ عرصہ تک قادیان میں رہے۔ انہوں نے حضرت اقدس کی صحبت میں رہ کر
جو فائدہ اُٹھایا۔ اُس کے اظہار کے لئے ہم اُن کے ایک خط کو جو اُ نہوں نے لاہور سے ہمارے نام بھیجا
ہے یہاں درج کرتے ہیں ۔
مکرمی جناب شیخ صاحب تسلیم
(1) میری بے ادبی معاف فرماویں۔ میں قادیان سے اچانک کچھ وجوہات رکھنے پر چلا آیا۔ میں
اب یہاں سوچوں گا کہ مجھے اپنی زندگی پر لوک کے لئے کسی پہلو میں گزارنی ہے۔ میں آپ کی جماعت کی
جدائی سے تکلیف محسوس کر رہا ہوں ۔
(۲) میں حضرت جی کے اخلاص کا حد درجہ مشکور ہوں اور جو کچھ روحانی اور جو کچھ روحانی دان مجھے نصیب ہوا اور دان :
جو کچھ مجھ پر ظاہر ہوا اُس کے لئے نہایت ہی مشکور ہورہا ہوں ۔ مگر افسوس ہے دنیا میں سخت اندھکار
ہے اور میں ایک ایک قدم پر گر رہا ہوں ۔ سوائے صحبت کے اس حالت کو قائم رکھنا میرے لئے بہت
کٹھن ( دشوار ) ہے۔
(۳) اس بات پر میرا یقین ہے کہ بے شک حضرت صاحب روحانی بھلائی کے طالبوں کے لئے
اعلیٰ نمونہ ہیں اور ان کی صحبت میں مستقل طور پر رہنا بڑا ضروری ہے۔ دنیا کی حالت ایسی ہے کہ موتیوں
کو کیچڑ میں پھینکتے ہیں اور کوڑیاں جمع کرتے ہیں اور جو شخص موتی سنبھالنے لگے اس کے سر پر مٹی پھینک
دیتے ہیں ۔ ہائے افسوس کہ وہ کوڑیوں کو بھی موتی سمجھے بیٹھے ہیں ۔ میں سخت گھبرایا ہوا ہوں ۔ ہاں میں
کیا کروں اور کدھر جاؤں ۔ میری حالت بہت بری ہے۔ تمام جماعت کی خدمت میں آداب ۔
خصوصاً حضرت صاحب کی خدمت میں مؤدبانہ آداب عرض فرماویں اور میرے لیے حضرت صاحب اور
تمام جماعت سے دعا کراویں۔
آپ کا نیازمند
وزیر سنگھ

آج 10 میں سے 10 باقی