۱۹؍ اپریل ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کے لئے قدم آگے بڑھاتے ہیں اور علوم پھیلاتے ہیں اور کبھی تنگی نہیں کرتے اور ست اور ہاتھ پر ہاتھ
دھر کر نہیں بیٹھتے ۔ لے
۱۹ را پریل ۱۹۰۱ء
۱۹ را پریل ۱۹۰۱ء کو لاہور سے فورمن کالج امریکن مشن کے دو پادری مع ایک دیسی عیسائی کے
قادیان آئے تھے۔ وہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی ملے اور انہوں نے کچھ سوالات
آنحضرت سے کیے جن کا جواب حضرت اقدس دیتے رہے ۔ ہم چونکہ بعد میں پہنچے تھے۔ اس لئے ابتدائی
سوال اور اس کا جواب نہ لکھ سکے۔ ہمارے ایک بھائی نے اسے لکھا تھا مگر افسوس ہے کہ وہ اس کو محفوظ نہ رکھ
سکے اور وہ کاغذان سے گم ہو گیا۔ اگر بعد میں مل گیا تو ہم اسے بھی درج کر دیں گے۔ سر دست ہم اُس
مقام سے درج کرتے ہیں جہاں سے ہم نے سنا اور قلم بند کیا (ایڈیٹر )
نبیوں سے بہت نشانات مانگنے والوں نے نشان مانگے ۔
مامور ا ہی خود نشان ہوتا ہے انہوں نے ان کے جواب میں یہی کہا کہ عقل مندا یسے سوال
الہی
نہیں کرتے بلکہ مسیح علیہ السلام کے الفاظ میں تو ایسے موقع پر جیسا انجیل سے پتہ لگتا ہے بہت سختی پائی
جاتی ہے۔ یہ سچی بات ہے کہ جو شخص خدا کی طرف رف سے آتا ہے وہ نشانات لے کر آتا ہے۔ میں تو یہ کہتا
ہوں کہ وہ خود ایک نشان ہوتا ہے لیکن کا نا ہے لیکن تھوڑے ہوتے ہیں جو ان نشانات سے فائدہ اٹھاتے اور ان کو
شناخت کرتے ہیں مگر تھوڑے ہی عرصہ کے بعد دنیا دیکھ لیتی ہے کہ وہ کیسے عظیم الشان نشانات کے ساتھ
آیا ہے۔ یقینا سمجھ لیں کہ وہ نہیں مرتا جب تک دنیا پر ثابت نہ کر دے کہ وہ صاحب نشان ہے۔
سوال ۔ آپ کی سمجھ میں خدا کا کلام کیا ہے یعنی کیا آپ بھی کچھ نوشتے چھوڑ مامورین کی دو قسمیں سوال آپ کے چھ میں ان کا کام کیاہے یعنی کیا آپ بھی چھوٹتے چھوڑ کی
جائیں گے جیسے انجیل یا تو رات ہے؟
جواب حضرت اقدس ۔ بات اصل میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو لوگ مامور ہو کر دنیا کی
لی الحکم جلد ۵ نمبر ۱۶ مورخہ ۳۰ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه ۱۳ ، ۱۴
اصلاح کے واسطے آتے ہیں وہ دو وہ دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو صاحب شریعت ہوتے ہیں
۔
اور ایک نئی شریعت قائم کرتے ہیں جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کہ وہ خدا تعالیٰ سے ہم کلام ہوتے
تھے اور مامور ہو کر آئے تھے مگر ان کو ایک شریعت دی گئی جس کو آپ لوگ تو رات کہتے ہیں اور مانتے
ہیں کہ شریعت موسیٰ کی معرفت دی گئی ۔
مگر ایک وہ لوگ ہوتے ہیں جو خدا تعالیٰ سے ہمکلام تو ہوتے ہیں اور ان صاحب شریعت نبیوں
کی طرح وہ بھی اصلاح خلق کے لئے آتے ہیں اور اپنے وقت پر ضرورت حقہ کے ساتھ آتے ہیں مگر وہ
صاحب شریعت نہیں ہوتے جیسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کہ وہ کوئی نئی شریعت لے کر نہیں آئے تھے
بلکہ اسی موسوسی شریعت کے پابند تھے۔ اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کوئی لغو کام نہیں کرتا۔ جب اس کا
زندہ کلام موجود ہو اور ایک مستقل شریعت وقت کی ضرورت کے موافق موجود ہو تو دوسری کوئی شریعت
دی نہیں جاتی لیکن ہاں اس وقت ایسا تو ہو سکتا ہے اور ہوتا ہے کہ جب اہلِ دنیا کے دلوں سے خدا کی
محبت سرد ہو جاوے اور اعمال صالحہ کی بجائے چند رسمیں رہ جاویں۔ تقویٰ اور اخلاق فاضلہ نہ رہیں۔
اس
وقت خدا تعالیٰ ایک شخص کو مبعوث کرتا ہے جو اسی شریعت پر عملدرآمد کی ہدایت کرتا ہے اور اپنے
عملی نمونہ سے اس شریعت حقہ کی کھوئی ہوئی عظمت اور بزرگی کو پھر لوگوں کے دلوں میں قائم کرتا ہے۔
اس کے مناسب حال اس میں سب باتیں موجود ہوتی ہیں ۔ وہ خدا تعالیٰ سے ہمکلامی کا شرف
رکھتا ہے۔ کلام الہی کا مغز اسے عطا ہوتا ہے اور شریعت کے اسرار پر اسے اطلاع دی جاتی ہے۔ وہ
بہت سے خوارق اور نشان لے کر آتا ہے۔ غرض ہر طرح سے معزز اور مکرم ہوتا ہے مگر دنیا اس کو نہیں سے معزز اور
پہچانتی ۔ جیسے جیسے کسی کو آنکھیں ملتی جاتی ہیں وہ اس کو اسی حد تک شناخت کرتا جاتا ہے۔
مامورین کی مخالفت یہ ام انسانی عادت میں داخل ہے کہ جب کوئی نیا انسان اس ن اُس کے سامنے
آتا ہے تو آنکھیں اس کو تاڑتی ہیں کہ یہ اس کا قد ہے، یہ رنگ ہے،
آنکھیں ایسی ہیں ، صورت شکل ایسی ہے۔ غرض سر سے لے کر پیر تک اس کو تاڑتا ہے یہاں تک کہ
نظر میں محدود ہو کر آخر کا ر اس کا رعب کم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح نبیوں کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ
آتے ہیں تو معمولی انسان ہوتے ہیں ۔ تمام حوائج بشری اور ضروریات ان کے ساتھ ہوتی ہیں ۔اس
لئے جو کچھ وہ فوق الفوق باتیں بتاتے ہیں دنیا کی نظر میں وہ اچنبھا ہوتی ہیں اس لئے انکار کیا جاتا
ہے۔ ان کو حقیر سمجھا جاتا ہے۔ ان سے ہنسی کی جاتی ، ہر قسم کی تکالیف اور ایذا رسانی کا نشانہ بنایا
جاتا ہے۔
میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے دل میں حضرت موسیٰ اور حضرت مسیح کی ہی بڑی عزت
کیوں نہ ہو لیکن جس جگہ میں بیٹھا ہوں اگر آج اسی جگہ حضرت موسیٰ یا حضرت مسیح ہوتے تو وہ بھی اسی
نظر سے دیکھے جاتے جس نظر سے میں دیکھا جاتا ہوں۔ یہی بھید ہے کہ ہر نبی کو دکھ دیا گیا اور ضروری
امر ہے کہ ہر ایک جو خدا کی طرف سے مامور اور مرسل ہو کر آوے وہ اپنی قوم میں کیسا ہی معزز اور امین
اور صادق ہو لیکن اس کے دعوے کے ساتھ ہی اس کی تکذیب شروع ہو جاتی اور اس کی تذلیل اور
ہلاکت کے منصوبے ہونے لگتے ہیں۔
مگر ہاں جیسے یہ لازمی امر ہے کہ ان کی تکذیب کی جاتی ، ان کو دکھ دیا جاتا ہے۔ یہ بھی سچی اور
یقینی بات ہے کہ ایک وقت آجاتا ہے کہ ان کی جماعتیں مستحکم ہو جاتی ہیں۔ وہ دنیا میں صداقت کو قائم
کر دیتے اور راستبازی کو پھیلا دیتے ہیں یہاں تک کہ ان کے بعد ایک زمانہ آتا ہے کہ ایک دنیا ان
کی طرف ٹوٹ پڑتی اور ان تعلیمات کو قبول کر لیتی ہے جو وہ لے کر آتے ہیں ۔ گو اپنے زمانہ میں ان کو
دکھ دینے میں کوئی کسر نہ رکھی گئی ہو اور نہیں رکھی جاتی ۔ ہاں سوال یہ ہوتا ہے کہ جنہوں نے رڈ کر دیا وہ
دانش مند تھے؟ نہیں ہرگز نہیں۔ یہ صرف زمانہ کی خاصیت ہے کہ ان کو دانش مند کہا جاتا ہے۔ ورنہ ان سے
بڑھ کر بے وقوف اور سطحی خیال کے اور کون لوگ ہوں گے جو حق کو جھٹلا کر دانش مند بنتے ہیں۔ یہ ایک
فطرت کی کبھی ہوتی ہے جو کوشش کی جاتی ہے کہ کسی طرح ان کو ذلیل کیا جاوے۔ اسی طرح خیالی طور پر
اس قسم کے مجمع کہہ اٹھتے ہیں کہ ہم جیت گئے اور خدا کے راستبازوں کے مقابلہ میں ہم کامیاب
ہو گئے حالانکہ وہی ذلیل ، نامراد اور مغلوب ہوتے ہیں۔ آخر انجام دکھا دیتا ہے اور ایک روشن فیصلہ
نمودار ہو جاتا ہے جس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ حق کس کے ساتھ ہے۔ راستباز کی کامیابی مخالفوں کی
سفاہت اور جہالت پر مہر کر دیتی ہے کہ وہ جس قدر اعتراض کرتے تھے اپنی نادانی سے کرتے تھے۔
میں یہ بار بار لکھ چکا ہوں کہ جو خدا کی طرف سے مامور ہو کر آتے ہیں دنیا ان کو کم پہچانتی ہے۔
بجز ان لوگوں کے جو دیکھنے کی آنکھیں رکھتے ہیں۔ ان کو دوسرے دیکھ ہی نہیں سکتے کیونکہ وہ تو ان میں
ہی ایک کھاتے پیتے حوائج بشری کے رکھنے والے انسان ہوتے ہیں ۔
میں کوئی جدید شریعت لے کر نہیں آیا اور یہ بات کہ میرے نوشتے باقی رہیں گے۔ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ خدا کی طرف سے مامور ہو کر
آنے والے لوگوں کے دو طبقہ ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو صاحب شریعت ہوتے ہیں جیسے موسیٰ علیہ السلام
اور ایک وہ جو احیاء شریعت کے لئے آتے ہیں جیسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام ۔ اسی طرح پر ہمارا ایمان
ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کامل شریعت لے کر آئے جو نبوت کے خاتم تھے۔ اس لئے
زمانہ کی استعدادوں اور قابلیتوں نے ختم نبوت کر دیا تھا۔ پس حضور علیہ السلام کے بعد ہم کسی دوسری
شریعت کے آنے کے قائل ہر گز نہیں۔ ہاں جیسے ہمارے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ تھے
اسی طرح آپ کے سلسلہ کا خاتم جو خاتم الخلفاء یعنی مسیح موعود ہے۔ ضروری تھا کہ مسیح علیہ السلام کی
طرح آتا۔ پس میں وہی خاتم الخلفاء اور مسیح موعود ہوں ۔ جیسے مسیح کوئی شریعت لے کر نہ آئے تھے
بلکہ شریعت موسوی کے احیاء کے لئے آئے تھے میں کوئی جدید شریعت لے کر نہیں آیا اور میرا دل
ہرگز نہیں مان سکتا کہ قرآن شریف کے بعد اب کوئی اور شریعت آسکتی ہے کیونکہ وہ کامل شریعت اور
خاتم الکتب ہے اسی طرح خدا تعالیٰ نے مجھے شریعت محمدی کے احیاء کے لئے اس صدی میں خاتم الخلفاء
کے نام سے مبعوث فرمایا ہے۔ میرے الہامات جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے ہوتے ہیں اور جو
ہمیشہ لاکھوں انسانوں میں شائع کئے جاتے ہیں اور چھاپے جاتے ہیں اور ضائع نہیں کئے جاتے ۔ وہ
ضائع نہ ہوں گے اور وہ قائم رہیں گے۔
سوال ۔ آپ کی رائے میں مذہب کے پھیلانے کا
اشاعت مذہب کا بہترین طریق بہتر طریقہ کیا ہے؟
جواب ۔ میرے نزدیک اشاعت مذہب کا بہترین طریق یہی ہے کہ وہ مذہب اپنی خوبیوں اور
حسن کی وجہ سے خود ہی اندر چلا جاوے اور اس کے لئے بیرونی کوشش کرنی نہ پڑے مثلاً بعض
چیزیں ایسی ہیں کہ وہ اپنی روشنی کی وجہ سے خود بخود نظر آتی ہیں جیسے سورج ، چاند، ستارے وغیرہ۔
اور ایک وہ چیزیں ہیں جو ان روشنیوں کے بغیر نظر ہی نہیں آسکتی ہیں مثلاً چرند پرند وغیرہ کو ہم نہیں
دیکھ سکتے جب تک روشنی نہ آوے۔ پس سچا مذہب اپنی روشنی اور حقانیت و صداقت کے نور سے
خود بخودشناخت ہو کر روحوں میں اترتا جاتا ہے اور دلوں کو اپنی طرف کھینچتا جاتا ہے اس لئے میں نے
کہا تھا کہ تعلیم ایک بڑا نشان ہے۔ جس مذہب کے ساتھ تعلیم کا نشان نہیں ہوتا اس کے دوسرے نشان
کوئی فائدہ پہنچا نہیں سکتے ۔ آسمانی تعلیم اپنے اندر ایک روشنی اور نور رکھتی ہے۔ وہ انسانی طریقوں
سے بالا تر ہوتی ہے۔ ایک انسان جب بکلی مر جاوے اور گندی زندگی سے نکل آوے اس وقت وہ
خدا میں زنا زندگی پاتا ہے اور سچے مذہب کا نشان محسوس کرتا ہے مگر خدا کے فضل کے سوا یہ کس کا کام
ہے کہ گندی زندگی سے مرکر نئی زندگی پاوے۔ یہ اس خدا کے ہاتھ سے ہوتا ہے جس نے دنیا کو زندگی
بخشی ہے۔ وہ جس انسان کو مبعوث کرتا ہے پہلے اس کو یہ زندگی عطا کرتا ہے۔ وہ بظاہر دنیا میں ہوتا
ہے اور دنیا کے لوگوں سے ہوتا ہے لیکن حقیقت میں وہ اس دنیا کا انسان نہیں ہوتا۔ وہ خدا تعالیٰ کی
چادر کے نیچے ہوتا ہے۔ پھر خدا تعالیٰ اس کے مناسب حال تعلیم اس کو دیتا ہے جس کو اسی مناسبت کے
لوگ سیکھتے ہیں۔ اس میں گند ، نفس پرستی ، ظلم اور شہوانی خواہشات کو پورا نہیں کیا جاتا بلکہ وہ پاک
باتیں ہوتی ہیں جو انسان پر ایک موت وارد کر کے اس کو ایک نئی زندگی عطا کرتی ہیں۔ جس سے اس کو
گناہ سوز فطرت مل جاتی ہے۔ وہ ہر ایک قسم کی ناپاکی اور گند سے نفرت کرتا ہے اور خدا تعالیٰ میں
زندگی بسر کرنے میں راحت اور لذت پاتا ہے۔ پس میرے نزدیک سچا مذہب اپنی اشاعت کا آپ
ہی کفیل ہے۔ اس کے لئے کسی خارجی کوشش کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ اس کی
صداقت کے اظہار کا ذریعہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو خدا کی طرف سے اسے لے کر آتے ہیں۔ مقابلہ
کے وقت ان کو غلبہ ملتا ہے جو بطور نشان کے ہوتا ہے۔ ان کی آمد اس وقت ہوتی ہے جب دنیا حق اور
نور کے لئے بھوکی پیاسی ہوتی ہے۔ غرض عمدہ تعلیم اور کامل نمونہ جو اس تعلیم کی عمدگی کا زندہ ثبوت ہوتا
ہے وہی اشاعت کا بہترین طریق ہے۔
سوال۔ ہم آپ کو بہت تکلیف دینا نہیں چاہتے ۔ یہ روحانی روحانی زندگی پانے کا طریق زندگی کس طرح مل سکتی ہے؟
جواب ۔ خدا کے فضل سے۔
سوال ۔ ہمیں کچھ کہنا چاہیے کہ روحانی زندگی ہم کومل جاوے؟
جواب۔ ہاں۔ دعا کی بہت بڑی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ہی نیک صحبت میں رہنا چاہیے ۔سب
تعصبوں کو چھوڑ کر گویا دنیا سے الگ ہو جاوے۔ جیسے جہاں طاعون پڑی ہوئی ہو اور کوئی شخص وہاں سے
الگ نہیں ہوتا ہے تو وہ خطرہ کی حالت میں ہے۔ اسی طرح جو شخص اپنی حالت کو بدل نہیں ڈالتا اور اپنی
زمین میں تبدیلی نہیں کرتا اور الگ ہو کر نہیں سوچتا کہ کس طرح پاک زندگی پاؤں اور خدا سے دعا نہیں
مانگتا وہ خطرہ کی حالت میں ہے۔ دنیا میں کوئی نبی نہیں آیا جس نے دعا کی تعلیم نہیں دی۔ یہ دعا ایک ایسی
شے ہے جو عبودیت اور ربوبیت میں ایک رشتہ پیدا کرتی ہے۔ اس راہ میں قدم رکھنا بھی مشکل ہے لیکن
جو قدم رکھتا ہے پھر دعا ایک ایسا ذریعہ ہے کہ ان مشکلات کو آسان اور سہل کر دیتا ہے۔
دعا کا ایک ایسا بار یک مضمون ہے کہ اس کا ادا کرنا بھی بہت ہی مشکل ہے۔ جب تک خود انسان
دعا اور اس کی کیفیتوں کا تجربہ کار نہ ہو ، وہ اس کو بیان نہیں کر سکتا ۔ غرض جب انسان خدا تعالیٰ سے
متواتر دعائیں مانگتا ہے تو وہ اور ہی انسان ہو جاتا ہے۔ اس کی روحانی کدورتیں دور ہو کر اس کو ایک
قسم کی راحت اور سرور ملتا ہے اور ہر قسم کے تعصب اور ریا کاری سے الگ ہو کر وہ تمام مشکلات کو جو
اس کی راہ میں پیدا ہوں برداشت کر لیتا ہے۔ خدا کے لئے ان سختیوں کو جو دوسرے برداشت نہیں
کرتے اور نہیں کر سکتے صرف اس لئے کہ خدا تعالیٰ راضی ہو جاوے برداشت کرتا ہے۔ تب خدا تعالیٰ
جو رحمن رحیم خدا ہے اور سراسر رحمت ہے اس پر نظر کرتا ہے اور اس کی ساری کلفتوں اور کدورتوں کو
سرور سے بدل دیتا ہے۔
زبان سے دعوی کرنا کہ میں نجات پا گیا ہوں یا خدا تعالیٰ سے قوی رشتہ پیدا ہو گیا ہے آسان
ہے لیکن خدا تعالیٰ دیکھتا ہے کہ وہ کہاں تک ان تمام باتوں سے الگ ہو گیا ہے جن سے الگ ہونا
ضروری ہے۔ یہ سچی بات ہے کہ جو ڈھونڈتا ہے وہ پالیتا ہے۔ سچے دل سے قدم رکھنے والے کامیاب
ہو جاتے ہیں اور منزل مقصود پر پہنچ جاتے ہیں ۔ جب انسان کچھ دین کا اور کچھ دنیا کا ہوتا ہے آخر کار
دین سے الگ ہو کر دنیا ہی کا ہو جاتا ہے۔ اگر انسان ربانی نظر سے مذہب کو تلاش کرے تو تفرقہ کا
فیصلہ بہت جلد ہو جاوے۔ مگر نہیں ۔ یہاں مقصود اور غرض یہ ہوتی ہے کہ میری بات رہ جاوے۔
دو آدمی اگر بات کرتے ہیں تو ہر ایک ان میں سے یہی چاہتا ہے کہ دوسرے کو گرا دے۔ اس وقت تو
چیونٹی کی طرح تعصب ، ہٹ دھرمی اور ضد کی بلائیں لگی ہوئی ہیں ۔ غرض میں آپ کو کہاں تک سمجھاؤں
بات بہت باریک ہے اور دنیا اس سے بے خبر ہے اور یہ صرف خدا ہی کے اختیار میں ہے۔
اس زمانہ میں دہریت کا زور میرا مذہب یہ ہے کہ وہ ہے کہ وہ خدا جس کو ہم دکھانا چاہتے ہیں وہ
دنیا کی نظروں سے پوشیدہ ہے اور دنیا اس سے غافل ہے۔
اس نے مجھ پر اپنا جلوہ دکھایا ہے۔ جو دیکھنے کی آنکھ رکھتا ہو دیکھے ۔
دو قسم کے لوگ ہیں ایک وہ جو خدا کو مانتے ہیں اور دوسرے وہ جو نہیں مانتے اور دہر یہ کہلاتے
ہیں ۔ جو مانتے ہیں ان میں بھی دہریت کی ایک رگ ہے کیونکہ اگر وہ خدا کو کامل یقین کے ساتھ
مانتے ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ اس قدر فسق و فجور اور بے حیائی میں ترقی ہو رہی ہے۔ ایک انسان کو مثلاً ہیں توپھر وجہ قدرفت اور بےحیائی میں ہورہی
سنکھیا یا سٹر کنیا دیا جاوے جبکہ اس کو اس بات کا علم ہے کہ یہ زہر قاتل ہے تو وہ اس کو کبھی نہیں کھائے گا
خواہ اس کے ساتھ تم اسے کس قدر بھی لالچ روپیہ کا دو ۔ اس لئے کہ اس کو اس بات کا یقین ہے کہ میں
نے اس کو کھایا اور ہلاک ہوا۔ پھر کیا وجہ ہے کہ لوگ یہ جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ گناہ سے ناراض ہوتا ہے
اور پھر بھی اس زہر کے پیالے کو پی لیتے ہیں ، جھوٹ بولتے ہیں، زنا کرتے ہیں ، دکھ دینے کو تیار ہو
جاتے ہیں، بارہ بارہ آنہ یا ایک روپیہ کے زیور پر معصوم بچوں کو مار ڈالتے ہیں۔ اس قدر بے باکی اور
شرارت و شوخی کا پیدا ہونا سچے علم اور پورے یقین کے بعد تو ممکن نہیں ۔ اس سے معلوم ہوا کہ ان کو یہ
ہرگز معلوم نہیں کہ یہ بدی کا زہر ہلاک کرنے میں سنکھیا یا سٹر کنیا کے زہر سے بھی بڑھ کر ہے۔ اگر ان کا
ایمان اس بات پر ہوتا کہ خدا ہے اور وہ بدی سے ناراض ہوتا ہے اور اس کی پاداش میں سخت سزاملتی
ہے تو گناہ سے بے زاری ظاہر کرتے اور بدیوں سے ہٹ جاتے۔ لیکن چونکہ گناہ کی زندگی عام ہوتی
جاتی ہے اور بدی اور فسق و فجور سے نفرت کی بجائے محبت بڑھتی جاتی ہے اس لئے میں یہی کہوں گا اور
یہی سچ ہے کہ آجکل دہر یہ مت پھیلا ہوا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ایک گروہ زبان سے کہتا ہے کہ خدا
ہے مگر مانتا نہیں اور دوسرا گر وہ صاف انکار کرتا ہے۔ حقیقت میں دونوں ملے ہوئے ہیں ۔
آمد کا مقصد
اس لئے میں خدا تعالیٰ پر ایسا ایمان پیدا کرانا چاہتا ہوں کہ جو خدا تعالیٰ پر ایمان
لاوے وہ گناہ کے زہر سے بچ جاوے اور اس کی فطرت اور سرشت میں ایک تبدیلی
ہو جاوے۔ اس پر موت وارد ہو کر ایک نئی زندگی اس کو ملے ۔ گناہ سے لذت پانے کی بجائے اس
کے دل میں نفرت پیدا ہو۔ جس کی یہ صورت ہو جاوے وہ کہہ سکتا ہے کہ میں نے خدا کو پہچان لیا
ہے۔ خدا خوب جانتا ہے کہ اس زمانہ میں یہی حالت ہو رہی ہے کہ خدا کی معرفت نہیں رہی ۔ کوئی
مذہب ایسا نہیں رہا جو اس منزل پر انسان کو پہنچاوے اور یہ فطرت اس میں پیدا کرے۔ ہم کسی
خاص مذہب پر کوئی افسوس نہیں کر سکتے ۔ یہ بلا عام ہو رہی ہے اور یہ وبا خطر ناک طور پر پھیلی ہے۔
میں سچ کہتا ہوں خدا پر ایمان لانے سے انسان فرشتہ بن جاتا ہے بلکہ ملائکہ کا مسجود ہوتا ہے۔ نورانی
ہو جاتا ہے۔
غرض جب اس قسم کا زمانہ دنیا پر آتا ہے کہ خدا کی معرفت باقی نہیں رہتی اور تباہ کاری اور ہر قسم
کی بدکاریاں کثرت سے پھیل جاتی ہیں۔ خدا کا خوف اٹھ جاتا ہے اور خدا کے حقوق بندوں کو دیئے
جاتے ہیں تو خدا تعالیٰ اسی حالت میں ایک انسان کو اپنی معرفت کا نور دے کر مامور فرماتا ہے۔ اس پر کا
لعن طعن ہوتا ہے اور ہر طرح سے اس کو ستایا جاتا اور دکھ دیا جاتا ہے لیکن آخر وہ خدا کا مامور کامیاب
ہو جاتا اور دنیا میں سچائی کا نور پھیلا دیتا ہے۔ اسی طرح اس زمانہ میں خدا نے مجھے مامور کیا اور
اپنی معرفت کا نور مجھے بخشا ۔ کوئی گالی نہیں جو ہم کو نہیں دی گئی ۔ کوئی صورت ایذا رسانی کی نہیں
جو ہمارے لیے نہیں نکالی گئی مگر ہم ان ساری بد زبانیوں کو سنتے ہیں اور ان ساری تکلیفوں کے برداشت
کرنے کو ہر وقت آمادہ ہیں۔ خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ بناوٹ سے نہیں بلکہ ہمارا فرض ہے کہ سنیں
کیونکہ جس مسند پر ہمیں بٹھایا گیا ہے اس پر بیٹھنے والوں کے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے۔
کا
لو
غرض اس سلسلہ کو قائم ہوئے پچیس سے زیادہ سال گزر گئے۔ یہ ایک بڑا مسیح موعود کا کام حصہ زندگی کا ہے۔ اس عرصہ میں ایک بچہ پیدا ہوکر بھی صاحب اولاد ہو
سکتا ہے۔ یہ خدا کا فضل ہے کہ اس نے عین وقت پر ہماری دستگیری کی اور مخلوق پر رحم فرمایا۔ چونکہ خود
اس نے ایک غیر معمولی ہمت اور استقلال ہم کو دیا ہے جو اپنے ماموروں کو ہمیشہ دیا کرتا ہے اسی لئے
اسی قوت ت اور طاقت کی وجہ سے ہم نہیں تھکتے اور یہ ساری مخالفتیں جو اس وقت کی جاتی ہیں ایک وقت
آتا ہے کہ ان کا نام و نشان مٹ جاوے گا اور ہم امیدوار ہیں کہ وہ زمانہ آنے والا ہے۔
میں سچ کہتا ہوں کہ اس وقت آسمان باتیں کر رہا ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ زمین کے رہنے والوں
میں ایک پاک تبدیلی ہو۔ جس طرح سے ہر ایک بادشاہ طبعاً چاہتا ہے کہ اس کا جلال ظاہر ہو۔ اسی طرح
منشاء الہی اس وقت یونہی ہو رہا ہے کہ اس عظمت و جبروت کا اہلِ دنیا کو علم ہو اور وہ خدا جو پوشیدہ ہو رہا
ہے دنیا پر اپنا ظہور دکھائے اس لئے اس نے اپنا ایک مامور بھیجا ہے تا کہ دنیا کا جذام جاتا رہے۔
اگر یہ سوال ہو کہ تم نے آکر کیا بنایا۔ ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ دنیا کو خود معلوم ہو جاوے گا کہ کیا
بنایا۔ ہاں۔ اتنا ہم ضرور کہتے ہیں کہ لوگ آکر ہمارے پاس گناہوں سے تو بہ کرتے ہیں۔ ان میں
انکسار فروتنی پیدا ہوتی ہے اور رذائل دور ہو کر اخلاق فاضلہ آنے لگتے ہیں اور سبزہ کی طرح آہستہ
آہستہ بڑھتے ہیں اور اپنے اخلاق اور عادات میں ترقی کرنے لگتے ہیں۔ انسان ایک دم میں ہی ترقی
نہیں کر لیتا بلکہ دنیا میں قانون قدرت یہی ہے کہ ہر شے تدریجی طور پر ترقی کرتی ہے اس سلسلہ سے
با ہر کوئی شے ہو نہیں سکتی۔ ہاں ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ آخر سچائی پھیلے گی اور پاک تبدیلی ہوگی۔ یہ میرا کام
نہیں ہے بلکہ خدا کا کام ہے۔ اس نے ارادہ کیا ہے کہ پاکیزگی پھیلے۔ دنیا کی حالت مسخ ہو چکی ہے اور
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ مئی ۱۹۰۱ صفحه ۱ تا ۴
اسے ایک کیڑا لگا ہوا ہے۔ پوست ہی پوست باقی ہے مغز نہیں رہا۔ مگر خدا نے چاہا ہے کہ انسان پاک
ہو جاوے اور اس پر کوئی داغ نہ رہے۔ اسی واسطے اس نے محض اپنے فضل سے یہ سلسلہ قائم کیا ہے۔
مسیح مسیح موعود کی حقیقت سوال ۔ آپ کی کتابوں کے موافق آپ کا لقب صبح موجود ہے۔ اس کے ٹھیک معنے کیا ہوتے ہیں؟
جواب ۔ اس راز کو سمجھنے کے واسطے یہ جاننا ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ نے جس نے نبوتوں کی بنیاد
ڈالی ہے۔ نبوت کا ایک سلسلہ پہلے قائم کیا تھا اس سلسلہ کی بنیاد حضرت موسیٰ علیہ السلام نبی سے ڈالی
تھی۔ ان سے پیشتر جو نبی دنیا میں گزرے تھے ان کے آثار نہ رہے تھے ۔ حضرت موسیٰ ہی تھے جن
کی کتاب میں نوح کا ، آدم کا اور بعض دیگر انبیاء علیہم السلام کا ذکر کیا گیا۔ غرض جیسے کسی خاندان کا
مورث اعلیٰ ہوتا ہے اسی طرح پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کو خاندانِ نبوت کا مورث اعلیٰ ٹھہرایا اور
توریت کے ذریعہ ان کو اپنی شریعت دی۔ موسیٰ مرد خدا کے انتقال کے بعد اللہ تعالیٰ اس سلسلہ کی
خدمت کے لئے کہ اس میں زوال نہ ہو اور نبی بھیجتا رہا جو اس سلسلہ موسویہ کے خادم ہوتے تھے
چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد چودھویں صدی میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ( جس کو آپ
لوگ یسوع کہتے ہیں ) اسی سلسلہ موسویہ کا مؤید بنا کر بھیجا۔ وہ اس سلسلہ موسویہ کی آخری اینٹ
تھے جیسے آخری اینٹ مکان کو ختم کر دیتی ہے اسی طرح حضرت مسیح پر سلسلہ موسویہ کا خاتمہ ہو گیا اور
اس سلسلہ کو خدا نے پورا کیا اور ایک نئے سلسلے کی بنیاد رکھی جو اسماعیل کی نسل سے قائم ہوا اور سلسلہ محمد یہ
کہلایا۔ جیسا کہ خود اسماعیل کے لفظ سے بھی معلوم ہوتا ہے اور جیسا خدا تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کی
معرفت خبر دے دی تھی کہ بنی اسماعیل میں ایک سلسلہ موسویہ سلسلہ کی طرح قائم کیا جاوے گا۔ چونکہ
بنی اسرائیل یعنی یہودیوں نے نہ اول کے ساتھ جو موسیٰ علیہ السلام تھے اچھا سلوک کیا اور نہ آخری
کے ساتھ جو مسیح تھا اچھا سلوک کیا اور ایسا ہی نہ درمیانی نبیوں سے اچھا سلوک کیا کہ یہ قوم ایسی سنگدل
اور بے باک تھی کہ صفحہ روزگار میں اس کی نظیر نہ ملے گی ۔ نبیوں کی تکذیب اور ایذارسانی میں اس قوم
نے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ انہوں نے خدا کے نورانی بندوں کی قدر نہیں کی۔ اس لئے
حضرت عیسی پر اس سلسلہ کو ختم کر دیا۔
اولد
جلد دوم
یہ ختم رضا مندی کی وجہ سے نہیں تھا مسیح کی بن باپ ولادت میں قدرت کا انتباہ بلکہ ناراستی کی وجہ سے تھا۔ خود
حضرت مسیح کی پیدائش بطور نشان کے تھی یعنی وہ بغیر باپ کے پیدا ہوئے چونکہ نسل باپ سے جاری
ہوتی ہے اس لئے حضرت عیسیٰ کو بن باپ پیدا کر کے خدا نے بنی اسرائیل کو متنبہ کیا کہ تمہاری
شامت اعمال کی وجہ سے اس سلسلہ کو ختم کیا جاتا ہے۔
دو باتوں کا خود تم لوگوں نے اعتراف کیا ہے۔ اوّل یہ کہ خدا نے ان کو بدوں باپ پیدا کیا جو یہ
کہتا ہے کہ ان کا باپ ہے وہ خدا تعالیٰ کے قانون کو توڑنا چاہتا ہے اور خدا تعالیٰ کے اس نشان کی جوان
کی پیدائش میں رکھا ہوا تھا بے حرمتی کرتا ہے۔
دوسری بات جس کا تم کو اعتراف ہے، یہ ہے کہ وہ آخری اینٹ تھے۔ اس کی مثال انجیل میں
باغ والی تمثیل میں بیان کی گئی ہے کہ ایک شخص نے باغ لگایا۔ اس کے طیار ہونے پر نوکر کو بھیجا وغیرہ
آخر تک۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی نظر مہر اور نظر رحم یہود پر نہ رہی تھی۔ پھر تیسری
نشانی اس امر پر کہ سلسلہ موسویہ کا خاتمہ مسیح پر ہو گیا، یہ ہے کہ ان کا ملک بھی چھن گیا۔
غرض مسیح علیہ السلام کا بن باپ پیدا ہونا بطور ایک نشان کتبہ کے تھا۔ اسی خاندان میں سے جو
ایک ہی جز رکھتا تھا اور جس میں آج تک نبی آتے رہے تھے۔ خدا نے ایک اور شاخ پیدا کر دی اور
ایک دوسری بنیاد بنی اسماعیل میں سے ڈالی ۔ یہود کی حکومت کی تباہی کا ذکر میں نے اس لئے کیا ہے کہ
نبوت اور حکومت خدا نے اس قوم میں رکھ دی تھی لیکن مسیح کو جب کہ بن باپ پیدا کر کے یہ بتایا کہ
تمہاری بداعمالیاں اور شوخیاں ، نبیوں کی تکذیب اور خدا تعالیٰ کے ماموروں سے عداوت اس درجہ تک
پہنچ گئی ہے کہ اب تم بجائے منعم علیہم ہونے کے مغضوب ہوتے ہو اور نبوت کے خاندان کے انقطاع
کے لئے یہ نشان ا یہ نشان ان کو دیا گیا کہ بنی اسرائیل میں سے مسیح کا کوئی باپ نہ ہوا یعنی اس کو بن و بن باپ پیدا
کر کے بتایا کہ آئندہ نبوت تم میں سے گئی ۔
انتقال نبوت اور یہ انتقال نبوت چونکہ خدا کے غضب کے سبب سے ہوا تھا اس لئے حکومت جو نبوت کے ساتھ دوسرا فضل اس قوم کو ملا ہوا تھا وہ بھی جاتا رہا۔ میرا مطلب اس
بیان سے یہ ہے کہ ایک وہ سلسلہ تھا جو سلسلہ موسویہ کہلاتا ہے اور جس کی آخری اینٹ مسیح ابن مریم تھے
جن کی بن باپ پیدائش نے اس سلسلہ کے خاتمہ کی خبر دی اور خدا نے بنی اسماعیل میں اپنے وعدہ کے
موافق ایک اور عظیم الشان سلسلہ موسوی سلسلہ کے ہم رنگ پیدا کیا چنانچہ ہمارے نبی کریم محمد صلی اللہ
علیہ وسلم اس سلسلہ کے بانی ہوئے اور اسی طرح پر مثیل موسی قرار پائے کیونکہ موسیٰ علیہ السلام جیسے علیہ
ایک سلسلہ کے بانی تھے اسی طرح ہمارے نبی کریم بھی ایک سلسلہ کے بانی قرار پائے ۔ اور اس طرح
پر بھی کہ جیسے فرعون پر موسیٰ علیہ السلام کو فتح ہوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی آخر میں پوری کامیابی
عطا ہوئی اور ابو جہل جو اس امت کا فرعون تھا ہلاک ہوا۔ اور بھی بہت سے وجوہ مماثلت کے ہیں
جن کو ہم اس وقت بیان نہیں کرتے۔
کیونکہ اصل مطلب تو یہ بتانا ہے کہ یہ سلسلہ حضرت موسیٰ علیہ السلام امت محمدیہ کا خاتم الخلفء کے سلسلہ کا مثیل ہے۔ پس جس طرح پرحضرت مولی علیہ السلام
کا سلسلہ حضرت مسیح پر آکر ختم ہوا یہاں بھی ضرور تھا کہ خاتم الخلفاء مسیح موعود ہی ہوتا اور جیسے
حضرت مسیح علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ کے بعد چودھویں صدی میں آئے تھے اسی
طرح ام پر ضرور تھا کہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم میں آنے والے مسیح موعود کا زمانہ بھی چودھویں صدی ہی
ہوتا تا کہ مشابہت پوری ہو اور وہ وقت اور یہ وقت دونوں مل گئے ۔ ایسا ہی خدا نے یہ بھی مقرر کر رکھا انے
تھا کہ جیسے یہودی حضرت عیسی کے وقت میں بہت ہی بگڑ گئے تھے اور ان کی اخلاقی ، ایمانی حالتیں
ہو گئی تھیں اور حقیقت باقی نہ رہی تھی ایسے وقت میں انجیل ان کو حقیقت دکھانے کے لئے آئی تھی
اور پاک باطنی اور اخلاقی قانون سے باخبر کرنے آئی تھی جس سے وہ لوگ بالکل بے خبر ہو چکے
تھے ۔ اسی طرح اس وقت زمانہ کا حال ہو رہا ہے۔ فسق و فجور کا ایک دریا بہہ رہا ہے۔ یورپ کی فسق و فجور کا ایک دریا بہ رہا ہے۔ اور
نمائشی تہذیب نے اخلاق کے تمام اعلیٰ اصولوں پر پانی پھیر دیا ہے اور دہریت کو پھیلا دیا ہے۔
مسخ