۱۹؍ اپریل ۱۹۰۱ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مذہب جس شے کا نام تھا اس کا نام ونشان مٹ چکا ہے۔ یورپ کی قوموں کا ہی اگر یہ حال ہوتا
تب بھی ضرور تھا کہ کوئی روحانی معلم آتا مگر مسلمانوں کی حالت بھی بگڑ گئی ۔ ان کے ایمانیات
اخلاق و عادات میں ایک عظیم زلزلہ آیا ہے۔ وہ اسلام کے صرف نام سے آشنا ہیں ۔ اس کی حقیقت
اور مغز سے بے خبر ہو رہے ہیں ۔ ان کی عملی اور علمی قوتیں کمزور ہو گئی ہیں ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ
غیر قوموں نے ان کے مذہب اور ایمان پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔ جب ایسی حالت ہو گئی تو خدا نے
اپنے وعدہ کے موافق اور اس مشابہت اور مماثلت کے لحاظ سے جو سلسلہ محمدیہ کو سلسلہ موسویہ سے
ہے اس چودھویں صدی کے سر پر مجھے مسیح موعود کے نام سے بھیجا۔ قرآن کریم میں خاتم الخلفاء کی
پیشگوئی تھی اور یہی ذکر تھا کہ ایک مسیح اس امت میں آئے گا اور انجیل میں مسیح نے کہا کہ آخری زمانہ
میں میں آؤں گا۔ وہ میں ہی ہوں۔ اور اس کا راز خدا نے مجھ پر یہ کھولا ہے کہ جولوگ یہاں سے چلے
جاتے ہیں ان کی خو، خصلت اور اخلاق پر ایک اور شخص آتا ہے اور اس کا آنا گو یا اسی شخص کا آنا
ہوتا ہے۔ اور یہ بات بے معنی اور بے سند بھی نہیں ہے خود انجیل نے اس عقدہ کو حل کیا ہے۔ یہود جو
مسیح بن مریم سے پیشتر ایلیا نبی کے آنے کے منتظر تھے اور ملا کی نبی کی کتاب کے وعدہ کے موافق ان
کا حق تھا کہ وہ انتظار کرتے لیکن وہ چونکہ ظاہر بین اور الفاظ پرست تھے اس لئے وہ حقیقت سے آشنا
نہ ہوئے اور ایلیا ہی کا انتظار کرتے رہے ۔ جیسا کہ توریت اور نبیوں کی کتابوں میں لکھا تھا جو وعدہ
پر آتا ہے وہی موعود ہو۔ ان کو یہ غلطی لگی کہ مسیح موعود سے پہلے ایلیا آئے گا۔ ان کی نظر چونکہ موٹی تھی
وہ انتظار کرتے رہے کہ ایلیا پہلے آئے ۔ چنانچہ ایک بار وہ مسیح کے پاس گئے اور انہوں نے یہ سوال کیا۔
آپ نے یہی جواب دیا کہ ایلیا تو آ گیا اور وہ یہی یوحنا ہے۔ پھر وہ یوحنا کے پاس گئے ۔ اس سے
پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایلیا نہیں ہوں ۔ چونکہ ان کے دل پاک نہ تھے۔ اس لئے اس کو تناقض
پر محمول کیا اور اس سے یہ نتیجہ نکال لیا کہ یہ صیح سچا مسیح نہیں ہے حالانکہ مسیح علیہ السلام نے جو کچھ کہا وہ
بالکل درست تھا اور اس میں کوئی تناقض نہ تھا ۔ مسیح کا مطلب صرف یہ تھا کہ یہ یوحنا جس کو مسلمان
لوگ بیٹی کہتے ہیں ایلیا کی خُو اور طبیعت اور قوت پر آیا ہے مگر انہوں نے یہ سمجھا کہ سچ مچ وہی ایلیا

جو ایک بار پہلے آچکا تھا پھر آگیا ہے حالانکہ خدا تعالیٰ کے قانون مقررہ کے یہ خلاف ہے۔ اس کا قانون
یہی ہے کہ جو لوگ ایک بار اس دنیا سے اٹھائے جاتے ہیں پھر وہ نہیں آتے۔ ہاں خدا تعالیٰ چاہے تو
ان کی خو اور طبیعت پر کسی دوسرے بندے کو بھیج دیتا ہے اور شدت مناسبت کے لحاظ سے وہ دونوں
دو جدا جدا انسان نہیں ہوتے بلکہ ایک ہی ہوتے ہیں۔
مسیح کا ذاتی فیصلہ غرض حضرت مسیح نے اپنے آنے سے پیشتر ایلیا کے آنے کے وعدہ اور عقدہ
کو اس طرح پر حل کر کے ایک فیصلہ ہمارے ہاتھ میں دے دیا ہے۔ یہ وہ
فیصلہ ہے جو خود مسیح نے اپنی عدالت میں اپنی سچائی کے ثبوت میں اپنے سے پہلے ایک نبی کے دوبارہ آنے
کے متعلق کیا ہے کہ کسی کے دوبارہ آنے سے مراد اس کی خو اور طبیعت پر آنے والے سے ہوتی ہے۔
حضرت عیسی علیہ السلام نے یہ ہرگز نہیں کہا کہ ایلیا تو یوں آیا یعنی یوحنا ہی اس کی خو اور طبیعت
پر آگیا لیکن میں خود ہی آؤں گا۔ اگر اس قسم کی صراحت انہوں نے کہیں انجیل میں کی ہے تو وہ
بتانی چاہیے مگر ایک بھی ایسا مقام نہیں ہے جہاں انہوں نے اپنی آمد اور ایلیا کی آمد میں تفریق کی ہو
بلکہ ایلیا کے قصہ کا فیصلہ کر کے اپنی آمد ثانی کے مسئلہ کو بھی حل کر دیا۔ پس ایسی صورت میں ہر ایک
طالب حق کے لئے ضرور ہے کہ وہ اس فیصلہ کے بعد چوں چرا نہ کرے اور کوئی ایسی بحث نہ کرے
جس میں وقت ضائع ہو کیونکہ یہ تو بالکل ایک سیدھی سی بات ہے مثلاً ایک آدمی کہے کہ ہر انسان
کی دو ہی آنکھیں ہوتی ہیں اور وہ دس میں انسان کیا ہر سامنے آنے والے انسان کو دکھا دے مگر
ایک اور ہو جو کہے کہ نہیں ، دو نہیں پچاس آنکھیں ہوتی ہیں لیکن وہ کسی کی پچاس آنکھیں دکھاوے
نہیں تو کون صرف اس کے کہنے ہی پر مان لے گا۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسیح کی آمد ثانی ایلیا کے
رنگ میں نہیں ہے ان کی مثال اُس آدمی کی سی ہی ہے جو پچاس آنکھیں بتاتا ہے۔ سچی بات یہی
ہے کہ مسیح کی آمد ثانی ایلیا ہی کے رنگ میں ہے۔ میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ میں تناسخ کے مسئلہ کو
نہیں مانتا۔ میرا آنا ایلیا کے رنگ پر ہے۔ خدا نے مجھے مسیح کے رنگ پر بھیجا ہے اور اصلاح اخلاق
کے لئے بھیجا ہے۔

اسلام تلوار کے زور سے نہیں پھیلانا ہم مخالف یہ کہتے ہیں کہ جہاد کے ذریعہ اسلام پھیلایا جاتا ہے مگر میں کہتا ہوں کہ یہ صحیح نہیں ہے۔
اسلام کی کامل تعلیم خود اس کی اشاعت کا موجب ہے۔ نفس اسلام کے لئے ہر گز کسی تلوار یا بندوق کی
ضرورت نہیں ہے۔ اسلام کی گزشتہ لڑائیاں وہ دفاعی لڑائیاں تھیں ۔ انہوں نے غلطی اور سخت غلطی
کھائی ہے جو یہ کہتے ہیں کہ وہ جبراً مسلمان بنانے کے واسطے تھیں ۔ غرض میرا ایمان ہے کہ اسلام
تلوار کے ذریعہ نہیں پھیلایا جاتا بلکہ اس کی تعلیم جو اپنے ساتھ اعجازی نشان رکھتی ہے خود دلوں کو اپنی
طرف کھینچ رہی ہے۔ چنانچہ جن لوگوں نے میری کتابوں کو پڑھا ہے اور میری کارروائی کو دیکھا ہے
وہ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ ساری کارروائی مسیح کے رنگ میں ہے۔ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اخلاقی
قوتوں کی تربیت کروں ۔ چونکہ یہ سارا سلسلہ اور ساری کارروائی مسیحی رنگ اپنے اندر رکھتی ہے
اس لیے اللہ تعالیٰ نے میرا نام مسیح موعود رکھا۔
مسیح موعود آ گیا اور وہ میں ہوں اب جبکہ میں نے اس حد تک بات کو پہنچایا ہے تو میں نے تک
جانتا ہوں کہ مسیحی بھی میرے مخالف ہوں گے لیکن میں
کسی کی مخالفت سے کب ڈرسکتا ہوں جبکہ خدا نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے۔ اگر یہ دعوی میری
اپنی تراشی ہوئی بات ہوتی تو مجھے ایک ادنی سی مخالفت بھی تھکا کر بٹھا دیتی مگر یہ میرے اپنے
اختیار کی بات نہیں ہے ۔ ہر سلیم الفطرت کو جس طرح وہ چاہے سمجھانے کے لئے میں طیار ہوں
اور اس کی تسلی کے لئے ہر جائز اور مسنون راہ میں اختیار کر سکتا ہوں ۔ میں سچ کہتا ہوں کہ یہی وہ
زمانہ ہے جس کے لئے مسلمان اپنے اعتقاد کے موافق اور عیسائی اپنے خیال پر منتظر تھے ۔ یہی
وہ وقت تھا جس کا وعدہ تھا ۔ اب آنے والا آگیا خواہ کوئی قبول کرے یا نہ کرے۔ خدا تعالیٰ
اپنے بھیجے ہوئے لوگوں کی تائید میں زبردست نشان ظاہر کیا کرتا ہے اور دلوں کو منوا دیتا ہے۔ جو کچھ
مسیح موعود کے لئے مقدر تھا وہ ہو گیا ۔ اب کوئی مانے نہ مانے مسیح موعود آ گیا اور وہ میں ہوں ۔

سوال ۔ اور کیا مشابہت ہے؟
جواب ۔ تعلیم میں مشابہت ہے۔
جلد دوم
سوال ۔ آپ کی رسالت کا نتیجہ کیا ہو گا ؟ مسیح موعود کی رسالت کا نتیجہ جواب خدا تعالی کے ساتھ جو اب کم ہوگیا ہے اور دنیا
۔
کی محبت غالب آگئی ہے اور پاکیزگی کم ہوگئی ہے۔ خدا تعالیٰ اس رشتہ کو جو عبودیت اور الوہیت کے
درمیان ہے پھر مستحکم کرے گا اور گمشدہ پاکیزگی کو پھر لائے گا۔ دنیا کی محبت سرد ہو جائے گی۔
سوال ۔ جبکہ مختلف مذاہب ہیں پھر کس طرح پہچانیں کہ سچا مذہب
سچے مذہب کی شناخت خدا کی طرف سے کون ہے؟
جواب ۔ یہ کوئی مشکل امر نہیں ہے۔ دنیا میں ہر کھوٹے اور کھرے کے درمیان ایک امتیاز ہے۔
رات اور دن میں صریح فرق ہے۔ پھر سچا مذہب بھی کبھی مخفی رہ سکتا ہے؟ خدا پاک ہے اور وہ محبت
رحمت کرنے والا ہے اور وہ نفسانی امور جو گناہ کے کام ہیں ۔ بدکاری ، تعصب ، تکبر اور تمام گناہ جو دل
میں جمع ہوتے ہیں پھر آنکھوں کے ذریعہ یا اور ذریعوں سے صدور پاتے ہیں ان سے ناراض
ہوتا ہے۔ پھر یہ کیونکر مشکل ہو سکتا ہے کہ انسان یہ تمیز نہ کر سکے کہ خدا انسانوں کو پاک بنانا چاہتا ہے
اور وہ ان سے گناہ کے صدور کو پسند نہیں کرتا۔ پس جس مذہب کی تعلیم عملی طور پر ایسی فطرت عطا کرتی
ہو کہ انسان خدا سے ڈر کر اس کی صفات کے نیچے رہ کر پاکیزگی اور محبت میں ترقی کرے اور گناہ سے
بچے وہی مذہب خدا کی طرف سے ہو گا۔ خدا ئی مذہب کے ساتھ اس کی صداقت کے زندہ نشان
لو
ہوتے ہیں جو ہر زمانے میں موجود رہتے ہیں ۔ اے
سوال ۔ آپ کا خیال مسیح کی صلیب کی نسبت کیا ہے؟
مسیح کا واقعہ صلیب جواب۔ میں اس کو نہیں مانتا کہ وہ صلیب پر مرے ہوں بلکہ میری تحقیقات
سے یہی ثابت ہوا ہے کہ وہ صلیب پر سے زندہ اتر آئے اور خود مسیح علیہ السلام بھی میری رائے کے
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۸ مورخه ۱۷ مئی ۱۹۰۱ صفحه ۱ تا ۴

ساتھ متفق ہیں ۔ حضرت مسیح علیہ السلام کا بڑا معجزہ یہی تھا کہ وہ صلیب پر نہیں مریں گے کیونکہ یونس
نبی کے نشان کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔ اب اگر یہ مان لیا جائے جیسا کہ عیسائیوں نے غلطی سے مان
رکھا ہے کہ وہ صلیب پر مر گئے تھے تو پھر یہ نشان کہاں گیا ؟ اور یونس نبی کے ساتھ مماثلت کیسی ہوگی ؟
یہ کہنا کہ وہ قبر میں داخل ہو کر تین دن کے بعد زندہ ہوئے بہت بے ہودہ بات ہے اس لئے کہ یونس تو
زندہ مچھلی کے پیٹ میں داخل ہوئے تھے نہ مر کر ۔ یہ نبی کی بے ادبی ہے اگر ہم اس کی تاویل کرنے
لگیں ۔ اصل بات یہی ہے کہ وہ صلیب پر سے زندہ اتر آئے ۔ ہر ایک سلیم الفطرت انسان کو واجب
ہے کہ جو کچھ مسیح نے صاف لفظوں میں کہا اس کو محکم طور پر پکڑیں۔ حضرت عیسیٰ پر ایک غشی کی حالت
تھی ۔ انجیل سے معلوم ہوتا ہے کہ اور اسباب اور واقعات بھی اس قسم کے پیش آگئے تھے کہ وہ
صلیب کی موت سے بچ جائیں چنانچہ سبت کے شروع ہونے کا خیال، حاکم کا مسیح کے خون سے
ہاتھ دھونا ، اس کی بیوی کا خواب دیکھنا وغیرہ۔
خدا تعالیٰ نے ہم کو سمجھا دیا ہے اور ایک بہت بڑا ذخیرہ دلائل اور براہین کا دیا ہے جن سے ثابت ہوتا
ہے کہ وہ ہرگز ہرگز صلیب پر نہیں مرے، صلیب پر سے زندہ اتر آئے۔ غشی کی حالت بجائے خودموت
ہوتی ہے۔ دیکھو سکتہ کی حالت میں نہ نبض رہتی ہے نہ دل کا مقام حرکت کرتا ہے۔ بالکل مُردہ ہی ہوتا
ہے مگر پھر وہ زندہ ہو جاتا ہے۔ مسیح کے نہ مرنے کے دو بڑے زبر دست گواہ ہیں۔ اوّل تو یہ ہے کہ یہ
ایک نشان اور معجزہ تھا۔ ہم نہیں چاہتے کہ اس کی کسر شان کی جاوے اور وہ آدمی سخت حقارت اور نفرت کے
لائق ہے جو اللہ تعالیٰ کے نشانات کو حقیر سمجھ لیتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اس کی تصدیق نہیں کرتے کہ وہ صلیب پر مرے ہیں بلکہ صلیب پر سے زندہ اتر آئے اور پھر اپنی
طبعی موت سے مرنے کی تصدیق فرماتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اگر انجیل کی ساری باتوں کو جو اس
واقعہ صلیب کے متعلق ہیں یکجائی نظر سے دیکھیں تو صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ بات ہرگز صحیح نہیں
ہے کہ مسیح صلیب پر مرے ہوں ۔ حواریوں کو ملنا ، زخم دکھانا ، کباب کھانا ، سفر کرنا، یہ سب امور ہیں جو
اس بات کی نفی کرتے ہیں اگر چہ خوش اعتقادی سے ان واقعات کی کچھ بھی تاویل کیوں نہ کی جاوے

لیکن ایک منصف مزاج کہہ اٹھے گا کہ زخم لگے رہے اور کھانے کے محتاج رہے۔ یہ زندہ آدمی کے
واقعات ہیں۔ یہ واقعات اور صلیب کے بعد کے دوسرے واقعات گواہی دیتے ہیں اور تاریخ
شہادت دیتی ہے کہ دو تین گھنٹہ سے زیادہ صلیب پر نہیں رہے اور وہ صلیب اس قسم کی نہ تھی جیسے آجکل
کی پھانسی ہوتی ہے جس پر لڑکاتے ہی دو تین منٹ کے اندر ہی کام تمام ہو جاتا ہے بلکہ اس میں تو کیل وغیرہ
ٹھونک دیا کرتے تھے اور کئی دن رہ کر انسان بھوکا پیاسا مر جاتا تھا ۔ مسیح کے لئے اس قسم کا واقعہ پیش
نہیں آیا۔ وہ صرف دو تین گھنٹہ کے اندر ہی صلیب سے اتار لئے گئے ۔ یہ تو وہ واقعات ہیں جو انجیل
میں موجود ہیں ۔ جو مسیح کے صلیب پر نہ مرنے کے لئے زبردست گواہ ہیں ۔ پھر ایک اور بڑی شہادت
ہے جو اس کی تائید میں ہے۔ وہ مرہم عیسی ہے جو طب کی ہزاروں کتابوں میں برابر درج ہے اور اس
کے متعلق لکھا گیا ہے کہ یہ مرہم مسیح کے زخموں کے واسطے حواریوں نے طیار کی تھی۔ یہودیوں عیسائیوں
کی طبی کتابوں میں اس مرہم کا ذکر موجود ہے۔ پھر یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ صلیب پر مر گئے تھے۔
ان سب باتوں کے علاوہ ایک اور امر پیدا ہو گیا ہے جس نے قطعی طور سے ثابت کر دیا ہے کہ مسیح کا
صلیب پر مرنا بالکل غلط اور جھوٹ ہے۔ وہ ہرگز ہرگز صلیب پر نہیں مرے اور وہ ہے مسیح کی قبر ۔
مسیح کی قبر میں کی قبر سری نگر انیا کے محلہ میں ثابت ہوگئی ہے اور یہ وہ بات ہے جود ہے جو دنیا کو ایک
زلزلہ میں ڈال دے گی کیونکہ اگر مسیح صلیب پر مرے تھے تو یہ قبر کہاں سے آ گئی؟
سوال ۔ آپ نے خود دیکھا ہے؟
جواب۔ میں خود وہاں نہیں گیا لیکن میں نے اپنا ایک مخلص ثقہ مرید وہاں بھیجا تھا۔ وہ وہاں ایک
عرصہ تک رہا اور اس نے پوری تحقیقات کر کے پانسو معتبر آدمیوں کے دستخط کرائے جنہوں نے اس
قبر کی تصدیق کی ۔ وہ لوگ اس کو شہزادہ نبی کہتے ہیں اور عیسی صاحب کی قبر کے نام سے بھی پکارتے
ہیں ۔ آج سے گیارہ سو سال پہلے اکمال الدین نام ایک کتاب چھپی ہے وہ بعینہ انجیل ہے۔ وہ کتاب
یوز آسف کی طرف منسوب ہے۔ اس نے اس کا نام بشری یعنی انجیل رکھا ہے۔ یہی تمثیلیں ، یہی
قصے، یہی اخلاقی باتیں جو انجیل میں ہیں پائی جاتی ہیں اور بسا اوقات عبارتوں کی عبارتیں انجیل سے

ملتی ہیں ۔ اب یہ ثابت شدہ بات ہے کہ یوز آسف کی قبر ہے۔
یوز آسف
یوز آسف وہی ہے جس کو یسوع کہتے ہیں۔ اور آسف کے معنی ہیں پراگندہ جماعتوں کو
جمع کرنے والا ۔ چونکہ مسیح علیہ السلام کا کام بھی بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو جمع
کرنا تھا اور اہل کشمیر بہ اتفاق اہل تحقیق بنی اسرائیل ہی ہیں۔ اس لئے ان کا یہاں آنا ضروری تھا۔ اس
کے علاوہ خود یوز آسف کا قصہ یورپ میں مشہور ہے۔ بلکہ یہاں تک کہ اٹلی میں اس نام پر ایک گرجا
بھی بنایا گیا ہے اور ہر سال وہاں ایک میلہ بھی ہوتا ہے۔ اب اس قدر صرف کثیر سے ایک مذہبی عمارت
کا بنانا اور پھر ہر سال اس پر ایک میلہ کرنا کوئی ایسی بات نہیں ہے جو سرسری نگاہ سے دیکھی جائے ۔ وہ
کہتے ہیں کہ یوز آسف مسیح کا حواری تھا۔ ہم کہتے ہیں یہ بات سچی نہیں ہے۔ یوز آسف خود ہی مسیح تھا۔
اگر وہ حواری ہے تو یہ تمہارا فرض ہے کہ تم ثابت کرو کہ مسیح کے کسی حواری کا نام شہزادہ نبی ہو۔
یہ ایسی باتیں ہیں جو صلیب کے واقعہ کا سارا پر دہ ان سے کھل جاتا ہے۔ ہاں اگر مسیحی اس بات
کے قائل نہ ہوتے تو البتہ بحث بند ہو جاتی لیکن جب کہ انہوں نے قبول کر لیا ہے کہ یوز آسف ایک
شخص ہوا ہے اور اس کی تعلیم انجیل ہی کی تعلیم ہے اور اس نے بھی اپنی کتاب کا نام انجیل ہی رکھ لیا ہے
اور جس طرح پر شہزادہ نبی مسیح کا نام ہے اس کو بھی شہزادہ نبی کہتے ہیں۔ اب غور کرنے کے قابل بات
ہے کہ اگر یہ خود مسیح ہی نہیں تو اور کون ہے؟
خدا کے لئے سو چو جو شخص دنیا سے دل نہیں لگاتا اور سچائی سے پیار کرتا ہے اس کو تو ماننے میں ذرا
بھی عذر نہیں ہو سکتا کیونکہ جب مان لیا کہ یوز آسف واقعی ایک شخص تھا جس کا مسیح سے تعلق تھا۔ اور پھر
اٹلی میں اس کا گر جا بھی بنادیا اور ہر سال وہاں میلہ بھی ہوتا ہے اور پھر یہ بھی اقرار کر لیا کہ اس کی تعلیم
انجیل ہی کی تعلیم ہے پھر یہ کون کہہ سکتا ہے کہ وہ خود مسیح نہیں ہے؟ یہ چار باتیں جب تسلیم کر لیں تو میں
ایک خبر لے کر آپ ہی سے پوچھتا ہوں کہ آپ جو کہتے ہیں کہ وہ حواری تھا۔ ثابت کر کے دکھاؤ کہ یوز آسف
کسی حواری کا بھی نام تھا اور یوز آسف تو یسوع سے بگڑا ہوا ہے۔ اب ایک ہی بات سے فیصلہ ہوتا ہے۔
اگر یہ ثابت کر کے دکھا یا جاوے کہ مسیح کے کسی حواری کا نام یوز آسف ، شہزادہ نبی اور عیسیٰ صاحب ہے تو

بے شک یہ قبر کسی حواری کی قبر ہوگی ۔ اگر یہ ثابت نہ ہو اور ہرگز ہرگز ثابت نہ ہوگا تو پھر میری بات کو
مان لو کہ اس قبر میں خود حضرت مسیح ہی سوتے ہیں ۔
مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ برد باری کے ساتھ سنتے ہیں۔ جو برد باری سے سنتا ہے وہ تحقیق
کر سکتا ہے۔ جس قدر باتیں آپ نے سنی ہیں دوسرے کم سنتے ہیں ۔ آپ خدا کے لئے غور کریں کہ جس
حالت میں یہ قصہ مشترک ہو گیا ہے کہ وہ حواریوں میں سے تھا۔ بہر حال تعلق تو مانا گیا اور پھر گر جا بنا دیا
اور ہر سال میلہ ہونے لگا۔ تو اب آپ بتائیں کہ یہ ثبوت کس کے ذمہ ہے؟ اگر مسیحی تعلق نہ مان لیتے تو
بار ثبوت بے شک میرے ذمہ ہوتا لیکن جب آپ لوگوں نے خود اس کو مان لیا ہے تو میں آپ سے
ثبوت مانگتا ہوں کہ کسی ایسے حواری کا پتہ دیں جو شہزادہ نبی کہلایا ہو ۔
پادری صاحب ۔ ہم آپ کی مہربانی اور خاطر داری کے لئے بہت مشکور ہیں ۔
حضرت اقدس۔ یہ تو ہمارا فرض منصبی ہے جس کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہم کو بھیجا ہے اس کو کرنا
ضروری ہے۔
حضرت اقدس حجتہ اللہ کی یہ تقریر سن کر مسٹر فضل نے ( جو غالباً لاہور کی بک سوسائٹی میں ملازم ہیں )
اپنی قابلیت کے اظہار کے لئے زبان کھولی لیکن اس سے بہتر ہوتا کہ وہ خاموش رہتے اور ان کی
دانش اور غور طلب طبیعت کا راز نہ کھلتا۔ حضرت اقدس نے اس قدر طول طویل تقریر یوز آسف
کے متعلق فرمائی اور اس کو تاریخی شہادتوں کے ساتھ مؤکد فر مایا مگر مسٹر فضل کے سوال پر نگاہ کی
جائے کہ آپ کیا فرماتے ہیں ]
مسٹر فضل ۔ قبر کے متعلق کوئی تاریخی ثبوت ملا ہے؟
حضرت اقدس نے فرمایا کہ گیارہ سو برس کی کتاب موجود ہے۔ خود عیسائیوں میں اس کا گر جا موجود
ہے۔ وہاں میلہ ہوتا ہے اور ابھی آپ تاریخی ثبوت ہی پوچھتے ہیں ۔ یہ کیا ہے؟ یہ تاریخی ثبوت نہیں تو
کیا ہے؟ اور یہ بھی فرمایا کہ
تم لوگ کچھ نہیں سمجھتے۔ صرف دھوکا دینا چاہتے ہو۔ میں ہر ایک انسان کو یہی وصیت کرتا ہوں کہ وہ

آج 10 میں سے 10 باقی