۱۶؍ جولائی ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

میں قیام فرمایا۔ مقدمہ کے متعلق باتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کسی کے یہ کہنے پر کہ فریق مخالف نے
بہت بیہودہ جرح کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے۔ آپ نے فرمایا۔
میں اس بات کی کچھ پروا نہیں کرتا۔ مومن کا ہاتھ اوپر ہی پڑا ہے يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ
(الفتح: 11) کافروں کی تدبیریں ہمیشہ الٹی ہو کر ان پر ہی پڑا کرتی ہیں مَكَرُوا وَ مَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ
الْمُكِرِينَ (آل عمران : ۵۵ ) ۔ میں یہ اچھی طرح جانتا ہوں کہ ان لوگوں کو میرے ساتھ ذاتی عداوت
اور بغض ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ میں ملل باطلہ کے رڈ اور ہلاک کرنے کے لئے مامور کیا گیا
ہوں ۔ میں جانتا ہوں اور میں اس میں ہرگز مبالغہ نہیں کرتا کہ ململ باطلہ کے رڈ کرنے کے لئے جس قدر
جوش مجھے دیا گیا ہے میرا قلب فتوی دیتا ہے کہ اس تردید و ابطال ملل باطلہ کے لئے اگر تمام روئے زمین
کے مسلمان ترازو کے ایک پلہ میں رکھے جاویں اور میں اکیلا ایک طرف تو میرا پلہ ہی وزن دار ہوگا۔
آریہ، عیسائی اور دوسرے باطل ملتوں کے ابطال کے لئے جب میرا جوش اس قدر ہے پھر اگر ان لوگوں کو
میرے ساتھ بغض نہ ہو تو اور کس کے ساتھ ہو۔ ان کا بغض اسی قسم کا ہے جیسے جانوروں کا ہوتا ہے۔ تین دن
ہوئے مجھے الہام ہوا تھا إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ آتِيكَ بَغْتَةً میں حیران ہوں یہ الہام مجھے بہت مرتبہ ہوا
ہے اور عموماً مقدمات میں ہوا ہے۔ افواج کے لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ مقابل میں بھی بڑے بڑے
منصوبے کئے گئے ہیں اور ایک جماعت ہے کیونکہ خدا تعالیٰ کا جوش نفسانی نہیں ہوتا ہے اس کے تو
انتقام کے ساتھ بھی رحمانیت کا جوش ہوتا ہے۔ پس جب وہ افواج کے ساتھ آتا ہے تو اس سے صاف
پایا جاتا ہے کہ مقابل میں بھی فوجیں ہیں۔ جب تک مقابل کی طرف سے جوش انتقام کی حد نہ ہو جاوے
خدا تعالیٰ کی انتظامی قوت جوش میں نہیں آتی ۔
۱۶ جولائی ۱۹۰۱ء
آج دس بجے کے بعد حضرت اقدس کو شہادت میں پیش ہونا تھا ۔۔۔ منشی فیض رحمان صاحب ٹریژری
کلارک گورداسپور کے مقدمہ کے لئے دعا کے واسطے عرض کی گئی۔ حضرت اقدس نے ان کو مخاطب کر کے
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۶ مورخه ۱۷ جولائی ۱۹۰۱ صفحه ۱۰۰۹

فرمایا۔
میرا مذہب تو یہ ہے کہ جس کو بلا سے بچنا ہو وہ پوشیدہ طور پر خدا سے صلح کرلے اور اپنی ایسی تبدیلی
کر لے کہ خود اسے محسوس ہووے کہ میں وہ نہیں ہوں ۔ خدا تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے اِنَّ اللهَ
لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد : (۱۲) سچے مذہب کی جڑ خدا پر ایمان ہے اور
خدا پر ایمان چاہتا ہے کہ سچی پر ہیز گاری ہو، خدا کا خوف ہو۔ تقویٰ والے کو خدا تعالیٰ کبھی ضائع نہیں
کرتا ۔ وہ آسمان سے اس کی مدد کرتا ہے۔ فرشتے اس کی مدد کو اترتے ہیں ۔ اس سے بڑھ کر کیا ہوگا کہ
متقی سے معجزہ ظاہر ہو جاتا ہے۔ اگر انسان خدا تعالیٰ کے ساتھ پوری صفائی کرلے اور ان افعال اور
اعمال کو چھوڑ دے جو اس کی نارضامندی کا موجب ہیں تو وہ سمجھ لے کہ ہر ایک کام برکت سے طے
پا جائے گا۔ ہمارا ایمان تو آسمانی کارروائیوں ہی پر ہے۔ یہ سچی بات ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کسی کا
ہو جائے تو سارا جہان اپنی مخالفت سے کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتا۔ جس کو خدا محفوظ رکھنا چاہے اس کو گزند
پہنچانے والا کون ہو سکتا ہے؟
پس خدا پر بھروسا کرنا ضروری ہے اور یہ بھروسا ایسا ہونا چاہیے کہ ہر ایک شے سے بگلی یاس
ہو۔ اسباب ضروری ہیں مگر خلق اسباب بھی تو خدا تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ وہ ہر ایک سبب کو پیدا کر
سکتا ہے اس لئے اسباب پر بھی بھروسہ نہ کرو اور یہ بھروسہ یوں پیدا ہوتا ہے کہ نمازوں کی پابندی کرو
اور نمازوں میں دعاؤں کا التزام رکھو۔ ہر ایک قسم کی لغزش سے بچنا چاہیے اور ایک نئی زندگی کی بنیاد
ڈالنی چاہیے ۔ یہ یاد رکھو ! عزیز بھی ایسے دوست نہیں ہوتے جیسے خدا عزیز ہوتا ہے۔ وہ راضی ہو تو کل
جہان راضی ہو جاتا ہے اگر وہ کسی پر رضا مندی ظاہر کرے تو اُلٹے اسباب کو سیدھا کر دیتا ہے۔ مصر کو
مفید بنا دیتا ہے۔ یہی تو اس کی خدائی ہے۔
ہاں یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ جس کے لئے دعا کی جاتی ہے اس کو ضروری ہے کہ خود
اپنی صلاحیت میں مشغول رہے۔ اگر وہ کسی اور پہلو سے خدا کو ناراض کر دیتا ہے تو وہ دعا کے اثر کو
روکنے والا ٹھہرتا ہے۔ مسنون طریق پر اسباب سے مدد لینا گناہ نہیں ہے مگر مقدم خدا کو رکھے اور

ایسے اسباب اختیار نہ کرے جو خدا تعالیٰ کی ناراضی کا موجب ہوں ۔
۔
میں بھی انشاء اللہ تعالیٰ دعا کروں گا تم خود اپنی صلاحیت میں مشغول ہوا اور خدا تعالیٰ سے صلح کرو
کہ وہی کارساز ہے۔ لے
جس روز رات کو گورداسپور پہنچے تھے حضرت اقدس کی طبیعت کسی قدر ناساز تھی با ینہمہ حضرت اقدس نے
تمام احباب کو جو ساتھ تھے آرام کرنے اور سو جانے کی ہدایت فرمائی تھی چنانچہ تعمیل ارشاد کے لئے متفرق
مقامات پر احباب جا کر سور ہے ۔ برادرم عبدالعزیز صاحب اور دو تین اور دوست اس مکان میں رہے
جہاں حضرت اقدس آرام کرتے تھے۔ ساری رات حضرت اقدس ناسازی طبیعت اور شدت حرارت
کی وجہ سے سو نہ سکے۔ چونکہ بار بار رفع حاجت کی ضرورت محسوس ہوتی تھی اس لئے بار بار ا ٹھتے تھے۔
حضرت اقدس ارشاد فرماتے تھے کہ
میں حیران ہوں منشی عبدالعزیز صاحب ساری رات یا تو سوئے ہی نہیں اور یا اس قدر ہو شیاری سے
پڑے رہے کہ ادھر میں سر اٹھاتا تھا اُدھر منشی صاحب فوراً اُٹھ کر اور لوٹا لے کر حاضر ہو جاتے تھے۔
گویا ساری رات یہ بندہ خدا جاگتا ہی رہا۔ اور ایسا ہی دوسری رات بھی ۔ پھر فرمایا کہ در حقیقت ایسا
آداب مرشد اور خدمت گزاری ایسی شے ہے جو مرید و مرشد میں ایک گہرا رابطہ پیدا کر کے
وصول الی اللہ اور حصول مرام کا نتیجہ پیدا کرتی ہے۔ اس خلوص اور اخلاص کو جو منشی صاحب میں
ہے ہماری جماعت کے ہر فرد کو حاصل کرنا چاہیے ۔
جب دس بج چکے تو حضرت اقدس نے کچہری کو چلنے کا حکم دیا چنانچہ ارشاد عالی سنتے ہی خدام اٹھ
کھڑے ہوئے اور اس طرح پر کوئی چالیس آدمیوں کے حلقہ میں خدا کا برگزیدہ ادائے شہادت کے لئے چلا۔
راستہ میں لوگ دوڑ دوڑ کر زیارت کرتے تھے۔ آخر ضلع کی کچہری آگئی اور کچہری کے سامنے جو پختہ تالاب
ہے اس کے جنوب اور شرقی گوشہ پر دری بچھائی گئی اور حضرت اقدس تشریف فرما ہوئے ۔ حضور کا تشریف رکھنا
ہی تھا کہ ساری کچہری امنڈ آئی اور اس دری کے گرد ایک دیوار بن گئی زائرین کا ہجوم دم بدم بڑھتا جاتا تھا
ایک آتا تھا دوسرا جاتا تھا چونکہ تیسری یا چوتھی دفعہ تھی جو حضور گورداسپور کی کچہری میں رونق بخش
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۶ مورخه ۱۷ جولائی ۱۹۰۱ صفحه ۱۰

ہوئے ۔ پہلے اور طرف بیٹھا کرتے تھے۔ اس طرف بیٹھنے کے لئے یہ پہلی مرتبہ بھی آپ نے فرمایا۔
یہ جگہ باقی رہ گئی تھی۔
اسی عرصہ میں ایک شخص معزز حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بڑے تپاک اور خندہ پیشانی سے
حضرت سے مصافحہ کیا اور کچھ باتیں کرتے رہے اور اپنے لڑکے کے لئے جو بیمار تھا دعا کے لئے عرض کی ۔
آپ نے دعا کا وعدہ فرما یا پھر اس نے عرض کی کہ جناب ہمارے لئے ہی یہاں تشریف لائے ہیں اور
خدا تعالیٰ نے ہمارے واسطے ہی آپ کی تشریف آوری کی سبیل پیدا کی ہے کہ ہم مشتاقوں کو بھی آپ کی
زیارت سے سعادت مند و بہرہ ور فرمائے ۔ حضرت نے جواباً ارشاد فرمایا۔
ہاں ایسا ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ ان لوگوں کو بھی جو قادیان میں کسی وجہ سے نہیں آسکتے اور اپنے اندر
اخلاص رکھتے ہیں ہماری ملاقات سے محروم نہ رکھے۔ فرمایا۔
لکھا ہے کہ دو بزرگ ایک حضرت سید عبد القادر جیلانی کے مرشد حضرت ابوسعید اور ایک اور
بزرگ ایک مقام میں جمع ہوئے اور گفتگو یہ ہوئی کہ حضرت اقدس واکرم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
مکہ سے مدینہ میں ہجرت کرا کر کیوں خدا تعالیٰ لے گیا ۔ ان دونوں بزرگوں میں سے ایک نے فرمایا
کہ مصلحت و حکمت الہی اس بات کی مقتضی تھی کہ جو مراتب اور علو درجات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
عطا کرنے تھے وہ اس ہجرت اور سفر اور مصائب و تکالیف شدیدہ کے برداشت کرنے سے آپ کو عنایت
فرمائے۔ دوسرے بزرگ نے فرمایا کہ میرے خیال میں یہ آتا ہے کہ مدینہ میں بہت سی ایسی روحیں
پر جوش اور با اخلاص اور خدا تعالیٰ کی طرف دوڑنے والی تھیں جو ایک ذریعہ عظیمہ اور سبب کبری کو
چاہتی تھیں اور وہ باعث کسی سبب یا بے دست و پا ہونے کے کہیں جا نہیں سکتی تھیں سوان کے تکمیل کے
لئے خدا وند جل شانہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ میں پہنچایا۔ غرض ان بزرگوں نے اپنے
اپنے خیال کے مطابق یہ دو باتیں بیان کیں اور دونوں ہی باتیں سچی تھیں سو خدا تعالیٰ جو ہمیں
رداسپور لایا اور وہ اپنی مرضی اور حکمت کے رو سے لایا نہ ہم خود اپنی مرضی اور خواہش سے آئے۔
خدا ہی جانے اس میں کیا اس کی حکمتیں اور مصلحتیں ہیں اور ہمارے ذریعہ یا ہمارے وجود سے حق کی
کیا کیا تبلیغ اور سچائی کی کیا کیا حجتیں پوری ہوں گی اور خدا کے علم میں اور کیا کیا باتیں ہیں جو ہمیں معلوم نہیں۔

خدا تعالیٰ اپنی حکمتوں سے خوب واقف ہے۔
پھر آپ نے چند نصیحتیں کئی پیرایوں میں تقوی وطہارت اختیار کرنے اور برائیوں سے بچنے اور
صدق اور راستی کے قبول کرنے کی نسبت بیان فرمائیں۔ لے
اللہ تعالیٰ حاضر ہے میں سچ کہوں بیان حضرت اقدس امام همام علیہ الصلوۃ والسلام گا۔ میری عمر ساٹھ سال کے قریب
ہے مرزاغلام جیلانی ہمارے جدیوں میں سے تھا۔ اب تو اس کا کوئی گھر نہیں ۔ دوران مقدمہ ہذا میں
مجھے معلوم ہوا کہ غلام جیلانی نے امام الدین اور میرے والد صاحب پر مقدمہ کیا تھا۔ پہلے صرف
امام الدین کا نام تھا پھر مرمت سوال سے میرے والد صاحب کا نام بھی لکھا گیا۔ یہ بات ہمارے
مختاروں نے جنہوں نے اب مثل دیکھی ہے بتائی ہے۔ میں نے سنا ہے کہ اس مثل میں کوئی نقشہ بھی ہے۔
ایک چاہ پرانا ہے جو سلطان احمد پسرم کے مکان کے دروازہ کے آگے ہے۔ چھ سات سال سے میں
نے ایک چاہ اپنے زنان خانہ میں سہولت زنان خانہ کے لئے بنایا ہے۔ سقہ بہت سا پانی نہیں دے
سکتا۔ اس وقت بھی اندر زنان خانہ میں پچاس ساٹھ عورتیں ہیں جو چاہ متصل دروازہ مکان سلطان احمد
کے ہے عرصہ سے ہمارے مصرف میں نہیں آتا۔ ہمارے آدمی پانی لینے جاویں تو سلطان احمد کے آدمی
روکتے ہیں۔ سلطان احمد کا خاص کوئی آدمی نہیں ہے اس کی پہلی بیوی مر گئی ہے۔ اب امام الدین مدعا علیہ کی
بیٹی اس کی بیوی ہے اور امام الدین کی بہن سلطان احمد کی تائی ہے جو میرے بھائی مرز اغلام قادر مرحوم
کی بیوی ہے، روکنے والی وہی امام الدین کی بہن سلطان احمد کی تائی ہے۔ وہ بسازش امام الدین روکتی
ہے۔ میں نے اپنے کانوں سے ممانعت سنی ہے۔ میں نے خود امام الدین کی ہمشیرہ کی زبانی سنا ہے کہ
یہ لوگ میرے بھائی امام الدین و نظام الدین کے دشمن ہیں اور میرا رشتہ بھائیوں سے ہے۔ میں نہیں
چاہتی کہ یہ اس چاہ سے پانی بھریں۔ ان کو روک دو۔ میں نے اس کو بہت دفعہ کہتے سنا ہے۔ سلطان احمد
مجھ سے مخالفت رکھتا ہے ۔ ایک وجہ مخالفت کی یہ ہے کہ وہ مرزا غلام قادر کا متنبی بنایا گیا تھا اور
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ صفحہ ۱۱، ۱۲

میری نصف جائیداد کا شریک کیا گیا تھا۔ اب وہ اسی میں اپنی مصلحت دیکھتا ہے کہ تائی کے ساتھ
موافقت رکھے۔ یہ اشتہار جو مدعا علیہ دکھاتا ہے مطبوعہ ۲ رمئی ۱۸۹۱ ء میرا ہے۔ زنان خانہ کا چاہ مردانہ
کی ضرورتوں کے لئے ہرگز کافی نہیں ہے۔ وہ صرف زنان خانہ کی سہولت کے لئے بنایا گیا ہے۔ امام
الدین کے چاہ سے ہمار استہ بغیر ہمارے علم کے پانی لاتا ہوگا کھلے طور پر ہم وہاں سے پانی نہیں لے
سکتے کیونکہ دشنام دہی ہوتی ہے۔ جب سے دیوار بنی ہے تب سے زیادہ روک دیا ہے۔ دیوار جدید
بنائے جانے کے بعد تجویز تعمیر چاہ جدید کی ہوئی۔ پانچ چھ ماہ ہوئے کہ چاہ جدید کا پانی استعمال میں
آیا ہے۔ اس سے پہلے بڑی مسجد میں بھی پانی لینے جاتے تھے۔ جس جگہ چاہ جدید بنا ہے وہ احاطہ ہے۔
چھاپہ خانہ اور بورڈنگ ہوس بھی اسی احاطہ میں ہے۔ مدرسہ اور بورڈنگ ہوس میں ڈیڑھ سو آدمی
ہوتا ہوگا اور دس پندرہ ملازم چھا پہ خانہ کے اور کبھی ستر کبھی اُتنی کبھی سو مہمان روزانہ اور مجمع میں
جو سال میں تین چار مرتبہ ہوتا ہے تین سو یا چار سو یا پانسو مہمان بھی آجاتے ہیں ۔ بورڈنگ ہوس
تین یا چار سال سے بنا ہے جس کا مجھے علم ہے۔ لڑکوں اور مسافروں کے لئے پانی بھرنے کا سامان
موجود ہے۔ بورڈ نگ ہوس کا سقہ کوئی خاص نہیں۔ بورڈنگ ہوس کے کئی ملازم ہیں وہ گھڑا صراحی
وغیرہ برتن بھر لیتے ہیں۔ میں یقینا نہیں کہہ سکتا اگر دور سے پانی لانا پڑے تو خرچ زیادہ پڑے۔
گول کمرہ میں نے بنایا ہے میرے بھائی نے نہیں بنایا۔ میں نے خود بحیات برادر خود بنایا ہے
جب کہ وہ سخت بیمار تھے اور اس مرض میں کہ اس سے جاں بر نہ ہو سکتے تھے گول کمرہ کے سامنے
چار دیواری چار برس سے بنائی گئی تھی۔ تخمینا ڈیڑھ سال ہوا چھوٹے بوہڑ والا مکان بنایا تھا چھ سات ماہ
پہلے وہی بوہڑ والا مکان بنانا چاہا تھا ۔ امام الدین بلوہ کرنے کے لئے آگیا چونکہ ہم احتیاط کیا کرتے
ہیں ہم نے چھوڑ دیا۔ دوسری مرتبہ پھر ہم نے ارادہ تعمیر کا کیا کہ پھر مدعا علیہ بلوہ کرنے آگیا پھر چھوڑ
دیا۔ پھر تیسری مرتبہ ہم کو معلوم ہوا کہ مدعا علیہم کا منشا صرف شرارت کا تھا دراصل مکان میں ان کا
کوئی حق نہ تھا۔ عورتوں نے کہا میں نے سنا ہے انہوں نے چھوڑ دیا، فساد سے باز آگئے اور کہیں چلے
گئے اس واسطہ ہم نے مکان بنالیا۔ پولیس والا آدمی آیا تھا ہم نے کہا کہ ہمارا ارادہ بلوہ کرنے کا نہیں

اگر زیادہ روکا جاوے گا تو دیوانی سے فیصلہ کرائیں گے چونکہ انہوں نے دست برداری کی ، ہم نے
مکان بنالیا۔ یہ جگہ جہاں دیوار بنائی گئی ہے تخمیناً ۳۶ سال یا دو تین سال کم و بیش سے شارع عام
ہے۔ گول کمرہ میں سے ایک دروازہ ہے جہاں سے میں بڑی مسجد کو جا سکتا ہوں ۔ چھوٹی مسجد تو
ہمارے گھر کا ایک حصہ ہے۔ زنان خانہ میں جو دروازہ ہے اس میں سے گزر کر اگر بڑی مسجد کو جانا
چاہوں تو پہلے کوٹھی پر چڑھنا پڑتا ہے پھر دوسری طرف سے اتر کر بڑی مسجد کو جاسکتا ہوں اگر میں
او پر نہ چڑھوں تو کوئی راستہ نہیں ہے۔ دیوار حائل ہے۔
اس دیوار کے بننے سے مجھے بڑی ذاتی تکلیف ہوئی ہے۔ ذاتی تکلیف سے یہ مراد ہے کہ
مالی تکلیف ہوئی ۔ ہوئی ہے کہ کنواں بنانا پڑا اور چھا پہ خانہ کا بہر خانہ کا بہت بڑا حرج ہوا ۔ مسافر اور میرے ملا ہوا۔ ملاقاتی
جو بڑے معزز اور شریف آدمی ہوتے ہیں وہ ملاقات کے لئے ترستے رہتے ہیں ۔ میں اوپر ہوتا
ہوں اور وہ نیچے۔ میں الفاظ میں نہیں بیان کر سکتا کہ مجھے اس سے کس قدر درد پہنچتا ہے ۔ آٹھ نو ماہ
ہوئے ایک شریف عرب مجھے ملنے آیا اس کو چوٹیں لگیں کیونکہ راستہ چکر دار ہے۔ وہ بہت خراب
ہے اور پتھریلا ہے۔ برسات میں خصوصاً چلنے کے قابل نہیں ہوتا ۔ دیوار متنازعہ کے نیچے کوئی فرش
نہیں لگا دیکھا۔ بازار میں پکا فرش ہے۔ ہماری گلیوں میں پکا فرش نہیں ہے۔ مجھے خبر نہیں کہ اور
گلیوں میں ہے یا نہیں ۔ اے
مدعی نے سوال پر بیان کیا ۔ چکر دار راستہ پتھریلا ہے جہاں انسان مشکل سے گزرتا ہے ۔ اگر
مدعا علیہ کے مکان کے چاہ سے ہمارے ہاں چھوٹی مسجد میں پانی سقہ لاوے تو دیوار متنازعہ کے راستہ
کے جاہ سے ہمارے
آوے گا۔ ہمارا اور مدعا علیہ کا سقہ جدی سقہ ہے۔ اپنے تعلق سے اس چاہ سے پانی لاتا ہے۔ ہمارے
مہمانوں کے یکے اس میدان میں کھڑے ہوتے ہیں ۔ سال میں تیس ہزار کے قریب مہمان آتے جاتے
ہیں۔ ان کے یکے اسی جگہ کھڑے ہوتے ہیں اور گرمی کے دنوں میں اس میدان میں سوتے ہیں۔
اگر چاہ جدید سے سقہ چھوٹی مسجد کو آوے گا تب بھی وہ اس دیوار کے راستہ سے آوے گا۔ اس
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۸ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۱ء صفحہ ۸،۷

دیوار بننے سے پیشتر مہمان دونوں وقت میرے ساتھ کھانا کھاتے تھے اور نمازیں پڑھتے تھے اور
تعلیمی باتیں سنتے تھے جن کے لئے میں خدا کی طرف سے آیا ہوں۔ اب اگر او پر آتے ہیں تو بڑی
تکلیف سے چکر کھا کر آتے ہیں اور صبح اور عشا کی نماز میں ضعیف اور کمزور آدمی میرے ساتھ شریک
نہیں ہو سکتے ۔ ان مہمانوں کی غرض جو میرے پاس آتے ہیں دین سیکھنے کی ہوتی ہے لیکن جب اس
دیوار کی وجہ سے ان کو تکلیف پہنچتی ہے تو مجھے ان تمام تکالیف کا صدمہ ہوتا ہے۔ جو کام میں کرنا چاہتا
ہوں اس میں دقت پیدا ہوتی ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جن میں میں ان تکالیف کو بیان کر
سکوں ۔ مہمان کہیں ہوتے ہیں اور میں کہیں ۔ وہ اس بات سے محروم رہتے ہیں جس کے لئے آتے ہیں
اور میں اپنا کام نہیں کر سکتا جس کے لیے میں بھیجا گیا ہوں ۔ برسات میں تو راستہ گزرنے کے قابل ہی
نہیں ہوتا۔
مطبع کے پروف اور کاپیاں میں خود ہی دیکھتا ہوں ۔ کار پردازوں کو دن میں چار پانچ مرتبہ
میرے پاس آنا پڑتا ہے۔ اس دیوار کی وجہ سے پابندی نہیں ہو سکتی جس سے حرج ہوتا ہے۔ کام میں
توقف ہوتا ہے۔ میرے لنگر خانہ کا خرچ کبھی ہزار، کبھی پندرہ سو اور کبھی دو ہزار روپے ماہانہ ہوتا ہے
اور مطبع کا مستقل خرچ اڑھائی سو روپیہ ماہوار ہے۔
قبل از تعمیر دیوار میرے باہر جانے کا راستہ اسی طرف سے تھا جہاں دیوار ہے۔ میں زنانخانہ
سے عموماً نہیں گزرتا ہوں کیونکہ وہاں مہمان عورتیں موجود ہوتی ہیں۔ اس لحاظ سے کہ ممکن ہے عورتیں
کسی حال میں ہوں ہمیشہ اوپر سے ہی آتا ہوں ۔
مدعا علیہم کو میرے ساتھ قریباً انیس ، ہیں سال سے عداوت ہے۔ عداوت کی ایک وجہ یہ ہے کہ
میرزا امام الدین کی ہمشیرہ میرزا اعظم بیگ کے لڑکے مرزا اکبر بیگ سے بیاہی گئی تھی اور مرزا اعظم
بیگ قادیان کی اراضی کا خریدار ہوا تھا اس نے ان لوگوں کے حصے خریدے جو بے دخل تھے۔
ایک وجہ عداوت کی یہ بھی ہے جو بڑی وجہ ہے کہ مرزا امام الدین خدا اور رسول کے خلاف
کتابیں لکھتا ہے چنانچہ ” دید حق قصہ ہر دو کافر“ جس میں مجھ کو اور محمد حسین بٹالوی دونوں کو کافر قرار

دیا ہے۔ اور گل شگفت“ وغیرہ کتا ہیں اس نے لکھی ہیں ۔
وو
میں نے جو کتاب براہین احمدیہ لکھی ہے اس میں چھوٹی مسجد کا ذکر ہے اس لئے حاشیہ در
حاشیہ نمبر ۴ میں اسی مسجد کا ذکر ہے۔ یہ کتاب ۱۸۸۰ء میں لکھی تھی ” شحنہ چق“ بھی میری کتاب ہے۔
آریوں کے خلاف ہے۔ ”ست بچن اور ” آر یہ دھرم میری تصنیف ہے۔
وو
یہ اشتہار مورخہ دہم جولائی ۱۸۸۸ ء میرا ہی ہے جو مرز انظام الدین کے خلاف ہے۔ یہ اشتہار
۴ رمتی ۱۸۹۸ء امهات المؤمنین کے متعلق میں نے گورنمنٹ میں بھیجا تھا اور شائع کیا تھا۔
مکر رسوال مدعا علیہ پر کہا۔ کبھی سیر کو جاتا ہوں اور کبھی نہیں جاتا۔ عموماً صبح کے وقت جاتا ہوں۔
شام کو کبھی شاذ و نادر ہی جاتا ہوں۔ میری بیوی کو مراق کی بیماری ہے۔ کبھی کبھی وہ میرے ساتھ ہوتی ہے
کیونکہ طبی اصول کے مطابق اس کے لئے چہل قدمی مفید ہے۔ ان کے ساتھ چند خادم عورتیں بھی ہوتی
ہیں اور پردہ کا پورا التزام ہوتا ہے۔ خادم عورتوں سے مراد خدمت گار عورتیں ہیں۔ پندرہ سولہ عورتیں
ہیں چند فارغ خدمت گاروں کو ساتھ لے لیتی ہیں۔ یہ بات عام نہیں ہے بلکہ علاج کے طور پر ہے۔
برس میں دو چار مرتبہ ایسا اتفاق ہوتا ہے۔ کبھی کوئی اور ضعیفہ عورتیں بھی ساتھ چلی جاتی ہیں تو ہم مانع
نہیں ہوتے ۔ ہم باغ میں عورات کو نہیں لے جاتے جہاں حلوائیوں کے لڑکوں کو حکم دیں کہ وہ مٹھائیاں
لے جاویں ۔ ہم باغ تک جاتے ہیں اور پھر واپس آجاتے ہیں ۔
احمد بیگ کی دختر کی نسبت جو پیشگوئی ہے وہ اشتہار میں درج ہے اور ایک مشہور امر ہے۔ وہ
مرزا امام الدین کی ہمشیرہ زادی ہے۔ جو خط بنام مرزا احمد بیگ کلمہ فضل رحمانی میں ہے وہ میرا ہے اور
سچ ہے۔ وہ عورت میرے ساتھ بیاہی نہیں گئی مگر میرے ساتھ اس کا بیاہ ضرور ہوگا جیسا کہ پیشگوئی میں
درج ہے۔ وہ سلطان محمد سے بیاہی گئی جیسا کہ پیشگوئی میں تھا۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اسی عدالت میں
جہاں ان باتوں پر جو میری طرف سے نہیں ہیں بلکہ خدا کی طرف سے ہیں ہنسی کی گئی ہے، ایک وقت
آتا ہے کہ عجیب اثر پڑے گا اور سب کے ندامت سے سر نیچے ہوں گے ۔ پیشگوئی کے الفاظ سے
صاف معلوم ہوتا ہے اور یہی پیشگوئی تھی کہ وہ دوسرے کے ساتھ بیاہی جاوے گی ۔ اس لڑکی کے باپ

کے مرنے اور خاوند کے مرنے کی پیشگوئی شرطی تھی اور شرط تو بہ اور رجوع الی اللہ کی تھی۔ لڑکی کے باپ
نے توبہ نہ کی اس لئے وہ بیاہ کے بعد چند مہینوں کے اندر مر گیا اور پیشگوئی کی دوسری جز پوری ہوگئی۔
اس کا خوف اس کے خاندان پر پڑا اور خصوصاً شوہر پر پڑا جو پیشگوئی کا ایک جز تھا۔ انہوں نے تو بہ کی
چنانچہ اس کے رشتہ داروں اور عزیزوں کے خط بھی آئے ۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے اس کو مہلت دی ۔
عورت اب تک زندہ ہے۔ میرے نکاح میں وہ عورت ضرور آئے گی ۔ امید کیسی یقین کامل ہے یہ خدا
کی باتیں ہیں ہلتی نہیں ، ہو کر رہیں گی۔ اشخاص ذیل کی نسبت موت کا الہام تھا عبداللہ آتھم لیکھر ام،
احمد بیگ، سلطان محمد ۔ ان میں سے اب صرف سلطان محمد زندہ ہے۔ عبداللہ آتھم اگر چہ ظاہری نگاہ میں
میعاد کے اندر نہیں مرا مگر اس کی نسبت شرطیہ الہام تھا چونکہ اس نے ظاہری میعاد کے اندر تو بہ کر لی ۔
اس کو مہلت دی گئی اس کے بعد اس نے اخفاء حق کیا پھر میرے اشتہار کے بعد وہ بہت جلد مر گیا۔
اب آتھم کہاں ہے؟ اسے لاؤ۔ احمد بیگ اپنی میعاد کے اندر مر گیا۔ لیکھرام بھی میعاد کے اندر مر گیا۔
میں نے مسٹر ڈوئی کے سامنے لکھا دیا تھا کہ آئندہ کسی کی نسبت موت کا الہام شائع نہیں کروں گا
جب تک کہ وہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے اجازت نہ لے لیوے ۔ دو آریہ جن کا نام میرے اشتہار میں
متعلقہ پیشگوئی مرزا نظام الدین درج ہے ان کا نام یاد نام یاد نہیں ہے۔ ایک شاید بشن داس ۔ داس ہے دوسرے کا نام
شاید بھارامل ہے۔ بعض علماء نے میری نسبت کفر کا فتویٰ دیا ہے اور بہتوں نے مجھے قبول کیا ہے اور ان
میں سے بھی جنہوں نے کفر کا فتوی دیا تھا بعض تو بہ کر کے میرے پاس آتے جاتے ہیں تمَّ كَلَامُهُ۔
غرض اس طرح پر حضرت اقدس کا بیان ختم ہوا اور حضرت اقدس علیہ السلام ایک مجمع کثیر کے ساتھ
عدالت کے کمرہ سے باہر آئے ۔ آپ اس قدر خوش تھے جس کی کوئی حد و پایاں نہیں ۔
فرماتے تھے کہ معلوم ہوتا ہے کہ اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا زمانہ آگیا۔ اگر ہم ہزار روپیہ بھی
خرچ کرتے اور آرزو ر کھتے کہ یہ عدالت کے کاغذات میں درج ہو جاوے اور اس طرح پر تین ڈپٹی
گواہ ہو جاویں تو ہیں تو کبھی بھی نہ ہوتا۔ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور اس کی باتیں عجیب ہوتی ہیں ۔ اب عدالت
کے کاغذات سے کون اس کو مٹا سکے گا۔ جب یہ پیشگوئی پوری ہو گی کیا ان ڈپٹیوں پر اس کا اثر نہ پڑے
گا۔ ضرور ہی پڑے گا۔ جیسے لیکھرام کی پیشگوئی کی بہت شہرت ہوئی تھی اسی طرح اس کی شہرت ہو گئی

ہے اور یہ بہت ہی اچھا ہوا کہ عدالت کے کاغذات میں درج ہوگئی ۔
شام کو حسب معمول سیر کو تشریف لے گئے ۔ راستہ میں ڈاکٹر فیض قادر صاحب نے عرض کیا کہ حضور !
تحصیل دار اور ان کے چند دوست چاہتے ہیں کہ آپ سے کچھ دریافت کریں اگر حضور اجازت
مهدی حسن تحصیل و
دیں تو ان کو شام کو لے آئیں ۔ فرمایا۔
فرمایا۔
ہاں بے شک ان کو بلا لو۔
بعد نماز مغرب وہ لوگ آپہنچے حضرت اقدس نے اس سے پہلے کہ اپنے دعوی کے متعلق کوئی کلام کریں کے کلام
دو دن سے مجھے بہت تکلیف ہے پیچپش کی وجہ سے۔ اگرچہ میں اس قابل نہ تھا کہ کوئی گفتگو کر
سکوں مگر زندگی کا کوئی اعتبار نہیں ہے، اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ آپ کو اپنے شبہات دور کرنے
میں مدددوں اور وہ بات آپ تک پہنچادوں جو میں لے کر آیا ہوں ۔
اصل میں بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے کام دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک تو وہ جو ہر روز لوگوں کی
نظر میں ہوتے ہیں اور جن کو وہ دیکھتے ہیں اور دوسری ایک اور قسم بھی خدا تعالیٰ کے کاموں کی ہے جو
کبھی کبھی ظاہر ہوتی ہے۔ چونکہ وہ کبھی کبھی ہوتے ہیں اس لئے لوگوں کی نظروں میں عجیب ہوتے ہیں
اور ان کا سمجھنا ان کے لئے مشکل نظر آتا ہے مگر سمجھ دار آدمی تعصب سے خالی ہو کر ان پر غور کرتے ہیں تو
خدا تعالیٰ بھی ان کے لئے ایک راہ پیدا کر دیتا ہے اور وہ ان کو سمجھ لیتے ہیں اور ان سے فائدہ اٹھاتے
ہیں مگر نا اہل ضدی اور متعصب ان پر توجہ نہیں کرتے اور خدا تعالیٰ کے خوف کو مد نظر رکھ کر ان پر فکر
کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ان فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے ان
عجیب در عجیب کاموں سے سب سے بڑا کام اس کے نبیوں ، رسولوں اور ماموروں کا آنا ہے۔ یہ لوگ
اسی زمین پر چلتے پھرتے ہیں اور عام آدمیوں کی طرح بشری حوائج اور کمزوریوں سے مستثنیٰ نہیں ہوتے۔
کوئی اوپری اور انوکھی بات ان میں ایک خاص زمانہ تک پائی نہیں جاتی اس لئے جب وہ یہ دعویٰ
کرتے ہیں کہ ہم خدا کی طرف سے آئے ہیں اور خدا تعالیٰ ہم سے کلام کرتا ہے یا وہ واقعات آئندہ کے
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۱ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۱۴ ، ۱۵

متعلق خدا تعالیٰ سے خبر پا کر کچھ بولتے ہیں تو لوگ ان کی ان باتوں پر تعجب کرتے ہیں ۔ سعادت مند
اور رشید لوگ تو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ان کی طرف رجوع کرتے ہیں مگر متکبر ضدی انکار کرتے
اور اس کی باتوں کو ٹھٹھے اور ہنسی میں اڑاتے ہیں۔ پس جب کہ یہ خدا تعالیٰ کا ایک قانون ہے جس کو ہم
انبیاء اور مرسلین کی زندگی میں جاری پاتے ہیں تو ہمارے لئے یہ امر کبھی بھی ناخوش یا رنج دلانے والا
نہیں ہو سکتا۔ مجھ پر اگر ہنسی یا ٹھٹھا کیا جاتا ہے یا کیا جاوے تو مجھے اس کی پروانہیں اس لئے کہ خدا تعالیٰ
کا یہی قانون ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ جو خدا کی طرف سے آتے ہیں دنیا کے لوگ جو تاریکی میں
پھنسے ہوئے ہوتے ہیں ایسے ہی سلوک کرتے ہیں ۔
پھر یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ یہ امر مشکل ہے کہ دنیا کا ایک ہی مذہب ہو جاوے کیونکہ
خدا تعالیٰ نے یہ بھی اپنا ایک قانون مقرر فرما دیا ہے کہ قیامت تک دنیا میں تفرقہ ضرور رہے گا۔
چنانچہ قرآن شریف میں یہ امر بڑی صراحت کے ساتھ موجود ہے ۔ قرآن کریم سے بڑھ کر اور
کوئی تعلیم کامل کیا ہوگی ۔ اس میں سب سے بڑھ کر آیات اور برکات رکھے ہوئے ہیں جو
ہر زمانہ میں تازہ اور زندہ ہیں پھر اگر یہ قانون الہی نہ ہوتا تو چاہیے تھا کہ دنیا کی کل قو میں اس کو
قبول کر لیتیں مگر خاص زمانہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی دوسرا فرقہ موجود تھا ۔ جیسا نبی
کامل تھا ویسی ہی کتاب کامل تھی لیکن ابو جہل اور ابولہب وغیرہ نے کچھ فائدہ نہ اٹھا یا وہ یہی کہتے
رہے إِنَّ هَذَا لَشَيْءٍ يُرَادُ ( ص : ۷) میاں یہ تو دوکانداری ہے اور خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یحسرةً
عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ (ليس : ۳۱) اللہ تعالیٰ نے جو اس میں
ما کے ساتھ حصر کیا ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جو سچا ہے اس کے ساتھ ہنسی اور ٹھٹھا
ضرور کیا جاتا ہے اگر یہ نہ کیا جائے تو خدا کا کلام صادق نہیں ٹھہرتا۔ صادق کی یہ بھی ایک نشانی
ٹھہری کہ دنیا کے سطحی خیال کے لوگ ان سے ہنسی ٹھٹھا کریں ۔ جیسا آدم کے ساتھ کیا گیا۔ نوح
کے ساتھ کیا گیا ۔ موسیٰ اور مسیح کے ساتھ کیا گیا ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔
ایسا ہی مجھ سے بھی کیا جانا ضروری تھا۔ تو میری غرض اس بیان سے یہ تھی کہ میرے دعوی کو بھی

آج 10 میں سے 10 باقی