۱۶؍ جولائی ۱۹۰۱ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اسی طرح تعجب کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جیسے پہلے ماموروں کے دعاوی کو دیکھا گیا اور جو کچھ
ان کے ساتھ مخلوق پرستوں نے سلوک کیا ضرور تھا کہ میرے ساتھ بھی کیا جاتا کیونکہ قانون الہی
اسی طرح پر ہے۔ آپ لوگ آگئے ہیں چونکہ عمر کا کچھ اعتبار نہیں ہے۔ کوئی احمق ہوگا جو عمر کا
اعتبار کرتا ہو اور موت سے بے فکر رہے ۔ اس لئے مجھے تبلیغ حق کے لئے کہنا پڑتا ہے۔ مجھے اس
بات کی کچھ پروا نہیں کہ کوئی مانتا ہے یا نہیں ۔ میری غرض صرف پہنچا دینا ہے کیونکہ میں تبلیغ ہی
کے لئے مامور ہوا ہوں ۔ یاد رکھو کہ اتمام حجت کے لئے انبیا علیہم السلام کے آدم سے لے کر اس
دم تک تین طریقے ہیں ۔ اول نصوص کتابیہ یعنی خدا تعالیٰ کی کتاب کی کھلی کھلی شہادتیں ۔ دوم
نصوص عقلیہ جیسا کہ قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ دوزخی کہیں گے کو كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ
نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحُبِ السَّعِيرِ (الملك : 11) یعنی اگر ہم نبیوں کے کلام کو سنتے یا عقل رکھتے
تو ہم جہنمی نہ ہوتے ۔
خدا نے
عقل ناقص جہالت ۔ ت سے بڑھ کر نقصان رساں ہے۔ مثل مشہور ہے نیم ملا خطرہ ایمان ۔ ناقص
عقل تکذیب اور توہین کی طرف جلدی کرتی ہے۔ غرض ، تو دوسرا نشان عقل رکھا ہے۔ تیسرا نشان جو
نے مقرر کیا ہے وہ تائیدات سماویہ ہے۔ جو شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے اس کے ساتھ
ضروری ہوتا ہے کہ تائیدات سماویہ بھی ہوں ۔ اس کے اور اس کے غیر میں ایک فرقان ہوتا ہے جس سے
غیر کو شناخت کر سکتے ہیں کیونکہ جو خدا کی طرف سے مامور ہو کر نہیں آتا اور جس کا تعلق خدا تعالیٰ کے
ساتھ نہیں ہے اس کو وہ نور اور فرقان نہیں دیا جاتا۔ اس فرقان میں ظاہر اور باطن کے برکات ہوتے تا۔اس
ہیں اور دانش مند انسان قوت شامہ سے تمیز کر لیتا ہے کہ اس کے ساتھ تائیدات سماویہ ہیں ۔ اب میں
ہر ایک صاحب سے یہی کہتا ہوں کہ میں اپنے ساتھ یہ تینوں قسم کے ثبوت لے کر آیا ہوں اور خود سمجھنے
اور سوچنے والے کے لئے کافی ہیں لیکن اگر خواہ مخواہ تکذیب ہی کرنی ہے تو یہ امر دیگر ہے ۔ اس کے
سامنے تو جبکہ نظر صاف نہیں ہے فرشتہ بھی دیو سے بدتر ہے۔ اس لئے ایسے لوگ ہمارے مخاطب نہیں
ہو سکتے جو سراسر ضد اور تعصب سے بھرے ہوئے ہیں۔ ہمارے کلام سے وہ لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں

جو عقل رکھتے ہیں اور تعصب سے خالی ہیں۔ ان کو یقین ہے کہ ایک دن ہم کو مر کر خدا کے حضور جانا
ہے۔ ایسے لوگوں کو ان باتوں میں جو خدا تعالیٰ کے روح کے فیض کا نتیجہ ہیں ایک چمک اور روشنی مل
جاتی ہے جس سے وہ تعصب اور ضد کے تاریک غاروں سے بچ کر نکل آتے ہیں۔
بعض آدمی ایسے بھی ہوتے ہیں کہ یا تو ان کو تعصب آتا ہی نہیں اور یا جیسے زرداب پانی پر آجاتا
ہے اور پھر ہٹ جاتا ہے کبھی نفسانی باتیں بھی آجاتی ہیں مگر نفس لوامہ کی تحریک سے بچ جاتے ہیں۔
بعض شخص میں نے دیکھے ہیں کہ ابھی ہنستے تھے اور اسی وقت روتے ہیں۔ علی گڑھ میں میں نے ایک
تحصیلدار کو دیکھا کہ پہلے وہ ہنستا تھا لیکن کچھ رقت کی باتیں سن کر اس قدر رویا کہ آنسوؤں سے داڑھی تر
ہو گئی۔ یہ سچ ہے۔
حضرت انساں که حد فاصل است
می تواند شد مسیحا می تواند شد خری
اصل بات یہی ہے کہ جب خدا کا نور چمک اٹھتا ہے تو پتہ نہیں لگتا کہ نار اور ظلمت کا مادہ کہاں
گیا۔ جو لوگ معصیت ، ہنسی اور ٹھٹھے کی مجلسوں میں بیٹھتے ہیں وہ کبھی امید نہیں رکھتے ہوں گے کہ یہ
عادت ان سے دور ہوگی لیکن اگر انسان میں حیا ہو اور تقوی اور مال بینی سے کام لے تو کچھ مشکل نہیں
را تعالٰی اس کی دستگیری کرے۔ آپ کو معلوم نہیں میرا کیا حال ہے اور میں آپ کے ہا
سے واقف نہیں ۔ میرا یا آپ کا کوئی حق نہیں ہو سکتا کہ ایک دوسرے کی نسبت کوئی رائے قائم کریں۔
خدا تعالیٰ نے اس سے منع فرمایا ہے لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْم (بنی اسراءیل : ۳۷) ہمارا یہ
مقدمہ ہی دیکھ لوڈیڑھ برس سے چلتا ہے۔ اب معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے فیصلہ کی راہ نکال دی ہے۔ پھر
دین کے معاملہ میں بھی جو اخفی ہے آخر ایک راہ نکل آتی ہے۔ غرض میں مختصر طور پر کہتا ہوں کہ میرے
دعوی کے دلائل اور ثبوت وہی ہیں جو انبیاء علیہم السلام کے لئے ہیں ۔ یہ سلسلہ جو خدا نے قائم کیا ہے یہ
منہاج نبوۃ ہی پر واقع ہوا ہے۔ لوگوں کی غلطی ہے کہ وہ اس کو کسی اور معیار کے ساتھ جانچنا چاہتے
ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ اس کو اسی معیار پر کسو جس پر انبیاء علیہم السلام کو پرکھا ہے اور میں یقین دلاتا ہوں

کہ اس معیار پر یہ پورا اترے گا۔
مسیح
جلد دوم
مسیح موعود جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا وہ میں ہوں میرا دعوی یہ ہے کہ آج ابن مریم
اسرائیلی نبی جو آج سے قریباً
انیس سو سال پیشتر ناصرہ کی بستی میں پیدا ہوا تھا وہ اپنی طبعی موت سے مر گیا اور مسیح موعود جس کا خدا تعالیٰ
نے وعدہ کیا تھا وہ میں ہوں ۔ میرے مخالفوں کا یہ خیال ہے کہ مسیح ابن مریم اسرائیلی نبی زندہ آسمان
پر چلا گیا ہے اور انسان ہو کر بھی وہ وہاں حوائج بشری سے بے نیاز ہو گیا ہے اور کسی دوسرے وقت
وہی آسمان سے فرشتوں کے کندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے نازل ہوگا ۔ خدا تعالیٰ اس کو قبول نہیں کرتا۔
خدا تعالیٰ نے اپنے فعل اور اپنی تائیدوں سے ثابت کر دیا ہے کہ یہ دعوئی ایک خیالی اور وہمی دعوی
ہے۔ خدا کے پاک کلام میں اس کا اظہار نہیں ہوا اور نہ اس دعوی کے کرنے والوں کو خدا نے میرے
مقابل پر سماوی تائیدوں سے کامیاب کیا اور نہ عقل صحیح نے ان کا ساتھ دیا۔
بات یہ ہے کہ یہ قصہ اسرائیلی روایتوں سے ہمارے مخالفوں نے لیا ہے ورنہ ہمارا دستور العمل تو
کتاب اللہ ہے جس کو خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ وہ قول فیصل ہے۔ وہ میزان ہے۔ وہ تبيَانًا لِكُلِ
شیء ہے اور ہمار اآبادی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی نہیں ہے۔ اب اوّل سے آخر تک جو شخص
قرآن کریم کو دیکھے گا کہ اس میں متوفی کا لفظ مُردوں ہی پر بولا گیا ہے اور یہی لفظ مسیح ابن مریم کی
نسبت کہا گیا ہے۔ یہ لفظ مُردہ کے معنوں میں ایسا عام ہے کہ پٹواری تک بھی جانتے ہیں کہ اس کے
بجز مرنے کے اور کچھ نہیں ہیں ۔ حدیث کو پڑھو تو وہاں بھی یہ لفظ موت ہی کے معنوں میں آیا
غرض قرآن شریف کو اگر غور سے پڑھیں تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ مسیح ابن مریم مر چکا ہے اور نہ صرف
یہ کہ قرآن شریف کے کسی ایک مقام ہی سے مسیح کی وفات ثابت ہوتی ہے بلکہ قرآن شریف کی
تیس آیتوں سے واضح طور پر مسیح کی وفات ثابت ہوتی ہے اور ایسا ہی احادیث مسیح کی وفات پر
شہادت دیتی ہیں۔ تاریخی طور پر صحابہ کا پہلا اجماع ہی مسیح کی وفات پر ہوا ہے جیسا کہ لکھا ہے کہ جب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جہان سے انتقال فرما یا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ تلوار کھینچ کر کھڑے

ہو گئے کہ اس شخص کو قتل کر دیا جاوے گا جو آپ کو مردہ کہے گا اور اس سے ایک عظیم شور مچ گیا۔ اس پر
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور خطبہ پڑھا مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
الرُّسُلُ (ال عمران: ۱۴۵) اب ایک دانش مند اور سلیم الفطرت انسان بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ اگر حضرت ابو بکر
یا کسی صحابی کے ذہن میں مسیح ابن مریم کی زندگی کا خیال تھا تو یہ استدلال نام کیونکر ہو سکتا تھا اور کیوں
کسی صحابی نے نہ کہا کہ یہ آپ کیا کہتے ہیں ۔ مسیح تو ابھی زندہ ہے مگر نہیں سب خاموش ہو گئے اور
حضرت عمر کی بھی تسلی ہو گئی۔ صحابہ کی ایسی حالت ہوئی کہ بازاروں میں اس آیت کو پڑھتے تھے۔ اے
پھر جب کہ صحابہ کا اجماع اس مسئلہ پر ہو چکا اور قرآن شریف میں ایک جگہ إِنِّي مُتَوَفِّيكَ
(ال عمران : ۵۶ ) خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے اور دوسری جگہ مسیح علیہ السلام خود فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة: ۱۱۸)
کہہ کر اپنی موت کا اقرار کرتے ہیں۔ اس پر بھی اگر کوئی ان کی زندگی ہی کا اقرار کرتا رہے تو عجب بات
ہے۔ مدعی شست گواہ چست ۔ اور سب سے عجیب یہ بات ہے کہ یہی الفاظ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پر بھی بولے گئے ہیں یعنی یہی لفظ توفی کا ۔ اب اگر توفی کے معنے موت کے نہیں ہیں تو چاہیے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی یہ معنے نہ کئے جائیں ۔ غرض یہ توفی کا لفظ جو قریباً تیس مرتبہ قرآن شریف
میں آیا ہے اور انہیں معنوں میں آیا ہے پھر اس سے انکار کرنا سعادت اور رشد کے خلاف ہے۔ یہ
سارے شواہد مسیح علیہ السلام کی وفات پر قوی دلائل ہیں۔ علاوہ ازیں جیسا کہ مسیح علیہ السلام اس
آیت میں فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی میں اقرار کرتے ہیں۔ اگر وہ نہیں مرے بلکہ زندہ ہیں تو ماننا پڑے گا کہ مسیح
کی پرستار قوم بھی نہیں بگڑی اور ان میں مسیح و مریم کو خدا بنانے والے پیدا نہیں ہوئے حالانکہ یہ بن
واقعات صحیحہ کے خلاف ہے۔ مسیح کے پرستار دنیا میں موجود ہیں اور مریم کو خدا بنانے والے رومن
کیتھولک بھی کثرت سے ہیں ۔ اب جس کا عقیدہ یہ ہے کہ عیسیٰ زندہ ہیں تو قرآن کے رو سے اس کو یہ
بھی ماننا پڑے گا کہ عیسائی بگڑے نہیں اور یہ مان کر پھر قرآن سے ہاتھ دھونے پڑیں گے کیونکہ اس
کو واقعات صحیحہ کے خلاف ماننا پڑے گا ونعوذ باللہ من ذالک۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۰ مورخه ۱۷ راگست ۱۹۰۱ صفحه ۵ تا ۸

مُتَوَفِّيكَ کے معنے کرنے میں ہم نے ہی یہ معنے نہیں نکالے ہیں بلکہ اہلِ لغت نے یہی معنے کئے
ہیں ۔ امام بخاری نے مُتَوَفِّيكَ کے معنے مُمِيتُك صاف کر دیئے ہیں پھر عقل بھی ہماری تائید کرتی
ہے۔ کسی کو آج تک کبھی آسمان پر جاتے نہ دیکھا اور نہ آسمان سے اترتے ہوئے دیکھا پھر عقل تو
پڑوں نظیر کے مانتی نہیں اگر کوئی پہلے بھی ایسا واقعہ ہوا ہے تو اس کو بطور نظیر پیش کرو۔
اب رہی تائیدات سماویہ، میں اگر یہ کہوں کہ میرے نشانات کے کروڑوں آدمی گواہ ہیں تو یہ امر
مبالغہ میں داخل نہیں ہے مثلاً لیکھرام کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی۔ چھ سال پیشتر اس کی موت،
صورت موت وغیرہ سے پوری اطلاع دی گئی اور ایسا ہی ظہور میں آیا چنانچہ بہت سے ہندوؤں نے بھی
اس کی تصدیق کی یہاں تک کہ ہندوؤں کی عورتیں تک بھی گواہ ہیں کیونکہ یہ پیشگوئی بہت کثرت کے
ساتھ مشتہر ہوئی تھی اور خود لیکھرام جہاں جاتا تھا اس پیشگوئی کا تذکرہ کرتا تھا بلکہ خود اس نے بھی میری
نسبت ایک پیشگوئی کی تھی کہ تین سال کے اندر ہیضہ سے مر جائے گا مگر اب میں تم سے پوچھتا ہوں کہ
و لیکھرام کہاں ہے؟ حالانکہ میں تو خدا کے فضل سے تین سال چھوڑ اب تک زندہ ہوں اور موجود ہوں
باوجود یکہ وہ ایک قوی ہیکل تندرست نو جوان تھا اور میں ہمیشہ بیمار رہنے والا، عمر میں اس سے بہت بڑا
پھر یہ اگر خدا تعالیٰ کی تائید نہ تھی تو کیا تھا ؟ ہاں بعض آدمی ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی فطرت میں کج روی
ہوتی ہے وہ سیدھی بات کو بھی نہیں سمجھ سکتے جیسا کہ آج عدالت میں سلطان محمد کے معاملہ کو پیش کیا گیا
کہ وہ زندہ ہے۔ میں کیا کروں کہاں سے ایسے الفاظ لاؤں اور کون ساطریق اختیار کروں جو ان کو سمجھا
سکوں ۔ یہ لوگ نہ میرے پاس آتے ہیں نہ میری باتوں کو سنتے ہیں اور نہ ان کو خدا تعالیٰ کے قوانین پر
اطلاع ہے اور نہ علم ہے۔ وہ نہیں دیکھتے کہ چار شخصوں کے متعلق پیشگوئیاں تھیں جن میں سے تین
مر گئے اور اب صرف ایک باقی ہے اور وہ بھی پیشگوئی ہی کے موافق اب تک زندہ ہے۔ اس پیشگوئی
کے غلط ہونے کا اعتراض اس وقت ہو سکتا ہے جب سلطان محمد سے پہلے میں مر جاؤں یا وہ عورت
مر جاوے لیکن جب کہ خدا تعالیٰ نے اسی طرح پر مقدر کیا ہے کہ وہ عورت بیوہ ہو کر میرے نکاح میں
آئے اور یہ کبھی نہیں ملے گا کیونکہ خدا کی باتیں پوری ہو کر رہتی ہیں پھر کیوں یہ لوگ صبر سے انتظار نہیں

کرتے۔ میں آپ سے سچ کہتا ہوں جیسا کہ آج میں نے خان بہادر خدا بخش صاحب کے سامنے
عدالت میں کہا کہ آج مجھ پر ہنسی کی جاتی ہے لیکن ایک وقت آئے گا کہ اس کا اثر پڑے گا اور وہ وقت
ہنسنے والوں کے لئے شرمندگی کا ہوگا ۔ غرض خدا تعالیٰ کے نشانات بارش کی طرح ظاہر ہو رہے ہیں نہ
ایک نہ دو بلکہ میں نے تریاق القلوب میں ایک سو پیشگوئی لکھ دی ہے جو پوری ہو چکی ہے۔ اس پر بھی
میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر کوئی اس پر صبر نہ کر سکے اور اس کی تسلی کے لئے یہ کافی نہ ہو بشر طیکہ وہ حق کا
حامی ہو اور خدا تعالیٰ کا خوف اس کے دل میں ہو تو میں تو اب بھی نشان نمائی کے واسطے طیار ہوں ۔
خدا تعالیٰ نے مجھے فضل اور موہبت کے طور پر یہ نشان دیا ہوا ہے کہ میں جب اس کے حضور دعا کروں
گا وہ مجھے نشان دے گا۔ میرا میدان تنگ نہیں ہے بلکہ بہت وسیع ہے۔ میدان تنگ رٹالوں کے ہوتے
ہیں مگر وہ جو خدا کی طرف سے آتا ہے اس کے لئے میدان بہت وسیع ہوتا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ کوئی
راستی کا بھوکا پیاسا ہو مجھ سے خرچ لے، میرے پاس آوے اور بیٹھ کر نشانات کا معائنہ کرے۔
میرے مخالفوں میں سے کسی کو کوئی آمادہ کرے کہ وہ استجابت دعا میں میرا مقابلہ کرے اگر ایک بھی
مقابلہ کے لئے آجاوے اور میرا مقابلہ کر کے بڑھ جاوے اور میں اس کا مقابلہ نہ کر سکوں بلکہ میں تو
یہاں تک مانتا ہوں کہ اگر استجابت دعا میں وہ میرے برابر رہے تب بھی میں اپنا جھوٹا ہونا مان لوں گا
اور اپنی ساری کتابیں جلا دوں گا۔ اب کوئی ہے تو اسے میرے مقابلہ میں لاؤ اور میں دعوے سے کہتا
ہوں کہ کوئی میرے مقابلہ میں نہیں آئے گا۔
یہاں تک حضرت اقدس نے تقریر فرمائی تھی کہ مہدی حسن صاحب نے ایک خاص ادا سے کہا کہ
میں آپ کو تکلیف دینے کے واسطے نہیں آیا اور نہ تقریر سننے کو بلکہ میں تو یا اور نہ تقریر سننے کو بلکہ میں تو کچھ سوال کرنے کو آیا ہوں اس تقریر
کی ضرورت نہیں ۔ ایڈیٹر )
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا۔
بہت اچھا میں تو ہر طرح طیار ہوں۔ آپ سوال کریں میں اس کا جواب دوں گا مگر کیا اچھا ہوتا اگر
آپ میرا سارا بیان سن لیتے اور اس کے بعد جو شبہ آپ کو رہ جاتا اسے پیش کرتے۔

مہدی حسن ۔ توفی کی بحث صرف و نحو کے بغیر نہیں آتی اور ہم یہ صرف و نحو نہیں جانتے ۔
حضرت اقدس ۔ اگر صرف و نحو نہیں آتی تو کیا یہ میرا قصور ہے۔ یہ تو تمہارا ہی قصور ہے۔ اس کے
علاوہ میں قرآن کو پوتھی بنا نا نہیں چاہتا۔ قرآن شریف امیوں کے لئے امی پر نازل ہوا۔ اگر قرآن
سے استدلال نہ کریں تو کیا کسی شاستر سے کریں ۔ مسلمانوں کو عربی سے ایک خاص تعلق ہے اور یہ ان
کی بد قسمتی ہے جو وہ اس پر توجہ نہیں کرتے مگر یہ مسئلہ تو ایسا صاف ہے کہ اس میں کسی بڑے صرف ونحو
لو
کی بھی ضرورت نہیں ۔ عام آدمی بھی جانتے ہیں کہ متوفی کے کیا معنے ہوتے ہیں ۔ اے
مہدی حسن - کلام اللہ میں جب مسیح کی نسبت توفی آگیا تو مثیل مسیح کی آمد کس بنا پر ہے؟
حضرت اقدس۔ قرآن کی بنا پر۔
مہدی حسن۔ اس معاملہ میں جو احادیث ہیں ان کو جناب صحیح جانتے ہیں یا موضوع ٹھہراتے ہیں۔
حضرت اقدس ۔ ہمارا اصول یہ ہے کہ جو احادیث صحیحہ قرآن کریم کی نصوص صریحہ بینہ کے
موافق ہوں ان کو ہم مانتے ہیں لیکن جو احادیث قرآن کریم کے اصول کے خلاف ہوں ان کے ہم
ایسے معنے کرنے کی کوشش کریں گے جو کتاب اللہ کی نص بین کے موافق اور مطابق ہوں اور اگر ہم
کوئی حدیث ایسی پائیں گے جو مخالف نص قرآن کریم ہوگی اور کسی صورت سے ہم اس کی تاویل
کرنے پر قادر نہیں ہو سکیں گے تو ایسی حدیث کو ہم موضوع قرار دیں گے اور قول مردودہ سمجھ کر چھوڑ
دیں گے کیونکہ حدیث کا پایہ قرآن کریم کے مرتبہ کو نہیں پہنچتا۔
مہدی حسن ۔ بے شک یہ صحیح اصول ہے مگر جو احادیث ابن مریم کے متعلق خاص ہیں ان کو جناب نے
منظور رکھا یا ساقط کر دیا ہے۔
حضرت اقدس ۔ میں نے تو کہ دیا ہے کہ میرا اصول احادیث کے متعلق یہی
وہ
قرآن کریم کے نصوص بینہ کے ہر طرح مخالف ہیں میں ان کو کبھی تسلیم نہیں کرتا۔ پس اسی اصول کے
موافق اگر کسی حدیث میں یہ لکھا ہے کہ عیسیٰ ابن مریم اسرائیلی نبی جو ناصرہ میں پیدا ہوا تھا اور جس کو
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۱ صفحه ۱۰ تا ۱۲

آج انیس سو برس کے قریب گزر گئے ہیں وہی آئے گا اور وہ اپنی نبوت کے منصب سے معزول بھی
نہیں کیا جاوے گا بلکہ نبی ہی ہوگا اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین نہ رہیں گے جیسا
کہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ وہ خاتم النبیین ہیں تو ایسی حدیث کو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
تو ہین کرنے والی ہو ہرگز ہر گز نہیں مان سکتا ۔ اس کو بے شک موضوع کہوں گا اور اگر احادیث میں یہ
نہیں لکھا گیا کہ وہ اسرائیلی نبی ہوگا بلکہ اسرائیلی مسیح اور محمدی مسیح کا حلیہ بھی الگ الگ بیان کیا گیا ہے
اور اس کی آمد کو قرآن شریف کے خلاف نہیں ٹھہرایا گیا تو بے شک ایسی حدیثیں ماننے کے قابل ہیں
مگر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میرا دعوی جو مسیح موعود کا ہے اس کی بنا قرآن شریف پر ہے اگر چہ
دعوے
یہ بالکل سچ ہے کہ صحیح حدیثیں جو قرآن شریف کے کبھی مخالف نہیں ہوتی ہیں میرے اس
کی مصدق ہیں مگر میں اپنے دعویٰ کو قرآن شریف سے ثابت کرتا ہوں ۔ میرے آنے کی خبر
قرآن شریف میں موجود ہے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ حدیث میں بھی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے تصریح فرمائی ہے۔
لو
مہدی حسن۔ میں صرف یہ پوچھتا ہوں کہ جب احادیث میں مسیح ابن مریم کا لفظ آیا ہے اور یہ علم ہے
پھر اس کی تاویل آپ کیوں کرتے ہیں ۔
حضرت اقدس ۔ یہ تاویل خود ہم نے نہیں کی ہے بلکہ قرآن شریف نے اس کی حقیقت بتائی
ہے۔ جہاں یہ لکھا ہے وَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا إِلى قَوْلِهِ تعالى وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْان
الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِنْ رُوحِنَا ( التحريم : ۱۲ ۱۳۰ ) اس آیت میں صاف طور طور پر اللہ تعالیٰ
نے ایک مسیح ابن مریم کے اس اُمت میں پیدا ہونے کی خبر دے دی ہے اور یوں تو ایسا ہر مومن جو
کتب اور کلمات اللہ کی تصدیق کرے اور قانتین اور عابدین میں سے ہو اور اپنے فروج کو محفوظ رکھے
مریم کہلاتا ہے اور اس میں نفخ روح ہو کر وہ خود عیسی ابن مریم بن جاتا ہے کیونکہ مریم کو تو بوجہ عورت
ہونے کے نفخ روح سے حمل ہو گیا لیکن مردوں کو تو حمل نہیں ہوتا۔ اس لئے مردوں میں اس نفخ کا نتیجہ
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۴ مورخه ۱۷ ستمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۳

یہ ہوتا ہے کہ وہ خود سیح ہو جاتے ہیں ۔
جلد دوم
خدا تعالیٰ نے ان آیتوں میں دو قسم کے آدمیوں کی مثال بیان کی ہے۔ ایک وہ ہیں جو دفع شر کی
درخواست کرتے ہیں۔ دوسرے وہ ہیں جنہوں نے اپنی نیکیوں کو کمال تک پہنچایا ہے۔ اوّل الذکر وہ لوگ
ہیں جو نفس لوامہ کے نیچے ہیں اور اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا والے دوسرے ہیں۔ اب سوچ کر بتاؤ کہ خدا نے جو
یہ کہا کہ ہم اس میں اپنی روح پھونک دیتے ہیں۔ کیا اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ بھی مریم کی طرح حاملہ ہو جاتے
ہیں۔ سچ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں اس کی مثال دے کر بتا دیا ہے کہ اس امت محمد یہ
میں جو مسیح موعود آنے والا ہے وہ اسی رنگ پر آئے گا۔ احادیث میں اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ کہہ کر صاف کر
دیا ہے اور یہاں فَنَفَخْنَا فِيهِ مِنْ رُوحِنَا (التحریم : (۱۳) رکھ دیا۔ اس لئے مجھے ایک دفعہ مریم کا
الہام ہوا يَا مَرْيَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ -
بعض احمقوں نے اس پر اعتراض کیا تھا کہ مریم کے لحاظ سے اُسکینی ہونا چاہیے تھا لیکن چونکہ
یہاں مراد حضرت اقدس سے تھی ۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے اُسکن کا لفظ اختیار فرمایا۔ کیونکہ یہ مریم اسی
اطلاق کے موافق ہے۔ جو سورہ تحریم کی اس آیت میں موجود ہے۔ ایڈیٹر ۔)
اور پھر فَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِنا کا الہام بھی ہو چکا ہے۔
غرض میرا یہ دعوی قرآن کی بنا پر ہے اور خدا نے مجھ پر کھول دیا ہے کہ قرآن میں میرا وعدہ کیا گیا
ہے اور میں نے کھول کھول کر بتادیا ہے جو چاہے اس پر غور کرے۔
سائل۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ میں کیوں کہا۔ یہ کیوں نہ کہہ دیا کہ مثیل مسیح
آوے گا۔
حضرت اقدس ۔ یہ اعتراض آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کرتے ہیں نہ مجھ پر اور پھر یہ
اعتراض بھی اپنی نا واقعی سے کرتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو صاف طور پر کھول کر کہہ دیا
کہ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ اور قرآن ہی کے مطابق انہوں نے فرمایا کہ وہ ۱۲۰ برس کی عمر پا کر فوت
ہو گئے اور آپ نے معراج کی رات ان کو مردوں میں دیکھا۔ پھر آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر

الزام لگاتے ہیں کہ آپ نے قرآن کے خلاف کہا۔
اصل بات یہ ہے کہ آپ اپنا اعتبار کھوتے ہیں ۔ آپ جو بار بار کہتے ہیں کہ میں نے کتابیں پڑھی
ہیں یہ مسئلہ آپ نے کس کتاب میں دیکھا ہے۔
سائل۔ میں آپ کو رنج دلانے کے لئے نہیں آیا۔
حضرت اقدس رنج کیا ! مجھے تو رنج آہی نہیں سکتا ۔ میرا تو یہ کام ہے کہ خدا تعالیٰ کے پیغام کو
لوگوں تک پہنچادوں اور ہر پوچھنے والے کو جواب دوں۔ مجھے رنج نہیں آتا۔ آپ پر رحم آتا ہے کہ آپ
دانستہ ایک امر کو چھوڑتے ہیں۔ میں اپنے دعوی کو قرآن کی بنا پر بیان کرتا ہوں حالانکہ مقدم قرآن ہی
ہے آپ حدیث کے ایک لفظ پر اڑتے ہیں جس کے معنے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کر دیئے ہیں
إِمَامُكُمْ مِنْكُمْ -
پھر میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا حدیثوں میں اختلاف نہیں۔ شیعوں اور سنیوں کی جدا جدا
حدیثیں نہیں ہیں اور مقلدوں اور غیر مقلدوں کی حدیثیں الگ الگ نہیں ہیں ۔ پھر آپ حدیث کے
رو سے کیا فیصلہ کر سکیں گے۔ قرآن کو نہ چھوڑو۔ قرآن کو مقدم کرو۔ میرے دعاوی کا ثبوت قرآن میں
موجود ہے۔ اگر قرآن کو چھوڑ کر آپ اور طرف جانا چاہیں آپ کا اختیار ہے۔ حدیث صحیح سے بھی میرا
ہی دعوی ثابت ہوتا ہے۔ آپ کو تو وہاں بھی کچھ نہیں مل سکتا۔
سائل۔ مقلدوں کو حسد نہیں ہے سب ایک ہیں ۔
حضرت اقدس ۔ اگر مقلدوں کو باہم حسد نہیں ہے اور باہم سب ایک ہیں تو پھر مکے میں چار
مصلے نہ ہوتے۔
مہدی حسن ۔ اب ہم نہیں پوچھتے ۔
حضرت اقدس ۔ پھر ہم تو نہیں تھکتے ۔ آپ جس قدر سوال چاہیں کریں ۔ جواب دینے کو طیار
ہیں ۔ قرآن شریف اور حدیث کے رو سے میں نے اپنے دعاوی کو کھول کر بیان کر دیا ہے اور میں سمجھتا
ہوں کہ اب بجر سعدی کے اس شعر کے اور کچھ باقی نہیں رہا۔

آنکس که بقرآن و خیر زو نرہی
این است جوابش که جوابش ندهی
مہدی حسن ۔ میں شعر کو برا سمجھتا ہوں ۔
حضرت اقدس ۔ یہ آپ کی غلطی ہے۔
ہر شعر ایسا نہیں ہوتا کہ اسے برا سمجھا جاوے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی شعر پڑھ لیا کرتے
تھے۔ صحابہ شعر پڑھا کرتے۔
تھے۔
مہدی حسن ۔ قرآن شریف شعراء کی مذمت کرتا ۔ الشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوْنَ (الشعراء:۲۲۵)
حضرت اقدس میں پھر کہتا ہوں کہ یہاں ہر ایک شاعر کی مذمت نہیں کی گئی اس پر ال بھی ہے
اس پر غور کرو۔ خبیث شعراء سے مراد ہے۔
وفات مسیح کا مسئلہ تو ایسا صاف ہے کہ اس پر وہی شخص حجت اور انکار کرے گا جس کو خدا کا
خوف نہیں یا بد قسمتی سے اسے غور اور فکر کی قوت نہیں ملی ۔ اور ساری باتوں کو چھوڑ کر ہم صحابہ ہی کے ۔
اجماع کو لیتے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر ہوا۔ یہ عام طور پر مسلمانوں میں مانی
ہوئی بات ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو گیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے
فرط محبت سے اور اس صدمہ کی برداشت کی تاب نہ لا کر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال
سے پیش آیا اپنی تلوار کھینچ لی اور کہا کہ اگر کوئی شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مردہ کہے گا تو میں
اسے قتل کر دوں گا ۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا جوش دیکھا
تو وہ اُٹھے اور انہوں نے خطبہ پڑھا اور یہ آیت سنائی مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
الرُّسُلُ (ال عمران : (۱۴۵) یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک رسول ہیں اور آپ سے پیشتر
جس قدر رسول آئے وہ سب کے سب مر گئے ۔
جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ سنا تو اپنی تلوار میان میں کر لی اور کہا کہ یہ آیت گویا آج

ہی اتری ہے۔ صحابہ بازاروں میں اس آیت کو پڑھتے پھرتے تھے اور بعضوں نے شعر کہے۔
الغرض اب یہ کیسی سچی بات ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس آیت کو صرف
اس لئے پڑھا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر استدلال کریں لیکن اگر کوئی نبی مثلاً مسیح
زندہ آسمان پر چلا گیا تھا اور صحابہ کا اعتقاد یہی تھا تو کیا صحابہ میں سے ایک کو بھی جرات نہ ہوئی کہ وہ
حضرت ابوبکر کا منہ بند کرتا اور کہتا کہ آپ کیوں کر کہتے ہیں جبکہ مسیح ابھی زندہ ہے مگر کسی نے کوئی اعتراض
نہیں کیا بلکہ تسلیم کر لیا۔ اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ سب سے پہلا اجماع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی وفات کے بعد مسیح علیہ السلام کی وفات پر ہی ہوا تھا اور اس کے علاوہ قرآن کریم میں بہت سی
آیات اس قسم کی موجود ہیں۔ تو یہ مسئلہ بہت صاف اور روشن ہے۔
مہدی حسن ۔ (اس تقریر کو سن کر پھر کچھ بولے مگر میرا تو یہ سوال نہیں۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ مسیح ابن مریم
کا وعدہ حدیثوں میں کیوں کیا گیا۔ صاف لفظوں میں مثیل مسیح کہا ہوتا۔
حضرت اقدس۔ میں اس کا کیا جواب دوں ۔ یہودیوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر ایسے ہی
اعتراض کئے تھے۔ جب انہوں نے کہا کہ لکھا ہے کہ مسیح سے پہلے ایلیا آسمان سے اترے۔ میرے پاس
ایک یہودی کی کتاب ہے۔ اس میں وہ صاف لکھتا ہے کہ اگر خدا ہم سے انکار مسیح کے وجوہات پوچھے
گا تو ہم ملا کی نبی کی کتاب سامنے رکھ دیں گے کہ اس میں کہاں لکھا ہے کہ ایلیا کا مثیل یوحنا آئے
گا ۔ الغرض ایسے اعتراض پہلے بھی ہوئے ہیں اور مجھ پر یہ نئے اعتراض نہیں اور یہ اعتراض تو
در حقیقت خدا تعالیٰ پر ہے لیکن اگر آپ لوگ غور کریں تو صاف معلوم ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی
سنت اسی طرح پر ہے۔
مہدی حسن ۔ علم بدل نہیں سکتا۔
حضرت اقدس ۔ اگر آپ کا یہی مذہب ہے تو میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ حدیث میں جو آیا
ہے کہ ہر بچے کو جب وہ پیدا ہوتا ہے شیطان مس کرتا ہے مگر ابن مریم کو اس نے مس نہیں کیا۔ آپ اس
کے کیا معنی کرتے ہیں؟

·

آج 10 میں سے 10 باقی