۳۱؍ اگست ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دعا کرو تا کہ دعا میں جوش پیدا ہو۔ الفاظ پرست مخذول ہوتا ہے۔ حقیقت پرست بننا چاہیے۔
مسنون دعاؤں کو بھی برکت کے لئے پڑھنا چاہیے مگر حقیقت کو پاؤ۔ ہاں جس کو زبان عربی سے
موافقت اور فہم ہو وہ عربی میں پڑھے۔
حقہ نوشی کے متعلق ذکر آیا۔ فرمایا۔ حقہ نوشی اس کا ترک اچھا ہے۔ ایک بدعت ہے۔ منہ سے بو آتی ہے۔ ہمارے والد صاحب مرحوم
اس کے متعلق ایک شعر اپنا بنایا ہوا پڑھا کرتے تھے جس سے اس کی برائی ظاہر ہوتی ہے۔'
۳۱ اگست ۱۹۰۱ء
۳۱ اگست ۱۹۰۱ء کو جناب با بو غلام مصطفیٰ صاحب میونسپل کمشنر وزیر آباد، قادیان دارالامان آئے
تھے اس تقریب پر حضرت حجتہ اللہ علی الارض علیہ السلام نے بطور تبلیغ مندرجہ ذیل تقریر فرمائی ۔
اصل بات یہ ہے کہ جب تک انسان کسی نئی بات سنتے ہی اس کی مخالفت نہ کریں بہت کو خالی الذہن ہوکر نہیں سوچتا اورتمام بات
پہلوؤں پر توجہ نہیں کرتا اور غور سے نہیں سنتا اس وقت تک پرانے خیالات نہیں چھوڑ سکتا اس لئے
جب آدمی کسی نئی بات کو سنے تو اسے یہ نہیں چاہیے کہ سنتے ہی اس کی مخالفت کے لئے طیار ہو جاوے
بلکہ اس کا فرض ہے کہ اس کے سارے پہلوؤں پر پورا فکر کرے اور انصاف اور دیانت اور سب
سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کے خوف کو مد نظر رکھ کر تنہائی میں اس پر سوچے ۔ میں جو کچھ اس وقت کہنا چاہتا
ہوں وہ کوئی معمولی اور سرسری نگاہ سے دیکھنے کے قابل بات نہیں بلکہ بہت بڑی اور عظیم الشان بات
ہے میری اپنی بنائی ہوئی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی بات ہے اس لئے جو اس کی تکذیب کے لئے جرات
اور دلیری کرتا ہے وہ میری تکذیب نہیں کرتا بلکہ اللہ تعالیٰ کی آیات کی تکذیب کرتا ہے اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب پر دلیر ہوتا ہے۔ مجھے اس کی تکذیب سے کوئی رنج نہیں ہو سکتا البتہ اس پر
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۳ مورخه ۱۰ استمبر ۱۹۰۱ صفحه ۹
رحم ضرور آتا ہے کہ نادان اپنی نادانی سے خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑکا تا ہے۔
شخص ہر صدی کے سر پر مجدد کا ظہور یہ بات مسلمانوںمیں ہرفن جانتا ہے اور غالب کی کبھی اس سے بے خبری نہ ہوگی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر ایک مجدد کو بھیجتا ہے جو دین کے اُس حصہ کو تازہ کرتا ہے
جس پر کوئی آفت آئی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ سلسلہ مجدّدوں کے بھیجنے کا اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کے موافق
ہے جو اس نے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ( الحجر : ۱۰) میں فرمایا ہے پس اس وعدہ
کے موافق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پیشگوئی کے موافق جو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اللہ تعالیٰ سے وحی پا کر فرمائی تھی یہ ضروری ہوا کہ اس صدی کے سر پر جس میں سے انیس برس
گزر گئے کوئی مجدد اصلاح دین اور تجدید ملت کے لئے مبعوث ہوتا اس سے پہلے کہ کوئی خدا تعالیٰ کا
مامور اس کے الہام و وحی سے مطلع ہو کر اپنے آپ کو ظاہر کرتا مستعد اور سعید فطرتوں کے لئے ضروری
تھا کہ وہ صدی کا سر آجانے پر نہایت اضطراب اور بے قراری کے ساتھ اس مرد آسمانی کی تلاش
کرتے اور اس آواز کے سننے کے لئے ہمہ تن گوش ہو جاتے جو انہیں یہ مژدہ سناتی کہ میں خدا تعالیٰ
کی طرف سے وعدہ کے موافق آیا ہوں ۔
یہ سچ ہے کہ چودھویں صدی پر ا کا برانِ امت کی نظریں لگی ہوئی
چودھویں صدی کا مجدد تھیں اور تمام کشوف اور رڈیا اور الہامات اس امر کی طرف ایما
کرتے تھے کہ اس صدی پر آنے والا موعود عظیم الشان انسان ہو گا جس کا نام احادیث میں مسیح موعود
اور مہدی آیا ہے مگر میں کہوں گا کہ جب وہ وقت آگیا اور آنے والا آگیا تو بہت تھوڑے وہ لوگ نکلے
جنہوں نے اس کی آواز کو سنا غرض یہ بات کوئی نرالی اور نئی نہیں ہے کہ ہر صدی کے سر پر ایک مجدد آتا
ہے پس اس وعدہ کے موافق ضروری تھا کہ اس صدی میں بھی جو انیس سال تک گذر چکی ہے مجدد آئے۔
اب اس دوسرے پہلو کو دیکھنا بھی ضروری ہے کہ کیا اس وقت اسلام کے لئے کوئی آفات اور مشکلات
ایسی پیدا ہوگئی ہیں جو کسی مامور کے لئے داعی ہیں جب ہم اس پہلو پر غور کرتے ہیں تو صاف معلوم ہوتا
ہے کہ اسلام پر اس وقت دو قسم کی آفتیں آئی ہیں ۔ اندرونی اور بیرونی۔
سی اسلام کی اندرونی حالت اندرونی طور پر یہ حالت اسلام کی ہوگئی ہے کہ بہت سی بدعتیں اور شرک سچی توحید کے بجائے پیدا ہو گئے ہیں اعمال صالحہ کی
جگہ صرف چند رسومات نے لے لی ہے۔ قبر پرستی اور پیر پرستی اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ وہ بجائے
خود ایک مستقل شریعت ہو گئی ہے۔ مجھ کو ہمیشہ تعجب اور حیرت ہوئی ہے کہ مجھ کو یہ لوگ کہتے ہیں کہ
میں نے نبوت کا دعوی کیا ہے حالانکہ اس امر کو انہوں نے نہیں سمجھا کہ میں کیا کہتا ہوں مگر اپنے گھر
میں یہ لوگ ہر گز غور نہیں کرتے کہ نبوت کا دعوی تو انہوں نے کیا ہے جنہوں نے اپنی شریعت بنالی
ہے کوئی بتائے کہ وہ درد اور وظائف جو سجادہ نشین اور مختلف گدیوں والے اپنے مریدوں کو
سکھاتے ہیں، میں نے ایجاد کئے ہیں؟ یا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت اور سنت پر
عمل کرتا ہوں اور اس پر ایک نقطہ یا شعشہ بڑھانا کفر سمجھتا ہوں اور ہزار ہا قسم کی بدعات ہر فرقہ
اور گروہ میں اپنے اپنے رنگ کی پیدا ہو چکی ہیں ۔ تقویٰ اور طہارت جو اسلام کا اصل منشا اور مقصود
تھا جس کے لئے آنحضرت اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطرناک مصائب برداشت کیں جن کو بجز
نبوت کے دل کے کوئی دوسرا برداشت نہیں کر سکتا وہ آج مفقود و معدوم ہو گیا ہے۔ جیل خانوں
میں جا کر دیکھو کہ جرائم پیشہ لوگوں میں زیادہ تعداد کن کی ہے۔ زنا ، شراب اور اتلاف حقوق اور
دوسرے جرائم اس کثرت سے ہو رہے ہیں کہ گویا یہ سمجھ لیا گیا ہے کہ کوئی خدا نہیں ۔ اگر مختلف
طبقات قوم کی خرابیوں اور نقائص پر مفصل بحث کی جاوے تو ایک ضخیم کتاب طیار ہو جاوے۔
ہر دانش مند اور غور کرنے والا انسان قوم کے مختلف افراد کی حالت پر نظر کر کے اس صحیح اور یقینی نتیجہ
پر پہنچ جاوے گا کہ وہ تقویٰ جو قرآن کریم کی علت غائی تھا جو اکرام کا اصل موجب اور ذریعہ
شرافت تھا آج موجود نہیں ۔ عملی حالت جس کی اشد ضرورت تھی کہ اچھی ہوتی جو غیروں اور
مسلمانوں میں ما بہ الامتیاز بھی سخت کمزور اور خراب ہو گئی ہے۔
بیرونی حصہ میں بیرونی آفات، عیسائی مذہب کی طرف سے اسلام کی مخالفت بیرون جو
دیکھ لو کہ جس قدر
مذاہب مختلفہ موجود ہیں ان میں سے ہر ایک اسلام کو نابود کرنا چاہتا ہے۔ خصوصیت کے ساتھ
عیسائی مذہب اسلام کا سخت دشمن ہے عیسائی مشنریوں اور پادریوں کی ساری کوششیں اس ایک امر
میں صرف ہو رہی ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو جس طرح ممکن ہو اسلام کو نابود کیا جاوے اور اس تو حید کو
جو اسلام نے قائم کی تھی جس کے لئے اس کو بہت سی جانوں کا کفارہ دینا پڑا تھا اسے ناپید کر کے
یسوع کی خدائی کا دنیا کو قائل کرایا جاوے اور اس کے خون پر یقین دلا یا جاوے جو بے قیدی ،
آزادی اور اباحت کی زندگی کو پیدا کرتا ہے اور اس طرح پر وہ پاک غرض تقوی وطہارت اور
عملی پاکیزگی کی جو اسلام کا مدعا تھا مفقود کی جاوے۔ عیسائی پادریوں نے اپنی ان اغراض میں
کامیابی حاصل کرنے کے واسطے بہت سے طریقے اختیار کئے ہیں اور افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ
انہوں نے ایک لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کو مرتد کر لیا اور بہت سے ہیں جن کو نیم عیسائی بنا دیا ہے
اور بہت بڑی تعداد اُن لوگوں کی ہے جو ملحدانہ طبیعت رکھتے ہیں اور اپنی طرز بود و باش اور رفتار و گفتار
میں عیسائیت کے اثر سے متاثر ہیں ۔ نوجوانوں کی ایک جماعت اور مخلوق ہے جو مسلمانوں کے گھر
میں پیدا ہوئی ہے اور کالجوں میں اس کی تربیت ہوئی ۔ وہ خدا تعالیٰ کے کلام کے بجائے فلسفہ اور
طبیعیات کی قدر کرتی ہے اور اس کو مقدم اور ضروری سمجھتی ہے اسلام اس کے نزدیک عرب کے
جنگلوں کے حسب حال تھا۔ ان باتوں اور حالتوں کو جب میں دیکھتا ہوں اور سنتا ہوں میں
دوسروں کی بابت کچھ نہیں کہہ سکتا مگر میرے دل پر سخت صدمہ ہوتا ہے کہ آج اسلام ان مشکلات اور
آفتوں میں پھنسا ہوا ہے اور مسلمانوں کی اولاد کی یہ حالت ہو رہی ہے جو وہ اسلام کو اپنے مذاق ہی کے
خلاف سمجھتے ہیں ۔
تیسری قسم کے وہ لوگ ہیں جو الہی حدود سے باہر تو نہیں ہوئے ۔ حلال کو حرام نہیں کرتے مگر
وضع قطع لباس پسند کرتے ہیں انہوں نے ایک قدم نصرانیت میں رکھا ہوا ہے۔ اب صاف سمجھ میں آتا
ہے کہ اندرونی طور پر وہ بدعات اور مشرکانہ رسوم ہیں اور بیرونی طور پر یہ آفتیں ۔ خصوصاً صلیبی مذہب
نے جو نقصان پہنچایا ہے اسلام وہ مذہب تھا کہ اگر ایک آدمی بھی اس سے نکل جاتا اور مرتد ہو جاتا تو
قیامت برپا ہو جاتی اور یا اب یہ حالت ہے کہ مرتدوں کی انتہا ہی نہیں رہی ۔
خدا تعالیٰ کی خاص تجلی کی ضرورت اب ان تمام امور کو یکجائی طورپر کوئی عقل مند
سوچے اور خدا کے لئے غور کرے کہ کیا خدا کی
خاص تجلی کی ضرورت نہیں ؟ کیا ابھی تک اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ حفاظت کے پورا ہونے کا وقت نہیں کہ
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ ( الحجر : ١٠ ) ؟ اگر اس وقت اس کی مدد اور تجلی کی ضرورت
نہیں تو کوئی ہمیں بتائے کہ وہ وقت کب آئے گا ۔ غور کرو اور سوچو! کہ ایک طرف تو واقعات یہ ظاہر
کرتے ہیں کہ اس قسم کی ضرورتیں پیدا ہو گئی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنی خاص تجلی فرمائے اور اپنے دین کی
نصرت عملی سچائیوں اور آسمانی تائیدات سے کر کے دکھاوے۔ دوسری طرف صدی نے مہر لگا دی
ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کے موافق ( جو اس کے برگزیدہ اور افضل الرسل رسول خاتم الانبیاء
صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر جاری ہوا کہ ہر صدی کے سر پر تجدید دین کے لیے مجدد بھیجا جاوے گا )
کوئی مجدد آنا چاہیے ۔ صدی میں سے انیس برس گزر گئے اگر اب تک باوجود ان ضرورتوں کے پیدا
ہو جانے کے بھی کوئی مامور مبعوث نہیں ہوا تو پھر خدا کے لیے غور کرو کہ اس میں اسلام کا کیا باقی رہتا
ہے؟ کیا اس سے إِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ کے وعدہ کا خلاف ثابت نہ ہوگا ؟ کیا اس سے ارسال مجدد کی
پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باطل نہ ہوگی؟ کیا یہ نہ پا یا جاوے گا کہ اسلام ایسا مذہب ہے کہ
اس پر ایسی آفتیں آئیں اور خدا تعالیٰ کو اس کے لیے غیرت نہ آئی ؟
پیشگوئی اور بشارات کے موافق خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا
اب کوئی ہمارے دعوی کو چھوڑے اور الگ رہنے دے مگر ان باتوں کا سوچ کر جواب دے۔
میری تکذیب کرو گے تو اسلام کو ہاتھ سے تمھیں دینا پڑے گا مگر میں سچ کہتا ہوں کہ قرآن شریف
کے وعدہ کے موافق اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی حفاظت فرمائی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئی پوری ہوئی کیونکہ عین ضرورت کے وقت خدا کے وعدہ کے موافق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی
اللهُ وَرَسُولُهُ -
بشارت کے موافق خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا اور ، قائم کیا اور یہ ثابت ہو گیا کہ صَدَقَ الله
اللہ اور اس کے رسول کی باتیں سچی ہیں ظالم طبع ہے وہ انسان جو ان کی تکذیب کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے مجھے مامور کیا ہے اب میرا یہ دعوی کہ اس صدی پر میں تجدید دین کے لیے
بھیجا گیا ہوں صاف ہے۔ میں زور سے کہتا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ نے مجھے مامور کیا ہے اور اس پر بائیس برس سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے اس قدر عرصہ تک
میری تائیدوں کا ہونا یہ اللہ تعالیٰ کا الزام اور حجت ہے تم لوگوں پر کیونکہ میں نے جو مجدد ہونے کا
دعوی کیا ہے کہ میں فسادوں کی اصلاح کے لئے بھیجا گیا ہوں حدیث اور قرآن کی بنا پر کیا ہے۔ اب
جو لوگ میری تکذیب کریں گے وہ میری نہیں اللہ اور اس کے رسول کی تکذیب کریں گے۔ ان کو کوئی
حق تکذیب کا نہیں پہنچتا جب تک وہ میری جگہ دوسرا مصلح پیش نہ کریں کیونکہ زمانہ اور وقت بتاتا ہے
کہ مصلح آنا چاہیے کیونکہ ہر جگہ مفاسد پیدا ہو چکے ہیں اور قرآن شریف کہتا ہے کہ ایسی آفتوں کے
وقت حفاظت قرآن کے لئے مامور آتا ہے اور حدیث کہتی ہے کہ ہر صدی کے سر پر مجبد د بھیجا جاتا ہے۔
پھر ضرورتیں موجود ہیں اور یہ وعدے حفاظت اور تجدید دین کے الگ ہیں تو ان ضرورتوں اور وعدوں
کے موافق آنے والے کی تکذیب کی تو دو ہی صورتیں ہیں یا کوئی اور مصلح پیش کیا جاوے یا ان
وعدوں کی تکذیب کی جاوے۔
حفاظت دین کی ضرورت بعض لوگ ایسے دیکھے جاتے ہیں جو کہتے ہیں کہ حفاظت کی
کوئی ضرورت نہیں ہے وہ سخت غلطی کرتے ہیں دیکھو! جو شخص
کی
باغ لگاتا ہے یا عمارت بناتا ہے تو کیا اس کا فرض نہیں ہوتا یا وہ نہیں چاہتا کہ اس کی حفاظت اور دشمنوں
کی دست برد سے بچانے کے لیے ہر طرح کوشش کرے؟ باغات کے گرد کیسے کیسے احاطے حفاظت
کے لیے بنائے جاتے ہیں اور مکانات کو آتشزدگیوں سے بچانے کے لیے نئے نئے مصالح طیار
الحکم جلدے نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۳، ۴
ہوتے ہیں اور بجلی سے بچانے کے لیے تاریں لگائی جاتی ہیں ۔ یہ امور اس فطرت کو ظاہر کرتے ہیں
جو بالطبع حفاظت کے لیے انسانوں میں ہے۔ پھر کیا اللہ تعالیٰ کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے دین
کی حفاظت کرے؟ بے شک حفاظت کرتا ہے اور اس نے ہر بلا کے وقت اپنے دین کو بچایا ہے۔اب
بھی جب کہ ضرورت پڑی اس نے مجھے اسی لیے بھیجا ہے۔ ہاں یہ امر حفاظت کا مشکوک ہو سکتا یا اس کا
انکار ہو سکتا تھا اگر حالات اور ضرورتیں اس کی مؤید نہ ہوتیں مگر کئی کروڑ کتا بیں اسلام کے رد میں
شائع ہو چکی ہیں اور ان اشتہاروں اور دو ورقہ رسالوں کا تو شمار ہی نہیں جو ہر روز اور ہفتہ وار اور ماہوار
پادریوں کی طرف سے شائع ہوتے ہیں۔ ان گالیوں کو اگر جمع کیا جاوے جو ہمارے ملک کے مرتد
عیسائیوں نے سید المعصومین صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی پاک ازواج کی نسبت شائع کی ہیں تو کئی
کو ٹھے ان کتابوں کے بھر سکتے ہیں اور اگر ان کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر رکھا جاوے تو وہ کئی میل
تک پہنچ جائیں ۔ عمادالدین، صفدر علی اور شائق وغیرہ نے جیسی تحریریں شائع کی ہیں وہ کسی پر پوشیدہ
نہیں ۔ عمادالدین کی تحریروں کے خطرناک ہونے کا بعض انصاف پسند عیسائیوں کو بھی اعتراف ہے
چنانچہ لکھنو سے جو ایک اخبار شمس الاخبار نکلا کرتا تھا اس میں اس کی بعض کتابوں پر یہ رائے لکھی گئی تھی کہ
اگر ہندوستان میں پھر کبھی غدر ہوگا تو ایسی تحریروں سے ہوگا۔ ایسی حالتوں میں بھی کہتے ہیں کہ اسلام کا کیا
بگڑا ہے اس قسم کی باتیں وہ لوگ کر سکتے ہیں جن کو یا تو اسلام سے کوئی تعلق اور در دنہیں اور یا وہ لوگ
جنہوں نے حجروں کی تاریکی میں پرورش پائی ہے اور ان کو باہر کی دنیا کی کچھ خبر نہیں ہے۔ پس ایسے لوگ اگر
ہیں تو ان کی کچھ پروا نہیں ۔ ہاں وہ لوگ جو نور قلب رکھتے ہیں جن کو اسلام کے ساتھ محبت اور تعلق ہے رکھتے کواسلام اور تعلق
اور زمانہ کے حالات سے آشنا ہیں ان کو تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ یہ وقت کسی عظیم الشان مصلح کا وقت ہے۔
غرض پر بہت سی شہادتیں مامور الہی ہونے کی شہادتیں غرض اس وقت میرے مامور ہونے پر ؟ ہیں۔ اول ۔ اندرونی شہادت ، دوم بیرونی شہادت،
سوم صدی کے سر پر آنے والے مجدد کی نسبت حدیث صحیح ۔
چهارم - إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ١٠) کا وعدہ حفاظت ۔
اب پانچویں اور زبردست شہادت میں اور پیش کرتا ہوں اور وہ سورہ نور میں وعدہ استخلاف ہے
اس میں اللہ تعالیٰ وعدہ فرماتا ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي
الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ (النور : ۵۶) ۔
اس آیت میں استخلاف کے موافق جو خلیفے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں ہوں گے وہ
پہلے خلیفوں کی طرح ہوں گے ۔ اس قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسیٰ فرمایا
گیا ہے جیسے فرمایا ہے اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ
رَسُولًا (المزمل : ۱۶) اور آپ مثیل موسیٰ استثناء کی پیشگوئی کے موافق بھی ہیں پس اس مماثلت میں
جیسے کہا کا لفظ فرمایا گیا ہے ویسے ہی سورہ نور میں کہا کا لفظ ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے
کہ موسوی سلسلہ اور محمدی سلسلہ میں مشابہت اور مماثلت تامہ ہے۔ موسوی سلسلہ کے خلفاء کا سلسلہ
حضرت عیسی علیہ السلام پر آکر ختم ہو گیا تھا اور وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد چودھویں صدی میں
آئے تھے اس مماثلت کے لحاظ سے کم از کم اتنا تو ضروری ہے کہ چودھویں صدی میں ایک خلیفہ اسی
رنگ وقوت کا پیدا ہو جو مسیح سے مماثلت رکھتا ہو اور اس کے قلب اور قدم پر ہو۔ پس اگر اللہ تعالیٰ
اس امر کی اور دوسری شہادتیں اور تائیدیں نہ بھی پیش کرتا تو یہ سلسلہ مماثلت بالطبع چاہتا تھا کہ
چودھویں صدی میں عیسوی بروز آپ کی امت میں ہو ورنہ آپ کی مماثلت میں معاذ اللہ ایک نقص
اور ضعف ثابت ہوتا لیکن اللہ تعالیٰ نے نہ صرف اس مماثلت کی تصدیق اور تائید فرمائی بلکہ یہ بھی
ثابت کر دکھا یا کہ مثیل موسیٰ ، موسیٰ سے اور تمام انبیاء علیہم السلام سے افضل تر ہے۔
مسیح موعود کی آمد کا مقصد حضرت میں علیہ السلام جیسے اپنی کوئی شریعت لے کر نہ آئے
تھے بلکہ توریت کو پورا کرنے آئے تھے اسی طرح پر محمدی سلسلہ
کا مسیح اپنی کوئی شریعت لے کر نہیں آیا بلکہ قرآن شریف کے احیاء کے لیے آیا ہے اور اس تکمیل کے
لئے آیا ہے جو تکمیل اشاعت ہدایت کہلاتی ہے۔
تکمیل اشاعت ہدایت کے متعلق یا د رکھنا چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو تمام نعمت
اور اکمال الدین ہوا تو اس کی دو صورتیں ہیں ۔ اول تکمیل ہدایت ۔ دوسری تکمیل اشاعت ہدایت ۔
تکمیل ہدایت من كل الوجوہ آپ کی آمد اوّل سے ہوئی اور تکمیل اشاعت ہدایت آپ کی آمد ثانی سے
ہوئی کیونکہ سورہ جمعہ میں جو آخَرِينَ مِنْهُم ( الجمعة : ۴) والی آیت آپ کے فیض اور تعلیم سے ایک
اور قوم کے طیار کرنے کی ہدایت کرتی ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی ایک بعثت اور ہے
اور یہ بعثت بروزی رنگ میں ہے جو اس وقت ہورہی ہو رہی ہے ہے پس پس یہ یہ وقت و تکمیل اشاعت ہدایت کا ہے اور
یہی وجہ ہے کہ اشاعت کے تمام ذریعے اور سلسلے مکمل ہو رہے ہیں۔ چھاپہ خانوں کی کثرت اور آئے
دن ان میں نئی باتوں کا پیدا ہونا، ڈاک خانوں ، تار برقیوں ، ریلوں، جہازوں کا اجرا اور اخبارات کی
اشاعت ان سب امور نے مل ملا کر دنیا کو ایک شہر کے حکم میں کر دیا ہے۔ پس یہ ترقیاں بھی دراصل
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی ترقیاں ہیں کیونکہ اس سے آپ کی کامل ہدایت کے کمال کا دوسرا
جز و تکمیل اشاعت ہدایت پورا ہو رہا ہے اور یہ اسی کے موافق ہے جیسے مسیح نے کہا تھا کہ میں توریت کو
پورا کرنے آیا ہوں اور میں کہتا ہوں کہ میرا ایک کام یہ بھی ہے کہ تکمیل اشاعت ہدایت کروں ۔ غرض
یہ عیسوی مماثلت بھی ہے۔
مسیح موسوی اور مسیح محمدی میں مما ور مسیح محمدی میں مماثلت علاوہ بریں حضرت عیسی کے زمانہ میں بھی جو
آفتیں پیدا ہو گئی تھیں اسی قسم کی یہاں بھی
موجود ہیں ۔ اندرونی طور پر یہودیوں کی حالت بہت بگڑ گئی تھی اور تاریخ سے اس امر کی شہادت ملتی
ہے کہ توریت کے احکام انہوں نے چھوڑ دیئے تھے بلکہ اس کی بجائے طالمود اور بزرگوں کی
روایتوں پر زیادہ زور دیتے تھے ۔ اس وقت مسلمانوں میں بھی ایسی ہی حالت پیدا ہوگئی ہے۔
کتاب اللہ کو چھوڑ دیا گیا ہے اور اس کی بجائے روایتوں ، قصوں پر زور مارا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ
سلطنت کے لحاظ سے بھی ایک مماثلت ہے۔ اُس وقت رومی گورنمنٹ تھی اور اس وقت برٹش گورنمنٹ
ہے جس کے عدل و انصاف کا عام شہرہ ہے۔ اور یہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ وہ بھی چودھویں صدی میں
آئے تھے اور اس وقت بھی چودھویں صدی ہے۔
ان سب کے علاوہ ایک اور سر بھی ہے جو مماثلت کو مکمل کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح
اخلاقی تعلیم پر زیادہ زور دیتے تھے اور موسوی جہادوں کی اصلاح کرنے آئے تھے۔ انہوں نے کوئی
تلوار نہیں اٹھائی مسیح موعود کے لئے بھی یہی مقرر تھا کہ وہ اسلام کی خوبیوں کو تعلیم کی عملی سچائیوں سے
قائم کرے اور اس اعتراض کو دور کرے جو اسلام پر اسی رنگ میں کیا جاتا ہے کہ وہ تلوار کے ذریعہ
پھیلایا گیا ہے۔ یہ اعتراض مسیح موعود کے وقت میں بالکل اٹھا دیا جاوے گا کیونکہ وہ اسلام کے زندہ
برکات اور فیوض سے اس کی سچائی کو دنیا پر ظاہر کرے گا اور اس سے یہ ثابت ہوگا کہ جیسے آج اسی ترقی
کے زمانہ میں بھی اسلام محض اپنی پاک تعلیم اور اس کے برکات اور ثمرات کے لحاظ سے مؤثر اور مفید
ہے ایسا ہی ہمیشہ اور ہر زمانہ میں مفید اور مؤثر پایا گیا ہے کیونکہ یہ زندہ مذہب ہے ۔ یہی وجہ تھی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب آنے والے مسیح موعود کی پیشگوئی فرمائی اس کے ساتھ ہی یہ بھی
فرمایا ۔ يَضَعُ الْحَرْبَ وہ لڑائیوں کو اٹھا دے گا ۔ اب ان ساری شہادتوں کو جمع کرو اور بتاؤ کہ کیا اس
وقت ضرورت نہیں کہ کوئی آسمانی مرد نازل ہو؟ جب یہ مان لیا گیا کہ صدی پر مجدد آنا ضروری ہے تو اس
صدی پر مجدد تو ضرور ہوگا پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مماثلت موسیٰ سے ہے تو اس مماثلت
کے لحاظ سے ضروری ہے کہ اس صدی کا مجد د مسیح ہو کیونکہ چودھویں صدی پر موسیٰ کے بعد آیا تھا اور
آجکل چودھویں صدی ہے۔
چودہ کے عدد کو بڑی مناسبت ہے چودہ کے عدد کوروحانی تغیر سے مناسبت ہے چودھویں صدی کا چاند کم ہوتا ہے
اسی کی طرف اللہ تعالیٰ نے لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَ انْتُمْ اَذِلَّةٌ ( ال عمران : ۱۲۴ ) میں اشارہ کیا
ہے یعنی ایک بدر تو وہ تھا جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مخالفوں پر فتح پائی اس وقت بھی
آپ کی جماعت قلیل تھی اور ایک بدریہ ہے۔ بدر میں چودھویں صدی کی طرف اشارہ ہے اس وقت
بھی اسلام کی حالت اذلہ کی ہو رہی ہے سو ان سارے وعدوں کے موافق اللہ تعالیٰ نے مجھے مبعوث
کیا ہے۔
احادیث میں یہ بھی آیا ہے کہ آنے والے موعود آنے والے موعود کی ایک علامت کے وقت دیا ظلم اور ڈور سے بھری ہوئی ہوگئی ۔
او
ظلم اور زور سے یہ مراد نہیں کہ اس وقت حکومت ظالم ہوگی جو لوگ یہ سمجھتے ہیں وہ سخت غلطی کرتے ہیں
آنے والے مسیح کے وقت میں ضروری ہے کہ سلطنت عادل ہو اور امن ہو اور ہم اللہ تعالیٰ کا شکر
کرتے ہیں کہ ہم کو ایسی عادل اور امن دوست گورنمنٹ اس نے عطا کی ہے جس کی نظیر آج دنیا کی
کسی سلطنت میں نہیں ملتی ہے جیسے مسیح کے زمانہ میں رومی گورنمنٹ جو اپنے عدل وانصاف کے لیے
مشہور تھی مگر ہماری گورنمنٹ رومی گورنمنٹ سے بدرجہا بہتر اور بڑھ چڑھ کر عادل ہے یہاں تک
کہ اس مقدمہ میں جو پادری ہنری مارٹن کلارک کی طرف سے مجھ پر ہوا تھا کپتان ڈگلس نے جو اُن
دنوں گورداس پور کا ( ڈپٹی کمشنر تھا۔ باوجود یکہ بعض کوتاہ اندیشوں کا یہ خیال تھا کہ ایک معزز پادری
کی طرف سے مقدمہ ہے لیکن اس انصاف پسند حاکم نے اصلیت کو نکال لیا اور معلوم کر لیا کہ وہ
مقدمہ بعض ادنی درجہ کے آدمیوں کی چالا کی کا نتیجہ تھا۔ کپتان ڈگلس جو آج کل دہلی میں ڈپٹی کمشنر
ہیں ہمیشہ تک اس عدیم المثل انصاف کے باعث مشہور رہیں گے اور یہ تو گورنمنٹ کے ایک عہدہ دار
کی مثال ہے اور ایسی ہزاروں لاکھوں مثالیں ہیں ۔ غرض احادیث میں آیا ہے کہ جب وہ موعود آئے گا
تو دنیا ظلم اور زور سے بھری ہوئی ہو گی اس کا مطلب یہی ہے کہ اس وقت دنیا میں شرک اور زور کا
بہت زور ہو گا چنانچہ اس وقت دیکھ لوکیسی بت پرستی ، صلیب پرستی، مردہ پرستی اور قسم قسم کی پرستش ہو رہی
ہے اور حقیقی اور سچے خدا کو بالکل چھوڑ دیا گیا ہے۔ لے
ایک مصلح کی ضرورت اب ان تمام امور و یکجا کرکے دانشمند ور کرے کہ جو کچھ ہم کہتے
مصلح میں
ہیں کیا وہ اس قابل ہے کہ سرسری نگاہ سے اسے رڈ کر دیا جاوے؟
یا یہ کہ اس پر پورے غور اور فکر سے کام لیا جاوے۔ جو کچھ ہمارا دعوی ہے کیا یہ صدی کے سر پر ہے یا
نہیں؟ اگر ہم نہ آتے تب بھی ہر ایک عقل مند اور خدا ترس کو لازم تھا کہ وہ کسی آنے والے کی تلاش
الحکم جلدے نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲، ۳
کرتے۔ کیونکہ صدی کا سر آگیا تھا اور اب تو جب کہ بیس برس گزرنے کو ہیں اور بھی زیادہ فکر کی
ضرورت تھی ۔ موجودہ فسادا اپنی جگہ پر پکار پکار کر کہہ رہا تھا کہ کوئی شخص اس کی اصلاح کے لئے آنا
چاہیے عیسائیت نے وہ آزادی اور بے قیدی پھیلائی ہے جس کی کوئی حد ہی نہیں ہے اور مسلمانوں
کے بچوں پر جو اس کا اثر ہوا ہے اسے دیکھ کر تو کہنا پڑتا ہے کہ مسلمانوں کے بچے ہی نہیں ہیں ۔
ساری باتوں کو چھوڑ دو اس صلیبی فتنہ ہی کا سر الصلیب مسیح موعود کا ہی دوسرا نام ہے کی اصلاح کے لئے جو شخص آئے گا اس
کا نام کیا رکھا جاوے گا ؟ یہ فتنہ بالطبع اپنی اصلاح کرنے والے کا نام کا سر الصلیب رکھتا ہے اور ا
یہ مسیح موعود کا دوسرا نام ہے۔ قرآن اور حدیث نے مختلف طریقوں پر اس مضمون کو ادا کیا ہے اور
آنے والے موعود کی بشارت دی ہے۔ اس کو خوب سمجھ لینا چاہئے ۔ کیونکہ جب انسان ناقص طور پر سمجھتا
ہے گویا کچھ نہیں سمجھتا لیکن جب کامل غور اور فکر کے بعد ایک بات کو سمجھ لیتا ہے پھر مشکل ہوتا ہے کہ
کوئی اسے گمراہ کر سکے۔ اس لئے میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس سوال کو حل کرنے کی خوب فکر کریں۔
یہ معمولی اور چھوٹی سی بات نہ سمجھیں بلکہ یہ ایمان کا معاملہ ہے جنت اور دوزخ کا سوال ہے۔
مسیح موعود کی تکذیب اور انکار کا نتیجہ میرا اکار میرا انکارنہں ہے بلکہ یہ اللہ اور اس
موعود اور ان کا نتیجہ کے رسول صلی الہ علی ایم انکار ہے
کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار ہے کیونکہ جو
میری تکذیب کرتا ہے وہ میری تکذیب سے پہلے معاذ اللہ اللہ تعالیٰ کو جھوٹا ٹھہرا لیتا ہے جبکہ وہ دیکھتا
ہے کہ اندرونی اور بیرونی فساد حد سے بڑھے ہوئے ہیں اور خدا تعالیٰ نے باوجود وعدہ إِنَّا نَحْنُ
نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ۱۰) کے ان کی اصلاح کا کوئی انتظام نہ کیا ؟ جب کہ وہ
اس امر پر بظاہر ایمان لاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے آیت استخلاف میں وعدہ کیا تھا کہ موسوی سلسلہ کی
طرح اس محمدی سلسلہ میں بھی خلفاء کا سلسلہ قائم کرے گا مگر اس نے معاذ اللہ اس وعدہ کو پورا نہیں
کیا اور اس وقت کوئی خلیفہ اس امت میں نہیں ؟ اور نہ صرف یہاں تک ہی بلکہ اس بات سے بھی
انکار کرنا پڑے گا کہ قرآن شریف نے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسی قرار دیا ہے یہ بھی صحیح