۳۱؍ اگست ۱۹۰۱ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہیں ہے معاذ اللہ ۔ کیونکہ اس سلسلہ کی اتم مشابہت اور مماثلت کے لئے ضروری تھا کہ اس چودھویں
صدی پر اس امت میں سے ایک مسیح پیدا ہوتا اسی طرح پر جیسے موسوی سلسلہ میں چودھویں صدی پر
ایک مسیح آیا اور اسی طرح پر قرآن شریف کی اس آیت کو بھی جھٹلانا پڑے گا جو آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : ۴) میں ایک آنے والے احمدی بروز کی خبر دیتی ہے اور اس طرح پر قرآن شریف
کی بہت سی آیتیں ہیں جن کی تکذیب لازم آئے گی بلکہ میں دعوی سے کہتا ہوں کہ الْحَمْدُ سے لے کر
والناس تک سارا قرآن چھوڑنا پڑے گا پھر سوچو! کیا میری تکذیب کوئی آسان امر ہے یہ میں از خود
نہیں کہتا، خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ حق یہی ہے کہ جو مجھے چھوڑے گا اور میری تکذیب کرے گا
وہ زبان سے نہ کرے مگر اپنے عمل سے اس نے سارے قرآن کی تکذیب کر دی اور خدا کو چھوڑ دیا۔
اس کی طرف میرے ایک الہام میں بھی اشارہ ہے اَنْتَ مِنِّي وَانَا مِنْكَ بے شک میری
تکذیب سے خدا کی تکذیب لازم آتی ہے اور میرے اقرار سے خدا تعالیٰ کی تصدیق ہوتی اور اس کی
ہستی پر قوی ایمان پیدا ہوتا ہے۔ اور پھر میری تکذیب میری تکذیب نہیں یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی تکذیب ہے اب کوئی اس سے پہلے کہ میری تکذیب اور انکار کے لئے جرأت کرے۔ ذرا اپنے
دل میں سوچے اور اس سے فتوی طلب کرے کہ وہ کس کی تکذیب کرتا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی کیوں تکذیب ہوتی ہے؟ اس طرح پر کہ آپ نے جو وعدہ کیا تھا کہ ہر صدی کے سر پر مجدد آئے گا
وہ معاذ اللہ جھوٹا نکلا اور پھر آپ نے جو اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ فرمایا تھا وہ بھی معاذ اللہ غلط ہوا ہے اور
آپ نے جو صلیبی فتنہ کے وقت ایک مسیح و مہدی کے آنے کی بشارت دی تھی وہ بھی معاذ اللہ غلط نکلی
کیونکہ فتنہ تو موجود ہو گیا مگر وہ آنے والا امام نہ آیا ۔ اب ان باتوں کو جب کوئی تسلیم کرے گا عملی طور پر
کیا وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مکذب ٹھہرے گا یا نہیں ؟
پس پھر میں کھول کر کہتا ہوں کہ میری تکذیب آسان امر نہیں ۔ مجھے کافر کہنے سے پہلے خود کافر بننا
ہوگا۔ مجھے بے دین اور گمراہ کہنے میں دیر ہو گی مگر پہلے اپنی گمراہی اور روسیاہی کو مان لینا پڑے گا۔
مجھے قرآن اور حدیث کو چھوڑنے والا کہنے کے لئے پہلے خود قرآن اور حدیث کو چھوڑ دینا پڑے گا اور پھر بھی

وہی چھوڑے گا۔ میں قرآن اور حدیث کا مصدق و مصداق ہوں میں گمراہ نہیں بلکہ مہدی ہوں۔ میں کافر نہیں
بلکہ أَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنین کا مصداق صحیح ہوں اور یہ جو کچھ میں کہتا ہوں خدا نے مجھ پر ظاہر کیا کہ یہ سچ ہے۔
خدا تعالی سے فیصلہ طلب کریں جس کو خدا پر یقین ہے جو قرآن اور سول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کو حق مانتا ہے اس کے لئے یہی حجت کافی ہے
کہ میرے منہ سے سن کر خاموش ہو جائے لیکن جو دلیر اور بے باک ہے اس کا کیا علاج! خدا خود اس
کو سمجھائے گا اس لئے میں چاہتا ہوں کہ آپ خدا کے واسطے اس امر پر غور کریں اور اپنے دوستوں کو
بھی وصیت کریں کہ وہ میرے معاملہ میں جلدی سے کام نہ لیں بلکہ نیک نیتی اور خالی الذہن ہو کر
سوچیں اور پھر خدا تعالیٰ سے اپنی نمازوں میں دعائیں مانگیں کہ وہ ان پر حق کھول دے اور میں یقین
رکھتا ہوں کہ اگر انسان تعصب اور ضدّ سے پاک ہو کر حق کے اظہار کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ
کرے گا تو ایک چلہ نہ گزرے گا کہ اس پر حق کھل جاوے گا مگر بہت ہی کم لوگ ہیں جو ان شرائط
کے ساتھ خدا سے فیصلہ چاہتے ہیں اور اس طرح پر اپنی کم سمجھی یا ضد و تعصب کی وجہ سے خدا کے ولی کا
انکار کر کے ایمان سلب کر لیتے ہیں کیونکہ جب ولی پر ایمان نہ رہے تو ولی جو نبوت کے لئے بطور میخ
کے ہے۔ اسے پھر نبوت کا انکار کرنا پڑتا ہے اور نبی کے انکار سے خدا کا انکار ہوتا ہے اور اس طرح
پر بالکل ایمان سلب ہو جاتا ہے۔
ایک مصلح کی ضرورت اس وقت ضروری ہے کہ خوب غور کرکے دیکھا جاوے کہ کیا عیسائی
فتنہ نہیں ہے جو مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (الانبیاء : ۹۷) کے مصداق
ہو کر لاکھوں انسانوں کو گمراہ کر رہا ہے اور مختلف طریق اس نے اپنی اشاعت کے رکھے ہیں ۔
اب وقت ہے کہ اس سوال کا جواب دیا جاوے کہ اس فتنہ کی اصلاح والے کا نام آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے کیا رکھا ہے؟ صلیب کا زور تو دن بدن بڑھ رہا ہے اور ہر جگہ اس کی چھاؤنیاں قائم ہوتی
جاتی ہیں مختلف مشن قائم ہو کر دور و دراز ملکوں اور اقطاع عالم میں پھیلتے جاتے ہیں اس لئے اگر اور
کوئی بھی ثبوت اور دلیل نہ ہوتی تب بھی طبعی طور پر ہم کو ماننا پڑتا کہ اس وقت ایک مصلح کی ضرورت ہے

جو اس فساد کی آگ کو بجھائے۔ مگر خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہم کو صرف ضروریات محسوسہ مشہودہ تک ہی
نہیں رکھا بلکہ اپنے رسول کی عظمت و عزت کے اظہار کے لئے بہت سی پیشگوئیاں پہلے سے اس وقت
کے لئے مقرر رکھی ہوئی ہیں جن سے صاف پایا جاتا ہے کہ اس وقت ایک آنے والا مرد ہے اور اس کا
نام مسیح موعود اور اس کا کام کسر صلیب ہے اب اس ترتیب کے ساتھ ہر ایک سلیم الفطرت کو اتنا تو ماننا
پڑے گا کہ بجز اس تسلیم کے چارہ نہیں کہ کوئی مرد آسمانی آوے اور اس کا کام اس وقت کسر وقت کسر صلیب ہی
ہونا چاہیے۔
لیکن غور طلب یہ امر ہے کہ یہ جو فرمایا گیا ہے کہ کسر صلیب مسیح موعود کسر صلیب کی حقیقت کا
کا کام ہوگا اس کا کیا مطلب ہے؟ کیا وہ لکڑی کی صلیب کو توڑے
گا ؟ اور اس سے فائدہ کیا ہوگا ؟ صاف ظاہر ہے کہ لکڑی کی صلیب کو اگر توڑتا پھرے گا تو یہ کوئی
عظیم الشان کام نہیں اور نہ اس کا کوئی معتد بہ فائدہ ہو سکتا ہے اگر وہ لکڑی کی صلیب کو توڑ دے گا تو بہ
اس کی بجائے سونے چاندی اور دھاتوں کی صلیبیں عیسائی بنالیں گے اور اس سے کیا نقصان ہوا اور
پھر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور یزید اور صلاح الدین نے بہت سی صلیبیں توڑیں تو کیا وہ اس ایک
امر سے مسیح موعود بن گئے؟ نہیں ہر گز نہیں ۔
معلوم ہوا کہ اس سے یہ مراد ہر گز نہیں ہو سکتی کہ وہ لکڑی کی صلیب جو بعض عیسائیوں نے لڑکائی
ہوتی ہے مسیح موعود توڑتا پھرے گا بلکہ اس کے اندر ایک حقیقت ہے اور اس حقیقت کی تائید میں
حدیث کا ایک اور لفظ يَضَعُ الْحَرْبَ کا آیا ہے یعنی مسیح موعود لڑائیوں کو اٹھا دے گا اب ہمیں کوئی
سمجھائے کہ ایک طرف تو مسیح موعود کا یہ کام ہے کہ وہ لڑائی کے سلسلہ کو یک دفعہ اٹھادے اور دین کے
لئے لڑائی کا نام لینا حرام سمجھا جاوے اور دوسری طرف یہ بھی صاف ثابت ہوتا ہے کہ وہ زمانہ امن کا
زمانہ ہوگا اور سلطنت عادل سلطنت ہوگی جس سے اور بھی تقویت ہوتی ہے اس منشا کی کہ اس وقت
لڑائیاں حرام ہوں گی ۔ اچھا ، لڑائیاں ہوں گی نہیں اور صلیب تو ڑ نا مسیح موعود کا کام ہے پھر سوچ کر
دیکھو کہ ہمارے اس دعوی کی تائید صاف طور پر ہوتی ہے یا نہیں کہ صلیب توڑنے سے یہ لکڑی یا پیتل

وغیرہ کی صلیبیں ( جو عیسائی تبرک کے طور پر گلے میں لڑکاتے پھرتے ہیں ) تو ڑ نا مراد نہیں ہے بلکہ یہ
لفظ ایک اور حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے اور وہ وہی ہے جو ہم لے کر آئے ہیں ۔ ہم نے صاف طور پر
اعلان کیا ہے کہ اس وقت جہاد حرام ہے کیونکہ جیسے مسیح موعود کا وہ کام ہے يَضَعُ الْحَرْبَ بھی اسی کا کام
ہے۔ اس کام کی رعایت سے ہم کو ضروری تھا کہ جہاد کے حرام ہونے کا فتوی صادر کریں۔ پس ہم کہتے
ہیں کہ اس وقت دین کے نام سے تلوار یا ہتھیا راٹھا نا حرام اور سخت گناہ ہے۔ ہم کو ان وحشی سرحدیوں پر
افسوس آتا ہے کہ وہ آئے دن جہاد کے نام سے بعض وارداتیں کر کے جو دراصل اپنا پیٹ پالنے کے لئے
کرتے ہیں اسلام کو بدنام کرتے ہیں اور امن میں خلل انداز ہوتے ہیں۔ ایک سچے مسلمان کو ان
وحشیوں کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہونی چاہیے تو پھر یكسر الصليب کے کیا معنے ہیں؟ تو جہ سے
سننا چاہیے کہ مسیح موعود کی بعثت کا وقت غلبہ صلیب کے وقت ٹھہرایا گیا ہے اور وہ صلیب کو توڑنے کے لئے
آئے گا۔ اب مطلب صاف ہے کہ مسیح موعود کی آمد کی غرض عیسوی دین کا ابطال کلی ہو گا اور وہ حجت و براہین
کے ساتھ جن کو آسمانی تائیدات اور خوارق اور بھی قومی کر دیں گے وہ صلیب پرستی کے مذہب کو باطل
کر کے دکھا دے گا اور اس کا باطل ہونا دنیا پر روشن ہو جائے گا اور لاکھوں روحیں اعتراف کر لیں گی کہ
فی الحقیقت عیسائی دین انسان کے لئے رحمت کا باعث نہیں ہو سکتا یہی وجہ ہے کہ ہماری ساری توجہ اس
صلیب کی طرف لگی ہوئی ہے۔ صلیب کی شکست میں کیا کوئی کسر باقی ہے؟ موت مسیح کے مسئلہ نے ہی
صلیب کو پاش پاش کر دیا ہے کیونکہ جب یہ ثابت ہو گیا کہ مسیح صلیب پر مرا ہی نہیں بلکہ وہ اپنی
طبعی موت سے کشمیر میں آکر مرا تو کوئی عقل مند ہمیں بتائے کہ اس سے صلیب کا باقی کیا رہتا ہے؟
اگر تعصب اور ضد نے بالکل ہی انسان کے دل کو تاریک اور اس کی عقل کو نا قابل فیصلہ نہ بنادیا ہو تو
ایک عیسائی کو بھی یہ اقرار کرنا پڑے گا کہ اس مسئلہ سے عیسائی دین کا سارا تارو پودا دھڑ جاتا ہے۔
مسیح موعود کا ظہور غلبہ صلیب کے وقت مقدر تھا غرض یہ بات بالکل صاف ہے کہ مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ اس
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۲، ۳

وقت بھیجے گا جب صلیب کا غلبہ ہوگا جس سے مراد یہ ہے کہ صلیبی دین کا فتنہ بڑھا ہوا ہوگا۔ اس کی
اشاعت اور توسیع کے لئے ہر ایک قسم کے حیلوں کو کام میں لایا جاوے گا اور دنیا میں وہ ظلم و زور جس کا
دوسرے لفظوں میں شرک اور مردہ پرستی نام ہو سکتا ہے پھیلا یا جاوے گا اس وقت اللہ تعالیٰ جس شخص
کو بھیجے گا اس کا کام یہی ہوگا کہ اس ظلم و زور سے دنیا کو پاک کرے اور مردہ پرستی اور صلیب پرستی کی
لعنت سے دنیا کو بچائے اس طرح پر وہ صلیب کو توڑے گا ۔ بظاہر یہ تناقض معلوم ہوتا ہے کہ اس کے
کاموں میں سے يَضَعُ الْحَرْبَ بھی لکھا ہے کہ وہ لڑائیاں نہ کرے گا اور صلیب کے توڑنے میں
لڑائیوں کی ضرورت ہے؟ یہ تناقض سطحی خیال کے آدمیوں کو نظر آتا ہے اور جنہوں نے مسیح موعود کی
آمد اور بعثت کی غرض کو ہر گز نہیں سمجھا حالانکہ يَضَعُ الْحَرْبَ کا لفظ ہی کسر صلیب کی حقیقت کو بتاتا
ہے کہ اس سے مراد جیسا کہ میں نے ابھی بیان کیا ہے لکڑی یا دوسری چیزوں کی صلیبوں کو توڑنا نہیں
بلکہ صلیبی ملت کی شکست ہے اور ملت کی شکست بینہ اور براہین سے ہو گی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ (الانفال : (۴۳) بہر حال ہمارے مخالف علماء جو مخالفت میں اس
قدر غلو کرتے ہیں اگر ٹھنڈے دل سے اور خدا تعالیٰ کے حضور حاضر ہونے کا یقین رکھ کر ان باتوں کو
سوچتے تو یقیناً ان کو اس کے سوا چارہ نہ ہوتا کہ وہ میرے پیچھے ہو لیتے ۔ وہ دیکھتے کہ صدا ۔ وہ دیکھتے کہ صدی کا سر آگیا
بلکہ اس میں سے انیس سال گزرنے کو آگئے ہیں اور صدی پر مجدّد کا آنا ضروری ہے ورنہ اس سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب لازم آتی ہے ۔
عیسائیت کا عظیم فتنہ اور جب وہ نصاری کے فن پر نہ کرتے توان کونظر آتا کہ اس اور جب وہ نصاری کے فتنہ پر نظر کرتے تو ان کو نظر آتا کہ اس سے
بڑھ کر اور کوئی آفت اور فتنہ اسلام کے لئے کبھی پیدا نہیں ہوا ہے بلکہ
جب سے نبوت کا سلسلہ شروع ہوا ہے ایسا خطر ناک فتنہ کبھی نہیں اٹھا۔ فلسفیانہ رنگ میں الگ طبی رنگ
میں الگ مذہب پر زد ہے۔ ہر شخص جو کسی فن میں کسی علم میں کوئی دسترس رکھتا ہے وہ اسی پہلو سے
اسلام پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔ مرد، عورتیں واعظ ہیں اور وہ مختلف تدابیر سے اسلام سے بیزاری پیدا کرنی
چاہتے ہیں اور عیسائیت کی طرف لوگوں کو مائل کرتے ہیں ۔ شفا خانوں میں جاؤ تو دیکھو گے کہ دوا کے

ساتھ عیسوی دین کا وعظ ضرور کیا جاتا ہے اور بسا اوقات ایسا ہوا ہے کہ بعض عورتیں یا بچے شفا خانہ
میں علاج کے لئے داخل ہو گئے ہیں اور پھر ان کا پتہ اس وقت تک نہیں ملا جب تک وہ عیسائی ظاہر نہیں
کئے گئے ۔ سادھوؤں کے رنگ میں وعظ کرتے ہیں ۔ غرض کوئی طریقہ وسوسہ اندازی کا ایسا نہیں جو
اس قوم نے اختیار نہ کیا ہو۔ اب اس فتنہ پر ان کی نگاہ ہوتی تو ان کو ماننا پڑتا کہ اس فتنہ کی اصلاح
اور مدافعت کے لئے کوئی شخص خدا کی طرف سے ضرور آنا چاہیے۔ قرآن کریم کی طرف سے بے توجہی
اور لا پروائی پر نظر کرتے تو کہتے کہ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ۱۰) کے وعدہ کے موافق ضرور کوئی
محافظ قرآن اس وقت آنا چاہیے اور پھر سلسلہ خلافت موسوی اور سلسلہ خلافت محمدی کی مشابہت پر نظر
ہوتی تو ماننا پڑتا کہ اس وقت چودھویں صدی میں ایک خاتم الخلفاء ضرور آنا چاہیے۔
اس طرح پر ایک نہیں بہت سی باتیں تھیں جو ان لوگوں کی ہدایت اور رہبری کا موجب ہو سکتی
تھیں مگر نفس پرستی کی وجہ سے تعصب اور ضدّ سے انہوں نے ان پر غور نہیں کیا اور مخالفت اختیار کی ۔
ان امور کا جو میں پیش کرتا ہوں وہی انکار کر سکتا ہے جو گھر سے باہر نہیں نکلتا اور حجروں ہی میں پرورش
پاتا ہے جو شخص کہتا ہے فتنہ نہیں ہوا تو میں اس کو متعصب ہی نہیں سمجھتا بلکہ وہ بے ادب اور گستاخ ہے
جس کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و تکریم کا خیال نہیں ہے اور اس سے بے خبر محض
ہے۔ مگر عقل مند اور دین سے واقف سمجھتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اس فتنہ کو خفیف
نہیں سمجھا اور حقیقت میں خفیف نہیں۔ میں بار بار اس امر پر اسی لئے زور دیتا ہوں کہ لوگوں کو اس امر پر
اطلاع ملے۔ ان کا ایک ایک پرچہ اگر دیکھا جاوے تو وہ ایک ایک لاکھ نکلتا ہے وہ وسائل اشاعت اور
تبلیغ کے جو اب پیدا ہو گئے ہیں پہلے کہاں تھے؟ اس سے پہلے رڈ اسلام میں ایک رسالہ تو دکھاؤ مگر
اس صدی میں اگر ان رسالوں اور اخبارات اور کتابوں کو جو اسلام کے خلاف لکھے گئے ہیں ایک جگہ
جمع کرو تو ان کا اونچا ڈھیر کئی میل تک چلا جاوے بلکہ میں بلا مبالغہ کہتا ہوں کہ یہ اونچا ڈھیر دنیا کے بلند
ترین پہاڑوں کی اونچائی سے بھی بڑھ جاوے اور اگر ان کو برابر سطح پر رکھا جاوے تو کئی میل لمبی لائن
ہو۔ اس وقت اسلام شہیدانِ کربلا کی طرح دشمنوں کے نرغہ میں گھرا ہوا ہے اور اس پر بھی افسوس ہے

کہ مخالف کہتے ہیں کہ کسی شخص کی ضرورت نہیں ۔ ہم مجادلہ کرنے والے سے بات کرنا نہیں چاہتے اور
اس سے بحث کرنا بحجر تضیع اوقات اور کچھ نہیں ہے۔ ہاں جو طالب حق ہو وہ ہمارے پاس آئے اور
یہاں رہے اور پھر ہر طرح اس کی تسلی اور اطمینان کو طیار ہیں مگر افسوس تو یہ ہے کہ اس قسم کے لوگ
پائے نہیں جاتے بلکہ مخالف تو دو چار دس منٹ میں فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ گو یا مذہبی قمار بازی ہے
اس طرح پر حق کھل نہیں سکتا۔ آپ خود سوچیں کہ عیسائیت اسلام کو مغلوب کرنے کے واسطے کس قدر
زور لگا رہی ہے۔ کلکتہ کے بشپ نے لندن جا کر جو تقریر کی ہے اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ کوئی
آدمی گورنمنٹ انگلشیہ کا سچا خیر خواہ اور وفادار نہیں ہو سکتا جب تک وہ عیسائی نہ ہو۔ ایسی تقریروں اور
بحثوں سے کیا یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ عیسائی بنانے کے لئے کس قدر کوشش یہ لوگ کرنی چاہتے ہیں اور ان کی
نیت میں کیا ہے؟ وہ صاف چاہتے ہیں کہ کوئی مسلمان نہ رہ جاوے۔ عیسائی مشنریوں نے اس امر کو
بھی تسلیم کیا ہے کہ جس قدر اسلام ان کی راہ میں روک ہے اور کوئی مذہب ان کی راہ میں روک نہیں
ہے۔ مگر یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ اپنے دین کے لئے غیور ہے اس نے سچ فرمایا ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ
وَإِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ۱۰) اس نے اس وعدہ کے موافق اپنے ذکر کی محافظت فرمائی اور مجھے
مبعوث کیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وعدہ کے موافق کہ ہر صدی کے سر پر مجدد آنا ہے اس نے
مجھے صدی چہار دہم کا مجدد کیا۔ جس کا نام کا سر الصلیب بھی رکھا ہے اگر ہم اس دعوی میں غلطی پر ہیں تو
پھر سارا کاروبار نبوت کا ہی باطل ہوگا اور سب وعدے جھوٹے ٹھہریں گے اور پھر سب سے بڑھ کر
عجیب بات یہ ہوگی کہ خدا تعالیٰ بھی جھوٹوں کی حمایت کرنے والا ثابت ہوگا ( معاذ اللہ ) کیونکہ ہم اس
سے تائیدیں پاتے ہیں اور اس کی نصرتیں ہمارے ساتھ ہیں۔
نزول مسیح اور دجال سے متعلق عام خیالات اور اصل حقیقت اب ایک شخص کو
بطور وسوسہ کے
یہ اعتراض گذرتا ہے کہ مسیح آسمان سے اترے گا اور اس کے ہاتھ میں ایک حربہ ہوگا اور وہ دجال کو
جس کے ہاتھ میں خدائی کی ساری قوتیں ہوں گی اور روٹیوں کا پہاڑ اس کے ساتھ ہو گا وہ قتل کرے گا

اور آسمان سے تو یونہی اتر آئے گا مگر دمشق کے منارہ پر آکر سیڑھی کے بغیر نہ اترے گا اور دجال
مردوں کو زندہ کر دے گا وغیرہ۔ بہت سی باتیں ہیں جو نزول المسیح کے متعلق ان لوگوں نے بنارکھی ہیں
اور دجال کے لئے کہتے ہیں کہ وہ کانا ہو گا مگر کیا دجال اس کے لئے یہ نہیں کہہ سکے گا کہ وہ اس لئے کانا
ہے کہ وحدہ لاشریک ہے اور سب کو ایک ہی آنکھ سے دیکھتا ہے اب ان باتوں پر اگر دانش مند غور
کرے تو خود اس کو ہنسی آئے گی کہ کیا کہتے ہیں ۔ ہم نے جو کچھ پیش کیا ہے وہ خیالی امور نہیں بلکہ یقینی
باتیں ہیں جن کے ساتھ نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ ہیں اور تائیدات الہیہ بھی ہیں جو آج نہیں سمجھتا وہ
آخر سمجھے گا ۔ اللہ تعالیٰ کے نور کو کوئی بجھا نہیں سکتا۔
پیشگوئیوں میں استعارات کا استعمال یاد رکھوا الفاظ کے معنے کرنے میں بڑی غلطی کھاتے ہیں۔ بعض وقت الفاظ ظاہر پر آتے ہیں
اور بعض اوقات استعارہ کے طور پر آتے ہیں جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سب
سے پہلے لمبے ہاتھوں والی بی بی فوت ہوں گی ۔ اور آپ کے سامنے ساری بیبیوں نے باہم ہاتھ
ناپنے بھی شروع کر دیئے اور آپ نے منع بھی نہ فرمایا لیکن جب بی بی زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال
ہو گیا تو اس کے معنے کھلے کہ لمبے ہاتھوں والی سے مراد اس بی بی سے تھی جو سب سے زیادہ سخی تھی ۔
ایسا ہی اللہ تعالیٰ کے کلام میں ایسی آیتیں موجود ہیں جن کے اگر ظاہر معنے کئے جائیں تو کچھ بھی مطلب
نہیں نکل سکتا جیسے فرمایا مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى ( بني اسراءيل : ۷۳ )
اب آپ وزیر آباد میں ہی حافظ عبدالمنان سے جو اس سلسلہ کا سخت دشمن ہے دریافت کریں کہ کیا
اس آیت کا یہی مطلب ہے کہ جو اس دنیا میں اندھا ہے وہ آخرت میں بھی اندھا اُٹھایا جائے گا ؟ یا
ظاہر پر اس سے مراد نہیں لی جاتی کچھ اور مطلب ہے۔ یقیناً اس کو یہی کہنا پڑے گا کہ بے شک اس کے
یہ معنی نہیں ہیں کہ ہر اندھا اور نابینا قیامت کو بھی اندھا اور نابینا اٹھے بلکہ اس سے مراد معرفت اور بصیرت
کی نابینائی ہے۔
جب یہ بات ثابت ہے کہ الفاظ میں استعارات بھی ہوتے ہیں اور خصوصاً پیشگوئیوں میں تو پھر مسیح

کے نزول کے متعلق جو پیشگوئیوں میں الفاظ آئے ہیں ان کو بالکل ظاہر ہی پر حمل کر لینا کونسی دانش مندی ہے؟
یہ لوگ جو میری مخالفت کرتے ہیں یہ ظاہر پرستی سے کام لیتے ہیں اور ظن سے کام لیتے ہیں ۔ مگر یاد رکھیں کہ
إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا (النجم : ۲۹) اور إِنَّ بَعْضَ الظَّن اثم (الحجرات : ۱۳) پس اگر
بدظنی سے کام لیتے ہیں اور ظاہر معنوں ہی پر حمل کرتے ہیں تو پھر نا بینوں کو تو نجات سے جواب ہوگا ؟
ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ لوگ کیوں ناحق ایک ایسی بات پر زور دیتے ہیں جس کے لیے ان کے
پاس کوئی یقینی ثبوت نہیں ہے۔ یہ لوگ خدا تعالیٰ کی کتابوں کی زبان سے محض نا واقف ہیں اگر واقف
ہوتے تو سمجھتے کہ پیشگوئیوں میں کس قدر استعارات سے کام لیا جاتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے جب دیکھا کہ سونے کے کڑے پہنے ہوئے ہیں تو اس سے مراد جھوٹے نبی تھے اور جب آپ کو
گائیوں کا ذبح ہونا دکھایا گیا تو اس سے مراد صحابہ کی شہادت تھی اور یہ کوئی خاص بات نہیں عام طور پر
قانون الہی رویا اور پیشگوئیوں کے متعلق اس قسم کا ہے۔ دیکھو! حضرت یوسف کی رویا جو قرآن شریف
میں ہے کیا اس سے سورج اور چاند اور ستارے مراد تھے؟ یا عزیز مصر کی رؤیا جس میں گائیاں دکھائی
گئی تھیں اس سے فی الواقعہ گائیں مراد تھیں یا کچھ اور؟ اس قسم کی ایک دو نہیں ہزاروں ہزار شہادتیں ملتی
ہیں۔ مگر تعجب کی بات ہے کہ نزول المسیح کے معاملہ میں یہ لوگ ان کو بھول جاتے ہیں اور ظاہر الفاظ پر
زور دینے لگتے ہیں ۔ ان معاملات میں اختلاف کی جڑ دو ہی باتیں ہوا کرتی ہیں کہ مجاز اور استعارہ کو
چھوڑ کر اس کو ظاہر پر حمل کر لیا جاوے اور جہاں ظاہر مراد ہے وہاں استعارہ قرار دیا جاوے ۔ اگر
پیشگوئیوں میں مجاز اور استعارہ نہیں ہے تو پھر کسی نبی کی نبوت کا ثبوت بہت مشکل ہو جاوے گا۔
عہد نامہ قدیم وجدید میں استعارات کا استعمال اور یہود کا ابتلا
یہودیوں کو یہی مشکل اور آفت تو پیش آئی کیونکہ حضرت مسیح کے لیے لکھا تھا کہ اس کے آنے سے پہلے ایلیا
آئے گا۔ چنانچہ ملا کی نبی کی کتاب میں یہ پیشگوئی بڑی صراحت سے درج ہے۔ یہودی اس پیشگوئی کے
موافق منتظر تھے کہ ایلیا آسمان سے آوے لیکن جب مسیح آگیا اور ایلیا آسمان سے نہ اتر اتو وہ گھبرائے ۔
الحکم جلدے نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۳ء۲، ۳

اور یہ ابتلا ان کو پیش آگیا کہ ایلیا کا آسمان سے آنا مسیح کے آنے سے پہلے ضروری ہے اب
انصاف شرط ہے۔ اگر یہ فیصلہ کسی حج کے سامنے پیش ہو تو وہ بھی یہودیوں ہی کے حق میں ڈگری دے گا
کیونکہ یہ صاف طور پر لکھا گیا تھا کہ ایلیا آئے گا اور اس سے پہلے کوئی نظیر اس قسم کے بروز کی ان میں
موجود نہ تھی جو مسیح نے یوحنا کو ایلیا بنایا ۔ اب اگر چہ ہم ان کتابوں کی بابت تو یہی کہتے ہیں کہ
فَلَا تُصَدِّقُوا وَلَا تُكَذِّبُوا لیکن یہ بھی ساتھ ہی ضروری بات ہے کہ قرآن شریف میں یہ آیا ہے۔
فَسَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (النحل : ۴۴)
علاوہ بریں اس قصہ ایلیا کی قرآن شریف نے کہیں تکذیب اور تردید نہیں کی اور یہودی اور
عیسائی دونوں قو میں بالاتفاق اس کو صحیح مانتی ہیں۔ اگر یہ قصہ صحیح نہ ہوتا تو عیسائیوں کا حق تھا کہ وہ بول
پڑتے اور اس کی تکذیب کرتے خصوصاً ایسی حالت میں کہ اگر اس قصہ کو غلط کہا جائے تو عیسائیوں کے
لیے ان مشکلات سے نجات اور مخلصی ہے جو اس کو صحیح مان کر انہیں پیش آتی ہیں لیکن جبکہ انہوں نے
تکذیب نہیں کی اور اس کو صحیح تسلیم کر لیا ہے پھر کوئی وجہ نہیں ہو سکتی کہ ہم بلا وجہ تکذیب پر آمادہ ہوں ۔
حق یہی ہے کہ یہودیوں میں یہ خبر صحیح موجود تھی کہ مسیح کے آنے سے پہلے ایلیا آئے گا۔
مسیح مسیح علیہ السلام کا فیصلہ اور اس لیے جب میں آگیا تو وہ مشکلات میں پڑے اور انہوں
نے مسیح سے ایلیا کے متعلق سوال کیا اور مسیح نے یوحنا کی صورت
میں اس کے آنے کو تسلیم کر لیا۔ یہاں سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اگر یہ پیشگوئی صحیح نہ ہوتی تو سب
سے پہلے مسیح کا یہ حق تھا کہ وہ بجائے اس کے کہ یہ کہتے کہ آنے والا ایلیا یوحنا ہی ہے، یوں جواب
دیتے کہ کوئی ایلیا آنے والا نہیں ہے۔ مسیح نے اگر اس کو صحیح تسلیم نہ کیا ہوتا تو وہ یوحنا کی شکل میں ایلیا
کو نہ اتارتے ۔ یہ چھوٹی اور معمولی سی بات نہیں ۔ مسیح کا یہودیوں کے اس اعتراض کو مان کر اس کا
جواب دینا بھی اس امر کی روشن دلیل ہے کہ وہ بجائے خود اس امر کو صحیح اور یقینی سمجھتے تھے۔ یہودیوں
کا یہ عذر بہر حال قابل پذیرائی تھا اور مسیح نے اس کو قبول کر کے یہی جواب دیا کہ آنے والا ایلیا یوحنا
ہی ہے چاہو تو قبول کرو ۔ اب اگر استعارات کچھ چیز نہیں اور خدا تعالیٰ کی پیشگوئیوں میں یہ جزو اعظم

نہیں ہوتے تو پھر جیسے یہودیوں نے حضرت مسیح کی اس تاویل کو تسلیم نہیں کیا یہ بھی انکار کریں کہ وہ
فیصلہ صحیح نہیں تھا کیونکہ یہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ ایلیا والے قصہ کی مسلمان تکذیب تو کر نہیں
سکتے کیونکہ قرآن شریف نے کہیں اس کی تکذیب نہیں کی اور تکذیب کے اول حق دار تو حضرت مسیح
اور ان کے متبعین ہو سکتے ہیں۔ جبکہ یہ بات ہے کہ استعارات کوئی چیز نہیں اور ہر پیشگوئی لازما اپنے
ظاہری الفاظ ہی پر پوری ہوتی ہے تو پھر ان کو گو یا ماننا پڑے گا یہودیوں کی طرح کہ مسیح ابھی نہیں
آئے اور جب مسیح کے آنے کا بھی انکار ہی ہوا تو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی انکار کرنا پڑا
اور اس طرح پر اسلام ہاتھ سے جاتا ہے۔ اسی لیے میں بار بار اس امر پر زور دیتا ہوں کہ میری تکذیب
سے اسلام کی تکذیب لازم آتی ہے۔
اس صورت میں عقل مند سوچ سکتا ہے کہ ایلیا کے دوبارہ آنے کے قصہ کے رنگ میں مسیح کی آمد
ثانی ہے اور ان کا فیصلہ گویا چیف کورٹ کا فیصلہ ہے جو اس کے خلاف کہتا ہے وہ نامراد رہتا ہے اگر
حضرت عیسی نے خود آنا تھا تو صاف لکھ دیتے کہ میں خود ہی آؤں گا۔ یہودی یہی تو اعتراض کرتے
ہیں کہ اگر ایلیا کا مثیل آنا تھا تو کیوں خدا نے یہ نہ کہا کہ ایلیا کا مثیل آئے گا۔ غرض جس قدر یہ مقدمہ
ایلیا کا ہے اس پر اگر ایک دانش مند صفائی اور تقوی سے غور کرے تو صاف سمجھ میں آجاتا ہے کہ کسی کے
دوبارہ آنے سے کیا مراد ہوتی ہے اور وہ کس رنگ میں آیا کرتا ہے۔ دو شخص بحث کرتے ہیں ایک نظیر
پیش کرتا ہے اور دوسرا کوئی نظیر پیش نہیں کرتا تو بتاؤ کس کا حق ہے کہ اس کی بات مان لی جاوے؟ یہی
کہنا پڑے گا کہ ماننے کے قابل اسی کی بات ہے جو دلائل کے علاوہ اپنی بات کے ثبوت میں نظیر بھی
پیش کرتا ہے اب ہم تو ایلیا کا فیصلہ شدہ مقدمہ جو خود مسیح نے اپنے ہاتھ سے کیا ہے بطور نظیر پیش کرتے
ہیں یہ اگر اپنے دعوئی میں سچے ہیں تو دو چارا ایسے شخصوں کے نام لے دیں جن کی آسمان سے اترنے کی
نظیریں موجود ہوں سچ کے حق میں کوئی نہ کوئی نظیر ضرور ہوتی ہے اس مقدمہ میں تنقیح طلب یہی امر ہے
کہ جب کسی کے دوبارہ آنے کا وعدہ ہو تو کیا اس سے اس شخص کا پھر آنا مراد ہوتا ہے یا اس کا مفہوم کچھ
اور ہوتا ہے اور اس کی آمد ثانی سے یہ مراد ہوتی ہے کہ کوئی اس کا مثیل آئے گا۔ اگر اس تنقیح طلب امر

میں ان کا دعوی سچا ہے کہ وہ شخص خود ہی آتا ہے تو پھر حضرت عیسیٰ پر جو الزام عائد ہوتا ہے اسے دور کر
کے دکھاویں۔ اول یہ ان کا فیصلہ فراست صحیحہ سے نہیں ہوا۔ اور دوسرے معاذ اللہ وہ جھوٹے نبی ہیں
کیونکہ ایلیا تو آسمان سے آیا ہی نہیں وہ کہاں سے آگئے ؟ اس صورت میں فیصلہ یہودیوں کے حق میں
صادر ہوگا اس کا جواب ہمارے مخالف مسلمان ہم کو ذرا دے کر تو دکھا ئیں۔ لیکن یہ ساری مصیبت ان
پر اس ایک امر سے آتی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم استعارہ نہیں مانتے اصل بات یہی ہے اور وہی فیصلہ حق
ہے جو مسیح نے دیا ہے کہ ایلیا کے آنے سے مرا یہ تھی کہ اس کی خو اور طبیعت پر اس کا مثیل آئے گا اس
کے خلاف ہرگز ثابت نہیں ہو سکتا۔ مشرق یا مغرب میں پھرو اور اس کی نظیر لاؤ کہ دوبارہ آنے والا خود
ہی آیا کرتا ہے۔
اس اعتقاد کو دل میں جگہ دو گے تو نتیجہ وہی ہوگا کہ اسلام ہاتھ سے جائے گا ۔ مسیح کو یہودیوں نے
اسی وجہ سے جھوٹا قرار دیا۔ کیا ہمارے مخالف مسلمان بھی چاہتے ہیں کہ اس کو جھوٹا قرار دیں؟ کچھ پھر ایک
اور اعتراض اسی قصہ کی بدولت پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر مسیح مردوں کو زندہ کرتے تھے یا وہ
قدرتیں اور طاقتیں ان میں موجود تھیں جو ان کی طرف منسوب کی جاتی ہیں تو پھر کیا وجہ ہوئی کہ انہوں
نے ایلیا کو زندہ نہ کر لیا یا آسمان سے بہ اختیار خود نہ اتار لیا۔
میرے مقدمہ کے فیصلہ سے پہلے میرے مخالفوں کو ضرور ہے کہ وہ اس قضیہ کو صاف کر لیں جو مسیح
کو پیش آیا اور جس کا فیصلہ انہوں نے میرے حق میں کیا ہے ۔ بات یہ ہے کہ بہت سی باتیں پیشگوئیوں
کے طور پر نبیوں کی معرفت لوگوں کو پہنچتی ہیں اور جب تک وہ اپنے وقت پر ظاہر نہ ہوں ان کی بابت
پرنجیوں لوگوںکو پہنچتی ہیں اور جب وہ اپنے وقت پر کی معرفت لوگوں ہیں اور جب وہ پر نہ ہوں
کوئی یقینی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔ لیکن جب ان کا ظہور ہوتا ہے اور حقیقت کھلتی ہے تو معلوم ہو جاتا
ہے کہ اس پیشگوئی کا یہ مفہوم اور منشا تھا۔ اور جو شخص اس کا مصداق ہو یا جس کے حق میں ہو اس کو اس کا
علم دیا جاتا ہے جیسے فقیہ اور فریسی برابر ایلیا کے دوبارہ آنے کا قصہ پڑھتے رہتے تھے اور وہ
نہایت شوق کے ساتھ اس کا انتظار کرتے رہے لیکن اس کی حقیقت اور اصلیت کا علم ان کو اس
وقت تک عطا نہ ہوا جب تک کہ خود آنے والا مسیح جس کے آنے کا وہ نشان تھا نہ آگیا۔ پس یہ علم مسیح کو ملا

·

آج 10 میں سے 10 باقی