۳۱؍ اگست ۱۹۰۱ء
ملفوظات, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور اس نے آکر فیصلہ کیا کہ ایلیا کی آمد سے یہ مراد ہے۔
اسی طرح پر حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت یوسف علیہ السلام کے فراق میں چالیس سال
تک روتے رہے آخر جا کر آپ کو خبر ملی تو کہا إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ ( یوسف : ۹۵) ورنہ اس سے
پہلے آپ کا یہ حال ہوا کہ قرآن شریف میں فرمایا گیا ہے وَ ابْيَضَتُ عَيْنَهُ ( یوسف: ۸۵) تک نوبت
پہنچی اسی کے متعلق کیا اچھا کہا ہے۔
کیسے پرسید زاں گم کرده فرزند
کہ اے روشن گہر پیر خرد مند
ز مصرش بوئے پیراہن شمیدی
چرا در چاه کنعانش نه دیدی؟!
ابتلا اور آزمائش کی غرض یہ بیہودہ باتیں نہیں ہیں بلکہ جب سے نبوت کا سلسلہ جاری ہوا
ہے یہی قانون چلا آیا ہے ۔ قبل از وقت ابتلا ضرور آتے ہیں
تا کچوں اور پکوں میں امتیاز ہو اور مومنوں اور منافقوں میں بین فرق نمودار ہو اسی لیے خدا تعالیٰ نے
فرمایا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنکبوت : ۳) یہ لوگ
یہ گمان کر بیٹھے ہیں کہ وہ صرف اتنا ہی کہنے پر نجات پا جائیں کہ ہم ایمان لائے اور ان کا کوئی امتحان
نہ ہو۔ یہ کبھی نہیں ہوتا۔ دنیا میں بھی امتحان اور آزمائش کا سلسلہ موجود ہے جب دنیاوی نظام میں یہ
کبھی ہوتا۔ دنیا میں اور کا
نظیر موجود ہے تو روحانی عالم میں یہ کیوں نہ ہو؟ بغیر امتحان اور آزمائش کے حقیقت نہیں کھلتی ۔
آزمائش کے لفظ سے یہ کبھی دھوکا نہ کھانا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کو جو عالم الغیب اور يَعْلَمُ السِّرِّ وَالْخَفِی ہے
امتحان یا آزمائش کی ضرورت ہے اور بدوں امتحان اور آزمائش کے اس کو کچھ معلوم نہیں ہوتا ایسا
خیال کرنا نہ صرف غلطی بلکہ کفر کی حد تک پہنچتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان صفات کا انکار ہے۔
امتحان یا آزمائش سے اصل غرض یہ ہوتی ہے کہ تا حقائق مخفیہ کا اظہار ہو جاوے اور شخص زیر امتحان
الحکم جلدے نمبر ۵ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱، ۲
پر اس کی حقیقت ایمان منکشف ہو کر اسے معلوم ہو جاوے کہ وہ کہاں تک اللہ کے ساتھ صدق،
اخلاص اور وفا رکھتا ہے اور ایسا ہی دوسرے لوگوں کو اس کی خوبیوں پر اطلاع ملے ۔ ملے۔
پس یہ خیال باطل ہے اگر کوئی کرے کہ اللہ تعالیٰ جو امتحان کرتا ہے تو اس سے پایا جاتا ہے اس کو
علم نہیں۔ اس کو تو ذرہ ذرہ کا علم ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ ایک آدمی کی ایمانی کیفیتوں کے اظہار کے لئے
اس پر ابتلا آویں اور وہ امتحان کی چکی میں پیسا جاوے۔ کسی نے کیا اچھا کہا ہے۔
ہر بلا کیں قوم را حق داده اند
ه
زیر آن گنج کرم بنهاده اند
ابتلاؤں اور امتحانوں کا آنا ضروری ہے بغیر اس کے کشف حقائق نہیں ہوتا۔ یہودی قوم کے لئے
یہ ابتلا جو مسیح کی آمد کا ابتلا تھا بہت ہی بڑا تھا اور جب کبھی خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی مامور آتا ہے ضرور
ہے کہ وہ ابتلاؤں کو لے کر آوے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی تو ریت میں مثیل موسیٰ والی
موجود ہے لیکن کیا کہنے والے نہیں کہتے کہ کیوں اللہ تعالیٰ نے پورا نام لے کر نہ بتایا اور سارا پتہ نہ
دے دیا کہ وہ عبداللہ کے گھر میں آمنہ کے پیٹ سے پیدا ہو گا اور اسماعیلی سلسلہ میں ہوگا تیرے
بھائیوں کا لفظ کیوں کہہ دیا ؟ اصل بات یہ ہے کہ اگر ایسی ہی صراحت سے بتادیا جا تا تو پھر ایمان
ایمان نہ رہتا۔ دیکھو! اگر ایک شخص پہلی رات کا چاند دیکھ کر بتا دے تو وہ تیز نظر کہلا سکتا ہے لیکن اگر کوئی
چودھویں کا چاند دیکھ کر کہہ دے کہ میں نے بھی چاند دیکھ لیا ہے تو کیا لوگ اس پر ہنسیں گے نہیں؟ یہی
حال خدا تعالیٰ کے رسولوں اور نبیوں کی شناخت کے وقت ہوتا ہے جو لوگ قرائن قویہ سے شناخت کر
لیتے اور ایمان لے آتے ہیں وہ اول المؤمنین ٹھہرتے ہیں ان کے مدارج اور مراتب بڑے ہوتے
ہیں لیکن جب ان کا صدق آفتاب کی طرح کھل جاتا ہے اور ان کی ترقی کا دریا بہہ نکلتا ہے تو پھر
ماننے والے عوام الناس کہلاتے ہیں۔
جب خدا تعالیٰ کا ہمیشہ سے ایک قانون سلسلہ نبوت کے متعلق چلا آتا ہے اور اس کے اپنے
ماموروں کے ساتھ یہی سنت ہے تو میں اس سے الگ کیونکر ہو سکتا ہوں ۔ پس اگر ان لوگوں کے دل
میں بخل اور ضد نہیں تو میری بات سنیں اور میرے پیچھے ہولیں پھر دیکھیں کہ کیا خدا تعالیٰ ان کو تاریکی
میں چھوڑتا ہے جو نور کی طرف لے جاتا ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ جو صبر اور صدق دل سے میرے
پیچھے آتا ہے وہ ہلاک نہ کیا جاوے گا بلکہ وہ اس زندگی سے حصہ لے گا جس کو کبھی فنا نہیں ۔ اس قدر
لوگ جو میرے ساتھ ہیں اور جواب اس وقت موجود ہیں کیا ان میں سے ایک بھی ہے جو یہ کہے کہ
اس نے کوئی نشان نہیں دیکھا؟ ایک نہیں سینکڑوں نشان خدا تعالیٰ نے دکھائے ہیں مگر نشانات پر
ایمان کا حصر کرنا یہ ٹھوکر کھانے کا موجب ہو جایا کرتا ہے جس کا دل صاف ہے اور خدا ترسی اس میں
ہے میں اس کے سامنے دوبارہ آنے کے متعلق حضرت عیسیٰ ہی کا فیصلہ پیش کرتا ہوں وہ مجھے
سمجھاوے کہ یہودیوں کے سوال کے جواب میں ( کہ مسیح سے پہلے ایلیا کا آنا ضروری ہے) جو کچھ
مسیح نے کہا وہ صحیح ہے یا نہیں؟ یہودی تو اپنی کتاب پیش کرتے تھے کہ ملا کی نبی کے صحیفہ میں ایلیا کا
آنا لکھا ہے مثیل ایلیا کا ذکر نہیں ۔ مسیح یہ کہتے ہیں کہ آنے والا یہی یوحنا ہے چاہو تو قبول کرو۔ اب کسی
منصف کے سامنے فیصلہ رکھو اور دیکھو کہ ڈگری کس کو دیتا ہے؟ وہ یقیناً یہودیوں کے حق میں فیصلہ
من جو خدا تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے اور جانتا ہے کہ خدا کے فرستادے کس طرح آتے
ہیں وہ یقین کرے گا کہ مسیح نے جو کچھ کہا اور کیا وہی صحیح اور درست ہے اب اس وقت وہی معاملہ ہے
یا کچھ اور؟ اگر خدا کا خوف ہو تو پھر بدن کانپ جاوے یہ کہنے کی جرات کرتے ہوئے کہ یہ دعوی جھوٹا
ہے۔ افسوس اور حسرت کی جگہ ہے کہ ان لوگوں میں اتنا بھی ایمان نہیں جتنا کہ اس شخص کا تھا جو فرعون
کی قوم میں سے تھا اور جس نے کہا کہ اگر یہ کا ذب ہے تو خود ہلاک ہو جائے گا۔ میری نسبت اگر تقویٰ کا
سے کام لیا جاتا تو اتنا ہی کہہ دیتے اور دیکھتے کہ کیا خدا تعالیٰ میری تائیدیں اور نصرتیں کر رہا ہے یا
میرے سلسلہ کو مٹا رہا ہے۔
دے
قرآن کریم کے مقابلہ میں سنت اور حدیث کا درجہ میری مخالفت میں ان لوگوں نے قرآن شریف کو بھی چھوڑ
دیا ہے۔ میں قرآن شریف پیش کرتا ہوں اور یہ اس کے مقابلہ میں احادیث کو پیش کرتے ہیں مگر
یا د رکھنا چاہیے کہ احادیث اس درجہ پر نہیں ہیں جو قرآن شریف کا درجہ ہے اور نہ ہم احادیث کو
کلام اللہ کا درجہ دے سکتے ہیں احادیث تیسرے درجہ پر ہیں اور بالا تفاق مانی ہوئی بات یہ ہے کہ وہ
ظن کے لئے مفید ہیں إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا (النجم : ٢٩) ۔
اصل میں تین چیزیں ہیں قرآن، سنت اور احادیث ۔ قرآن خدا تعالیٰ کی پاک وحی ہے جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اور سنت وہ اسوہ حسنہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
۔
اس وحی الہی کے موافق قائم کر کے دکھایا۔ قرآن اور سنت یہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کام
تھے کہ ان کو پہنچادیا جاوے اور یہی وجہ ہے کہ جب تک احادیث جمع نہیں ہوئی تھیں اس وقت تک بھی
شعائر اسلام کی بجا آوری برابر ہوتی رہی ہے۔ اب دھوکا یہ لگا ہے کہ یہ لوگ احادیث کو اور سنت کو
ایک کر دیتے ہیں حالانکہ یہ ایک چیز نہیں ہیں۔ پس احادیث کو جب تک قرآن اور سنت کے معیار پر
پر کچھ نہ لیں ہم کسی درجہ پر رکھ نہیں سکتے لیکن یہ ہمارا مذہب ہے کہ ادنیٰ سے ادنی حدیث بھی جو اصول
حدیث کی رو سے کیسی ہی کمزور اور ضعیف ہولیکن اگر قرآن یا سنت کے خلاف نہیں تو وہ واجب العمل
ہے۔ مگر ہمارے مخالف یہ کہتے ہیں کہ نہیں محدثین کے اصول تنقید کی رو سے جو صحیح ثابت ہو وہ خود
قرآن اور سنت کی کیسی ہی مخالف ہو اس کو مان لینا چاہیے۔ اب عقل مند غور کریں اور خدا کا خوف
دل میں رکھ کر فکر کریں کہ حق کس کے ساتھ ہے، ان کے یا میرے؟ میں خدا کے کلام اور اس کے
پاک رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کو مقدم کرتا ہوں اور یہ ان لوگوں کی باتوں اور خیالی اصولوں کو
مقدم کرتے ہیں جنہوں نے کوئی دعوی نہیں کیا کہ یہ اصول تنقید احادیث کے ہم نے خدا کی وحی اور
الہام سے قائم کئے ہیں۔
اگر یہی بات ہے کہ احادیث کے لئے قرآن اور سنت کے علاوہ کوئی اور معیار ہے جو محض اپنی
دانش اور عقل سے قائم کیا گیا ہے تو پھر میں پوچھتا ہوں کہ کیا وجہ ہے؟ سنیوں کی پیش کردہ احادیث یا
شیعوں کی پیش کردہ احادیث صحیح نہ مانی جاویں۔ کیوں ایک فریق دوسرے کورڈ کرتا ہے۔؟ اس کا جواب
ہمیں کوئی کچھ نہیں دیتا۔ ان ساری باتوں سے بڑھ کر اور ایک بات ہے کہ مولوی محمد حسین صاحب نے
اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ میں یہ اقرار کر لیا ہے کہ اہل کشف جو لوگ ہوتے ہیں وہ احادیث کی صحت کے
لئے محدثین کے اصول تنقید احادیث کے پابند نہیں ہوتے بلکہ وہ بعض اوقات ایک صحیح حدیث کو
ضعیف ٹھہرا سکتے ہیں یا ضعیف کو صحیح کیونکہ وہ براہ راست اللہ تعالیٰ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
اطلاع پاتے ہیں۔ جب یہ بات ہے تو پھر مسیح موعود جو حکم ہو کر آئے گا کیا اس کو یہ حق نہ ہوگا کہ وہ
احادیث کی صحت اس طریق پر کر سکے؟ کیا وہ خدا تعالیٰ سے فیض نہ پاسکے گا؟ یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے فیض سے محروم ہوگا ؟ اگر اس کو یہ مقدرت نہ ہوگی تو پھر بتاؤ کہ ایسا حکم کس کام اور م کام اور مصرف کا ہوگا ؟
اس لئے احادیث کو یہ لوگ جب مختلط کرنے لگیں تو اس امر کو کبھی بھولنا نہ چاہیے کہ قرآن اور
سنت سے اس کو الگ کر لیا جاوے۔ ہمارے ضلع میں حافظ ہدایت علی صاحب ایک عہدہ دار تھے مجھے
اکثر ان سے ملنے کا اتفاق ہوتا تھا۔ ایک بار انہوں نے کہا کہ میں ان کتابوں کو جن میں مسیح اور مہدی کے
آنے کا ذکر ہے دیکھ رہا تھا ان میں ہزاروں نشانیاں قائم کر رکھی ہیں چونکہ یہ ساری نشانیاں تو پوری
ہونے سے رہیں اس لئے مجھے اندیشہ ہے کہ اس وقت جھگڑا ہی پڑے گا یہ لوگ اس وقت تک ماننے
سے رہے جب تک وہ سارے نشان پورے نہ ہو لیں اور وہ نشان یک دفعہ پورے ہونے سے
رہے۔ حقیقت میں ان کی فراست صحیح نکلی اس وقت وہی ہوا انکار ہی کیا گیا۔
پیشگوئیوں میں مجاز اور استعارات کا استعمال اصل بات یہی ہے جس کو میں نے بار با بیان کیا ہے کہ پیشگوئیوں کا بہت
بڑا حصہ مجازات اور استعارات کا ہوتا ہے اور کچھ حصہ ظاہری رنگ میں بھی پورا ہو جاتا ہے۔ یہی ہمیشہ
سے قانون چلا آیا ہے اس سے ہم تو انکار نہیں کر سکتے خواہ کوئی مانے یا نہ مانے۔ اگر ساری حدیثیں
پوری ہوتی ہیں یعنی جو سنیوں کی ہیں وہ بھی اور جو شیعوں کی ہیں وہ بھی علیٰ ہذا القیاس تمام فرقوں کی تو
یقیناً یا درکھو کہ پھر نہ کبھی مسیح ہی آئے گا اور نہ مہدی ۔
دیکھو! میری ضرورت سے زیادہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت تھی جب آپ تشریف
لائے ۔ اب بتاؤ کہ کیا اس وقت سب نے آپ کو تسلیم کر لیا ؟ اور کیا وہ سارے نشانات جو توریت یا
انجیل میں آپ کے لئے رکھے گئے تھے پورے ہو گئے تھے؟ خدا کے واسطے سوچو جواب دو۔ اگر وہ
ساری روائتیں جو ان میں چلی آتی تھیں اور وہ ساری نشانیاں جو ان کی کتابوں میں پائی جاتی تھیں
پوری ہوگئی تھیں پھر یہودیوں کو کیا ہو گیا تھا جو انہوں نے انکار کر دیا۔ کبھی ساری نشانیاں پوری نہیں
ہوتیں کیونکہ ایسی بہت سی ہوتی ہیں جو خود تجویز کر لی جاتی ہیں اور بہت سی ایسی ہوتی ہیں جو کچھ اور
مطلب و مفہوم رکھتی ہیں۔ جب سب راستبازوں کے وقت ان کا انکار کیا گیا اور یہی عذر پیش کیا گیا
کہ نشانات پورے نہیں ہوئے تو اس وقت اگر انکار کیا گیا تو اسی سنت پر انہوں نے قدم مارا ہے میں
کسی کی زبان انکار تو بند نہیں کر سکتا مگر میں یہ کہتا ہوں کہ وہ میرے عذرات کو سن کر جواب دیں یونہی
باتیں بنانا تو طریق تقویٰ کے خلاف ہے۔
اس سلسلہ کو منہاج نبوت پر آزمائیں منہاج نبوت پر اس سلسلہ کو آزمائیں اور پھر دیکھیں کہ حق کس کے ساتھ ہے خیالی اصولوں
اور تجویزوں سے کچھ نہیں بنتا اور نہ میں اپنی تصدیق خیالی باتوں سے کرتا ہوں ۔ میں اپنے دعویٰ کو
منہاج نبوت کے معیار پر پیش کرتا ہوں پھر کیا وجہ ہے کہ اسی اصول پر اس کی سچائی کی آزمائش نہ
کی جاوے۔
جو دل کھول کر میری باتیں سنیں گے میں یقین رکھتا ہوں کہ فائدہ اٹھاویں گے اور مان لیں گے
لیکن جو دل میں بخل اور کینہ رکھتے ہیں ان کو میری باتیں کوئی فائدہ نہ پہنچاسکیں گی ان کی تو احول کی سی
مثال ہے جو ایک کے دو دیکھتا ہے اس کو خواہ کسی قدر دلائل دیئے جاویں کہ دو نہیں ایک ہی ہے وہ تسلیم
ہی نہیں کرے گا۔ کہتے ہیں کہ احول خدمت گار تھا آقا نے کہا کہ اندر سے آئینہ لے آؤ وہ گیا اور واپس
آ کر کہا کہ اندر تو آئینے پڑے ہیں کونسا لے آؤں آقا نے کہا کہ ایک ہی ہے دو نہیں ! احول نے کہا تو کیا
میں جھوٹا ہوں؟ آقا نے کہا کہ اچھا ایک کو توڑ دے جب تو ڑا گیا تو اسے معلوم ہوا کہ در حقیقت میری
غلطی تھی مگر اب ان احولوں کا جو میرے مقابل ہیں کیا جواب دوں ؟ !
الحکم جلدے نمبر ۶ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۱ تا ۳
غرض ہم دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ بار بار اگر کچھ پیش کرتے ہیں تو حدیث کا ذخیرہ جس کو خود یہ ظن
کے درجہ سے آگے نہیں بڑھاتے ان کو معلوم نہیں کہ ایک وقت آئے گا کہ ان کے رطب و یابس امور پر
لوگ ہنسی کریں گے۔
یہ ہر ایک طالب حق کا حق ہے کہ وہ ہم سے ہمارے دعوئی کا ثبوت مانگے ۔ اس کے لئے ہم وہی
پیش کرتے ہیں جو نبیوں نے پیش کیا۔ نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ عقلی دلائل یعنی موجودہ ضرورتیں جو مصلح
کے لئے مستدعی ہیں ۔ پھر وہ نشانات جو خدا نے میرے ہاتھ پر ظاہر کئے میں نے ایک نقشہ مرتب کر
دیا ہے۔ اس میں ڈیڑھ سو کے قریب نشانات دیئے ہیں ۔ جن کے گواہ ایک نوع سے کروڑوں انسان
ہیں۔ بیہودہ باتیں پیش کرنا سعادت مند کا کام نہیں ۔ دت مند کا کام ہیں ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی لئے فرمایا تھا کہ وہ حکم ہو کر آئے گا۔ اس کا فیصلہ منظور
کرو۔ جن لوگوں کے دل میں شرارت ہوتی ہے وہ چونکہ ماننا نہیں چاہتے اس لئے بیہودہ حجتیں اور
اعتراض پیش کرتے رہتے ہیں مگر وہ یا درکھیں کہ آخر خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق زور آور حملوں
سے میری سچائی ظاہر کرے گا۔
میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر میں افترا کرتا تو وہ مجھے فی الفور ہلاک کر دیتا مگر میرا سارا کاروبار
اس کا اپنا کا روبار ہے اور میں اسی کی طرف سے آیا ہوں۔ میری تکذیب اس کی تکذیب ہے اس لئے
وہ خود میری سچائی ظاہر کر دے گا۔
جو لوگ پیشگوئیوں کی حقیقت کو نہ سمجھ کر مجاز پیشگوئیوں کو ظاہر پر عمل کرنے کا نتیجہ اور استاد کو ظاہر پرحل کرنا چاہتے ہیں آخر
ان کو انکار کرنا پڑتا ہے جیسے یہودیوں کو یہی مصیبت پیش آئی اور اب عیسائیوں کو آرہی ہے اور اس کی
آمد ثانی کے متعلق اکثر یہی سمجھ بیٹھے ہیں کہ کلیسیا ہی سے مراد تھی۔ سارے نشانات عام لوگوں کے خیال
کے موافق کبھی پورے نہیں ہوا کرتے ہیں تو پھر انبیاء کے وقت اختلاف اور انکار کیوں ہو؟ یہودیوں
سے پوچھو کہ کیا وہ مانتے ہیں کہ مسیح کے آنے کے وقت سارے نشانات پورے ہو چکے تھے؟ نہیں ۔
یا درکھو قانون قدرت اور سنت اللہ اس معاملہ میں یہی ہے جو میں پیش کرتا ہوں وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللهِ
تَبْدِيلًا (الاحزاب : ۶۳) انسانی خیالات انسانی تاویلات اور قیاسات بالکل صحیح اور قطعی اور یقینی
نہیں ہو سکتے ان میں غلطی کا احتمال ہے۔ ایک امر کے واقع ہونے سے پہلے جو رائے قائم کی جاوے
اس پر قطعیت کا حکم نہیں لگا سکتے لیکن جب وقت آتا ہے تو سارے پر دے کھل جاتے ہیں۔ یہی وجہ تھی
کہ آنے والے کا نام محکم رکھا گیا جس سے صاف پایا جاتا ہے کہ اس وقت اختلاف عام ہو گا تب ہی
تو اس کا نام حکم رکھا گیا پس سچی بات وہی ہوسکتی ہے جو حکم کے منہ سے نکلے۔
نواب صدیق حسن خاں نے لکھا ہے کہ وہ قرآن کی طرف توجہ کرے گا کیونکہ حدیث کو تو
لوگوں کا ہاتھ لگا ہوا ہے مگر قرآن شریف خدا تعالیٰ کالا تبدیل کلام ہے جس پر کسی انسانی ہاتھ نے
کوئی کام نہیں کیا ۔ اب جو خدا تعالیٰ کا کلام جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا اور جو پہلا اور
ابدی معجزہ تھا اس کو پیش کیا جاتا ہے تو اس کے مقابلہ میں اقوال پیش کئے جاتے ہیں کیا یہ تعجب اور
افسوس کی بات نہیں ؟
میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ خدا کے فضل سے سمجھ دار اور فہیم معلوم ہوتے ہیں۔ کیا حدیث
کا وہ مرتبہ ہو سکتا ہے جو قرآن شریف کا ہے؟ اگر حدیث کا وہی مرتبہ ہے جو قرآن شریف کا ہے تو پھر
نعوذ باللہ ماننا پڑے گا کہ آپ نے اپنا فرض ادا نہ کیا کیونکہ قرآن شریف کا اہتمام تو آپ نے کیا مگر
حدیث کا کوئی اہتمام نہ ہوا اور نہ آپؐ نے اپنے سامنے کبھی حدیث کو لکھوایا۔ کیا کوئی مسلمان یہ ماننے
کے لئے طیار ہو سکتا ہے جو کہے کہ ہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا فرض رسالت ادا نہ کیا ؟ یہ تاہے جو الہ علیہ وسلمنے نہ کیا؟ یہ
مسلمان کا کام تو ہو نہیں سکتا بلکہ بڑے بے دین اور ملحد کا کام ہوگا۔ پھر سوچ کر دیکھو کہ کیا حدیث کو آپ نے
اپنے سامنے مرتب کروایا یا قرآن شریف کو؟ صاف ظاہر ہے کہ قرآن شریف ہی کو آپ نے اپنے بعد
چھوڑا کیونکہ تعلیم قرآن ہی تھا ہاں یہ سچ ہے کہ آپ نے اپنی سنت کو بھی قرآن کے ساتھ رکھا اور اصل
یہی ہے کہ نبی دو ہی باتیں لے کر آتے ہیں ۔ کتاب اور سنت ۔ حدیث ان دونوں سے الگ شے ہے
اور یہ دونوں حدیث کی محتاج نہیں ہیں۔ ہاں یہ ہم مانتے ہیں کہ ادنی درجہ کی حدیث پر بھی عمل کر لینا چاہیے
خواہ وہ محدثین کے نزدیک موضوع ہی ہوا اگر قرآن اور سنت کے خلاف نہ ہو۔ ہم تو یہاں تک حدیث
کی عزت کرتے ہیں لیکن اس کو قرآن پر قاضی اور حکم نہیں بنا سکتے ۔ آپ نے نہیں فرمایا کہ میں تم میں
حدیث چھوڑتا ہوں بلکہ فرمایا کہ کتاب اللہ چھوڑتا ہوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی یہی کہا حَسْبُنَا
کتاب اللہ انہوں نے نہیں کہا کہ حدیث کافی ہے؟
کتاب اللہ کا فیصلہ
اب کتاب اللہ کو کھول کر دیکھ لو وہ فیصلہ کرتی ہے پہلی ہی سورۃ کو پڑھو جو
سورۃ فاتحہ ہے جس کے بغیر نماز بھی نہیں ہو سکتی ۔ دیکھو ! اس میں کیا تعلیم
دی ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا
الضَّالِّينَ (الفاتحة : ۶، ۷ ) اب صاف ظاہر ہے کہ اس دعا میں مغضوب اور ضالین کی راہ سے بچنے کی
دعا ہے۔ مغضوب سے بالاتفاق یہودی مراد ہیں اور ضالین سے عیسائی ۔ اگر اس امت میں یہ فتنہ اور
فساد پیدا نہ ہونے والا تھا تو پھر اس دعا کی تعلیم کی کیا غرض تھی؟ سب سے بڑا فتنہ تو اللہ مجال کا تھا
مگر یہ نہیں کہا ولا الدجال کیا خدا تعالیٰ کو اس فتنہ کی خبر نہ تھی ؟ اصل یہ ہے کہ یہ دعا بڑی پیشگوئی
اپنے اندر رکھتی ہے۔ ایک وقت امت پر ایسا آنے والا تھا کہ یہودیت کا رنگ اس میں آجاوے گا۔
اور یہودی وہ قوم تھی جس نے حضرت مسیح کا انکار کیا تھا پس یہاں جو فرمایا کہ یہودیوں سے بچنے کی دعا
کرو اس کا یہی مطلب ہے کہ تم بھی یہودی نہ بن جانا یعنی مسیح موعود کا انکار نہ کر بیٹھنا اور ضالین یعنی
نصاری کی راہ سے بچنے کی دعا جو تعلیم کی تو اس سے معلوم ہوا کہ اس وقت صلیبی فتنہ خطر ناک ہوگا اور
یہی سب فتنوں کی جڑ اور ماں ہوگا ۔ دجال کا فتنہ اس سے الگ نہ ہو گا ورنہ اگر الگ ہوتا تو ضرور تھا کہ ۔
اس کا بھی نام لیا جاتا۔ اب سارے گرجوں میں جا کر دیکھو کہ کیا یہ فتنہ خطر ناک ہے یا نہیں؟ اسی
طرح قرآن شریف کو غور سے پڑھو اور سوچو کہ کیا اس نے یہ وعدہ نہیں کیا۔ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا
لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ۱۰) اور پھر آیت استخلاف میں ایک خاتم الخلفاء کا وعدہ دیا گیا ان سب امور کو
یکجائی نظر سے اس طرح پر دیکھو !
اوّل ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن کریم نے توریت کی پیشگوئی کے موافق مثیل موسی اتسلیم
کیا ہے۔ اس مماثلت کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ جس طرح پر موسوی خلفاء کا سلسلہ قائم ہوا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی ایک سلسلہ خلافت قائم ہو۔ اگر اور کوئی بھی دلیل اس کے لئے نہ
ہو تب بھی یہ مماثلت بالطبع چاہتی ہے کہ ایک سلسلہ خلفاء کا ہو ۔
دوم ۔ آیت استخلاف میں اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر ایک سلسلہ خلافت قائم کرنے کا وعدہ
فرمایا اور اس سلسلہ کو پہلے سلسلہ خلافت کے ہمرنگ قرار دیا جیسا فرمایا كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِم ( النور : ۵۶ ) ۔
اب اس وعدہ استخلاف کے موافق اور اس کی مماثلت کے لحاظ سے ضروری تھا کہ جیسے
موسوی سلسلہ خلافت کا خاتم الخلفاء صیح تھا ضرور ہے کہ سلسلہ محمد یہ کے خلفاء کا خاتم بھی ایک مسیح ہی ہو۔
سوم ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا کہ اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ تم میں سے تمہارا امام ہوگا ۔
چہارم ۔ آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ہر صدی کے سر پر ایک مجدد تجدید دین کے لئے بھیجا جاتا ہے
اب اس صدی کا مجدّد ہونا ضروری تھا اور مجدد کا جو کام ہوتا ہے وہ اصلاح فسادات موجودہ ہوتی ہے پس
جو فساد اور فتنہ اس وقت سب سے بڑھ کر ہے وہ عیسائی فتنہ ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس صدی کا جو
مجدد ہو وہ کا سر الصلیب ہو۔ جس کا دوسرا نام مسیح موعود ہے۔
پنجم ۔ موسوی خلافت کی مماثلت کے لحاظ سے بھی خاتم الخلفاء سلسلہ محمد یہ کا چودھویں ہی صدی
میں ہونا ضروری ہے کیونکہ موسیٰ علیہ السلام کے بعد چودھویں صدی میں مسیح علیہ السلام آئے تھے۔
ششم ۔ جو علامات مسیح موعود کی مقرر تھیں ان میں سے بہت سی پوری ہو چکیں جیسے کسوف خسوف کا
رمضان میں ہونا جو دو مرتبہ ہو گیا۔ حج کا بند ہونا۔ ذوالسنین ستارہ کا نکلنا۔ طاعون کا پھوٹنا۔ ریلیوں کا
اجرا۔ اونٹوں کا بیکار ہونا وغیرہ۔
ہفتم ۔سورہ فاتحہ کی دعا سے بھی یہی ثاء ثابت ہوتا ہے کہ آنے والا اس امت میں سے ہوگا ۔ غرض
ایک دو نہیں صدہا دلائل اس امر پر ہیں کہ آنے والا اسی امت میں سے آنا چاہیے اور اس کا یہی وقت
ہے۔ اب خدا تعالیٰ کے الہام اور وحی سے میں کہتا ہوں کہ وہ جو آنے والا تھا وہ میں ہوں ۔ قدیم
سے خدا تعالیٰ نے منہاج نبوت پر جو طریق ثبوت کا رکھا ہوا ہے وہ مجھ سے جس کا جی چاہے لے لے۔
نشانات صداقت
جو نشانات میری تائید میں ظاہر ہوئے ہیں ان کو دیکھ لو۔ مجھے افسوس ہوتا
ہے جب میں ان مخالفوں کی حالت پر نظر کرتا ہوں کہ جن امور کو بطور
نشان پیش کیا کرتے تھے اب وہ جب پورے ہو گئے تو ان کی صحت پر اعتراض کرنے لگے مثلاً
کسوف خسوف والی پیشگوئی کو اب کہتے ہیں یہ حدیث صحیح نہیں ۔ مگر کوئی ان سے پوچھے کہ جس کو
خدا تعالیٰ نے صحیح ثابت کر دیا کیا اب وہ ان کے کہنے سے جھوٹی ہو جائے گی؟ افسوس تو یہ ہے کہ اتنا
کہتے ہوئے ان کو شرم نہیں آتی کہ اس سے ہم مسیح موعود کی تکذیب نہیں کرتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
تکذیب کر رہے ہیں میری تصدیق اور تائید کے لئے ایک کسوف خسوف ہی نہیں ہزار ہا دلائل اور
شواہد ہیں اور اگر ایک نہ بھی ہو تو کچھ بگڑتا نہیں مگر اس سے یہ تو پایا جائے گا کہ یہ پیشگوئی غلط ہوئی ۔
افسوس یہ لوگ میری مخالفت میں سید الصادقین کی پیشگوئی کو باطل کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم اس پیشگوئی کو
بڑے زور سے پیش کرتے ہیں کہ یہ ہمارے آقا کی صداقت کا نشان ہے۔
پس حدیث جس کو جس کو تم ظن کی سیاہی سے لکھتے تھے واقعہ نے اس نہ نے اس کی صداقت کو یقین تک پہنچا دیا
اب اس سے انکار کرنا بے ایمانی اور لعنت ہے۔ موضوع احادیث میں کیا محدث یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہم
نے چور پکڑ لیا ہے؟ نہیں بلکہ یہی کہیں گے کہ کسی کا حافظہ درست نہیں یا راست باز ہونے میں کلام ہے
مگر محدثین نے یہ اصول تسلیم کر لیا ہے کہ ایک حدیث اگر ضعیف بھی ہو مگر اس کی پیشگوئی پوری ہو یہ
جاوے تو وہ صحیح ہوتی ہے پھر اس معیار پر کیونکر کوئی یہ کہنے کی جرات کر سکتا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں ۔
پس یا درکھو کہ آنے والا یا تو نصوص صریحہ سے پرکھا جاتا ہے وہ اس کی تائید کرتی ہیں اور پھر عقل
چونکہ بدوں نظیر نہیں مان سکتی عقلی نظائر اس کے ساتھ ہوتے ہیں اور سب سے بڑھ کر خدا کی تائیدیں
اس کے ساتھ ہوتی ہیں۔ اگر کسی کو کوئی شک و شبہ ہو تو وہ میرے سامنے آئے اور ان طریقوں سے جو
منہاج نبوت پر ہیں میری سچائی کا ثبوت مجھ سے لے۔ میں اگر جھوٹا ہوں گا تو بھاگ جاؤں گا مگر
نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے انیس برس پہلے مجھے کہا يَنْصُرُكَ اللهُ فِي مَوَاطِنَ ۔
پس جس طرح نبیوں یا رسولوں کو پرکھا گیا مجھے پرکھ لو اور میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ اس معیار پر
مجھے صادق پاؤ گے۔ یہ باتیں میں نے مختصر طور پر کہی ہیں ان پر غور کرو اور خدا سے دعائیں کرو وہ قادر
ہے کوئی راہ کھول دے گا اس کی تائید اور نصرت صادق ہی کو ملتی ہے۔ فقط ہے
نواب محمد علی خان صاحب کے ایک سوال کے جواب میں تقریر
جب حضرت صاحبزادہ بشیر احمد ، شریف احمد اور مبارکہ بیگم کی آمین ہوئی اس وقت جیسا کہ حضرت
حجتہ اللہ کا معمول ہے کہ خدا تعالیٰ کے انعام وعطا یا پر شکریہ کے طور پر صدقات دیتے ہیں آپ نے شکریہ
کے طور پر ایک دعوت دی اس پر حضرت نواب صاحب قبلہ نے ایک سوال کیا کہ حضور یہ آمین جو ہوئی ہے
یہ کوئی رسم ہے یا کیا ہے؟
اس کے جواب میں حضرت حجۃ اللہ علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ فرمایا وہ ہم یہاں درج
کرتے ہیں ۔
شبہ کا ازالہ کروانا صفائی قلب کا نشان ہے فرمایا۔ جوار یہاں پیدا ہوتا ہے اس پر
کے پہلوؤں کو ملحوظ رکھ کر سو چا جاوے تو اس سے ایک علم پیدا ہوتا ہے۔ میں اس کو آپ کی صفائی قلب
اور نیک نیتی کا نشان سمجھتا ہوں کہ جو بات سمجھ میں نہ آئے اس کو پوچھ لیتے ہیں۔ بہت لوگ ایسے ہوتے
ہیں کہ ان کے دل میں ایک شبہ پیدا ہوتا ہے اور وہ اس کو نکالتے نہیں اور پوچھتے نہیں جس سے وہ اندر
ہی اندر نشوونما پا تا رہتا ہے اور پھر اپنے شکوک اور شبہات کے انڈے بچے دے دیتا ہے اور روح کو تباہ
کر دیتا ہے ایسی کمزوری نفاق تک پہنچا دیتی ہے کہ جب کوئی امر سمجھ میں نہ آوے تو اسے پوچھا نہ
جاوے اور خود ہی ایک رائے قائم کر لی جاوے۔ میں اس کو داخل ادب نہیں کرتا کہ انسان اپنی روح
کو ہلاک کرلے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ ذرا ذرا سی بات پر سوال کرنا بھی مناسب نہیں اس سے منع فرمایا
الحکم جلدے نمبرے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۱ تا ۳