۳؍ دسمبر ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۳ دسمبر ۱۹۰۱ء
جمع بین الصلاتین کے متعلق حضرت حجۃ اللہ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ایک تقریر جو آپ نے
۱۳ دسمبر ۱۹۰۱ء کو بعد نماز مغرب مسجد مبارک میں فرمائی۔
سب صاحبوں کو معلوم ہو کہ ایک مدت سے خدا جمع بین الصلوٰ تین مہدی کی علامت
جانے قریباً چھ ماہ یا کم و بیش عرصہ سے ظہر اور عصر
کی نماز جمع کی جاتی ہے۔ میں اس کو مانتا ہوں کہ ایک عرصہ سے جو مسلسل نماز جمع کی جاتی ہے ایک نو وارد
یا نومرید کو جس کو ہمارے اغراض و مقاصد کی کوئی خبر نہیں ہے یہ شبہ گزرتا ہو گا کہ کاہلی کے سبب سے
نماز جمع کر لیتے ہوں گے جیسے بعض غیر مقلد ذرا ابر ہوا یا کسی عدالت میں جانا ہوا تو نماز جمع کر لیتے ہیں
اور بلا مطر اور بلا عذر بھی نماز جمع کرنا جائز سمجھتے ہیں مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہم کو اس جھگڑے کی
ضرورت اور حاجت نہیں اور نہ ہم اس میں پڑنا چاہتے ہیں کیونکہ میں طبعاً اور فطرتا اس کو پسند کرتا ہوں
کہ نماز اپنے وقت پر ادا کی جاوے اور نماز موقوتہ کے مسئلہ کو بہت ہی عزیز رکھتا ہوں بلکہ سخت مطر میں
بھی یہی چاہتا ہوں کہ نماز اپنے وقت پر ادا کی جاوے اگر چہ شیعوں نے اور غیر مقلدوں نے اس پر
بڑے بڑے مباحثے کئے ہیں مگر ہم کو ان سے کوئی غرض نہیں وہ صرف نفس کی کاہلی۔ اسے کام لیتے ہیں
سہل حدیثوں کو اپنے مفید مطلب پاکر ان سے کام لیتے ہیں اور مشکل کو موضوع اور مجروح ٹھہراتے
ہیں ہمارا یہ مدعا نہیں بلکہ ہمارا مسلک ہمیشہ حدیث کے متعلق یہی رہا ہے کہ جو قرآن اور سنت کے
مخالف نہ ہو وہ اگر ضعیف بھی ہو تب بھی اس پر عمل کر لینا چاہیے۔
اس وقت جو ہم نمازیں جمع کرتے ہیں تو اصل بات یہ ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی تفہیم ، القا اور الہام
کے بڑوں نہیں کرتا بعض امور ایسے ہوتے ہیں کہ میں ظاہر نہیں کرتا مگر اکثر ظاہر ہوتے ہیں۔ جہاں تک
خدا تعالیٰ نے مجھ پر اس جمع بین الصلاتین کے متعلق ظاہر کیا ہے وہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے ہمارے لئے تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوة کی بھی عظیم الشان پیشگوئی کی تھی جواب پوری ہو رہی ہے۔ میرا یہ

بھی مذہب ہے کہ اگر کوئی امر خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر ظاہر کیا جاتا ہے مثلاً کسی حدیث کی صحت یا
عدم صحت کے متعلق تو گو علمائے ظواہر اور محدثین اس کو موضوع یا مجروح ہی ٹھہر اویں مگر میں اس کے مقابل
اور معارض کی حدیث کو موضوع کہوں گا اگر خدا تعالیٰ نے اس کی صحت مجھ پر ظاہر کر دی ہے جیسے
لَا مَهْدِي إِلَّا عِيسَى والی حدیث ہے محدثین اس پر کلام کرتے ہیں مگر مجھ پر خدا تعالیٰ نے یہی ظاہر
کیا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے اور یہ میرا مذہب میرا ہی ایجاد کردہ مذہب نہیں بلکہ خود یہ مسلم مسئلہ ہے کہ
اہل کشف و اہل الہام لوگ محدثین کی تنقید حدیث کے محتاج اور پابند نہیں ہوتے خود مولوی محمد حسین صاحب
نے اپنے رسالہ میں اس مضمون پر بڑی بحث کی ہے اور یہ تسلیم کیا ہے کہ مامور اور اہل کشف محدثین کی
تنقید کے پابند نہیں ہوتے ہیں تو جب یہ حالت ہے پھر میں صاف صاف کہتا ہوں کہ میں جو کچھ کرتا
ہوں خدا تعالیٰ کے القا اور اشارہ سے کرتا ہوں۔ یہ پیشگوئی جو اس حدیث يث تُجْمَعُ لَهُ الصَّ له الصلوة میں کی
گئی ہے یہ مسیح موعود اور مہدی کی ایک علامت ہے یعنی وہ ایسی دینی خدمات اور کاموں میں مصروف
ہوگا کہ اس کے لئے نماز (جمع) کی جاوے گی اب یہ علامت جب کہ پوری ہو گئی اور ایسے واقعات
پیش آگئے پھر اس کو بڑی عظمت کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے نہ کہ استہزا اور انکار کے رنگ میں ۔
نشان صداقت پر علی وجدا ر علی وجہ البصیرت گواہی دیکھو! انسان کے اپنے اختیار میں اس کی موت فوت نہیں ہے اب اس نشان کے
پورا ہونے پر تو یہ لوگ رکیک اور نامعقول عذر تراشتے ہیں اور اعتراض کے رنگ میں پیش کرتے اور
حدیث کی صحت اور عدم صحت کے سوال کو لے بیٹھتے ہیں لیکن میں سچ کہتا ہوں کہ اگر خدانخواستہ اگر اس
نشان کے پورا ہونے سے پہلے ہماری موت آجاتی تو یہی لوگ اسی حدیث کو جسے اب موضوع
ٹھہراتے ہیں آسمان پر چڑھا دیتے اور اس سے زیادہ شور مچاتے جو اب مچارہے ہیں۔ دشمن اسی ہتھیار
کو اپنے لئے تیز کر لیتا لیکن اب جب کہ وہ صداقت کا ایک نشان اور گواہ ٹھہرتا ہے تو اس کو نکما اور لاشے
قرار دیا جاتا ہے۔ پس ایسے لوگوں کے لئے ہم کیا کہہ سکتے ہیں انہوں نے تو صد ہانشان دیکھے مگر انکار پر
انکار کیا اور صادق کو کا ذب ہی ٹھہرایا اور کس نشان کو انہوں نے مانا جو اس کی امیدان سے رکھیں ۔

کیا کسوف خسوف کا کوئی چھوٹا نشان تھا ؟ اس کے پورا ہونے سے پہلے تو اس کو نشان قرار دیتے رہے مگر
جب پورا ہو گیا تو اس کو بھی مشکوک کرنے کی کوشش کی بہر حال مخالفوں کی کور چشمی اور تعصب کا کیا علاج
ہو سکتا ہے؟ اب رہی اپنی جماعت خدا کا شکر ہے کہ اس کے لئے یہ کوئی ابتلا نہیں ہو سکتا کیونکہ جس
نے دمشق کے منارہ پر چڑھنے والے اور فرشتوں کے کندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے زرد پوش مسیح کے
اترنے کی حقیقت کو خدا کے فضل سے سمجھ لیا ہے اور جس نے خدا کی صفات والے دجال کا انکار کر کے
دجال کی حقیقت حال پر اطلاع پالی ہے اور ایسا ہی دابۃ الارض اور دجال کے متعلق ان لوگوں کے
خانہ ساز مجموعوں کو چھوڑا ہے اور اس قدر باتوں پر جب وہ مجھ پر نیک ظن کرنے کے باعث الگ
ہو گئے ہیں تو یہ امر ان کی راہ میں روک اور ابتلا کا باعث کیوں کر ہو سکتا ہے؟ یہ بھی یاد رکھو کہ اب بات
صرف حُسن ظن تک نہیں رہی بلکہ خدا تعالیٰ نے ان کو معرفت اور بصیرت کے مقام تک پہنچا دیا ہے اور
وہ دیکھ چکے ہیں کہ میں وہی ہوں جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا۔ ہاں میں وہی ہوں جس کا سارے نبیوں
کی زبان پر وعدہ ہوا اور پھر خدا تعالیٰ نے ان کی معرفت بڑھانے کے لئے منہاج نبوت پر اس قدر
نشانات ظاہر کئے کہ لاکھوں انسان ان کے گواہ ہیں ۔ دوست دشمن ، دورونز دیک، ہر مذہب وملت کے
لوگ ان کے گواہ ہیں ۔ زمین نے اپنے نشانات الگ ظاہر کئے آسمان نے الگ وہ علامات جو میرے
لئے مقرر تھیں وہ سب پوری ہو گئیں پھر اس قدر نشانات کے بعد بھی اگر کوئی انکار کرتا ہے تو وہ ہلاک ہوتا
ہے۔ میں دعوی سے کہتا ہوں کہ تم میں سے ہر ایک پر خدا نے ایسا فضل کیا ہے ایک بھی تم میں سے ایسا
نہیں جس نے اپنی آنکھوں سے کوئی نہ کوئی نشان نہ دیکھا ہو۔ کیا کوئی ہے جو کہہ سکے کہ میں میں نے کوئی
نشان نہیں دیکھا؟ ایک بھی نہیں پھر ایسی بصیرت اور معرفت بخشنے والے نشانوں کے بعد مجھ پر حُسن ظن
ہی نہیں رہا بلکہ میری سچائی اور خدا کی طرف سے مامور ہو کر آنے پر تم علی وجہ البصیرہ گواہ ہو اور تم پر
حجت پوری ہو چکی ہے۔
پھر وہ بڑا ہی بد قسمت اور نادان ہوگا جو اتنے نشانوں کے بعد اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر ابتلا
میں پڑے جو اس کے ازدیاد ایمان کا موجب اور باعث ہونی چاہیے جو کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم

نے فرمایا تھا کہ آنے والے موعود کا یہ بھی ایک نشان ہے کہ اس کے لیے نماز جمع کی جائے گی۔ پس تمہیں
خدا کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ یہ نشان بھی پورا ہوتا ہو تم نے دیکھ لیا۔ لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ یہ حدیث
موضوع ہے تو میں نے پہلے اس کی بابت ایک جواب تو یہ دیا ہے کہ محدثین نے خود تسلیم کر لیا ہے کہ
اہلِ کشف اور مامور تنقید احادیث میں اُن کے اصولوں کے محتاج اور پابند نہیں ہوتے تو پھر جبکہ
خدا تعالیٰ نے مجھ پر اس حدیث کی صحت کو ظاہر کر دیا ہے تو اس پر زور دینا تقویٰ کے خلاف ہے۔ پھر
میں یہ بھی کہتا ہوں کہ محد ثین خود ہی مانتے ہیں کہ حدیث میں سونے کے کنگن پہنے کی سخت ممانعت ہے
مگر وہ کیا بات تھی کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک صحابی کو سونے کے کنگن پہنا دیئے ۔ چنانچہ
اس صحابی نے بھی انکار کیا مگر وہ حضرت عمرؓ نے اُس کو پہنا کر ہی چھوڑے ۔ کیا وہ اُس حرمت سے
آگاہ نہ تھے؟ تھے اور ضرور تھے مگر انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے پورا ہونے پر
ہزاروں حدیثوں کو قربان کرنے کو تیار تھے۔ اب غور کا مقام ہے کہ جب ایک پیشگوئی کے پورا ہونے
میں حرمت کا جواز گراد یا تو بلا مطر و بلا عذر والی بات پر انکار کیوں؟
ایک نکتہ معرفت احادیث میں تو یہاں تک آیا ہے کہ اپنے خواب کو بھی سچا کرنے کی کوشش کرو
چہ جائیکہ نبی کریم کی پیشگوئی جس شخص کو ایسا موقع ملے اور وہ عمل نہ کرے
اور اس کو پورا کرنے کے لیے تیار نہ ہو۔ وہ دشمن اسلام ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو معاذ اللہ ام ہے اور رسول الله
بھوٹا ٹھہرانا چاہتا ہے اور آپ کے مخالفوں کو اعتراض کا موقع دینا چاہتا۔ دینا چاہتا ہے۔
صحابہ کا مذہب یہ تھا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے پر اپنی
معرفت اور ایمان میں ترقی دیکھتے تھے اور وہ اس قدر عاشق تھے کہ اگر آنحضرت سفر کو جاتے اور
پیشگوئی کے طور پر کہہ دیتے کہ فلاں منزل پر نماز جمع کریں گے اور ان کو موقع مل جاتا تو وہ خواہ کچھ ہی
ہوتا ضرور جمع کر لیتے اور خود آنحضرت ہی کی طرف دیکھو کہ آپ پیشگوئیوں کے پورا ہونے کے کس قدر
مشتاق تھے ۔ ہم کو کوئی بتائے کہ آپ حدیبیہ کی طرف کیوں گئے کیا کوئی وقت ان کو بتایا گیا تھا اور
کسی میعاد سے اطلاع دی گئی تھی پھر کیا بات تھی ؟ یہی وجہ تھی کہ آپ چاہتے تھے کہ وہ خدا تعالیٰ کی

پیشگوئی پوری ہو جائے یہ ایک بار یک ستر اور دقیق معرفت کا نکتہ ہے جس کو ہر ایک شخص نہیں سمجھ سکتا کہ
انبیاء اور اہل اللہ کیوں پیشگوئیوں کے پورا کرنے اور ہونے کی ایک غیر معمولی رغبت اور تحریک اپنے
دلوں میں رکھتے ہیں ۔
خدا تعالیٰ کے نشانات پورا کرنے کے لئے اہل اللہ کا نور قلب
جس قدر انبیاء علیہم السلام گزرے ہیں یا اہل اللہ ہوئے ہیں ان کو فطرہ رغبت دی جاتی ہے کہ وہ
خدا تعالیٰ کے نشانوں کو پورا کرنے کے لئے ہمہ تن طیار ہوتے ہیں۔ مسیح علیہ السلام نے اپنی جگہ
داؤ دی تخت کی بحالی والی پیشگوئی کے لئے کس قدر سعی اور کوشش کی کہ اپنے شاگردوں کو یہاں تک حکم
دیا کہ جس کے پاس تلواریں اور ہتھیار نہ ہوں وہ اپنے کپڑے بیچ کر ہتھیار خریدے۔ اب اگر اس
پیشگوئی کو پورا کرنے کی وہ فطری خواہش اور آرزو نہ تھی جو انبیاء علیہم السلام میں ہوتی ہے تو کوئی ہم کو و اور تھی جو میں ہے توکوئی ہم کو
بتائے کہ ایسا کیوں کیا گیا؟ اور ایسا ہی ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں اگر یہ طبعی جوش نہ تھا
تو آپ کیوں حدیبیہ کی طرف روانہ ہوئے جب کہ کوئی میعاد اور وقت بتا یا نہیں گیا تھا ؟ بات یہی ہے
کہ یہ گروہ خدا تعالیٰ کے نشانوں کی حرمت اور عزت کرتا ہے اور چونکہ ان نشانات کے پورا ہونے پر
معرفت اور یقین میں ترقی ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا اظہار ہوتا ہے وہ چاہتے ہیں کہ پورے
ہوں اسی لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نشان پورا ہوتا تو سجدہ کیا کرتے تھے۔ جب تک
دل دھوئے نہ جاویں اور ایمان حجاب اور زنگ کی تہوں سے صاف نہ کیا جاوے سچا اسلام اور سچی توحید
جو مدار نجات ہے حاصل نہیں ہو سکتی اور دل کے دھونے اور ان حجب ظلمانیہ کے دور کرنے کا آلہ یہی
خدا تعالیٰ کے نشانات ہیں جن سے خود خدا تعالیٰ کی ہستی اور نبوت پر ایمان پیدا ہوتا ہے اور جب تک
او
سچا ایمان نہ ہو جو کچھ کرتا ہے وہ صرف رسوم اور ظاہر داری کے طور پر کرتا ہے۔ اے
پس جب خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ بات تھی تو میرا نور قلب کب اس کے خلاف کرنے کی رائے
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۲ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱، ۲

دے سکتا تھا اس لئے میں نے چاہا کہ یہ ہونا چاہیے تا کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی پوری ہو۔
ممکن تھا کہ ایسے واقعات پیش نہ آتے لیکن جب ایسے امور پیش آگئے کہ جن میں مصروفیت از بس
ضروری تھی اور توجہ ٹھیک طور پر چاہیے تھی تو اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا وقت آگیا اور وہ پوری ہوئی
اسی طرح پر جیسے خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا تھا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِكَ
نمازوں کا جمع کرنا اللہ تعالیٰ کے ایما اور القا سے تھا میرا ان نمازوں کو جمع کرنا
جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں
اللہ تعالیٰ کے اشارہ اور ایما اور القا سے تھا حالانکہ مخالف تو خواہ مخواہ بھی جمع کر لیتے ہیں مسجد میں بھی
نہیں جاتے گھروں ہی میں جمع کر لیتے ہیں۔ مولوی محمد حسین ہی کو قسم دے کر پوچھا جاوے کہ کیا اس
نے کبھی کسی حاکم کے پاس جاتے وقت نماز جمع کی ہے یا نہیں؟ پھر خدا تعالیٰ کے ایک عظیم الشان نشان
پر کیوں اعتراض کیا جاوے۔ اگر تقویٰ اور خدا ترسی ہو تو اعتراض کرنے سے پہلے انسان اپنے گھر میں
سوچ لے کہ کیا کہتا ہوں اور اس کا اثر اور نتیجہ کیا ہوگا اور کس پر پڑے گا۔
میں نے اس اجتہاد میں یہ بھی مسیح موعود کے ساتھ جلالی و مالی اجتماع وابستہ ہیں سوچا کہ تمکن تھاہم میں دون
دس
ہی میں کام کو ختم کر دیتے جو اس پیشگوئی کا پورا ہونے کا موجب اور باعث ہوا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے
ایسا ہی پسند کیا کہ جب یہ لوگ اپنے نفس کی خاطر دو دو مہینے نکال لیتے ہیں تو پیشگوئی کی تکمیل کے لئے
ایسی مدت چاہیے جس کی نظیر نہ ہو چنانچہ ایساہی ہوا اور اگر چہ وہ مصالح ابھی تک نہیں کھلے مگر اللہ تعالی
خوب جانتا ہے اور مجھے امید ہے کہ ضرور کھلیں گے۔
دیکھو! ضعف دماغ کی بیماری بدستور لاحق ہے اور بعض وقت ایسی حالت ہوتی ہے کہ موت قریب
ہو جاتی ہے۔ تم میں سے اکثر نے میری ایسی حالت کو معائنہ کیا ہے اور پھر پیشاب کی بیماری عرصہ سے
ہے گو یا دو زرد چادر میں مجھے یہ پہنائی گئی ہیں ایک اوپر کے حصہ بدن میں اور ایک نیچے کے حصہ بدن
میں ان بیماریوں کی وجہ سے وقت صافی بہت کم ملتا ہے مگر ان ایام میں خدا تعالیٰ نے خاص فضل فرمایا

کہ صحت بھی اچھی رہی اور کام ہوتا رہا۔ مجھے تو افسوس اور تعجب ہوتا ہے کہ یہ لوگ جمع بین الصلاتین پر
روتے ہیں حالانکہ مسیح کی قسمت میں بہت سے اجتماع رکھے ہیں ۔ کسوف و خسوف کا اجتماع ہوا یہ بھی
میرا ہی نشان تھا اور وَ إِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ (التکویر : (۸) بھی میرے ہی لئے ہے۔ اور آخَرِينَ مِنْهُم
لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ ( الجمعة : ۴) بھی ایک جمع ہی ہے کیونکہ اول اور آخر کو ملا یا گیا ہے اور یہ عظیم الشان
جمع ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے برکات اور فیوض کی زندگی پر دلیل اور گواہ ہے اور پھر یہ بھی جمع
ہے کہ خدا تعالیٰ نے تبلیغ کے سارے سامان جمع کر دیئے ہیں چنانچہ مطبع کے سامان، کاغذ کی کثرت
ڈاک خانوں ، تار اور ریل اور دخانی جہازوں کے ذریعے کل دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے اور پھر نت نئی
ایجادیں اس جمع کو اور بھی بڑھا رہی ہیں کیونکہ اسباب تبلیغ جمع ہو رہے ہیں اب فونوگراف سے بھی تبلیغ
کا کام لے سکتے ہیں اور اس سے بہت عجیب کام نکلتا ہے اخباروں اور رسالوں کا اجراء غرض اس قدر
سامان تبلیغ کے جمع ہوئے ہیں کہ اس کی نظیر کسی پہلے زمانہ میں ہم کو نہیں ملتی بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی بعثت کے اغراض میں سے ایک تکمیل دین بھی تھی جس کے لئے فرمایا گیا تھا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ لئے
دِينَكُمْ وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدة: ۴) اب اس تکمیل میں دو خو بیاں تھیں ایک تکمیل ہدایت اور
دوسری تکمیل اشاعت ہدایت ۔ تکمیل ہدایت کا زمانہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا پہلا زمانہ تھا اور
تکمیل اشاعت ہدایت کا زمانہ آپ کا دوسرا زمانہ ہے جبکہ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : ٤)
کا وقت آنے والا ہے وہ وقت اب ہے یعنی میرا زمانہ یعنی مسیح موعود کا زمانہ اس لئے اللہ تعالیٰ نے تکمیل
ہدایت اور تکمیل اشاعت ہدایت کے زمانوں کو بھی اس طرح پر ملایا ہے اور یہ بھی عظیم الشان جمع ہے اور
پھر یہ بھی وعدہ ہے کہ سارے ادیان کو جمع کیا جاوے گا اور ایک دین کو غالب کیا جاوے گا یہ بھی مسیح موعود
کے وقت کی ایک جمع ہے کیونکہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله (الصف:۱۰) مفسروں نے مان لیا ہے کہ
مسیح موعود ہی کے وقت میں ہوگا۔
پھر یہ بھی کہ وہ امن کا زمانہ ہو گا کہ بھیڑیا اور بھیٹر ایک گھاٹ پر پانی پیئیں گے جیسا کہ اس وقت
نظر آتا ہے ہمارے مخالفوں نے ہمارے قتل کے کس قدر منصوبے کئے مگر وہ کیوں کامیاب نہ ہو سکے

اسی گورنمنٹ کے حُسن انتظام اور امن کی وجہ سے۔ پھر خدا نے یہ بھی ارادہ فرمایا ہوا تھا کہ اس زمانہ
میں حقائق معارف جمع کر دے ۔
میں دیکھتا ہوں کہ جیسے ظہر و عصر جمع ہوئے ہیں کہ ظہر آسمان کے جلالی رنگ کا ظل ہے اور عصر
جمالی رنگ کا اور خدا تعالیٰ دونوں کا اجتماع چاہتا ہے اور چونکہ میرا نام اس نے آدم بھی رکھا ہے اور آدم
کے لئے یہ بھی فرمایا کہ اس کو میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بنایا ہے یعنی جلالی اور جمالی رنگ
دونوں اس میں رکھے اس لئے اس جگہ بھی جلال اور جمال کا اجتماع کر کے دکھایا۔
جلالی رنگ میں طاعون وغیرہ اللہ تعالیٰ کی گرفتیں ہیں اور انہیں سب دیکھتے ہیں اور جمالی رنگ
میں اس کے انعامات اور مبشرانہ وعدے ہیں اور پھر میری دانست میں اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ
ایک اور جمع کی خبر بھی رکھی ہے جس کی خدا نے مجھے اطلاع دی اور وہ یہ ہے کہ میری پیدائش میں
میرے ساتھ ایک لڑکی بھی اس نے رکھی ہے اور پھر قومیت اور نسب میں بھی ایک جمع رکھی اور وہ یہ کہ
ہماری ایک دادی سیدہ تھی اور دادا صاحب اہل فارس تھے۔ اب بھی خدا نے اس قسم کی جمع ہمارے گھر
میں رکھی کہ ایک صحیح النسب سیدہ میرے نکاح میں آئی اسی طرح جیسے خدا نے ایک عرصہ پہلے بشارت
دی تھی ۔ اب غور تو کرو کہ خدا نے کس قدر اجتماع یہاں رکھے ہوئے ہیں ان تمام جمعوں کو خدا نے
مصلحت عظیمہ کے لئے جمع کیا ہے۔
مسیح موعود ہی حکم عدل ہے ہماری جماعت کے لے تو یہ امر دور ز ادہ ہے کہ وہ اس قسم ہے کی باتیں پیش کریں یا ان کے وہم میں بھی ایسی باتیں آئیں۔
اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ میں جو کرتا ہوں وہ خدا تعالیٰ کی تفہیم اور اشارہ سے کرتا ہوں پھر کیوں اس کو مقدم
نہیں کرتے اور پیشگوئی سمجھ کر اس کی عزت نہیں کرتے جیسے حضرت عمر نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی پیشگوئی سمجھ کر ایک صحابی کو سونے کے کڑے پہنا دیئے ۔ اب تم بتاؤ کہ اور کیا چاہتے ہو۔ خدا نے
اس قدر نشان تمہارے لئے جمع کر دیئے ہیں اگر خدا تعالیٰ پر ایمان ہو تو کوئی وہم اور خیال اس قسم کا پیدا
نہیں ہو سکتا جس سے اعتراض کا رنگ پایا جاوے اور اگر اس قدر نشان دیکھتے ہوئے بھی کوئی اعتراض

کرتا اور علیحدہ ہوتا ہو تو وہ بے شک نکل جاوے اور علیحدہ ہو جاوے اس کی خدا کو کیا پروا ہے وہ کہیں
جگہ نہیں پا سکتا جبکہ خدا تعالیٰ نے مجھے حکم عدل ٹھہرایا ہے اور تم نے مان لیا ہے پھر نشانہ اعتراض بنانا
ضعف ایمان کا نشان ہے۔ حکم مان کر تمام زبانیں بند ہو جانی چاہئیں اگر مخالفوں کا خیال ہو تو انہوں
نے اس سے پہلے کیا کچھ نہیں کہا دجال، بے ایمان ، کافر ، اکفر تک ٹھہرایا اور کوئی گالی باقی نہ رہی جو
انہوں نے نہیں دی اور کوئی منصوبہ شرارت اور تکلیف دہی کا نہیں رہا جو انہوں نے نہیں سوچا پھر اور کیا
باقی رہ گیا جو غیروں کی پروا کرتا اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی پروا نہیں کرتا جب تک
خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ حکم کی بات کے سامنے اپنی زبانوں کو بند نہ کرو گے وہ ایمان پیدا نہیں ہو سکتا
جو خدا چاہتا ہے اور جس غرض کے لئے اس نے مجھے بھیجا ہے۔
میں سچ کہتا ہوں کہ میرا یہ عمل اپنی تجویز اور خیال سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی تفہیم سے ہے اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے لئے ہے میں کسی اور حکم کی ضرورت نہیں سمجھتا جو چاہتا ہے
اس کو قبول کرے اور جس کا دل مریض ہے وہ الگ ہو جاوے میں ایسے لوگوں کو صلاح دیتا ہوں کہ وہ
کثرت سے استغفار کریں اور خدا سے ڈریں ایسا نہ ہو کہ خدا ان کی جگہ اور قوم لاوے۔
مسیح موعود کے خلاف علماء سوء کے فتوے اس کی صداقت کی دلیل ہیں
ایک بار مجھے الہام ہوا تھا کہ کوئی شخص میری طرف اشارہ کر کے کہتا ہے هُذَا الرَّجُلُ يُجِيحُ الدِّينَ
ی شخص دین کی جڑھ اکھاڑتا ہے میں خوش ہوا کیونکہ آثار میں ایسا ہی لکھا ہے کہ مسیح اور مہدی کی نسبت
ایسے فتوے دئے جائیں گے حج الکرامہ میں ایسا ہی لکھا ہے اور ابن عربی نے لکھا ہے کہ جب مسیح نازل
ہوگا تو ایک شخص کھڑا ہو کر کہے گا إِنَّ هَذَا الرَّجُلُ غَيْرَ دِينَنَا ۔
اور محجبد دصاحب کے مکتوبات دوم میں صاف لکھا ہے کہ مسیح جو کچھ بیان کرے گا وہ اسرار غامضہ
ہوں گے اور لوگوں کی سمجھ میں نہ آئیں گے حالانکہ وہ قرآن سے استنباط کرے گا پھر بھی لوگ اس کی
مخالفت کریں گے۔ اصل بات یہ ہے کہ جیسے مسیح موعود کے ساتھ جمع کا ایک نشان ہے عوام کے خیال

کے موافق ایک تغیر بھی اس کے ساتھ ضروری ہے کیونکہ وہ بحیثیت حکم ہونے کے تمام بدعات اور حکم
خرابیوں کو جو فیج اعوج کے زمانہ میں پیدا ہونی ہیں دور کرے گا اور لوگ ان کو تغیر دین کے نام سے یاد
کریں گے۔ میں پوچھتا ہوں کہ اگر تم مخالفوں سے ڈرتے ہو تو پھر مجھے قبول کرنے کا کیا فائدہ ہوا
میری مخالفت میں کافر اور دجال ٹھہرائے گئے اور اس سے بڑھ کر کیا ہوگا ؟ اور پھر اگر یہی بات ہے کہ
اس کو تغیر دین کہتے ہیں تو بتاؤ کہ میں نے جہاد کی حرمت کا فتویٰ دیا ہے اور شائع کر دیا ہے کہ دین کے
لئے تلوار اٹھانا حرام ہے پھر اس کی پروا کیوں کرتے ہو؟ ہمارے مخالف تو يَضَعُ الْجِزْيَةَ کہتے ہیں مگر
میں کہتا ہوں کہ يَضَعُ الْحَرْبَ درست ہے ۔ غرض اگر آپ یہ چاہیں کہ ان لوگوں کے پنجوں سے بچ
جائیں، یہ مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے جب تک پورے برگشتہ نہ ہو جائیں پس اب ” یک در گیر محکم گیر
پر عمل کرو۔
حکم و عدل کے فیصلوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھو جو شخص ایمان لاتا ہے اسے اپنے ایمان سے یقین اور
عرفان تک ترقی کرنی چاہیے نہ یہ کہ وہ پھر ظن میں گرفتار ہو۔ یادر کھوظن مفید نہیں ہو سکتا ۔ خدا تعالیٰ خود
فرماتا ہے إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا (یونس : ۳۷) یقین ہی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو
با مراد کر سکتی ہے۔ یقین کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔ اگر انسان ہر بات پر بدظنی کرنے لگے تو شائد ایک دم بھی
دنیا میں نہ گزار سکے ۔ وہ پانی نہ پی سکے کہ شائد اس میں زہر ملا دیا ہو۔ بازار کی چیزیں نہ کھا سکے کہ ان
میں ہلاک کرنے والی کوئی شے نہ ہو۔ پھر کس طرح وہ رہ سکتا ہے یہ ایک موٹی مثال ہے اسی طرح پر
انسان روحانی امور میں اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اب تم خود یہ سوچ لو اور اپنے دلوں میں فیصلہ کر لو
کہ کیا تم نے میرے ہاتھ پر جو بیعت کی ہے اور مجھے مسیح موعود حکم ، عدل مانا ہے تو اس ماننے کے بعد
میرے کسی فیصلہ یا فعل پر اگر دل میں کوئی کدورت یا رنج آتا ہے تو اپنے ایمان کی فکر کرو ۔ وہ ایمان
جو خدشات اور توہمات سے بھرا ہوا ہے کوئی نیک نتیجہ پیدا کرنے والا نہیں ہو گا لیکن اگر تم نے سچے دل
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۳ مورخه ۳۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۲،۱

سے تسلیم کر لیا ہے کہ مسیح موعود واقعی حکم ہے تو پھر اس کے حکم اور فعل کے سامنے اپنے ہتھیار ڈال دو۔
اور اس کے فیصلوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھو تا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک باتوں کی عزت اور
عظمت کرنے والے ٹھہرو۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کافی ہے وہ تسلی دیتے ہیں کہ وہ تمہارا امام ہو گا وہ حکم عدل
ہوگا اگر اس پر تسلی نہیں ہوتی تو پھر کب ہوگی۔ یہ طریق ہر گز اچھا اور مبارک نہیں ہو سکتا کہ ایمان بھی ہو
اور دل کے بعض گوشوں میں بدظنیاں بھی ہوں۔ میں اگر صادق نہیں ہوں تو پھر جاؤ اور صادق تلاش کرو
اور یقیناً سمجھو کہ اس وقت اور صادق نہیں مل سکتا ۔ اور پھر اگر دوسرا کوئی صادق نہ ملے اور نہیں ملے گا تو
پھر میں اتنا حق مانگتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو دیا ہے۔
جن لوگوں نے میرا انکار کیا ہے اور جو مجھ پر اعتراض کرتے ہیں انہوں نے مجھے شناخت نہیں کیا
اور جس نے مجھے تسلیم کیا اور پھر اعتراض رکھتا ہے وہ اور بھی بد قسمت ہے کہ دیکھ کر اندھا ہوا ۔
اصل بات یہ ہے کہ معاصرت بھی رتبہ کو گھٹا دیتی ہے اس لیے حضرت مسیح کہتے ہیں کہ نبی بے عزت
نہیں ہوتا مگر اپنے وطن میں ۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ ان کو اہل وطن سے کیا کیا تکلیفیں اور صدمے
اٹھانے پڑے تھے اور یہ انبیاء علیہم السلام کے ساتھ ایک سنت چلی آتی ہے ہم اس سے الگ کیونکر
ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ہم کو جو کچھ اپنے مخالفوں سے سننا پڑا۔ یہ اسی سنت کے موافق ہے مَا يَأْتِيهِم
مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ (الحجر : ۱۲) افسوس اگر یہ لوگ صاف نیت سے میرے پاس
آتے تو میں ان کو وہ دکھاتا جو خدا نے مجھے دیا ہے اور وہ خدا خودان پر اپنا فضل کرتا اور انہیں سمجھا دیتا دیا
مگر انہوں نے بخل اور حسد سے کام لیا۔ اب میں ان کو کس طرح سمجھاؤں؟
جب انسان سچے دل سے حق طلبی کے لیے آتا ہے تو سب سے فیصلہ ہو جاتے ہیں لیکن جب
بد گوئی اور شرارت مقصود ہو تو کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ میں کب تک ان کے فیصلے کرتا رہوں گا۔
حج الکرامہ میں ابن عربی کے حوالے سے لکھا ہے کہ مسیح موعود جب آئے گا تو اسے مفتری اور
جاہل ٹھہرایا جائے گا اور یہاں تک بھی کہا جاوے گا کہ وہ دین کو تغیر کرتا ہے۔ اس وقت ایسا ہی ہو رہا

ہے۔ اس قسم کے الزام مجھے دیئے جاتے ہیں ۔ ان شبہات سے انسان تب نجات پاسکتا ہے جب وہ
اپنے اجتہاد کی کتاب ڈھانپ لے اور اس کی بجائے وہ یہ فکر کرے کہ کیا یہ سچا ہے یا نہیں ۔ بعض امور
بے شک سمجھ سے بالا تر ہوتے ہیں لیکن جو لوگ پیغمبروں پر ایمان لاتے ہیں ۔ وہ حسن ظن اور صبر اور
استقلال سے ایک وقت کا انتظار کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان پر اصل حقیقت کو کھول دیتا ہے۔ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت صحابہؓ سوال نہ کرتے تھے بلکہ منتظر رہتے تھے کہ کوئی آ کر سوال کرے تو
فائدہ اٹھاتے تھے ورنہ خود خاموش سر تسلیم خم کئے ہوئے بیٹھے رہتے تھے اور جرات سوال کرنے کی نہ
کرتے تھے۔ میرے نزدیک اصل اور اسلم طریق یہی ہے کہ ادب کرے۔ جو شخص آداب النبی کو
نہیں سمجھتا اور اس کو اختیار نہیں کرتا اندیشہ ہوتا ہے کہ وہ ہلاک نہ کیا جائے ۔
یقین کے مدارج وہ لوگ بڑی غلطی پر ہیں جو ایک ہی دن میں حق الیقین کے درجے پر پہنچنا چاہتے ہیں۔ یاد رکھو کہ ایک ظن ہوتا ہے اور ایک یقین ۔ ظن صرف
خیالی بات ہوتی ہے اس کی صحت اور سچائی پر کوئی حکم نہیں ہوتا بلکہ اس میں احتمال کذب کا ہوتا ہے
لیکن یقین میں ایک سچائی کی روشنی ہوتی ہے۔ یہ سچ ہے کہ یقین کے بھی مدارج ہیں ۔ ایک علم الیقین ہوتا
ہے پھر عین الیقین اور تیسرا حق الیقین جیسے دور سے کوئی آدمی دھواں دیکھتا ہے تو وہ آگ کا یقین کرتا
ہے اور یہ علم الیقین ہے اور جب جا کر دیکھتا ہے تو وہ عین الیقین ہے اور جب ہاتھ ڈال کر دیکھتا ہے کہ
وہ جلاتی ہے تو وہ حق الیقین ہے۔
بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی ابھی ظن سے مخلصی نہیں ہوئی جبکہ سنت اللہ اسی طرح پر ہے کہ
جو مامور خدا کی طرف سے آتے ہیں ان کے ساتھ ابتلا ضرور ہوتے ہیں پھر میں کیوں کر ابتلا کے بغیر
آسکتا تھا۔ اگر ابتلا نہ ہوتے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بنی اسرائیل میں سے آجاتے تا کہ ان کو یہ
کہنے کا موقع نہ ملتا کہ آنے والے کے لئے لکھا ہے کہ وہ تیرے بھائیوں میں سے ہوگا اور اسی طرح
حضرت مسیح کے وقت ایلیا ہی آجاتا تا کہ ان کو ٹھوکر نہ لگتی ۔ ایک یہودی فاضل نے اس پر بڑی کتاب
لکھی ہے وہ کہتا ہے کہ ہمارے لئے یہی کافی ہے کہ ایلیا نہیں آیا۔ اور اگر خدا بھی ہم سے پوچھے گا تو ہم

آج 10 میں سے 10 باقی