۳؍ دسمبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ملا کی نبی کی کتاب پیش کر دیں گے۔
جلد دوم
اس قدر معجزات جو حضرت مسیح سے صادر ہوئے بیان کئے جاتے ہیں کہ وہ مردوں کو زندہ کرتے
تھے ایلیا کو بھی زندہ کر کے لے آتے ۔ ایماناً بتاؤ کہ کیا ایلیا کا ابتلا بڑا تھا یا نمازوں کو جمع کرنے کا ابتلا
جس ابتلا نے حضرت مسیح کو صلیب پر چڑھا دیا ۔ اب اس قدر لوگ جو گمراہ ہوئے اور مسیح اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے منکر رہے تو اس کا باعث وہی ایلیا کا ابتلاہی ہے یا کچھ اور غرض ابتلا کا آنا ضروری
ہے مگر سچا مومن کبھی ان سے ضائع نہیں کیا جاتا ۔ اس قسم کے لوگوں نے کسی زمانہ میں بھی فائدہ نہیں
اٹھایا۔ کیا حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں انہوں نے فائدہ اٹھایا یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں ۔
میں نے عام طور پر شائع کیا کہ استجابت دعا کا مجھے نشان دیا گیا ہے جو چاہے میرے مقابلہ پر
آئے ۔ میں نے کہا کہ جو مجھے حق پر نہیں سمجھتا وہ میرے ساتھ مباہلہ کرلے۔ میں نے یہ بھی شائع کیا
کہ قرآن کریم کے حقائق و معارف کا ایک نشان مجھے عطا ہوا اس میں مقابلہ کر کے دیکھ لومگر ایک بھی ایسانہ
ہوا جو میرے سامنے آتا اور میری دعوت کو قبول کر لیتا۔ پھر خدا نے مجھے بشارت دی کہ يَنْصُرُكَ اللهُ
فِي مَوَاطِن اور اس کا ثبوت دیا کہ ہر میدان میں مجھے کامیاب کیا پس اگر ان نشانات سے کوئی فائدہ
نہیں اٹھاتا اور اس کی تسلی نہیں ہوتی پھر وہ کسی اور کے پاس جاوے یا کسی عیسائی کے پاس جاوے اور تسلی
کر لے اگر کر سکتا ہے لیکن سچائی کو چھوڑ کر تسلی کہاں فَمَا ذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلَلُ ( يونس: ٣٣)
ایسے لوگ لَا مِنَ الْأَحْيَاءِ وَلَا مِنَ الْأَمْوَاتِ کے مصداق ہوتے ہیں غرض نمازوں کے جمع کرنے
میں یہ راز اور ستر تھا اور اِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِيَّاتِ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ آیا یہ سستی اور کسل کی
وجہ تھا یا ایک معقول اور مبارک طریق پر۔
یا درکھو کہ اس قدر نشانات دیکھ کر بھی جسے کوئی شک و شبہ گزرسکتا ہے تو اسے ڈرنا چاہیے کہ شیطان
عدو مبین ساتھ ہے۔ میں جس راہ کی طرف بلاتا ہوں یہی وہ راہ ہے جس پر چل کر غوثیت اور قطبیت
ملتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے بڑے بڑے انعام ہوتے ہیں۔ جو لوگ مجھے قبول کرتے ہیں ان کی دین و دنیا
بھی اچھی ہوگی کیونکہ اللہ تعالیٰ وعدہ فرما چکا ہے وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ
الْقِيمَةِ ( ال عمران : ۵۶) ۔
در حقیقت وہ زمانہ آتا ہے کہ ان کو امیت سے نکال کر خود قوت بیان عطا کرے گا اور وہ منکروں
پر غالب ہوں گے لیکن جو شخص دلائل اور نشانات کو دیکھتا ہے اور پھر دیانت ، امانت اور انصاف کو
ہاتھ سے چھوڑتا ہے اسے یاد رکھنا چاہیے کہ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ
بايته (الانعام : ۲۲) تم بہت سے نشانات دیکھ چکے ہو اور حروف تہجی کے طور پر اگر ایک نقشہ تیار کیا
جاوے تو کوئی حرف باقی نہ رہے گا کہ اس میں کئی کئی نشان نہ آئیں ۔ تریاق القلوب میں بہت سے
نشان جمع کئے گئے ہیں اور تم نے اپنی آنکھوں سے پورے ہوتے دیکھے ۔
اب وقت ہے کہ تمہارے ایمان مضبوط ہوں اور کوئی زلزلہ اور صادق کو نشان کی ضرورت آندھی تمہیں بلانہ سکے۔ بعض تم میں ایسے بھی صادق ہیں
کہ اُنہوں نے کسی نشان کی اپنے لیے ضرورت نہیں سمجھی گو خدا نے اپنے فضل سے ان کو سینکڑوں
نشان دکھا دیئے لیکن اگر ایک بھی نشان نہ ہوتا تب بھی وہ مجھے صادق یقین کرتے اور میرے ساتھ
تھے چنانچہ مولوی نورالدین صاحب کسی نشان کے طالب نہیں ہوئے ۔ انہوں نے سنتے ہی امنا
کہہ دیا اور فاروقی ہو کر صدیقی عمل کر لیا۔ لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر شام کی طرف گئے ہوئے تھے
واپس آئے تو راستہ ہی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوی نبوت کی خبر پہنچی وہیں انہوں نے
تسلیم کر لیا۔
حضرت اقدس نے اس قدر تقریر فرمائی تھی کہ مولانا مولوی نور الدین صاحب حکیم الامت ایک جوش اور
صدق کے نشہ سے سرشار ہو کر اُٹھے اور کہا کہ میں اس وقت حاضر ہوا ہوں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور رَضِيْتُ بِاللهِ رَبَّا وَ بِمُحَمَّدٍ نَّبِيًّا کہہ کر اقرار کیا تھا۔ اب میں
اس وقت صادق امام مسیح موعود اور مہدی معہود کے حضور وہی اقرار کرتا ہوں کہ مجھے کبھی ذرا بھی شک اور وہم
حضور کے متعلق نہیں گزرا اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ بہت سے اسباب ایسے ہیں جن کا
ہمیں علم نہیں ! یں اور میں نے ہمیشہ اس کو آداب نبوت کے خلاف سمجھا ہے کہ کبھی کوئی سوال اس قسم کا کروں۔