۴؍ دسمبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں آپ کے حضور اقرار کرتا ہوں ۔ رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا وَبِكَ مَسِيحًا وَ مَهْدِيًّا -
او
اس تقریر کے ساتھ ہی حضرت اقدس نے بھی اپنی تقریر ختم کر دی۔ کے
۱۴ دسمبر ۱۹۰۱ء
بعد نماز مغرب کی ایک تقریر ۔
جلد دوم
ایک بہت ہی ضروری امر ہے جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں اگر چہ میری طبیعت بھی اچھی
نہیں ہے لیکن کل نواب صاحب جو جانے والے ہیں ۔ اس لیے میں نے مناسب سمجھا کہ میں
بیان کر دوں تا کہ وہ بھی سن لیں اور جماعت کے دوسرے لوگ بھی سن لیں اور وہ یہ ہے کہ
انبیاء کی بعثت کی اصل غرض تمام انبیاء علیہم السلام جو دنیا میں آئے ہیں اگر چہ انہوں
نے جو احکام دنیا کو سنائے وہ مبسوط اور مُطَوَّل تھے
اور بہت کچھ جزئیات بھی بیان کر دیں اور تمام امور جو توحید ، تہذیب، معاملات اور معاد کے متعلق
ہوتے ہیں غرض جس قدر امور انسان کو چاہیے ان سب کے متعلق وہ ہر قسم کی ہدایتیں اور تعلیمیں
لوگوں کو دیا کرتے تھے۔ باوجود ان ساری جز کی تعلیموں ! وں اور ہدایتوں کے ہر ایک نبی کی اصل غرض اور
مقصد یہ رہا ہے کہ لوگ گناہوں سے نجات پا کر اور ہر قسم کی بدیوں اور بدکاریوں سے بکلی نفرت کر کے پاکر اور ہرقسم
خدا ہی کے لیے ہو جاویں۔ انسانی پیدائش کی اصل غرض اور مقصد بھی یہی ہے کہ وہ خدا ہی کے لیے ہو
جائے ۔ اس لیے انبیاء علیہم السلام کی بعثت کی غرض اسی مقصد کی طرف انسان کو رہبری کرنا ہوتا ہے
تا کہ وہ اپنی گم گشتہ متاع اور مقصد کو پھر حاصل کر لے۔ گناہ اگر چہ بہت ہیں اور ان کے بہت سے شعبے
اور شاخیں ہیں ۔ یہاں تک کہ ہر ادنی قسم کی غفلت بھی گناہ میں داخل ہے لیکن عظیم الشان گناہ جو
اس مقصد عظیم کے بالمقابل انسان کو اصل مقصد سے ہٹانے کے لیے پڑا ہوا ہے وہ شرک ہے۔ انسان
کی پیدائش کی اصل غرض اور مقصد یہ ہے کہ وہ خدا ہی کے لیے ہوجائے اور گناہ اور اس کے محرکات سے
بہت دور رہے اس لیے کہ جوں جوں بد قسمت انسان اس میں مبتلا ہوتا ہے اُسی قدر اپنے اصلی مدعا
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۲ صفحه ۲۰۱
سے دور ہوتا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ آخر گرتے گرتے ایسی سفلی جگہ پر جا پڑتا ہے جو مصائب اور
مشکلات اور ہر قسم کی تکلیفوں اور دکھوں کا گھر ہے جس کو جہنم بھی کہتے ہیں۔
دیکھو! انسان کا اگر کوئی عضوا اپنی اصلی جگہ سے ہٹا دیا جاوے مثلاً باز وہی اگر اُتر جاوے یا ایک انگلی
یا انگوٹھا ہی اپنے اصلی مقام سے ہٹ جاوے تو مقام سے ہٹ جاوے تو کس قدر درد اور کرب پیدا ہوتا ہے۔ یہ؟ یہ جسمانی نظاره
روحانی اور اُخروی عالم کے لیے ایک زبردست دلیل ہے اور جہنم کے وجود پر ایک گواہ ہے۔ گناہ یہی
ہوتا ہے کہ انسان اس مقصد سے جو اس کی پیدائش سے رکھا گیا ہے دُور ہٹ جاوے۔ پس اپنے محل
سے ہٹنے میں صاف درد کا ہونا ضروری ہے۔
شرک سے بچو تو شرک ایسی چیز ہے کہ جوانسان کواس کے اصلی مقصد سے ہٹا کر جنم کا وارث سے
بنا دیتا ہے۔ شرک کی کئی قسم ہیں۔ ایک تو وہ موٹا اور صریح شرک ہے جس میں
ہندو، عیسائی، یہود اور دوسرے بہت پرست لوگ گرفتار ہیں ۔ جس میں کسی انسان یا پتھر یا اور بے جان
چیزوں یا قوتوں یا خیالی دیویوں اور دیوتاؤں کو خدا بنالیا گیا ہے اگر چہ یہ شرک ابھی تک دنیا میں موجود
ہے لیکن یہ زمانہ روشنی اور تعلیم کا کچھ ایسا زمانہ ہے کہ عقلیں اس قسم کے شرک کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے
لگ گئی ہیں ۔ یہ جدا امر ہے کہ وہ قومی مذہب کی حیثیت سے بظاہر ان بے ہودگیوں کا اقرار کریں لیکن
در اصل بالطبع لوگ ان سے متنفر ہوتے جاتے ہیں مگر ایک اور قسم کا شرک ہے جو خفی طور پر زہر کی طرح
اثر کر رہا ہے اور وہ اس زمانہ میں بہت بڑھتا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ پر بھروسہ اور اعتماد
بالکل نہیں رہا۔
رعایت اسباب اور تو گل ہم یہ ہرگزنہیں کہے اور نہ ہمارا مذہب ہے کہ اسباب کی رعایت
بالکل نہ کی جاوے کیونکہ خدا تعالیٰ نے رعایت اسباب کی ترغیب
دی ہے اور اس حد تک جہاں تک یہ رعایت ضروری ہے اگر رعایت اسباب نہ کی جاوے تو انسانی قوتوں
کی بے حرمتی کرنا اور خدا تعالیٰ کے ایک عظیم الشان فعل کی توہین کرنا ہے کیونکہ ایسی حالت میں جبکہ
بالکل رعایت اسباب کی نہ کی جاوے ضروری ہوگا کہ تمام قوتوں کو جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو عطا کی
ہیں بالکل بے کار چھوڑ دیا جاوے اور ان سے کوئی کام نہ لیا جاوے اور اُن سے کام نہ لینا اور ان کو
بے کار چھوڑ دینا خدا تعالیٰ دینا خدا تعالیٰ کے فعل کو لغو اور عبث قرار دینا ہے ۔ جو با رار دینا ہے۔ جو بہت بڑا گناہ ہے۔ پس ہمارا یہ منشا
اور مذہب ہرگز نہیں کہ اسباب کی رعایت بالکل ہی نہ کی جاوے بلکہ رعایت اسباب اپنی حد تک
ضروری ہے۔ آخرت کے لیے بھی اسباب ہی ہیں۔ خدا تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری اور بدیوں سے
بچنا اور دوسری نیکیوں کو اختیار کرنا اسی لیے ہے کہ اس عالم اور دوسرے عالم میں سکھ ملے تو گویا یہ نیکیاں
اسباب کے قائم مقام ہیں ۔
اسی طرح پر یہ بھی خدا تعالیٰ نے منع نہیں کیا کہ دنیوی ضرورتوں کے پورا کرنے کے لیے اسباب
کو اختیار کیا جاوے۔ نوکری والا نوکری کرے، زمیندار اپنی زمینداری کے کاموں میں رہے، مزدور
مزدوریاں کریں تا وہ اپنے عیال واطفال اور دوسرے متعلقین اور اپنے نفس کے حقوق کو ادا کر سکیں۔
پس ایک جائز حد تک یہ سب درست ہے اور اس کو منع نہیں کیا جا تا لیکن جب انسان حد سے تجاوز
کر کے اسباب ہی پر پورا بھروسہ کرلے اور سارا دارو مدار اسباب ہی پر جا ٹھہرے تو یہ وہ شرک
ہے جو انسان کو اُس کے اصلی مقصد سے دور پھینک دیتا ہے مثلاً کوئی شخص یہ کہے کہ اگر فلاں سبب نہ
ہوتا تو میں بھوکا مر جاتا یا اگر یہ جائیداد یا فلاں کام نہ ہوتا تو میرا برا حال ہو جاتا ، فلاں دوست نہ
ہوتا تو تکلیف ہوتی ۔ یہ امور اس قسم کے ہیں کہ خدا تعالیٰ ان کو ہرگز پسند نہیں کرتا کہ جائیداد یا اور
اسباب و احباب پر اس قدر بھروسہ کیا جاوے کہ خدا تعالیٰ سے بکلی دُور جا پڑے۔ یہ خطرناک شرک
ہے جو قرآن شریف کی تعلیم کے صریح خلاف ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ
وَمَا تُوعَدُونَ (الذاريت : (۲۳) او :۲۳) اور فرمایا وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق: (۴) او اور فرمایا
مَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: ۴،۳) اور فرمایا وَ هُوَ
يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) ۔
قرآن شریف اس قسم کی آیتوں سے بھرا پڑا ہے کہ وہ متقیوں کا متوتی اور متکفل ہوتا ہے تو پھر
جب انسان اسباب پر تکیہ اور توکل کرتا ہے تو گویا خدا تعالیٰ کی ان صفات کا انکار کرتا ہے اور ان اسباب کو
ان صفات سے حصہ دیتا ہے اور ایک اور خدا اپنے لیے ان اسباب کا تجویز کرتا ہے چونکہ وہ ایک پہلو کی
طرف جھکتا ہے اس سے شرک کی طرف گویا قدم اُٹھاتا ہے ۔ جو لوگ حکام کی طرف جھکے ہوئے ہیں
اور اُن سے انعام یا خطاب پاتے ہیں اُن کے دل میں اُن کی عظمت خدا کی سی عظمت داخل ہو جاتی ہے۔
وہ اُن کے پرستار ہو جاتے ہیں اور یہی ایک امر ہے جو توحید کا استیصال کرتا ہے اور انسان کو اُس کے
اصلی مقصد سے اُٹھا کر دور پھینک دیتا ہے۔ پس انبیاء علیہم السلام یہ تعلیم دیتے ہیں کہ ا۔ دیتے ہیں کہ اسباب اور توحید
میں تناقض نہ ہونے پاوے بلکہ ہر ایک اپنے اپنے مقام پر رہے اور مال کار توحید پر جا ٹھہرے۔ وہ
انسان کو یہ سکھانا چاہتے ہیں کہ ساری عزتیں سارے آرام اور حاجات براری کا متکفل خدا ہی ہے۔
پس اگر اس کے مقابل میں کسی اور کو بھی قائم کیا جاوے تو صاف ظاہر ہے کہ دو ضدوں کے تقابل سے
ایک ہلاک ہو جاتی ہے۔ اس لیے مقدم ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید ہو۔ رعایت اسباب کی جاوے
اسباب کو خدا نہ بنایا جاوے۔ اسی توحید سے ایک محبت خدا تعالیٰ سے پیدا ہوتی ہے جب کہ انسان یہ
سمجھتا ہے کہ نفع و نقصان اسی کے ہاتھ میں ہے۔ محسن حقیقی وہی ہے۔ ذرہ ذرہ اُسی سے ہے۔ کوئی دوسرا
درمیان نہیں آتا۔ جب انسان اس پاک حالت کو حاصل کرلے تو وہ موحد کہلاتا ہے۔غرض ایک
حالت توحید کی یہ ہے کہ انسان پتھروں یا انسانوں یا اور کسی چیز کو خدا نہ بناوے بلکہ ان کو خدا بنانے
سے بیزاری اور نفرت ظاہر کرے اور دوسری حالت یہ ہے کہ رعایت اسباب سے نہ گزرے۔
نفس اور
موحد
مد اپنے نفس اور وجود کی نفی کرتا ہے تیری قسم یہ ہے کہ اپنے نفس اور وجود کے اغراض کو بھی درمیان سے اُٹھا دیا جاوے اور
اس کی نفی کی جاوے۔ بسا اوقات انسان کے زیر نظر اپنی خوبی اور طاقت بھی ہوتی ہے کہ فلاں نیکی
میں نے اپنی طاقت سے کی ہے۔ انسان اپنی طاقت پر ایسا بھروسہ کرتا ہے کہ ہر کام کو اپنی ہی قوت
سے منسوب کرتا ہے۔ انسان موحد تب ہوتا ہے کہ جب اپنی طاقتوں کی بھی نفی کر دے۔
لیکن اب اس جگہ یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انسان جیسا کہ تجربہ دلالت کرتا ہے عموماً کوئی نہ کوئی
حصہ گناہ کا اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ بعض موٹے گناہوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور بعض اوسط درجہ کے
گناہوں میں اور بعض بار یک در بار یک قسم کے گناہوں کا شکار ہوتے ہیں جیسے بخل، ریا کاری یا اور
اسی قسم کے گناہ کے حصوں میں گرفتار ہوتے ہیں۔ جب تک ان سے رہائی نہ ملے انسان اپنے گم شدہ
انوار کو حاصل نہیں کر سکتا۔ اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بہت سے احکام دیئے ہیں۔ بعض اُن میں
سے ایسے ہیں کہ ان کی بجا آوری ہر ایک کو میسر نہیں ہے مثلاً حج ، یہ اس آدمی پر فرض ہے جسے استطاعت
ہو پھر راستہ میں امن ہو پیچھے جو متعلقین ہیں اُن کے گزارہ کا بھی معقول انتظام ہو اور اسی قسم کی
ضروری شرائط پوری ہوں تو حج کر سکتا ہے۔ ایسا ہی زکوۃ ہے یہ وہی دے سکتا ہے جو صاحب نصاب
ہو۔ ایسا ہی نماز میں بھی تغیرات ہو جاتے ہیں۔
کلمہ طیبہ کی حقیقت لیکن ایک بات ہے جس میں کوئی تغیر نہیں وہ ہے لا الہ الا الله ،
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ - اصل یہی بات ہے اور باقی جو کچھ ہے وہ
سب اس کے مکملات ہیں ۔ توحید کی تکمیل نہیں ہوتی جب تک عبادات کی بجا آوری نہ ہو۔ اس کے
یہی معنے ہیں کہ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہنے والا اس وقت اپنے اقرار میں سچا ہوتا ہے کہ
حقیقی طور پر عملی پہلو سے بھی وہ ثابت کر دکھائے کہ حقیقت میں اللہ کے سوا کوئی دوسرا محبوب و مطلوب
اور مقصود نہیں ہے۔ جب اس کی یہ حالت ہو اور واقعی طور پر اس کا ایمانی اور عملی رنگ اس اقرار کو ظاہر
کرنے والا ہو تو وہ خدا تعالیٰ کے حضور اس اقرار میں جھوٹا نہیں۔ ساری مادی چیزیں جل گئی ہیں اور
ایک فنا اُن پر اس کے ایمان میں آگئی ہے۔ تب وہ لا اله الا الله منہ سے نکالتا ہے اور مُحَمَّد
رسُولُ اللهِ جو اس کا دوسرا جزو ہے وہ نمونہ کے لیے ہے کیونکہ نمونہ اور نظیر سے ہر بات سہل ہو جاتی
ہے۔ انبیاء علیہم السلام نمونوں کے لیے آتے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جمیع کمالات کے نمونوں
کے جامع تھے کیونکہ سارے نبیوں کے نمونے آپ میں جمع ہیں۔
محمد جامع جمیع کمالات آپ کا نام اس لیے محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ اس کے معنی ہیں
نہایت تعریف کیا گیا۔ محمد وہ ہوتا ہے جس کی زمین و آسمان پر تعریف
ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ دنیا کے لوگوں نے ان کو نہایت حقارت کی نگاہ سے دیکھا انہیں
ذلیل سمجھا اور بخیال خویش ذلیل کیا لیکن آسمان پر اُن کی عزت اور تعریف ہوتی ہے۔ وہ خدا تعالیٰ
کے حضور راست باز ہوتے ہیں اور بعض ایسے ہوتے ہیں کہ دنیا ان کی تعریف کرتی ہے۔ ہر طرف سے
واہ واہ ہوتی ہے مگر آسمان اُن پر لعنت کرتا ہے۔ خدا اور اس کے فرشتے اور مقرب اس پر لعنت
بھیجتے ہیں۔ تعریف نہیں کرتے ۔ مگر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم زمین و آسمان دونوں جگہ
میں تعریف کیے گئے اور یہ فخر اور فضل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو ملا ہے۔ جس قدر پاک گروہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملا وہ کسی اور نبی کو نصیب نہیں ہوا۔ یوں تو حضرت موسی کو بھی کئی لاکھ
آدمیوں کی قوم مل گئی مگر وہ ایسے مستقل مزاج یا ایسی پاک باز اور عالی ہمت قوم نہ تھی جیسی صحابہ کی تھی
رضوان اللہ علیہم اجمعین ۔ قوم موسیٰ کا یہ حال تھا کہ رات کو مومن ہیں تو دن کو مرتد ہیں۔ آنحضرت اور
آپ کے صحابہ کا حضرت موسیٰ اور اس کی قوم کے ساتھ مقابلہ کرنے سے گو یا گل دُنیا کا مقابلہ
ہو گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو جماعت ملی وہ ایسی پاک باز اور خدا پرست اور مخلص تھی کہ اس
کی نظیر کسی دنیا کی قوم اور کسی نبی کی جماعت میں ہرگز پائی نہیں جاتی۔ احادیث میں اُن کی بڑی بڑی
تعریفیں آئی ہیں۔ یہاں تک فرمایا کہ اللهُ اللهُ فِي أَصْحَابی اور قرآن کریم میں بھی ان کی تعریف ہوئی
يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا (الفرقان: ۶۵) ۔
موسیٰ کی جماعت جن مشکلات اور مصائب طاعون وغیرہ کے نیچے آئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی تیار کردہ جماعت اس سے ممتاز اور محفوظ رہی۔ اس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی اور زاور سے نبی کریم
انفاس طیبہ اور جذب الی اللہ کی قوت کا پتہ لگتا ہے کہ کیسی زبردست قوتیں آپ کو عطا کی گئی تھیں جو
ایسا پاک اور جانثار گروہ اکٹھا کر لیا۔ یہ خیال بالکل غلط ہے جو جاہل لوگ کہہ دیتے ہیں کہ یوں ہی لوگ
ساتھ ہو جاتے ہیں۔ جب تک ایک قوت جذب اور کشش کی نہ ہو کبھی ممکن نہیں ہے کہ لوگ جمع ہو سکیں۔
میرا مذہب یہی ہے کہ آپ کی قوت قدسی ایسی تھی کہ کسی دوسرے نبی کو دنیا میں نہیں ملی ۔ اسلام کی ترقی
کا راز یہی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت جذب بہت زبردست تھی اور پھر آپ کی باتوں میں
وہ تاثیر تھی کہ جو سنتا تھا وہ گرویدہ ہو جاتا تھا۔ جن لوگوں کو آپ نے کھینچا ان کو پاک صاف کر دیا۔ اور
اس کے ساتھ ہی آپ کی تعلیم ایسی سادہ اور صاف تھی کہ اس میں کسی قسم کے گورکھ دھندے اور معمے
تثلیث کی طرح نہیں ہیں ۔ چنانچہ نیپولین کی بابت لکھا ہے کہ وہ مسلمان تھا اور کہا کرتا تھا کہ اسلام
بہت ہی سیدھا سادہ مذہب ہے اس نے تثلیث کی تکذیب کی ہے غرض آپ وہ دین لائے جو سیدھا سادہ
ہے جو خدا کے سامنے یا انسان کے سامنے شرمندہ نہیں ہوسکتا ۔ قانون قدرت اور فطرت کے ساتھ
ایسا وابستہ ہے کہ ایک جنگلی بھی آسانی کے ساتھ سمجھ سکتا ہے۔ تثلیث کی طرح کوئی لا یخل عقدہ اس
میں نہیں جس کو نہ خدا سمجھ سکے اور نہ ماننے والے جیسا کہ عیسائی کہتے ہیں ۔ تثلیث قبول کرنے
کے لیے ضروری ہے کہ پہلے بت پرستی اور اوہام پرستی کرے اور عقل و فکر کی قوتوں کو بالکل بیکار اور
معطل چھوڑ دے۔ حالانکہ اسلام کی تو حید ایسی ہے کہ ایک دنیا سے الگ تھلگ جزیرہ میں بھی وہ سمجھ
میں آسکتی ہے۔ یہ دین عیسائی جو پیش کرتے ہیں یہ عالم گیر اور مکمل دین نہیں ہو سکتا اور نہ انسان اس
سے کوئی تسلی یا اطمینان پاسکتا ہے مگر اسلام ایک ایسا دین ہے جو کیا با اعتبار تو حید اور اعمال حسنہ اور کیا
تکمیل مسائل سب سے بڑھ کر ہے۔ ہزاروں قسم کی بدکاریاں یہودیوں میں جو موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ
تھے پائی جاتی ہیں اور مسیح کے حواریوں کا ذکر بھی کرنا نہیں چاہیے کہ جن میں سے ایک نے چند کھوٹے
درہم لے کر اپنے آقا کو پکڑا دیا اور ایک نے لعنت کی اور کسی نے بھی وفاداری کا نمونہ نہ دکھا یا لیکن
صحابہ کی حالت کو دیکھتے ہیں تو ان میں کوئی جھوٹ بولنے والا بھی نظر نہیں آتا ۔ ان کے تصور میں بھی
بجز روشنی کے کچھ نظر نہیں آتا حالانکہ جب عرب کی ابتدائی حالت پر نگاہ کرتے ہیں تو وہ تحت الثریٰ میں
پڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بت پرستی میں منہمک تھے یتیموں کا مال کھانے اور ہر قسم کی بدکاریوں میں
دلیر اور بے باک تھے ۔ ڈاکوؤں کی طرح گزارا کرتے تھے ۔ گویا سر سے پیر تک نجاست میں غرق
تھے۔ پھر میں پوچھتا ہوں کہ وہ کون سا عظیم الشان اسم اعظم تھا جس نے اُن کی جھٹ پٹ کا یا پلٹ
دی اور ان کو ایسا نمونہ بنا دیا کہ جس کی نظیر دنیا کی قوموں میں ہر گز نہیں ملتی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
اگر اور کوئی بھی معجزہ پیش نہ کریں تو اس حیرت انگیز پاک تبدیلی کے مقابلہ میں کسی خودساختہ خدا کا ہی
کوئی معجزہ ہمیں دکھائے ۔ ایک آدمی کا درست کرنا مشکل ہوتا ہے مگر یہاں تو ایک قوم تیار کی گئی کہ
جنہوں نے اپنے ایمان اور اخلاص کا وہ نمونہ دکھا یا کہ بھیڑ بکری کی طرح اس سچائی کے لئے ذبح ہو گئے
جس کو انہوں نے اختیار کیا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ زمینی نہ رہے تھے بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
تعلیم ہدایت اور مؤثر نصیحت نے ان کو آسمانی بنادیا تھا۔ قدسی صفات ان میں پیدا ہوگئی تھیں ۔ دنیا کی
خباثتوں اور ریا کاریوں سے وہ ایسے سبک اور ہلکے پھلکے کر دیئے گئے تھے کہ ان میں پرواز کی قوت
پیدا ہو گئی تھی ۔ یہ وہ نمونہ ہے جو ہم اسلام کا دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اسی اصلاح اور ہدایت
کا باعث تھا جو اللہ تعالیٰ نے پیشگوئی کے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد رکھا جس سے زمین
پر بھی آپ کی ستائش ہوئی کیونکہ آپ نے زمین کو امن صلح کاری اور اخلاق فاضلہ اور نیکوکاری سے
بھر دیا تھا۔
میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جس قدر اخلاق ثابت ہوئے ہیں وہ
کسی اور نبی کے نہیں کیونکہ اخلاق کے اظہار کے لیے جب تک موقع نہ ملے کوئی اخلاق اخلاق ثابت
نہیں ہو سکتا مثلاً سخاوت ہے لیکن اگر روپیہ نہ ہو تو اس کا ظہور کیوں کر ہوا یسا ہی کسی کو لڑائی کا موقع نہ
ملے تو شجاعت کیوں کر ثابت ہو۔ ایسا ہی عفو اس صفت کو وہ ظاہر کر سکتا ہے جسے اقتدار حاصل ہو۔ غرض
سب خلق موقع سے وابستہ ہیں ۔ اب سمجھنا چاہیے کہ یہ کس قدر خدا کے فضل کی بات ہے کہ آپ کو تمام
اخلاق کے اظہار کے موقعے ملے حضرت عیسی علیہ السلام کو وہ موقعے نہیں ملے مثلاً آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو سخاوت کا موقع ملا ۔ آپ کے پاس ایک موقع پر بہت سی بھیڑ بکریاں تھیں ۔ ایک کافر نے کہا
کہ آپ کے پاس اس قدر بھیڑ بکری جمع ہیں کہ قیصر و کسری کے پاس بھی اس قدر نہیں ۔ آپ نے سب
کی سب اس کو بخش دیں ۔ وہ اسی وقت ایمان لے آیا کہ نبی کے سوا اور کوئی اس قسم کی عظیم الشان
سخاوت نہیں کر سکتا ۔ مکہ میں جن لوگوں نے دکھ دیئے تھے جب آپ نے مکہ کو فتح کیا تو آپ چاہتے تو
سب کو ذبح کر دیتے مگر آپ نے رحم کیا اور لا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (یوسف : ۹۳) کہہ دیا ۔ آپ کا
بخشنا تھا کہ سب مسلمان ہو گئے ۔ اب اس قسم کے عظیم الشان اخلاق فاضلہ کیا کسی نبی میں پائے جاتے
رض
ہیں؟ ہر گز نہیں ۔ وہ لوگ جنہوں نے آپ کی ذات خاص اور عزیزوں اور صحابہ کو سخت تکلیفیں دی تھیں
اور نا قابل عفو ایذائیں پہنچائی تھیں آپ نے سزا دینے کی قوت اور اقتدار کو پا کر فی الفور ان کو بخش دیا
حالانکہ اگر ان کو سزادی جاتی تو یہ بالکل انصاف اور عدل تھا مگر آپ نے اس وقت اپنے عفو اور کرم کا
نمونہ دکھایا۔ یہ وہ امور تھے کہ علاوہ معجزات کے صحابہ پر مؤثر ہوئے تھے اس لیے آپ اسم با مسمی محمد
ہو گئے تھے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اور زمین پر آپ کی حمد ہوتی تھی اور اسی طرح آسمان پر بھی آپ کی
تعریف ہوتی تھی اور آسمان پر بھی آپ محمد تھے یہ نام آپ کا اللہ تعالیٰ نے بطور نمونہ کے دنیا کو دیا ہے۔
جب تک انسان اس قسم کے اخلاق اپنے اندر پیدا نہیں کرتا کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ کی محبت
کامل طور پر انسان اپنے اندر پیدا نہیں کر سکتا۔ جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور
طرز عمل کو اپنا رہبر اور ہادی نہ بنالے چنانچہ خود اللہ تعالیٰ نے اس کی بابت فرمایا ہے قُلْ إِن كُنتُم
تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران : ۳۲) یعنی محبوب الہی بننے کے لیے ضروری ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی جاوے ۔ سچی اتباع آپ کے اخلاق فاضلہ کا رنگ اپنے اندر
پیدا کرنا ہوتا ہے مگر افسوس ہے کہ آج کل لوگوں نے اتباع سے مراد صرف رفع یدین، آمین بالجہر اور
رفع سبابہ ہی لے لیا ہے۔ باقی امور کو جو اخلاق فاضلہ آپ کے تھے اُن کو چھوڑ دیا۔ یہ منافق کا کام ہے
کہ آسان اور چھوٹے اُمور کو بجالاتا ہے اور مشکل کو چھوڑتا ہے۔ سچے مومن اور مخلص مسلمان کی
ترقیوں اور ایمانی درجوں کا آخری نقطہ تو یہی ہے کہ وہ سچا متبع ہو اور آپ کے تمام اخلاق کو حاصل
کرے جو سچائی کو قبول نہیں کرتا وہ اپنے آپ کو دھوکا دیتا ہے۔ کروڑوں مسلمان دنیا میں موجود ہیں اور
مسجد میں بھی بھری ہوئی نظر آتی ہیں مگر کوئی برکت اور ظہور ان مسجدوں کے بھرے ہوئے ہونے سے
نظر نہیں آتا اس لیے کہ یہ سب کچھ جو کیا جاتا ہے محض رسوم اور عادات کے طور پر کیا جاتا ہے۔ وہ سچا
اخلاص اور وفا جو ایمان کے حقیقی لوازم ہیں ان کے ساتھ پائے نہیں جاتے۔ سب عمل ریا کاری اور
نفاق کے پردوں کے اندر مخفی ہو گئے ہیں۔ جوں جوں انسان ان کے حالات سے واقف ہوتا جاتا ہے
اندر سے گند اور خبث نکلتا آتا ہے۔ مسجد سے نکل کر گھر کی تفتیش کرو تو یہ ننگ اسلام نظر آئیں گئے۔
مثنوی میں ایک حکایت لکھی ہے کہ ایک کوٹھا ہزار من گندم کا بھرا ہوا خالی ہو گیا۔ اگر بچو ہے اس کو نہیں
کھا گئے تو وہ کہاں گیا۔ پس اسی طرح پر پچاس برس کی نمازوں کی جب برکت نہیں ہوئی اگر ریا اور
نفاق نے ان کو باطل اور حبط نہیں کیا تو وہ کہاں گئیں ۔ خدا کے نیک بندوں کے آثاران میں پائے نہیں
جاتے۔ ایک طبیب جب کسی مریض کا علاج کرتا ہے اگر وہ نسخہ اس کے لیے مفید اور کارگر نہ ہو تو چند
روز کے تجربہ کے بعد اس کو بدل دیتا ہے اور پھر تشخیص کرتا ہے لیکن ان مریضوں پر تو وہ نسخہ استعمال کیا
گیا ہے جو ہمیشہ مفید اور زوداثر ثابت ہوا ہے تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے نسخہ کے استعمال
میں غلطی اور بد پرہیزی کی ہے۔ یہ تو ہم کہ نہیں سکتے کہ ارکان اسلام میں غلطی تھی اور نماز ، روزہ، حج ،
زکوۃ مؤثر علاج نہ تھا کیونکہ اس نسخہ نے ان مریضوں کو اچھا کیا جن کی نسبت لا علاج ہونے کا
فتوی دیا گیا تھا۔
خودتراشیده وظائف
میں جانتا ہوں کہ جن لوگوں نے ان ارکان کو چھوڑ کر اور بدعتیں تراشی
ہیں یہ اُن کی اپنی شامت اعمال ہے ورنہ قرآن شریف تو کہہ چکا تھا
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة : (٤) ۔
اکمال دین ہو چکا تھا اور اتمام نعمت بھی ۔ خدا کے حضور پسندیدہ دین اسلام ٹھہر چکا تھا ۔ اب
پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال خیر کی راہ چھوڑ کر اپنے طریقے ایجاد کرنا اور قرآن شریف کی بجائے اور
وظائف اور کافیاں پڑھنا یا اعمال صالحہ کے بجائے قسم قسم کے ذکر اذکار نکال لینا یہ لذت روح کے
لیے نہیں ہے بلکہ لذت نفس کی خاطر ہے۔ لوگوں نے لذت نفس اور لذت روح میں فرق نہیں کیا
اور دونوں کو ایک ہی چیز قرار دیا ہے حالانکہ وہ دو مختلف چیزیں ہیں ۔ اگر لذت نفس اور لذت روح
ایک ہی چیز ہے تو میں پوچھتا ہوں کہ ایک بدکار عورت کے گانے سے بد معاشوں کو زیادہ لذت آتی
ہے۔ کیا وہ اس لذت نفس کی وجہ سے عارف باللہ اور کامل انسان مانے جائیں گئے ۔ ہر گز نہیں ۔ جن
لوگوں نے خلاف شرع اور خلاف پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم راہیں نکالی ہیں ان کو یہی دھوکا لگا ہے کہ وہ نفس
اور روح کی لذت میں کوئی فرق نہیں کر سکے ورنہ وہ ان بیہودگیوں میں روح کی لذت اور اطمینان نہ
پاتے ۔ ان میں نفس مطمئنہ نہیں ہے جو بلہے شاہ کی کافیوں میں لذت کے جو یاں ہیں۔ روح کی لذت
قرآن شریف سے آتی ہے۔ لے
اپنی شامت اعمال کو نہیں سوچا ان اعمال خیر کو جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے تھے۔ ترک کر دیا
اور ان کے بجائے خود تراشیدہ ورد، وظائف داخل کر لیے اور چند کافیوں کا حفظ کر لینا کافی سمجھا گیا
بلہے شاہ کی کافیوں پر وجد میں آجاتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف کا جہاں وعظ ہو رہا ہو
وہاں بہت ہی کم لوگ جمع ہوتے ہیں لیکن جہاں اس قسم کے مجمعے ہوں وہاں ایک گروہ کثیر جمع
ہو جاتا ہے نیکیوں کی طرف سے یہ کم رغبتی اور نفسانی اور شہوانی اُمور کی طرف توجہ صاف ظاہر کرتی ہے
کہ لذت روح اور لذت نفس میں ان لوگوں نے کوئی فرق نہیں سمجھا ہے۔
دیکھا گیا ہے کہ بعض ان رقص و سرود کی مجلسوں میں دانستہ پگڑیاں اُتار لیتے ہیں اور کہہ دیتے
ہیں کہ میاں صاحب کی مجلس میں بیٹھتے ہی وجد ہو جاتا ہے اس قسم کی بدعتیں اور اختراعی مسائل پیدا
ہو گئے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ جنہوں نے نماز سے لذت نہیں اُٹھائی اور اس ذوق سے محروم ہیں وہ
روح کی تسلی اور اطمینان کی حالت ہی کو نہیں سمجھ سکتے اور نہیں جانتے کہ وہ سرور کیا ہوتا ہے۔ مجھے ہمیشہ
تعجب ہوتا ہے کہ یہ لوگ جو اس قسم کی بدعتیں مسلمان کہلا کر نکالتے ہیں۔ اگر روح کی خوشی اور لذت کا
سامان اسی میں تھا تو چاہیے تھا کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم جو عارف ترین اور اکمل ترین انسان دنیا میں
تھے وہ بھی اس قسم کی کوئی تعلیم دیتے یا اپنے اعمال سے ہی کچھ کر دکھاتے۔ میں ان مخالفوں سے جو
بڑے بڑے مشائخ اور گدی نشین اور صاحب سلسلہ ہیں۔ پوچھتا ہوں کہ کیا پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم
تمہارے وردو وظائف اور چلہ کشیاں اُلٹے سیدھے لٹکنا بھول گئے تھے اگر معرفت اور حقیقت شناسی کا
یہی ذریعہ اصل تھے۔ مجھے بہت ہی تعجب آتا ہے کہ ایک طرف قرآن شریف میں یہ پڑھتے ہیں
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي ( المائدة : (۴) اور دوسری طرف اپنی ایجادوں
اور بدعتوں سے اس تکمیل کو توڑ کر ناقص ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۷ مورخہ ۳۱ جولائی ۱۹۰۲ صفحه ۵ تا ۸
ایک طرف تو یہ ظالم طبع لوگ مجھ پر افترا کرتے ہیں کہ گویا میں ایسی مستقل نبوت کا دعوی
کرتا ہوں جو صاحب شریعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا الگ نبوت ہے مگر دوسری طرف یہ اپنے بہ
اعمال کی طرف ذرا بھی توجہ نہیں کرتے کہ جھوٹی نبوت کا دعوی تو خود کر رہے ہیں جب کہ خلاف رسول
اور خلاف قرآن ایک نئی شریعت قائم کرتے ہیں ۔ اب اگر کسی کے دل میں انصاف اور خدا کا خوف ہے
تو کوئی مجھے بتائے کہ کیا ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیم اور عمل پر کچھ اضافہ یا کم کرتے ہیں؟
جب کہ اسی قرآن شریف کے بموجب ہم تعلیم دیتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو اپنا امام اور
حکم مانتے ہیں۔ کیا اڑہ کا ذکر میں نے بتایا ہے اور پاس انفاس اور نفی و اثبات کے ذکر اور کیا کیا، اور کیا کیا
میں سکھاتا ہوں پھر جھوٹی اور مستقل نبوت کا دعوی تو یہ لوگ خود کرتے ہیں اور الزام مجھے دیتے ہیں۔
درکھو کہ کوئی مختم نبوت کی حقیقت یا یا کوک کو ان کا ملا نہیں ہوسکا اور حا صل للہ علیہ سلم آنحضرت
کا متبع نہیں بن سکتا جب تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین یقین
نہ کر لے۔ جب تک ان محدثات سے الگ نہیں ہوتا اور اپنے قول اور فعل سے آپ کو خاتم النبین نہیں
مانتا کچھ نہیں ۔ سعدی نے کیا اچھا کہا ہے۔
و
بزہد و ورع کوش و صدق و صفا
لیکن میفزائے
بر
مصطفى
ہمارا مدعا جس کے لئے خدا تعالیٰ نے ہمارے دل میں جوش ڈالا ہے یہی ہے کہ صرف صرف
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت قائم کی جائے جو ابد الآباد کے لئے خدا نے قائم کی ہے اور تمام
جھوٹی نبوتوں کو پاش پاش کر دیا جائے جو ان لوگوں نے اپنی بدعتوں کے ذریعہ قائم کی ہیں ان ساری
گدیوں کو دیکھ لو اور عملی طور پر مشاہدہ کرو کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر ہم ایمان
لائے ہیں یا وہ ؟
یہ ظلم اور شرارت کی بات ہے کہ ختم نبوت سے خدا تعالیٰ کا اتنا ہی منشا قرار دیا جائے کہ منہ سے ہی
خاتم النبیین مانو اور کرتوتیں وہی کرو جو تم خود پسند کرو اور اپنی ایک الگ شریعت بنالو۔ بغدادی نماز