۴؍ دسمبر ۱۹۰۱ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

معکوس نماز وغیرہ ایجاد کی ہوئی ہے کیا قرآن شریف یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل میں بھی اس کا کی
کہیں پتا لگتا ہے اور ایسا ہی یا شَيْخُ عَبْدَ الْقَادِرِ جَيْلًا نِي شَيْئًا لِلهِ کہنا اس کا ثبوت بھی کہیں
قرآن شریف سے ملتا ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت تو شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کا وجود بھی نہ تھا۔ پھر یہ کس نے بتایا تھا۔ شرم کرو ۔ کیا شریعت اسلام کی پابندی اور التزام اسی کا نام
ہے؟ اب خود ہی فیصلہ کرو کہ کیا ان باتوں کو مان کر اور ایسے عمل رکھ کر تم اس قابل ہو کہ مجھے الزام دو کہ
میں نے خاتم النبیین کی مہر کو توڑا ہے۔ اصل اور سچی بات یہی ہے کہ اگر تم اپنی مساجد میں بدعات کو
دخل نہ دیتے اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی نبوت پر ایمان لا کر آپ کے طرز عمل اور نقش قدم کو
اپنا امام بنا کر چلتے تو پھر میرے آنے ہی کی کیا ضرورت ہوتی ۔ تمہاری ان بدعتوں اور نئی نبوتوں نے
ہی خدا تعالیٰ کی غیرت کو تحریک دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر میں ایک شخص کو مبعوث کرے
جوان جھوٹی نبوتوں کے بہت کو توڑ کر نیست و نابود کرے۔ پس اسی کام کے لیے خدا نے مجھے مامور
کر کے بھیجا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ غوث علی پانی پتی کے ہاں شاکت مت کا ایک منتر رکھا ہوا ہے
جس کا وظیفہ کیا جاتا ہے اور ان گدی نشینوں کو سجدہ کرنا یا اُن کے مکانات کا طواف کرنا یہ تو بالکل معمولی
اور عام باتیں ہیں ۔
غرض اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو اس لیے قائم کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور
عزت کو دوبارہ قائم کریں۔ ایک شخص جو کسی کا عاشق کہلاتا ہے اگر اس جیسے ہزاروں اور بھی ہوں تو
اس کے عشق و محبت کی خصوصیت کیا رہے۔ تو پھر اگر یہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عشق میں فنا
کرتے ہیں۔
ہیں جیسا کہ یہ دعویٰ کرتے ہیں تو یہ کیا بات ہے کہ ہزاروں قبروں اور مزاروں کی پرستش کر۔
مدینہ طیبہ تو جاتے نہیں مگر اجمیر اور دوسری خانقاہوں پر ننگے سر اور ننگے پاؤں جاتے ہیں۔ پاک پیٹن کی
کھڑکی میں سے گزر جانا ہی نجات کے لیے کافی سمجھتے ہیں ۔ کسی نے کوئی جھنڈا کھڑا کر رکھا ہے۔
کسی نے کوئی اور صورت اختیار کر رکھی ہے۔ ان لوگوں کے عرسوں اور میلوں کو دیکھ کر ایک سچے
مسلمان کا دل کانپ جاتا ہے کہ یہ انہوں نے کیا بنا رکھا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ کو اسلام کی غیرت نہ ہوتی

اور إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ (ال عمران : (۲۰) خدا کا کلام نہ ہوتا اور اس نے نہ فرمایا ہوتا
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ۱۰) تو بے شک آج وہ حالت اسلام کی ہوگئی تھی کہ
اس کے مٹنے میں کوئی بھی شبہ نہیں ہو سکتا تھا مگر اللہ تعالیٰ کی غیرت نے جوش مارا اور اس کی رحمت اور
وعدہ حفاظت نے تقاضا کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز کو پھر نازل کرے اور اس زمانہ میں
آپؐ کی نبوت دت کو نئے سر سے زندہ کر کے دکھاوے چنانچہ اس نے اس سلسلہ کو قائم کیا اور مجھے مامور اور
مہدی بنا کر بھیجا۔
آج دو قسم کے شرک پیدا ہو گئے ہیں ۔ جنہوں نے اسلام کو نابود کرنے کی بے حد سعی کی ہے
اور اگر خدا تعالیٰ کا فضل شامل نہ ہوتا تو قریب تھا کہ خدا تعالیٰ کے برگزیدہ اور پسندیدہ دین کا نام ونشان
مٹ جاتا مگر چونکہ اُس نے وعدہ کیا ہوا تھا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ١٠) یہ
وعدہ حفاظت چاہتا تھا کہ جب غارت گری کا موقع ہو تو وہ خبر لے۔ چوکیدار کا کام ہے کہ وہ نقب دینے
والوں کو پوچھتے ہیں اور دوسرے جرائم والوں کو دیکھ کر اپنے منصبی فرائض عمل میں لاتے ہیں۔ اسی طرح
پر آج چونکہ فتن جمع ہو گئے تھے اور اسلام کے قلعہ پر ہر قسم کے مخالف ہتھیار باندھ کر حملہ کرنے کو تیار
ہو گئے تھے۔ اس لیے خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ منہاج نبوت قائم کرے۔ یہ مواد اسلام کی مخالفت کے
دراصل ایک عرصہ دراز سے پک رہے تھے اور آخراب پھوٹ نکلے ۔ جیسے ابتدا میں نطفہ ہوتا ہے اور
پھر ایک عرصہ مقررہ کے بعد بچہ بن کر نکلتا ہے۔ اسی طرح پر اسلام کی مخالفت کے بچہ کا خروج ہو چکا
ہے اور اب وہ بالغ ہو کر پورے جوش اور قوت میں ہے، اس لیے اس کو تباہ کرنے کے لیے خدا تعالیٰ
نے آسمان سے ایک حربہ نازل کیا اور اس مکروہ شرک کو جو اندرونی اور بیرونی طور پر پیدا ہو گیا تھا
دور کرنے کے لیے اور پھر خدا تعالیٰ کی توحید اور جلال قائم کرنے کے واسطے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔
یہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہے اور میں بڑے دعوئی اور بصیرت سے کہتا ہوں کہ بے شک یہ خدا کی
طرف سے ہے۔ اس نے اپنے ہاتھ سے اس کو قائم کیا ہے جیسا کہ اس نے اپنی تائیدوں اور نصرتوں
سے جو اس سلسلہ کے لیے اس نے ظاہر کی ہیں دکھا دیا ہے۔

عادة اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ جب بگاڑ حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اصلاح کے
لیے کسی کو پیدا کر دیتا ۔ کو پیدا کر دیتا ہے۔ ظاہر نشان تو اس کے صاف ہیں کہ صدی سے انیس برس گزر گئے ( اور ۔
اب تو بیسواں سال بھی شروع ہو گیا۔ ایڈیٹر ) اب دانش مند کے لیے غور کا مقام ہے کہ اندرونی اور
بیرونی فساد حد سے بڑھ گیا ہے اور اللہ تعالیٰ کا ہر صدی کے سر پر مجدد کے مبعوث کرنے کا وعدہ الگ
ہے۔ اور قرآن شریف اور اسلام کی حفاظت اور نصرت کا وعدہ الگ۔ زمانہ بھی حضرت کے بعد مسیح کی
آمد کے زمانہ سے پوری مشابہت رکھتا ہے۔ جو نشانات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موعود کے
آنے کے مقرر کیے ہیں وہ پورے ہو چکے ہیں۔ تو پھر کیا اب تک بھی کوئی مصلح آسمان سے نہیں آیا؟
آیا اور ضرور آیا اور خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق عین وقت پر آیا مگر اس کی شناخت کرنے کے لیے
ایمان کی آنکھ کی ضرورت ہے۔
جماعت کے قیام کی غرض پھر عقل مند کھانے میں کیا تامل ہوسکتا ہے۔ جب وہ ان تمام امور
کو اب
قیام کو جو بیان کیے جاتے ہیں ایک جائی نظر سے دیکھے گا۔ اب
میرا مدعا اور منشا اس بیان سے یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اور اس کی تائید میں
صد با نشان اس نے ظاہر کیے ہیں ۔ اس سے اس کی غرض یہ ہے کہ یہ جماعت صحابہؓ کی جماعت ہو اور
پھر خیر القرون کا زمانہ آجاوے۔ جو لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوں چونکہ وہ آخَرِينَ مِنْهُمُ میں داخل
ہوتے ہیں ، اس لیے وہ جھوٹے مشاغل کے کپڑے اُتار دیں اور اپنی ساری توجہ خدا تعالیٰ کی طرف
کریں۔ فیح اعوج ( ٹیڑھی فوج ) کے دشمن ہوں ۔ اسلام پر تین زمانے گزرے ہیں۔ ایک قرون ثلاثہ
اس کے بعد فیج اعوج کا زمانہ جس کی بابت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا کہ لَيْسُوا مِٹی
وَلَسْتُ مِنْهُمْ یعنی نہ وہ مجھ سے ہیں اور نہ میں اُن سے ہوں اور تیسرا زمانہ مسیح موعود کا زمانہ ہے جو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے زمانہ سے ملحق ہے بلکہ حقیقت میں یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
زمانہ ہے۔ تیج اعوج کا ذکر اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ بھی فرماتے تو یہی قرآن شریف ہمارے
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۲ صفحه ۶،۵

ہاتھ میں ہے اور آخَرِينَ مِنْهُم لَمَّا لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : ۴) صاف ظاہر کرتا ہے کہ کوئی زمانہ ایسا
بھی ہے جو صحابہؓ کے مشرب کے خلاف ہے اور واقعات بتا رہے ہیں کہ اس ہزار سال کے درمیان
اسلام بہت سی مشکلات اور مصائب کا نشانہ رہا ہے۔ معدودے چند کے سوا سب نے اسلام کو چھوڑ دیا
اور بہت سے فرقے معتزلہ اور اباحتی وغیرہ پیدا ہو گئے ۔
ہم کو اس بات کا اعتراف ہے کہ کوئی زمانہ ایسا نہیں گزرا کہ اسلام کی برکات کا نمونہ موجود نہ ہو۔
مگر وہ ابدال اور اولیاء اللہ جو اس درمیانی زمانہ میں گزرے ان کی تعداد اس قدر قلیل تھی کہ ان
کروڑوں انسانوں کے مقابلہ میں جو صراط مستقیم سے بھٹک کر اسلام سے دور جا پڑے تھے کچھ بھی
چیز نہ تھے۔ اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کی آنکھ سے اس زمانہ کو دیکھا اور اس کا نام
فی اعوج رکھ دیا۔ مگر اب اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ ایک اور گروہ کثیر کو پیدا کرے جو صحابہ کا گروہ
کہلائے مگر چونکہ خدا تعالیٰ کا قانون قدرت یہی ہے کہ اس کے قائم کردہ سلسلہ میں تدریجی ترقی ہوا
کرتی ہے اس لیے ہماری جماعت کی ترقی بھی تدریجی اور گزرع (کھیتی کی طرح ) ہوگی اور وہ مقاصد
اور مطالب اس پیج کی طرح ہیں جو زمین میں بویا جاتا ہے۔ وہ مراتب اور مقاصد عالیہ جن پر اللہ تعالیٰ
اس کو پہنچانا چاہتا ہے ابھی بہت دور ہیں ۔ وہ حاصل نہیں ہو سکتے ہیں جب تک وہ خصوصیت پیدا نہ ہو
جو اس سلسلہ کے قیام سے خدا کا منشا ہے۔ توحید کے اقرار میں بھی خاص رنگ ہو۔ تبتل الی اللہ ایک
خاص رنگ کا ہو ۔ ذکر الہی میں خاص رنگ ہو ۔ حقوق اخوان میں خاص رنگ ہو۔
انبیاء کی بعثت کی غرض تمام انبیا علیہم اسلام کی بعثت کی غرض مشترک یہی ہوتی۔ تمام ہے کہ
خدا تعالیٰ کی سچی اور حقیقی محبت قائم کی جاوے اور بنی نوع انسان اور
اخوان کے حقوق اور محبت میں ایک خاص رنگ پیدا کیا جاوے جب تک یہ باتیں نہ ہوں تمام امور
صرف رسمی ہوں گے۔
خدا تعالیٰ کی محبت کی بابت تو خدا ہی بہتر جانتا ہے لیکن بعض اشیاء بعض سے پہچانی جاتی ہیں مثلاً
ایک درخت کے نیچے پھل ہوں تو کہہ سکتے ہیں کہ اس کے اوپر بھی ہوں گے لیکن اگر نیچے کچھ بھی نہیں تو

اوپر کی بابت کب یقین ہو سکتا ہے۔ اسی طرح پر بنی نوع انسان اور اپنے اخوان کے ساتھ جو یگانگت اور
محبت کا رنگ ہو اور وہ اس اعتدال پر ہو جو خدا نے قائم کیا ہے تو اس سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ خدا تعالیٰ
کے ساتھ بھی محبت ہو۔ پس بنی نوع کے حقوق کی نگہداشت اور اخوان کے ساتھ تعلقات بشارت دیتے
ہیں کہ خدا تعالیٰ کی محبت کا رنگ بھی ضرور ہے۔
دیکھو! دنیا چند روزہ ہے اور آگے پیچھے سب مرنے والے ہیں ۔ قبریں منہ کھولے ہوئے آوازیں
مار رہی ہیں اور ہر شخص اپنی اپنی نوبت پر جا داخل ہوتا ہے۔ عمرایسی بے اعتبار اور زندگی ایسی نا پائیدار
ہے کہ چھ ماہ اور تین ماہ تک زندہ رہنے کی امید کیسی ۔ اتنی بھی امید اور یقین نہیں کہ ایک قدم کے بعد
دوسرے قدم اٹھانے تک زندہ رہیں گے یا نہیں ۔ پھر جب یہ حال ہے کہ موت کی گھڑی کا علم نہیں اور
یہ پکی بات ہے کہ وہ یقینی ہے ملنے والی نہیں تو دانش مند انسان کا فرض ہے کہ ہر وقت اس کے لیے تیار
رہے۔ اسی لیے قرآن شریف میں فرمایا گیا ہے لا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُم مُّسْلِمُونَ (البقرة: ۱۳۳)
ہر وقت جب تک انسان خدا تعالیٰ سے اپنا معاملہ صاف نہ رکھے اور ان ہر دو حقوق کی پوری
تکمیل نہ کرے بات نہیں بنتی جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ حقوق بھی دو قسم کے ہیں ایک حقوق اللہ اور
دوسرے حقوق عباد۔
اور حقوق عباد بھی دو قسم کے ہیں ایک وہ جو دینی بھائی ہو گئے ہیں خواہ وہ بھائی ہے یا باپ ہے
یا بیٹا مگر ان سب میں ایک دینی اخوت ہے اور ایک عام بنی نوع انسان سے سچی ہمدردی۔
اللہ تعالیٰ کے حقوق میں سب سے بڑا حق یہی ہے کہ اسی کی عبادت کی جاوے اور یہ عبادت کسی
غرض ذاتی پر مبنی نہ ہو بلکہ اگر دوزخ اور بہشت نہ بھی ہوں تب بھی اس کی عبادت کی جاوے اور اس نہ
ذاتی محبت میں جو مخلوق کو اپنے خالق سے ہونی چاہیے کوئی فرق نہ آوے۔ اس لئے ان حقوق میں
دوزخ اور بہشت کا سوال نہیں ہونا چاہیے۔ بنی نوع انسان کے ساتھ ہمدردی میں میرا یہ مذہب ہے کہ
جب تک دشمن کے لئے دعا نہ کی جاوے پورے طور پر سینہ صاف نہیں ہوتا ہے۔ اُدْعُونِي اَسْتَجِبْ
لكم (المؤمن : ۶۱ ) میں اللہ تعالیٰ نے کوئی قید نہیں لگائی کہ دشمن کے لئے دعا کرو تو قبول نہیں کروں گا

آج 10 میں سے 10 باقی