۲۲؍ دسمبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بلکہ میرا تو یہ مذہب ہے کہ دشمن کے لئے دعا کرنا یہ بھی سنت نبوی ہے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اسی سے مسلمان ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے لئے اکثر دعا کیا کرتے تھے اس لئے بخل
کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں کرنی چاہیے اور حقیقہ موذی نہیں ہونا چاہیے۔ شکر کی بات ہے کہ ہمیں اپنا کوئی
دشمن نظر نہیں آتا جس کے واسطے دو تین مرتبہ دعا نہ کی ہو ایک بھی ایسا نہیں اور یہی میں تمہیں کہتا ہوں
اور سکھاتا ہوں خدا تعالیٰ اس سے کہ کسی کو حقیقی طور پر ایذا پہنچائی جاوے اور ناحق بخل کی راہ سے دشمنی
کی جاوے ایسا ہی بیزار ہے جیسے وہ نہیں چاہتا کہ کوئی اس کے ساتھ ملا یا جاوے۔ ایک جگہ وہ فصل
نہیں چاہتا اور ایک جگہ وصل نہیں چاہتا یعنی بنی نوع کا باہمی فصل اور اپنا کسی غیر کے ساتھ وصل اور یہ
وہی راہ ہے کہ منکروں کے واسطے بھی دعا کی جاوے اس سے سینہ صاف اور انشراح پیدا ہوتا ہے اور
ہمت بلند ہوتی ہے اس لئے جب تک ہماری جماعت یہ رنگ اختیار نہیں کرتی اس میں اور اس کے غیر
میں پھر کوئی امتیاز نہیں ہے۔ میرے نزدیک یہ ضروری امر ہے کہ جو شخص ایک کے ساتھ دین کی راہ سے
دوستی کرتا ہے اور اس کے عزیزوں سے کوئی ادنی درجہ کا ہے تو اس کے ساتھ نہایت رفق اور ملائمت
سے پیش آنا چاہیے اور ان سے محبت کرنی چاہیے کیونکہ خدا کی یہ شان ہے۔
ع بدال را
به
نیکال ببخشد کریم
پس جو تم میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو تمہیں چاہیے کہ تم ایسی قوم بنو جس کی نسبت آیا ہے فَإِنَّهُمْ
قَوْمٌ لَّا يَشْقَى جَلِيسُهُمْ یعنی وہ ایسی قوم ہے کہ ان کا ہم جلیس بد بخت نہیں ہوتا۔
یہ خلاصہ ہے الہی تعلیم کا جو تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ اللہ میں پیش کی گئی ہے۔
۲۲ دسمبر ۱۹۰۱ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک عیسائی حق جو کی گفتگو
منشی عبد الحق صاحب قصوری طالب علم بی ۔ اے کلاس لاہور نے جو عرصہ تین سال سے عیسائی تھے
الحکم جلد ۶ نمبر ۲۹ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۲ ء صفحه ۶،۵
الحکم اور حضرت اقدس علیہ السلام کی بعض تحریروں کو پڑھ کر حضرت اقدس کی خدمت میں ایک عریضہ لکھا تھا
کہ وہ اسلام کی حقانیت اور صداقت کو عملی رنگ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس پر حضرت خلیفۃ اللہ نے ان کو لکھ
بھیجا تھا کہ وہ کم از کم دو مہینے تک یہاں قادیان میں آکر رہیں چنانچہ انہوں نے دارالامان کا قصد کیا اور
۲۲ دسمبر ۱۹۰۱ء کو بعد دو پہر یہاں آپہنچے۔ پس اس عنوان کے نیچے ہم جو کچھ لکھیں گے سردست انہی کے
متعلق ہوگا۔
پہلی ملاقات
حضرت جری اللہ فی حلل الانبیاء علیہ الصلوۃ والسلام کے اعدا کی طبیعت بوجہ کثرت کارجو
آج کل حضور رات کے بہت بڑے حصہ تک اس میں مصروف رہتے تھے کیونکہ ایک طرف
میگزین کے لئے مضمون ترجمہ کے واسطے دینا تھا دوسری طرف المنار کے لئے موعودہ رسالہ لکھ
رہے تھے۔ پھر قریباً دوسو سے زائد عظیم الشان نشانوں اور پیشگوئیوں کے نقشہ کی ترتیب کے لئے
ان پیشگوئیوں اور نشانوں کو مرتب اور جمع کر رہے تھے دو تین روز سے ناساز تھی ۔ مگر مہمانوں اور
اس نو وارد حق جو مہمان کے لئے آج آپ نے سیر کو تشریف لے جانے کا ارشاد فرمایا۔ چنانچہ
ور بجے کے قریب آپ باہر کو تشریف لے چلے۔ باہر نکلتے ہی منشی عبدالحق صاحب عیسائی کو حضور
کے سامنے پیش کر دیا گیا اور جو کچھ گفتگو ہوئی اسے ہم ذیل میں درج کرتے ہیں ۔
حضرت اقدس ۔ آپ کو عیسائی ہوئے کتنا عرصہ گزرا اور کیا اسباب پیش آئے تھے جو عیسائی ہو گئے؟
منشی عبدالحق ۔ مجھے عیسائی ہوئے اس دسمبر میں تین سال ہو جاتے ہیں چونکہ بعض عیسائی میرے دوست
تھے اور ان سے میل ملاقات رہتی تھی اور فیروز پور میں پادری نیوٹن صاحب تھے وہ بھی بڑی مہربانی سے
پیش آتے تھے یہی اسباب میرے عیسائی ہونے کے ابتدا میں پیدا ہوئے تھے۔
حضرت اقدس ۔ یہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ آپ دو مہینے کے واسطے یہاں آگئے بظاہر یہ بات آپ
کی حق جوئی کی نشانی ہے۔
منشی عبدالحق ۔ جناب میں کالج سے نام کٹوا کر آیا ہوں رخصت نہیں ملتی تھی ۔
حضرت اقدس ۔ یہ تو اور بھی ہمت کا کام ہے میرے نزدیک بہتر اور مناسب طریق جو آپ کے لئے
مفید ہو سکتا ہے اب یہ ہے کہ آپ ان اعتراضات کو جو اسلام پر رکھتے ہیں اور اہم ہیں سلسلہ وار لکھ لیں
اور ایک ایک کر کے پیش کریں ہم انشاء اللہ تعالیٰ جواب دیتے رہیں گے اور جس جواب سے آپ کی
تسلی نہ ہوا سے آپ بار بار پوچھ لیں اور صاف صاف کہہ دیں کہ اس سے مجھے اطمینان نہیں ہوا مگر ان
اعتراضوں میں اس بات کا لحاظ رکھ لیں کہ وہ ایسے ہوں کہ کتب سابقہ میں اس قسم کے اعتراضوں کا
نام و نشان نہ ہو ورنہ تضیع اوقات ہی ہو گا جب آپ اعتراض کر چکیں گے پھر ہم آپ کو اسلام کی
خوبیاں بتائیں گے کیونکہ یہ دو ہی کام ہیں ایک آپ کریں اور ہمیں مدد دیں۔ دوسرا ہم خود کریں گے۔
اسلام کی جنگیں دفاعی نوعیت کی تھیں تبدیل مذہب کے دو باعث ہوتے ہیں سبب سے بڑا باعث وہ جزئیات ہوتی ہیں جن کو غلط فہمی
اور غلط بیانی سے کچھ کا کچھ بنا دیا جاتا ہے اور اصول مذہب کو اس کے مقابلہ میں بالکل چھوڑ دیا جاتا
ہے جیسے مثلاً اسلام کی بابت جب عیسائی لوگ کسی سے گفتگو کرتے ہیں تو اسلامی جنگوں پر کلام کرنے
لگتے ہیں حالانکہ خود ان کے گھر میں یشوع اور موسیٰ کے جنگوں کی نظیر یں موجود ہیں اور جب ان کا خودان
اسلامی جنگوں سے مقابلہ کیا جاوے تو وہ اسلامی جنگوں سے کہیں بڑھ کر مورد اعتراض ٹھہر جاتے
ہیں کیونکہ ہم یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ اسلامی جنگ بالکل دفاعی جنگ تھے اور ان میں وہ شدت اور
سخت گیری ہرگز تھی جو موسیٰ اور یشوع کے جنگوں میں پائی جاتی ہے۔ اگر وہ یہ کہیں کہ موسیٰ اور یشوع اگر
کی لڑائیاں عذاب الہی کے رنگ میں تھیں ۔ تو ہم کہتے ہیں کہ اسلامی جنگوں کو کیوں عذاب الہی
کی صورت میں تسلیم نہیں کرتے ۔ موسوی جنگوں کو کیا ترجیح ہے بلکہ ان اسلامی جنگوں میں تو
موسوی لڑائیوں کے مقابلہ میں بڑی بڑی رعایتیں دی گئی ہیں۔ اصل بات یہی ہے کہ چونکہ وہ لوگ
نوامیس الہیہ سے ناواقف تھے اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان پر موسیٰ علیہ السلام کے مخالفوں کے
مقابلہ میں بہت بڑا رحم فرمایا کیونکہ وہ غفور و رحیم ہے۔ پھر اسلامی جنگوں میں موسوی جنگوں کے
مقابلہ میں یہ بڑی خصوصیت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خادموں نے مکہ والوں
نے برابر ۱۳ سال تک خطرناک ایذائیں اور تکلیفیں دیں اور طرح طرح کے دکھ ان ظالموں نے
دیے چنانچہ ان میں سے کئی قتل کئے گئے اور بعض بڑے بڑے عذابوں سے مارے گئے چنانچہ
تاریخ پڑھنے والے پر یہ امر مخفی نہیں ہے بیچاری عورتوں کو سخت شرمناک ایذاؤں کے ساتھ مار دیا۔
یہاں تک کہ ایک عورت کو دو اونٹوں سے باندھ دیا اور پھر ان کو مختلف جہات میں دوڑا دیا اور اس
بیچاری کو چیر ڈالا اس قسم کی ایذا رسانیوں اور تکلیفوں کو برابر ۱۳ سال تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ کی پاک جماعت نے بڑے صبر اور حوصلہ کے ساتھ برداشت کیا۔ اس پر بھی انہوں نے
اپنے ظلم کو نہ روکا اور آخر کار خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کا منصوبہ کیا گیا اور جب
آپ نے خدا تعالیٰ سے اُن کی شرارت کی اطلاع پا کر مکہ سے مدینہ کو ہجرت کی پھر بھی انھوں نے
تعاقب کیا اور آخر جب یہ لوگ پھر مدینہ پر چڑھائی کر کے گئے تو اللہ تعالیٰ نے اُن کے حملہ کو روکنے کا
حکم دیا کیونکہ اب وہ وقت آگیا تھا کہ اہل مکہ اپنی شرارتوں اور شوخیوں کی پاداش میں عذاب الہی
کا مزہ چکھیں چنانچہ خدا تعالیٰ نے جو پہلے وعدہ کیا تھا کہ اگر یہ لوگ اپنی شرارتوں سے باز نہ
آئیں گے تو عذاب الہی سے ہلاک کئے جائیں گئے وہ پورا ہوا۔ خود قرآن شریف میں ان لڑائیوں
کی یہ وجہ صاف لکھی ہے أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ۖ وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ
لَقَدِيرُ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٌّ ( الحج : ۴۱،۴۰) آہ! یعنی ان لوگوں کو مقابلہ کی
اجازت دی دی گئی جن کے قتل کے لیے مخالفوں نے چڑھائی کی (اس لیے اجازت دی گئی ) کہ اُن پر ظلم
ہوا اور خدا تعالیٰ مظلوم کی حمایت کرنے پر قادر ہے۔ یہ وہ مظلوم ہیں جو ناحق اپنے وطنوں سے نکالے
گئے ۔ ان کا گناہ بجز اس کے اور کوئی نہ تھا کہ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے یہ وہ آیت ہے
جس سے اسلامی جنگوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے پھر جس قدر رعائتیں اسلامی جنگوں میں دیکھو گے ممکن نہیں
کہ موسوی یا یشوعی لڑائیوں میں اس کی نظیر مل سکے ۔ موسوی لڑائیوں میں لاکھوں بے گناہ بچوں کا
مارا جانا، بوڑھوں اور عورتوں کا قتل، باغات اور درختوں کا جلا کر خاک سیاہ کر دینا ، تو رات سے
ثابت ہے۔ مگر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے با وصفیکہ ان شریروں سے وہ سختیاں اور
تکلیفیں دیکھی تھیں جو پہلے کسی نے نہ دیکھی تھیں۔ پھر ان دفاعی جنگوں میں بھی بچوں کو قتل نہ کرنے ،
عورتوں اور بوڑھوں کو نہ مارنے ، راہبوں سے تعلق نہ رکھنے اور کھیتوں اور ثمر دار درختوں کو نہ جلانے
اور عبادت گاہوں کے مسمار نہ کرنے کا حکم دیا لم دیا جاتا تھا ۔ اب مقابلہ کر کے دیکھ لو کہ کس کا پلہ بھاری
ہے۔ غرض یہ بیہودہ اعتراض ہیں۔ اگر انسان فطرت سلیمہ رکھتا ہو تو وہ مقابلہ کر کے خود حق پاسکتا
ہے۔ کیا موسیٰ کے زمانہ میں اور خدا تھا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کوئی اور ۔ اسرائیلی نبیوں
کے زمانہ میں جیسے شریر اپنی شرارتوں سے باز نہ آتے تھے ۔ اس زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی مخالفت میں بھی حد سے نکل گئے تھے۔ پس اسی خدا نے جو رؤوف و رحیم بھی ہے پھر شریروں
کے لیے اس میں غضب بھی (ہے) اُن کو ان جنگوں کے ذریعہ جو خود انہوں نے ہی پیدا کی تھیں
سزا دے دی۔ لوڈ کی قوم سے کیا سلوک ہوا۔ نوح کے مخالفوں کا کیا انجام ہوا۔ پھر مکہ والوں کو اگر
اس رنگ میں سزا دی تو کیوں اعتراض کرتے ہو۔ کیا کوئی عذاب مخصوص ہے کہ طاعون ہی ہو
یا پتھر برسائے جائیں ۔ خدا جس طرح چاہے عذاب دے دے۔
سنت قدیمہ اسی طرح پر جاری رہی ہے ۔ اگر کوئی ناعاقبت اندیش اعتراض کرے تو اُسے موسیٰ
کے زمانہ اور جنگوں پر اعتراض کا موقع مل سکتا ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کوئی
رعایت روا نہیں رکھی گئی نبی کریم کے زمانہ پر اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ آج کل عقل کا زمانہ ہے اور اب یہ
اعتراض کوئی وقعت نہیں رکھ سکتے کیونکہ جب کوئی مذاہب سے الگ ہو کر دیکھے گا تو اُسے صاف نظر
آجائے گا کہ اسلامی جنگوں میں اوّل سے آخر تک دفاعی رنگ مقصود ہے اور ہر قسم کی رعائتیں روا رکھی
گئی ہیں جو موسی اور یشوع کی لڑائیوں میں نہیں ہیں ۔ ایک آریہ کی کتاب میری نظر سے گزری ۔اس
نے موسوی لڑائیوں پر بڑے بڑے اعتراض کیے ہیں مگر اسلامی جنگوں پر اسے کوئی موقع نہیں ملا۔
مجھ سے جب کوئی آریہ یا ہندو اسلامی جنگوں کی نسبت دریافت کرتا ہے تو اُسے میں نرمی اور ملاطفت
سے یہی سمجھاتا ہوں کہ جو مارے گئے وہ اپنی ہی تلوار سے مارے گئے ۔ جب اُن کے مظالم کی
انتہا ہو گئی تو آخر ان کو سزا دی گئی اور ان کے حملوں کو روکا گیا۔
مجھے پادریوں کے سمجھانے اور اُن سے سمجھنے والوں پر سخت افسوس ہے کہ وہ اپنے گھر میں موسیٰ کی
لڑائیوں پر تو غور نہیں کرتے اور اسلامی جنگوں پر اعتراض شروع کر دیتے ہیں اور سمجھنے والے اپنی
سادہ لوحی سے اُسے مان لیتے ہیں ۔ اگر غور کیا جاوے تو موسوی جنگوں کا اعتراض حضرت مسیح پر بھی
آتا ہے کیونکہ وہ توریت کو مانتے تھے اور حضرت موسیٰ کو خدا کا نبی تسلیم کرتے تھے۔ اگر وہ ان جنگوں
اور ان بچوں اور عورتوں کے قتل پر راضی نہ تھے تو اُنہوں نے اُسے کیوں مانا۔ گویا وہ لڑائیاں خود مسیح
نے کیں اور ان بچوں اور عورتوں کو خود مسیح نے ہی قتل کیا۔
اور اصل یہ ہے کہ خود مسیح علیہ السلام کو لڑائیوں کا موقع ہی نہیں ملاور نہ وہ کم نہ تھے۔ انہوں نے
تو اپنے شاگردوں کو حکم دیا تھا کہ کپڑے بیچ بیچ کر تلواریں خریدیں۔ یہ بالکل سچی بات ہے کہ اگر
قرآن شریف ہماری رہنمائی نہ کرتا تو ان نبیوں پر سے امان اُٹھ جاتا ۔ قرآن شریف کا احسان ہے
تمام نبیوں پر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا احسان ہے کہ انہوں نے آکر ان سب کو اس الزام سے بری
کر دکھایا۔
قرآن شریف کو خوب غور سے پڑھو تو صاف معلوم ہو جائے گا کہ اس کی یہی تعلیم ہے کہ کسی سے
تعرض نہ کرو۔ جنہوں نے سبقت نہیں کی اُن سے احسان کرو اور ابتدا کرنے والوں اور ظالموں کے
مقابلہ میں بھی دفاع کا لحاظ رکھو۔ حد سے نہ بڑھو۔ اسلام کی ابتدا میں ایسی مشکلات در پیش تھیں کہ ان
کی نظیر نہیں ملتی ۔ ایک کے مسلمان ہونے پر مرنے مارنے کو طیار ہو جاتے تھے اور ہزاروں فتنے
بپا ہوتے تھے اور اور فتنہ تو وقت قتل سے سے سے بھی بڑھ کر کر ہے۔ پس امن عامہ عامہ کے کے قیام قیام کے لیے کے لیے مقابلہ مقابلہ کرنا پڑا پڑا۔ ۔ اگر اگر
ہندو اس پر اعتراض کرتے تو کچھ تعجب اور افسوس کی جان تھی مگر خود جن کے گھر میں اس سے بڑھ کر
اعتراض آتا ہے اُن کو اعتراض کرتے ہوئے دیکھ کر تعجب اور افسوس ہوتا ہے۔ عیسائیوں نے اس قسم
کے اعتراض کرنے میں بڑا ظلم کیا ہے ۔ کیا ان میں ایسا ہی ایمان ہے؟ پھر منجملہ اور جزئیات کے
غلامی کے مسئلہ پر اعتراض کرتے ہیں حالانکہ قرآن شریف نے غلاموں کے آزاد کرنے کی تعلیم دی
اور تاکید کی ہے اور جو اور کسی کتاب میں نہیں ہے۔ اسی قسم کی جزئیات کو یہ لوگ محل اعتراض ٹھہرا کر
ناواقف لوگوں اور آزاد طبع جوانوں کے سامنے پیش کر دیتے ہیں۔ پس آپ کو مناسب ہے کہ آپ
اعتراض کرتے وقت اس امر کا بڑا بھاری لحاظ کریں کہ اسے گناہ اور محل اعتراض ٹھہرائیں جو خدا نے
گناہ قرار دیا ہو نہ وہ جو کہ پادری تجویز کریں ۔ میں سولہ یا سترہ سال کی عمر سے ان سے ملتا تھا مگر
اس نور کی وجہ سے جو خدا نے مجھے دیا تھا میں ہمیشہ سمجھ لیتا تھا کہ یہ دھوکا دیتے ہیں ۔ اے
تعدد ازواج
اسی طرح پر تعداد ازواج کے مسئلہ پر اعتراض کر دیتے ہیں ۔ مگر مجھے سخت افسوس
سے کہنا پڑتا ہے کہ ان نادانوں نے یہ اعتراض کرتے وقت اس بات پر ذرا بھی
خیال نہیں کیا کہ اس کا اثر خود اُن کے خداوند پر کیا پڑتا ہے۔ مجھے سخت رنج آتا ہے جب
گھر
۔
میں دیکھتا ہوں کہ پادریوں کے اس اعتراض نے حضرت عیسی پر سخت حملہ کیا ہے کیوں کہ جس کے
میں حضرت مریم گئی تھیں اس کی پہلے بیوی بھی تھی پھر یہ اولا دکیسی قرار دی جاوے گی ۔ ادے کی ۔ علاوہ ازیں
جبکہ مریم نے اور اس کی ماں نے یہ عہد خدا کے حضور کیا ہوا تھا کہ اس کا نکاح نہ کروں گی پھر وہ کیا آفت
اور مشکل پیش آئی تھی جو نکاح کر دیا۔ بہتر ہوتا کہ روح القدس کا بچہ مقدس ہیکل میں ہی جنتی ۔ بڑے
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں نگاہ نہیں کی ۔ ورنہ اس قوم کا فرض تھا کہ سب سے
پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قبول کرنے والے یہی ہوتے کیونکہ ان کے ہاں نظائر موجود تھے
مگر جیسے اس وقت کو انہوں نے کھو دیا آج بھی یہ مسیح موعود کو قبول نہیں کرتے حالانکہ ایلیا کا قصہ اُن میں
موجود ہے اور اسی پر مسیح کی صداقت کا سارا معیار ہے۔ اگر مسیح واقعی مردوں کو زندہ کرتے تھے تو کیوں
پھونک مار کر ایلیا کو زندہ نہ کر دیا تا یہود ابتلا سے بچ جاتے اور خود مسیح کو بھی ان تکالیف اور مشکلات کا
سامنا نہ ہوتا جو ایلیا کی تاویل سے پیش آئیں ۔ ایک یہودی کی کتاب میرے پاس موجود ہے۔
وہ اس میں صاف لکھتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ ہم سے مسیح کے انکار کا سوال کرے گا تو ہم ملا کی نبی کی
منے رکھ دیں گے کہ کیا اس میں نہیں لکھا کہ مسیح سے پہلے ایلیا آئے گا۔ اس میں یہ کہاں ہے
کہ یوحنا آئے گا۔ اس پر اس نے بڑی بحث کی ہے اور پھر لوگوں کے سامنے اپیل کرتا ہے کہ بتاؤ
الحکم جلد ۶ نمبر ۲ مورخه ۷ ارجنوری ۱۹۰۲ ء صفحه ۴ تا ۶
ہم سچے ہیں یا نہیں؟ الغرض اس قسم کی جزئیات کو یہ لوگ بد نما صورت میں پیش کر کے دھوکا دیتے
ہیں۔ آپ اپنے اعتراضوں کے انتخاب میں ان امور کو مد نظر رکھیں جو میں نے آپ کو بتا دیئے ہیں۔
دین کا معاملہ بہت بڑا اہم اور نازک معاملہ ہے اس میں بہت بڑی فکر اور غور کی ضرورت ہے اس
میں وہ پہلو اختیار کرنا چاہیے جو مشترک اُمت کا ہے۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھنے کے قابل ہے کہ کوئی
ایسی بات قابل تسلیم نہیں ہو سکتی جس کے نظائر موجود نہ ہوں مثلاً ایک شخص کہے کہ ایک صندوق میں
ایک ہزار روپیہ رکھا تھا اور وہ جادو کے ذریعہ ہوا ہو کر اڑ گیا تو اُسے کون مانے گا۔ اسی طرح پر عیسائیوں کے
معتقدات کا حال ہے۔ آپ اپنے اعتراض مرتب کر کے پیش کریں اور انشاء اللہ ہم جواب دیں گے۔
منشی عبدالحق صاحب۔ اگر آپ تثلیث اور کفارہ کو تو ڑ کر دکھا دیں گے تو میں
تثلیث اور کفارہ شاید اور کچھ نہ پوچھوں گا۔
حضرت مسیح موعود - تثلیث اور کفارہ کی تردید کے دلائل تو ہم انشاء اللہ تعالیٰ اتنے بیان کریں گے کہ
جو ان کے ابطال کے لیے کافی سے بڑھ کر ہوں گے مگر میری رائے میں جو ترتیب میں نے آپ کو
اشارہ کی ہے اس پر چلنے سے بہت بڑا فائدہ ہوگا۔ اس وقت میں خلط کرنا نہیں چاہتا لیکن میں مختصر اور
اشارہ کے طور پر اتنا کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ اس وقت تین قو میں یہود، مسلمان اور عیسائی موجود ہیں۔
ان میں سے یہودی اور مسلمان بالاتفاق توحید پر ایمان لاتے ہیں لیکن عیسائی تثلیث کے قائل
ہیں ۔ اب ہم عیسائیوں سے پوچھتے ہیں کہ اگر واقعی تثلیث کی تعلیم حق تھی اور نجات کا یہی اصل ذریعہ تھا
تو پھر کیا اندھیر مچا ہوا ہے کہ توریت میں اس تعلیم کا کوئی نشان ہمیں نہیں ملتا۔ یہودیوں کے اظہار
لے کر دیکھ لو۔ اس کے سوا ایک اور امر قابل غور ہے کہ یہودیوں کے مختلف فرقے ہیں اور بہت سی
باتوں میں ان میں باہم اختلاف ہے لیکن توحید کے اقرار میں ذرا بھی اختلاف نہیں اگر تثلیث واقعی
مدار نجات تھی تو کیا سارے کے سارے فرقے ہی اس کو فراموش کر دیتے اور ایک آدھ فرقہ بھی اس پر
قائم نہ رہتا۔ کیا یہ تعجب خیز امر نہ ہو گا کہ ایک عظیم الشان قوم جس میں ہزاروں ہزار فاضل ہر زمانہ میں
موجود رہے اور برابر مسیح علیہ السلام کے وقت تک جن میں نبی آتے رہے ان کو ایک ایسی تعلیم سے
بالکل بے خبری ہو جاوے جو موسیٰ علیہ السلام کی معرفت انہیں ملی ہو اور مدار نجات بھی وہی ہو یہ بالکل
خلاف قیاس اور بے ہودہ بات ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ تثلیث کا عقیدہ خود تراشیدہ عقیدہ
ہے نبیوں کے صحیفوں میں اس کا کوئی پتہ نہیں ہے اور ہونا بھی نہیں چاہیے کیونکہ یہ حق کے خلاف ہے پس
یہودیوں میں توحید پر اتفاق ہونا اور تثلیث پر کسی ایک کا بھی قائم نہ ہونا صریح دلیل اس امر کی ہے کہ
یہ باطل ہے حالانکہ خود عیسائیوں کے مختلف فرقوں میں بھی تثلیث کے متعلق ہمیشہ سے اختلاف چلا
آتا ہے اور یونی ٹیرین فرقہ اب تک موجود ہے۔ میں نے ایک یہودی سے دریافت کیا تھا کہ توریت
میں کہیں تثلیث کا بھی ذکر ہے اور یا تمہارے تعامل میں کہیں اس کا بھی پتہ لگتا ہے اس نے صاف
اقرار کیا کہ ہر گز نہیں ہماری تو حید وہی ہے جو قرآن میں ہے اور کوئی فرقہ ہمارا تثلیث کا قائل نہیں ہے۔
اس نے یہ کہا کہ اگر تثلیث پر مدار نجات ہوتا تو ہمیں جو توریت کے حکموں کو چوکھٹوں اور آستینوں
پر لکھنے کا حکم تھا کہیں تثلیث کے لکھنے کا بھی ہوتا ۔ پھر دوسری دلیل اس کے ابطال پر یہ ہے کہ
باطنی شریعت میں اس کے لئے کوئی نمونہ نہیں ہے باطنی شریعت بجائے خود توحید چاہتی ہے۔ پادری فنڈر
صاحب نے اپنی کتابوں میں اعتراف کر لیا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی ایسے جزیرہ میں رہتا ہو جہاں
تثلیث نہیں پہنچی اس سے توحید ہی کا مطالبہ ہوگا نہ تثلیث کا ۔ پس اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ
باطنی شریعت توحید کو چاہتی ہے نہ تثلیث کو کیونکہ تثلیث اگر فطرت میں ہوتی تو سوال اس کا ہونا
چاہیے تھا۔
پھر تیسری دلیل اس کے ابطال پر یہ ہے کہ جس قدر عناصر خدا تعالیٰ نے بنائے ہیں وہ سب کروی پر ۔
ہیں۔ پانی کا ا قطرہ دیکھوا جرام سماوی کو دیکھوز مین کو دیکھو یہ اس لئے کرویت میں ایک وحدت ہوتی ہے
پس اگر خدا میں تثلیث تھی تو چاہیے تھا کہ مثلث نما اشیاء ہوتیں ۔
ان ساری باتوں کے علاوہ بار ثبوت مدعی کے ذمہ ہے جو تثلیث کا قائل ہے اس کا فرض ہے کہ وہ
اس کے دلائل دے ہم جو کچھ توحید کے متعلق یہودیوں کا تعامل با وجود اختلاف فرقوں کے اور باطنی
شریعت میں اس کا اثر ہونا اور قانون قدرت میں ان کی نظیر کا ملنا بتاتے ہیں ان پر غور کرنے کے بعد
اگر کوئی تقویٰ سے کام لے تو وہ سمجھ لے گا کہ تثلیث پر جس قدر زور دیا گیا ہے وہ صریح ظلم ہے۔
انسان کی فطرت میں یہ بات داخل ہے کہ وہ کبھی غیر تسلی کی راہ اختیار نہیں کرتا اس لئے
پگڈنڈیوں کی بجائے شاہراہ پر چلنے والے سب سے زیادہ ہوتے ہیں اور اس پر چلنے والوں کے لئے
کسی قسم کا خوف و خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس راہ کی شہادت قوی ہوتی ہے۔ پس جب
دنیا میں یہ ایک روز مشاہدہ میں آئی بات ہے پھر آخرت کی راہ قبول کرنے میں انسان کیوں غیر تسلی کی
راہ اختیار کرے جس کے لئے کوئی کافی اور معتبر اور سب سے بڑھ کر زندہ شہادت موجود نہ ہو۔ اس
وقت دنیا میں ہزاروں راہیں نکالی گئیں ہیں مگر سعید اور مبارک وہی ہے جو دنیا کے لالچوں کو چھوڑ کر
محض خدا کے لئے فقر و فاقہ اختیار کر کے خدائی راہ پر چلنے کی تلاش میں نکلے اور جو خلوص نیت سے اسے
ڈھونڈتا ہے وہ اس کو پالیتا ہے۔
عیسائی مذہب کے استیصال کے لئے ہمارے پاس تو ایک دریا ہے اور اب وقت کسر صلیب آگیا ہے کہ یہ علم ٹوٹ جاؤ آگیا ہے کہ یہ طلسم ٹوٹ جاوے اور وہ بت جو صلیب کا بنایا گیا ہے گر پڑے
اور اصل بات تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اگر مجھے مبعوث نہ بھی فرما تا تب بھی زمانہ نے ایسے حالات اور
اسباب پیدا کر دیئے تھے کہ عیسائیت کا پول کھل جاتا کیونکہ خدا تعالیٰ کی غیرت اور جلال کے یہ صریح
خلاف ہے کہ ایک عورت کا بچہ خدا بنایا جاتا جو انسانی حوائج اور لوازم بشریہ سے کچھ بھی استثناء
اپنے اندر نہیں رکھتا۔
میں نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں میں نے کامل تحقیقات کے ساتھ یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ
بالکل جھوٹ ہے کہ مسیح صلیب پر مر گیا۔ اصل یہ ہے کہ وہ صلیب پر سے زندہ اتار لیا گیا تھا اور وہاں
سے بیچ کر وہ کشمیر میں چلا آیا جہاں اس نے ایک سو بیس برس کی عمر میں وفات پائی اور اب تک اس کی
قبر خانیار کے محلہ میں یوز آسف یا شہزادہ نبی کے نام سے مشہور ہے۔
اور یہ بات ایسی نہیں ہے جو محکم اور مستقم دلائل کی بنا پرنہ ہو بلکہ صلیب کے جو واقعات انجیل
میں لکھے ہیں خود انہیں سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح صلیب پر نہیں مرا۔ سب سے اول یہ ہے کہ خود مسیح نے
اپنی مثال یونس سے دی ہے۔ کیا یونس مچھلی کے پیٹ میں زندہ داخل ہوئے تھے یا مر کر اور پھر یہ کہ
پیلاطوس کی بیوی نے ایک ہولناک خواب دیکھا تھا جس کی اطلاع پیلاطوس کو بھی اس نے کر دی اور وہ
اس فکر میں ہو گیا کہ اس کو بچایا جاوے اور اسی لیے پیلاطوس نے مختلف پیرایوں میں مسیح کے چھوڑ دینے
کی کوشش کی اور آخر اپنے ہاتھ دھو کر ثابت کیا کہ میں اس سے بری ہوں اور پھر جب یہودی کسی طرح
ماننے والے نظر نہ آئے تو یہ کوشش کی گئی کہ جمعہ کے دن بعد عصر آپ کو صلیب دی گئی اور چونکہ صلیب
پر بھوک پیاس اور دھوپ وغیرہ کی شدت سے کئی دن رہ کر مصلوب انسان مر جایا کرتا تھا وہ موقع مسیح کو
پیش نہ آیا کیونکہ یہ کسی طرح نہیں ہو سکتا تھا کہ جمعہ کے دن غروب ہونے سے پہلے اسے صلیب پر سے
نہ اتار لیا جاتا کیونکہ یہودیوں کی شریعت کے رو سے یہ سخت گناہ تھا کہ کوئی شخص سبت یا سبت سے پہلے
رات صلیب پر رہے۔ مسیح چونکہ جمعہ کی آخری گھڑی صلیب پر چڑھا یا گیا تھا اس لئے بعض واقعات
آندھی وغیرہ کے پیش آجانے سے فی الفور اتار لیا گیا پھر دو چور جو مسیح کے ساتھ صلیب پر لٹکائے گئے
تھے ان کی ہڈیاں تو توڑ دی گئیں تھیں مگر مسیح کی ہڈیاں نہیں توڑی گئی تھیں ۔
اور پھر مسیح کی لاش ایک ایسے آدمی کے سپرد کر دی گئی جو مسیح کا شاگرد تھا اور اصل تو یہ ہے کہ خود
پیلاطوس اور اس کی بیوی بھی اس کی مرید تھی چنانچہ پیلاطوس کو عیسائی شہیدوں میں لکھا ہے اور اس کی
بیوی کو ولیہ قرار دیا ہے اور ان سب سے بڑھ کر مرہم عیسیٰ کا نسخہ ہے جس کو مسلمان ، یہودی ، رومی اور
عیسائی اور مجوسی طبیبوں نے بالا تفاق لکھا ہے کہ یہ مسیح کے زخموں کے لیے تیار ہوا تھا اور اس کا نام مرہم
عیسیٰ اور مرہم حوار بین اور مرہم رسل اور مرہم شلیخہ وغیرہ بھی رکھا۔ کم از کم ہزار کتاب میں یہ نسخہ موجود رکھا۔ کم ازکم ہزار یہ
ہے اور یہ کوئی عیسائی ثابت نہیں کر سکتا کہ صلیبی زخموں کے سوا اور بھی کبھی کوئی زخم مسیح کو لگے تھے اور اس
وقت حواری بھی موجود تھے۔ اب بتاؤ کہ کیا یہ تمام اسباب اگر ایک جا جمع کیے جاویں تو صاف شہادت
نہیں دیتے کہ مسیح صلیب پر سے زندہ بچ کر اتر آیا تھا۔ بر
اس پر اس وقت ہم کو کوئی لمبی بحث نہیں کرنی ہے یہودیوں کے جو فرقے متفرق ہو کر افغانستان
یا کشمیر میں آگئے تھے وہ ان کی تلاش میں ادھر چلے آئے اور پھر آخر کشمیر ہی میں انہوں نے وفات پائی
اور یہ بات انگریز محققوں نے بھی مان لی ہے کہ کشمیری در اصل بنی اسرائیل ہیں چنانچہ بر نئیر نے اپنے
سفر نامہ میں یہی لکھا ہے۔ اب جبکہ یہ ثابت ہوتا ہے اور واقعات صحیحہ کی بنا پر ثابت ہوتا ہے کہ وہ
صلیب پر نہیں مرے بلکہ زندہ اتر آئے تو پھر کفارہ کا کیا باقی رہا۔
پھر سب سے عجیب تریہ بات ہے کہ عیسائی جس عورت کی شہادت پر مسیح کو آسمان پر چڑھاتے
ہیں وہ خود ایک اچھے اور شریف چال چلن کی عورت نہ تھی ۔
لے
یا درکھو کہ ایک فعل انسان کی طرف سے اولاً سرزد ہوتا ہے پھر اس میں تلاش حق کے آداب جوار یا خاصیت مخفی ہو تعالی کا پر
جو اثر یا خاصیت مخفی ہو خدا تعالیٰ کا ایک فعل اس پر مترتب ہو کر
اسے ظاہر کر دیتا ہے مثلاً جب ہم اپنے گھر کی کوٹھڑی کی کھڑکی کو بند کر لیتے ہیں تو یہ ہمارا فعل ہے اور اس
پر خدا تعالیٰ کا فعل یہ سرزد ہوتا ہے کہ اس کوٹھڑی میں روشنی اور ہوا کی آمد رفت بند ہو کر تاریکی ہو جائے
گی۔ پس یہ ایک عادت اللہ اور قدیم سے اسی طرح پر چلی آتی ہے اور اس میں کوئی تغییر، تبدل نہیں
ہو سکتا ہے کہ انسانی فعل پر خدا کی طرف سے ایک فعل سرزد ہوتا ہے اسی طرح پر جیسے یہ نظام ظاہری
ہے اندرونی انتظام میں بھی یہی قانون ہے جو شخص صاف دل ہو کر تلاش حق کرتا ہے اور اگر کچھ نہیں تو
کم از کم سلب عقائد ہی کی حالت میں آتا ہے تو وہ سچائی کو ضرور پالیتا ہے لیکن اگر وہ اپنے دل میں پہلے
سے ایک بات کا فیصلہ کر لیتا ہے اور ضد اور تعصب کے حلقوں میں گرفتار دل لے کر آتا ہے تو اس کا نتیجہ
یہی ہوتا ہے کہ اس کا معاندانہ جوش بڑھ کر فطرت کے انوار کو دبا لیتا ہے اور دل سیاہ ہو جاتا ہے پھر وہ ہےکہ کا کر اندر بالیتا
حق و باطل میں امتیاز کرنے کی توفیق نہیں پاتا ہے۔ پس خدا تعالیٰ سے پاکیزگی اور ہدایت کے پانے
کے لئے خود بھی اپنے اندر ایک پاکیزگی کو پیدا کرنا چاہیے اور وہ یہی ہے کہ انسان بخل اور تعصب کو چھوڑ
دے اور اپنے نفس کو ہرگز دھوکا نہ دے۔ یہ بالکل سچ ہے کہ جو شخص تلاش حق کا دعوی کر کے نکلتا ہے اور
پھر اپنی جگہ پہلے ہی کسی مذہب کے اصول کو فیصلہ کر کے قطعی بھی قرار دے لیتا ہے وہ دنیا کا طالب ہوتا
ہے جو دنیا کی فتح و شکست پر مرتا ہے۔ میں اس بات کا قائل نہیں ہو سکتا کہ وہ خدا کو مانتا ہے۔ نہیں
الحکم جلد ۶ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۲ صفحه ۳، ۴