۲۲؍ دسمبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میرے نزدیک وہ دہر یہ ہے۔ پاک دل جو کسی کی زجر و توبیخ کی پروانہیں کرتا اور جو اقرار کر لینے میں
ندامت اور شرمساری نہیں پاتا وہی ہوتا ہے جو حق کو پالیتا ہے۔ ایسے ہی دل پر خدا کے انوار نازل
ہوتے ہیں۔ یا د رکھو خدا تعالیٰ ہر گز ایسے شخص کو ضائع نہیں کرتا جو اس کی جستجو میں قدم رکھتا ہے۔ وہ یقیناً
ہے اور جیسے ہمیشہ سے اس نے انا الموجود کہا ہے اب بھی کہتا ہے۔ جس طرح حضرت مسیح پر وحی ہوتی
تھی اسی طرح اب بھی ہوتی ہے میں سچ کہتا ہوں اور یہ نر ادعوی نہیں اس کے ساتھ روشن دلائل ہیں کہ
پہلے کیا تھا جواب نہیں۔ اب بھی وہی خدا ہے جو سدا سے کلام کرتا چلا آیا ہے اس نے اب بھی دنیا کو
اپنے کلام سے منور کیا ہے۔
کفارہ ایک اور ضروری بات ہے جو میں کہنی چاہتا ہوں اور وہ کفارہ کے متعلق ہے۔ کفارہ کی
مارہ اصل غرض تو یہی بتائی جاتی ہے کہ نجات حاصل ہو اور نجات دوسرے الفاظ میں گناہ کی
زندگی اور اس کی موت سے بچ جانے کا نام ہے مگر میں آپ ہی سے پوچھتا ہوں کہ خدا کے لیے
انصاف کر کے بتاؤ کہ گناہ کو کسی کی خودکشی سے فلسفیانہ طور پر کیا تعلق ہے؟ اگر مسیح نے نجات کا مفہوم
یہی سمجھا اور گناہوں سے بچانے کا یہی طریق انہیں سوجھا تو پھر نعوذ باللہ ہم ایسے آدمی کو تو رسول بھی نہیں
مان سکتے کیونکہ اس سے گناہ رک نہیں سکتے ۔ آپ کو یورپ کے حالات اور لنڈن اور پیرس کے
واقعات اچھی طرح معلوم ہوں گے ۔ بتاؤ کون سا پہلو گناہ کا ہے جو نہیں ہوتا ۔سب سے بڑھ کر زنا
تو رات میں بدتر لکھا ہے مگر دیکھو کہ یہ سیلاب کس زور سے ان قوموں میں آیا ہے جن کا یقین ہے کہ مسیح
ہمارے لیے مرا۔ اس خود کشی کے طریق سے تو بہتر یہ تھاکہ مسح دعا کرتا کہ اور یہی عمر ملے تا کہ وہ نصیحت
اور وعظ ہی کے ذریعہ لوگوں کو فائدہ پہنچا تا مگر یہ سو جبھی تو کیا سوجھی؟
اس کے علاوہ ایک اور بات بھی ہے جو میں نے پیش کی تھی اور اب تک کسی عیسائی نے اس کا
جواب نہیں دیا اور وہ یہ ہے کہ مسیح ہمارے بدلے لعنتی ہوا ۔ اب لعنت کے معنوں کے لیے عبرانی یا عربی
کے لغات نکال کر دیکھ لو کہ ملعون کسے کہتے ہیں۔ لغت کی کتابوں میں صاف لکھا ہوا ہے کہ لعین شیطان کا
نام ہے اور ملعون وہ شخص ہوتا ہے جس کا خدا سے کوئی تعلق نہ ہو اور وہ خدا سے دور ہو۔ اب عیسائیوں نے
یہ بالا تفاق اپنے عقیدہ میں داخل کر لیا ہے کہ مسیح ہمارے بدلے لعنتی ہوا چنانچہ تین دن کے لیے اسے ہاویہ
میں بھی رکھتے ہیں اب یہ عنتی قربانی جو ان کے عقیدہ کے موافق ہوئی نجات سے کیا تعلق اس کا ہوا ؟
غرض جس قدر اس پر غور کرتے جائیں گے اسی قدر اس کی حقیقت کھلتی جائے گی ۔ میں آپ کو
بتاتا ہوں کہ اصل مسیح کے متعلق عیسائیوں اور یہودیوں دونوں نے افراط اور تفریط سے کام لیا ہے۔
عیسائیوں نے تو یہاں تک افراط کی کہ ایک عاجز انسان کو جو ایک ضعیفہ عورت کے پیٹ سے عام
آدمیوں کی طرح پیدا ہوا خدا بنا لیا اور پھر گرایا بھی تو یہاں تک کہ اسے ملعون بنایا اور ہاویہ میں
گرایا۔ یہودیوں نے تفریط کی یہاں تک کہ معاذ اللہ اسے ولد الزنا قرار دیا اور بعض انگریزوں نے
بھی اسے تسلیم کر لیا اور سارا الزام حضرت مریم پر لگایا مگر قرآن شریف نے آکر ان دونوں قوموں کی
غلطیوں کی اصلاح کی ۔ عیسائیوں کو بتایا کہ وہ خدا کا رسول تھا خدا نہ تھا اور وہ ملعون نہ تھا مرفوع تھا۔ اور
یہودیوں کو بتایا کہ وہ ولد الزنا نہ تھا بلکہ مریم صدیقہ عورت تھی اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا (التحریم : ۱۳) کی
وجہ سے اس میں نفخ روح ہوا تھا۔ یہی افراط و تفریط اس زمانہ میں بھی ہوئی ہے اور خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا
ہے کہ میں ان کی اصل عزت کو قائم کروں مسلمان ناواقفی سے انہیں انسانی صفات سے بڑھ کر قرار
دینے میں غلطی کرتے ہیں اور ان کی موت کے راز کی حقیقت سے ناواقف ہیں۔ عیسائی مصلوب قرار
دے کر ملعون بناتے ہیں پس اب وقت آیا ہے کہ مسیح کے سر پر سے وہ الزام دور کئے جائیں جو ایک
بار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دور کئے تھے پس اسلام کا کس قدر احسان مسیح پر ہے۔ میں امید
کرتا ہوں کہ آپ ان باتوں پر پورا غور کر لیں گے میں آپ کو بار بار یہی کہتا ہوں کہ جب تک آپ کی کہتا
سمجھ میں کوئی بات نہ آوے اسے آپ بار بار پوچھیں ورنہ یہ اچھا طریق نہیں ہے کہ ایک بات کو آپ
سمجھیں نہیں اور کہہ دیں کہ ہاں سمجھ لیا اس کا نتیجہ برا ہوتا ہے۔ سراج الدین جو یہاں آیا تھا اس نے
ایسا ہی کیا اور کچھ فائدہ نہ اٹھایا اس نے آپ کو کچھ کہا تھا ؟
منشی عبد الحق صاحب۔ ہاں وہ مجھے منع کرتے تھے کہ وہاں مت جاؤ کچھ ضرورت نہیں ہے جب ہم نے
ایک سچائی کو پالیا پھر کیا ضرورت ہے کہ اور تلاش کرتے پھریں اور یہ بھی انہوں نے کہا تھا کہ جب میں آیا
تھا تو وہ مجھے تین میل تک چھوڑنے آئے تھے۔
(ایڈیٹر ۔ سلیم الفطرت لوگ حضرت مسیح موعود کی شفقت اور ہمدردی پر غور کریں اور اس جوش کا اندازہ
کریں جو اس کی فطرت میں کسی روح کو بچا لینے کے لئے ہے کیا تین میل تک جانا محض ہمدردی ہی کے لئے
نہ تھا اور نہ میاں سراج الدین سے کیا غرض تھی اگر فطرت سلیم ہو تو آپ کی اس جوش ہمدردی ہی سے حق کا
پتہ پالے ہمارے لئے ایسا سچا جوش رکھنے والے تجھ پر خدا کا سلام سلامت بر تو اے مرد سلامت )
اور پسینہ آیا ہوا تھا۔
حضرت مسیح موعود ۔ اس پسینہ سے اس نے یہ مراد لی کہ گویا جواب نہیں آیا افسوس ! آپ اس سے
پوچھتے تو سہی کہ پھر وہ یہاں رہ کر نمازیں کیوں پڑھتا تھا اور کیا اس نے نہیں کہا تھا کہ میری تسلی ہو گئی
میرے سامنے ہو تو میں اس کو حلف دے کر پوچھوں ۔ سامنے ہونے سے کچھ تو شرم آجاتی ہے۔
منشی عبد الحق صاحب۔ میں نے نمازوں کا حال پوچھا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ ہاں میں پڑھا کرتا تھا اور
آخر میں نے کہہ دیا تھا کہ میں کسی سرد مقام پر جا کر فیصلہ کروں گا اور یہ بھی مسٹر سراج الدین نے کہا تھا کہ
مرزا صاحب شہرت پسند ہیں۔ میں نے چار سوال پوچھے تھے ان کا جواب چھاپ دیا۔
حضرت اقدس ۔ اس میں تو شہرت پسندی کی کوئی بات نہیں ہم کیوں حق کو چھپاتے اگر چھپاتے تو گنہ
گار ٹھہرتے اور معصیت ہوتی ۔ خدا نے جب مجھے مامور کر کے بھیجا ہے تو پھر میں حق کا اظہار کروں
گا اور جو کام میر ۔ جو کام میرے سپرد ہوا ہے اسے مخلوق کو پہنچاؤں گا اور اس بات کی مجھے کوئی پروا نہیں کہ کوئی شہرت
پسند کہے یا کچھ اور ۔ آپ ان کو پھر خط لکھیں کہ وہ یہاں کچھ دن اور رہ جائیں۔
الغرض ان باتوں میں آپ مکان کے قریب پہنچ گئے ۔ اور اس وقت حضرت اقدس نے منشی عبدالحق
صاحب کو مخاطب کر کے یہ فرمایا کہ
آپ ہمارے مہمان ہیں اور مہمان آرام وہی پاسکتا ہے جو بے تکلف ہو پس آپ کو جس چیز
کی ضرورت ہو مجھے بلا تکلف کہہ دیں ۔
اور پھر جماعت کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
دیکھو! یہ ہمارے مہمان ہیں اور تم میں سے ہر ایک کو مناسب ہے کہ ان سے پورے اخلاق