۲۶؍ دسمبر ۱۹۰۱ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس پر مسٹر عبدالحق نے کہا کہ میں کل لکھ کر سنا دوں گا اور حضرت اقدس تشریف لے گئے ۔ )
۲۶ / دسمبر ۱۹۰۱ء
چوتھی ملاقات
جلد دوم
آج احباب بہت کثرت سے آگئے تھے اور لاہور، وزیر آباد، راولپنڈی ، علاقہ کا بل ، جموں،
گوجرانوالہ، امرتسر، کپورتھلہ ، گڈھ شنکر، لودھانہ، الہ آباد، سانبھر وغیرہ مقامات سے اکثر دوست آچکے تھے۔
حضرت اقدس حسب معمول سیر کو نکلے اور خدام کے زمرہ میں یہ نور خدا چلا ۔ احباب کا پروانوں کی طرح
ایک دوسرے پر گرنا بھی بجائے خود دیکھنے والے کے لیے ایک عجیب نظارہ تھا ۔ الغرض مسٹر عبدالحق صاحب
نے کل کے حضرت اقدس کے ارشاد کے موافق ایک مختصر سی تحریر پڑھ کر سنائی جو ان کے اپنے خیال میں
تثلیث اور مسیح کی الوہیت کے دلائل پر مشتمل تھی۔ اس کو سن لینے کے بعد حضرت اقدس نے اپنا سلسلہ کلام
یوں شروع فرمایا۔
شخص تثلیث والو بیت مسیح اصل بات یہ ہے کہ یہ بات ہر خ کو معلوم ہے اوراس سے کوئی دانش مند
انکار نہیں کر سکتا کہ ہر آدمی جس غلطی میں مبتلا ہے یا جس غلط خیال میں
گرفتار ہے وہ اس کے لیے اپنے پاس کوئی نہ کوئی وجوہات رکیکہ ضرور رکھتا ہے مگر دانش مند اور
سلیم الفطرت انسان کا خاصہ ہے کہ وہ ان کی تو زین کر کے اصل نتیجہ کو جو سچائی ہوتی ہے تلاش کرنے لگتا
ہے۔ اب اسی اصول کے موافق عیسائیوں نے بھی اپنے اس عقیدہ تثلیث کے متعلق کچھ باتیں بنا رکھی
ہیں جن کو وہ دلائل قرار دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں ۔ مگر ابھی آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ دلائل کیا وقعت
رکھ سکتے ہیں اور ان میں کہاں تک قوت اور زور ہے ۔ جس حال میں عیسائیوں میں ایسے فرقے بھی
موجود ہیں جو مسیح کی الوہیت اور خدائی کے قائل نہیں اور نہ وہ تثلیث ہی کو مانتے ہیں جیسے مثلاً
یونی ٹیرین۔ تو کیا وہ اپنے دلائل اور وجوہات انجیل سے بیان نہیں کرتے؟ وہ بھی تو انجیل ہی پیش
الحکم جلد ۶ نمبر ۶ مورخه ۱۴ رفروری ۱۹۰۲ء صفحه ۳

کرتے ہیں۔ اب اگر صراحتا بلا تاویل انجیل میں مسیح کی الوہیت یا تثلیث کا بیان ہوتا تو کیا وجہ ہے کہ
یونی ٹیرین فرقہ اس سے انکار کرتا ہے حالانکہ وہ انجیل کو اسی طرح مانتا ہے جس طرح دوسرے عیسائی ۔
جو پیشگوئیاں توریت کی پیش کی جاتی ہیں ان کے متعلق بھی ان لوگوں نے کلام کی ہے اور ایک
یونی ٹیرین کی بعض تحریریں بھی میرے پاس اب تک موجود ہیں ۔ کیا اُنہوں نے اُن کو نہیں پڑھا اور
نہیں سمجھا۔ قرآن شریف نے کیا خوب کہا ہے كُل حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ (الروم : ٣٣)۔
میری مراد اس کے بیان کرنے سے صرف یہ ہے کہ تاویلات رکیکہ اور ظنی باتیں تو ایک
باطل پرست بھی پیش کرتا ہے۔ مگر کیا ہمارا یہ فرض نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اس پر پورا غور کریں؟ یونی ٹیرین
لوگوں نے تثلیث پرستوں کے بیانات ان پیشگوئیوں کے متعلق سن کر کہا ہے کہ یہ قابل شرم باتیں ہیں
جو پیش کرنے کے قابل نہیں ہیں اور اگر تثلیث اور الوہیت مسیح کا ثبوت اسی قسم کا ہو سکتا ہے تو پھر بائبل
سے کیا ثابت نہیں ہو سکتا ؟
لیکن ایک محقق کے لیے غور طلب بات یہ ہے کہ وہ ان کو پڑھ کر ایک امر تنقیح طلب قرار دے
اور پھر اندرونی اور بیرونی نگاہ سے اس کو سوچے ۔ اب ان پیشگوئیوں کے متعلق جہاں تک میں کہہ سکتا
ہوں یہ امر قابل غور ہیں ۔
اول ۔ کیا ان پیشگوئیوں کی بابت یہودیوں نے بھی ( جن کی کتابوں میں یہ درج ہیں ) یہی سمجھا
ہوا تھا کہ ان سے تثلیث پائی جاتی ہے یا مسیح کا خدا ہونا ثابت ہوتا ہے۔
دوم - کیا مسیح نے خود بھی تسلیم کیا کہ یہ پیشگوئیاں میرے ہی لیے ہیں اور پھر اپنے آپ کو اُن کا
مصداق قرار دے کر مصداق ہونے کا عملی ثبوت کیا دیا؟ اب اگر چہ یہ ایک لمبی بحث بھی ہو سکتی ہے کہ
کیا در حقیقت وہ پیشگوئیاں اصل کتاب میں اسی طرح درج ہیں یا نہیں مگر اس کی کچھ چنداں ضرورت
نہ سمجھ کر ان دو تنقیح طلب امور پر نظر کرتے ہیں ۔
یہودیوں نے جو اصل وارث کتاب تو ریت ہیں اور جن کی بابت خود مسیح نے کہا ہے کہ وہ موسیٰ کی
گدی پر بیٹھے ہیں کبھی بھی ان پیشگوئیوں کے یہ معنے نہیں کئے جو آپ یا دوسرے عیسائی کرتے ہیں

اور وہ کبھی بھی مسیح کی بابت یہ خیال رکھ کر کہ وہ تثلیث کا ایک جزو ہے منتظر نہیں ۔ چنانچہ میں نے اس سے
پہلے بہت واضح طور پر اس کے متعلق سنایا ہے اور عیسائی لوگ محض زبردستی کی راہ سے ان پیشگوئیوں کو
حضرت مسیح پر جماتے ہیں جو کسی طرح بھی نہیں جمتی ہیں ورنہ علماء یہود کی کوئی شہادت پیش کرنی چاہیے
یا وہ اس سے یہی مراد لیتے ہیں جو تم لیتے ہو۔
پھر انجیل کو پڑھ کر دیکھ لو (وہ کوئی بہت بڑی کتاب نہیں ) اُس میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوا کہ
حضرت مسیح نے ان پیشگوئیوں کو پورا نقل کر کے کہا ہو کہ اس پیشگوئی کے رو سے میں خدا ہوں اور یہ
میری الوہیت کے دلائل ہیں کیونکہ نرا دعوی تو کسی دانش مند کے نزدیک بھی قابل سماعت نہیں ہے اور
یہ بجائے خود ایک دعوی ہے کہ ان پیشگوئیوں میں مسیح کو خدا بنایا گیا ہے۔ مسیح نے خود کبھی دعوی نہیں کیا
تو کسی دوسرے کا خواہ مخواہ ان کو خدا بنانا عجیب بات ہے۔
اور پھر اگر بفرض محال کیا بھی ہو تو اس قدر تناقض اُن کے دعوئی اور افعال میں پایا جاتا ہے کہ کوئی
عقل مند اور خدا ترس اُن کو پڑھ کر انہیں خدا نہیں کہہ سکتا بلکہ کوئی بڑا عظیم الشان انسان کہنا بھی مشکل
ہو جاتا ہے۔ انجیل کے اس دعوی کو رڈ کرنے کے لیے تو خود انجیل ہی کافی ہے کیونکہ کہیں مسیح کا ادعا
ثابت نہیں بلکہ جہاں اُن کو موقع ملا تھا کہ وہ اپنی خدائی منوا لیتے وہاں اُنہوں نے ایسا جواب دیا کہ ان
ساری پیشگوئیوں کے مصداق ہونے سے گویا انکار کر دیا اور ان کے افعال اور اقوال جو انجیل میں درج
ہیں وہ بھی اسی کے مؤید ثابت ہوتے ہیں کیونکہ خدا کے لیے تو یہ ضرور ہے کہ اُس کے افعال اور اقوال
میں تناقض نہ ہو حالانکہ انجیل میں صریح تناقض ہے۔ مثلاً مسیح کہتا ہے کہ باپ کے سوا کسی کو قیامت کا
علم نہیں ہے۔ اب یہ کیسی تعجب خیز بات ہے کہ اگر باپ اور بیٹے کی عینیت ایک ہی ہے تو کیا مسیح کا یہ
قول اس کا مصداق نہیں کہ دروغ گورا حافظہ نباشد کیونکہ ایک مقام پر تو دعوئی خدائی اور دوسرے
مقام پر الوہیت کے صفات کا انکار اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ انجیل میں مسیح پر بیٹے کا لفظ آیا ہے اس کے
جواب میں ہمیں یہ کہنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ انجیل محرف یا متبدل ہے۔ بائبل کے پڑھنے والوں
سے یہ ہر گز مخفی نہیں ہے کہ اس میں بیٹے کا لفظ کس قدر عام ہے۔ اسرائیل کی نسبت لکھا ہے کہ اسرائیل

فرزند من بلکه نخست زاده من است ۔ اب اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا ۔ اور خدا کی بیٹیاں بھی بائبل سے
تو ثابت ہوتی ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ خدا کا اطلاق بھی ہوا ہے کہ تم خدا ہو۔ اس سے زیادہ اور کیا
ثبوت ہوگا ۔ اب ہر ایک منصف مزاج دانش مند غور کر سکتا ہے کہ اگر ابن کا لفظ عام نہ ہوتا تو تعجب کا مقام
ہوتا لیکن جبکہ یہ لفظ عام ہے اور آدم کو بھی شجرہ ابناء میں داخل کیا گیا ہے اور اسرائیل کو نخست زادہ بتایا
گیا ہے اور کثرت استعمال نے ظاہر کر دیا ہے کہ مقدسوں اور راستبازوں پر یہ لا یہ لفظ حسن ظن کی بنا پر
بولا جاتا ہے۔ اب جب تک مسیح پر اس لفظ کے اطلاق کی خصوصیت نہ بتائی جاوے کہ کیوں اس امنیت
میں وہ سارے راست بازوں کے ساتھ شامل نہ کیا جاوے اس وقت تک یہ لفظ کچھ بھی مفید اور مؤثر
نہیں ہو سکتا کیونکہ جب یہ لفظ عام اور قومی محاورہ ہے تو مسیح پر اُن سے کوئی نرالے معنے پیدا نہیں کر سکتا۔
میں اس لفظ کو مسیح کی خدائی یا امنیت یا الوہیت کی دلیل مان لیتا اگر یہ کسی اور کے حق میں نہ آیا ہوتا ۔
میں سچ سچ کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ کے خوف سے کہتا ہوں کہ ایک پاک دل رکھنے والے اور سچے
کانشنس والے کے لیے اس بات کی ذرا بھی پروانہیں ہوسکتی اور ان الفاظ کی کچھ بھی وقعت نہیں ہو سکتی
جب تک یہ ثابت کر کے نہ دکھایا جاوے کہ کسی اور شخص پر یہ لفظ کبھی نہیں آئے اور یا آئے تو ہیں مگر مسیح
ان و مجوہات قویہ کی بنا پر اوروں سے ممتاز اور خصوصیت رکھتا ہے۔ یہ تو دو رنگی ہے کہ مسیح کے لیے یہی لفظ
آئے تو وہ خدا بنا یا جاوے اور دوسروں پر اس کا اطلاق ہو تو وہ بندے کے بندے؟
اگر یہ اعتقاد کیا جاوے کہ خدا خود ہی آکر دنیا کو نجات دیا کرتا ہے یا اس کے بیٹے ہی آتے ہیں تو
پھر دور لازم آئے گا اور ہر زمانہ میں نیا خدا یا اس کے بیٹوں کا آنا ماننا پڑے گا جو صریح خلاف بات
ہے۔ ان ساری باتوں کے علاوہ ایک اور بات قابلِ غور ہے کہ وہ کیا نشانات تھے جن سے حقیقتاً
مسیح کی خدائی ثابت ہوتی ۔ کیا معجزات؟ اول تو سرے سے ان معجزات کا کوئی ثبوت ہی نہیں کیونکہ
انجیل نویسوں کی نبوت ہی کا کوئی ثبوت نہیں۔ اگر ہم اس سوال کو درمیان نہ بھی لائیں اور اس بات کا
لحاظ نہ کریں کہ اُنہوں نے ایک محقق اور چشم دید حالات لکھنے والے کی حیثیت سے نہیں لکھے۔ تب بھی
ان معجزات میں کوئی رونق اور قوت نہیں پائی جاتی جبکہ ایک تالاب ہی کا قصہ مسیح کے سارے معجزات کی

رونق کو دور کر دیتا ہے اور مقابلہ جب ہم انبیاء سابقین کے معجزات کو دیکھتے ہیں تو وہ کسی حالت میں
مسیح کے معجزات سے کم نہیں بلکہ بڑھ کر ہیں کیونکہ بائبل کے مطالعہ کرنے والے خوب جانتے ہیں کہ بلکہ
پہلے نبیوں سے مردوں کا زندہ ہونا ثابت ہے بلکہ بعض کی ہڈیوں سے مردوں کا لگ کر بھی زندہ ہونا
ثابت ہے حالانکہ مسیح کے خیالی معجزات میں ان باتوں کا کوئی اثر نہیں ہے۔ مسیح کی لاش نے کوئی مردہ
زندہ نہیں کیا پھر بتاؤ کہ مسیح کو کون سی چیز خدا بنا سکتی ہے؟ کیا پیشگوئیاں؟ ان کی حقیقت میں نے پہلے
بتادی ہے کہ مسیح کی پیشگوئیاں پیشگوئی کا رنگ ہی نہیں رکھتی ہیں جو باتیں پیشگوئی کے رنگ میں مندرج
ہیں وہ ایسی ہیں کہ ایک معمولی آدمی بھی اُن سے بہتر باتیں کہہ سکتا ہے اور قیافہ شناس مدبّر کی
پیشگوئیاں اُن سے بدرجہا بڑھی ہوئی ہوتی ہیں۔ میں علی الاعلان کہتا ہوں کہ اگر اس وقت مسیح ہوتے تو
جس قدر عظیم الشان تائیدی نشان پیشگوئیوں کے رنگ میں اب خدا نے میرے ہاتھ پر صادر کئے ہیں
وہ ان کو دیکھ کر شرمندہ ہو جاتے اور اپنی پیشگوئیوں کا کہ زلزلے آئیں گے، مری اور قحط پڑیں گے یا
مرغ با نگ دے گا کبھی مارے ندامت کے نام نہ لیتے ۔
پھر آپ ہی ہمیں بتائیں کہ کس طرح پر ہم مسیح کو مانیں کہ وہ خدا تھا ۔ خدائی کا دعوئی ان میں نہیں ۔
صحف سابقہ کی پیشگوئیوں کے اپنے متعلق ہونے کا انہوں نے کوئی دعویٰ نہیں کیا اور نہ اپنے متعلق
ہونے کا کوئی ثبوت دیا۔ پھر سلب صفات خدائی کو ہم ان میں دیکھتے ہیں۔ قیامت کی بابت انہیں اقرار ہے
کہ مجھے ، اس اس کا کا علم نہیں ، باپ اور بیٹے کے باوجود متحد فی الوجود ہونے کے ایک کا عالم دوسرے کا جاہل
ہونا قابل لحاظ ہے۔ تقدس کا یہ حال کہ خود کہتا ہے کہ مجھے نیک نہ کہو۔ صرف باپ ہی کو نیک ٹھہراتا ہے۔
پھر یہ اختلاف بھی باپ بیٹے کی عینیت کے خلاف ہے۔ صرف ابن کا لفظ ان کی خدائی کو ثابت نہیں کر
سکتا کیونکہ حقیقت اور مجاز میں باہم تفریق کرنے کے ہم مجاز نہیں ہو سکتے کہ کہہ دیں کہ یہاں تو حقیقت
مراد ہے اور فلاں جگہ مجاز ہے۔ یہی لفظ یا اس سے بھی بڑھ کر جب دوسرے انبیاء اور راست بازوں
اور قاضیوں پر بولا جاوے تو وہ نرے آدمی ہیں اور مسیح پر بولا جاوے تو وہ خود خدا اور ابن بن جاویں۔ یہ
تو انصاف اور راستی کے خلاف ہے اور پھر گویانی شریعت اور نئی کتاب بنانا ہے۔ اس سے کوئی فائدہ نہیں ۔

پادریوں نے خیالی اور فرضی طور پر مسیح کی خدائی کے ثبوت کے لیے بڑے ہاتھ پاؤں مارے
ہیں مگر آج تک ایک بھی رسالہ یا تحریر ان کی میری نظر سے نہیں گزری اور کوئی پادری میں نے نہیں
دیکھا جس نے مسیح کے معجزات کے چہرہ سے تالاب کے قصہ کے داغ کو دور کیا ہو اور جب تک انجیل
میں یہ قصہ درج ہے یہ داغ اٹھ نہیں سکتا ۔ میں بار بار آپ کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
کی صفات کو دیکھو ۔ رہا پولوس جس کی باتوں سے خدائی نکالی جاتی ہے۔ وہ اپنے چال چلن کے لحاظ سے
بجائے خود غیر معتبر اور اس کے لیے مسیح کی کوئی پیشگوئی نہیں۔ پھر آپ ہی بتائیں کہ ایک دانش مندا سے
خدا کس طرح مان کے ایسے خدا کی کوئی پرستش کر سکتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ مسیح کی زندگی اس کی پوری
ناکامی اور نامرادی کی تصویر ہے۔ آج وہ زندہ ہوتے تو ان کو وہ نشانات دیکھ کر جو اس مسیح کے ہاتھ پر
صادر ہو رہے ہیں شرمندہ ہونا پڑتا۔ کیا یہی قبولیت دعا ہوتی ہے کہ ساری رات چلاتا رہا اور کسی نے بھی
نہ سنا اور آخری ساعت میں خدا کا شکوہ کرتا ہوا رخصت ہوا کہ ایلِی ايْلِ لِمَا سَبَقْتَنِی۔
خدا نے مجھے مامور کر کے بھیجا اور تائیدی نشانات دکھائے
اس وقت جو خدا نے مجھے مامور کر کے بھیجا ہے اور جو نشانات میری تائید میں ظاہر ہوئے ہیں ان کی
نظیر تو پیش کرو مثلاً یہی ڈگلس کا مقدمہ جو دین دار پادریوں کی کوشش اور ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری
پھیر دینے کی تعلیم دینے والوں کی طرف سے کیا گیا۔ کئی سو آدمی اس بات کے گواہ موجود ہیں کہ کس طرح
پر قبل از وقت کل واقعات سے اطلاع دی گئی اور خدا نے کس طرح ہر قسم کی ذلت سے محفوظ رکھ لیا۔
پہلے امرتسر میں جب یہ مقدمہ دائر کیا گیا تو ڈپٹی کمشنر نے چالیس ہزار کی ضمانت کے ساتھ
وارنٹ جاری کر دیا مگر خدا کی قدرت دیکھو کہ وہ اسے جاری نہ کر سکا وہ اسی کی کتاب میں رہ گیا۔ پیچھے
جب اسے یہ معلوم کرایا گیا کہ ایسے وارنٹ کا اجرا نا جائز ہے تو اس نے گورداسپور تار دی کہ وارنٹ روکا
جاوے مگر وہاں پہنچا ہی نہ تھا۔ آخر یہ مقدمہ چلا اور عیسائیوں نے ہر طرح سے میرے سزا دلانے میں سعی
کی۔ مگر خدا نے اپنی قدرت کا نشان دکھایا اور میری اہانت چاہنے والوں کی اہانت کی۔ ڈگلس صاحب
نے نہایت ہی عزت و احترام سے مجھے بلایا اور کرسی دی حالانکہ مجھے ان باتوں کی ایک ذرہ بھر بھی پروا

نہیں ۔ آریہ اور بعض مسلمان بھی ان کے شریک تھے۔ پنڈت رام مھجرت پلیڈر جو آریہ ہے وہ بلا فیس
آتا تھا اور اس نے مجھے خود کہا کہ وہ اس لیے شریک ہوا ہے کہ لیکھرام کے قاتل کا پتہ مل جاوے۔
محمد حسین گواہ ہو کر آیا اور کرسی مانگ کر بہت ذلیل ہوا۔ آخر جب ساری کارروائی ہو چکی اور عبدالحمید
نے صاف اقرار کر لیا کہ مجھے قتل کے لیے بھیجا ہے۔ پوری مسل مرتب ہو جانے پر خدا نے اپنی قدرت
کی چمکار دکھائی اور ڈگلس کے دل میں ڈال دیا کہ یہ سب جھوٹ ہے۔ اُس نے کپتان لیمار چنڈ کو کہا کہ
میرا دل اطمینان نہیں پاتا پھر عبدالحمید سے دریافت کرو۔
آخر عبدالحمید نے اصل راز بتا دیا کہ مجھے سکھایا گیا تھا۔ پھر ڈ پٹی کمشنر کو تار دیا گیا اور نتیجہ وہی ہوا
جس کی خبر مقدمہ کے نام و نشان سے بھی پہلے تمام شہروں میں شائع ہو چکی تھی ۔ ایسا ہی لیکھرام کا نشان
اور صد ہا نشان ہیں ۔
جماعت کے لحاظ سے بھی اگر دیکھا جاوے تو مسیح ناکام اُٹھا۔ حواریوں نے سامنے قسمیں کھائیں
اور لعنت کی۔ اور ادھر یہ حال ہے کہ ہمارے ایک مخلص دوست عبدالرحمان نام کو جو نواح کا و جو نواح کابل میں رہتا
تھا محض ہماری وجہ سے ایک سال تک قید رکھا گیا کہ وہ تو بہ کرے مگر اُس نے موت کو انکار پر ترجیح
دی۔ آخر کہتے ہیں کہ اُسے گلا گھونٹ کر مار دیا گیا اور جیسا اس نے کہا تھا مرنے کے بعد ایک نشان اس
کا ظاہر ہوا۔ مجھے افسوس ہے کہ عیسائی اپنے ایمان کی متاع پولوس کی باتوں پر ہار دیتے ہیں ۔ علاوہ
بر آن انجیل کا ایک بہت بڑا حصہ بھی یہی تعلیم دیتا ہے کہ خدا ایک ہے مثلاً جب مسیح کو یہودیوں نے اس
کے اس کفر کے بدلے میں یہ کہ ابن اللہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے پتھراؤ کرنا چاہا تو اس نے انہیں
صاف کہا کہ کیا تمہاری شریعت میں یہ نہیں لکھا کہ تم خدا ہو ۔ اب ایک دانش مند خوب سوچ سکتا ہے کہ یہ
اس الزام کے وقت تو چاہیے تھا مسیح اپنی پوری بریت کرتے اور اپنی خدائی کے نشان دکھا کر انہیں ملزم
کرتے اور اس حالت میں کہ ان پر کفر کا الزام لگایا گیا تھا تو ان کا فرض ہونا چاہیے تھا کہ اگر وہ فی الحقیقت
خدا یا خدا کے بیٹے ہی تھے تو یہ جواب دیتے کہ یہ کفر نہیں ہے بلکہ میں واقعی طور پر خدا کا بیٹا ہوں اور
میرے پاس اس کے ثبوت کے لیے تمہاری ہی کتابوں میں فلاں فلاں موقع پر صاف لکھا ہے کہ

میں قادر مطلق عالم الغیب خدا ہوں اور لاؤ میں دکھا دوں اور پھر اپنی قدرتوں اور طاقتوں سے ان کو
نشانات خدائی بھی دکھا دیتے اور وہ کام جو انہوں نے خدائی کے پہلے دکھائے تھے ان کی فہرست الگ
دے دیتے۔ پھر ایسے بین ثبوت کے بعد کسی یہودی فقیہ یا فریسی کی طاقت تھی کہ انکار کرتا ۔ وہ تو ایسے
خدا کو دیکھ کر سجدہ کرتے ۔ مگر بر خلاف اس کے آپ نے کیا تو یہ کیا کہ کہہ دیا کہ تمہیں خدا لکھا ہے۔ اب
خدا ترس دل لے کر غور کرو کہ یہ اپنی خدائی کا ثبوت دیا یا ابطال کیا۔ غرض یہ باتیں ایسی ہیں کہ ان کے
بیان کرنے سے بھی شرم آتی ہے ۔ میں اس کو آپ ہی کے انصاف پر چھوڑتا ہوں ۔ تو رات، اسلام،
قانون قدرت، باطنی شریعت تو توحید کی شہادت دیتے ہیں اور عیسائی یسوع کی خدائی کے یہ دلائل
دیتا ہے کہ کتب سابقہ میں اس کی بشارتیں ہیں ( جن کو یہودیوں نے کبھی تسلیم نہیں کیا کہ وہ خود خدا یا اس
کے کسی بیٹے کے لیے ہیں بلکہ وہ مسیح کے آنے سے پہلے ہی پوری ہو چکی ہیں ) اور پھر انجیل کے بعض
اقوال بتاتے ہیں کہ اس کا یہ حال ہے کہ اصل کا پتہ ہی نہیں کیونکہ اصل زبان مسیح کی عبرانی تھی اور
خود مسیح اپنی الگ انجیل کا ذکر کرتے ہیں ۔ پھر مسیح نے کہیں اپنی خدائی کا دعوی نہیں کیا یہودیوں کے
پتھراؤ کرنے پر اور اس کفر کے الزام پر ان کا قومی اور کتابی محاورہ پیش کر کے نجات پائی۔ اپنی خدائی
کا کوئی قوی ثبوت نہ دیا اور اپنے سے کبھی فوق العادت کام کونہ دکھایا۔ معجزات کا وہ حال ، پیشگوئیوں کی
وہ حالت علم کی یہ صورت کہ اتنا پتہ نہیں کہ انجیر کے درخت کو اس وقت پھل نہیں ہوگا، اختیار کا یہ حال
کہ اسے لگا نہیں سکا۔ ساعت کا علم نہیں دے سکتا ، ضعف و ناتوانائی اتنی کہ طمانچہ اور کوڑے کھاتا ہوا
صلیب پر چڑھتا ہے۔ یہودی کہتے ہیں کہ خدا کا بیٹا ہے تو اتر آ۔ اُتر ناتو در کنار ان کو کچھ جواب بھی نہیں بیٹاہے جا
دے سکتا۔ چال چلن کا وہ حال کہ اُستاد بھی عاق کر دیتا ہے اور یہودیوں کے الزامات کئی پشت تک
اوپر ہوتے ہیں اور کوئی جواب نہیں دیا جاتا۔
مسیح کے حالات از روئے بائبل اور پھر سے کے حالات کو پڑھ تو صاف معلوم ہوگا کہ یہ شخص کبھی بھی اس قابل نہیں ہو سکتا کہ نی
الحکم جلد ۶ نمبر ۶ مورخه ۱۴ رفروری ۱۹۰۲ صفحه ۳ تا ۵
ہو۔

چہ جائیکہ خدا یا خدا کا بیٹا ہے۔
جلد دوم
تدبیر عالم اور جزا وسزا کے لیے عالم الغیب ہونا ضروری ہے اور یہ خدا کی عظیم الشان صفت ہے
مگر میں ابھی دکھا آیا ہوں کہ اُسے قیامت تک کا علم نہیں اور اتنی بھی اسے خبر نہ تھی کہ بے موسم انجیر کے
درخت کے پاس شدت بھوک سے بے قرار ہو کر پھل کھانے کو جاتا ہے اور درخت کو جسے بذات خود
کوئی اختیار نہیں ہے کہ بغیر موسم کے بھی پھل دے سکے بد دعا دیتا ہے۔ اوّل تو خدا کو بھوک لگنا ہی
تعجب خیز امر ہے اور یہ خوبی صرف انجیلی خدا ہی کو حاصل ہے کہ بھوک سے بے قرار ہوتا ہے پھر اس پر
لطیفہ یہ بھی ہے کہ آپ کو اتنا علم بھی نہیں ہے کہ اس درخت کو پھل نہیں ہے اور پھر اگر یہ علم نہ تھاتا یہ علم نہ تھا تو کاش
کوئی خدائی کرشمہ ہی وہاں دکھاتے اور بے بہارے پھل اس درخت کو لگا دیتے تا دنیا کے لیے ایک
نشان ہو جاتا مگر اس کی بجائے بد دعا دیتے ہیں۔ اب ان ساری باتوں کے ہوتے یسوع کو خدا
بنایا جاتا ہے۔ میں آپ کو سچی خیر خواہی سے کہتا ہوں کہ تکلف سے کچھ نہیں ہو سکتا۔ ایک شخص ایک ہی وقت
میں اپنی دو حیثیتیں بتاتا ہے۔ باپ بھی اور بیٹا بھی ۔ خدا بھی اور انسان بھی ۔ کیا ایسا شخص دھوکا نہیں
دیتا ہے؟
انجیل کے جن مقامات کا آپ ذکر کرتے ہیں وہاں سیاق سباق پر نظر کرنے سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ وہ اس کی خدائی کے ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں کیونکہ وہ تو اس کی انسانیت ہی کو
ثابت کرتے ہیں اور انسانیت کے لحاظ کے لحاظ سے بھی اسے عظیم الشان انسانوں کی فہرست میں داخل نہیں
کرتے جب اسے نیک کہا گیا تو اس نے انکار کیا ۔ اگر اس کی روح میں بقول عیسائیاں کامل تطہیر اور
پاکیزگی تھی پھر وہ یہ بات کیوں کہتا ہے کہ مجھے نیک نہ کہو۔ علاوہ بریں یسوع کی زندگی پر بہت سے
اعتراض اور الزام لگائے گئے ہیں اور جس کا کوئی تسلی بخش جواب آج تک ہماری نظر سے نہیں گزرا۔
ایک یہودی نے یسوع کی سوانح عمری لکھی ہے اور وہ یہاں موجود ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ
یسوع ایک لڑکی پر عاشق ہو گیا تھا اور اپنے استاد کے سامنے اس کے حسن و جمال کا تذکرہ کر بیٹھا
تو استاد نے اُسے عاق کر دیا اور انجیل کے مطالعہ سے جو کچھ مسیح کی حالت کا پتہ لگتا ہے وہ آپ سے بھی

پوشیدہ نہیں ہے کہ کس طرح پر وہ نامحرم نوجوان عورتوں سے ملتا تھا اور کس طرح پر ایک بازاری عورت
سے عطر ملواتا تھا اور یسوع کی بعض نانیوں اور دادیوں کی جو حالت بائبل سے ثابت ہوتی ہے وہ بھی کسی
سے مخفی نہیں ۔ ان میں سے تین جو مشہور و معروف ہیں ان کے نام یہ ہیں بنت سبع ، راحاب ، تمر ، اور پھر
یہودیوں نے اس کی ماں پر جو کچھ الزام لگائے ہیں وہ بھی ان کتابوں میں درج ہیں ۔ ان سب کو اگر
اکٹھا کر کے دیکھیں تو اس کا یہ قول کہ مجھے نیک نہ کہو اپنے اندر حقیقت رکھتا ہے اور یہ فروتنی یا انکسار کے
طور پر ہرگز نہ تھا جیسا بعض عیسائی کہتے ہیں اب میں پوچھتا ہوں کہ جس شخص کے اپنے ذاتی چال چلن
کا یہ حال ہو اور حسب نسب کا یہ تو کیا خدا ایسا ہی ہوا کرتا ہے یہ باتیں اللہ تعالیٰ کے تقدس کے صریح
خلاف ہیں خدا اپنی قدرت سے کبھی الگ نہیں ہوا ۔ اور یسوع کی نسبت صاف معلوم ہے کہ پورا
ناتواں اور بے علم تھا۔ پھر یسوع کی راست بازی میں کلام ہے پہلے کہا کہ میں داؤد کا تخت قائم کرنے
کے واسطے آیا ہوں اور حواریوں کو کپڑے بیچ کر تلواریں خریدنے کی بھی تعلیم دی لیکن جب دال گلتی
نظر نہ آئی تو اس کو یہ کہہ کر ٹال دیا کہ آسمانی بادشاہت ہے کیا داؤد کا تخت آسمانی تھا۔ اصل یہ ہے کہ
ابتدا میں اسے خیال نہ تھا کہ کوئی مخبری کی جاوے گی لیکن آخر جب مخبری ہوئی اور عدالتوں میں جلی ہوئی
تو آنکھ کھلی اور آسمانی سلطنت پر اسے ٹالا ۔
بھلا اس قسم کے ضعف اور بے علمی اور ایسے چال چلن کے ہوتے ہوئے کہیں خدا بنا کہیں بیٹا کہلانا
اور انسان ہونا یہ ساری باتیں ایک ہی وقت میں جمع ہو جا ئیں کس قدر حیرت کو بڑھانے والی ہیں۔
باقی رہا پولوس کا اجتہاد یا اُس کے اقوال ۔ جن لوگوں نے پولوس کے چال چلن پولوس کا کردار پر غورکی ہے اور جیسا کہ اس کے بعض مخطوط کے فقرات سے بھی معلوم ہوتا
ہے کہ وہ ہر مذہب والے کے رنگ میں ہو جاتا تھا۔ تمہیں خوب معلوم ہے اور اس کے حالات میں آزاد
خیال لوگوں نے لکھا ہے کہ اچھے چال چلن کا آدمی نہ تھا۔ بعض تاریخوں سے پایا جاتا ہے کہ وہ ایک
کا ہن کی لڑکی پر عاشق تھا اور ابتدا میں اُس نے بڑے بڑے دُکھ عیسائیوں کو دیئے اور بعد میں جب
کوئی راہ اُسے نہ ملی اور اپنے مقصد میں کامیابی کا کوئی ذریعہ اُسے نظر نہ آیا تو اس نے ایک خواب بنا کر

اپنے آپ کو حواریوں کا جمعدار بنالیا۔ خود عیسائیوں کو اس کا اعتراف ہے کہ وہ بڑا سنگدل اور خراب
آدمی تھا اور یونانی بھی پڑھا ہوا تھا۔ میں نے جہاں تک غور کی ہے مجھے یہی معلوم ہوا ہے کہ وہ ساری
خرابی اس لڑکی ہی کے معاملہ کی تھی اور عیسائی مذہب کے ساتھ اپنی دشمنی کامل کرنے کے لیے اس نے
یہ طریق آخری سوچا کہ اپنا اعتبار جمانے کے لیے ایک خواب سنادی اور عیسائی ہو گیا اور پھر یسوع کی
تعلیم کو اپنے طرز پر ایک نئی تعلیم کے رنگ میں ڈھال دیا۔ میں کہتا ہوں کہ عیسائی مذہب کی خرابی اور
اس کی بدعتوں کا اصل بانی یہی شخص ہے اور اس کے سوا میں کہتا ہوں کہ اگر شخص ایسا ہی عظیم الشان تھا
اور واقعی یسوع کا رسول تھا اور اس قدر انقلاب عظیم کا موجب ہونے والا تھا کہ خطرناک مخالفت کے
بعد پھر یسوع کا رسول ہونے کو تھا تو ہمیں دکھاؤ کہ اس کی بابت کہاں پیشگوئی کی گئی ہے کہ ان صفات
والا ایک شخص ہوگا اور اُس کا نام ونشان دیا ہوا اور یہ بھی بتا یا ہو کہ وہ یسوع کی خدائی ثابت کرے گا
ور نہ یہ کیا اندھیر ہے کہ پطرس کے لعنت کرنے اور یہودا اسکر یوطی کے گرفتار کرانے کی پیشگوئی تو
يسوع صاحب کر دیں اور اتنے بڑے عیسوی مذہب کے مجتہد کا کچھ بھی ذکر نہ ہو؟
اس لیے اس شخص کی کوئی بات بھی قابلِ سند نہیں ہو سکتی ہے اور جو کچھ اس نے کہا ہے وہ کون سے
دلائل ہیں۔ وہ بجائے خود نرے دعوے ہی دعوے ہیں۔ میں بار بار یہی کہتا ہوں اور اس لئے مکر رسہ کرر
اس بات کو بیان کرتا ہوں کا ان کرتا ہوں کہ آپ سمجھ لیں کہ انجیل ہی کو یسوع کی خدائی کے رڈ کرنے کے لیے
آپ پڑھیں ۔ وہ خود ہی کافی طور پر اس کی تردید کر رہی ہے۔ اگر وہ خدا تھا تو کیوں اس نے بالکل
نرالی طرز کے معجزات نہ دکھائے۔ میں نے تحقیق کر لیا ہے کہ اُن کے معجزات کی حقیقت سلب امراض کے نہ لیا کہ کے نہ دیا
سے کچھ بھی بڑھی ہوئی نہ تھی جس میں آج کل یورپ کے مسمریزم کرنے والے اور ہندو اور دوسرے
لوگ بھی مشاق ہیں اور خیالات ایسے بیہودہ اور سطحی تھے کہ صرع کے مریض کو کہتا ہے کہ اس میں جن
گھسا ہوا ہے حالانکہ اگر صرع کے مریض کو کونین، کچلہ ، فولاد دیں اور اندر دماغ میں رسولی نہ ہو تو وہ
اچھا ہو جاتا ہے۔ بھلا جن کو مرگی سے کیا تعلق ۔ چونکہ یہودیوں کے خیالات ایسے ہو گئے تھے ان کی
تقلید پر اس نے بھی ایسا ہی کہہ دیا اور یا یہ کہ جیسے آج کل جادو ٹونے کرنے والے کرتے ہیں کہ بعض یا یہ

ادویات کی سیاہی سے تعویذ لکھ کر علاج کرتے ہیں اور بیماری کو جن بتاتے ہیں۔ ویسے ہی اس نے کہہ
دیا ہو۔ مجھے افسوس ہے کہ مسیح کے معجزات کو مسلمانوں نے بھی غور سے نہیں دیکھا اور عیسائیوں کی دیکھا
دیکھی اور اُن سے سن سن کر ان کے معنے غلط کر لیے ہیں ۔ مثلاً آسمہ کا لفظ ہے جس کے معنے شب کور کے
ہیں اور اب معنے یہ کر لیے جاتے ہیں کہ مادر زاد اندھوں کو شفا دیا کرتے تھے حالانکہ یہ آستہ وہ مرض
ہے کہ جس کا علاج بکرے کی کلیجی کھانا بھی ہے اور اس سے بھی یا چھے ہو جاتے ہیں۔
یسوع ضعف، ناتوانی بیکسی اور نامرادی کی سچی تصویر ہے اور عام کمزوریوں یسوع کی عاجزی میں
میں انسانوں کا شریک ہے۔ کوئی امر خاص اس میں پایا نہیں جاتا۔ کتب سابقہ
کی پیشگوئیوں کا جو ذخیرہ پیش کیا جاتا ہے۔ ان میں صدہا اختلاف ہے۔ اوّل تو خود یہودیوں کی
تفسیروں میں اُن کے وہ معنی ہی نہیں جو عیسائی کرتے ہیں اور دوسرے ان تفسیروں سے یہ بھی معلوم
ہوتا ہے کہ وہ پوری ہو چکی ہوئی ہیں۔ ایک شخص عرصہ ہوا میرے پاس آیا تھا۔ آخر خدا نے اس پر اپنا
فضل کیا اور وہ مسلمان ہو گیا اور مسلمان ہی مرا۔ اس کے واسطے یہودیوں کو لکھا تھا اور ان سے دریافت
کیا تھا اور اصل وارث تو یہودی ہی ہیں کہ جو ہمیشہ نبیوں سے تعلیم پاتے چلے آئے تھے۔ انہی کا حق تو
ہے کہ وہ اس کی صحیح تفسیر کریں اور خود مسیح نے بھی فقیہوں اور فریسیوں کی بات ماننے کا حکم دیا ہے گوان
کے عمل سے منع کیا ہو۔ عیسائیوں اور یہودیوں میں اختلاف یہ ہے اول الذکر ان سے ابنیت اور
الوہیت نکالتے ہیں اور آخر الذکر کہتے ہیں پوری ہو چکی ہیں۔ انصاف کی رو سے وہی حق پر ہیں
جنہوں نے ہمیشہ نبیوں سے تعلیم پائی اور ان باتوں کی تجدید سے ایمان تازہ کیے اور برابر چودہ سو برس تک
خدا کی باتیں سنتے آئے تھے۔ حضرت مسیح موسیٰ علیہ السلام سے چودہ سو سال بعد یعنی چودھویں صدی
میں آئے تھے اور جیسے اس زمانہ میں مسیح دیا گیا تھا کہ تا موسوی جنگوں کے اعتراض کو اپنی تعلیم سے دُور
کر دے اور خاتمہ جنگ و جدال پر نہ ہو۔ ویسے ہی اس اُمت کے لیے مثیل موسی صلی اللہ علیہ وسلم کے
خلفاء میں سے چودھویں صدی پر مسیح موعود مبعوث کیا گیا تا اپنی پاک تعلیم کے ذریعہ جہاد کے غلط
خیال کی اصلاح کر دے اور ثابت کر دے کہ اسلام تلوار سے ہرگز نہیں پھیلایا گیا بلکہ اسلام اپنے

آج 10 میں سے 10 باقی