۲۶؍ دسمبر ۱۹۰۱ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حقائق اور معارف کی وجہ سے پھیلا ہے۔
غرض یہودی پیشگوئیوں کی بحث میں غالب آجائیں گے اور حق اُن کے ساتھ ہے۔ اور یہ دیکھا
بھی گیا ہے کہ یہودی معقول بات کہتے ہیں جیسے ایلیا کے بارے میں اُنہوں نے کہا ہے اور ایسا ہی
اس بارے میں اُن کے ہاتھ میں شہادتوں کا ایک زریں سلسلہ ہے اور اگر کوئی چاہے تو اُن کی کتابیں
اب بھی منگوا کر دکھا سکتے ہیں۔ یہی میں نے سراج الدین کو بھی کہا تھا۔
دیکھو! انسان ایک برتن کو لیتا ہے تو اسے بھی دیکھ بھال کر لیتا ہے۔ پھر ایمان کے معاملہ میں اتنی
لا پروائی کیوں کی جاتی ہے؟ پس یہ پیشگوئیاں تو یوں رڈ ہوئیں ۔ اب باقی رہے انجیل کے اقوال تو سب
سے پہلے تو ہم یہ کہتے ہیں کہ جب اصل انجیل ہی اُن کے ہاتھ میں نہیں ہے تو کیوں یہ امر قرین قیاس نہ کہ میں تو یہ امرة
مانا جاوے کہ اس میں تحریف کی گئی ہے کیونکہ مسیح اور اس کی ماں کی زبان عبرانی تھی۔ جس ملک میں
رہتے تھے وہاں عبرانی بولی جاتی تھی ۔ صلیب کی آخری ساعت میں مسیح کے منہ سے جو کچھ نکلا وہ
عبرانی تھا یعنی ايلى إِبْلِي لِمَا سَبَقْتَانِی۔ اب بتاؤ کہ جب اصل انجیل ہی کا پتہ ندارد ہے تو اس
ترجمہ پر کیا دوسرے کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کہے اصل انجیل پیش کرو۔ اس صورت میں تو عیسائی یہودیوں
سے بھی گر گئے کیونکہ انہوں نے اپنی اصلی کتاب کو تو گم نہیں کیا۔
پھر انجیل میں مسیح نے کہا ہے کہ ” میری انجیل اب اس لفظ پر غور کرنے سے بھی صاف معلوم ہوتا
ہے کہ اصل مسودہ انجیل کا کوئی مسیح نے بھی لکھا ہوا اور یہ تو نبی کا فرض ہوتا ہے کہ وہ خدا کی وحی کو محفوظ
کرے اور اس کی حفاظت کا کام دوسروں پر نہ ڈالے کہ وہ جو چاہیں سولکھ لیں ۔
پولوس کی بابت میں پہلے کہہ آیا ہوں کہ جس کی تحریروں یا تقریروں پر اپنی خدائی کا انحصار تھا۔ تعجب
کی بات ہے کہ خدا ہو کر اس کے واسطے منہ سے ایک لفظ بھی پیشگوئی کا نہ نکلا بلکہ چاہیے تھا کہ وصیت نامہ
لکھ دیتے کہ پولوس اس مذہب کا جمعدار کیا جاوے گا اور جب یہ نہیں تو پھر اس کو کیا حق حاصل تھا کہ وہ
خود بخود مجتہد بن بیٹھا۔ اس کو یہ سارٹیفکیٹ ملا کہاں سے تھا؟ یہی وجہ ہے کہ یہ یسوعی مذہب نہیں بلکہ
پولوسی ایجاد ہے، غرض صدق اور اخلاص بڑی نعمت ہے جس کو خدا دے۔ مختصر یہ کہ خدا بہتر جانتا ہے اور

میں حلفاً کہتا ہوں کہ میں تو اپنے دشمن کا بھی سب سے بڑھ کر خیر خواہ ہوں۔ کوئی میری باتوں کو سنے بھی ۔
یہ جو کچھ میں نے کہا ہے آپ اس پر غور کریں اور اس پر جو کچھ باقی رہ جاوے اُسے بیان کریں۔
حضرت اقدس نے اپنی تقریر کو اس مقام پر ختم کر دیا تھا کہ خاکسارایڈیٹر الحکم نے عرض کی کہ مسٹر
عبد الحق صاحب نے اپنی تقریر میں عماد الدین کے حوالہ سے ایک بات تثلیث کے ثبوت میں کہی ہے کہ
وضو کرتے وقت تین دفعہ ہاتھ دھوتے ہیں۔ یہ تثلیث کا نشان ہے۔ اس پر بھی کچھ فرمادیا جاوے۔ فرمایا۔ کا
یہ تو بالکل بے ہودہ اور کچی باتیں ہیں۔ اس طرح پر ثبوت دینا چا ہو تو جتنے مرضی ہیں خدا بنالو۔
عماد الدین کی ان باتوں پر پادری رجب علی نے ایک ریویو لکھا تھا اور اس نے بڑا واویلا کیا تھا کہ
ایسی باتوں سے عیسائیت کی تو ہین ہوتی ہے چونکہ وہ کچھ ظریف طبع تھا کہ عماد الدین سے تثلیث کے وہ
ثبوت میں یہ بات رہ گئی اور پھر ایک ایسی مثال دی جو قابلِ ذکر نہیں ۔
وو
اس نے لکھا کہ عماد الدین بالکل ایک جاہل آدمی تھا۔ میں نے اُس کو اردو کی عبارت کا مطلب
بیان کرنے ہی کی دعوت کی تھی جس کا جواب نہ دے سکا۔ اور نور الحق کا جواب آج تک نہ ہوا۔
حالانکہ پانچ ہزار روپیہ انعام بھی تھا۔ ایسی باتیں تو پیش کرتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔ دیکھو! آخر مرنا
ہے۔ خدا سے ڈرنا چاہیے۔ دین کے معاملہ میں بڑی غور وفکر درکار ہے اور پھر خدا کا فضل ۔
الحکم جلد ۶ نمبرے مورخہ ۲۱ فروری ۱۹۰۲ صفحه ۳ تا ۵

۱۲۷ دسمبر ۱۹۰۱ء بعد از نماز عصر
تقریر
سب کو متوجہ ہو کر سننا چاہیے اور پورے مامور من اللہ کی باتیں توجہ سے سنی چاہئیں ورا اور گھر کے ساتھ سو کیونکہ یہ معاملہ
ایمان کا معاملہ ہے۔ اس میں غفلت ، سستی اور عدم توجہ بہت بڑے نتیجے پیدا کرتی ہے۔ جو لوگ ایمان
میں غفلت سے کام لیتے ہیں اور جب ان کو مخاطب کر کے کچھ بیان کیا جاوے تو غور سے اس کو نہیں سنتے
ہیں۔ ان کو بولنے والے کے بیان سے خواہ وہ کیسا ہی اعلیٰ درجہ کا مفید اور مؤثر کیوں نہ ہو کچھ بھی فائدہ
نہیں ہوتا۔ ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جن کی بابت کہا جاتا ہے کہ وہ کان رکھتے ہیں مگر سنتے نہیں ۔ دل
رکھتے ہیں پر سمجھتے نہیں۔ پس یاد رکھو کہ جو کچھ بیان کیا جاوے اُسے توجہ اور بڑی غور سے سنو کیونکہ جو
توجہ سے نہیں سنتا ہے وہ خواہ عرصہ دراز تک فائدہ رساں وجود کی صحبت میں رہے اسے کچھ بھی فائدہ
نہیں پہنچ سکتا۔
جب خدا تعالیٰ انبیاء علیہم السلام کو دنیا میں مامور کر کے بھیجتا ہے تو اس وقت دو قسم کے لوگ ہوتے
ہیں ۔ ایک وہ جو ان کی باتوں پر توجہ کرتے اور کان دھرتے ہیں اور جو کچھ وہ کہتے ہیں اسے پورے غور
سے سنتے ہیں۔ یہ فریق وہ ہوتا ہے جو فائدہ اٹھاتا ہے اور سچی نیکی اور اس کے برکات وثمرات کو پالیتا
ہے۔ دوسرا فریق وہ ہوتا ہے جو اُن کی باتوں کو توجہ اور غور سے سننا تو ایک طرف رہا اُن پر ہنسی کرتے
اور اُن کو دکھ دینے کے لیے منصوبے سوچتے اور کوششیں کرتے ہیں ۔
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مبعوث ہوئے تو اس وقت بھی اسی قاعدہ کے موافق دو
فریق تھے۔ ایک وہ جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو سنا اور پورے غور سے سنا اور پھر
آپ کی باتوں سے ایسے متاثر ہوئے اور آپؐ پر ایسے فدا ہوئے کہ والدین اور اولاد، احباء اور اعزا

غرض دنیا میں جو چیز انہیں عزیز ترین ہو سکتی تھی اس پر آپ کے وجود کو مقدم کر لیا۔ اچھے بھلے آرام
سے بیٹھے تھے۔ برادری کے تعلقات اور احباب کے تعلقات سے اپنے خیال کے موافق لطف
اٹھارہے تھے۔ مگر اس پاک وجود کے ساتھ تعلق پیدا کرتے ہی وہ سارے رشتہ اور تعلق اُن کو چھوڑ نے
پڑے اور اُن سے الگ ہونے میں اُنہوں نے ذرا بھی تکلیف محسوس نہ کی بلکہ راحت اور خوشی سمجھی ۔
اب غور کرنا چاہیے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہ کیا چیز تھی جس نے ان لوگوں کو اپنا
ایسا گرویدہ بنالیا کہ وہ اپنی جانیں دینے کے لیے تیار ہو گئے ۔ اپنے تمام دنیوی مفاد اور منافع اور تمام
قومی اور ملکی تعلقات کو قطع کرنے کے لیے آمادہ ہوئے۔ نہ صرف آمادہ بلکہ انہوں نے قطع کر کے اور
اپنی جانوں کو دے کر دکھا دیا کہ وہ آپ کے ساتھ کس خلوص اور ارادت سے ہوئے تھے۔ بظاہر آپ
کے پاس کوئی مال و دولت نہ تھا جو ایک دنیا دار انسان کے لیے تحریص اور ترغیب کا موجب ہو سکے۔
خود آپ نے ہی یتیمی میں پرورش پائی تھی تو وہ اوروں کو کیا دکھا سکتے تھے۔
انبیاء کو حق اور کشش دی جاتی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ بے شک آپ کے پاس کوئی مال ودولات اور دنیوی تحریص و ترغیب کا اور دنیوی تحریص و ترغیب کا ذریعہ نہ تھا اور ہرگز نہ
تھا لیکن آپ کے پاس وہ زبردست چیزیں جو حقیقی اور اصلی ، موثر اور جاذب ہیں تھیں ۔ وہی اُنہوں
نے پیش کیں اور انہوں نے ہی دنیا کو آپ کی طرف کھینچا۔ وہ تھیں حق اور کشش۔ یہ دو چیزیں ہی ہوتی
ہیں جن کو انبیاء علیہم السلام لے کر آتے ہیں۔ جب تک یہ دونوں موجود نہ ہوں انسان کسی ایک سے تک
فائدہ نہیں اٹھا سکتا اور نہ پہنچا سکتا ہے۔ حق ہو کشش نہ ہو کیا حاصل؟ کشش ہو لیکن حق نہ ہو اس سے کیا
فائدہ؟ بہت سے لوگ ایسے دیکھے گئے ہیں اور دنیا میں موجود ہیں کہ اُن کی زبان پر حق ہوتا ہے مگر
دیکھا گیا ہے کہ وہ حق مفید اور موثر ثابت نہیں ہوتا۔ کیوں ؟ وہ حق صرف اُن کی زبان پر ہے اور دل
اس سے آشنا نہیں اور وہ کشش جو دل کی قبولیت کے بعد پیدا ہوتی ہے اُس کے پاس نہیں ہے۔ اس
لیے وہ جو کچھ کہتا ہے جس او پرے دل سے کہتا ہے اسی طرح پر اُس کا اثر ہوتا ہے۔
سچی کشش، حقیقی جذب اور واقعی تاثیر اس وقت پیدا ہوتی ہے جب اس حق کو جسے وہ بیان کرتا

ہے نہ صرف آپ قبول کرے بلکہ اس پر عمل کر کے اس کے چپکتے ہوئے نتائج اور خواص کو اپنے اندر
رکھتا ہو۔ جب تک انسان خودسچا ایمان ان امور پر جو وہ بیان کرتا ہے نہیں رکھتا اور سچے ایمان کے
اثر یعنی اعمال سے نہیں دکھاتا وہ ہرگز ہرگز موثر اور مفید نہیں ہوتے ۔ وہ باتیں صرف بد بودار ہونٹوں
سے نکلتی ہیں جو دوسروں کے کان تک پہنچنے میں اور بھی بد بودار ہو جاتی ہیں بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ
یہ ظالم و سفاک حق کا یوں بھی خون کرتے ہیں کہ چونکہ اس کے برکات اور درخشاں ثمرات اُن کے
ساتھ نہیں ہوتے اس لئے سننے والے محض خیالی اور فرضی باتیں سمجھ کر ان کی پروا بھی نہیں کرتے اور
یوں دوسروں کو محروم کر دیتے ہیں ۔
غرض یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ وہ شخص جو دنیا کی اصلاح اور بہتری کا مدعی ہے جب تک
اپنے ساتھ حق اور کشش نہ رکھتا ہو کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتا اور وہ لوگ جو توجہ اور غور سے اس کی بات کو
نہیں سنتے وہ ان سے بھی فائدہ نہیں اُٹھا سکتا جو کشش اور حق بھی رکھتے ہوں ۔
جیسا کہ خدا تعالیٰ کا قانون قدرت ہے کہ رات کے بعد دن اور دن روحانی رات اور دن کے بعد رات آتی ہے اور اس قانون قدرت میں کوئی تبدیلی واقع
نہیں ہوتی ۔ اسی طرح دنیا پر اس قسم کے زمانے آتے رہتے ہیں کہ کبھی روحانی طور پر رات ہوتی ہے
اور کبھی طلوع آفتاب ہو کر نیا دن چڑھتا ہے چنانچہ پچھلا ایک ہزار جو گزرا ہے، روحانی طور پر ایک
تاریک رات تھی جس کا نام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فیج اعوج رکھا ہے ۔ خدا تعالیٰ کا یہ ایک دن
ہے جیسا کہ فرماتا ہے إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ (الحج: ۴۸) اس ہزار سال
میں دنیا پر ایک خطر ناک ظلمت کی چادر چھائی ہوئی تھی۔ جس میں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
عزت کو ایک نا پاک کیچڑ میں ڈالنے کے لیے پوری تدبیروں اور مکاریوں اور حیلہ جوئیوں سے کام
لیا گیا ہے اور خود ان لوگوں میں ہر قسم کے شرک اور بدعات ہو گئے جو مسلمان کہلاتے تھے مگر اس
گروہ کی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا لیسو امنِي وَلَسْتُ مِنْهُمْ یعنی نہ وہ مجھ سے
ہیں اور نہ میں اُن سے ہوں ۔ غرض جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا یہ ہزار سالہ رات تھی جو گزرگئی ۔ اب

خدا تعالیٰ نے تقاضا فرمایا کہ دنیا کو روشنی سے حصہ دے اس شخص کو جو حصہ لے سکے کیونکہ ہر ایک فر کو
اس قابل نہیں ہے کہ اس سے حصہ لے۔ چنانچہ اُس نے مجھے اس صدی پر مامور کر کے بھیجا ہے تا کہ
میں اسلام کو زندہ کروں۔
جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پورے طور پر اور اصلی معنوں میں کامیاب نہ
ہو سکے کیونکہ وہ بہتوں کو مخلص نہ بنا سکے۔ ذراسی غیر حاضری میں قوم بگڑ گئی باوجود یکہ ہارون ابھی ان
میں موجود تھے اور قوم نے کو سالہ اور قوم نے گوسالہ پرستی اختیار کی اور ساری عمر قسم قسم کے شکوک و شبہات پیش کرتے
رہے۔ کبھی بھی انشراح قلب کے ساتھ ساری قوم باوجود بہت سے نشانوں کے دیکھنے کے مخلص نہ
ہوسکی اور ایسے ہی حضرت عیسی علیہ السلام ناکام رہے۔ یہاں تک کہ حواری بھی جیسا کہ انجیل میں لکھا
ہے بگڑ گئے اور بعض مرتد ہو کر لعنتیں کرنے لگے ۔ فقیہ اور فریسی جو موسیٰ کی گدی پر بیٹھنے والے تھے
اُن کو نصیب نہ ہوا کہ اس آسمانی نور سے حصہ لیتے اور ان سچائی کی باتوں کو جو حضرت مسیح علیہ السلام
لے کر آئے تھے قبول کرتے اور توجہ سے سنتے ۔ اگر چہ کہا جائے گا کہ ان کو بہت سی مشکلات پیش
آئیں جو مسیح کی علامتوں اور نشانات کے متعلق پیشگوئیوں کے رنگ میں تھیں لیکن اگر توجہ کرتے
اور رشید ہوتے اور ان کو قوت حاسہ ملی ہوتی تو ضرور فائدہ اٹھا لیتے اور زور دے کر مشکلات سے نکل
جاتے ۔ ان اُمور اور واقعات پر نگاہ کرنے سے طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس کا
مختصر جواب یہی ہے کہ انسان اپنے ہی حربہ سے ہلاک ہوتا ہے۔ جو لوگ توجہ نہیں کرتے اور اس کے
وجود کو بے سود اور فضول قرار دیتے ہیں اور اس کی پاکیزہ باتوں پر کوئی غور نہیں کرتے اس کا لازمی نتیجہ
یہی ہوتا ہے کہ وہ محروم رہ جاتے ہیں ۔ جیسا میں نے شروع میں کہا تھا کہ توجہ اور غور سے سننا چاہیے اور
جو لوگ توجہ اور غور سے نہیں سنتے وہ ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جو کان رکھتے ہوئے نہیں سنتے ۔ اسی
طرح پر میں اب یوں کہتا ہوں کہ یہی وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے دلوں پر قفل لگے ہوئے ہوتے ہیں
اور جن کے کانوں اور آنکھوں پر پر دے ہوتے ہیں ۔ اس لیے وہ خدا تعالیٰ کے ماموروں اور مرسلوں
کی باتوں پر ہنسی کرتے ہیں اور اُن سے فائدہ نہ اٹھا کر محروم ہو جاتے ہیں اور آخر عذاب الہی میں

گرفتار ہو جاتے ہیں۔
مامورین کی باتوں سے فائدہ اُٹھانے والے لوگ لیکن جو سن ظن سے کام لے کر صبر اور استقلال کے ساتھ
اس کی باتوں کو متوجہ ہو کر سنتے ہیں وہ فائدہ اُٹھا لیتے ہیں ۔ آخر سچائی کی چمک خود ان کے دل کو روشن کر
دیتی ہے۔ اُن کی آنکھیں کھل جاتی ہیں اور اُن کے کانوں میں نئی سننے کی قوت پیدا ہوتی ہے۔ دل فکر
کرتا ہے اور عمل کا رنگ پیدا کر دیتا ہے جس سے وہ سکھ پاتے ہیں۔
دنیا ہی میں ہم دیکھتے ہیں کہ جب انسان کو نیکی اور بھلائی کا موقع ملے اور وہ اُس کو کھو دے تو اس
موقع کے ضائع کرنے سے اس کو ہم و غم ہوتا ہے اور ایک درد محسوس کرتا ہے ۔ اس طرح پر جنہوں نے
انبیاء علیہم السلام کا زمانہ پایا اور اس موقع کو کھو دیا وہ عذاب الہی میں گرفتار ہیں ۔ مگر افسوس یہ ہے کہ
اہل دنیا اس سے بے خبر ہیں اگر اہل دنیا کو مردوں کے حالات پر اطلاع ہو سکتی اور مُردے دنیا میں
دوبارہ آکر اپنے حالات سنا سکتے تو سب کے سب فرشتوں کی سی زندگی بسر کرنے والے ہوتے اور دنیا
میں گناہ پر موت طاری ہو جاتی لیکن خدا تعالیٰ نے ایسا نہیں چاہا اور اس معاملہ کو پردہ اور خفا میں رکھا
ہے تا کہ نیکی کا اجر اور ثواب ضائع نہ ہو جاوے۔ دیکھو! اگر امتحان سے پہلے سوالات کو شائع کر دیا
جاوے تو ان کے جوابات میں لیاقت کیا معلوم ہو سکتی ہے؟ اسی طرح پر خدا تعالیٰ نے جو مؤاخذہ کا
طریق رکھا ہے اس کو افراط و تفریط سے بچا کر رکھا ہے۔
میں اخفا اگر اللہ تعالی سارے پر دے کھول دیتا اور کوئی امر مخفی اور پوشیدہ نہ ہوتا
ایمانیات میں اخفا اور مردے آ کر کہہ دیتے کہ جنت و نار سب حق ہیں تو بتاؤ کہ آ
کیا کوئی دہریہ اور بت پرست رہ سکتا ہے؟ مثلاً اگر یہاں ہی کے دو چار مردے آ کر حقیقت بتاویں
اور اپنے پوتوں عزیزوں کو بتائیں تو کوئی رو گردان رہ سکتا ہے؟ ہر گز نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ایسا نہیں
چاہا۔ اب اگر کوئی آفتاب پر ایمان لاوے کہ یہ ہے اور روشنی دیتا ہے تو بتاؤ اس ایمان کا کوئی ثواب
اسے مل سکتا ہے؟ کچھ بھی نہیں اسی طرح پر اللہ تعالیٰ نے ایمان کی قدر و قیمت اور نیکی کی جزا کے لیے

یہ پسند فرمایا ہے کہ کچھ خفا بھی ہو ۔ دانش مند آدمی سعادت پاتا ہے ۔ بیوقوف اس سے محروم رہ
جاتا ہے اور پھر کوئی ایمانی امر ایسا نہیں ہے جس میں حقیقت فلسفہ نہ ہو۔ اس خفا میں عظیم الشان فلسفہ
ہے جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے کہ اگر ایسا انکشاف ہوتا کہ کوئی چیز مخفی نہ رہ جاتی ۔ معاد کا حال اور
خدا کی رضا کا پتہ معلوم ہو جاتا ہے تو نیکی نیکی نہ رہتی اور نہ اس کی کوئی قدر ہوتی ۔ مشہود محسوس
چیزوں پر ایمان لانے سے کوئی ثواب نہیں مل سکتا ۔ مسجد پر یا درخت یا آفتاب پر ایمان لانے والا
اور ان کے وجود کا اعتراف کرنے والا کسی جزا کا مستحق نہیں ہے لیکن جو مخفی کو معلوم کر کے ایمان
لاتا ہے وہ بے شک قابل تعریف فعل کا کرنے والا ٹھہرتا ہے اور مدح اور تعریف کا مستحق ٹھہرتا ہے۔
جب بالکل انکشاف ہو گیا پھر کیا ؟ اسی طرح پر اگر کوئی ۲۹ دن کے ہلال کو دیکھتا ہے تو بے شک اس
کی نظر قابل تعریف ہو گی لیکن اگر کوئی چودہ دن کے بعد جبکہ بدر ہو گیا ہے اور عالم تاب روشنی نظر آتی
ہے لوگوں کو کہے کہ آؤ میں تمہیں چاند دکھاؤں میں نے دیکھ لیا ہے تو وہ مسخرہ اور فضول گو
ٹھہرایا جاوے گا ۔
غرض قابلیت فراست سے ظاہر ہوتی ہے۔ خدا نے کچھ چھپایا ہے اور کچھ ظاہر کیا ہے۔ اگر بالکل
ظاہر کرتا تو ایمان کا ثواب جاتا رہتا اور اگر بالکل چھپاتا تو سارے مذاہب تاریکی میں دبے رہتے اور
کوئی بات قابل اطمینان نہ ہو سکتی اور آج کوئی مذہب والا دوسرے کو نہ کہہ سکتا کہ تو غلطی پر ہے اور نہ
مؤاخذہ کا اصول قائم رہ سکتا تھا کیونکہ یہ تکلیف مالا يطاق تھی مگر خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے لا يُكَلِّفُ الله
نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ( البقرة : ۲۸۷)
پس خدا کا فضل ہے کہ ہلکا سا امتحان رکھا ہوا ہے جس میں بہت مشکلات نہیں باوجود یکہ وہ عالم
ایسا ادق ہے کہ جو جاتا ہے پھر واپس نہیں آتا ۔ پھر بھی خدا تعالیٰ نے انوار و برکات کا ایک سلسلہ رکھا
ہے جس سے اس دنیا ہی میں پتہ لگ جاتا ہے اور وہ مخفی اُمور متحقق ہو جاتے ہیں ۔
ستر الہی آج کل کے فلاسفروں نے مردوں کے واپس آنے کی بہت تحقیقات کی ہے ۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۹ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۲ء صفحه ۳ تا ۵

امریکہ میں ایک شخص کو مار کر دیکھا کہ آیا مرنے کے بعد شعور باقی رہتا ہے یا نہیں ۔ اس شخص کو جس پر یہ
تجربہ کرنا چاہا کہہ دیا گیا کہ تم آنکھ کے اشارے سے بتا دینا مگر جب وہ ہلاک کیا گیا تو کچھ بھی نہ کر سکا
کیونکہ یہ ایک سر الہی ہے جس کی تہہ تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔ انسان جب حد سے گزرتا ہے تو ستر کی
تلاش کی فکر میں ہوتا ہے مغربی دنیا میں جو زمینی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے وہ ہر فلسفہ میں ادب سے
دور نکل جاتی ہے اور انسانی حدود کو چھوڑ کر آگے قدم رکھنا چاہتی ہے مگر بے فائدہ مختصر یہ کہ اللہ تعالیٰ
نے ان امور کو جو ایمانیات سے متعلق ہیں نہ تو اس قدر چھپایا ہے کہ تکلف کی حد تک پہنچ جائیں اور نہ
اس قدر ظاہر کیا ہے کہ ایمان ایمان ہی نہ رہے اور کوئی فائدہ اس پر مترتب نہ ہو سکے۔
باوجود ان ساری باتوں کے آج اسلام کے لئے خوشی کا دن ہے کہ
اسلام ایک زندہ مذہب معمور عالم میں کوئی اس دن کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور وہ اپنی
روشن ہدایتوں اور عملی سچائیوں کے ساتھ زندہ نشانات اور زندہ برکات کا ایک زبر دست معجزہ اپنے
ساتھ رکھتا ہے جس کے مقابلہ کی کسی میں طاقت نہیں۔
یہ بات کہ اسلام اپنی پاک تعلیم اور اس کے زندہ نتائج کے ساتھ اس وقت معمورۂ عالم میں ممتاز
ہے نرا دعوی ہی دعوی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے اپنے بندے کے ذریعہ اس سچائی کو ثابت کر دیا ہے اور
گل مذاہب و ملل کو دعوت حق کر کے اس نے بتادیا ہے کہ فی الحقیقت اسلام ہی ایک زندہ مذہب ہے
اور جسے ابھی تک شک ہو وہ میرے پاس آئے اور ان خوبیوں اور برکات کو خود مشاہدہ کرے مگر
طالب صادق بن کر آئے نہ جلد باز معترض ہو کر ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم س زمانہ میں دنیا میں ظاہر ہوئے اور خدا تعالیٰ کا جلال اور گم گشتہ توحید
کو زندہ کرنے کے لیے آپ مبعوث ہوئے۔ اس زمانہ ہی کی حالت پر اگر کوئی سعادت مند سلیم الفطرت
غور کن دل لے کر فکر کرے تو اس کو معلوم ہوگا کہ اس زمانہ کی حالت ہی آپ کی سچائی پر ایک روشن
دلیل ہے اور دانش مند اس وقت ہی کو دیکھ کر اقرار کرے اور معجزہ بھی طلب نہ کرے۔

وو
پادری فنڈر صاحب نے اپنی کتاب ” میزان الحق“ میں یہ سوال کیا ہے کہ کیا سبب ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کا دعویٰ کیا اور خدا تعالیٰ نے ان کو نہ روکا ؟ اس سوال کا پھر آپ جواب
دیتا ہے کہ اُس وقت چونکہ عیسائی بگڑ گئے تھے اُن کے اخلاق اور اعمال بہت خراب تھے۔ انہوں نے
سچی راست بازی کا طریق چھوڑ دیا تھا اس لیے اللہ تعالیٰ نے اُن کی تنبیہ کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو بھیجا اور اس لیے آپ کو نہ روکا۔ اس سے یہ نادان عیسائی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا تو
اعتراف نہیں کرتا بلکہ معترض کی صورت میں اس کو پیش کرتا ہے۔
میں کہتا ہوں کہ کیا اس وقت کے حسب حال کسی مصلح کی ضرورت تھی یا یہ کہ ایک کا جو ایک ہاتھ
کاٹا ہوا ہے تو دوسرا بھی کاٹا جاوے جو بیمار ہے پتھر مار کر ماردیا جاوے ۔ کیا یہ خدا تعالیٰ کے رحم کے
مناسب حال ہے؟
اصل بات یہ کہ اس وقت جیسا کہ عیسائی تسلیم کرتے ہیں وہ تاریکی کا زمانہ تھا اور دیانند نے
اپنی کتاب میں تسلیم کیا ہے اور تاریخ بھی شہادت دیتی ہے کہ ہندوستان میں بت پرستی ہو رہی تھی۔ نہ
صرف ہندوستان میں بلکہ کل معمورہ عالم میں ایک خطر ناک تاریکی چھائی ہوئی تھی جس کا اعتراف
ہر قوم اور ملت کے مؤرخوں اور محققوں نے کیا ہے۔ اب ایسی حالت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
وجود باجود بے ضرورت نہ تھا بلکہ وہ کل دنیا کے لیے ایک رحمت کا نشان تھا۔ چنانچہ فرمایا ہے وَمَا أَرْسَلْتُكَ
إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) یعنی اے نبی کریم ہم نے تمہیں تمام عالم پر رحمت کے لیے
بھیجا ہے۔ آپ کو تو کچھ معلوم نہ تھا کہ اس وقت آریہ ورت کی کیا حالت ہے اور کس خطرناک بت پرستی تھاکہ آرمیدورت ہے
کے تاریک غار میں گرا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ انسان کی شرم گاہ تک کی پرستش بھی ان وید کے ماننے والوں
میں مروج تھی اور نہ آپ کو معلوم تھا کہ بلا د شام کے عیسائیوں کا کیا حال ہے وہ کسی قسم کی انسان پرستی
میں مصروف ہو کر اخلاق اور اعمال صالحہ کی قیود سے نکل کر بالکل تاریک زندگی بسر کر رہے تھے اور ر
نہ آپ کو اس بات کا علم تھا کہ ایران اور مصر میں کیا ہو رہا ہے؟ غرض آپ تو ایک جنگل میں پیدا ہوئے
تھے۔ نہ اس وقت کوئی تاریخ مدون ہوئی تھی جو آپ نے پڑھی ہوتی۔ نہ کسی مدرسہ اور مکتب میں

آپ نے تعلیم پائی جو معلومات وسیع ہوتے اور نہ کوئی اور ذرائع لوگوں کے حالات معلوم کرنے کے
تھے جیسے تار یا اخبار یا ڈاک خانے وغیرہ ۔
آپ کو تو دنیا کے بگڑ جانے کی اطلاع صرف خدا تعالیٰ ہی کی طرف سے ملی ۔ جب یہ آیت اتری
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) یعنی دریا بھی بگڑ گئے اور جنگل بھی بگڑ گئے ۔ دریاؤں
سے مراد وہ لوگ ہیں جن کو پانی دیا گیا یعنی شریعت اور کتاب اللہ ملی اور جنگل سے مراد وہ ہیں جن کو اس
حصہ نہیں ملا تھا ۔ مطلب یہ ہے کہ اہل کتاب بھی بگڑ گئے اور مشرک بھی ۔ الغرض آپ کا زمانہ ایسا
سے حصہ
زمانہ تھا کہ دنیا تاریکی میں پھیلی ہوئی تھی۔
دلائل صداقت اس وقت اللہ تعالیٰ نے آپ کو پیدا کیا تا تاریکی کو دور کریں۔ ایسے پرفتن
زمانہ میں ( کہ چاروں طرف فسق و فجور کی ترقی تھی اور شرک اور دہریت
کا زور تھا کہ نہ اعتقاد هی درست تھے اور نہ اعمال صالحہ اور نہ اخلاق ہی باقی رہے تھے ) آپ کا پیدا
ہونا بجائے خود آپ کی سچائی اور منجانب اللہ ہونے کا ایک زبردست ثبوت ہے۔ کاش کوئی اس پر غور
کرے ۔ عقل مند اور سلیم الفطرت انسان ایسے وقت پر آنے والے مصلح کی تکذیب کے لیے کبھی
جلدی نہیں کر سکتا اور کم از کم اس کو اتنا تو اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ یہ وقت پر آیا ہے۔ وباء طاعون اور
ہیضہ کی شدت کے وقت اگر کوئی شخص یہ دعوی کرے کہ میں ان کے علاج کے لیے آیا ہوں تو کیا اس قدر
تسلیم کرنا نہیں پڑے گا کہ یہ شخص ضرورت کے وقت پر آیا ہے؟ بے شک ماننا پڑے گا ۔ اسی طرح
پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت کے لیے پہلی دلیل یہی ہے کہ آپ جس وقت تشریف لائے وہ
وقت چاہتا تھا کہ مردے از غیب بیرون آید و کاری بکند ۔ اسی کی طرف قرآن کریم نے اس آیت
میں اشارہ کیا ہے بِالْحَقِّ اَنْزَلْتُهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ ( بنی اسراءیل : ١٠٦)
پس یا درکھو کہ ما مور من اللہ کی شناخت کی پہلی دلیل یہی ہوتی ہے کہ اس وقت اور موقع پر نگاہ کی
جاوے کہ کیا اس وقت کسی مرد آسمانی کے آنے کی ضرورت بھی ہے یا نہیں؟
ایک شخص اگر نہروں کی موجودگی اور متعدد کنوؤں کے ہوتے ہوئے پھر ان میں ہی کنواں لگاتا

ہے تو صاف کہنا پڑے گا کہ یہ وقت اور روپیہ کا خون کرتا ہے لیکن اگر وہ کسی ایسے جنگل میں جہاں کوئی
کنواں نہیں ہے کنواں لگاتا ہے تو ماننا پڑے گا کہ اس نے خیر جاری کے لئے یہ کام کیا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جیسے جسمانی جنگل میں پیدا ہوئے ویسے ہی روحانی جنگل بھی تھا۔ مکہ وسلم
میں اگر جسمانی اور روحانی نہریں نہ تھیں تو دوسرے ملک روحانی نہر نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو چکے
تھے اور زمین مر چکی تھی جیسا کہ قرآن شریف فرماتا ہے اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ
مَوْتِهَا (الحديد: (۱۸) یعنی یہ بات تمہیں معلوم ہے کہ زمین سب کی سب مر گئی تھی اب خدا تعالیٰ نئے
سرے سے اس کو زندہ کرتا ہے۔ پس یہ زبردست دلیل ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کی کہ
آپ ایسے وقت میں آئے کہ ساری دنیا عام طور پر بدکاریوں اور بداعتقادیوں میں مبتلا ہو چکی تھی اور
حق و حقیقت اور توحید اور پاکیزگی سے خالی ہو گئی تھی۔ پھر دوسری دلیل آپ کی سچائی کی یہ ہے کہ
آپ ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ کی طرف اُٹھائے گئے جب وہ اپنے فرضِ رسالت پورے طور پر ادا
کر کے کامیاب اور بامراد ہو چکے۔ حقیقت میں جیسے مامور من اللہ کے لیے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہوتا
ہے کہ آیا وہ وقت پر آیا ہے یا نہیں؟ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ وہ کامیاب ہوا یا نہیں؟ اُس نے اُن بیماروں
کو جن کے علاج کے لیے وہ آیا، اچھا بھی کیا یا نہیں ؟ "
زیادہ تفصیل کی اس مقام پر ضرورت نہیں کیونکہ عربوں کی اخلاقی اور روحانی حالت این مجمع میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن اس سے اس جمع میں لوگ ایسے ہیں
کو بخوبی علم ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت عرب کا کیا حال تھا۔ کوئی بدی ایسی نہ تھی
جوان میں نہ پائی جاتی ہو جیسے کوئی ہر صیغہ اور امتحان کو پاس کر کے کامل اُستاد ہرفن کا ہو جاتا ہے۔ اسی
طرح پر وہ بدیوں اور بدکاریوں میں ماہر اور پورے تھے۔ شرابی ، زانی، یتیموں کا مال کھانے والے،
قمار باز غرض ہر برائی میں سب سے بڑھے ہوئے تھے بلکہ اپنی بدکاریوں پر فخر کرنے والے تھے۔
ان کا قول تھا إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوتُ وَ نَحْيَا ( المؤمنون: ۳۶) ہماری زندگی اسی قدر ہے
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۲ء صفحه ۳، ۴

·

آج 10 میں سے 10 باقی