۲۶؍ دسمبر ۱۹۰۱ء

ملفوظات, حصہ 6

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جمع کر دیا ہے۔ کیا یہ انسانی طاقت میں ہے کہ اس طرح پر دوصدیوں کا صاحب ہو جاوے۔
ہندوؤں کی صدی بھی پائی اور عیسائیوں کی بھی ۔ مفتی صاحب نے تو کوئی ۱۶ یا ۷ اصدیاں جمع کر
کے دکھائی تھیں ۔
غرض ذوالقرنین کے معنے ہیں دو صدیاں پانے والا ۔ اب خدا تعالیٰ نے اس کے لیے تین
قوموں کا ذکر کیا ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ پہلی قوم جو مغرب میں ہے اور آفتاب وہاں غروب ہوتا
ہے اور وہ تاریکی کا چشمہ ہے۔ یہ عیسائیوں کی قوم ہے۔ جس کا آفتاب صداقت غروب ہو گیا اور
آسمانی حق اور نوران کے پاس نہیں رہا۔
دوسری قوم اس کے مقابل میں وہ ہے جو آفتاب کے پاس ہے مگر آفتاب سے فائدہ نہیں اُٹھا
سکتی ۔ یہ مسلمانوں کی قوم ہے جن کے پاس آفتاب صداقت قرآن شریف اس وقت موجود ہے مگر
دابةُ الْأَرْضِ نے اُن کو بے خبر بنادیا ہے اور وہ اس سے اُن فوائد کو حاصل نہیں کر سکتے بجز جلنے اور دکھ
اٹھانے کے جو ظاہر پرستی کی وجہ سے اُن پر آیا۔ پس یہ قوم اس طرح پر بے نصیب ہو گئی۔ اب ایک
تیسری قوم ہے جس نے ذوالقرنین سے التماس کی کہ یا جوج ماجوج کے درے بند کر دے تا کہ وہ ان
کے حملوں سے محفوظ ہو جاویں۔
وہ ہماری قوم ہے جس نے اخلاص اور صدق دل سے مجھے قبول کیا ۔ خدا تعالیٰ کی تائیدات سے
میں ان حملوں سے اپنی قوم کو محفوظ کر رہا ہوں جو یا جوج ماجوج کر رہے ہیں ۔ پس اس وقت خدا تعالیٰ تم
کو تیار کر رہا ہے۔ تمہارا فرض ہے کہ سچی توبہ کرو اور اپنی سچائی اور وفاداری سے خدا کو راضی کرو تا کہ
تمہارا آفتاب غروب نہ ہو اور تاریکی کے چشمہ کے پاس جانے والے نہ ٹھہرو اور نہ تم اُن لوگوں سے بنو
جنہوں نے آفتاب سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھایا۔ پس تم پورا فائدہ حاصل کرو اور پاک چشمہ سے پانی پیو
تا خدا تم پر رحم کرے۔
بد قسمت انسان وه انسان بد قسمت ہوتا ہے جوخدا تعالیٰ کے وعدوں پر ایمان لا کر وفاداری اور صبر کے ساتھ ان کا انتظار نہیں کرتا اور شیطان کے وعدوں کو یقینی سمجھ بیٹھتا

ہے، اس لیے کبھی بے دل نہ ہو جاؤ اور تنگی اور عسر کی حالت میں گھبراؤ نہیں خدا تعالیٰ خود رزق کے معاملہ
میں فرماتا ہے وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ ( الثريت : (۲۳) انسان جب خدا کو چھوڑتا ہے تو
پھر شیطان کا غلام بن جاتا ہے۔ وہ انسان بہت ہی بڑی ذمہ داری کے نیچے ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کی
آیات اور نشانات کو دیکھ چکا ہو ۔ پس کیا تم میں سے کوئی ہے جو یہ کہے کہ میں نے کوئی نشان نہیں
دیکھا۔ بعض نشان اس قسم کے ہیں کہ لاکھوں کروڑوں انسان ان کے گواہ ہیں ۔ جوان نشانوں کی قدر
نہیں کرتا اور ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے وہ اپنی جان پر ظلم کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ اس کو دشمن سے
پہلے ہلاک کرے گا کیونکہ وہ شدید العقاب بھی ہے۔ جو اپنے آپ کو درست نہیں کرتا وہ نہ صرف اپنی
جان پر ظلم کرتا ہے بلکہ اپنے بیوی بچوں پر بھی ظلم کرتا ہے کیونکہ جب وہ خود تباہ ہو جاوے گا تو اس
کے بیوی بچے بھی ہلاک اور خوار ہوں گے ۔ خدا تعالیٰ اس کی طرف اشارہ کر کے فرماتا ہے وَلَا يَخَافُ
عُقبها (الشمس : ۱۶) مرد چونکہ الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاءِ ( النساء : ۳۵) کا مصداق ہے اس
لیے اگر وہ لعنت لیتا ہے تو وہ لعنت بیوی بچوں کو بھی دیتا ہے اور اگر برکت پاتا ہے تو ہمسائیوں اور شہر
والوں تک کو بھی دیتا ہے۔ اس وقت کل ملک میں طاعون کی آگ لگ رہی ہے۔ وہ لوگ غلطی کر رہے
ہیں جو اس کو ملعون کہتے ہیں۔ یہ خدا تعالیٰ کا ایک فرشتہ ہے جو اس وقت ایک خاص کام کے لیے مامور
کیا گیا ہے۔ اس کا علاج خدا تعالیٰ نے مجھے یہی بتایا ہے اِنَّ اللَّهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا
بِأَنفُسِهِم (الرعد: ۱۲ ) ۔
یہ طاعون بدکاریوں اور فسق و فجور اور میرے انکار اور استہزا کا نتیجہ ہے اور یہ نہیں رک سکتا
جب تک لوگ اپنے اعمال میں پاک تبدیلی نہ کریں اور سب و شتم سے زبان کو نہ روکیں ۔
پھر فرماتا ہے إِنَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ ۔ اس گاؤں کو پریشانی اور انتشار سے حفاظت میں لے لیا۔ کیا
اس گاؤں میں ہر قسم کے لوگ چوہڑے، چمار، دہریہ اور شراب پینے والے اور بیچنے والے اور اور
قسم کے لوگ نہیں رہتے مگر خدا نے میرے وجود کے باعث سارے گاؤں کو اپنی پناہ میں لے لیا
اور اس افراتفری اور موت الكلاب سے اُسے محفوظ رکھا جو دوسرے شہروں اور قصبوں میں ہوتی

آج 10 میں سے 10 باقی