۲۶؍ دسمبر ۱۹۰۱ء
ملفوظات, حصہ 5
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ان لوگوں نے اپنی راؤں اور خیالوں کو داخل کر کے اصل امر کو بدنما بنانے کی کوشش
دَابَّةُ الْأَرْضِ
کی ہے ان کی وہی مثال ہے مَا دَلَّهُمْ عَلَى مَوْتِهِ إِلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ (سبا: ۱۵)
یعنی سلیمان کی موت پر دلالت کرنے والا کوئی امر نہ تھا۔ یہ ساری شرارت گو یا دابةُ الْأَرْضِ کی تھی کہ
اس نے عصا کھا لیا اور وہ گر پڑا ۔ خدا تعالیٰ نے جو کچھ فرمایا ہے وہ سچ ہے۔ یہ قصے اور داستانیں نہیں
ہیں بلکہ یہ حقائق اور معارف ہیں۔ اسلام راستی کا عصا تھا جو اپنے سہارے کھڑا تھا اور اس کے
سامنے کوئی آریہ، ہندو، عیسائی دم نہ مار سکتا تھا لیکن جب سے یہ دَابَّةُ الْأَرْضِ پیدا ہوئے اور اُنھوں
نے قرآن کو چھوڑ کر موضوع روایتوں پر اپنا انحصار رکھا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اپنا انحصار رکھا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہر طرف سے اسلام پر حملے
ہونے شروع ہو گئے ۔ دابةُ الْأَرْضِ کے معنے اصل میں یہ ہیں کہ ایک دیمک ہوتی ہے جس میں کوئی
خیر نہیں جو لکڑی اور مٹی وغیرہ کو کھا جاتی ہے۔ اس میں فنا کا مادہ ہے اور اچھی چیز کو فنا کرنا چاہتی ہے۔ اس
میں آتشی مادہ ہے
اب اس کا مطلب یہ ہے کے دَابَّةُ الْأَرْضِ اِس وقت کے علماء ہیں جو جھوٹے معنے کرتے ہیں اور
اسلام پر جھوٹے الزام لگاتے ہیں۔ جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی عظمت کو حد سے بڑھاتے ہیں اور
اُن کو خدا تعالیٰ کی صفات سے متصف قرار دیتے ہیں جبکہ اُن کو محی اور شافی، عالم الغیب، غیر متغیر وغیرہ
مانتے ہیں اور ایسا ہی اسلام پر یہ جھوٹا الزام لگاتے ہیں کہ وہ تلوار کے بدوں نہیں پھیلا۔ بھوپال کے
ایک ملا بشیر نے مجھے دجال کہا حالانکہ یہ لوگ خود دجال ہیں جو مجھے کہتے ہیں کیونکہ وہ حق کو چھپاتے
ہیں اور اسلام کو بدنام کرتے ہیں۔ غرض عصائے اسلام جس کے ساتھ اسلام کی شوکت اور رعب تھا اور
جس کے ساتھ امن اور سلامتی تھی اس دَابَّةُ الْأَرْضِ نے گرادیا ہے۔ پس جیسے وہ دَابَّةُ الْأَرْضِ تھا۔ اے
ل دَابَّةُ الْأَرْضِ کے ایک معنے طاعون کے بھی ہیں جیسا کہ قرآن شریف کی اس آیت سے معلوم ہوتا ہے وَ إِذَا وَقَعَ
الْقَوْلُ عَلَيْهِمُ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِأَيْتِنَا لَا يُوقِنُونَ ( العمل : ۸۳) یعنی
جب لوگوں پر حجت پوری ہو جائے گی تو ہم ان کے لیے زمین سے ایک کیڑا نکالیں گے جو لوگوں کو اس واسطے کاٹے گا کہ وہ
خدا تعالیٰ کے نشانوں پر ایمان نہیں لاتے تھے۔ مھم کے معنے اقرب الموارد میں صاف کاٹنے کے کہتے ہیں۔ (ایڈیٹر )
یہ اس سے بدتر ہیں ۔ اس سے تو صرف ملک میں فتنہ پڑا تھا مگر ان سے دین میں فساد پیدا ہوا اور ایک
لاکھ سے زائد لوگ مرتد ہو گئے ۔ ایک وہ وقت تھا کہ اگر ایک مرتد ہو جاتا تو گویا قیامت آجاتی تھی یا
اب یہ حال ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ مرتد ہو گیا اور کسی کو خیال بھی نہیں ۔ کئی کروڑ کتا بیں اسلام کے
خلاف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین اور ہجو میں لکھی گئی ہیں لیکن کسی کو خبر تک بھی نہیں کہ کیا ہورہا
ہے۔ اپنے عیش وعشرت میں مشغول ہیں اور دین کو ایک ایسی چیز قرار دے دیا ہے جس کا نام بھی
مہذب سوسائٹی میں لیا جانا گناہ سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام پر جو اعتراض طبعی فلسفہ کے رنگ
میں کیے جاتے ہیں اُن کا جواب یہ لوگ نہیں دے سکتے اور کچھ بھی بتا نہیں سکتے حالانکہ اسلام پر جو
اعتراض عیسائی کرتے ہیں وہ خود ان کے اپنے مذہب پر ہوتے ہیں ۔ سب سے بڑا اعتراض جہاد پر کیا
جاتا ہے لیکن جب غور کیا جاوے تو صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ اعتراض خود عیسائیوں کے مسلّمات پر
پڑتے ہیں۔ اسلام نے جہاد کو اٹھایا اسلام پر اعتراض نہیں ۔ ہاں وہ اپنے گھر میں موسیٰ علیہ السلام کی
لڑائیوں کا کوئی جواب نہیں دے سکتے اور خود عیسائیوں میں جو مذہبی لڑائیاں ہوئی ہیں اور ایک فرقہ نے
دوسرے فرقہ کو قتل کیا ۔ آگ میں جلایا اور دوسری قوموں پر جو کچھ ظلم وستم کیا جیسا کہ سپین میں ہوا۔ اس
کا کوئی جواب ان عیسائیوں کے پاس نہیں ہے اور قیامت تک یہ اس کا جواب نہیں دے سکتے ۔
یہ بات بہت درست ہے کہ اسلام اپنی ذات میں کامل، بے عیب اور پاک مذہب ہے لیکن
نادان دوست اچھا نہیں ہوتا ۔ اس دَابَّةُ الأَرْضِ نے اسلام کو نادان دوست بنا کر جو صدمہ اور نقصان
پہنچایا ہے۔ اس کی تلافی بہت ہی مشکل ہے لیکن اب خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ اسلام کا نور
ظاہر ہو اور دنیا کو معلوم ہو جاوے کہ سچا اور کامل مذہب جو انسان کی نجات کا متکفل ہے وہ صرف اسلام
ہے اسی لیے خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا۔
بخرام که وقت تو نزد یک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد
لیکن ان ناعاقبت اندیش نادان دوستوں نے خدا تعالیٰ کے سلسلہ کی قدر نہیں کی بلکہ یہ کوشش
کرتے ہیں کہ یہ نور نہ چمکے یہ اس کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ وعدہ کر
چکا ہے وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ (الصف: ٩ ) ۔
یہ مجھے گالیاں دیتے ہیں لیکن میں ان کی گالیوں کی گالیوں کا جواب گالیوں سے نہ دیں پر انہی کرتا اور نہان پرافسوس کرتا ہوں کیونکہ
پروا
وہ اس مقابلہ سے عاجز آگئے ہیں اور اپنی عاجزی اور فروما ئیگی کو بجز اس کے نہیں چھپا سکتے کہ گالیاں
دیں، کفر کے فتوے لگا ئیں ، جھوٹے مقدمات بنائیں اور قسم قسم کے افترا اور بہتان لگا ئیں۔ وہ اپنی
ساری طاقتوں کو کام میں لا کر میرا مقابلہ کر لیں اور دیکھ لیں کہ آخری فیصلہ کس کے حق میں ہوتا ہے۔
میں ان کی گالیوں کی اگر پروا کروں تو وہ اصل کام جو خدا تعالیٰ نے مجھے سپر د کیا ہے رہ جاتا ہے اس لیے جوخدا نے مجھے رہ
جہاں میں ان کی گالیوں کی پروا نہیں کرتا میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ اُن کو مناسب ہے کہ
اُن کی گالیاں سن کر برداشت کریں اور ہرگز ہرگز گالی کا جواب گالی سے نہ دیں کیونکہ اس طرح پر
برکت جاتی رہتی ہے۔ وہ صبر اور برداشت کا نمونہ ظاہر کریں اور اپنے اخلاق دکھا ئیں ۔ یقیناً یا درکھو
کہ عقل اور جوش میں خطرناک دشمنی ہے جب جوش اور غصہ آتا ہے تو عقل قائم نہیں رہ سکتی لیکن جو صبر
کرتا ہے اور بردباری کا نمونہ دکھاتا ہے اس کو ایک نور دیا جاتا ہے جس سے اس کی عقل و فکر کی قوتوں
میں ایک نئی روشنی پیدا ہو جاتی ہے اور پھر نور سے نور پیدا ہوتا ہے غصہ اور جوش کی حالت میں چونکہ
دل و دماغ تاریک ہوتے ہیں اس لیے پھر تاریکی سے تاریکی پیدا ہوتی ہے۔
اسلام کی قدر کرو میں پھر اصل مطلب کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ اسلام کی جو حالت اس وقت ہو رہی ہے اور یہ مختلف فرقہ بندیاں جو آئے دن ہوتی رہتی ہیں
اور مخالف اس پر دلیر ہو رہے ہیں اور بے باکی سے حملے اور اعتراض کرتے ہیں یہ سب اسی دَابَّةُ الْأَرْضِ
کا فساد ہے ۔ انہوں نے ہی عیسائیوں کو مد د دی ہے مگر اب خدا کا شکر کرو کہ اس نے عین وقت پر
دستگیری فرمائی ہے اور اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔ اس لیے تم کو مناسب ہے کہ اس فضل کو جو تم کو دیا گیا ہے
ضائع نہ کرو اور ادب کی نگاہ سے دیکھو اور اس مدد اور نصرت کی جو تمہیں دی گئی ہے قدر کرو۔ یقیناً یا درکھو
کہ خدا کی مدد بدوں اور اس کے بلائے بغیر کوئی شخص راستی سے اور پوری قوت سے ایک امر کو بیان
نہیں کر سکتا۔ بغیر اس کے دلائل ملتے ہی نہیں اور طرز بیان نہیں دیا جاتا اور یہ بھی خدا کا خاص فضل ہوتا
ہے کہ اس طرز بیان سے نیکی کی قوت رکھنے والے اُس شخص کو جو خدا کی قوت اور طاقت پا کر روح القدس
سے بھر کر بولتا ہے شناخت کر لیتے ہیں ۔ پس تم پر یہ خدا تعالیٰ کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے تمہیں
یہ قوت عطا کی اور شناخت کی آنکھ دی ۔ اگر وہ یہ فضل نہ کرتا تو جیسے اور لوگ پردوں میں ہیں اور گالیاں
دیتے ہیں تم بھی اُن میں ہی ہوتے۔ جس چیز نے تم کو کھینچا ہے وہ محض خدا کا فضل ہے جیسے میاں عبد الحق
ہی کو دیکھو کہ خدا کا فضل ان کی دستگیری نہ کرتا تو یہ کیونکر اس عیش کی جگہ سے نکل سکتے تھے خصوصاً
ایسی حالت میں کہ ان کے پاس کئی ناصح بھی جمع ہوئے اور اُنہوں نے منع بھی کیا قادیان مت جاؤ۔
بلکہ ایک نے گالی بھی دی حالانکہ گالی دینا ان کے مذہب میں منع ہے اور عام طور پر تہذیب اور شائستگی
کے بھی خلاف ہے لیکن ان تمام باتوں پر خدا کا فضل غالب آگیا اور اُن کو کھینچ لایا ۔ اُن کو بدی کے
اسباب ہی میسر نہ آئے ورنہ اگر یہ بیوی کر لیتے تو پھر ابتلا پیش آجاتا مگر خدا نے ہر طرح سے بچایا خدا کا
فضل مستحدث نہیں ہوتا۔ جس پر وہ اپنا کرم کرتا ہے اُسے ہر طرح سے بچالیتا ہے۔ یہ خیال مت کرو کہ
ہم مسلمان ہیں۔ اسلام بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرو اور شکر کرو۔ اس کے اندر فلاسفی ہے جو زبان سے
کہہ دینے سے حاصل نہیں ہوتی ۔
اسلام کی حقیقت اسلام اللہ تعال کے تمام تصرفات کے بچے آجانے کانام ہے اور اس کا خلاصہ خدا کی سچی اور کامل اطاعت ہے۔ مسلمان وہ ہے جو اپنا سارا وجود خدا تعالیٰ
کے حضور رکھ دیتا ہے بدوں کسی امید پاداش کے مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ ( البقرة : ۱۱۳)
یعنی مسلمان وہ ہے جو اپنے تمام وجود کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حاصل کرنے کے لیے وقف کر دے اور
سپرد کردے اور اعتقادی اور عملی طور پر اس کا مقصود اور غرض اللہ تعالیٰ ہی کی رضا اور خوشنودی ہو
اور تمام نیکیاں اور اعمال حسنہ جو اس سے صادر ہوں وہ بمشقت اور مشکل کی راہ سے نہ ہوں بلکہ ان میں
ایک لذت اور حلاوت کی کشش ہو جو ہر قسم کی تکلیف کو راحت سے تبدیل کر دے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۷ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۲ ء صفحه ۶،۵
حقیقی مسلمان اللہ تعالیٰ سے پیار کرتا ہے یہ کہہ کر اور مان کر کہ وہ میرا محبوب و مولا پیدا کرنے والا
اور محسن ہے اس لیے اُس کے آستانہ پر سر رکھ دیتا ہے۔ سچے مسلمان کو اگر کہا جاوے کہ ان اعمال کی
پاداش میں کچھ بھی نہیں ملے گا اور نہ بہشت ہے اور نہ دوزخ ہے اور نہ آرام ہیں نہ لذات ہیں تو وہ اپنے
اعمال صالحہ اور محبت الہی کو ہرگز ہرگز چھوڑ نہیں سکتا کیونکہ اس کی عبادات اور خدا تعالیٰ سے تعلق اور اُس
کی فرمانبرداری اور اطاعت میں فناکسی پاداش یا اجر کی بنا اور امید پر نہیں ہے بلکہ وہ ا اپنے وجود کو
ایسی چیز سمجھتا ہے کہ وہ حقیقت میں خدا تعالیٰ ہی کی شناخت اُس کی محبت اور اطاعت کے لیے بنائی گئی
ہے اور کوئی غرض اور مقصد اُس کا ہے ہی نہیں اس لیے وہ اپنی خدا داد قوتوں کو جب ان اغراض اور
مقاصد میں صرف کرتا ہے تو اس کو اپنے محبوب حقیقی ہی کا چہرہ نظر آتا ہے بہشت و دوزخ پر اس کی اصلاً
نظر نہیں ہوتی میں کہتا ہوں کہ اگر مجھے اس امر کا یقین دلا دیا جاوے کہ خدا تعالیٰ سے محبت کرنے اور
اس کی اطاعت میں سخت سے سخت سزادی جاوے گی تو میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میری فطرت ایسی
واقع ہوئی ہے کہ وہ ان تکلیفوں اور بلاؤں کو ایک لذت اور محبت کے جوش اور شوق کے ساتھ برداشت
کرنے کو تیار ہے اور باوجود ایسے یقین کے جو عذاب اور دکھ کی صورت میں دلا یا جاوے کبھی خدا کی
اطاعت اور فرمانبرداری سے ایک قدم باہر نکلنے کو ہزار بلکہ لا انتہا موت سے بڑھ کر اور دکھوں اور
مصائب کا مجموعہ قرار دیتی ہے۔ جیسے اگر کوئی بادشاہ عام اعلان کرائے کہ اگر کوئی ماں اپنے بچے کو دودھ
نہ دے گی تو بادشاہ اس سے خوش ہو کر انعام دے گا تو ایک ماں کبھی گوارا نہیں کر سکتی کہ وہ اس انعام کی
خواہش اور لالچ میں اپنے بچے کو ہلاک کرے۔ اسی طرح ایک سچا مسلمان خدا کے حکم سے باہر ہونا
اپنے لیے ہلاکت کا موجب سمجھتا ہے خواہ اس کو اس نافرمانی میں کتنی ہی آسائش اور آرام کا وعدہ
دیا جاوے۔
پس حقیقی مسلمان ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس قسم کی فطرت حاصل کی جاوے کہ خدا تعالیٰ
کی محبت اور اطاعت کسی جزا اور سزا کے خوف اور امید کی بنا پر نہ ہو بلکہ فطرت کا طبعی خاصہ اور جزو ہو کر
ہو پھر وہ محبت بجائے خود اس کے لیے ایک بہشت پیدا کر دیتی ہے اور حقیقی بہشت یہی ہے کوئی آدمی
بہشت میں داخل نہیں ہو سکتا جب تک وہ اس راہ کو اختیار نہیں کرتا ہے۔ اس لیے میں تم کو جو میرے
ساتھ تعلق رکھتے ہو اسی راہ سے داخل ہونے کی تعلیم دیتا ہوں کیونکہ بہشت کی حقیقی راہ یہی ہے۔
ہے وہ دین مہدی کا زمانہ ۔ ایک عظیم الشان جمعہ خدا تعالی نے جو تمام نمت کی ہے وہ یہی دین ہے جس کا نام اسلام رکھا ہے ۔ پھر نعمت میں
جمعہ کا دن بھی ہے جس روز اتمام نعمت ہوا ۔ یہ اس کی طرف اشارہ تھا کہ پھر اتمام نعمت جو لِيُظهِرَهُ عَلَى
الدِّينِ كُله (الصف: ۱۰) کی صورت میں ہو گا وہ بھی ایک عظیم الشان جمعہ ہوگا۔ وہ جمعہ اب آ گیا ہے
کیونکہ خدا تعالیٰ نے وہ جمعہ مسیح موعود کے ساتھ مخصوص رکھا ہے اس لیے کہ اتمام نعمت کی صورتیں
دراصل دو ہیں ۔ اول تکمیل ہدایت، دوم تکمیل اشاعت ہدایت ۔ اب تم غور کر کے دیکھو تکمیل ہدایت تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کامل طور پر ہو چکی لیکن اللہ تعالیٰ نے مقدر کیا تھا کہ تکمیل
اشاعت ہدایت کا زمانہ دو سر از ما نہ ہو جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بروزی رنگ میں ظہور فرماویں اور
وہ زمانہ مسیح موعود اور مہدی کا زمانہ ہے۔ یہی وجہ کہ لِيُظهِرَهُ عَلَى الدِّينِ محله (الصف: ۱۰) اس شان
میں فرمایا گیا ہے۔ تمام مفسرین نے بالا تفاق اس امر کو تسلیم کر لیا ہے کہ یہ آیت مسیح موعود کے زمانہ سے
متعلق ہے۔ در حقیقت اظہار دین اسی وقت ہو سکتا ہے جبکہ گل مذاہب میدان میں نکل آویں اور
اشاعت مذہب کے ہر قسم کے مفید ذریعے پیدا ہو جائیں اور وہ زمانہ خدا کے فضل سے آگیا ہے۔
چنانچہ اس وقت پریس کی طاقت سے کتابوں کی اشاعت اور طبع میں جو جو سہولتیں میسر آئی ہیں وہ سب کو
معلوم ہیں۔ ڈاک خانوں کے ذریعہ سے کل دنیا میں تبلیغ ہو سکتی ہے۔ اخباروں کے ذریعہ سے تمام دنیا
کے حالات پر اطلاع ملتی ہے۔ ریلوں کے ذریعہ سفر آسان کر دیئے گئے ہیں۔ غرض جس قدر آئے دن
نئی ایجادیں ہوتی جاتی ہیں اسی قدر عظمت کے ساتھ مسیح موعود کے زمانہ کی تصدیق ہوتی جاتی ہے اور
اظہار دین کی صورتیں نکلتی آتی ہیں۔ اس لیے یہ وقت وہی وقت ہے جس کی پیشگوئی اللہ تعالیٰ نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُللہ کہہ کر فرمائی تھی۔ یہ وہی زمانہ ہے جو
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي ( المائدة : (۴) کی شان کو بلند کرنے والا اور
ہے۔
تکمیل اشاعت ہدایت کی صورت میں دوبارہ اتمام نعمت کا زمانہ ہے اور پھر یہ وہی وقت اور جمعہ ہے
جس میں وَ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( الجمعة : (۴) کی پیشگوئی پوری ہوتی ہے۔ اس وقت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور بروزی رنگ میں ہوا ہے اور ایک جماعت صحابہ کی پھر قائم ہوئی ہے۔
تمام نعمت کا وقت آ پہنچا ہے لیکن تھوڑے ہیں جو اس سے آگاہ ہیں اور بہت ہیں جو ہنسی کرتے اور
ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں مگر وہ وقت قریب ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق تجلی فرمائے گا اور
اپنے زور آور حملوں سے دکھا دے گا کہ اس کا نذیر سچا ہے۔
جماعت کو نصیحت میں سچ کہتا ہوں کہ یہ ایک تقریب ہے جو اللہ تعالی نے سعادت مندوں
کے لیے پیدا کر دی ہے۔ مبارک وہی ہیں جو اس سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔
سےا۔
تم لوگ جنہوں نے میرے ساتھ تعلق پیدا کیا ہے اس بات پر ہرگز ہر گز مغرور نہ ہو جاؤ کہ جو کچھ تم نے
پانا تھا پا چکے۔ یہ سچ ہے کہ تم ان منکروں کی نسبت قریب تر بہ سعادت ہو جنہوں نے اپنے شدید ا نکار
اور توہین سے خدا کو ناراض کیا۔ اور یہ بھی سچ ہے کہ تم نے حسن ظن سے کام لے کر خدا تعالیٰ کے غضب
سے اپنے آپ کو بچانے کی فکر کی۔ لیکن سچی بات یہی ہے کہ تم اس چشمہ کے قریب آپہنچے ہو جو اس
وقت خدا تعالیٰ نے ابدی زندگی کے لیے پیدا کیا ہے۔ ہاں پانی پینا ابھی باقی ہے۔ پس خدا تعالیٰ کے
فضل اور کرم سے توفیق چاہو کہ وہ تمہیں سیراب کرے کیونکہ خدا تعالیٰ کے فضل بدوں کچھ بھی نہیں ہو
سکتا۔ یہ میں یقیناً جانتا ہوں کہ جو اس چشمہ سے پئے گا وہ ہلاک نہ ہوگا کیونکہ یہ پانی نہ ہوگا کیونکہ یہ پانی زندگی بخشتا ہے اور
ہلاکت سے بچاتا ہے اور شیطان کے حملوں سے محفوظ کرتا ہے۔ اس چشمہ سے سیراب ہونے کا کیا
طریق ہے؟ یہی کہ خدا تعالیٰ نے جو دو حق تم پر قائم کیے ہیں اُن کو بحال کرو اور پورے طور پر ادا کرو۔
ان میں سے ایک خدا کا حق ہے دوسر ا مخلوق کا ۔
توحید اپنے خدا کو وحدہ لا شریک جھو جیسا کہ اس شہادت کے ذریعہ تم اقرار کرتے ہو اشھد
وحي ان لا إِلَهَ إِلَّا الله یعنی میں شہادت دیتا ہوں کہ کوئی محبوب مطلوب اور مطاع اللہ کے توحید ان
سوا نہیں ہے۔ یہ ایک ایسا پیارا جملہ ہے کہ اگر یہ یہودیوں عیسائیوں یا دوسرے مشرک بت پرستوں کو
سکھایا جاتا اور وہ اس کو سمجھ لیتے تو ہرگز ہرگز تباہ اور ہلاک نہ ہوتے ۔ اسی ایک کلمہ کے نہ ہونے کی وجہ
سے اُن پر تباہی اور مصیبت آئی اور اُن کی روح مجذوم ہو کر ہلاک ہو گئی ۔ اے
ایسا ہی فرما یا قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ - لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ - وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا
احد (الاخلاص : ۲ تا ۵ ) یعنی کہہ دو کہ وہ خدا ایک ہے۔ ھو خدا کا نام ہے۔ وہ ایک ہے۔ وہ بے نیاز
ہے۔ نہ کھانے پینے کی اس کو ضرورت نہ زمان یا مکان کی حاجت نہ کسی کا باپ نہ بیٹا اور نہ کوئی اس کا
ہمسر اور بے تغیر ہے۔ یہ چھوٹی سورت قرآن شریف کی ہے جو ایک سطر میں آجاتی ہے لیکن دیکھو
کس خوبی اور عمدگی کے ساتھ ہر قسم کے شرک سے اللہ تعالیٰ کی تنزیہ کی گئی ہے۔
حصر عقلی میں شرک کے جس قدر قسم ہو سکتے ہیں اُن سے اُس کو پاک بیان کیا ہے۔ جو چیز آسمان
اور زمین کے اندر ہے وہ ایک تغیر کے نیچے ہے مگر خدا تعالیٰ نہیں ہے۔ اب یہ کیسی صاف اور ثابت شدہ
صداقت ہے۔ دماغ اسی کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ نور قلب جس کی شریعت دل میں ہے اس پر
شہادت دیتا ہے۔ قانونِ قدرت اسی کا مؤید و مصدق ہے۔ یہاں تک کہ ایک ایک پتہ اس پر گواہی
دیتا ہے۔ پس اس کو شناخت کرنا ہی عظیم الشان بات ہے۔ خدا تعالیٰ نے جو قرآن شریف میں یہ چھوٹی سی
سورت نازل کی یہ ایسی ہے کہ اگر توریت کے سارے دفتر کی بجائے اُس میں اسی قدر ہوتا تو یہود تباہ نہ
ہوتے اور انجیل کے اتنے بڑے مجموعہ کو چھوڑ کر اگر یہی تعلیم اُن کو دی جاتی تو آج دنیا کا ایک بڑا حصہ
ایک مردہ پرست قوم نہ بن جاتا۔
مگر یہ خدا کا فضل ہے جو اسلام کے ذریعہ مسلمانوں کو ملا اور اس فضل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
لے کر آئے۔ جس پہلو سے دیکھو مسلمانوں کو بہت بڑے فخر اور ناز کا موقع ہے۔ مسلمانوں کا خدا پتھر،
درخت، حیوان، ستاره، یا کوئی مردہ انسان نہیں ہے بلکہ وہ قادر مطلق خدا ہے جس نے زمین و آسمان کو اور
جو کچھ اُن کے درمیان ہے پیدا کیا اور حی و قیوم ہے۔
مسلمانوں کا رسول وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کی نبوت اور رسالت کا دامن قیامت تک
الحکم جلد ۶ نمبر ۱۸ مورخه ۷ ارمئی ۱۹۰۲ صفحه ۶،۵
دراز ہے۔ آپؐ کی رسالت مردہ رسالت نہیں بلکہ اس کے ثمرات اور برکات تازہ بتازہ ہر زمانے میں
پائے جاتے ہیں جو اس کی صداقت اور ثبوت کی ہر زمانہ میں دلیل ٹھہرتے ہیں۔
چنانچہ اس وقت بھی خدا نے ان ثبوتوں اور برکات اور فیوض کو جاری کیا ہے اور مسیح موعود کو بھیج کر
نبوت محمدیہ کا ثبوت آج بھی دیا ہے اور پھر اُس کی دعوت ایسی عام ہے کہ کل دنیا کے لیے ہے قل
يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا ( الاعراف : ۱۵۹) اور پھر فرمایا وَ مَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا
رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) کتاب دی تو ایسی کامل اور ایسی محکم اور یقینی کہ لا رَيْبَ فِيهِ
(البقرة : (۳) اور فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ ( البيئة : (۴) اور ایتٌ مُحْكَمْتُ قَوْلُ فَصْلٌ - ميزان -
مهیمن ۔ غرض ہر طرح سے کامل اور مکمل دین مسلمانوں کا ہے جس کے لیے الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ
وَ اتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة : (۴) (۴) کی مہر لگ چکی ہے۔ پھر کس قدر
افسوس ہے مسلمانوں پر کہ وہ ایسا کامل دین جو رضاء الہی کا موجب اور باعث ہے رکھ کر بھی بے نصیب
ہیں اور اس دین کے برکات اور ثمرات سے حصہ نہیں لیتے بلکہ خدا تعالیٰ نے جو ایک سلسلہ ان برکات
کو زندہ کرنے کے لیے قائم کیا تو اکثر انکار کے لیے اُٹھ کھڑے ہوئے اور لَسْتَ مُرْسَلا اور لَسْتَ
مُؤْمِنًا کی آوازیں بلند کرنے لگے۔
یا د رکھو خدا تعالیٰ کی توحید کا اقرار محض ان برکات کو جذب نہیں کر سکتا جو اس اقرار اور اُس کے طوخدا
دوسرے لوازمات یعنی اعمال صالحہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
یہ سچ ہے کہ توحید اعلیٰ درجہ کی جز ہے جو ایک سچے مسلمان اور ہر خدا ترس انسان کو اختیار کرنی
چاہیے مگر تو حید کی تکمیل کے لیے ایک دوسرا پہلو بھی ہے اور وہ محبت الہی ہے یعنی خدا سے محبت کرنا۔
قرآن شریف کی تعلیم کا اصل مقصد اور مدعا یہی ہے کہ خدا تعالیٰ جیسا وحدہ لاشریک ہے ایسا ہی
محبت کی رو سے بھی اس کو وحدہ لاشریک یقین کیا جاوے اور کل انبیاء علیہم السلام کی تعلیم کا اصل منشا
ہمیشہ یہی رہا ہے چنانچہ لا الہ الا اللہ جیسے ایک طرف توحید کی تعلیم دیتا ہے ساتھ ہی تو حید کی تکمیل محبت
کی ہدایت بھی کرتا ہے اور جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے یہ ایک ایسا پیارا اور پر معنی جملہ ہے کہ اس کی
مانند ساری تو رات اور انجیل میں نہیں اور نہ دنیا کی کسی اور کتاب نے کامل تعلیم دی ہے۔
الہ کے معنی ہیں ایسا محبوب اور معشوق جس کی پرستش کی جاوے۔ گویا اسلام کی یہ اصل محبت
کے مفہوم کو پورے اور کامل طور پر ادا کرتی ہے۔ یاد رکھو کہ جو توحید بدوں محبت کے ہو وہ ناقص اور
ادھوری ہے۔
محبت
الہی اور اپنی جماعت کو نصائح خدا کے ساتھ محبت کرنے سے کیا مراد ہے؟ یہی
کہ اپنے والدین، جورو، اپنی اولاد، اپنے نفس
غرض ہر چیز پر اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم کر لیا جاوے۔ چنانچہ قرآن شریف میں آیا ہے فَاذْكُرُوا الله
كَذِكُرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا (البقرۃ: ۲۰۱) یعنی اللہ تعالیٰ کو ایسا یاد کرو کہ جیسا تم اپنے باپوں کو یاد اللہ
کرتے ہو بلکہ اس سے بھی زیادہ اور سخت درجہ کی محبت کے ساتھ یاد کرو۔ اب یہاں یہ امر بھی غور
طلب ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ تعلیم نہیں دی کہ تم خدا کو باپ کہا کرو بلکہ اس لیے یہ سکھایا ہے کہ نصاری کی
طرح دھو کہ نہ لگے اور خدا کو باپ کر کے پکارا نہ جائے اور اگر کوئی کہے کہ پھر باپ سے کم درجہ کی محبت
ہوئی تو اس اعتراض کے رفع کرنے کے لیے آؤ أَشَدَّ ذِکرا رکھ دیا اور اگر آؤ أَشَدَّ ذكرا نہ ہوتا تو یہ
اعتراض ہو سکتا تھا مگر اب اس نے اُس کو حل کر دیا۔ جو باپ کہتے ہیں وہ کیسے گرے کہ ایک عاجز کو خدا
کہہ اُٹھے۔
بعض الفاظ ابتلا کے لیے ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کو نصاری کا ابتلا منظور تھا اس لیے اُن کی
کتابوں میں انبیاء کی یہ اصطلاح ٹھہر گئی مگر چونکہ وہ حکیم اور علیم ہے اس لیے پہلے ہی سے لفظ اب کو
کثیر الاستعمال کر دیا ۔ مگر نصاری کی بد قسمتی کہ جب مسیح نے یہ لفظ بولا تو انہوں نے حقیقت پر حمل کر لیا
اور دھوکا کھا لیا حالانکہ مسیح نے یہ کہہ کر کہ تمہاری کتابوں میں لکھا ہے کہ تم اللہ ہو اس شرک کو مٹانا چاہا
اور ان کو سمجھانا چاہا مگر نادانوں نے پروانہ کی اور اُن کی اس تعلیم کے ہوتے ہوئے بھی اُن کو ابن اللہ
قرار دے ہی لیا۔
یہودیوں کو بھی اس قسم کا ابتلا آیا۔ چونکہ موذی قوم تھی ۔ اُن کی درخواست پر من سلوٹی نازل ہوا
کیونکہ یہ طاعون پیدا کرنے کا مقدمہ تھا ۔ اللہ تعالیٰ چونکہ جانتا تھا کہ وہ حد سے نکل جائیں گے اور اُن
کی سزا طاعون تھی ۔ اس لیے پہلے سے وہ اسباب رکھ دیئے ۔
میں پھر اصل مطلب کی طرف آتا ہوں کہ اصل توحید کو قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ
کی محبت سے پورا حصہ لو اور یہ محبت ثابت نہیں ہو سکتی جب تک عملی حصہ میں کامل نہ ہونری زبان سے
ثابت نہیں ہوتی۔ اگر کوئی مصری کا نام لیتا رہے تو کبھی نہیں ہو سکتا کہ وہ شیریں کام ہو جاوے یا اگر
زبان سے کسی کی دوستی کا اعتراف اور اقرار کرے مگر مصیبت اور وقت پڑنے پر اس کی امداد اور دستگیری
سے پہلو تہی کرے تو وہ دوست صادق نہیں ٹھہر سکتا۔ اسی طرح پر اگر خدا تعالیٰ کی توحید کا نرا زبانی ہی
اقرار ہو اور اُس کے ساتھ محبت کا بھی زبانی ہی اقرار موجود ہو تو کچھ فائدہ نہیں بلکہ یہ حصہ زبانی اقرار کی
بجائے عملی حصہ کو زیادہ چاہتا ہے۔ اس سے یہ مطلب نہیں کہ زبانی اقرار کوئی چیز نہیں ہے۔ نہیں میری
غرض یہ ہے کہ زبانی اقرار کے ساتھ عملی تصدیق لازمی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ خدا کی راہ میں
اپنی زندگی وقف کرو اور یہی اسلام ہے۔ یہی وہ غرض ہے جس کے لیے مجھے بھیجا گیا ہے۔ پس جو اس
وقت اس چشمہ کے نزدیک نہیں آتا جو خدا تعالیٰ نے اس غرض کے لیے جاری کیا ہے وہ یقیناً بے نصیب
رہتا ہے۔ اگر کچھ لینا ہے اور مقصد کو حاصل کرنا ہے تو طالب صادق کو چاہیے کہ وہ چشمہ کی طرف
بڑھے اور آگے قدم رکھے اور اس چشمہ جاری کے کنارے اپنا منہ رکھ دے اور یہ ہو نہیں سکتا جب تک
خدا تعالیٰ کے سامنے غیرت کا چولہ اُتار کر آستانہ ربوبیت پر نہ گر جاوے اور یہ عہد نہ کر لے کہ خواہ دنیا
کی وجاہت جاتی رہے اور مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑیں تو بھی خدا کو نہیں چھوڑے گا اور خدا تعالیٰ کی
راہ میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہے گا۔ ابراہیم علیہ السلام کا یہی عظیم الشان اخلاص تھا کہ بیٹے کی
قربانی کرنے کے لیے تیار ہو گیا۔ اسلام کا منشا یہ ہے کہ بہت سے ابراہیم بنائے ۔ پس تم میں سے ہر
ایک کو کوشش کرنی چاہیے کہ ابراہیم بنو۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ ولی پرست نہ بنو بلکہ ولی بنو اور پیر
پرست نہ بنو بلکہ پیر بنو۔
تم ان راہوں سے آؤ بے شک وہ تنگ راہیں ہیں لیکن اُن سے داخل ہو کر راحت اور آرام ملتا
ہے۔ مگر یہ ضروری ہے کہ اس دروازہ سے بالکل ہلکے ہو کر گزرنا پڑے گا اگر بہت بڑی گٹھڑی سر پر
ہو تو مشکل ہے۔ اگر گزرنا چاہتے ہو تو اس گٹھڑی کو جو دنیا کے تعلقات اور دنیا کو دین پر مقدم کرنے کی
گٹھڑی ہے پھینک دو۔ ہماری جماعت خدا کو خوش کرنا چاہتی ہے تو اس کو چاہیے کہ اس کو پھینک
دے۔ تم یقیناً یا د رکھو کہ اگر تم میں وفاداری اور اخلاص نہ ہو تو تم جھوٹے ٹھہرو گے اور خدا تعالیٰ کے حضور
راست باز نہیں بن سکتے ۔ ایسی صورت میں دشمن سے پہلے وہ ہلاک ہو گا جو وفاداری کو چھوڑ کر غداری
کی راہ اختیار کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ فریب نہیں کھا سکتا اور نہ کوئی اُسے فریب دے سکتا ہے اس لیے
ضروری ہے کہ تم سچا اخلاص اور صدق پیدا کرو۔
یدا کرو
۔
تم پر خدا تعالیٰ کی حجت سب سے بڑھ کر پوری ہوئی ہے۔ تم میں سے کوئی بھی نہیں ہے جو یہ کہہ
سکے کہ میں نے کوئی نشان نہیں دیکھا ہے۔ پس تم خدا تعالیٰ کے الزام کے نیچے ہو اس لیے ضروری ہے
کہ تقوی اور خشیت تم میں سب سے زیادہ پیدا ہو۔
اور
ذوالقرنین
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں مختلف طریقوں اور پہلوؤں سے اس سلسلہ کی
حقانیت کو ثابت کیا ہے اور بتایا ہے یہاں تک کہ ہر ایک قصہ میں اس کی طرف
اشارہ کیا ہے۔ مثلاً ذوالقرنین کا قصہ ہے اس میں اسی کی پیشگوئی ہے۔ چنانچہ قرآن شریف کے پڑھنے
سے معلوم ہوتا ہے کہ ذوالقرنین مغرب کی طرف گیا تو اُسے آفتاب غروب ہوتا نظر آیا یعنی تاریکی پائی
ں نے دیکھا۔ وہاں پر ایک قوم تھی۔ پھر مشرق کی طرف چلتا ہے تو دیکھا کہ ایک ایسی
قوم ہے جو کسی اوٹ میں نہیں ہے اور وہ دھوپ سے جلتی ہے۔ تیسری قوم ملی جس نے یا جوج ماجوج سے
بچاؤ کی درخواست کی۔ اب یہ بظاہر تو قصہ ہے لیکن حقیقت میں ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جو اس
زمانہ سے متعلق ہے۔ خدا تعالیٰ نے بعض حقائق تو کھول دیئے ہیں اور بعض مخفی رکھتے ہیں۔ اس لیے کہ
انسان اپنے قومی سے کام لے۔ اگر انسان نرے منقولات سے کام لے تو وہ انسان نہیں ہو سکتا۔ ذوالقرنین
اس لئے نام رکھا کہ وہ دوصدیوں کو پائے گا۔ اب جس زمانہ میں خدا نے مجھے بھیجا ہے سب صدیوں کو بھی