۲۹؍دسمبر ۱۹۰۴ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سنت اللہ بھی ہے کیونکہ خوشحالی اور کامیابی بعد کو ہوا کرتی ہیں اس لیے ان کے الہامات کی ترتیب بھی
بعد کو ہی ہوتی ہے۔
عاقبت کا ذخیرہ تیار کرو کچھ دنوں کا عرصہ گذرا کہ ایک صاحب بہت تھوڑی دیر کے لیے قادیان آئے اور جلدی رخصت ہونے لگے۔ حضرت اقدس نے
فرمایا کہ
کچھ دن میرے پاس رہوا اور عاقبت کا ذخیرہ تیار کرو۔ دنیا کے کام تو کبھی ختم ہونے میں نہیں
آتے۔
خیرے کن اے فلاں و غنیمت شمار عمر زاں پیشتر که بانگ برآید فلاں نماند
له
۲۹ دسمبر ۱۹۰۴ء
تقریر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بر موقع جلسه سالانه
بعد نماز ظهر بمقام مسجد اقصیٰ
خاتمہ بالخیر کی کوشش کریں میری طرف سے اپنی جماعت کو بار بار وہی نصیحت ہے جو میں میں پہلے بھی کئ دفعہ کر چکا ہوں کہ عمر چونکہ تھوڑی ہے اور عظیم
کام در پیش ہے اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ خاتمہ بالخیر ہو جاوے۔
الشان
خاتمہ بالخیر ایسا امر ہے کہ اس کی راہ میں بہت سے کانٹے ہیں۔ جب انسان دنیا میں آتا ہے تو
البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۳
ہے البدر سے ۔ ”انسان کی عمر نا پائیدار ہے اس کا کچھ بھروسہ نہیں ہے۔“
البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)
کچھ زمانہ اس کا بے ہوشی میں گذر جاتا ہے۔ یہ بے ہوشی کا زمانہ وہ ہے جبکہ وہ بچہ ہوتا ہے اور اس کو
دنیا اور اس کے حالات سے کوئی خبر نہیں ہوتی ۔ اس کے بعد جب ہوش سنبھالتا ہے تو ایک زمانہ ایسا
آتا ہے کہ وہ بے ہوشی تو نہیں ہوتی جو بچپن میں تھی۔ لیکن جوانی کی ایک مستی ہوتی ہے جو اس ہوش
کے دنوں میں بھی بے ہوشی پیدا کر دیتی ہے اور کچھ ایسا از خود رفتہ ہو جاتا ہے کہ نفس اتارہ غالب آ جاتا
ہے۔ اس کے بعد پھر تیسرا زمانہ آتا ہے کہ علم کے بعد پھر لا علمی آجاتی ہے اور حواس میں اور
دوسرے قومی میں فتور آنے لگتا ہے۔ یہ پیرانہ سالی کا زمانہ ہے۔ بہت سے لوگ اس زمانہ میں بالکل
حواس باختہ ہو جاتے ہیں اور قومی بیکار ہو جاتے ہیں ۔ اکثر لوگوں میں جنون کا مادہ پیدا ہو جاتا ہے۔
ایسے بہت سے خاندان ہیں کہ ان میں ساٹھ یا ستر سال کے بعد انسان کے حواس میں فتور آ جاتا
ہے۔ غرض اگر ایسا نہ بھی ہو تو بھی قومی کی کمزوری اور طاقتوں کے ضائع ہو جانے سے انسان ہوش
میں بے ہوش ہوتا ہے ہے اور ضعف و تکامل اپنا اثر کرنے لگتا ہے۔ انسان کی عمر کی تقسیم انہیں تین
زمانوں پر ہے اور یہ تینوں ہی خطرات اور مشکلات میں ہیں ۔ پس اندازہ کرو کہ خاتمہ بالخیر کے لیے
کس قدر مشکل مرحلہ ہے ۔
بچپن کا زمانہ تو ایک مجبوری کا زمانہ ہے۔ اس میں سوائے لہو لعب اور کھیل کو د اور چھوٹی چھوٹی
خواہشوں کے اور کوئی خواہش ہی نہیں ہوتی ۔ ساری خواہشوں کا منتہا کھانا پینا ہی ہوتا ہے۔ دنیا اور
اس کے حالات سے محض نا واقف ہوتا ہے۔ امور آخرت سے بکلی نا آشنا اور لا پروا ہوتا ہے۔
عظیم الشان امور کی اسے کوئی خبر ہی نہیں ہوتی ۔ وہ نہیں جانتا کہ دنیا میں اس کے آنے کی کیا غرض
اور مقصد ہے؟ یہ زمانہ تو یوں گزر گیا ۔ اس کے بعد جوانی کا زمانہ آتا ہے کچھ شک نہیں کہ اس زمانہ
وو
ل البدر سے ۔ پس دو زمانے تو اس طرح مارے جاتے ہیں ۔ پھر تیسرا زمانہ آتا ہے جو کہ پیرانہ سالی کا زمانہ
ہوتا ہے۔“ (البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۱۰)
البدر سے ۔ اور بچپن کے سے خواص ان میں پائے جاتے ہیں ۔
البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)
میں اس کے معلومات بڑھتے ہیں اور اس کی خواہشوں کا حلقہ وسیع ہوتا ہے، مگر جوانی کی مستی اور
نفس امارہ کے جذبات عقل مار دیتے ہیں اور ایسے مشکلات میں پھنس جاتا ہے اور ایسے ایسے حالات
پیش آتے ہیں کہ اگر ایمان بھی لاتا ہے تب بھی نفس امارہ اور اس کے جذبات اپنی طرف کھینچتے ہیں
اور اسے ایمان اور اس کی ثمرات سے دور پھینک دینے کے لیے حملے کرتے ہیں ۔ اس کے بعد جو
پیرانہ سالی کا زمانہ ہے وہ تو بجائے خود ایسا نکما اور رڈی ہوتا ہے جیسے کسی چیز سے عرق نکال لیا جاوے
اور اس کا پھوک باقی رہ جاوے۔ اسی طرح پر انسانی عمر کا پھوک بڑھاپا ہے۔ انسان اس وقت نہ دنیا پر
کے لائق رہتا ہے اور نہ دین کے مخبوط الحواس اور مضمحل سا ہو کر اوقات بسر کرتا ہے۔ قوئی میں وہ
تیزی اور حرکت نہیں ہوتی جو جوانی میں ہوتی ہے اور بچپن کے زمانہ سے بھی گیا گذرا ہو جاتا ہے۔
بچپن میں اگر چہ شوخی ، حرکت اور نشو ونما ہوتا ہے لیکن بڑھاپے میں یہ باتیں نہیں ۔ نشو ونما کی بجائے
اب قوئی میں تحلیل ہوتی ہے اور کمزوری کی وجہ سے سستی اور کاہلی پیدا ہونے لگتی ہے۔
بچہ اگرچہ نماز اور اس کے مراتب اور ثمرات اور فوائد سے ناواقف ہوگا یا ہوتا ہے لیکن اپنے
کسی عزیز کو دیکھ کر ریس اور امنگ ہی پیدا ہو جاتی ہے مگر اس پیرانہ سالی کے زمانہ میں تو اس کے بھی
قابل نہیں رہتا ۔ اے
حواس باطنی میں جس طرح اس وقت فرق آجاتا ہے حواس ظاہری میں بھی معمر ہو کر بہت کچھ
فتور پیدا ہو جاتا ہے بعض اندھے ہو جاتے ہیں ، بہرہ ہو جاتے ہیں، چلنے پھرنے سے عاری ہو جاتے
ہیں اور قسم قسم کی مصیبتوں اور دکھوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ غرض یہ زمانہ بھی بڑا ہی رڈی زمانہ ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہی زمانہ ہے جو ان دونوں کے بیچ کا زمانہ ہے یعنی شباب کا جب
انسان کوئی کام کر سکتا ہے۔ کیونکہ اس وقت قوئی میں نشو و نما ہوتا ہے اور طاقتیں آتی ہیں لیکن یہی
زمانہ ہے جبکہ نفس امارہ ساتھ ہوتا ہے اور وہ اس پر مختلف رنگوں میں حملے کرتا ہے اور اپنے زیر اثر
ل البدر سے۔ مگر پیرانہ سالی میں کسل اور کاہلی اس کے لاحق حال ہو جاتے ہیں۔ جہاں پڑا وہیں پڑا رہتا ہے۔
جہاں بیٹھا وہیں بیٹھا رہتا ہے ۔ ( البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۱۰)
رکھنا چاہتا ہے۔ یہی زمانہ ہے جو مؤاخذہ کا زمانہ ہے اور خاتمہ بالخیر کے لیے کچھ کرنے کے دن بھی
یہی ہیں لیکن ایسی آفتوں میں گھرا ہوا ہے کہ اگر بڑی سعی نہ کی جاوے تو یہی زمانہ ہے جو جہنم میں
لے جائے گا اور شقی بنا دے گا۔ ہاں اگر عمدگی اور ہوشیاری اور پوری احتیاط کے ساتھ اس زمانہ کو بسر
کیا جاوے تو اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے امید ہے کہ خاتمہ بالخیر ہو جاوے کیونکہ ابتدائی زمانہ تو
بے خبری اور غفلت کا زمانہ ہے اللہ تعالیٰ اس کا مواخذہ نہ کرے گا۔ جیسا کہ خود اس نے فرمایا
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرۃ: ۲۸۷) اور آخری زمانہ میں گو بڑھاپے کی وجہ سے سستی
اور کاہلی ہوگی لیکن فرشتے اس وقت اس کے اعمال میں وہی لکھیں گے جو جوانی کے جذبات اور
خیالات ہیں ۔ جوانی میں اگر نیکیوں کی طرف مستعد اور خدا تعالیٰ کا خوف رکھنے والا اس کے احکام کی
تعمیل کرنے والا اور نواہی سے بچنے والا ہے تو بڑھاپے میں گوان اعمال کی بجا آوری میں کسی قدر
سستی بھی ہو جاوے لیکن اللہ تعالیٰ اسے معذور سمجھ کر ویسا ہی اجر دیتا ہے۔
ہر شخص بڑھے انسان کو دیکھتا کہ وہ کیسا از خود رفتگی کا زمانہ ہے۔ کے کوئی بات چشم دید کی
طرف سمجھ میں نہیں آتی ہے۔ اس لیے ان لوگوں پر خدا تعالیٰ کا بڑا ہی فضل ہوتا ہے جو ابتدائی زمانہ
ل البدر سے ۔ اگر اس نے یہ زمانہ خدا کی بندگی ، اپنے نفس کی آراستگی اور خدا کی اطاعت میں گذارا ہوگا تو اس کا
اسے یہ پھل ملے گا کہ پیرانہ سالی میں جبکہ وہ کسی قسم کی عبادت وغیرہ کرنے کے قابل نہ رہے گا اور کسل اور کاہلی
اسے لاحق حال ہو جاوے گی تو فرشتے اس کے نامہ اعمال میں وہی نماز ، روزہ ، تہجد وغیرہ لکھتے رہیں گے جو کہ وہ
جوانی کے ایام میں بجالاتا تھا اور یہ خدا کا فضل ہوتا ہے کہ اس کی ذات پاک اپنے بندہ کو معذور جان کر باوجوداس
کے کہ وہ عمل بجا نہیں لاتا پھر بھی وہی اعمال اس کے نام درج ہوتے رہتے ہیں ۔“
و
البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۱۰)
ہے البدر سے ۔ بوڑھوں کا دنیا میں موجود ہونا جوانوں کے لیے عبرت کا مقام ہے مگر انسان کے دل پر اس قسم کا
حجاب ہوتا ہے کہ وہ باوجود دیکھنے کے نہیں دیکھتا اور باوجود سننے کے نہیں سنتا ورنہ اسی قسم کے نظاروں کو دیکھ کر وہ
اپنی جوانی کے ایام میں خدا تعالیٰ سے اپنے تعلقات مضبوط کرے۔“
البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۱۰)
میں اس زمانہ کے لیے سعی کرتے ہیں۔ اور اس زمانہ میں ان کے لیے وہی تقویٰ اور خدا کی بندگی لکھی
جاتی ہے۔ غرض آخر وہی ایک زمانہ جو جوانی کے جذبات اور نفس امارہ کی شوخیوں کا زمانہ ہے کچھ کام
کرنے کا زمانہ رہ جاتا ہے۔ اس لیے اب سوچنا چاہیے کہ وہ کیا طریق ہے جس کو اختیار کر کے انسان
کچھ آخرت کے لیے کما سکے؟
خاتمہ بالخیر کے حصول کے تین ذرائع اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ زمانہ جو شباب اور جوانی کا زمانہ ہے ایک ایسا زمانہ ہے کہ
نفس اتارہ نے اس کو رڈی کیا ہوا ہے لیکن اگر کوئی کار آمد ایام ہیں تو یہی ہیں ۔ حضرت یوسف علیہ السلام
کی زبانی قرآن شریف میں درج ہے مَا أُبَرِّئُ نَفْسِي إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ
ربي (يوسف:۵۴) یعنی میں اپنے نفس کو بری نہیں ٹھہر اسکتا کیونکہ نفس امارہ بدی کی طرف تحریک کرتا
ہے۔ اس کی اس قسم کی تحریکوں سے وہی پاک ہو سکتا ہے جس پر میرا رب رحم کرے۔ اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ اس زمانہ کی بدیوں اور جذبات سے بچنے کے واسطے نری کوشش ہی شرط نہیں بلکہ دعاؤں کی
بہت بڑی ضرورت ہے نراز ہر ظاہری ہی ( جو انسان اپنی سعی اور کوشش سے کرتا ہے ) کارآمد نہیں
ہوتا جب تک خدا تعالیٰ کا فضل اور رحم ساتھ نہ ہو اور اصل تو یہ ہے کہ اصل زہد اور تقویٰ تو ہے ہی وہی
جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے ۔ حقیقی پاکیزگی اور حقیقی تقوی اسی طرح ملتا ہے۔ ورنہ کیا یہ سچ
نہیں ہے کہ بہت سے جامے بالکل سفید ہوتے ہیں اور باوجود سفید ہونے کے بھی وہ پلید ہو سکتے ہیں
تو اس ظاہری تقوے اور طہارت کی ایسی ہی مثال ہے۔ لے تا ہم اس حقیقی پاکیزگی اور حقیقی تقوے
اور طہارت کے حصول کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ اسی زمانہ شباب و جوانی میں انسان کوشش
کرے جبکہ قومی میں قوت اور طاقت اور دل میں ایک امنگ اور جوش ہوتا ہے۔ اس زمانہ میں کوشش
وو
البدر میں ہے۔ ہر ایک چیز کا ایک ظاہر ہوتا ہے ایسے ہی زہد اور تقویٰ کا بھی ایک ظاہر ہوتا ہے اور اکثر لوگ
بظاہر متقی اور زاہد ہوتے ہیں لیکن جب تک خدا کا فضل اور رحم بھی انسان کے شامل حال نہ ہو تب تک وہ اس کے کام
نہیں آسکتا ۔ ( البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۱۰)
کرنا عقلمند کا کام ہے اور عقل اسی لیے اللہ تعالیٰ نے دی ہے ۔
جلد ہفتم
اس مقصد کے حاصل کرنے کے واسطے (جیسا کہ میں پہلے کئی مرتبہ بیان
پہلا ذریعہ تدبیر کر چکا ہوں ) اول ضروری ہے کہ انسان دیدہ دانستہ اپنے آپ کو گناہ کے
گڑھے میں نہ ڈالے ورنہ وہ ضرور ہلاک ہوگا۔ جو شخص دیدہ دانستہ بد راہ اختیار کرتا ہے یا کنوئیں
میں گرتا ہے اور زہر کھاتا ہے وہ یقیناً ہلاک ہوگا۔ ایسا شخص نہ دنیا کے نزدیک اور نہ اللہ تعالیٰ کے
نزدیک قابل رحم ٹھہر سکتا ہے۔ اس لیے یہ ضروری اور بہت ضروری ہے خصوصاً ہماری جماعت کے
لیے ( جس کو اللہ تعالی نمونہ کے طور پر انتخاب کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے
ایک نمونہ ٹھہرے) کہ جہاں تک ممکن ہے بد صحبتوں اور بد عادتوں سے پر ہیز کریں۔ ہے اور اپنے
آپ کو نیکی کی طرف لگائیں ۔ اس مقصد کے حاصل کرنے کے واسطے جہاں تک تدبیر کا حق ہے تدبیر
کرنی چاہیے اور کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرنا چاہیے۔
و۔
یاد رکھو تد بیر بھی ایک مخفی عبادت ہے اس کو حقیر مت سمجھو۔ اسی سے وہ راہ کھل جاتی ہے جو
بدیوں سے نجات پانے کی راہ ہے۔ جو لوگ بدیوں سے بچنے کی تجویز اور تدبیر نہیں کرتے ہیں وہ گویا
بدیوں پر راضی ہو جاتے ہیں اور اس طرح پر خدا تعالیٰ ان سے الگ ہو جاتا ہے۔ سے
میں سچ کہتا ہوں کہ جب انسان نفس اتارہ کے پنجہ میں گرفتار ہونے کے باوجود بھی تدبیروں
لے البدر میں ہے۔ عقلمند انسان کا یہ کام ہے اور اس کا فرض ہے کہ وہ اس زمانہ کے مفاسد پر غور کرے اور عقل اس
لیے اسے دی گئی ہے کہ وہ اس طوفانِ عظیم سے جو کہ لوگوں کی روحانیت کو تباہ کر رہا ہے اپنے آپ کو بچاوے۔“
البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۱۰)
ہلے البدر سے ۔ اس قسم کی مجلسوں اور صحبتوں اور رفیقوں اور دوستوں سے پر ہیز کرے جو کہ اس کی روحانیت ہے
برا اثر ڈالتے ہیں ۔“
پر
البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)
سے البدر سے ۔ ” تقویٰ اور نیکی کے حصول کے لیے تدابیر کی جستجو میں لگے رہنا یہ بھی ایک عبادت ہے اور جب
انسان اس کوشش میں لگا رہتا ہے تو عادت اللہ یہی ہے کہ اس کے لیے کوئی نہ کوئی راہ کھول دی جاتی ہے۔ لیکن جو
شخص بدی سے بچنے کی اور نیکی کو عمل میں لانے کی تدبیر نہیں کرتا۔ سمجھو کہ وہ بدی پر راضی ہو گیا ہے اور ایسے آدمی
البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۱۰)
سے بدی کا چھوڑ نا محال ہو جاتا ہے۔“
میں لگا ہوا ہوتا ہے تو اس کا نفس امارہ خدا تعالیٰ کے نزدیک لوامہ ہو جاتا ہے اور ایسی قابلِ قدر تبدیلی
پا لیتا ہے کہ یا تو وہ اتارہ تھا جو لعنت کے قابل تھا اور یا تدبیر اور تجویز کرنے سے وہی قابل لعنت
نفس اتارہ لوامہ ہو جاتا ہے۔ جس کو یہ شرف حاصل ہے کہ خدا تعالیٰ بھی اس کی قسم کھاتا ہے۔ لے یہ
کوئی چھوٹا شرف نہیں ہے۔ پس حقیقی تقویٰ اور طہارت کے حاصل کرنے کے واسطے اوّل یہ ضروری
شرط ہے کہ جہاں تک بس چلے اور ممکن ہو تد بیر کرو اور بدی سے بچنے کی کوشش کرو۔ بد عادتوں اور
بد صحبتوں کو ترک کر دو۔ ان مقامات کو چھوڑ دو جو اس قسم کی تحریکوں کا موجب ہوسکیں ۔ جس قدر دنیا
میں تدبیر کی راہ کھلی ہے اس قدر کوشش کرو اور اس سے نہ تھکو نہ ہٹو ۔
دوسرا طریق حقیقی پاکیزگی کے حاصل کرنے اور خاتمہ بالخیر کے لیے جو
دوسرا ذریعہ دعا خدا تعالیٰ نے سکھایا ہے کے وہ دعا ہے اس لیے جس قدر ہو سکے دعا کرو۔ یہ
طریق بھی اعلیٰ درجہ کا مجرب اور مفید ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے خود وعدہ فرمایا ہے اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ
لكم (المؤمن : ۶۱ ) تم مجھ سے دعا کرو میں تمہارے لیے قبول کروں گا۔ دعا ہی ایک ایسی چیز ہے جس
کے ساتھ مسلمانوں کو فخر کرنا چاہیے۔ سے دوسری قوموں کو دعا کی کوئی قدر نہیں اور نہ انہیں اس پاک
طریق پر کوئی فخر اور ناز ہو سکتا ہے۔ بلکہ یہ فخر اور ناز صرف صرف اسلام ہی کو ہے دوسرے مذاہب
وو
البدر سے۔ ” پہلے اتارہ تھا کہ سوائے بدی کے اور اسے کچھ سوجھتا ہی نہ تھا اور اب اس کی جنگ شروع ہوگئی
ہے۔ کبھی غالب ہوتا ہے کبھی مغلوب ۔ ایک فعل بد کا ارتکاب کرتا ہے تو پھر اس پر پچھتاتا ہے اور سوچتا ہے کہ اس کی
تلافی کیونکر ہو اور چونکہ وہ ملامت کرتا ہے اس لیے اس کا نام لوامہ ہو جاتا ہے۔ خدا نے بھی اسی لیے اس کی قسم
قرآن شریف میں کھائی ہے کیونکر یہ اپنی حالت سے خدا کی طرف ایک رجوع ظاہر کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کے قرآن شریف میں کھائی۔
قریب ہو جاوے۔“
وو
رامہ ہو جاتا ہے۔ خدا
البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)
البدر سے ۔ جو کہ دراصل سب سے مقدم ہے اور جس کی تعلیم خدا تعالیٰ نے بھی دی ہے۔“
وو
البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۱۰)
سے البدر سے ۔ ” دراصل بات یہ ہے کہ لوگ دعا کی حقیقت سے بے خبر ہیں اور مسلمانوں نے بھی اس میں سخت ٹھو کر
کھائی ہے کہ دعا جیسی شے کو ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے ہیں ۔ (البدر جلد ۴ نمبر ۱ مورخہ یکم جنوری ۱۹۰۵ء صفحه ۱۰)
اس سے بکلی بے بہرہ ہیں۔ مثلاً عیسائیوں نے جب یہ سمجھ لیا ہے کہ ایک انسان ( جس کو انہوں نے
خدا مان لیا ) نے ہمارے لیے قربانی دے دی ہے۔ انہوں نے اس پر بھروسہ کر لیا اور سمجھ لیا کہ
ہمارے سارے گناہ اس نے اٹھا لیے ہیں۔ پھر وہ کون سا امر ہے جو اس کو دعا کے لیے تحریک کرے
گا۔ نا ممکن ہے کہ وہ گدازش دل کے ساتھ دعا کرے۔ دعا تو وہ کرتا ہے جو اپنی ذمہ داری اور
جوابدہی کو سمجھتا ہے لیکن جو شخص اپنے آپ کو بری الذمہ تصور کرتا ہے وہ دعا کیوں کرے گا۔ اس نے
تو پہلے ہی سمجھ لیا ہے کہ گناہ دوسرے شخص نے اٹھا لیے ہیں اور اس طرح پر اس کے ذمہ کوئی جوابدہی
نہیں تو اس کے دل میں تحریک کس طرح ہوگی ؟ اس نے اور شے پر بھروسہ کر لیا ہے اور اس طرح پر
اس طریق سے جو دعا کا طریق ہے وہ دور چلا گیا ہے۔
غرض ایک عیسائی کے نزدیک دعا بالکل بے سود ہے اور وہ اس پر عمل نہیں کر سکتا ۔ اس کے دل
میں وہ رقت اور جوش جو دعا کے لئے حرکت پیدا کرتا ہے نہیں ہو سکتا۔
اسی طرح پر ایک آریہ جو تناسخ کا قائل ہے اور سمجھتا ہے کہ تو بہ قبول ہی نہیں ہو سکتی اور کسی
طرح پر اس کے گناہ معاف نہیں ہو سکتے وہ دعا کیوں کرے گا ؟ اس نے تو یہ یقین کیا ہوا ہے کہ
جونوں کے چکر میں جانا ضروری ہے اور بیل ، گھوڑا ، گدھا ، گائے ، کتا، سؤ ر وغیرہ بننا ہے۔ وہ اس راہ
کی طرف آتے ہی گا نہیں ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دعا اسلام کا خاص فخر ہے اور مسلمانوں
کو اس پر بڑا ناز ہے ۔
مگر یہ یا درکھو کہ یہ دعا زبانی بک بک کا نام نہیں ہے بلکہ یہ وہ چیز ہے کہ دل خدا تعالیٰ کے
خوف سے بھر جاتا ہے اور دعا کرنے والے کی روح پانی کی طرح بہہ کر آستانہ الوہیت پر گرتی ہے
اور اپنی کمزوریوں اور لغزشوں کے لیے قوی اور مقتدر خدا سے طاقت اور قوت اور مغفرت چاہتی
ہے اور یہ وہ حالت ہے کہ دوسرے الفاظ میں اس کو موت کہہ سکتے ہیں۔ جب یہ حالت میسر
آجاوے تو یقیناً سمجھو کہ باب اجابت اس کے لیے کھولا جاتا ہے اور خاص قوت اور فضل اور
ل البدر سے۔ پس جسے کسی دوسری راہ پر بھروسہ ہے وہ دعا کی راہ پر کب آوے گا۔“
البدر جلد ۴ نمبر ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۲)
استقامت بدیوں سے بچنے اور نیکیوں پر استقلال کے لیے عطا ہوتی ہے یہ ذریعہ سب سے بڑھ کر
زبردست ہے۔
اس زمانہ کے لوگ دعا کی تاثیرات کے منکر ہو گئے ہیں مگر بڑی مشکل یہ ہے کہ لوگ دعا کی حقیقت
اور حالت سے محض نا واقف ہیں اور اسی وجہ سے اس زمانہ میں بہت سے لوگ اس سے منکر ہو گئے
ہیں کیونکہ وہ ان تا ثیرات کو نہیں پاتے اور منکر ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ جو کچھ
ہونا ہے وہ تو ہونا ہی ہے۔ پھر دعا کی کیا حاجت ہے؟ مگر میں خوب جانتا ہوں کہ یہ تو نرا بہانہ ہے
انہیں چونکہ دعا کا تجربہ نہیں اس کی لے تاثیرات پر اطلاع نہیں اس لیے اس طرح کہہ دیتے ہیں۔
ورنہ اگر وہ ایسے ہی متوکل ہیں تو پھر بیمار ہو کر علاج کیوں کرتے ہیں؟ خطرناک امراض میں مبتلا
ہوتے ہیں تو طبیب کی طرف دوڑے جاتے ہیں ۔ بلکہ میں سچ کہتا ہوں کہ سب سے زیادہ چارہ
کرنے والے یہی ہوتے ہیں ۔ سید احمد خاں بھی دعا کے منکر تھے۔ لیکن جب ان کا پیشاب بند ہوا تو
دہلی سے معالج ڈاکٹر کو بلا یا یہ نہ سمجھ لیا کہ خود بخود ہی پیشاب کھل جاوے گا۔ حالانکہ وہی خدا ہے جس
کے ملکوت میں ظاہری دنیا ہے۔ جبکہ دوسری اشیاء میں تاثیرات موجود ہیں تو کیا وجہ ہے کہ باطنی دنیا میں
تاثیرات نہ ہوں۔ کے جن میں سے دعا ایک زبردست چیز ہے۔ یہ سچ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قضاء وقدر
میں سب کچھ ہے مگر کوئی یہ تو بتائے کہ خدا تعالیٰ نے وہ فہرست کس کو دی ہے جس سے معلوم ہو
جاوے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ ان اسرار پر کوئی فتح نہیں پاسکتا۔ ظاہر میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایک شخص
قبض سے بیمار ہے تو تر بد یا کسٹرائل جب اس کو دیا جاوے گا تو اسے اسہال آجاویں گے اور قبض کھل
جائے گی ۔ کیا یہ اس امر کا بین ثبوت نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ نے تاثیرات رکھی ہوئی ہیں۔
الحکم جلد ۹ نمبر ۱ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه ۲، ۳
البدر سے ۔ ایک پہلو میں اس کی قدرت کے تصرفات مانتے ہیں اور دوسرے میں جا کر انکار کرتے ہیں ۔“
البدر جلد ۴ نمبر ۲ کالم اول مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ صفحه (۲)
اسی طرح پر اور تدابیر کرنے والے ہیں۔ مثلاً زراعت کرنے والے اور یہی معالجات کرنے
والے وہ خوب جانتے ہیں کہ ان تدابیر کی وجہ سے انہوں نے فائدہ اٹھایا ہے اور اشیاء میں مختلف اثر
دیکھے ہیں۔ پھر جبکہ ان چیزوں میں تاثیرات موجود ہیں تو کیا وجہ ہے کہ دعاؤں میں جو وہ بھی مخفی
اسباب اور تدابیر ہیں اثر نہ ہوں؟ اثر ہیں اور ضرور ہیں ۔ لیکن تھوڑے لوگ ہیں جو ان تاثیرات سے
واقف اور آشنا ہیں اس لیے انکار کر بیٹھتے ہیں ۔
آداب دعا میں یقینا جانتا ہوں کہ چونکہ بہت سے لوگ دنیا میں ایسے ہیں جو اس نقطہ سے جہاں دعا اثر کرتی ہے دور رہ جاتے ہیں اور وہ تھک کر دعا چھوڑ دیتے ہیں اور خود
ہی یہ نتیجہ نکال لیتے ہیں کہ دعاؤں میں کوئی اثر نہیں ہے۔ میں کہتا ہوں کہ یہ تو ان کی اپنی غلطی اور
کمزوری ہے۔ جب تک کافی وزن نہ ہو خواہ زہر ہو یا تریاق اس کا اثر نہیں ہوتا ۔ کسی کو بھوک لگی
ہوئی ہو اور وہ چاہے کہ ایک دانہ سے پیٹ بھر لے یا تو لہ بھر غذا کھا لے تو کیا ہو سکتا ہے کہ وہ سیر ہو
جاوے؟ کبھی نہیں۔ اسی طرح جس کو پیاس لگی ہوئی ہے ایک قطرہ پانی سے اس کی پیاس کب بجھ سکتی
ہے؟ بلکہ سیر ہونے کے لیے چاہیے کہ وہ کافی غذا کھاوے اور پیاس بجھانے کے واسطے لازم ہے کہ
کافی پانی پیوے۔ تب جا کر اس کی تسلی ہو سکتی ہے۔
اسی طرح پر دعا کرتے وقت بے دلی اور گھبراہٹ سے کام نہیں لینا چاہیے اور جلدی ہی تھک کر
نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ اس وقت تک ہٹنا نہیں چاہیے جب تک دعا اپنا پورا اثر نہ دکھائے۔ جو لوگ
تھک جاتے اور گھبرا جاتے ہیں وہ غلطی کرتے ہیں کیونکہ یہ محروم رہ جانے کی نشانی ہے۔ میرے
نزد یک دعا بہت عمدہ چیز ہے اور میں اپنے تجربہ سے کہتا ہوں خیالی بات نہیں۔ جو مشکل کسی تدبیر سے
حل نہ ہوتی ہو اللہ تعالیٰ دعا کے ذریعہ اسے آسان کر دیتا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ دعا بڑی زبردست
اثر والی چیز ہے۔ بیماری سے شفا اس کے ذریعہ ملتی ہے۔ دنیا کی تنگیاں ، مشکلات اس سے دور ہوتی
ہیں ۔ دشمنوں کے منصوبے سے یہ بچا لیتی ہے اور وہ کیا چیز ہے جو دعا سے حاصل نہیں ہوتی ؟ سب
سے بڑھ کر یہ کہ انسان کو پاک یہ کرتی ہے اور خدا تعالیٰ پر زندہ ایمان یہ بخشتی ہے۔ گناہ سے نجات
دیتی ہے اور نیکیوں پر استقامت اس کے ذریعہ سے آتی ہے۔ لے بڑا ہی خوش قسمت وہ شخص ہے جس
کو دعا پر ایمان ہے کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی عجیب در عجیب قدرتوں کو دیکھتا ہے اور خدا تعالیٰ کو دیکھ کر
ایمان لاتا ہے کہ وہ قادر کریم خدا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے شروع قرآن ہی میں دعا سکھائی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بڑی عظیم الشان
اور ضروری چیز ہے۔ اس کے بغیر انسان کچھ بھی نہیں ہو سکتا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ (الفاتحة : ۲ تا ۴ ) اس میں اللہ تعالیٰ کی چار صفات
کو جوائم الصفات ہیں بیان فرمایا ہے ۔
رَبِّ العلمين ظاہر کرتا ہے کہ وہ ذرہ ذرہ کی ربوبیت کر رہا ہے۔ عالم اسے کہتے ہیں جس کی خبر
مل سکے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی چیز دنیا میں ایسی نہیں ہے جس کی ربوبیت نہ کرتا ہو۔ ارواح
اجسام وغیرہ سب کی ربوبیت کر رہا ہے۔ وہی ہے جو ہر ایک چیز کے حسب حال اس کی پرورش کرتا
ہے جہاں جسم کی پرورش فرماتا ہے وہاں روح کی سیری اور تسلی کے لیے معارف اور حقائق وہی عطا
فرماتا ہے۔
پھر فرمایا ہے کہ وہ رحمن ہے یعنی اعمال سے بھی پیشتر اس کی رحمتیں موجود ہیں ۔ پیدا ہونے سے
پہلے ہی زمین، چاند، سورج، ہوا، پانی وغیرہ جس قدر اشیاء انسان کے لیے ضروری ہیں موجود ہوتی ہیں ۔
اور پھر وہ اللہ رحیم ہے یعنی کسی کے نیک اعمال کو ضائع نہیں کرتا بلکہ پاداش عمل دیتا ہے۔
پھر مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ ہے یعنی جزا وہی دیتا ہے اور وہی یوم الجزاء کا مالک ہے۔ اس قدر
صفات اللہ کے بیان کے بعد دعا کی تحریک کی ہے۔ جب انسان اللہ تعالیٰ کی ہستی اور ان صفات پر
ایمان لاتا ہے تو خواہ مخواہ روح میں ایک جوش اور تحریک ہوتی ہے اور دعا کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف
ل البدر سے ۔ ”انسان ہر وقت ایک سیلاب میں پڑا ہوا ہے۔ اور دعا ہی ایک ایسی شے ہے جو کہ اس سے اس کو
نجات دلا سکتی ہے۔“ (البدر جلد ۴ نمبر ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ صفحه (۲)
جھکتی ہے۔ اس لیے اس کے بعد اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : ٦) کی ہدایت فرمائی۔ اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی تجلیات اور رحمتوں کے ظہور کے لیے دعا کی بہت بڑی ضرورت
ہے ۔ اس لیے اس پر ہمیشہ کمر بستہ رہو اور کبھی مت تھکو۔
غرض اصلاح نفس کے لیے اور خاتمہ بالخیر ہونے کے لیے نیکیوں کی توفیق پانے کے واسطے
دوسرا پہلو دعا کا ہے۔ اس میں جس قدر توکل اور یقین اللہ تعالیٰ پر کرے گا۔ اور اس راہ میں نہ تھکنے
والا قدم رکھے گا اسی قدر عمدہ نتائج اور ثمرات ملیں گے ۔ تمام مشکلات دور ہو جائیں گی اور دعا کرنے
والا تقویٰ کے اعلیٰ محل پر پہنچ جاوے گا۔ یہ بالکل سچی بات ہے کہ جب تک خدا تعالیٰ کسی کو پاک نہ
کرے کوئی پاک نہیں ہو سکتا ۔ نفسانی جذبات پر محض خدا تعالیٰ کے فضل اور جذبہ ہی سے موت آتی
ہے اور یہ فضل اور جذ بہ دعا ہی سے پیدا ہوتا ہے اور یہ طار ، اور یہ طاقت صرف دعاہی سے ملتی ہے۔
میں پھر کہتا ہوں کہ مسلمانوں اور خصوصاً ہماری جماعت کو ہرگز ہرگز دعا کی بے قدری نہیں کرنی
چاہیے کیونکہ یہی دعا تو ہے جس پر مسلمانوں کو ناز کرنا چاہیے۔ اور دوسرے مذاہب کے آگے تو دعا
کے لیے گندے پتھر پڑے ہوئے ہیں ۔ ہے اور وہ توجہ نہیں کر سکتے ۔ میں نے ابھی بیان کیا ہے کہ
وو
البدر سے ۔ ان صفات کے بیان کے بعد دعا کی تحریک کی ہے کہ تو جو رب ، رحمان اور رحیم ہے میری
مشکل کشائی فرما اور صراط مستقیم دکھا جو تو اپنے پیارے برگزیدوں کو دکھاتا رہا ہے۔ ہم تیری راہ بجز تیرے فضل کے
نہیں پاسکتے ۔“
البدر جلد ۴ نمبر ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)
البدر میں یوں لکھا ہے ۔ ”دوسرے مسلمانوں کی طرح ہماری جماعت کو ہرگز دعا کی بے قدری نہ کرنی چاہیے
اور ان تمام پتھروں کو راستہ میں سے دور کر دینا چاہیے جو کہ اس کی روک بنے ہوئے ہیں ۔ جیسے پانی کے آگے پتھر
ہوں تو وہ رک جاتا ہے۔ ایسے ہی دوسرے لوگوں نے گندے پتھر دعا کی راہ میں ڈالے ہوئے ہیں اور وہ ان کی
اپنی بدکاریاں اور بدعقید گیاں ہیں۔ لیکن تم لوگوں کو ان کی مثال نہ ہونا چاہیے۔ اور تمہارا کوئی کاروبار دعا کے سوا نہ
ہوا کرے۔ چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے دعا کی عادت ڈالو اور اس سے غافل ہرگز نہ ہو۔عیسائیوں کی
طرح ہرگزمت بنو کہ جنہوں نے کفارہ پر بھروسہ کر کے دعا کی ضرورت کو معدوم کر دیا ہے ۔“
البدر جلد ۴ نمبر ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)