۲۹؍دسمبر ۱۹۰۴ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ایک عیسائی جو خون مسیح پر ایمان لا کر سارے گناہوں کو معاف شدہ سمجھتا ہے اسے کیا ضرورت پڑی
ہے کہ وہ دعا کرتا رہے؟ اور ایک ہندو جو یقین کرتا ہے کہ تو بہ قبول ہی نہیں ہوتی اور تناسخ کے چکر سے
رہائی ہی نہیں ہے وہ کیوں دعا کے واسطے ٹکریں مارتا رہے گا ؟ وہ تو یقیناً سمجھتا ہے کہ کتے ، بلے، بندر،
سور بننے سے چارہ ہی نہیں ہے۔ اس لیے یا درکھو کہ یہ اسلام کا فخر اور ناز ہے کہ اس میں دعا کی تعلیم
ہے اس میں کبھی سستی نہ کرو اور نہ اس سے تھکو۔
پھر دعا خدا تعالیٰ کی ہستی کا زبردست ثبوت ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ ایک جگہ فرماتا ہے وَ إِذَا
سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقرة: ۱۸۷) یعنی جب
میرے بندے تجھ سے سوال کریں کہ خدا کہاں ہے اور اس کا کیا ثبوت ہے؟ تو کہہ دو کہ وہ بہت ہی
قریب ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب کوئی دعا کرنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کو جواب
دیتا ہوں۔ یہ جواب کبھی رویا صالحہ کے ذریعہ ملتا ہے اور کبھی کشف اور الہام کے واسطے سے۔ اور
علاوہ بریں دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور طاقتوں کا اظہار ہوتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ
وہ ایسا قادر ہے جبکہ مشکلات کو حل کر دیتا ہے۔
غرض دعا بڑی دولت اور طاقت ہے اور قرآن شریف میں جا بجا اس کی ترغیب دی ہے اور
ایسے لوگوں کے حالات بھی بتائے ہیں جنہوں نے دعا کے ذریعہ اپنی مشکلات سے نجات پائی۔
انبیاء علیہم السلام کی زندگی کی جڑ اور ان کی کامیابیوں کا اصل اور سچا ذریعہ یہی دعا ہے۔ پس میں
نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی ایمانی اور عملی طاقت کو بڑھانے کے واسطے دعاؤں میں لگے رہو۔ دعاؤں
کے ذریعہ سے ایسی تبدیلی ہو جائے گی جو خدا کے فضل سے خاتمہ بالخیر ہو جاوے گا۔
تیسر اذریعہ صحبت صادقین تیرا پہلو سے جو قرآن سے ثابت ہے وہ محبت صادقین
وو
ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کُونُوا مَعَ
ل البدر سے ۔ تیسرا پہلو حصول نجات اور تقویٰ کا صادقوں کی معیت ہے جس کا حکم قرآن شریف میں ہے کُونُوا
مَعَ الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) یعنی اکیلے نہ رہو کہ اس حالت میں شیطان کا داؤ انسان پر ہوتا ہے بلکہ صادقوں کی
معیت اختیار کرو اور ان کی جمعیت میں رہوتا کہ ان کے انوار اور برکات کا پرتو تم پر پڑتا رہے۔ اور خانہ قلب

الصُّدِقِينَ (التوبة : ١١٩) یعنی صادقوں کے ساتھ رہو۔ صادقوں کی صحبت میں ایک خاص اثر ہوتا
ہے۔ ان کا نور صدق و استقلال دوسروں پر اثر ڈالتا ہے اور ان کی کمزوریوں کو دور کرنے میں مدد
دیتا ہے۔
یہ تین ذریعہ ہیں جو ایمان کو شیطان کے حملوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور اسے طاقت دیتے ہیں
اور جب تک ان ذرائع سے انسان فائدہ نہیں اٹھا تا اس وقت تک اندیشہ رہتا ہے کہ شیطان اس پر
حملہ کر کے اس کے متاع ایمان کو چھین نہ لے جاوے ۔ اسی لیے بہت بڑی ضرورت اس امر کی ہے
کہ مضبوطی کے ساتھ اپنے قدم کو رکھا جاوے اور ہر طرح سے شیطانی حملوں سے احتیاط کی جاوے۔
جو شخص ان تینوں ہتھیاروں سے اپنے آپ کو مسلح نہیں کرتا ہے مجھے اندیشہ ہے کہ وہ کسی اتفاقی حملے
سے نقصان اٹھا دے۔
دفع شر کے بعد کسب خیر اصل مقصد ہے لکھا جاتا ہے کہ ہدیاں چھوڑ دو اور نیکیاں
بعد ہے لیکن یہ بات یاد رھو کہ کتابوں میں جب
لکھا دو
کرو تو بعض آدمی اتنا ہی سمجھ لیتے ہیں کہ نیکیوں کا کمال اسی قدر ہے کہ جو مشہور بدیاں ہیں مثلاً چوری ، زنا،
غیبت ، بددیانتی، بد نظری وغیرہ ۔ موٹی موٹی بدیوں سے بچتے ہیں تو اپنے آپ کو سمجھنے لگتے ہیں کہ ہم نے
نیکی کے تمام مدارج حاصل کر لیے ہیں اور ہم بھی کچھ ہو گئے ہیں ۔ حالانکہ اگر غور کر کے دیکھا جاوے
تو یہ کچھ بھی چیز نہیں ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو چوری نہیں کرتے ہیں۔ بہت سے ایسے ہیں
جوڈا کے نہیں مارتے یا خون نہیں کرتے یا بد نظری یا بدکاری کی بد عادتوں میں مبتلا نہیں ہیں۔ زیادہ
سے زیادہ اسے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس نے ترک شرکیا ہے خواہ وہ عدم قدرت ہی کی وجہ سے ہو۔
قرآن شریف صرف اتنا ہی نہیں چاہتا کہ انسان ترک شرکر کے سمجھ لے کہ بس اب میں صاحب کمال
ہو گیا، بلکہ وہ تو انسان کو اعلیٰ درجہ کے کمالات اور اخلاق فاضلہ سے متصف کرنا چاہتا ہے۔ اور
(بقیہ حاشیہ ) کے ہر ایک خس و خاشاک کو محبت الہی کی آگ سے جلا کر نورالہی سے بھر دے۔“
البدر جلد ۴ نمبر ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه (۲)

اس سے ایسے اعمال وافعال سرزد ہوں جو بنی نوع کی بھلائی اور ہمدردی پر مشتمل ہوں اور ان کا نتیجہ
یہ ہو کہ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو جاوے۔ میں اس بات کو بار بار کہتا ہوں کہ تم میں سے کوئی اپنی
ترقی اور کمال روحانی کی یہی انتہا نہ سمجھ لے کہ میں نے ترک بدی کی ہے۔ صرف ترک بدی نیکی
کے کامل مفہوم اور منشا کو اپنے اندر نہیں رکھتی ۔ بار بار ایسا تصور کرنا کہ میں نے خون نہیں کیا خوبی کی
بات نہیں کیونکہ خون کرنا ہر ایک شخص کا کام نہیں ہے۔ یا یہ کہنا کہ زنا نہیں کیا کیونکہ زنا کرنا تو کنجروں کا
کام ہے نہ کہ کسی شریف انسان کا۔ ایسی بدیوں سے پر ہیز زیادہ سے زیادہ انسان کو بد معاشوں
کا ذکر اللہ تعالیٰ
کے طبقے سے خارج کر دے گا اور اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔ مگر وہ جماعت ( جس کا ذکرال
نے قرآن شریف میں کیا ہے کہ انہوں نے ایسے اعمال صالحہ کیے کہ خدا تعالیٰ ان سے راضی ہو گیا
اور وہ خدا تعالیٰ سے راضی ہو گئے ) صرف ترک بدی ہی سے نہ بنی تھی ۔ انہوں نے اپنی زندگیوں
کو خدا کی رضا حاصل کرنے کے لیے بیچ سمجھا۔ خدا کی مخلوق کو نفع پہنچانے کے واسطے اپنے
آرام و آسائش کو ترک کر دیا تب جا کر وہ ان مدارج اور مراتب پر پہنچے کہ آواز آگئی رضی اللہ
عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (البينة : ٩) -
مگر میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت مسلمانوں کی یہ حالت ہو رہی ہے کہ کسب خیر تو بڑی بات ہے
اور وہی اصل مقصد ہے، لیکن وہ تو ترک بدی میں بھی سست نظر آتے ہیں اور ان کاموں کا تو ذکر ہی کیا
ہے جو صلحاء کے کام ہیں۔
وو
پس تمہیں چاہیے کہ تم ایک ہی بات اپنے لیے کافی نہ سمجھ لو ۔ ہاں اول بدیوں سے پر ہیز کرو
ل البدر میں ہے۔ ” جو شخص ان باتوں سے یہ سمجھتا ہے کہ وہ کچھ بن گیا تو وہ سخت غلطی پر ہے کیونکہ جو چوری اور زنا
نہیں کرتا تو آخر وہ ان کے برے انجام اور عذاب سے بھی تو محفوظ رہتا ہے۔ اس کا احسان کسی پر نہیں ۔ اگر کرتا تو
دکھ پاتا۔ بد معاشوں میں لکھا جاتا۔ کنجر کہلاتا ۔ کیونکہ زنا کاری کنجروں کا کام ہے۔ اگر اس نے ان کاموں کو نہیں کیا،
تو صرف اتنی بات ہوئی کہ بد معاشوں کے رجسٹر سے اس کا نام کٹ گیا لیکن نیکوں کے طبقے اور رجسٹر میں داخل بھی
نہیں ہوا۔ اسی لیے خدا تعالیٰ نے عمل صالحہ کی تاکید کی ہے کہ اگر وہ بدی سے بچتا ہے تو عمل صالحہ کر کے نیکوں میں
داخل ہو ۔ ( البدر جلد ۴ نمبر ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)

اور پھر ان کی بجائے نیکیوں کے حاصل کرنے کے واسطے سعی اور مجاہدہ سے کام لو۔ اور پھر خدا تعالیٰ کی
توفیق اور اس کا فضل دعا سے مانگو۔ جب تک انسان ان دونوں صفات سے متصف نہیں ہوتا یعنی
بدیاں چھوڑ کر نیکیاں حاصل نہیں کرتا۔ وہ اس وقت تک مومن نہیں کہلا سکتا۔ مومن کامل ہی کی تعریف
میں تو انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ فرمایا گیا ہے۔ اب غور کرو کہ کیا اتنا ہی انعام تھا کہ وہ چوری چکاری رہزنی نہیں
کرتے تھے یا اس سے کچھ بڑھ کر مراد ہے؟ نہیں۔ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ میں تو وہ اعلیٰ درجہ کے انعامات
رکھے گئے ہیں جو مخاطبہ اور مکالمہ الہیہ کہلاتے ہیں۔ اے
اگر اسی قدر مقصود ہوتا جو بعض لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ موٹی موٹی بدیوں سے پر ہیز کرنا ہی کمال
ہے تو انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا تعلیم نہ ہوتی جس کا انتہائی اور آخری مرتبہ اور مقام خدا تعالیٰ کے ساتھ
مکالمہ اور مخاطبہ ہے۔ انبیاء علیہم السلام کا اتنا ہی تو کمال نہ تھا کہ وہ چوری چکاری نہ کیا کرتے تھے بلکہ
وہ خدا تعالیٰ کی محبت ، صدق ، وفا میں اپنا نظیر نہ رکھتے تھے ۔ پس اس دعا کی تعلیم سے یہ سکھا یا کہ نیکی
اور انعام ایک الگ شے ہے۔ جب تک انسان اسے حاصل نہیں کرتا اس وقت تک وہ نیک اور صالح
نہیں کہلا سکتا اور منعم علیہ کے زمرہ میں نہیں آتا۔ اس سے آگے فرمایا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا
الضَّالِّينَ (الفاتحة : ٧) اس مطلب کو قرآن شریف نے دوسرے مقام پر یوں فرمایا ہے کہ مومن
کے نفس کی تکمیل دوشربتوں کے پینے سے ہوتی ہے ایک شربت کا نام کا فوری ہے اور دوسرے کا نام
نجبیلی ہے۔ کا فوری شربت تو یہ ہے کہ اس کے پینے سے نفس بالکل ٹھنڈا ہو جاوے اور بدیوں ۔
لیے کسی قسم کی حرارت اس میں محسوس نہ ہو۔ جس طرح پر کافور میں یہ خاصہ ہوتا ہے کہ وہ زہر یلے
مواد کو دبا دیتا ہے اسی لیے اسے کافور کہتے ہیں۔ اسی طرح پر یہ کا فوری شربت گناہ اور بدی کی زہر کو
دبا دیتا ہے اور وہ مواد ر د یہ جو اٹھ کر انسان کی روح کو ہلاک کرتے ہیں ان کو اٹھنے نہیں دیتا بلکہ
بے اثر کر دیتا ہے۔ دوسرا شربت شربت زنجبیلی ہے جس کے ذریعہ سے انسان میں نیکیوں کے لیے
ایک قوت اور طاقت آتی ہے اور پھر حرارت پیدا ہوتی ہے ۔ پس اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
الحکم جلد ۹ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۵ صفحه ۲، ۳
کے

صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ٧ ) تو اصل مقصد اور غرض ہے ۔ یہ گو یا زن یه گو یا زنجبیلی شربت ربت اور
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ (الفاتحة : ۷ ) کا فوری شربت ہے۔
اب ایک اور مشکل ہے کہ انسان موٹی موٹی بار یک اور خفی بدیوں سے بچنے کی تلقین ایلیا کو تو آسانی سے چور بھی دیتا ہے
بدیوں
لیکن بعض بدیاں ایسی باریک اور مخفی ہوتی ہیں کہ اول تو انسان مشکل سے انہیں معلوم کرتا ہے اور
پھر ان کا چھوڑنا اسے بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ محرقہ بھی گوسخت تپ ہے مگر
اس کا علاج کھلا کھلا ہو سکتا ہے لیکن تپ دق جو اندر ہی کھا رہا ہے اس کا علاج بہت ہی مشکل ہے۔
اسی طرح پر یہ باریک اور مخفی بدیاں ہوتی ہیں جو انسان کو فضائل کے حاصل کرنے سے روکتی ہیں ۔
یہ اخلاقی بدیاں ہوتی ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ میل ملاپ اور معاملات میں پیش آتی ہیں
اور ذرا ذراسی بات اور اختلاف رائے پر دلوں میں بغض ، کینہ، حسد، ریا، تکبر پیدا ہو جاتا ہے اور
اپنے بھائی کو حقیر سمجھنے لگتا ہے۔ چند روز اگر نماز سنوار کر پڑھی ہے اور لوگوں نے تعریف کی تو ریا اور
نمود پیدا ہو گیا اور وہ اصل غرض جو اخلاص تھی جاتی رہی ۔ اور اگر خدا تعالیٰ نے دولت دی ہے یا علم
دیا ہے یا کوئی خاندانی وجاہت حاصل ہے تو اس کی وجہ سے اپنے دوسرے بھائی کو جس کو یہ باتیں
نہیں ملی ہیں حقیر اور ذلیل سمجھتا ہے۔ اور اپنے بھائی کی عیب چینی کے لیے حریص ہوتا ہے اور تکبر
مختلف رنگوں میں ہوتا ہے ۔ کسی میں کسی رنگ میں اور کسی میں کسی طرح سے ۔ علماء علم کے رنگ میں
اسے ظاہر کرتے ہیں اور علمی طور پر نکتہ چینی کر کے اپنے بھائی کو گرانا چاہتے ہیں۔ غرض کسی نہ کسی
طرح عیب چینی کر کے اپنے بھائی کو ذلیل کرنا اور نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔ رات دن اس کے
عیبوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اس قسم کی باریک بدیاں ہوتی ہیں جن کا دور کرنا بہت مشکل ہوتا
ہے اور شریعت ان باتوں کو جائز نہیں رکھتی ہے۔ ان بدیوں میں عوام ہی مبتلا نہیں ہوتے بلکہ وہ
لوگ جو متعارف اور موٹی موٹی بدیاں نہیں کرتے ہیں اور خواص سمجھے جاتے ہیں وہ بھی اکثر مبتلا ہو
جاتے ہیں ۔ ان سے خلاصی پانا اور مرنا ایک ہی بات ہے۔ اور جب تک ان بدیوں سے نجات

حاصل نہ کر لے تزکیہ نفس کامل طور پر نہیں ہوتا۔ اور انسان ان کمالات اور انعامات کا وارث نہیں
بنتا جو تزکیہ نفس کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں۔ بعض لوگ اپنی جگہ سمجھ لیتے ہیں کہ ان
اخلاقی بدیوں سے ہم نے خلاصی پالی ہے لیکن جب کبھی موقع آ پڑتا ہے اور کسی سفیہ سے مقابلہ ہو
جاوے تو انہیں بڑا جوش آتا ہے اور پھر وہ گندان سے ظاہر ہوتا ہے جس کا وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔
اس وقت پتہ لگتا ہے کہ ابھی کچھ بھی حاصل نہیں کیا اور وہ تزکیہ نفس جو کامل کرتا ہے میسر نہیں ۔ اس سے
یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ تزکیہ جس کو اخلاقی تزکیہ کہتے ہیں بہت ہی مشکل ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل
کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا ۔ اس فضل کے جذب کرنے کے لیے بھی وہی تین پہلو ہیں ۔ اوّل مجاہدہ
اور تدبیر ۔ دوم دعا۔ سوم صحبت صادقین ۔
ی فضل الہی انبیاء علیہم السلام پر بدرجہ کمال ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اول ان کا تزکیہ اخلاقی کامل طور
پر خود کر دیتا ہے ۔ ان میں بداخلاقیوں اور رذائل کی آلائش رہ ہی نہیں جاتی ۔ ان کی حالت تو یہاں
تک پہنچ جاتی ہے کہ سلطنت پا کر بھی وہ فقیر ہی رہتے ہیں اور کسی قسم کا کبران کے پاس نہیں آتا۔
خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر تزکیہ نفس حاصل نہیں ہوتا در حقیقت یہ گند جونس کے
جذبات کا ہے اور بداخلاقی ،
کبر، ریا وغیرہ صورتوں میں ظاہر ہوتا ہے اس پر موت نہیں آتی جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو۔ اور
یہ مواد ر د یہ جل نہی چل نہیں سکتے جب تک معرفت کی آگ ان کو نہ جلائے ۔ جس میں یہ معرفت کی آگ پیدا
ہو جاتی ہے وہ ان اخلاقی کمزوریوں سے پاک ہونے لگتا ہے اور بڑا ہو کر بھی اپنے آپ کو چھوٹا سمجھتا
ہے اور اپنی ہستی کو کچھ حقیقت نہیں پاتا۔ وہ اس نور اور روشنی کو جو انوارِ معرفت سے اسے ملتی ہے اپنی
کسی قابلیت اور خوبی کا نتیجہ نہیں مانتا اور نہ اسے اپنے نفس کی طرف منسوب کرتا ہے بلکہ وہ اسے خدا تعالیٰ
ہی کا فضل اور رحم یقین کرتا ہے جیسے ایک دیوار پر آفتاب کی روشنی اور دھوپ پڑ کر اسے منور کر دیتی ہے
لیکن دیوار اپنا کوئی فخر نہیں کر سکتی کہ یہ روشنی میری قابلیت کی وجہ سے ہے۔ یہ ایک دوسری بات ہے
کہ جس قدر وہ دیوار صاف ہوگی اسی قدر روشنی زیادہ صاف ہوگی لیکن کسی حال میں دیوار کی ذاتی قابلیت

اس روشنی کے لیے کوئی نہیں بلکہ اس کا فخر آفتاب کو ہے اور ایسا ہی وہ آفتاب کو یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ تو
اس روشنی کو اٹھا لے۔ اسی طرح پر انبیاء علیہم السلام کے نفوس صافیہ ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فیضان
اور فیوض سے معرفت کے انوار ان پر پڑتے ہیں اور ان کو روشن کر دیتے ہیں اسی لیے وہ ذاتی طور پر
کوئی دعوی نہیں کرتے بلکہ ہر ایک فیض کو اللہ تعالیٰ ہی کی طرف منسوب کرتے ہیں اور یہی سچ بھی ہوتا
ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس قدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اعمال سے داخل
جنت ہوں گے تو یہی فرمایا کہ ہرگز نہیں۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے ۔ انبیاء علیہم السلام کبھی کسی قوت
اور طاقت کو اپنی طرف منسوب نہیں کرتے وہ خدا ہی سے پاتے ہیں اور اسی کا نام لیتے ہیں۔
ہاں ایسے لوگ ہیں جو انبیاء علیہم السلام سے حالانکہ کروڑوں حصہ نیچے کے درجہ میں ہوتے ہیں
جو دو دن نماز پڑھ کر تکبر کرنے لگتے ہیں اور ایسا ہی روزہ اور حج سے بجائے تزکیہ کے ان میں تکبر اور
نمود پیدا ہوتی ہے۔ کے یاد رکھو تکبر شیطان سے آیا ہے اور شیطان بنا دیتا ہے۔ جب تک انسان اس
سے دور نہ ہو یہ قبول حق اور فیضانِ الوہیت کی راہ میں روک ہو جاتا ہے کسی طرح سے بھی تکبر نہیں کرنا
چاہیے نہ
نہ علم کے لحاظ سے نہ نہ دولت کے لحاظ سے نہ نہ وجاہت کے لحاظ سے نہ ذات اور خاندان اور
حسب نسب کی وجہ سے ۔ کیونکہ زیادہ تر انہی باتوں سے یہ تکبر پیدا ہوتا ہے اور جب تک انسان ان
گھمنڈوں سے اپنے آپ کو پاک صاف نہ کرے گا۔ اس وقت تک وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک
برگزیدہ نہیں ہو سکتا اور وہ معرفت جو جذبات کے مواد ردیہ کو جلا دیتی ہے اس کو عطا نہیں ہوتی ، کیونکہ
یہ شیطان کا حصہ ہے اس کو اللہ تعالی پسند نہیں کرتا ۔ شیطان نے بھی تکبر کیا تھا اور آدم سے اپنے آپ کو
بہتر سمجھا اور کہہ دیا أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِين (الاعراف: ۱۳ ) اس کا نتیجہ
یہ ہوا کہ یہ خدا تعالیٰ کے حضور سے مردود ہو گیا اور آدم لغزش پر ( چونکہ اسے معرفت دی گئی تھی ) اپنی
البدر میں ہے۔ جواب دیا کہ ہرگز نہیں بلکہ خدا کے فضل سے (البدر جلد ۴ نمبر ۲ مورخه ۱۰ رجنوری ۱۹۰۵ صفحه (۳)
البدر میں ہے ۔ ہاں انبیاء سے نیچے جو لوگ ہوتے ہیں ان میں کوئی رگ تکبر کی باقی رہ جاوے تو عجب نہیں ۔
کیونکہ یہ تو وہ بلا ہے کہ انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی ۔ بعض لوگ حاجی بھی بن آتے ہیں مگر تکبر اور نخوت ان میں بدستور
لوا
پائی جاتی ہے۔
البدر جلد ۴ نمبر ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۵ ء صفحه (۳)

کمزوری کا اعتراف کرنے لگا۔ اور خدا تعالیٰ کے فضل کا وارث ہوا۔ وہ جانتے تھے کہ خدا تعالیٰ کے
فضل کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا اس لیے دعا کی رَبَّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا وَ إِنْ لَّمْ تَغْفِرُ لَنَا وَتَرْحَمْنَا
لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ (الاعراف: ۲۴) یہی وہ سر ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کو کہا گیا کہ اے
نیک استاد! تو انہوں نے کہا کہ تو مجھے نیک کیوں کہتا ہے۔ اس پر آجکل کے نادان عیسائی تو یہ کہتے
ہیں کہ ان کا مطلب اس فقرہ سے یہ تھا کہ تو مجھے خدا کیوں نہیں کہتا۔ حالانکہ حضرت مسیح نے بہت ہی
لطیف بات کہی تھی جو انبیاء علیہم السلام کی فطرت کا خاصہ ہے۔ وہ جانتے تھے کہ حقیقی نیکی تو خدا تعالیٰ
ہی سے آتی ہے وہی اس کا چشمہ ہے اور وہیں سے وہ اترتی ہے۔ وہ جس کو چاہے عطا کرے اور
جب چاہے سلب کر لے۔ مگر ان نادانوں نے ایک عمدہ اور قابل قدر بات کو معیوب بنا دیا اور
حضرت عیسیٰ کو متکبر ثابت کیا !!! حالانکہ وہ ایک منکسر المزاج انسان تھے ۔
پاک ہونے کا طریق پس میرے پاک ہونے یہ عدہ رے نزدیک پاک ہونے کا یہ عمدہ طریق ہے اور ممکن نہیں کہ
اس سے بہتر کوئی اور طریق مل سکے کہ انسان کسی قسم کا تکبر اور فخر نہ
کرے۔ نہ علمی، نہ خاندانی ، نہ مالی ۔ جب خدا تعالیٰ کسی کو آنکھ عطا کرتا ہے تو وہ دیکھ لیتا ہے کہ ہر ایک
روشنی جو ان ظلمتوں سے نجات دے سکتی ہے وہ آسمان سے ہی آتی ہے اور انسان ہر وقت آسمانی
روشنی کا محتاج ہے۔ آنکھ بھی دیکھ نہیں سکتی جب تک سورج کی روشنی جو آسمان سے آتی ہے نہ آئے۔
اسی طرح باطنی روشنی جو ہر ایک قسم کی ظلمت کو دور کرتی ہے اور اس کی بجائے تقویٰ اور طہارت کا نور
پیدا کرتی ہے آسمان ہی سے آتی ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ انسان کا تقویٰ ، ایمان، عبادت،
طہارت سب کچھ آسمان سے آتا ہے۔ اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے وہ چاہے تو اس کو قائم
رکھے اور چاہے تو دور کر دے۔
پس سچی معرفت اسی کا نام ہے کہ انسان اپنے نفس کو مسلوب اور لاشے محض سمجھے اور آستانہ الوہیت
پر گر کر انکسار اور عجز کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فضل کو طلب کرے ۔ اور اس نور معرفت کو مانگے جو
جذبات نفس کو جلا دیتا ہے اور اندر ایک روشنی اور نیکیوں کے لیے قوت اور حرارت پیدا کرتا ہے۔ پھر

اگر اس کے فضل سے اس کو حصہ مل جاوے اور کسی وقت کسی قسم کا بسط اور شرح صدر حاصل ہو جاوے
تو اس پر تکبر اور ناز نہ کرے بلکہ اس کی فروتنی اور انکسار میں اور بھی ترقی ہو۔ کیونکہ جس قدر وہ اپنے
آپ کو لاشے سمجھے گا اسی قدر کیفیات اور انوار خدا تعالیٰ سے اتریں گے جو اس کو روشنی اور قوت
پہنچائیں گے۔ اگر انسان یہ عقیدہ رکھے گا تو امید ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کی اخلاقی حالت
عمدہ ہو جائے گی۔ دنیا میں اپنے آپ کو کچھ سمجھنا بھی تکبر ہے اور یہی حالت بنا دیتا ہے پھر انسان کی یہ
حالت ہو جاتی ہے کہ دوسرے پر لعنت کرتا ہے اور اسے حقیر سمجھتا ہے۔
جماعت احمد یہ کے قیام کی غرض میں یہ سب باتیں بار بار س لیے کہتا ہوں کہ خدا تعالی نے جو اس جماعت کو بنانا چاہا ہے تو اس سے یہی غرض
رکھی ہے کہ وہ حقیقی معرفت جو دنیا میں گم ہو چکی ہے اور وہ حقیقی تقوی وطہارت جو اس زمانہ میں پائی
نہیں جاتی اسے دوبارہ قائم کرے۔
عام طور پر تکبر کا لفظ دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ علماء اپنے علم کی شیخی اور تکبر میں گرفتار ہیں ۔ فقراء کو
دیکھو تو ان کی بھی حالت اور ہی قسم کی ہو رہی ہے ۔ ان کو اصلاح نفس سے کوئی کام ہی نہیں رہا۔ ان
کی غرض و غایت صرف جسم تک محدود ہے ۔ اس لیے ان کے مجاہدہ اور ریاضتیں بھی کچھ اور ہی قسم کی
ہیں جیسے ذکر آرہ وغیرہ ۔ جن کا چشمہ نبوت سے پتہ نہیں چلتا ۔ میں دیکھتا ہوں کہ دل کو پاک کرنے کی
طرف ان کی توجہ ہی نہیں صرف جسم ہی جسم باقی رہا ہوا ہے۔ جس میں روحانیت کا کوئی نام ونشان
نہیں ۔ یہ مجاہدے دل کو پاک نہیں کر سکتے اور نہ کوئی حقیقی نور معرفت کا بخش سکتے ہیں ۔ پس یہ زمانہ
اب بالکل خالی ہے۔ نبوی طریق جو پاک ہونے کا تھا وہ بالکل ترک کر دیا گیا ہے اور اس کو بھلا دیا
ہے۔ اب اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ وہ عہد نبوت پھر آجاوے اور تقویٰ و طہارت پھر قائم ہو۔ اور اس کو
اس نے اس جماعت کے ذریعہ سے چاہا ہے۔
پس فرض ہے کہ حقیقی اصلاح کی طرف تم توجہ کرو اسی طرح پر جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اصلاح کا طریق بتایا ہے ۔

شریعت کے دو ہی بڑے حصے اور پہلو ہیں جن کی حفاظت انسان حقوق اللہ اور حقوق العباد کو ضروری ہے۔ ایک حق اللہ، دوسرے حق العباد حق اللہ تو
یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت ، اس کی اطاعت ، عبادت، توحید، ذات اور صفات میں کسی دوسری ہستی کو
شریک نہ کرنا۔ اور حق العباد یہ ہے کہ اپنے بھائیوں سے تکبر، خیانت اور ظلم کسی نوع کا نہ کیا جاوے۔
گویا اخلاقی حصہ میں کسی قسم کا فتور نہ ہو۔ سننے میں تو یہ دو ہی فقرے ہیں۔ لیکن عمل کرنے میں بہت
ہی مشکل ہیں ۔
اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی فضل انسان پر ہو تو وہ ان دونوں پہلوؤں پر قائم ہو سکتا ہے۔ کسی میں قوت غضبی
بڑھی ہوئی ہوتی ہے جب وہ جوش مارتی ہے تو نہ اس کا دل پاک رہ سکتا ہے اور نہ زبان ۔ وہ دل سے
اپنے بھائی کے خلاف نا پاک منصوبے کرتا ہے اور زبان سے گالی دیتا ہے۔ اور پھر کینہ پیدا کرتا
ہے۔ کسی میں قوت شہوت غالب ہوتی ہے اور وہ اس میں گرفتار ہو کر حدود اللہ کو توڑتا ہے۔ غرض
جب تک انسان کی اخلاقی حالت بالکل درست نہ ہو وہ کامل ایمان جو منعم علیہ گروہ میں داخل کرتا ہے
اور جس کے ذریعہ سچی معرفت کا نور پیدا ہوتا ہے داخل نہیں ہو سکتا ۔ پس دن رات یہی کوشش ہونی
چاہیے کہ بعد اس کے جو انسان سچا موحد ہو اپنے اخلاق کو درست کرے ۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس
وقت اخلاقی حالت بہت ہی گری ہوئی ہے ۔ اکثر لوگوں میں بدظنی کا مرض بڑھا ہوا ہوتا ہے ۔
وہ اپنے بھائی سے نیک فنی نہیں رکھتے اور ادنی ادنی سی بات پر اپنے دوسرے بھائی کی نسبت
بڑے بڑے خیالات کرنے لگتے ہیں اور ایسے عیوب اس کی طرف منسوب کرنے لگتے ہیں کہ اگر
وہی عیب اس کی طرف منسوب ہوں تو اس کو سخت ناگوار معلوم ہو۔ اس لیے اول ضروری ہے کہ حتی الوسع
اپنے بھائیوں پر بدظنی نہ کی جاوے اور ہمیشہ نیک ظن رکھا جاوے، کیونکہ اس سے محبت بڑھتی ہے اور
انس پیدا ہوتا ہے اور آپس میں قوت پیدا ہوتی ہے اور اس کے باعث انسان بعض دوسرے عیوب
مثلاً کینہ، بغض ،حسد وغیرہ سے بچارہتا ہے۔
پھر میں دیکھتا ہوں کہ بہت سے ہیں جن میں اپنے بھائیوں کے لیے کچھ بھی ہمدردی نہیں ۔ اگر

ایک بھائی بھوکا مرتا ہو تو دوسرا توجہ نہیں کرتا اور اس کی خبر گیری کے لیے یہ تیار نہیں ہوتا ۔ یا اگر وہ
کسی اور قسم کی مشکلات میں ہے تو نہیں کرتے کہ اس کے لیے اپنے مال کا کوئی حصہ خرچ کریں۔
حدیث شریف میں ہمسایہ کی خبر گیری اور اس کے ساتھ ہمدردی کا حکم آیا ہے بلکہ یہاں تک بھی ہے
که اگر تم گوشت پکاؤ تو شور با زیادہ کر لوتا کہ اسے بھی دے سکو ۔ اب کیا ہوتا ہے اپنا ہی پیٹ پالتے
ہیں لیکن اس کی کچھ پروا نہیں ۔ یہ مت سمجھو کہ ہمسایہ سے اتنا ہی مطلب ہے جو گھر کے پاس رہتا ہو۔
بلکہ جو تمہارے بھائی ہیں وہ بھی ہمسایہ ہی ہیں خواہ وہ سوکوس کے فاصلے پر بھی ہوں ۔
ہر شخص کو ہر روز اپنا مطالعہ کرنا چاہیے کہ وہ
اخلاق ہی ساری ترقیات کا زینہ ہے کہاں تک ان امور کی پروا کرتا ہے اور
یہ
کہاں تک وہ اپنے بھائیوں سے ہمدردی اور سلوک کرتا ہے۔ اس کا بڑا بھاری مطالبہ انسان کے ذمہ
ہے۔ حدیث صحیح میں آیا ہے کہ قیامت کے روز خدا تعالیٰ کہے گا کہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا نہ
کھلایا۔ میں پیاسا تھا اور تو نے مجھے پانی نہ دیا۔ میں بیمار تھا تم نے میری عیادت نہ کی ۔ جن لوگوں سے
یہ سوال ہو گا وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب! تو کب بھوکا تھا جو ہم نے کھانا ہ دیا۔ تو کب پیاسا تھا جو
پانی نہ دیا اور کب بیمار تھا جو تیری عیادت نہ کی؟ پھر خدا تعالیٰ فرمائے گا کہ میرا فلاں بندہ جو ہے وہ ان
باتوں کا محتاج تھا مگر تم نے اس کی کوئی ہمدردی نہ کی ۔ اس کی ہمدردی میری ہی ہمدردی تھی ۔ ایسا ہی
ایک اور جماعت کو کہے گا کہ شاباش ! تم نے میری ہمدردی کی ۔ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا۔
میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلا یا وغیرہ ۔ وہ جماعت عرض کرے گی کہ اے ہمارے خدا! ہم نے کب
تیرے ساتھ ایسا کیا ؟ تب اللہ تعالیٰ جواب دے گا کہ میرے فلاں بندہ کے ساتھ جو تم نے ہمدردی کی
وہ میری ہی ہمدردی تھی۔ دراصل خدا تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ ہمدردی کرنا بہت ہی بڑی بات ہے اور
خدا تعالیٰ اس کو بہت پسند کرتا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گا کہ وہ اس سے اپنی ہمدردی ظاہر کرتا
ہے۔ عام طور پر دنیا میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ اگر کسی شخص کا خادم کسی اس کے دوست کے پاس
شخص اس کی خبر بھی نہ لے تو کیا وہ آقا جس کا کہ وہ خادم ہے اس اپنے دوست سے
جاوے اور وہ
سے خوش

ہوگا ؟ کبھی نہیں ۔ حالانکہ اس کو تو کوئی تکلیف اس نے نہیں دی، مگر نہیں اس نوکر کی خدمت اور اس کے
ساتھ حسن سلوک گو یا مالک کے ساتھ حسن سلوک ہے۔ خدا تعالیٰ کو بھی اس طرح پر اس بات کی چڑ ہے
کہ کوئی اس کی مخلوق سے سرد مہری برتے ۔ کیونکہ اس کو اپنی مخلوق بہت پیاری ہے۔ پس جو شخص خدا تعالیٰ
کی مخلوق کے ساتھ ہمدردی کرتا ہے وہ گو یا اپنے خدا کو راضی کرتا ہے۔
غرض اخلاق ہی ساری ترقیات کا زینہ ہے۔ میری دانست میں یہی پہلو حقوق العباد کا ہے جو
حقوق اللہ کے پہلو کو تقویت دیتا ہے ۔ جو شخص نوع انسان کے ساتھ اخلاق سے پیش آتا ہے۔
خدا تعالیٰ اس کے ایمان کو ضائع نہیں کرتا۔ جب انسان خدا تعالیٰ کی رضا کے لیے ایک کام کرتا ہے
اور اپنے ضعیف بھائی کی ہمدردی کرتا ہے تو اس اخلاص سے اس کا ایمان قوی ہو جاتا ہے مگر یہ یا د رکھنا
چاہیے کہ نمائش اور نمود کے لیے جو اخلاق برتے جائیں وہ اخلاق خدا کے لیے نہیں ہوتے اور ان
میں اخلاص کے نہ ہونے کی وجہ سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا ۔ اس طرح پر تو بہت سے لوگ سرائیں وغیرہ
بنا دیتے ہیں ان کی اصل غرض شہرت ہوتی ہے۔ اور اگر انسان خدا تعالیٰ کے لیے کوئی فعل کرے
تو خواہ وہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو اللہ تعالیٰ اسے ضائع نہیں کرتا اور اس کا بدلہ دیتا ہے۔ میں نے
تذکرۃ الاولیاء میں پڑھا ہے کہ ایک ولی اللہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ بارش ہوئی اور کئی روز تک
رہی۔ ان بارش کے دنوں میں میں نے دیکھا کہ ایک اُسی برس کا بوڑھا گبر ہے جو کو ٹھے پر چڑیوں
کے لیے دانے ڈال رہا ہے۔ میں نے اس خیال سے کہ کافر کے اعمال حبط ہو جاتے ہیں اس سے کہا
کہ کیا تیرے اس عمل سے تجھے کچھ ثواب ہوگا ؟ اس گبر نے جواب دیا کہ ہاں ضرور ہوگا ۔ پھر وہی
ولی اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ جو میں حج کو گیا تو دیکھا کہ وہی گبر طواف کر رہا ہے۔ اس گبر نے
مجھے پہچان لیا اور کہا کہ دیکھو ان دانوں کا مجھے ثواب مل گیا یا نہیں؟ یعنی وہی دانے میرے اسلام تک
لانے کا موجب ہو گئے ۔
حدیث میں بھی ایک صحابی کا ذکر آیا ہے کہ ایک صحابی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ
ایام جاہلیت میں میں نے بہت خرچ کیا تھا۔ کیا اس کا ثواب بھی مجھے ہو گا ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

·

آج 10 میں سے 10 باقی