۱۶؍ستمبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہیں کیونکہ یہ صرف مصیبت کے وقت کا رونا ہے اور مصیبت کے ذراہٹنے کے بعد پھر وہی سخت دلی ان
میں پائی جاتی ہے۔ اس بارش پر بھی خوش نہیں ہونا چاہیے۔ جو بات الہام الہی سے ہم کو معلوم ہوئی
ہے وہ یہی ہے کہ اس زمانہ کے لیے دن خیر کے نہیں ہیں اور یہ سچ ہے کہ اگر خدا ان بلاؤں کو نازل نہ
کرے تو پھر دین کی خیر نہیں ۔ تین قسم کے لوگ ہیں۔ خواص ، اوسط درجہ کے لوگ اور عوام ۔ خواص تو
دہر یہ مذہب بن رہے ہیں۔ ان کو دین کی کچھ پروا نہیں بلکہ دین پر ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں ۔ اوسط درجہ
کے لوگ خواص کے تابع ہیں۔ عوام مثل وحشیوں کے ہیں ۔ تمام دنیا کی حالت اس وقت بگڑی ہوئی
ہے۔ مقدمہ والے ہیں تو جھوٹھے گواہوں کے بنانے میں مصروف ہیں۔ زمیندار ہے تو شریعت کو چھوڑ
بیٹھا ہے۔ ملازم ہے تو اپنی ملازمت کے حقوق ادا نہیں کرتا ۔ تاجر ہے تو اپنی تجارت میں قسما قسم کے
دھوکھوں میں مصروف ہے۔ جب تک لوگ تقوی اختیار نہیں کریں گے خدا ہرگز ان پر راضی نہ ہوگا
اور نہ یہ بلائیں ان کے سر سے ملیں گی ۔ اے
۱۶ رستمبر ۱۹۰۵ء
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کے بارہ میں ایک دوست کا خواب
شیخ نور احمد صاحب جالندھر سے اور منشی نبی بخش صاحب کوئٹہ سے حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر
ہوئے ۔ شیخ نور احمد صاحب نے اپنا ایک خواب عرض کیا کہ میں نے دیکھا کہ مولوی عبد الکریم صاحب
مسجد میں کھڑے ہیں اور وعظ کرتے ہیں اور یہ آیت پڑھتے ہیں أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَئِكَ
هُمُ الْمُفْلِحُونَ ( البقرة : 1 )
فرمایا ۔ اس سے بظاہر مولوی صاحب کی صحت کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم
فرمایا۔ یہ مرض مہلک ہے اور آثار مرض بھی خطرناک ہیں۔ لیکن دعا بہت کی گئی ہے۔ سب کچھ
اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے جب وہ چاہتا ہے ایک تنکے سے شفا ہو جاتی ہے اور جب وہ نہیں چاہتا لاکھ
دوائی بے سود ہے۔
۱ بدر جلد ا نمبر ۲۴ مورخه ۱۴ استمبر ۱۹۰۵ صفحه ۲ نیز الحکم جلد ۹ نمبر ۳۳ مورخه ۱۷ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۵
میاں نبی عرض کی کہ ہندو ہم سب کے واسطے دعا کرتے ہیں میاں بھی بخش صاحب نے عرض کی ہے کہ ایک ہندو نے مجھے تاکید کی تھی کہ میرے واسطے حضرت سے
دعا کرائیں۔
فرمایا ۔ ہند و یا کسی اور مذہب کا آدمی جو دعا کے واسطے درخواست کرے ہم سب کے واسطے دعا
کرتے ہیں۔
ذکر آیا ایک شخص نے اپنے بیٹے کا نام استغفر اللہ رکھا ہے۔
فرمایا ۔ اچھا ہے جتنی دفعہ اس کو بلائے گا خدا تعالیٰ سے استغفار کرتا رہے گا۔
مولوی نور الدین صاحب قریب رہنے والے ہمیشہ نشانات دیکھتے رہتے ہیں کے ماحجار مبانی کا ذکر صاحبزادہ عبد
تھا کہ اس کے متعلق پہلے سے خبر دی تھی ۔
فرمایا ۔ اجنبی دشمن اور دور رہنے والا کیا حاصل کر سکتا ہے جو لوگ قریب رہتے ہیں وہ ہمیشہ
نشانات دیکھتے رہتے ہیں۔ پاس رہنے والے تو آپ بیتی کے نشان بھی دیکھ لیتے ہیں ۔
صبح ایک دوست نے عرض کی میرے گھر سے خبر آئی ہے کہ تمہارا لڑکا إِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ سخت بیمار ہے جلد آؤ مگر بیماری کی تفصیل نہیں ۔ حضور دعا فرماویں۔
فرمایا۔ میں دعا کروں گا۔ لیکن بعض دفعہ عورتیں صرف بلانے کے واسطے بھی ایسا لکھ دیا کرتی
ہیں۔ چنانچہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ہم اس جگہ قادیان میں تھے کہ میر ناصر نواب صاحب کے گھر سے
خط آیا کہ والدہ اسحاق فوت ہو گئی ہیں اور اسحاق بھی قریب المرگ ہے۔ یہ خط اسحاق کے بھائی کا لکھا
ہوا تھا جو اس وقت بہت چھوٹی عمر کا تھا۔ میں اس خط کو پڑھ کر بہت پریشان ہوا۔ کیونکہ اس وقت
ہمارے گھر میں بیمار تھے بخار چڑھا ہوا تھا۔ ایسی حالت میں ان کو والدہ کی وفات کی خبر سنانا ہرگز
مناسب نہ تھا۔ میں اسی فکر میں تھا کہ الہام ہوا اِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيم جس سے میں نے سمجھ لیا کہ یہ
صرف بلانے کا بہانہ ہے ورنہ دراصل خیر ہے۔ اس وقت مولوی عبد الکریم صاحب اس جگہ تھے ان
کو سنایا گیا اور حافظ حامد علی کو بھی سنایا گیا اور اسی کو وہاں بھیجا گیا تو بات وہی نکلی جو خدا نے بذریعہ
الہام ہم کو بتلائی تھی ۔
شیخ نور احمد صاحب نے عرض کی کہ اس دن میں بھی اسی جگہ تھا اور اس واقعہ کا گواہ ہوں ۔کے
قبل دو پہر)
جب سے حضرت مولانا مولوی بینکوں کا سود اشاعت اسلام کے لیے خرچ کرنا جائز ہے عبدالکریم صاحب کی طبیعت ناساز
ہوئی ہے اور نیز اکثر احباب رخصت لے کر آئے ہیں ۔ اعلیٰ حضرت کا معمول سا ہو گیا ہے کہ قبل دو پہر
تشریف لا کر مسجد میں بیٹھتے ہیں اور مناسب موقع کلام فرماتے ہیں۔ ۱۴ ستمبر کو شیخ نور احمد صاحب
جالندھری، چودہری نصر اللہ خان صاحب پلیڈر سیالکوٹ سے آئے ہوئے تھے۔ اور بھی کئی احباب
بیرونجات سے آئے ہوئے تھے۔ شیخ نور احمد صاحب نے بینک کے سود کے متعلق تذکرہ کیا کہ بینک
والے ضرور سود دیتے ہیں ۔ کے پھرا ۔ ہے پھر ا سے کیا کیا جاوے؟
اس پر فرمایا۔ ہمارا یہی مذہب ہے اور اللہ تعالیٰ نے یہی ہمارے دل میں ڈالا ہے کہ ایسا روپیہ
اشاعت دین کے کام میں خرچ کیا جاوے۔ یہ بالکل سچ ہے کہ سود حرام ہے لیکن اپنے نفس کے
واسطے اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں جو چیز جاتی ہے وہ حرام نہیں رہ سکتی۔ کیونکہ حرمت اشیاء کی انسان کے
لیے ہے نہ اللہ تعالیٰ کے واسطے۔ پس سود اپنے نفس کے لیے، بیوی بچوں ، احباب، رشتہ داروں اور
ہمسایوں کے لئے بالکل حرام ہے۔ سے لیکن اگر یہ روپیہ خالصہ اشاعت دین کے لیے خرچ ہو تو ہرج
۱ بدر جلد ا نمبر ۲۵ مورخه ۲۱ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه ۲ نیز الحکم جلد ۹ نمبر ۳۳ مورخه ۱۷ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه ۲
بدر سے ۔ اور بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر روپیہ جمع کرنے والا سود سے فائدہ نہ اٹھائے تو بینک والوں سے
ایسا روپیہ مشنری عیسائی اشاعت دین عیسوی کے واسطے لے لیتے ہیں ۔“
وو
( بدر جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه (۴)
سے بدر سے۔ سود کا روپیہ بالکل حرام ہے کہ کوئی شخص اسے اپنے نفس پر خرچ کرے اور کسی قسم کے بھی ذاتی مصارف
میں خرچ کرے یا اپنے بال بچے کو دے یا کسی فقیر مسکین کو دے۔ کسی ہمسایہ کو دے یا مسافر کو دے سب حرام
ہے۔ سود کے روپیہ کا لینا اور خرچ کرنا گناہ ہے۔“ ( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه (۴)
نہیں ہے۔ خصوصاً ایسی حالت میں کہ اسلام بہت کمزور ہو گیا ہے اور پھر اس پر دوسری مصیبت یہ ہے
کہ لوگ زکوۃ بھی نہیں دیتے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس وقت دو مصیبتیں واقع ہو رہی ہیں اور دو حرمتیں
روا رکھی گئی ہیں۔ اول یہ کہ زکوۃ جس کے دینے کا حکم تھا وہ دیتے نہیں اور سود جس کے لینے سے منع
کیا تھا وہ لیتے ہیں۔ یعنی جو خدا تعالیٰ کا حق تھا وہ تو دیا نہیں اور جو اپنا حق نہ تھا اسے لیا گیا۔ لے
جب ایسی حالت ہو رہی ہے اور اسلام خطرناک ضعف میں مبتلا ہے تو میں یہی فتویٰ دیتا ہوں
کہ ایسے سودوں کی رقمیں جو بینک سے ملتا ہے یک مشت اشاعت دین میں خرچ کرنی چاہئیں ۔ میں
نے جو فتوی دیا ہے وہ عام نہیں ہے ورنہ سود کا لینا اور دینا دونو حرام ہیں۔ مگر اس ضعف اسلام کے ا عام نہیں ہے ورنہ سود کا لینا اور دینا دونو حرام ہیں۔
زمانہ میں جبکہ مالی ترقی کے ذریعے پیدا نہیں ہوئے اور مسلمان توجہ نہیں کرتے ایسا روپیہ اسلام کے
کام میں لگنا حرام نہیں ہے۔
قرآن شریف کے مفہوم کے موافق جو حرمت ہے وہ یہی ہے کہ وہ اپنے نفس کے لیے اگر خرچ
ہو تو حرام ہے۔ یہ بھی یا درکھو جیسے سود اپنے لیے درست نہیں کسی اور کو اس کا دینا بھی درست نہیں۔ ہاں
خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ایسے مال کا دینا درست ہے اور اس کا یہی طریق ہے کہ وہ صرف اشاعت
اسلام میں خرچ ہو ۔ اس کی ایسی مثال ہے جیسے جہاد ہورہا ہو اور گولی بارود کسی فاسق فاجر کے ہاں ہو
اس وقت محض اس خیال سے رک جانا کہ یہ گولی بارود مال حرام ہے ٹھیک نہیں ۔ ہے بلکہ مناسب یہی
بدر سے اپنا جو حق نہ تھا وہ لیتے ہیں اور خدا کا جو حق تھا وہ بھی نہیں دیتے اور اس طرح اپنے اندر دو گناہ ایک ہی
وقت میں جمع کرتے ہیں ۔“
( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ رستمبر ۱۹۰۵ صفحه ۴)
ہے بدر میں یہ عبارت درج ہے ۔ اس کی مثال اس طرح سے ہے کہ گولی بارود کا چلانا کیساہی ناجائز اور گناہ ہولیکن
جو شخص اسے ایک جانی دشمن پر مقابلہ کے واسطے نہیں چلاتا وہ قریب ہے کہ خود ہلاک ہو جائے۔ کیا خدا نے نہیں فرمایا
کہ تین دن کے بھوکے کے واسطے سو ر بھی حرام نہیں بلکہ حلال ہے۔ پس سود کا مال اگر ہم خدا کے لیے لگا ئیں تو پھر
کیونکر گناہ ہو سکتا ہے۔ اس میں مخلوق کا حصہ نہیں لیکن اعلائے کلمہ اسلام میں اور اسلام کی جان بچانے کے لیے
اس کا خرچ کرنا ہم اطمینان اور ثلج قلب سے کہتے ہیں کہ یہ بھی فَلَا اثْمَ عَلَيْهِ (البقرۃ: ۱۷۴) میں داخل ہے۔ یہ
ایک استثناء ہے۔ اشاعت اسلام کے واسطے ہزاروں حاجتیں ایسی پڑتی ہیں جن میں مال کی ضرورت ہے۔“
( بدر جلد نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ رستمبر ۱۹۰۵ء صفحه (۴)
ہوگا کہ اس کو خرچ کیا جاوے۔ اس وقت تلوار کا جہاد تو باقی نہیں رہا اور خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے
ہمیں ایسی گورنمنٹ دی ہے جس نے ہر ایک قسم کی مذہبی آزادی عطا کی ہے۔ اب قلم کا جہاد باقی ہے
اس لیے اشاعت دین میں ہم اس کو خرچ کر سکتے ہیں۔
موجودہ مسلمانوں کی حالت مسلمانوں کی عام حالت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔
مسلمانوں کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے ۔ ہر ایک قسم کی
علمی اور عملی کمزوریاں ان میں آگئی ہیں۔ ہر قسم کے فسق و فجور میں مبتلا ہیں۔ جرائم پیشہ والے کثرت
کے ساتھ مسلمان ہیں ۔ جیل خانوں میں جا کر دیکھو جس قدر شدید اور سنگین جرائم ہیں ان کے مرتکب
مسلمان نظر آئیں گے۔ اب یہ کس قدر عار کی بات ہے۔
غرباء سے ہمدردی اور حقوق العباد کی ادائیگی کی تلقین زکوٰۃ کیا ہے؟ تُؤْخَذُ مِن
الْأَمَرَاءِ وَ تُرَدُّ إِلَى
الْفُقَرَاءِ ۔ امراء سے لے کر فقراء کو دی جاتی ہے۔ اس میں اعلیٰ درجہ کی ہمدردی سکھائی گئی تھی ۔ اس
طرح سے با ہم گرم سرد ملنے سے مسلمان سنبھل جاتے ہیں۔ امراء پر یہ فرض ہے کہ وہ ادا کریں۔ اگر
نہ بھی فرض ہوتی تو بھی انسانی ہمدردی کا تقاضا تھا کہ غرباء کی مدد کی جاوے۔ مگر اب میں دیکھتا ہوں
کہ ہمسایہ اگر فاقہ مرتا ہو تو پروانہیں اپنے عیش و آرام سے کام ہے۔ جو بات خدا تعالیٰ نے میرے
دل میں ڈالی ہے میں اس کے بیان کرنے سے نہیں رک سکتا ۔ اگر کسی کا ہمسایہ فاقہ میں ہو تو اس کے
لیے شرعا حج جائز نہیں ۔ مقدم ہمدردی اور اس کی خبر گیری ہے کیونکہ حج کے اعمال بعد میں آتے ہیں مگر
آجکل عبادات کی اصل غرض اور مقصد کو ہرگز مد نظر نہیں رکھا جاتا بلکہ عبادات کو رسوم کے رنگ میں ادا
کیا جاتا ہے اور وہ نری رسمیں ہی رہ گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں میں حاجیوں کے متعلق بدظنیاں
پیدا ہوئی ہوئی ہیں۔ کہتے ہیں ایک اندھی عورت بیٹھی تھی کوئی شخص آیا اور اس کی چادر چھین کر لے گیا
وہ عورت چلائی کہ بچہ ! حاجیا ! میری چادر دے جا۔ اس نے اس کو پوچھا کہ مائی تو یہ تو بتا کہ یہ کیونکر
تجھے معلوم ہوا کہ میں حاجی ہوں ۔ اس نے کہا تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے کام حاجی ہی کرتے ہیں۔
پس اگر ایسی ہی حالت ہو تو پھر ایسے حج سے کیا فائدہ؟
جلد ہفتم
حج میں قبولیت ہو کیونکر؟ جبکہ گردن پر بہت سے حقوق العباد ہوتے ہیں ان کو تو ادا کرنا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قَد أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس : (۱۰) فلاح نہیں ہوتی جب تک نفس کو پاک نہ
کرے اور نفس تب ہی پاک ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ کے احکام کی عزت اور ادب کرے اور ان
راہوں سے بچے جو دوسرے کے آزار اور دکھ کا موجب ہوتی ہیں۔ انسان میں ہمدردی اعلیٰ درجہ کا
جو ہر ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ( ال عمران : ۹۳) یعنی تم
ہرگز ہرگز اس نیکی کو حاصل نہیں کر سکتے جب تک اپنی پیاری چیزوں کو اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو۔
یہ طریق اللہ کو راضی کرنے کا نہیں کہ مثلاً کسی ہندو کی گائے بیمار ہو جاوے اور وہ کہے کہ اچھا اس
کو منس دیتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ باسی اور سڑی کسی روٹیاں جو کسی کام نہیں
آسکتی ہیں فقیروں کو دے دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے خیرات کر دی ہے۔ ایسی باتیں اللہ تعالیٰ کو
منظور نہیں اور نہ ایسی خیرات مقبول ہو سکتی ہے۔ وہ تو صاف طور پر کہتا ہے لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى
تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ۔ حقیقت میں کوئی نیکی نیکی نہیں ہو سکتی جب تک اپنے پیارے مال اللہ تعالیٰ کی
راہ میں اس کے دین کی اشاعت اور اس کی مخلوق کی ہمدردی کے لیے خرچ نہ کرو۔
او
اس موقع پر ایک بھائی نے عرض کی کہ حضور بعض فقیر بھی کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی باسی روٹی دے
دو۔ پھٹا پرانا کپڑا دے دو۔ وہ مانگتے ہی پرانا اور باسی ہیں ۔ )
فرمایا ۔ کیا تم نئی دے دو گے؟ وہ کیا کریں جانتے ہیں کہ کوئی نئی نہیں دے گا اس لیے وہ ایسا
سوال کرتے ہیں ۔ جہاں تک ہو سکے مخلوق کے ساتھ ہمدردی اور شفقت کرو۔ یا د رکھو شریعت کے دو
ہی قسم کے حقوق ہیں حقوق اللہ اور حقوق العباد ۔ مگر میں جانتا ہوں اگر کوئی بد قسمت نہ ہو تو حقوق اللہ پر
قائم ہونا سہل ہے اس لیے کہ وہ تم سے کھانے کو نہیں مانگتا اور کسی قسم کی ضرورت اسے نہیں وہ تو صرف
یہی چاہتا ہے کہ تم اسے وحدہ لاشریک خدا سمجھو۔ اس کی صفات کاملہ پر ایمان لاؤ اور اس کے
مرسلوں پر ایمان لاکر ان کی اتباع کرو لیکن حقوق العباد میں آکر مشکلات پیدا ہوتی ہیں جہاں نفس
لے منس دینا: راہ خدا پر دینا
دھوکہ دیتا ہے۔ ایک بھائی کا حق ہے اور اس کے دبا لینے کا فتوی دیتا ہے۔ مقدمات ہوتے ہیں تو
چاہتا ہے کہ شریک کو ایک حبّہ نہ ملے سب کچھ مجھ ہی کو مل جاوے۔ غرض حقوق العباد میں بہت
مشکلات ہیں۔ اس لیے جہاں تک ہو سکے اس کی بڑی رعایت اور حفاظت کرنی چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ
آدمی دوسرے کے حقوق تلف کرنے والا ٹھیرے اور یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل اور توفیق سے ملتا
ہے جس کے لیے دعا کی بڑی ضرورت ہے۔
جاپانیوں کے لیے ایک جامع کتاب کی ضرورت ہے۔ یہاں تک آپ نے بیان
فرمایا تھا کہ اور احباب
تشریف لے آئے ۔ حضرت حکیم الامت بھی آگئے ۔ اس لیے سلسلہ کلام بند کر دیا اور پھر آپ نے مکرراً
مسئلہ سود بینک کے متعلق فرمایا جو میں اوپر درج کر آیا ہوں ۔ زاں بعد جاپان اور اشاعت اسلام کے
مضمون پر سلسلہ کلام شروع ہو گیا۔ جس کا مفہوم درج ذیل ہے۔ (ایڈیٹر )
مجھے معلوم ہوا ہے کہ جاپانیوں کو اسلام کی طرف توجہ ہوئی ہے اس لیے کوئی ایسی جامع کتاب
لو
ہو جس میں اسلام کی حقیقت پورے طور پر درج کر دی جاوے گویا اسلام کی پوری تصویر ہو جس طرح
پر انسان سرا پا بیان کرتا ہے اور سر سے لے کر پاؤں تک کی تصویر کھینچ دیتا ہے۔ اسی طرح سے اس
کتاب میں اسلام کی خوبیاں دکھائی جاویں۔ اس کی تعلیم کے سارے پہلوؤں پر بحث ہو اور اس کے
ثمرات اور نتائج بھی دکھائے جاویں۔ اخلاقی حصہ الگ ہو اور ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے
ساتھ اس کا مقابلہ کیا جاوے۔
بدر سے ۔ ”اسلام کا پورا نقشہ کھینچا جاوے کہ اسلام کیا ہے۔ صرف بعض مضامین مثلاً تعدد ازدواج وغیرہ پر
چھوٹے چھوٹے مضامین لکھنا ایسا ہے جیسا کہ کسی کو سارا بدن نہ دکھا یا جائے اور صرف ایک انگلی دکھا دی جاوے۔
یہ مفید نہیں ہو سکتا۔ پوری طرح دکھانا چاہیے کہ اسلام میں کیا کیا خوبیاں ہیں اور پھر ساتھ ہی دیگر مذاہب کا حال بھی
لکھ دینا چاہیے۔ وہ لوگ بالکل بے خبر ہیں کہ اسلام کیا شے ہے۔ تمام اصول فروغ اور اخلاقی حالات کا ذکر کرنا
چاہیے۔ اس کے واسطے ایک مستقل کتاب لکھنی چاہیے جس کو پڑھ کر وہ لوگ دوسری کتاب کے محتاج نہ رہیں ۔“
( بدر جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ صفحه (۴)
فرمایا۔ میرے نزدیک تو یہ ضرورت ایسی ضرورت ہے کہ جس ی قلم کے جہاد کا زمانہ ہے محض پر حج فرض ہے اسے بھی چاہے کہ وہا ہے کہ وہ اپنا روپیہ اس
دینی جہاد میں صرف کر دے ۔ ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچوں نمازیں اکٹھی پڑھنی
پڑی تھیں۔ لیکن اب چونکہ تلوار کا جہاد نہیں بلکہ صرف قلم کا جہادرہ گیا ہے اس لیے اسی ذریعہ سے
اس میں ہمت، وقت اور مال کو خرچ کرنا چاہیے۔ خوب سمجھ لو کہ اب مذہبی لڑائیوں کا زمانہ نہیں ۔ اس
لیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں جو لڑائیاں ہوئی تھیں اس کی وجہ یہ نہ تھی کہ وہ جبراً
مسلمان بنانا چاہتے تھے بلکہ وہ لڑائیاں بھی دفاع کے طور پر تھیں ۔ جب مسلمانوں کو سخت دکھ دیا گیا
اور مکہ سے نکال دیا گیا اور بہت سے مسلمان شہید ہو چکے تب اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اسی رنگ میں
ان کا مقابلہ کرو۔ پس وہ حفاظت خود اختیاری کے رنگ میں لڑائیاں کرنی پڑیں مگر اب وہ زمانہ نہیں
ہے ہر طرح سے امن اور آزادی ہے۔ ہاں اسلام پر جو حملے ہوتے ہیں وہ قلم کے ذریعہ ہوتے ہیں
اس لیے ضروری ہے کہ قلم ہی کے ذریعہ ان کا جواب دیا جاوے۔ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں ایک
مقام پر فرماتا ہے کہ جس قسم کی طیار یاں تمہارے مخالف کرتے ہیں تم بھی ویسی ہی طیاریاں کرو۔ اب
کفار کی طیاریاں جو اسلام کے خلاف ہو رہی ہیں ان کو دیکھو وہ کسی قسم کی ہیں؟ یہ نہیں کہ وہ فوجیں جمع
کرتے ہوں۔ نہیں بلکہ وہ تو طرح طرح کی کتابیں اور رسالے شائع کرتے ہیں۔ اس لیے ہمارا
ا بدر میں ہے۔ ” پادری لوگ طرح طرح کے مکر و فریب کے ساتھ اسلام کے برخلاف کتابیں شائع کرتے ہیں
اور غلط باتیں افترا پردازی سے لکھتے ہیں۔ جب تک ان خبیث باتوں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پاک ہونا
ثابت نہ کیا جائے اسلام کی اشاعت کس طرح ہو سکتی ہے؟ پس ہم اس بات سے شرم نہیں کرتے کوئی قبول کرے یا
نہ کرے۔ میرا مذہب جس پر خدا نے مجھے قائم کیا ہے اور جو قرآن شریف کا مفہوم ہے وہ یہ ہے کہ اپنے نفس ، عیال ،
اطفال،
، دوست عزیز کے واسطے اس سود کو مباح نہیں کر سکتے بلکہ یہ پلید ہے اور اس کا گناہ حرام ہے۔ لیکن اس
ضعف اسلام کے زمانہ میں جبکہ دین مالی امداد کا سخت محتاج ہے۔ اسلام کی مدد ضرور کرنی چاہیے۔ جیسا کہ ہم نے مثال
کے طور پر بیان کیا ہے کہ جاپانیوں کے واسطے ایک کتاب لکھی جاوے۔ اور کسی فصیح بلیغ جا پانی کو ایک ہزار روپیہ
وو
سہو کتابت ہے فقرہ یوں چاہیے اس کا استعمال حرام ہے۔“ (مرتب)
یہی فرض ہے کہ ہم بھی ان کے جواب میں قلم اٹھائیں اور رسالوں اور کتابوں کے ذریعہ ان کے
حملوں کو روکیں ۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ بیماری کچھ ہو اور علاج کچھ اور کیا جاوے۔ اگر ایسا ہو تو اس کا نتیجہ
ہمیشہ غیر مفید اور برا ہوگا۔
یقیناً یا د رکھو کہ اگر ہزاروں ہزار جانیں بھی ضائع کر دی جائیں اور اسلام کے خلاف کتابوں کا
ذخیرہ بدستور موجود ہو تو اس سے کچھ بھی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ اصل یہی بات ہے کہ ان کتابوں کے
اعتراضوں کا جواب دیا جاوے۔ پس ضرورت اس امر کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن
پاک کیا جاوے۔ مخالفوں کی طرف سے جو کارروائی ہو رہی ہے اس کا انسداد بجر قلم کے نہیں ہو سکتا۔
یہ نری خام خیالی اور بیہودگی ہے جو مخالف تو اعتراض کریں اور اس کا جواب تلوار سے ہو۔ خدا تعالیٰ
نے کبھی اس کو پسند نہیں کیا۔ یہی وجہ تھی جو مسیح موعود کے وقت میں اس قسم کے جہاد کو حرام کر دیا۔ اس
ملک میں تو عیسائیوں کی ایسی تحریریں شائع ہوتی ہی رہتی ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ فتنہ اسی ملک میں
ہے مگر معلوم ہوا ہے کہ دوسرے ملکوں میں بھی اس قسم کی شرارتیں ہو رہی ہیں۔ مصر اور بلاد شام
(بقیہ حاشیہ ) دے کر ترجمہ کرایا جائے اور پھر اس کا دس ہزار نسخہ چھاپ کر جاپان میں شائع کر دیا جاوے۔
ایسے موقع پر سود کار و پیر لگانا جائز ہے۔ کیونکہ ہر ایک مال خدا کا ہے اور اس طرح پر وہ خدا کے ہاتھ میں جائے گا مگر
بایں ہمہ اضطرار کی حالت میں ایسا ہو گا اور بغیر اضطرار یہ بھی جائز نہیں ۔
ایک دوست نے عرض کی کہ اگر اس طرح سے ایک خاص امر کے واسطے سود کے روپے کمانے کی اجازت
دی گئی ہو تو لوگوں میں اس کا رواج وسیع ہو کر عام قباحتیں پیدا ہو جائیں گی ۔
فرمایا کہ بیجا عذر تراشنے کے واسطے تو بڑے حیلے ہیں ۔ بعض شریر لا تَقْرَبُوا الصَّلوة (النساء : ۴۴) کے یہ معنے
کر دیتے ہیں کہ نماز نہ پڑھو۔ ہمارا منشا صرف یہ ہے کہ اضطراری حالت میں جب خنزیر کھانے کی اجازت نفسانی
ضرورتوں کے واسطے جائز ہے تو اسلام کی ہمدردی کے واسطے اگر انسان دین کو ہلاکت سے بچانے کے واسطے سود کے
روپے کو خرچ کرلے تو کیا قباحت ہے؟ یہ اجازت مختص المقام اور مختص الزمان ہے۔ یہ نہیں کہ ہمیشہ کے واسطے اس
پر عمل کیا جائے جب اسلام کی نازک حالت نہ رہے تو پھر اس ضرورت کے واسطے بھی سود لینا ویسا ہی حرام ہے کیونکہ
دراصل سود کا عام حکم تو حرمت ہی ہے۔“
( بدر جلد ا نمبر ۲۶ مورخه ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه (۴)
بیروت وغیرہ میں بھی ایسی تحریریں شائع کی جاتی ہیں یہاں تک کہ لغت تک کی کتابوں میں شرارتیں
کی جاتی ہیں۔
اس مقام پر حضرت حکیم الامت نے عرض کیا کہ حضور فقہ اللغة ثعلبی کی ایک کتاب ہے اسے عیسائیوں
نے چھاپا ہے۔ اس میں الْحَمْدُ لِلهِ وَ الصَّلوةُ لِآلِهِ لکھ دیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہی نکال
دیا ہے۔ یہاں تک دشمنی مد نظر ہے۔
پھر جاپان میں اشاعت اسلام کے سلسلہ پر فرمایا۔
میں دوسری کتابوں پر جو لوگ اسلام پر لکھ کر پیش کریں بھروسہ نہیں کرتا کیونکہ ان میں خود
غلطیاں پڑی ہوئی ہیں۔ ان غلطیوں کو ساتھ رکھ کر اسلام کے مسائل جاپان یا دوسری قوموں کے
سامنے پیش کرنا اسلام پر ہنسی کرانا ہے۔ اسلام وہی ہے جو ہم پیش کرتے ہیں ۔ ہاں اشاعت اسلام
کے لیے روپیہ کی ضرورت ہے اور اس پر اگر وہ روپیہ جو بینکوں کے سود سے آتا ہے خرچ کیا جاوے تو
جائز ہے کیونکہ وہ خالص خدا کے لیے ہے۔ خدا تعالیٰ کے لیے وہ حرام نہیں ہے۔ جیسے میں نے ابھی
کہا ہے کہ کسی جگہ کا سکہ و بارود ہو وہ جہاد میں خرچ کرنا جائز ہے۔ یہ ایسی باتیں ہیں کہ بلا تکلف سمجھ
میں آجاتی ہیں کیونکہ بالکل صاف ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سور کو حرام کیا ہے لیکن بائیں فرماتا ہے فَمَنِ
اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ (البقرة : ۱۷۴) جب اضطراری حالت میں محض اپنی
جان بچانے کی خاطر سور کا کھانا جائز ہے تو کیا ایسی حالت میں کہ اسلام کی حالت بہت ضعیف ہو گئی
ہے اور اس کی جان پر آہنی ہے اس کی جان بچانے کے لیے محض اعلائے کلمہ اسلام کے لیے سود کا
روپیہ خرچ نہیں ہو سکتا ؟ میرے نزدیک یقینا خرچ ہو سکتا ہے اور خرچ کرنا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلال کا ظاہر کرنا مقصود خاطر ہو فرمایا۔ دنیا تو ایسی ہے کہ
کار دنیا کسے تمام نہ کرد۔
اللہ تعالیٰ کا یہ ایک سربستہ راز ہے جو کسی پر نہیں کھلا کہ موت کس وقت آجاوے۔ پھر جب
موت آگئی تو سب مال و اسباب یہاں کا یہاں ہی رہ جاتا ہے اور بعض اوقات اس کے وارث وہ
لوگ ہوتے ہیں جن کو اگر مرنے والا زندہ ہوتا تو ایک حبہ بھی ان کو دینا پسند نہیں کرتا تھا۔ پھر کیسی غلطی
ہے کہ انسان اپنے مال کو ایسی جگہ خرچ نہ کرے جو اس کے لیے ہمیشہ کے واسطے راحت اور آسائش کا
موجب ہو جاوے۔ میں حیران ہوتا ہوں جب یورپ کی طرف دیکھتا ہوں کہ ایک عاجز انسان کو خدا
بنانے کے لیے ان میں اس قدر جوش اور سرگرمی ہے اور ہم میں خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کے ظاہر
کرنے کے لیے کچھ بھی نہ ہو۔ یہ کس قدر بد قسمتی ہے؟
مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ محض اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم کر لیں ۔ اگر اسے خوش کریں تو سب کچھ
مل سکتا ہے ۔ مگر ان کی یہی تو بد قسمتی ہے کہ وہ اس کو ناراض کر رہے ہیں۔ مجھے بہت ہی افسوس ہوتا
ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ مسلمانوں کو خدا نے ایک سچا دین اسلام عطا کیا تھا مگر انہوں نے اس کی
قدر نہیں کی ۔ خدا جانے یہ بے پروائی کیا نتیجہ پیدا کرے؟ دین کی کچھ بھی پروا اور غیرت نہیں ۔ باہم
اگر جنگ و جدل ہے تو اس میں شیخی، ریا ، جب مقصود ہے نہ کہ اللہ تعالیٰ کا جلال اور اس کی عظمت۔
لیکن جو شخص ہر امر میں اللہ تعالیٰ کو مقدم کرے اور اس کے دین کی حمیت اور غیرت میں ایسا محو ہو کہ
ہر کام میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کا ظاہر کرنا اس کا مقصود خاطر ہو ایسا شخص اللہ تعالیٰ کے دفتر
میں صدیق کہلاتا ہے۔
ا
ہم جس طریق پر اسلام کو پیش کر سکتے ہیں دوسرا نہیں کر سکتا ۔ مگر مشکلات یہ ہیں کہ ہماری
جماعت کا بہت بڑا حصہ غرباء کا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ باوجود یکہ یہ غرباء کی جماعت ہے
تاہم میں دیکھتا ہوں کہ ان میں صدق ہے اور ہمدردی ہے اور وہ اسلام کی ضروریات سمجھ کر حتی المقدور
اس کے لیے خرچ کرنے سے فرق نہیں کرتے ۔ اللہ تعالیٰ ہی کا فضل ساتھ ہو تو کام بنتا ہے اور ہم اس
کے فضل کے امیدوار ہیں ۔
جس طرح پر ایک طوفان قریب آتا ہو اللہ تعالی اسلام کو تمام حملوں سے بچائے گا توانا کو گھر ہوتا ہے کہ یا ریه طوفان تباه
کر دے گا اسی طرح پر اسلام پر طوفان آرہے ہیں۔ مخالف ہر وقت ان کوششوں میں لگے ہوئے ہیں
کہ اسلام تباہ ہو جاوے لیکن میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالی اسلام کو ان تمام حملوں سے بچائے گا
اور وہ اس طوفان میں بھی اس کا بیڑ اسلامتی سے کنارہ پر پہنچادے گا۔
راتوں کی دعائیں ہی مشکلات کو ختم کریں گی انبیاء علیم السلام کے حالات پر نظر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جب
ان کو مشکلات نظر آتی ہیں تو بجز اس کے اور کوئی صورت نہ ہوتی تھی کہ وہ راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعا ئیں
کرتے تھے۔ قوم تو صد بُکھ ہوتی ہے۔ وہ ان کی باتیں سنتی نہیں بلکہ تنگ کرتی اور دکھ دیتی ہے۔
اس وقت راتوں کی دعائیں ہی کام کیا کرتی تھیں ۔ اب بھی یہی صورت ہے۔ باوجود یکہ اسلام
ضعف کی حالت میں ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی بحالی کے لیے پوری کوشش کی جاوے
لیکن میں دیکھتا ہوں کہ ہم جب سے اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں ہر طرح سے ہماری مخالفت کے
لیے سعی کی جاتی ہے۔ یہ میری مخالفت نہیں خدا تعالیٰ سے جنگ ہے۔ میں تو یہاں تک یقین رکھتا
ہوں کہ اگر میری طرف سے کوئی کتاب اسلام پر جاپان میں شائع ہو تو یہ لوگ میری مخالفت کے لیے
جاپان بھی جا پہنچیں۔ لیکن ہوتا وہی ہے جو خدا چاہتا ہے۔
وہ شخص بڑا ہی مبارک اور خوش قسمت ہے جس کا دل پاک ہو اور وہ اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال
کے اظہار کا خواہاں ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کو دوسروں پر مقدم کر لیتا ہے۔ جو لوگ میری مخالفت کرتے
ہیں۔ ان کا اور ہمارا فیصلہ اللہ تعالیٰ ہی کے سامنے ہے۔ وہ ہمارے اور ان کے دلوں کو خوب جانتا
ہے اور دیکھتا ہے کہ کس کا دل دنیا کے نمود اور نمائش کے لیے ہے اور کون ہے جو خدا تعالیٰ ہی کے لیے
اپنے دل میں سوز و گداز رکھتا ہو۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ترقی کا باعث آپ کے دل کی طہارت تھی
یہ خوب یا درکھو کہ کبھی روحانیت صعود نہیں کرتی جب تک دل پاک نہ ہو۔ جب دل میں پاکیزگی
اور طہارت پیدا ہوتی ہے تو اس میں ترقی کے لیے ایک خاص طاقت اور قوت پیدا ہو جاتی ہے۔ پھر