۱۶؍ستمبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس کے لیے ہر قسم کے سامان مہیا ہو جاتے ہیں اور وہ ترقی کرتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
دیکھو کہ بالکل اکیلے تھے اور اس بیکسی کی حالت میں دعوی کرتے ہیں يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ
إلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) کون اس وقت خیال کر سکتا تھا کہ یہ دعوی ایسے بے یار و مدد گار شخص
کا بارآور ہوگا۔ پھر ساتھ ہی اس قدر مشکلات آپ کو پیش آئے کہ ہمیں تو ان کا ہزارواں حصہ بھی نہیں
آئے ۔ وہ زمانہ تو ایسا زمانہ تھا کہ سکھا شاہی سے بھی بدتر تھا۔ اب تو گورنمنٹ کی طرف سے پورا امن
اور آزادی ہے اس وقت ایک چالاک آدمی ہر قسم کی منصوبہ بازی سے جو کچھ بھی چاہتا دکھ پہنچا تا مگر
مکہ جیسی جگہ میں اور پھر عربوں جیسی وحشیانہ زندگی رکھنے والی قوم میں آپ نے وہ ترقی کی جس کی نظیر
دنیا کی تاریخ پیش نہیں کر سکتی ۔
مخالفوں میں سے ہی خدا کی مرضی پوری کرنے والے پاک دل نکلیں گے
اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے کہ خود ان کی مذہبی تعلیم اور عقائد کے خلاف انہیں سنایا کہ یہ لات
اور عزیٰ جن کو تم اپنا معبود قرار دیتے ہو یہ سب پلید اور حطب جہنم ہیں۔ اس سے بڑھ کر اور کون سی بات
عربوں کی ضدی قوم کو جوش دلانے والی ہو سکتی تھی۔ لیکن انہیں عربوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے نشو و نما پایا اور ترقی کی ۔ انہیں میں سے حضرت ابوبکر (رضی اللہ عنہ ) جیسے بھی نکل آئے ۔ اس
سے ہمیں امید ہوتی ہے کہ انہیں مخالفوں سے وہ لوگ بھی نکلیں گے جو خدا تعالیٰ کی مرضی کو پورا کرنے
والے اور پاک دل ہوں گے اور یہ جماعت جو اس وقت تک طیار ہوئی ہے آخر انہیں میں سے آئی ہے۔
کئی دفعہ میر صاحب نے ذکر کیا کہ دلّی سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے مگر میرے دل میں
یہی آتا ہے کہ یہ بات درست نہیں ۔ دلّی میں بھی بعض پاک دل ضرور چھپے ہوئے ہوں گے جو آخر
اس طرف آئیں گے ۔ اللہ تعالیٰ نے جو ہمارا تعلق دلّی سے کیا ہے یہ بھی خالی از حکمت نہیں ۔ اللہ تعالیٰ
سے ہم کبھی نا امید نہیں ہو سکتے ۔ آخر خود میر صاحب بھی دتی ہی کے ہیں۔ سے غرض یہ کوئی نا امید
اے میر ناصر نواب صاحب مراد ہیں ۔ (ایڈیٹر )
ے حضرت حکیم الامت مولوی نور الدین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا۔ منشی عبدالعزیز بابو محمد اسمعیل
صاحب وغیرہ بھی دہلوی ہی ہیں۔ (ایڈیٹر )

کرنے والی بات نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پاک اور کامل نمونہ ہمارے سامنے ہے کہ
مکہ والوں نے کیسی مخالفت کی اور پھر اسی مکہ میں سے وہ لوگ نکلے جو دنیا کی اصلاح کرنے والے
ٹھیرے۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ابوبکر (رضی اللہ عنہ ) انہیں میں سے تھے۔ وہ ابوبکر (رضی اللہ عنہ ) جن
کی بابت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابوبکر کی قدر و منزلت اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس بات سے
ہے جو اس کے دل میں ہے۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ انہیں مکہ والوں میں سے تھے ۔ حضرت عمر
بڑے بھاری مخالف تھے یہاں تک کہ ایک مرتبہ مشورہ قتل میں بھی شریک اور قتل کے لیے مقرر
ہوئے لیکن آخر خدا تعالیٰ نے ان کو وہ جوش اظہار اسلام کا دیا کہ غیر قو میں بھی ان کی تعریف کرتیں اور
ان کا نام عزت سے لیتی لیتی ہیں۔
رم
غرض ہم کو وہ مشکلات پیش نہیں آئے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش آئے ۔ باوجود اس کے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوئے جب تک پورے کامیاب نہیں ہو گئے اور آپ نے اِذا
جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا (النصر : ۲، ۳) کا نظارہ
دیکھ نہیں لیا۔
آج ہمارے مخالف بھی ہر طرح کی کوشش ہمارے نابود کرنے کی کرتے ہیں ۔ مگر خدا کا شکر
ہے کہ وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے اور انہوں نے دیکھ لیا ہے کہ جس قدر مخالفت اس سلسلہ کی
انہوں نے کی ہے اسی قدر نا کامی اور نامرادی ان کے شامل حال رہی ہے اور اللہ تعالیٰ نے
اس سلسلہ کو بڑھایا ہے۔ یہ تو خیال کرتے اور رائے لگاتے ہیں کہ یہ شخص مر جاوے گا اور جماعت
متفرق ہو جاوے گی ۔ یہ فرقہ بھی دوسرے فرقہ برہموؤں وغیرہ کی طرح ہے کہ جن میں کوئی کشش
نہیں ہے اس لیے اس کے ساتھ ہی اس کا خاتمہ ہو جاوے گا مگر وہ نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ نے خود
ارادہ فرمایا ہے کہ اس سلسلہ کو قائم کرے اور اسے ترقی دے۔ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے فرقے نہ تھے؟ اس وقت ان کے مخالف بھی
یہی سمجھتے ہوں گے کہ بس اب ان کا خاتمہ ہے لیکن خدا نے ان کو کیسا نشو و نما دیا اور پھیلایا۔ ان کو

سوچنا چاہیے کہ اگر کوئی فرقہ تھوڑی سی ترقی کر کے رک جاتا ہے تو کیا ایسے فرقوں کی نظیر موجود نہیں جو
عالم پر محیط ہو جاتے ہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ کے ارادوں پر نظر کر کے حکم کرنا چاہیے ۔ جو لوگ
رہ گئے اور ان کی ترقی رک گئی ان کی نسبت ہم یہی کہیں گے کہ وہ اس کی نظر میں مقبول نہ تھے ۔ وہ
اس کی نہیں بلکہ اپنی پرستش چاہتے تھے مگر میں ایسے لوگوں کو نظیر میں پیش کرتا ہوں جو اپنے وجود
سے جل جاویں اور اللہ تعالیٰ ہی کی عظمت اور جلال کے خواہشمند ہوں ۔ اس کی راہ میں ہر دکھ اور
موت کے اختیار کرنے کو آمادہ ہوں۔ پھر کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں تباہ کر دے؟ کون
ہے جو اپنے گھر کو خود تباہ کر دے؟ ان کا سلسلہ خدا کا سلسلہ ہوتا ہے اس لیے وہ خود اسے ترقی دیتا
ہے اور اس کے نشو و نما کا باعث ٹھیرتا ہے۔
ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر دنیا میں ہوئے ہیں۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ ان میں سے کون تباہ
ہوا ؟ ایک بھی نہیں ۔ اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مجموعی طور پر دیکھ لو کیونکہ آپ جامع کمالات
تھے۔ ساری قوم آپ کی دشمن ہو گئی اور اس نے قتل کے منصوبے کئے مگر آپ کی اللہ تعالیٰ نے وہ
تائید کی جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی ۔
ایک دفعہ اوائل دعوت : دعوت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری قوم کو بلایا۔ یہ ابو جہل وغیرہ
سب ان میں شامل تھے۔ اے اہل مجمع نے سمجھا تھا کہ یہ مجمع بھی کسی دنیوی مشورہ کے لیے ہوگا۔ لیکن
جب ان کو اللہ تعالیٰ کے آنے والے عذاب سے ڈرایا گیا تو ابو جہل کے بول اٹھاتبا لَكَ سَائِرَ
الْيَوْمِ الِهَذَا جَمَعْتَنَا -
غرض با وجود اس کے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ صادق اور امین سمجھتے تھے مگر اس موقع پر
انہوں نے خطرناک مخالفت کی اور ایک آگ مخالفت کی بھڑک اٹھی۔ لیکن آخر آپ کامیاب ہو گئے
اور آپ کے مخالف سب نیست و نابود ہو گئے ۔
لے یہاں حضرت اقدس نے وہ سارا واقعہ بیان فرمایا۔ (ایڈیٹر )
ہے ابولہب نے یہ بات کہی تھی ۔ غالباً ڈائری نویس یا کا تب کی غلطی سے ابو جہل لکھا گیا ہے ۔ (مرتب) نے یہ غالباً یا

ترقی کرنے کے گھر فرمایا۔ لوگ چاہتے ہیں کہ ترقی ہونگر وہ نہیں جانتے کہ ترقی کس طرح
ہوا کرتی ہے۔ دنیا داران نے تو یہی سمجھ لیا ہے کہ یورپ کی تقلید سے
ترقی ہوگی۔ مگر میں کہتا ہوں کہ ترقی ہمیشہ راستبازی سے ہوا کرتی ہے۔ اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے
نمونہ رکھا ہوا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی جماعت کا نمونہ دیکھو۔ ترقی اسی طرح ہوگی
جیسے پہلے ہوئی تھی۔ اور یہ بالکل سچی بات ہے کہ پہلے جو ترقی ہوئی وہ صلاح اور تقویٰ اور راستبازی
سے ہوئی تھی ۔ وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے جو یا ہوئے اور اس کے احکام کے تابع ہوئے ۔ اب بھی جب
ترقی ہوگی اسی طرح ہوگی ۔
سید احمد خاں قومی قومی کہتے تھے۔ مگر افسوس ہے کہ وہ ایک بیٹے کی بھی اصلاح نہ کر سکے ۔ اس
سے ثابت ہوتا ہے کہ دعویٰ کرنا اور چیز ہے اور اس دعوی کی صداقت کو دکھانا اور بات۔ اصل یہی ہے
جو کچھ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں سکھایا ہے ۔ جب تک مسلمان قرآن شریف کے پورے متبع
اور پابند نہیں ہوتے وہ کسی قسم کی ترقی نہیں کر سکتے ۔ جس قدر وہ قرآن شریف سے دور جا رہے
ہیں اسی قدر وہ ترقی کے مدارج اور راہوں سے دور جا رہے ہیں۔ قرآن شریف پر عمل ہی ترقی اور
ہدایت کا موجب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تجارت، زراعت اور ذرائع معاش سے جو حلال ہوں منع نہیں
کیا۔ مگر ہاں اس کو مقصود بالذات قرار نہ دیا جاوے بلکہ اس کو بطور خادمِ دین رکھنا چاہیے ۔ زکوۃ
سے بھی یہی منشا ہے کہ وہ مال خادم دین ہو۔
قومی ترقی کا راز خوب یا درکھو کہ اصل طریق ترقی کا یہی ہے ۔ جب تک قوم اللہ تعالیٰ کے
لیے قدم نہیں اٹھاتی اور اپنے دلوں کو پاک وصاف نہیں کرتی کبھی ممکن نہیں
کہ یہ قوم ترقی کر سکے۔ یہ خیال محض غلط ہے کہ صرف انگریزی پڑھنے اور انگریزی لباس پہننے اور
شراب پینے اور فسق و فجور میں مبتلا ہونے سے ترقی ہو سکتی ہے ۔ یہ تو ہلاک کرنے کی راہ ہے۔
نوح علیہ السلام کے زمانہ میں جو قوم رہتی تھی کیا وہ معاش اور آسائش کے سامان نہ رکھتے تھے؟ کیا وہ
انگریزی ہی پڑھے ہوئے تھے؟ اسی طرح لوط علیہ السلام کے زمانہ میں بھی معاش کے ذریعے

تھے۔ اس طرح اس زمانہ میں بھی معاش کے بعض ذریعے ہیں جن میں سے ایک یہ زبان بھی ہے جو
معاش کا ذریعہ مجھی گئی ہے لیکن وہ زبان جو خدا کی زبان ہے اسے اللہ تعالیٰ نے علم و معرفت کی کنجی
بنایا ہے۔ جب انسان تعصب سے پاک ہو کر تدبر سے قرآن شریف کو دیکھے گا اور اعراض صوری اور
معنوی سے باز رہے گا بلکہ دعاؤں میں لگارہے گا تب ترقی ہوگی ۔
یہ لوگ جو قومی ترقی قومی ترقی کا شور مچا رہے ہیں میں ان کی آوازوں کو سن کر حیران ہوا کرتا
ہوں کہ شاید ان کو مرنا ہی بھولا ہوا ہے اور نا پائیدار زندگی کو انہوں نے مقدم کر لیا ہے۔ یہ چاہتے ہیں
کہ یورپ جیسے امیر کبیر بن جاویں۔ ہم منع نہیں کرتے کہ حد مناسب تک کوئی کوشش نہ کرے ۔ مگر
افراط تو مذموم امر ہے۔ افسوس ان ترقی چاہنے والوں کے نزدیک عملی طور پر ہر ایک بدی حلال ہے
یہاں تک کہ زنا بھی جیسا کہ یورپ کا عملی طرز بتا رہا ہے۔ اگر یہی ترقی ہے تو پھر ہلاکت کیا ہوگی؟
پس تم اپنی نیتوں کو صاف کرو ۔ اللہ تعالیٰ کو رضا مند کرو۔ دعاؤں میں لگے رہو اور دین کی اشاعت
کے لیے دعا کرو۔ پھر منع نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ نے جس قسم کی استعداد اور منا سبت معاش کے لیے دی
ہے اس سے کام لو۔ زراعت ہو یا ملازمت یا تجارت کرو مگر یہ نہیں کہ اس کو مقصود بالذات سمجھ کر
دل اس سے لگا لو۔ بلکہ دل اس سے ہمیشہ اداس رکھو اور اسے ایک ابتلا سمجھو اور دعا کرتے رہو کہ
خدا تعالیٰ وہ زمانہ لاوے کہ فراغت کا زمانہ یاد الہی کے لیے میسر آوے۔ میری غرض اور تعلیم تو یہ
ہے جو اس پر مخالفت کرے اس کا اختیار ہے ہنسی کرے اختیار ہے مگر حق یہی ہے۔
جو لوگ آزاد مشرب ہیں وہ ایسی باتوں پر سخت ہنسی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ لوگ اطفال
کے درجہ پر ہیں اور ہمیں تیرہ سو برس پیچھے لے جاتے ہیں مگر جن میں تقویٰ ہو اور موت کو یاد رکھتے
ہیں وہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ان دونوں میں سے حق پر کون ہے؟
جب
میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ جب تک صحت ہے اس وقت تک یہ لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں لیکن
ذرا مبتلا ہوتے ہیں تو ہوش میں آجاتے ہیں۔ نیچری مذہب کے لیے اسی قدر مستحکم ہوگا جس قدر
دنیوی آسائش و آرام میسر ہوگا جس قدر مصائب ہوں گے ڈھیلا ہوتا جائے گا۔ جو شخص دنیوی وجاہت

آج 10 میں سے 10 باقی