۲۴؍ستمبر۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پر بدل دینے کے دعوے کرتے ہیں ۔
اس پر فرمایا۔ یہ کچھ چیز نہیں ۔ میری طبیعت اس سے سخت نفرت کرتی ہے۔ اصل طریق دعا
ہے۔ اس سے بہتر اور کوئی راہ نہیں ہے۔ میں تو اس کے سوا دوسرے طریقوں کو ایسا سمجھتا ہوں جیسے
قے کے ساتھ کسی بیماری کا علاج کیا جاوے۔ پس کون پسند کرتا ہے کہ قے کے ساتھ علاج ہو۔سچا
اورخدا شناسی کا جو طریق ہے جسے انبیاء علیہم السلام نے استعمال کیا وہ یہی دعا ہے ۔
۲۴ ستمبر ۱۹۰۵ء (قبل دو پہر)
مخدوم الملت کی بیماری کے تذکرہ پر مندرجہ ذیل مومن کا بھروسہ خدا تعالیٰ پر ہوتا ہے تقریر فرمائی۔ تقریر
اگر انسان کا وجود اللہ تعالیٰ کے بغیر ہوتا تو کچھ شک نہیں بڑی مصیبت ہوتی ، مگر اب تو ذرہ ذرہ
کی حفاظت وہ ایک ذات کر رہی ہے۔ پھر کس بات کا غم اور خوف ہے۔ اس کی قدر تیں عجیب ہیں اور
اس کے تصرفات بے نظیر ۔ قادر خدا کو مان کر مومن کبھی غمگین نہیں ہوتا ۔ وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے اور
جو کچھ کرتا ہے اسی میں خیر و برکت ہوتی ہے۔ مومن اور غیر مومن میں ایمان ہی کا تو فرق ہے۔
دہر یہ مزاج اور اللہ تعالیٰ پر ایمان نہ لانے والے کی زندگی اس وقت تک عمدہ اور بے خوف و خطر ہوتی
ہے جب تک اس پر مصائب اور مشکلات کا حملہ نہیں ہوتا۔ لیکن جب خفیف سے مشکلات بھی آکر
ظاہر ہوتے ہیں تو اس کی عقل مار دیتے ہیں اور وہ ان کی برداشت نہیں کر سکتا۔ اس کی امید اللہ تعالیٰ
پر ہوتی ہی نہیں اور اسباب اسے مایوس کر دیتے ہیں ۔ ایسی حالت میں ذرا ذراسی بات خلاف مزاج
پیش آجانے پر بعض اوقات یہ لوگ خود کشیاں کر لیتے ہیں۔ یورپ میں جہاں دہریوں کی کثرت ہے
وہاں اس قدر خود کشیاں ہوتی ہیں کہ کسی اور ملک میں ان کی نظیر نہیں ملتی ۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ یہی کہ وہ
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۴، ۵
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ (مرتب)

ھم وغم اور مصائب کی برداشت نہیں کر سکتے ۔ ان کے دل کمزور ہو جاتے ہیں۔ لیکن برخلاف اس
کے مومن قوی دل ہوتا ہے۔ اس لیے کہ اس کا بھروسہ خدا تعالیٰ پر ہوتا ہے۔ اس پر اگر مصائب
آئیں تو وہ اس کو پست ہمت نہیں بناتیں بلکہ وہ مصائب میں اور بھی قدم آگے بڑھاتا ہے۔ اس کا
ایمان پہلے سے اور زیادہ مضبوط ہوتا ہے اور سچ پوچھو تو ایمان کا مزا اور لذت انہیں دنوں میں آتی
ہے اور ایمان انہیں ایام کے لیے ہوتا ہے۔ صحت کی حالت میں جبکہ نہ کوئی مالی غم ہو نہ جانی بلکہ ہر قسم
کی آسائش اور امن ہو اس وقت کافر اور غیر کافر کی حالت یکساں ہو سکتی ہے لیکن مصیبت اور بیماری
اور دوسرے مشکلات میں ان باتوں کا امتحان ہو جاتا ہے اور ثابت ہو جاتا ہے کہ کون اللہ تعالیٰ
سے قومی تعلق رکھتا ہے اور اس کی قدرتوں پر ایمان لاتا ہے اور کون اس کا شکوہ کرتا اور اس سے
ناراض ہوتا ہے؟
مصیبت اور دکھ ایمان کا ایک کامل معیار ہے اسی سے پہچانا جاتا ہے کہ ایمان کا کامل معیار
کون صبر کرتا ہے۔ صبر کیا ہے؟ یہ بھی ایمان ہی کا نتیجہ ہے۔ مصیبتوں
میں جب مومن صبر کرتا ہے تو یہ صبر بھی ایک نئے رنگ کا صبر معلوم ہوتا ہے کہ کافر اس صبر میں مشابہت
نہیں رکھتا۔ اس کے علاوہ خدا تعالیٰ کا معاملہ بھی ایک نئے رنگ کا معاملہ ہوتا ہے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ
ایک نیا خدا معلوم ہوتا ہے۔ اس لیے کہ اس پر ایمان لاکر معرفت میں ترقی ہوتی ہے۔ جب مشکلات
اور مصائب کی وجہ سے مومن دعائیں کرتا ہے تو دو فائدے ہوتے ہیں ایک تو وہ مصائب بجائے خود
اس کے گناہوں کا کفارہ ہو جاتی ہیں۔ دوسرے ان دعاؤں کے ذریعہ ان سے نجات بھی ملتی ہے اور
اللہ تعالیٰ پر اور اس کی قدرتوں پر ایمان بڑھتا ہے۔ مصیبت سے انسان کی زندگی کبھی خالی نہیں رہ
سکتی۔ کسی نہ کسی رنگ میں کوئی نہ کوئی مصیبت انسان پر آہی جاتی ہے۔ خواہ بیماری کے رنگ میں ہو
خواہ عزت و آبرو کے متعلق ہو یا مال و اسباب کی صورت میں ہو۔ لیکن مومن کی مصیبت اس پر سہل
ہو جاتی ہے اور اس کے گناہوں کا کفارہ ہوتی ہے۔ وہ اس مصیبت کو اپنے لیے خدا تعالیٰ سے تعلقات
بڑھانے کا ایک ذریعہ یقین کرتا ہے اور فی الحقیقت ایسا ہی ہوتا ہے مگر وہی مصیبت بے ایمانوں

کے لیے عذاب کے رنگ میں ہو جاتی ہے۔ کبھی دوسرے کو مصیبت میں دیکھ کر خوش نہیں ہونا چاہیے۔
کیونکہ وہ تو ایک عبرت کا مقام ہے۔ خود بھی اس کے لیے طیار رہنا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ پر بھروسہ تسکین وہ ہے یہ بھی یاد رکھو کہ مصیبت کے زخم کے لیے کوئی مرہم ر ایسا تسکین دہ اور آرام بخش نہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ پر
بھروسہ
روسہ کرنا ہے۔ جو جو شخص اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتا ہے وہ سخت سے سخت مشکلات اور مصائب میں بھی
اندر ہی اندر تسلی اور اطمینان پاتا ہے وہ اپنے قلب میں تلخی اور عذاب کو محسوس نہیں کرتا۔ نہایت کا راس
مصیبت کا انجام یہ ہو سکتا ہے کہ اگر تقدیر مبرم ہے تو موت آجاوے۔ لیکن اس سے کیا ہوا ؟ دنیا کوئی
ایسی جگہ تو ہے ہی نہیں جہاں کوئی ہمیشہ رہ سکے ۔ آخر ایک دن اور وقت سب پر آتا ہے کہ اس دنیا
کو چھوڑنا پڑے گا۔ پھر اگر اسے موت آگئی تو ہر ج کیا ہوا ؟ مومن کے لیے تو یہ موت اور بھی
راحت رساں اور وصالِ یار کا ذریعہ ہو جاتی ہے ۔ اس لیے کہ وہ اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان اور اس کی
قدرتوں پر بھروسہ کرتا ہے اور جانتا ہے کہ اگلا جہان اس کے لیے ابدی راحت کا ہے۔ پس نری
مصیبت خواہ بیماری کی ہو یا کسی اور قسم کی تکلیف یا عذاب کا موجب نہیں ہو سکتی بلکہ وہ مصیبت دکھ
دینے والا عذاب ٹھیرتی ہے جس میں اللہ تعالیٰ پر ایمان اور بھروسہ نہ ہو۔ ایسے شخص کو البتہ سخت
عذاب ہوتا ہے اور اگر کوئی یہ خیال کرے کہ موت ہی نہ آوے تو یہ خیال خام ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے
اس دنیا کونا پائیدار قرار دیا ہے۔ ایسے شخص کے لیے دوسرے جہان میں سخت دردناک جہنم ہوگا جس
کے لیے اسے طیار رہنا چاہیے۔
موت کی حقیقت موت ضرور آنے والی ہے اس سے کسی کو چارہ نہیں۔ یقینا سمجھو کہ ا پیالہ
کے پینے سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ خدا تعالیٰ کے تمام برگزیدہ بندوں اور
انبیاء و رسل کو بھی اس راہ سے گذرنا پڑا تو اور کون ہے جو بچ جاوے۔ حکیم اور فلاسفر جو سخت دل
ہوتے ہیں ان کو بھی یہ بات سوجھ گئی ہے اور انہوں نے اعتراف کیا بلکہ موت کو ضروری سمجھا ہے۔

انہوں نے دیکھا کہ زمین تو ربع مسکون ہے اور اس میں بھی بہت ہی تھوڑا حصہ آباد ہے۔ اگر وہ تمام
لوگ جو ابتدائے آفرینش سے پیدا ہوئے اب تک زندہ رہتے تو ان کے رہنے کو کوئی جگہ اور مقام نہ
ملتا۔ یہاں تک کہ وہ کھڑے بھی نہ ہو سکتے ۔ پس اس قدر کثرت خود چاہتی ہے کہ موت ہوتا کہ پہلے
چلے جاویں تو دوسروں کے لیے جگہ ہو۔ موت کو یہ ہرگز نہیں سمجھنا چاہیے کہ مرکر انسان بالکل گم ہو جاتا
ہے نہیں بلکہ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک کوٹھڑی سے نکل کر انسان دوسری کوٹھڑی میں چلا جاتا
ہے۔ اس کی حقیقت کسی قدر خواب سے سمجھ میں آسکتی ہے کیونکہ خواب بھی گویا ہمشیرہ موت ہے۔
خواب میں بھی ایک قسم کا قبض روح ہی ہوتا ہے۔ دوسروں کے خیال میں جو سونے والے کے پاس
بیٹھے ہیں وہ بالکل بے خبری اور محویت کے عالم میں ہیں۔ لیکن خواب دیکھنے والا معاً دوسرے عالم میں
ہوتا ہے۔ اور وہ سیاحت کر رہا ہوتا ہے۔ اب بظاہر اس کے حوا کے حواس اور قومی سب معطل ہوتے ہیں
لیکن سونے والا اور خواب دیکھنے والا خوب جانتا ہے کہ اس کے حواس اور قومی سب کام میں لگے
ہوئے ہیں ۔ اسی طرح پر مرنے والا موت کے بعد اپنے آپ کو معاً دوسرے عالم میں دیکھتا ہے۔
ہاں یہ سچ ہے کہ جب موت آتی ہے تو وہ شخص جس نے اپنی عمر عزیز کو دنیا کے حصول میں ہی ضائع کر
دیا اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ سچا تعلق پیدا نہیں کیا تھا۔ وہ چونکہ ابھی اپنے بہت سے کاموں کو نا تمام اور
ادھورا پاتا ہے۔ اس لیے اس پر حسرت اور افسوس کا استیلا ہو جاتا ہے اور وہ موت اسے تلخ گھونٹ
معلوم ہوتی ہے۔ اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ انسان دل بستگی پیدا نہ کرے اور اپنے اوقات کو
ضائع نہ کرے ۔ ہر لحظہ کو غنیمت سمجھ کر اور یہ یقین کر کے کہ شاید ابھی موت آجاوے مرنے کے واسطے
طیار رہنا چاہیے۔ جب اس طیاری کی فکر دامن گیر رہے گی تو اس کا اثر یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ
انسان اپنے تعلقات کو بڑھائے گا اور اس دوسرے جہان میں آرام پانے کا خیال کرے گا۔
یہ خوب یا درکھو کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے۔ جیسے زمیندار اپنی فصل کی حفاظت کرتا ہے اور اس
کے لیے ہر قسم کے دکھ اور تکالیف اٹھاتا ہے۔ اسی طرح پر مومن کو اس کی حفاظت کے لیے کرنا
چاہیے۔ تا کہ دوسرے جہان میں آرام پاوے۔ اگر اب بے پروائی کرے گا اور وقت کی قدر نہیں

کرے گا تو پھر اس کو اس وقت سخت افسوس اور حسرت ہوگی ۔ جب اس جہان سے رخصت ہو کر
دوسرے عالم میں جانا پڑے گا اور وہاں اس کے لیے بجز دکھ اور درد کے اور کیا ہو گا؟ اس دنیا میں وہ
اس دنیا کے ھم وغم میں مبتلا رہا اور اس عالم میں اس ھم و غم کے نتائج ہیں۔
جو شخص اس عالم کے ھم وغم میں مبتلا ہو رہا ہے موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے اور دوسرے علم کا اسے کوئی گھر بھی نہیں۔
فکر
اگر اسے یکدفعہ ہی پیغام موت آجاوے تو خیال کرو اس کا کیا حال ہوگا ؟ موت تو ایک بازی گاہ
ہے۔ ہمیشہ ناگاہ آتی ہے اور جسے آتی ہے وہ یہی سمجھتا ہے کہ میں تو قبل از وقت جاتا ہوں ۔ ایسا خیال
اسے کیوں پیدا ہوتا ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ چونکہ خیالات اور طرف لگے ہوئے تھے اور وہ اس
کے لیے طیار نہ تھا۔ اگر طیاری ہو تو قبل از وقت نہ سمجھے بلکہ ہر وقت اسے قریب اور دروازہ پر یقین
کرے۔ اس لیے تمام راستبازوں نے یہی تعلیم دی ہے کہ انسان ہر وقت اپنا محاسبہ کرتا رہے اور
آزما تا ر ہے کہ اگر اس وقت موت آجاوے تو کیا وہ طیار ہے یا نہیں؟ حافظ نے کیا اچھا کہا ہے ۔
چو کار عمر نا پید است بارے آں اولی
که روز واقعه پیش نگار خود باشم
ان کا مطلب یہی ہے کہ ہر وقت طیار اور مستعد رہنا چاہیے۔ اور کسی وقت بھی اس طیاری سے
بے فکر اور غافل نہ ہونا چاہیے ورنہ عذاب ہوگا۔ یہ بالکل صاف بات ہے کہ جو شخص ہر وقت سفر کی
طیاری میں ہے اور کمر بستہ بیٹھا ہے۔ اگر یکا یک اسے سفر کرنا پڑے تو اسے کوئی تکلیف اور گھبراہٹ
نہ ہوگی۔ لیکن اگر اس نے کبھی یہ خیال بھی نہیں کیا تو پھر ایسے موقع پر سخت گھبراہٹ کا سامنا ہوگا۔
ایک شاعر نے کیا اچھا کہا ہے۔
وَلَمْ يَتَّفِقُ حَتَّى مَطَى فِي سَبِيلِهِ
وَكَمْ حَسَرَاتٍ فِي بُطُونِ الْمَقَابِرِ
یعنی اس وقت تک اس امر سے اتفاق نہ کیا یہاں تک کہ کوچ کرنا پڑا تب اقرار کیا کہ بہت

ساری حسرتیں قبروں میں دفن کی گئی ہیں ۔
مگر یہ بات اللہ تعالیٰ کے فضل بغیر میسر نہیں ہو سکتی کہ انسان غفلت کی زندگی کو چھوڑ کر عالم آخرت
کی طیاری میں لگا رہے۔ سننے کو تو ہر ایک کان سن سکتا ہے کیونکہ سننا سہل ہے مگر عمل کرنے کے لیے
مشکل پڑتی ہے۔ انسان کی عادت میں داخل ہے کہ جب تک ایک مجلس میں بیٹھا ہے اس مجلس کی
باتوں سے متان اسے متاثر ہوتا ہے لیکن جب وہاں سے اٹھتا ہے اور مجلس منتشر ہوتی ہے تو اس کے ساتھ ہی وہ
باتیں بھی بھول جاتی ہیں گویا وہ وہیں کے لیے تھیں ۔ ایسے لوگ سخت نقصان اٹھاتے ہیں اور دفعتاً
موت کے آجانے پر انہیں بہت کچھ حسرت اور افسوس کرنا پڑتا ہے۔ موت انہیں کی اچھی ہوتی ہے جو
مرنے کے لیے ہر وقت آمادہ رہتے ہیں ۔
فرید الدین عطار رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق مشہور ہے کہ وہ عطاری کی دوکان کیا کرتے تھے ایک
دن صبح ہی صبح جب آکر انہوں نے دوکان کھولی تو ایک فقیر نے آکر سوال کیا۔ فرید الدین نے اس
سائل کو کہا کہ ابھی بو ہنی نہیں کی ۔ فقیر نے ان کو کہا کہ اگر تو ایسا ہی دنیا کے دھندوں میں مشغول ہے تو
تیری جان کیسے نکلے گی ۔ فرید الدین نے اس کو جواب دیا کہ جیسے تیری نکلے گی ۔ فقیر یہ سن کر وہیں
لیٹ گیا اور کہا لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ اور اس کے ساتھ ہی جان نکل گئی ۔ فریدا فرید الدین نے
جب اس کی یہ حالت دیکھی تو بہت متاثر ہوا ۔ اسی وقت ساری دوکان لگا دی اور ساری عمر یا دالہی میں
گذار دی ۔ یہ طیاری ہوتی ہے۔ طیاری میں رنج نہیں ہوتا۔ کش مکش ہو تو پھر رنج اور افسوس ہوتا ہے۔
فرمایا۔ صوفیوں کی جو کتابیں ہیں ان کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ صوفیاء اور مولوی انہیں موت کا خیال دامنگیر رہا ہے۔ لیکن مولویوں کے نام سے جو لوگ
گزرے ہیں وہ عموماً محجوب رہے ہیں۔ بہت ہی کم جو دراصل وہ بھی فقیر تھے وہ تو اس حجاب سے بچے
ہیں ورنہ اہل تصوف سے عموماً الگ رہے ہیں اور ایسے پاک باز لوگوں پر کفر ہی کے فتوے دیتے رہے
جو دنیا سے انقطاع کرنے والے تھے۔ صوفی تو ایسے ہیں جیسے ہر وقت کوئی مرنے کو طیار رہتا ہے۔ ان کی
کتابوں کو پڑھ کر طبیعت خوش ہو جاتی ہے۔ اور ان سے خوشبو آتی ہے کہ وہ صاحب حال ہیں صاحب قال

نہیں ۔ اگر فراست صحیحہ ہو تو انسان ان باتوں کو سمجھ لیتا ہے۔ سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی
کتاب فتوح الغیب بڑی ہی عمدہ کتاب ہے۔ میں نے اس کو کئی مرتبہ پڑھا ہے۔ بدعات سے پاک
ہے۔ بعض کتابیں صوفیوں کی اس قسم کی بھی ہیں کہ ان میں بدعات بھی داخل ہو گئی ہیں لیکن یہ کتاب
بہت ہی عمدہ ہے۔
وحدت وجودی کا فتنہ
فقیروں میں بھی ایک آفت آپڑی ہے۔ یعنی بعض فقیر تو ہوئے مگر
وحدت وجودی ہو گئے اور خود ہی خدا بن بیٹھے۔ ہمارے ملک میں
دوآبہ (بست جالندھر) میں اکثر وجودی ہیں۔ اور جو وجودی کہلاتے ہیں ان کا مذہب عموماً اباحتی
دیکھا گیا ہے۔ اور حقیقت میں اس مذہب کا خاصہ اور اثر ہونا بھی یہی چاہیے کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ کو
ان صفات سے متصف نہیں مانتا جو قرآن شریف میں بیان ہوئی ہیں اور اپنے اور خدا تعالیٰ میں کوئی
فرق نہیں کرتا بلکہ خود ہی خدا بنتا ہے وہ اگر باحتی نہ ہو تو اور کیا ہو؟ زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ
لوگ دوزخ اور بہشت پر ایمان بھی لاتے ہیں اور ایمان لا کر بھی سمجھتے ہیں کہ ہم ہی خدا ہیں ۔ اور
ایک اور بڑی غلطی ہے جس میں یہ لوگ مبتلا ہیں اور وہ یہ ہے کہ اپنے مذہب کو اکابر سے منسوب
کرتے ہیں ۔
وحدت شہودی اصل یہ ہے کہ مذہب دو ہیں۔ وجودی اور شہودی۔ وجودیوں نے فلسفیوں کی
طرح یہ سمجھ لیا ہے کہ انسان کے سوا خدا کچھ نہیں ہے یا خدا کے سوا اور کچھ
نہیں ۔ مگر شہودی ان کے سوا ہیں اور وہ ٹھیک ہیں ۔ جنہوں نے استیلاء محبت اور تجلیات صفات الہی
سے ایسا معلوم کیا کہ خدا ہے ۔ انہوں نے اس کی ہستی اور وجود کے سامنے اپنی ہستی اور وجود کی نفی کر
لی ۔ اور من تو شدم تو من شدی کے مصداق ہوئے ۔ حقیقت میں محبت کے ثمرات میں سے نفی وجود
ضروری ہے۔ اس پر اعتراض نہیں ہو سکتا۔ بلکہ قرآن شریف سے یہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔ یہی وہ مقام
ہے جو فنا فی اللہ کہلاتا ہے۔ لیکن وجودیوں کا یہ حال نہیں ۔ ان کا تو یہ حال ہے کہ گویا انہوں نے
ڈاکٹروں کی طرح تشریح کر کے خدا تعالیٰ کو دیکھ لیا ہے۔ تب ہی تو یہ خود بھی خدا بنتے ہیں ۔ حالانکہ یہ

صریح غلط اور بے ہودہ امر ہے۔ اللہ تعالیٰ تو صاف فرماتا ہے لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ (الانعام : ۱۰۴)
وجودیوں کا یہ مذہب ہے کہ ہم ہی لا اله الا اللہ پڑھتے ہیں اور ہم ہی سچے موحد ہیں باقی سب
مشرک ہیں۔ اس کا نتیجہ عوام میں یہ ہوا کہ اباحت پھیل گئی اور فسق و فجور میں ترقی ہوگئی کیونکہ وہ اسے
حرام نہیں سمجھتے اور نماز روزہ اور دوسرے اوامر کو ضروری نہیں سمجھتے ۔ اس سے اسلام پر بہت بڑی
آفت آئی ہے۔ میرے نزدیک وجودیوں اور دہریوں میں ۱۹ اور ۲۰ کا فرق ہے۔
یہ وجودی سخت قابل نفرت اور قابل کراہت ہیں ۔ افسوس کا مقام ہے کہ جس قدر گریاں ہیں
ان میں سے شاید ایک بھی ایسی نہیں ہوگی جو یہ مذہب نہ رکھتی ہو۔ سب سے زیادہ افسوس یہ ہے کہ
سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا فرقہ جو قادری کہلاتا ہے وہ بھی وجودی ہو گئے ہیں ۔ حالانکہ
سید عبد القادر وجودی نہ تھے۔ ان کا طرز عمل اور ان کی تصنیفات اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة: 1)
کی عملی تصدیق دکھاتی ہیں ۔
علماء صرف یہ سمجھتے ہیں کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صرف پڑھنے کے لیے ہے لیکن اس کے
اثرات اور نتائج کچھ نہیں ۔ مگر وہ عملی طور پر دکھاتے ہیں کہ ان منعم علیہ لوگوں کے نمونے اس امت
میں ہوتے ہیں ۔
غرض یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ گو ایسے لوگ تھوڑے ہوتے ہیں۔ لیکن ہیں ضرور جو خدا تعالیٰ
سے کامل محبت کرتے ہیں اور اسی دنیا میں رہ کر انقطاع اور سفر آخرت کی طیاری کرتے ہیں ۔ یہ امور
ایسے ہی لوگوں کے حصے میں آئے ہیں جیسے سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ۔ مگر اب بر خلاف ان
کے وجودیوں کی کثرت ہے اور اسی وجہ سے فسق و فجور میں ترقی ہے۔
اس دنیا میں معرفت اور بصیرت حاصل کرنے کا نسخہ قرآن شریف کی تعلیم کا خلاصہ مغز کے طور پر یہی
بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ کی محبت اس قدر استیلاء کرے کہ ماسوی اللہ جل جاوے۔ یہی وہ عمل ہے جس
سے گناہ جلتے ہیں اور یہی وہ نسخہ ہے جو اسی عالم میں انسان کو وہ حواس اور بصیرت عطا کرتا ہے جس

سے وہ اُس عالم کی برکات اور فیوض کو اس عالم میں پاتا ہے اور معرفت اور بصیرت کے ساتھ یہاں
سے رخصت ہوتا ہے ۔ ایسے ہی لوگ ہیں جو اس زمرہ سے الگ ہیں مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ
فِي الْآخِرَةِ أعلى (بنی اسراءیل : ۷۳) اور ایسے ہی لوگوں کے لیے فرمایا ہے وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ
رَبِّهِ جَنَّتُن (الرحمن : (۴۷) یعنی جو لوگ اللہ تعالیٰ کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرتے ہیں ان کو دو
جنت ملتے ہیں۔ ہمارے نزدیک اس کی حقیقت یہ ہے کہ ایک جنت تو وہ ہے جو مرنے کے بعد ملتی
ہے ۔ دوسری جنت اسی دنیا میں عطا ہوتی ہے اور یہی جنت اس دوسری جنت کے ملنے اور عطا ہونے
پر بطور گواہ واقعہ ٹھیر جاتی ہے۔ ایسا مومن دنیا میں بہت سے دوزخوں سے رہائی پاتا ہے۔ مختلف قسم
کی بد اخلاقیاں یہ بھی دوزخ ہی ہیں ۔ جن چیزوں سے شدید تعلق ہو جاتا ہے وہ بھی ایک قسم کا
دوزخ ہی ہے کیونکہ پھر ان کو چھوڑنے سے تکلیف ہوتی ہے ۔ مثلاً مال سے محبت ہو اور اسے چور
لے جائیں تو اسے سخت تکلیف ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ بعض اوقات ایسے لوگ مر ہی جاتے ہیں یا
ان کی زبان بند ہو جاتی ہے۔ اسی طرح پر اور جن فانی اشیاء سے محبت ہے وہ اگر تلف ہو جائیں یا مر
جاویں تو اس کو سخت رنج اور صدمہ ہوتا ہے۔
مثنوی میں ایک حکایت لکھی ہے کہ ایک شخص کا ایک دوست مر گیا جس کے غم میں وہ رورہا تھا۔
اس سے پوچھا گیا کہ تو کیوں روتا ہے تو اس نے کہا کہ میرا ایک نہایت ہی عزیز دوست مر گیا۔ اس
نے کہا کہ تو نے مرنے والے سے دوستی ہی کیوں کی ؟
اصل بات یہ ہے کہ مفارقت تو ضروری ہے اور جدائی ضروری ہوگی ۔ یا یہ خود جائے گا یا وہ جس
سے دوستی اور محبت کی ہے۔ پس وہ مفارقت عذاب کا موجب ہو جائے گی ۔ لیکن جو لوگ اللہ تعالیٰ
کے حضور کھڑا ہونے سے ڈرتے ہیں اور ان فانی اشیاء کے دلدادہ اور گرویدہ نہیں ہوتے وہ اس
عذاب سے بچا لیے جاتے ہیں ۔ کسی نے کیا اچھا کہا ہے ۔
ه
دشت دنیا جزو دو جز دام نیست
جز بخلوت گاه حق آرام نیست

حضرت عیسی علیہ السلام کے رفع الی السماء کی حقیقت اللہ تعالی بہتر جانتا ہے کہ ہمارا اصل منشا اور آنے کی
غرض یہ نہیں کہ عیسی فوت ہو گیا ۔ یہ تو ایک سچائی تھی جو ہم نے پیش کی ۔ اللہ تعالیٰ نے ہم پر یہی ظاہر
کیا۔ ہم نے اسی طرح اس کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا ۔ ہمیں حضرت عیسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں وہ
بھی اللہ تعالیٰ کے ایک رسول اور پیغمبر ہیں ۔ یہ کہتے ہیں کہ وہ جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر نہیں گئے
ہم کو ان کی تذلیل منظور نہیں مگر ہم کیا کریں اصل بات ہی یہ ہے جو امر ہم کسی نبی اور رسول کے لیے
نہیں مانتے ہم کیونکر ان کے ساتھ اسے مختص کریں ۔ ہاں ہم کو بخل نہیں ہم تسلیم کرتے ہیں کہ جس جسم
کے ساتھ دوسرے پیغمبر آسمان پر گئے ہیں۔ حضرت عیسی بھی اسی جسم کے ساتھ گئے ہیں ۔ مگر ان
لوگوں کی غلطیوں اور خود تراشیدہ خیالات کو کیسے مان لیں ۔
یہ خوب یا د رہے کہ ہم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان پر روح بلا جسم ہرگز نہیں مانتے۔ ہم
مانتے ہیں کہ وہ وہاں جسم ہی کے ساتھ ہیں ۔ ہاں فرق اتنا ہے کہ یہ لوگ جسم عنصری کہتے ہیں اور میں
کہتا ہوں کہ وہ جسم وہی جسم ہے جو دوسرے رسولوں کو دیا گیا ہے۔ دوزخیوں کے متعلق اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ (الاعراف: (۴۱) یعنی کافروں کے لیے آسمان کے دروازے
نہیں کھولے جاویں گے اور مومنوں کے لیے فرماتا ہے مُفَتِّحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ (ص: ۵۱) اب ان
آیات میں لھم کا لفظ اجسام کو چاہتا ہے تو کیا یہ سب کے سب پھر اسی جسم عنصری کے ساتھ جاتے
ہیں؟ نہیں ایسا نہیں ۔ جسم تو ہوتے ہیں مگر وہ وہ جسم ہیں جو مرنے کے بعد دیئے جاتے ہیں۔ ایسا
ہی فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي (الفجر : ۳۰ ،۳۱) بھی اجسام کو چاہتا ہے۔ پھر تیسری شہادت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیت ہے۔ معراج میں آپ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو حضرت یحییٰ
کے ساتھ دیکھا وہاں آپ نے روحیں تو نہ دیکھی تھیں ۔ یعنی جسم صرف حضرت عیسیٰ کا ہو اور باقی نبیوں
کی روحیں تھیں اور مسیح ہی کا جسم تھا۔

سچی اور بالکل سچی اور صاف بات یہی ہے کہ اجسام ضرور ملتے ہیں لیکن یہ عنصری اجسام یہاں
ہی رہ جاتے ہیں یہ اوپر نہیں جا سکتے ۔ جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کے جواب میں فرمایا
قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا (بنی اسراءیل : ۹۴) یعنی ان کو کہہ دے۔ دے میرا رب اس
سے پاک ہے جو اپنے وعدوں کے خلاف کرے جو وہ پہلے کر چکا ہے میں تو صرف ایک بشر رسول
ہوں ۔ سُبحان کا لفظ اس لیے استعمال کیا کہ سابق جو وعدے ہو چکے ہیں ان کی خلاف ورزی وہ نہیں
کرتا۔ وہ وعدہ کیا ہے ؟ وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَ مَتَاعُ إِلى حِينِ (البقرة : ۳۷) اور ایسا فرة:۳۷) اور ایسا ہی فرما
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا ( المرسلت : ۲۶) اور پھر فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ (الاعراف : ٢٦)
ان سب آیتوں پر اگر یکجائی نظر کی جاوے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ جسم جو کھانے پینے کا محتاج ہے
آسمان پر نہیں جاتا۔ پھر ہم دوسرے نبیوں سے بڑھ کر مسیح میں یہ خصوصیت کیونکر تسلیم کر لیں؟
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کفار نے شرارت سے یہی سوال کیا تھا کہ آپ آسمان پر چڑھ جائیں۔
اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ پہلے وہ آیات سن چکے تھے جس میں اس امر کی نفی کی گئی تھی۔ انہوں نے سوچا کہ
اگر اب اقرار کریں تو اعتراض کا موقع ملے لیکن وہ تو اللہ کا کلام تھا اس میں اختلاف نہیں ہو سکتا تھا۔ اس
لیے ان کو یہی جواب ملاقلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا (بنی اسراءیل : ۹۴) یعنی ان
کو کہہ دو کہ ایسا معجزہ اللہ تعالیٰ کے قول کے خلاف ہے اور وہ اس سے پاک ہے کہ اپنے پہلے قول کے
خلاف کرے۔
غرض یہ کس قدر موٹی باتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ نے بار بار پیش کی ہیں۔ مگر تعجب اور افسوس کا
مقام ہے کہ یہ ان کو سمجھتے نہیں اور خواہ مخواہ حضرت مسیح میں کچھ ایسی خصوصیت پیدا کرنا چاہتے ہیں جو
دوسروں میں نہیں ہے۔ قرآن شریف کی یہ تعلیم اور بخاری اور مسلم کو دیکھو اور صحاح کو پڑھو وہاں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیت موجود ہے۔ آپ نے حضرت مسیح کو بیٹی کے ساتھ دیکھا ویسے
ہی حضرت مسیح کو اس وقت ان میں کوئی خاص بات نہ تھی جو بطور جسم کے الگ ہو یعنی ان کا تو جسم
ہو اور حضرت یحییٰ کی مجرد روح ہو ۔ جب قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صریح شہادت

موجود ہے پھر یہ نرالا جسم کیسا ؟ اگر نرالا نہیں تو بسم اللہ ہم ایمان لاتے ہیں کہ وہ جسم جو مرنے کے بعد
دیا جاتا ہے وہ مسیح کو بھی دیا گیا۔ پھر نزاع لفظی نکلی ۔ یہ ہم کبھی تسلیم نہیں کر سکتے کہ مسیح کو کوئی الگ جسم
دیا جاوے کیونکہ یہ شرک ہے۔ ہم جسم کے قائل ہیں لیکن اس جسم عنصری کے قائل نہیں ۔ انجیل سے
بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ جلالی جسم تھا اور ایسا جسم مرنے کے بعد ملتا ہے ۔ ہمارا مذہب یہی ہے
کہ بہشت میں بھی جسم ہوں گے۔
نعماء بہشت کی حقیقت لیکن یہ یاد رکھنا چاہے کہ یہ جولکھا ہے کہ بہشت میں دودھ اور شہد
کی نہریں ہوں گی تو اس سے یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ وہاں گایوں کا
ایک گلہ ہوگا اور بہت سارے گوالے ہوں گے جو دودھ دوہ دوہ کر ایک نہر میں ڈالتے رہیں گے۔ یا
بہت سے چھتے شہد کی مکھیوں کے ہوں گے اور پھر ان کا شہد جمع کر کے نہروں میں گرایا جاوے گا۔ یہ
مطلب نہیں؟ اللہ تعالیٰ نے جو مجھ پر ظاہر کیا ہے وہ یہ ہے کہ یہ بات نہ ہوگی ۔ اگر یہی خربوزہ اور تربوز
یا انار ہوں گے تو پھر بات ہی کیا ہوئی ؟ کافر بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے یہاں اس دنیا میں کھا لیے ۔ تم
نے آگے جا کر کھائے ۔ اس کی حقیقت جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کھولی ہے وہ یہ ہے کہ قرآن شریف میں
فرمایا ہے وَ بَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ
(البقرۃ:۲۶) یعنی جو لوگ ایمان لاتے اور اچھے عمل بجالاتے ہیں وہ ان باغوں کے وارث ہیں جن
کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کو باغ کے ساتھ مشابہت دی جس
کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ اس آیت میں بہشت کی حقیقت اللہ تعالیٰ نے بتائی ہے۔ گویا جو رشتہ
نہروں کو باغ کے ساتھ ہے۔ وہی تعلق اور رشتہ اعمال کا ایمان کے ساتھ ہوتا ہے اور جس طرح پر کوئی
باغ یا درخت بغیر پانی کے سرسبز نہیں رہ سکتا اسی طرح پر کوئی ایمان بغیر اعمال صالحہ کے زندہ اور قائم
نہیں رہ سکتا۔ اگر ایمان ہوا اور اعمال صالحہ نہ ہوں تو ایمان بیچ ہے اور اگر اعمال ہوں اور ایمان نہ ہو تو
وہ اعمال ریا کاری ہیں۔ پس قرآن شریف نے جو بہشت پیش کیا ہے اس کی حقیقت اور فلسفی یہی ہے
کہ وہ اس دنیا کے ایمان اور اعمال کا ایک ظل ہے اور ہر شخص کی بہشت اس کے اپنے اعمال اور

آج 10 میں سے 10 باقی