۲۴؍ستمبر۱۹۰۵ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایمان سے شروع ہوتی ہے اور اس دنیا میں ہی اس کی لذت محسوس ہونے لگتی ہے اور پوشیدہ طور پر
ایمان اور اعمال کے باغ اور نہریں نظر آتی ہیں۔ لیکن عالم آخرت میں یہی باغ کھلے طور پر محسوس
ہوں گے اور ان کا ایک خارجی وجود نظر آ جائے گا ۔ قرآن شریف سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ ایمان کی
آبپاشی اعمال صالحہ سے ہوتی ہے بغیر اس کے وہ خشک ہو جاتا ہے۔ پس یہاں دو باتیں بیان کی ہیں
ایک یہ کہ وہ بہشت باغ ہے ۔ دوسرا ان درختوں کی نہروں سے آبپاشی ہوتی ہے۔ قرآن شریف کو
پڑھو اور اول سے آخر تک اس پر غور کرو تب اس کا مزا آئے گا کہ حقیقت کیا ہے؟ ہم مجاز اور استعارہ پر
ہرگز پیش نہیں کرتے بلکہ یہ حقیقت الامر ہے ۔ وہ خدا تعالیٰ جس نے عدم سے انسان کو بنایا ہے اور جو
خلق جدید پر قادر ہے وہ یقیناً انسان کے ایمان کو اشجار سے متمثل کر دے گا اور اعمال کو انہار سے
متمثل کرے گا اور واقعی طور پر دکھاوے گا یعنی ان کا وجود فی الخارج بھی نظر آئے گا۔
اس کی مختصر سی مثال یوں بھی سمجھ میں آسکتی ہے کہ جیسے انسان خواب میں عمدہ اور شیریں پھل
کھاتا ہے اور ٹھنڈے اور خوشگوار پانی پیتا ہے اور فی الواقع وہ پھل اور آب سرد ہوتا ہے ۔ اس وقت
اس کے ذہن میں کوئی دوسرا امر نہیں ہوتا ۔ پھلوں کو کھا کر سیری ہوتی اور پانی پی کر فی الواقع پیاس
دور ہوتی ہے۔ لیکن جب اٹھتا ہے تو نہ ان پھلوں کا کوئی وجود ہوتا ہے اور نہ اس پانی کا۔ اسی طرح پر
جیسے اس حالت میں اللہ تعالیٰ ان اشیاء کا ایک وجود پیدا کر دیتا ہے۔ عالم آخرت میں بھی ایمان اور
اعمال صالحہ کو اس صورت میں متمثل کر دیا جائے گا۔ اسی لیے فرمایا ہے هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ
وَأتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا (البقرة : ۲۶) اس کے اگر یہ معنے کریں کہ وہ جنتی جب ان پھلوں اور میووں کو
کھائیں گے تو یہ کہیں گے کہ یہ وہ پھل اور خربوزے یا تربوز یا انار ہیں جو ہم نے دنیا میں کھائے تھے
تو یہ ٹھیک نہیں کیونکہ اس طرح پر تو وہ لذت بخش چیز نہیں ہو سکتے اور نعماء جنت کی حقارت ہے۔ اگر
کوئی شخص مثلاً کشمیر میں جاوے اور وہاں کی ناشپاتیاں کھا کر کہے کہ یہ تو وہی ناشپاتیاں ہیں جو پنجاب
میں کھائی تھیں تو صریح ان ناشپاتیوں کی حقارت ہے۔ پس اگر بہشت کی نعماء کی بھی یہی مثال ہے تو یہ
خوشی نہیں بلکہ ان سے بیزاری ہے۔ اس لیے اس کا یہ مفہوم اور مطلب نہیں ہے۔ بلکہ اس سے مراد
یہ ہے کہ وہ بہشتی لوگ جو اس دنیا میں بڑے عابد اور زاہد تھے جب وہ اپنے ایمان اور اعمال صالحہ
کے متمثلات سے لطف اٹھائیں گے تو ان کو وہ ایمانی لذت آجائے گی اور ان مجاہدات اور اعمال صالحہ
کا مزا آ جائے گا جو اس عالم میں انہوں نے کئے تھے اس لیے وہ کہیں گے هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ
قبل (البقرة : ٢٦) ۔
ت الہی کی لذات غرض جس قدر قرآن شریف کوکوئی شخص تدبر اور غور سے پڑھے گا اس قدر شریف غور محبت الہی کی وہ اس حقیقت کوسمجھ لے گا کہ ان لذات کا تمثیلی رنگ میں فائدہ
اٹھائے گا۔ محبت الہی کی لذات ہیں۔ لذت کا لفظ جو مفہوم اپنے اندر رکھتا ہے وہ جسمانی لذت کے مفہوم
سے ہزاروں درجہ زیادہ مفہوم روحانی لذت میں رکھتا ہے۔ اگر اس محبت کی لذت میں غیر معمولی سیری
اور سیرابی نہ ہو تو اللہ تعالیٰ کے محب جسمانی لذات کو ترک کیوں کریں ۔ یہاں تک کہ بعض اس قسم
کے بھی ہو گزرے ہیں جنہوں نے سلطنت تک کو چھوڑ دیا۔ چنانچہ ابراہیم ادھم نے سلطنت چھوڑ دی۔
اور انبیاء علیہم السلام نے ہزاروں لاکھوں مصائب کو برداشت کیا۔ اگر وہ لذت اور ذوق اس محبت الہی
کی تہہ میں نہ تھا جو انہیں کشاں کشاں لیے جاتا تھا تو وہ پھر کیا بات تھی کہ اس قدر مصائب کو انہوں نے
خوشی کے ساتھ اٹھا لیا ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ اس درجہ میں سب سے بڑھے ہوئے ہیں۔
اس لیے آپ کی زندگی کا نمونہ بھی سب سے افضل و اعلیٰ ہے۔ کفار مکہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے سامنے دنیا کی ساری نعمتیں اور عزتیں پیش کیں ۔ مال و دولت ، سلطنت ، عورتیں ۔ اور کہا کہ آپ
ہمارے بتوں کی مذمت نہ کریں اور یہ توحید کا مذہب پیش نہ کریں ۔ اس خیال کو جانے دیں وہ
دنیا دار تھے ان کی نظر دنیا کی فانی اور بے حقیقت لذتوں سے پرے نہ جاسکتی تھی ۔ انہوں نے سمجھا
کہ یہ تبلیغ انہیں اغراض کے لیے ہو گی مگر آپ نے ان کی ان ساری پیش کردہ باتوں کو رد کر دیا اور کہا
کہ اگر میرے دائیں بائیں آفتاب اور ماہتاب بھی لا کر رکھ دو تب بھی میں اس کو نہیں چھوڑ سکتا۔ پھر
اس کے بالمقابل انہوں نے آپ کو وہ تکالیف پہنچائیں جن کا نمونہ کسی دوسرے شخص کی تکالیف میں
نظر نہیں آتا۔ لیکن آپ نے ان تکالیف کو بڑی لذت اور سرور سے منظور کیا مگر اس راہ کو نہ چھوڑا۔
اب اگر کوئی لذت اور ذوق نہ تھا تو پھر کیا وجہ تھی جو ان مصائب اور مشکلات کو برداشت کیا ؟ وہ وہی
لذت تھی جو اللہ تعالیٰ کی محبت میں ملتی ہے اور جس کی مثال اور نمونہ کوئی پیش نہیں کیا جا سکتا۔
خدا تعالیٰ نے اس وقت ایک جماعت کے قیام کا مقصد محبت الہی کو پیدا کرنا ہے صادق کو بھیج کر چاہا ہے کہ
ایسی جماعت طیار کرے جو اللہ تعالیٰ سے محبت کرے۔ میں دیکھتا ہوں کہ بعض کچھے لوگ داخل
ہو جاتے ہیں اور پھر ذراسی دھمکی ملتی ہے اور لوگ ڈراتے ہیں تو پھر خط لکھ دیتے ہیں کہ کچھ تقیہ کر لیا
ہے۔ بتاؤ انبیاء علیہم السلام اس قسم کے تقیہ کیا کرتے ہیں؟ کبھی نہیں ۔ وہ دلیر ہوتے ہیں اور انہیں کسی
مصیبت اور دکھ کی پروا نہیں ہوتی ۔ وہ جو کچھ لے کر آتے ہیں اسے چھپا نہیں سکتے خواہ ایک شخص بھی
دنیا میں ان کا ساتھی نہ ہو۔ وہ دنیا سے پیار نہیں کرتے ۔ ان کا محبوب ایک ہی خدا ہوتا ہے۔ وہ اس راہ
میں ایک مرتبہ نہیں خواہ ہزار مرتبہ قتل ہوں اس کو پسند کرتے ہیں ۔ اس سے سمجھ لو کہ اگر اللہ تعالیٰ کے
ساتھ سچے تعلق کا مزا اور لطف نہیں تو پھر یہ گروہ کیوں مصائب اٹھاتے ہیں؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے حالات کو پڑھو کہ کفار نے کس قدر دکھ آپ کو دیئے ۔ آپ کے قتل کا منصوبہ کیا گیا۔ طائف میں
گئے تو وہاں سے خون آلود ہو کر پھرے۔ آخر مکہ سے نکلنا پڑا۔ مگر وہ بات جو دل میں تھی اور جس
کے لئے آپ مبعوث ہوئے تھے اسے ایک آن کے لیے بھی نہ چھوڑا۔
یہ مصائب اور تکالیف کبھی برداشت نہیں ہو سکتیں جب تک اندرونی کشش نہ ہو۔ ایک غریب
انسان کے لیے دو چار دشمن بھی ہوں وہ تنگ آجاتا ہے اور آخر صلح کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ مگر وہ دو
جس کا سارا جہان دشمن ہو وہ کیونکر اس بوجھ کو برداشت کرے گا ۔ اگر قوی تعلق نہ ہو۔ عقل اس کو قبول
نہیں کرتی ۔
مختصر یہ کہ خدا تعالیٰ کی محبت کی لذت ساری لذتوں سے بڑھ کر ترازو میں ثابت ہوتی ہے۔
پس وہ لذات جو بہشت میں ملیں گی ۔ یہ وہی لذتیں ہیں جو پہلے اٹھا چکے ہیں ۔ اور وہی ان کے کو سمجھتے ہیں
جو پہلے اٹھا چکے ہیں۔
نعماء جنت کیونکر ہوں گی اگر کہو کہ وہ نعتیں کیں کر ہوں گی؟ تو اس کا جواب صاف
ہے۔ اللہ تعالیٰ خلق جدید پر قادر ہے۔ خود انسان کا اپنا وجود بھی
خیالی ہے جس قطرہ سے پیدا ہوتا ہے وہ کیا چیز ہے؟ پھر خیال کرو کہ اس سے کیسا اچھا انسان بناتا ہے
کیسے عقلمند، خوبصورت ، بہادر ۔ پھر وہی خدا ہے جو دوسرے عالم میں خلق جدید کرے گا۔ دیکھنے میں
وہ لذات اور میوہ جات ہمرنگ ہوں گے لیکن کھانے میں ایسے لذیذ ہوں گے کہ نہ کسی آنکھ نے ان کو
دیکھا نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی زبان نے ان کو چکھا اور نہ وہ کسی خیال میں گزرے ۔
بہشت کی لذات کی کیفیت بہشت کی لذات میں ایک اور بھی خوبی ہے۔ دنیا کی لذتوں میں اور جسمانی لذتوں میں نہیں ہے۔ مثلاً انسان روٹی کھاتا
ہے تو دوسری لذتیں اسے یاد نہیں رہتی ہیں ۔ مگر بہشت کی لذات نہ صرف جسم ہی کے لیے ہوں گی
بلکہ روح کے لیے بھی لذت بخش ہوں گی ۔ دونوں لذتیں اس میں اکٹھی ہوں گی اور پھر اس میں کوئی
کثافت نہ ہوگی اور سب سے بڑھ کر جو لذت ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا دیدار ہوگا۔ مگر دیدار الہی
کے لیے یہ ضروری ہے کہ یہاں ہی سے طیاری ہو اور اس کے دیکھنے کے لیے یہاں ہی سے انسان
آنکھیں لے جاوے۔ جو شخص یہاں طیاری کر کے نہ جاوے گا وہ وہاں محروم رہے گا۔ چنانچہ فرمایا
مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلى (بنی اسراءیل : ۷۳) اس کے یہ معنی نہیں کہ جو
لوگ یہاں نابینا اور اندھے ہیں وہ وہاں بھی اندھے ہوں گے۔ نہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ دیدار الہی
کے لیے یہاں سے حواس اور آنکھیں لے جاوے اور ان آنکھوں کے لیے ضرورت ہے تبتل کی۔
تزکیہ نفس کی اور یہ کہ خدا تعالیٰ کو سب پر مقدم کرو اور خدا تعالیٰ کے ساتھ دیکھو، سنو اور بولو۔ اسی کا
نام فنافی اللہ ہے اور جب تک یہ مقام اور درجہ حاصل نہیں ہوتا نجات نہیں ۔
یہ ۔
پیدا کرنے کا ذریعہ ہاں یہ اعتراض ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کے یا کیا
خدا تعالیٰ سے محبت پیدا
ساتھ ایسا تعلق قومی اور محبت صافی تب ہو
سکتی ہے جب اس کی ہستی کا پتہ لگے دنیا اس قسم کے شبہات کے ساتھ خراب ہوئی ہے۔ بہت سے تو
کھلے طور پر دہر یہ ہو گئے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دہر یہ تو نہیں ہوئے مگر ان کے رنگ میں رنگین ہیں
اور اسی وجہ سے د سے دین میں سست ہور۔ ہو رہے ہیں۔ اس کا علاج یہی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے
رہیں تا ان کی معرفت زیادہ ہو اور صادقوں کی صحبت میں رہیں جس سے وہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور
تصرف کے تازہ بتازہ نشان دیکھتے رہیں۔ پھر وہ جس طرح پر چاہے گا اور جس راہ سے چاہے گا
معرفت بڑھا دے گا اور بصیرت عطا کرے گا اور ثلج قلب ہو ہو جا۔ جائے گا۔
یہ بالکل سچ ہے کہ جس قدر اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اس کی عظمت پر ایمان ہوگا اسی قدر اللہ تعالیٰ
سے محبت اور خوف ہوگا ورنہ غفلت کے ایام میں جرائم پر دلیر ہو جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ سے محبت اور اس
کی عظمت اور جبروت کا رعب اور خوف ہی دو ایسی چیزیں ہیں جن سے گناہ جل جاتے ہیں اور یہ
قاعدہ کی بات ہے کہ جن اشیاء سے ڈرتا ہے پر ہیز کرتا ہے۔ مثلاً جانتا ہے کہ آگ جلا دیتی ہے اس
لیے آگ میں ہاتھ نہیں ڈالتا ۔ یا مثلاً اگر یہ علم ہو کہ فلاں جگہ سانپ ہے تو اس راستہ سے نہیں گزرے
گا ۔ اسی طرح اگر اس کو یہ یقین ہو جاوے کہ گناہ کا زہر اس کو ہلاک کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی عظمت
سے ڈرے اور اس کو یقین ہو کہ وہ گناہ کو نا پسند کرتا ہے اور گناہ پر سخت سزا دیتا ہے تو اس کو گناہ پر
دلیری اور جرات نہ ہو۔ زمین پر پھر اس طرح سے چلتا ہے جیسے مُردہ چلتا ہے۔ اس کی روح ہر وقت
خدا کے پاس ہوتی ہے ۔
ا
یہ امور ہیں جو ہم اپنی جماعت میں پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ان کی ہی اشاعت ہمارا مقصود
ہے۔ میں یقیناً جانتا ہوں اور کھول کر کہتا ہوں کہ انہیں امور کی پابندی سے مسلمان مسلمان ہوں گے
اور اسلام دوسرے ادیان پر غالب آئے گا۔ اگر اللہ تعالیٰ مسیح کی موت یا مسیح موعود ہونے کے امور کو
ہماری راہ میں نہ ڈال دیتا تو ہمیں کچھ بھی ضرورت نہ تھی کہ عیسیٰ کہلاتے۔ مگر میں کیا کر سکتا ہوں جب کہ
خود اس نے مجھے اس نام سے پکارا اور اس کی اشاعت اور اعلان پر مجھے حکم دیا۔ میں خوب جانتا
ہوں کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے مجھے عیسیٰ کہلانے کی کچھ بھی حاجت نہ تھی اور
منزل مقصود پر پہنچنے کے لیے اس کی کچھ بھی حاجت نہیں اور نہ قرآن شریف میں یہ لکھا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ
نے ایسا ہی چاہا اور اس لیے چاہا کہ تا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور عظمت کا اظہار ہو اور
ایک عاجز انسان جس کو غلطی سے خدا بنالیا گیا ہے اس کی حقیقت دنیا پر کھل جاوے۔
اللہ تعالیٰ کی برکا کی برکات اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض بند نہیں ہوں گے
میں یہ بھی ظاہر کرتا ہوں کہ ہم نیکی کے ثمرات کو محدود نہیں کرتے اور نہ خدا تعالیٰ کے فضل اور
فیوض کی حد بندی کرتے ہیں کہ وہ اب ختم ہو گئے ہیں اور کسی دوسرے کو نہیں مل سکتے ۔ یہ بالکل غلط بات
ہے اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی بات کی کمی نہیں ہے اور کوئی شخص بھی جو مجاہدہ کرے اور اس راہ پر جو اس
نے بتائی ہے چلے محروم نہیں رہ سکتا ۔ ہاں یہ بالکل سچ ہے کہ جو کچھ ملے گا وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی سچی اور کامل اطاعت اور اتباع پر ملے گا۔ اگر یہ مان لیا جاوے کہ بس اب خدا کے برکات کا دروازہ
بند ہے تو اللہ تعالیٰ کو یا تو بخیل ماننا پڑے گا اور یا یہ کہنا پڑے گا کہ خاتمہ ہو گیا۔ مگر سُبْحَانَ رَبّی وہ
اس قسم کے نقصوں سے پاک ہے۔ جو شخص سچے دل سے خدا تعالیٰ کے حضور آتا ہے وہ خالی نہیں
جاتا۔ پاکیزہ قلب ہونے کی ضرورت ہے ورنہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمُ (الفاتحة :۷،۶ ) کی تعلیم اور تاکید بے فائدہ ہو جاتی ہے۔ اگر وہ انعام اکرام اب کسی کو ملنے
ہی نہیں ہیں تو پھر پانچ وقت اس پانچ وقت اس دعا کے مانگنے کی کیا حاجت ہے؟ یہ بڑی غلطی ہے جو مسلمانوں میں
پھیل گئی ہے ۔ حالانکہ یہی تو اسلام کا حسن اور خوبی تھی کہ اس کے برکات اور فیوض اور اس کی پاک
تعلیم کے ثمرات تازہ بتازہ بہت مل سکتے ہیں ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کے ثمرات تمام صوفیوں اور اک ایران امت کا یہی مذہب ہے
بلکہ وہ تو کہتے ہیں کہ کامل متبع ہوتا ہی نہیں جب تک بروزی رنگ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
کمالات کو اپنے اندر نہ رکھتا ہو اور حقیقت میں یہ بات صحیح بھی ہے کیونکہ کامل اتباع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے لیے لازم ہے کہ اس کے ثمرات اپنے اندر پیدا کرے۔ جب ایک شخص کامل اطاعت کرتا ہے
اور گویا اطاعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں محو اور فنا ہو کر گم ہو جاتا ہے اس وقت اس کی حالت
ایسی ہوتی ہے جیسے ایک شیشہ سامنے رکھا ہوا ہوا ور تمام و کمال عکس اس میں پڑے۔
جلد هفتم
میں کبھی اللہ تعالیٰ کے فضل اور برکات اور ان تاثیرات کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل
اتباع سے ملتی ہیں محدود نہیں کر سکتا بلکہ ایسا خیال کرنا کفر سمجھتا ہوں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا کہ بہشت میں ایک مقام ہے جو مجھے ہی ملے
گا ۔ ایک صحابی یہ سن کر رو پڑا۔ آپ نے جب پوچھا کہ تو کیوں رو پڑا؟ تو اس نے کہا کہ یا رسول اللہ
مجھے آپ کے ساتھ محبت ہے۔ جب آپ اس مقام میں ہوں گے تو میں کہاں ہوں گا؟ آپ نے
فرمایا کہ تو میرے ساتھ ہوگا۔ اس سے معلوم ہوا کہ آپؐ نے اس کے وجود کو اپنے اندر لے لیا۔
غرض یہ یقیناً یا د رکھو کہ کامل اتباع کے ثمرات ضائع نہیں ہو سکتے ۔ یہ تصوف کا مسئلہ ہے۔ اگر
ظلی مرتبہ نہ ہوتا تو اولیاء امت تو مر جاتے ۔ یہی کامل اتباع اور بروزی اور ظلی مرتبہ ہی تو تھا جس سے
بایزید نے محمدؐ کہلایا اور اس کہنے پر ستر مرتبہ کفر کا فتویٰ ان کے خلاف دیا گیا اور انہیں شہر بدر کیا گیا۔
مختصر یہ کہ لوگ جو ہماری مخالفت کرتے ہیں انہیں اس بات کا علم نہیں اور وہ اس حقیقت سے
بے خبر ہیں کاش وہ ان حالی کیفیات سے واقف ہوتے تو انہیں معلوم ہوتا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی قدر اور حقیقت ان لوگوں نے سمجھی ہی نہیں اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی تاثیرات
اور ثمرات بھی باقی نہیں ہیں تو پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ثبوت ہی کیا ہے؟ اور اسلام
کی فضیلت ہی کیا ؟ اور اس شریعت کی اتباع کی حاجت ہی کیا جبکہ اس کے نتائج اور برکات ہم کومل
نہیں سکتے ؟ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہ ایک بیہودہ اور کفریہ خیال ہے۔ اسلام کی اتباع کے ثمرات
اب بھی اور ہمیشہ مل سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی ذات میں بخل نہیں اور نہ اس کے ہاں کسی بات کی کمی ۔
بعض آدمی اپنی بیوقوفی اور شتاب کاری سے یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ کیا ہم نے ولی بننا ہے؟ میرے
نزدیک ایسے لوگ کفر کے مقام پر ہیں ۔ اللہ تعالیٰ تو سب کو ولی کہتا ہے اور سب کو ولی بنانا چاہتا ہے۔
اسی لیے وہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی ہدایت کرتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تم منعم علیہ گروہ کی مانند
ہو جاؤ۔ جو کہتا ہے کہ میں ایسا نہیں ہو سکتا وہ اللہ تعالیٰ پر بخل کی تہمت لگاتا ہے اور اس لیے یہ کلمہ کفر
ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا مقام تو یہ تھا کہ آپ محبوب الہی تھے لیکن اللہ تعالیٰ
نے دوسرے لوگوں کو بھی اس مقام پر پہنچنے کی راہ بتائی جیسا کہ فرما یا قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (ال عمران : ۳۲) یعنی ان کو کہہ دو کہ اگر تم چاہتے ہو کہ محبوب الہی بن جاؤ
تو میری اتباع کرو۔ اللہ تعالیٰ تم کو اپنا محبوب بنا لے گا ۔ اب غور کرو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
کامل اتباع محبوب الہی تو بنا دیتی ہے۔ پھر اور کیا چاہیے؟ مگر اصل یہ ہے کہ ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ
ہی کو شناخت نہیں کیا مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ (الانعام : ۹۲) -
ایسا ہی شیعہ ہیں ۔ انہوں نے فقط اتنا ہی سمجھ لیا ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کے لیے رو پیٹ
لینا ہی نجات کے واسطے کافی ہے۔ یہ کبھی ان کو خواہش نہیں ہوتی کہ ہم امام حسین رضی اللہ عنہ کی
اتباع میں ایسے کھوئے جاویں کہ خود حسین بن جاویں ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ تو کہتا ہے کہ اس وقت تک
نجات نہیں جب تک انسان نبی کا روپ نہ ہو جاوے۔ وہ انسان جو اپنے مراتب اور مدارج میں
ترقی نہیں چاہتا وہ مخنثوں کی طرح ہے۔ میں کھول کر کہتا ہوں کہ جس قدر ا نبیاء ورسل گزرے ہیں ان
سب کے کمالات حاصل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے کہ ان کے آنے کی غرض اور غایت ہی یہی تھی کہ لوگ
اس نمونہ اور اسوہ پر چلیں ۔
موت وحیات مسیح کا مسئہ یہ امور ہیں جن کی وجہ سے ہم کو بدنام کیا جارہا ہے۔ موت، حیات مسیح کا مسئلہ تو یونہی راہ میں آگیا۔ بہت سے مصالح الہی
تھے جو یہ مسئلہ پیش آگیا ورنہ اصل مقاصد اور اغراض ہماری بعثت کے اور ہیں ۔ ہاں یہ مسئلہ چونکہ
تعلیم الہی کے خلاف تھا اور اس میں توحید کے مصفی چشمہ کو مکدر کرنے والے اجزا موجود تھے اس لیے
اللہ تعالیٰ نے اس کا ازالہ کر دیا اور صاف کہہ دیا کہ سب نبی فوت ہو گئے ہیں۔ مسیح علیہ السلام میں
کوئی ایسی خصوصیت نہیں جو دوسرے نبیوں کو نہ ملی ہو۔
میں تسلیم کرتا ہوں کہ مسیح جسم کے ساتھ آسمان پر گیا ہے لیکن میں یہ کبھی تسلیم نہیں کر سکتا کہ
دوسرے نبی جسم کے بغیر آسمان پر گئے ہیں ۔ جس قسم کے جسم ان کو عطا ہوئے ہیں وہی جسم مسیح کو دیا
گیا ہے اور یہ وہ جسم ہے جو مرنے کے بعد عطا ہوتا ہے۔ یہ پرانی باتیں ہیں نئی نہیں۔ چونکہ انہوں
نے قرون ثلاثہ کی باتیں بھلا دی ہیں ۔ اس لیے بار بار کہتے ہیں کہ کیا ہمارے باپ دادے غلطی پر
تھے؟ میں نہیں کہتا کہ وہ غلطی پر تھے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا کہ وہ زمانہ فیج اعوج
ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر بھی کفار ایسا ہی کہتے تھے کہ یہ ہمارے باپ دادوں
کے خلاف ہے۔ یہ باپ دادے کی سند صحیح نہیں ہو سکتی ۔ ایک زمانہ قرونِ ثلاثہ کے بعد گذرا ہے جس
کو شیطانی زمانہ کہتے ہیں یہ درمیانی زمانہ ہزار سال کا زمانہ ہے جس قدر خرابیاں اور فسق و فجور پھیلا
ہے۔ اس زمانہ میں ہی پھیلا ہے۔ اگر صحابہ کرام ہوتے تو وہ بھی شناخت نہ کر سکتے ۔ اس زمانہ کا تو حوالہ
دینا ہی عقلمندی نہیں ۔ وفات مسیح کا مسئلہ تو ایسا صاف ہو چکا ہے کہ اب کوئی عقل اس کے خلاف تجویز
نہیں کر سکتی۔ اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر فرمایا کہ فوت ہو گئے ۔ خود مسیح نے اپنی وفات کا اقرار کیا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مردوں میں دیکھا اور پھر صحابہؓ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات پر پہلا اجماع اسی پر کیا اور فیصلہ کر دیا ۔ صحابہ کا اجماع غلطی پر نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ صحابہ کو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہونے کی فضیلت ہے۔
وَ مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ( ال عمران: ۱۴۵) میں کہتے ہیں کہ
خلت کے معنے موت کے نہیں۔ مگر یہ تو ان کی غلطی ہے اس لیے کہ خود اللہ تعالیٰ نے خَلَت کے معنے کر
دیئے ہیں ۔ آفَابِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ (ال عمران: ۱۴۵) اگر اس کے سوا کوئی اور معنے ہوتے جو یہ کرتے
ہیں تو پھر رفع الجسد العنصری بھی ساتھ ہوتا ۔ مگر قرآن شریف میں تو ہے نہیں پھر ہم کیونکر تسلیم
کر لیں ۔ ایسی صورت میں درمیانی زمانہ کی شہادت کو ہم کیا کریں؟ اور پھر تعجب یہ ہے کہ اس زمانہ
میں بھی اس مذہب کے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اس کی وفات کا اقرار کیا ہے۔
اور اللہ تعالیٰ نے اگر میرا نام عیسی رکھا تو اس میں اسلام کا کیا برا ہوا ؟ یہ تو اسلام کا فخر ہوا اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فخر ہوا کہ وہ شخص جسے چالیس کروڑ انسان خدا سمجھتا ہے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی امت کا ایک فردان کمالات کو پالیتا ہے بلکہ اس سے بڑھ جاتا ہے۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے
جیسے لکھا ہے کہ ہارون رشید نے مصر کا علاقہ ایک حبشی کو دے دیا۔ کسی نے پوچھا تو جواب دیا کہ یہ وہی
مصر ہے جس کی حکومت سے فرعون نے خدائی کا دعویٰ کر دیا تھا۔ اسی طرح پر مسیح کی خدائی پر زد
مارنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے مجھے مسیح بنادیا تا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی علو شان اس سے ظاہر ہو۔
میں شیطان کی حقیقت میں حیران ہوتا ہوں جب دیکھتا ہوں کہ ان لوگوں نے سچ کو بہت سی خصوصیتیں ایسی دے رکھی ہیں جو اور کسی کو نہیں دی گئیں۔
مثلاً کہتے ہیں کہ میں شیطان سے وہی پاک ہے حالانکہ ہمارا ایمان یہ ہے کہ کسی نبی کو بھی مش شیطان
نہیں ہوا بلکہ اللہ تعالیٰ کے راستباز اور صادق بندوں میں سے بھی کسی کو مش شیطان نہیں
ہوتا ۔ مطلب اس سے اور تھا اور انہوں نے کچھ اور سمجھ لیا۔ اگر صرف یہ اعتقاد رکھا جاوے کہ مسیح ہی
میں شیطان سے پاک تھے اور کوئی پاک نہ تھے تو یہ تو کلمہ کفر ہے ۔
اصل بات یہ ہے کہ یہودی مریم علیہا السلام کو معاذ اللہ زانیہ اور حضرت مسیح کو نعوذ باللہ ولد الزنا
کہتے تھے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ان کے اس الزام سے
بریت کی اور مریم کا نام صدیقہ رکھا۔ اور حضرت مسیح کے لیے کہا کہ وہ مس شیطان سے پاک ہے۔
اولا د دو قسم کی ہوتی ہے ایک وہ جو مش شیطان سے ہو وہ ولد الحرام کہلاتی ہے۔ دوسری وہ جو
روح القدس کے مش سے ہو وہ ولد الحلال ہوتی ہے۔ یہودیوں کا اس پر زور تھا کہ وہ مسیح پر ناجائز
پیدائش کا الزام لگاتے تھے۔ اور ان کے ہاں یہ لکھا تھا کہ ولد الحرام سات پشت تک بھی خدا تعالیٰ
کی بادشاہت میں داخل نہیں ہو سکتا ۔ چونکہ ان کے اس شبہ اور الزام کا جواب ضروری تھا اس لیے
ان کے متعلق یہ کہا گیا ۔ اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ معاذ اللہ معاذ الله !! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
مش شیطان سے پاک نہ تھے۔ ایسا اعتقاد کفر صریح ہے۔ کیا کسی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور
حضرت آمنہ کی نسبت ایسا الزام لگایا ؟ کبھی نہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ مخالفوں نے امین
اور صادق تسلیم کیا۔ برخلاف اس کے مسیح اور ان کی والدہ کی نسبت یہودیوں کے بیہودہ الزام تھے ہی ۔
خود عیسائیوں نے انسائیکلو پیڈیا میں مان لیا ہے کہ نعوذ باللہ وہ ولد الحرام تھے پھر ایسی صورت میں کس قدر
ضروری تھا کہ اس کا ازالہ ہوتا ۔ اب یہ ہمارے مخالف اندھے ہو کر ان کی خصوصیت بتاتے ہیں اور
منبروں پر چڑھ کر بیان کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ تو حضرت مسیح کا ایک داغ تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے دھویا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس کے بیان کرنے کی ضرورت ہی نہ تھی کیونکہ
مثلاً اگر ایک شخص کے چہرہ پر سیاہی کا داغ ہو اور اسے صاف کر دیا جاوے تو یہ کیسی حماقت ہو کہ ایک شخص
جس کے چہرہ پر وہ داغ ہی نہیں بلکہ خوبصورت اور روشن چہرہ رکھتا ہو اس سے اس سیاہی کے داغ
والے کو افضل کہا جاوے صرف اس لیے کہ اس کا داغ صاف ہوا ہے ۔
اس قسم کی غلطیوں میں ہمارے مخالف مبتلا ہیں۔ ہم ان پر صبر کرتے اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اسلام اور ملت پر زد نہ ہوتی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تو جب آسمان پر جانے کا معجزہ مانگا
جاوے تو انہیں قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي (بنی اسراءیل (۹۴) کا جواب ملے اور مسیح کے لیے تجویز کر لیا
جاوے کہ وہ آسمان پر چڑھ گئے ۔
ایسی خصوصیتوں کا نتیجہ یہی ہوتا ہے کہ اسے خدا بنا یا جاوے۔ پھر تو حید کہاں رہی؟ انہوں نے
تو ان چالیس کروڑ کی مدد کی جو اسے خدا بنارہے ہیں ۔ افسوس ان لوگوں نے اصل شریعت کو چھوڑ دیا
اور عجوبہ پسند ہو گئے ۔
احیاء موتی کا مسئلہ میرے متعلق یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ مسیح نے مردے زندہ کئے
تھے انہوں نے کتنے گئے ہیں؟ میں اس کا کیا جواب دوں پہلے یہ تو
معلوم کر لیں کہ مسیح نے کتنے مردے زندہ کئے تھے؟ پھر اس کے سوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
زمانہ مجھ سے پہلے ہے میں تو آپ کا ایک ادنیٰ خادم ہوں ۔ آپ کے پاس ایک مردہ کی بابت کہا گیا
جس کو سانپ نے کاٹا تھا اور کہا کہ اس کی نئی شادی ہوئی ہے آپ اسے زندہ کر دیں۔ آنحضرت نے
فرمایا کہ اپنے بھائی کو دفن کرو۔
اگر حقیقی مردے زندہ ہو سکتے تو سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ معجزہ دیا جاتا۔ ہاں
یہ سچ ہے کہ بعض اوقات سخت امراض میں مبتلا اور ایسی حالت میں کہ اس میں آثار حیات مفقود ہوں
اللہ تعالیٰ اپنے ماموروں اور مرسلوں کی دعاؤں کی وجہ سے انہیں شفا دے دیتا ہے۔ اس قسم کا احیاء
ہم مانتے ہیں اور یہاں بھی ہوا ہے اور اس کے سوا دوسری حیات روحانی حیات ہے۔ غرض یہ دو قسم کا
احیاء موتی ہم مانتے ہیں۔ روحانی طور پر مسیح کا اثر بہت کم ہوا۔ کیونکہ یہودیوں نے مانا نہیں اور
جنہوں نے مانا ان کی تکمیل نہ ہوئی ۔ ایک نے لعنت بھیج دی۔ دوسرے نے پکڑ وادیا اور باقی بھاگ
گئے ۔ ہاں جسمانی طور پر بعض کے لیے دعائیں کیں اور وہ مریض اچھے ہو گئے اب بھی ہو رہے ہیں۔
غرض ہماری اصل غرض اور مقصد اور تعلیم وہ ہے جس کا میں ذکر کر آیا ہوں ۔ یہ امور وفات مسیح وغیرہ
ہماری راہ میں آگئے جو مشرکین کا غلبہ توڑنے کے لیے مصلحت الہی نے ایسا ہی پسند فرمایا کہ چونکہ
موسیٰ علیہ السلام کے آخری سلسلہ میں مسیح آیا تھا ویسے ہی یہاں بھی ضروری تھا کہ مسیح آتا چنانچہ آگیا۔
بعض یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مثیل موسیٰ تھا اس لیے یہاں بھی
مثیل مسیح ہوتا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اگر وہاں موسیٰ ہوتا تو شبہ پڑ جاتا۔ لیکن یہاں الیاس کی نظیر
موجود تھی اس لیے یہاں مسیح ہی کہہ دیا۔
اصل مقصد
کیا ہے۔
فرمایا۔ ہماری جماعت کو قیل و قال پر محدود نہیں ہونا چاہیے۔ یہ اصل مقصد
نہیں ۔ تزکیہ نفس اور اصلاح ضروری ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے مجھے مامور
خواب کی حقیقت خواب کی افلاسفی بیان کرنے کی خاطر ایڈیٹر صاحب الحکم نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک مکتوب گرامی حاشیہ میں شائع کیا ہے یہ مکتوب
میرعباس علی کے نام ہے ( مکتوبات جلد اوّل صفحہ ۸ تا ۱۰) جو درج ذیل ہے (مرتب)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مشفقی مکرمی سلمہ اللہ تعالیٰ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کی خواب کے آثار یوں ہی نظر آتے ہیں کہ انشاء اللہ رویا صالحہ و واقعہ صحیحہ ہوگا ۔ مگر اس
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۵ تا ۱۲