۲۴؍ستمبر۱۹۰۵ء
ملفوظات, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بات کے لیے کہ مضمون خواب حیز قوت سے حد فعل میں آوے بہت سی محنتیں درکار ہیں۔ خواب کے
واقعات اس پانی سے مشابہ ہیں کہ جو ہزاروں من مٹی کے نیچے زمین کی تہہ تک میں واقع ہے جس
کے وجود میں تو کچھ شک نہیں لیکن بہت سی جانکنی اور محنت چاہیے تا وہ مٹی پانی کے اوپر سے بکلی دور
ہو جائے اور نیچے سے پانی شیریں اور مصفا نکل آوے۔ ہمت مرداں مدد خدا۔ صدق اور وفا سے خدا
کو طلب کرنا موجب فتح یابی ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت : ٧٠) ۔
گویند سنگ لعل شود در مقام صبر
آرے شود و لیک بخون جگر شود
گرچه وصالش نه بگوشش دهند
ہر قدر اے دل کہ توانی بکوش
آپ کی ملاقات کے لیے میں بھی چاہتا ہوں مگر وقت مناسب کا منتظر ہوں ۔ بے وقت حج بھی
فائدہ نہیں کرتا۔ اکثر حاجی جو بڑی خوشی سے حج کرنے کو جاتے ہیں اور پھر دل سخت ہو کر آتے ہیں
اس کا یہی باعث ہے کہ انہوں نے بے وقت بیت اللہ کی زیارت کی اور بجز ایک کوٹھہ کے اور کچھ نہ
دیکھا اور اکثر مجاورین کو صدق اور صلاح پر نہ پایا۔ دل سخت ہو گیا۔ علیٰ ہذا القیاس ملاقات جسمانی
سے بھی کئی ایک قسم کے ابتلا پیش آجاتے ہیں ۔ الا ماشاء الله -
آپ کے سوالات کا جواب جو اس وقت میرے خیال میں آتا ہے مختصر طور پر عرض کیا جاتا
ہے۔ آپ نے پہلے یہ سوال کیا ہے کہ پورا پورا علم جیسا بیداری میں ہوتا ہے خواب میں کیوں نہیں ہوتا
حالت کا
اور خواب کا دیکھنے والا اپنی خواب کو خواب کیوں نہیں سمجھتا ؟ سو آپ پر واضح ہو کہ خواب اس حالا
نام ہے کہ جب بباعث غلبہ رطوبت مزاجی کے جو دماغ پر طاری ہوتی ہے حواس ظاہری و باطنی اپنے
کاروبار معمولی سے معطل ہو جاتے ہیں۔ پس جب خواب کو تعطل حواس لازم ہے تو نا چار جو علم اور
امتیاز اور تحقظ بذریعہ حواس انسان کو حاصل ہوتا ہے وہ حالت خواب میں بباعث تعطل حواس
نہیں رہتا کیونکہ جب حواس بوجہ غلبہ رطوبت مزاجی معطل ہو جاتے ہیں تو بالضرورت اس فعل میں بھی
فتور آ جاتا ہے پھر بعلت اس فتور کے انسان نہیں سمجھ سکتا کہ میں خواب میں ہوں یا بیداری میں لیکن
ایک اور حالت ہوتی ہے کہ جس سے ارباب طلب اور اصحاب سلوک کبھی کبھی مستمتع اور محظوظ ہو جاتے
ہیں اور وہ یہ ہے کہ باعث دوام مراقبہ و حضور و استیلاء شوق و غلبہ محبت ایک حالت غیبت حواس ان
پر وارد ہو جاتی ہے جس کا یہ باعث نہیں ہوتا کہ دماغ پر رطوبت مستولی ہو بلکہ اس کا باعث صرف ذکر
اور شہود کا استیلاء ہوتا ہے۔ اس حالت میں چونکہ تعطل حواس بہت کم ہوتا ہے ۔ اس جہت سے انسان
اس بات پر متنبہ ہوتا ہے کہ وہ کس قدر بیدار ہے خواب میں نہیں اور نیز اپنے مکان اور اس کے تمام
وضع پر بھی اطلاع رکھتا ہے۔ یعنی جس مکان میں ہے اس مکان کو برا بر شناخت کرتا ہے۔ حتی کہ لوگوں
کی آواز بھی سنتا ہے اور کل مکان کو بچشم خود دیکھتا ہے۔ صرف کسی قدر بجذ بہ غیبی غیبت حس ہوتی ہے
اور جو انسان خواب کی حالت میں اپنی رویا میں اپنے تئیں بیدار معلوم کرتا ہے ۔ یہ علم بذریعہ حواس
نہیں بلکہ اس علم کا منشا فقط روح ہے۔
دوسرا سوال آپ کا یہ ہے کہ فناء اتم أغْنِی غَايَةُ الْمَوَاجِ وَ نَهَايَةُ الْوِصالِ میں علم حق رہتا
ہے یا نہیں ۔ اول سمجھنا چاہیے کہ فناء اتم عین وصال کا نام نہیں بلکہ امارات اور آثار وصال میں سے
ہے کیونکہ فناء اتم مراد اس حالت سے ہے کہ طالب حق خلق اور ارادت اور نفس سے بکلی باہر ہو جاوے
اور فعل اور ارادت الہی میں بکلی کھویا جاوے۔ یہاں تک کہ اسی کے ساتھ دیکھتا ہو اور اسی کے ساتھ
سنتا ہو اور اسی کے ساتھ پکڑتا ہو اور اسی کے ساتھ چھوڑتا ہو۔ پس یہ تمام آثار وصال کے ہیں نہ عین
وصال کے اور عین وصال ایک بیچوں اور بیچگوں نور ہے کہ جس کو اہل وصال شناخت کرتے ہیں مگر
بیان نہیں کر سکتے ۔ خلاصہ کلام یہ کہ جب طالب کمال وصال کا خدا کے لیے اپنے تمام وجود سے الگ
ہو جاتا ہے اور کوئی حرکت اور سکون اس کا اپنے لیے نہیں رہتا بلکہ سب کچھ خدا کے لیے ہو جاتا ہے تو
اس حالت میں اس کو ایک روحانی موت پیش آتی ہے جو بقا کو مستلزم ہے۔ پس اس حالت میں گویا وہ
بعد موت کے زندہ کیا جاتا ہے اور غیر اللہ کا وجود اس کی آنکھ میں باقی نہیں رہتا۔ یہاں تک کہ غلبہ شہود
ہستی الہی سے وہ اپنے وجود کو بھی نابود ہی خیال کرتا ہے ۔ پس یہ مقام عبودیت وفناء اتم ہے جو