۲۶؍ستمبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
غایت سیر اولیاء ہے اور اسی مقام میں غیب سے باذن اللہ ایک نورسالک کے قلب پر نازل ہوتا ہے جو
تقریر اور تحریر سے باہر ہے۔ غلبہ شہود کی ایک ایسی حالت ہے کہ جو علم الیقین اور عین الیقین کے مرتبہ
سے برتر ہے۔ صاحب شہود تام کو ایک علم تو ہے مگر ایسا علم جو اپنے ہی نفس پر وارد ہو گیا ہے جیسے کوئی
آگ میں جل رہا ہے۔ سو اگر چہ وہ بھی جلنے کا ایک علم رکھتا ہے مگر وہ علم الیقین اور عین الیقین سے برتر ہے۔
کبھی شہود تام بے خبری تک بھی نوبت پہنچا دیتا اور حالت سکر اور بیہوشی کی غلبہ کرتی ہے۔ اس حالت
سے یہ آیت مشابہ ہے فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا وَ خَرَّ مُوسَى صَعِقًا (الاعراف: ۱۴۴)
لیکن حالت تام وہ ہے جس کی طرف اشارہ ہے مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى (النجم : ۱۸) یہ حالت
اہل جنت کے نصیب ہوگی ۔ پس غایت یہی ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے آپ اشارہ فرمایا ہے وُجُوهٌ
يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ إِلى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ (القيامة : ۲۳، ۲۴)۔ واللہ اعلم بالصواب
خاکسار مرزاغلام احمد - ۱۸ مارچ ۱۸۸۳ ء مطابق ۱۸ جمادی الاول ۱۳۰۰ھ
۲۶ ستمبر ۱۹۰۵ء ( قبل دو پہر)
یہاں رہیں اور ان ایام کی قدر کریں یہ بھی قیمت ہے کہ انسان اس جگہ کی صحبت کو
ول
غنیمت سمجھے جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ یہاں آنے یا
رہنے سے دنیاوی کاروبار میں ہرج ہو گا وہ بیمار ہے اسے اس بیماری کا علاج کرنا چاہیے۔ دنیا کے
کام تو کبھی ختم نہیں ہوتے اور نہ ہو سکتے ہیں جب تک خود انسان خدا سے توفیق پا کر ان کا خاتمہ نہ
کردے۔
ابھی ہماری جماعت کو سمجھنے کے لیے بہت سی باتیں ہیں۔ رفتہ رفتہ تحریک ہوتی ہے کسی مجمع میں
کوئی تحریک ہو گئی اور کسی میں کوئی ۔ اس لیے جب تک یہاں انسان ایک عرصہ تک نہ رہے یا کثرت
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ راکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۷، ۸
کے ساتھ نہ آتا رہے کم فائدہ ہوتا ہے اور یہ بڑی خامی اور بے قدری ہوتی ہے اور سلسلہ کی بدنامی کا
موجب ہوتا ہے۔ جب ایک شخص سلسلہ میں داخل ہوتا ہے اور وہ توجہ کے ساتھ ان مسائل پر جو ہم
پیش کرتے ہیں نظر نہیں کرتا اور پھر اگر اس سے کوئی سوال کرتا ہے تو اسے چپ ہونا پڑتا ہے۔
اس لیے ضروری ہے کہ ہماری کتابوں کو غور سے پڑھیں اور فکر کریں اور یہاں رہیں اور ان ایام کی
قدر کریں۔
جو لوگ اس سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں اور ایمان لاتے ہیں وہ سمجھ سکتے ہیں کہ کیا یہ دن وہ نہیں
ہیں جن کے لیے بہت سے سعید لوگ حسرت کرتے چلے گئے ہیں اور یہ امور کتابوں میں درج ہیں کہ
کس طرح پر ہزاروں روحیں اس آرزو میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں کہ وہ مسیح موعود کے زمانہ کو
پالیتیں مگر اس زمانہ کے لوگ جس طرح پر ان ایام کی قدر نہیں کرتے اور مخالفت سے پیش آتے ہیں
کیا تعجب اگر وہ یہ زمانہ پاتے تو وہ سیر ہو جاتے ۔
اسی طرح پر آجکل لوگ کہا کرتے ہیں کہ اگر ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوتے تو
ہم اس طرح خدمت کرتے اور یہ اخلاص دکھاتے اور یہ کرتے اور وہ کرتے۔ لیکن سچ یہی ہے کہ اگر
یہ لوگ اس وقت ہوتے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بھی وہی سلوک کرتے جو آجکل
ہمارے ساتھ کر رہے ہیں۔ زمانہ کی معاصرت بھی ایک روک ہے اس سے لوگوں کے دل تنگ
ہو جاتے ہیں ۔ یہ بھی ایک رنگ کا ابتلا ہے۔
ذوالنون مصری ایک ایمان کی سلامتی کے لیے باطن پر نظر رکھنی ضروری ہے دوا ان لفحص معیری باکمال شخص تھا اور اس
ا
کی شہرت باہر دور دور پہنچی ہوئی تھی۔ ایک شخص اس کے کمال کو سن کر اس سے ملنے کے واسطے گیا اور
گھر پر جا کر اسے پکارا تو اس کو جواب ملا کہ خدا جانے کہاں ہے۔ کہیں بازار میں ہوگا۔ وہ جب
بازار میں ان کی تلاش کرتا ہوا پہنچا تو وہ بازار میں معمولی طور پر سادگی سے کچھ سود خرید رہا تھا۔
لوگوں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ذوالنون ہے۔ اس نے دیکھا کہ ایک سیاہ رنگ پست
قامت آدمی ہے معمولی سا لباس ہے چہرہ پر کچھ وجاہت نہیں۔ معمولی آدمیوں کی طرح بازار میں
کھڑا ہے اس سے اس کا سارا اعتقاد جاتا رہا اور کہا کہ یہ تو ہماری طرح ایک معمولی آدمی ہے۔
ذوالنون نے اس کو کہا کہ تو کس لیے میرے پاس آیا ہے جبکہ تیرا ظاہر پر خیال ہے۔ ذوالنون نے
اس کے مافی الضمیر کو دیکھ لیا اس لیے کہا کہ تیری نظر ظاہر پر ہے تجھے کچھ دکھائی نہیں دیتا۔
ایمان تب سلامت رہتا ہے کہ باطن پر نظر رکھی جاوے۔ کہتے ہیں لقمان بھی سیاہ منظر تھے۔
یہی وجہ ہے جو لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں اور برگزیدوں کے پاس ارادت سے جانا سہل ہے لیکن
ارادت سے واپس آنا مشکل ہے کیونکہ ان میں بشریت ہوتی ہے۔ اور ان کے پاس جانے والے لوگوں
میں سے اکثر ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے دل میں اس کی ایک فرضی اور خیالی تصویر بنا لیتے ہیں ۔
لیکن جب اس کے پاس جاتے ہیں تو وہ اس کے برخلاف پاتے ہیں جس سے بعض اوقات وہ ٹھوکر
کھاتے ہیں اور ان کے اخلاص اور ارادت میں فرق آجاتا ہے۔ اسی لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے کھول کر بیان کر دیا کہ قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ ( حم السجدۃ:۷) یعنی کہہ دو کہ بیشک میں
تمہارے جیسا ایک انسان ہوں ۔ یہ اس لیے کہ وہ لوگ اعتراض کرتے تھے وَ قَالُوا مَالِ هَذَا
الرَّسُولِ يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَ يَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ ( الفرقان : (۸) اور انہوں نے کہا کہ یہ کیسا رسول
ہے کہ کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں بھی چلتا پھرتا ہے۔ ان کو آخر یہی جواب دیا گیا کہ یہ بھی ایک
بشر ہے اور بشری حوائج اس کے ساتھ ہیں۔ اس سے پہلے جس قدر نبی اور رسول آئے وہ بھی بشر ہی
تھے۔ یہ بات انہوں نے بنظر استخفاف کہی تھی۔ وہ جانتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود ہی
بازاروں میں عموماً سودا سلف خریدا کرتے تھے۔ ان کے دلوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جو
نقشہ تھا وہ تو نری بشریت تھی ۔ جس میں کھانا، پینا، سونا، چلنا ، پھرنا وغیرہ تمام امور اور لوازم بشریت
کے موجود تھے۔ اس واسطے ان لوگوں نے رڈ کر دیا۔ یہ مشکل اس لیے پیدا ہوتی ہے کہ لوگ اپنے
دل سے ہی ایک خیالی تصویر بنا لیتے ہیں کہ نبی ایسا ہونا چاہیے اور چونکہ اس تصویر کے موافق وہ اسے
نہیں پاتے اس لحاظ سے ٹھوکر کھاتے ہیں۔ یہ مرض یہاں تک ترقی کر گیا ہے کہ بعض شیعوں کا
بعض ائمہ کی نسبت خیال ہے کہ وہ منہ کے راستہ پیدا ہوئے تھے۔ لیکن یہ باتیں ایسی ہیں کہ ایک
عقلمند ان کو کبھی قبول نہیں کر سکتا بلکہ ہنسی کرتا ہے۔ اصل یہ ہے کہ جو شخص گذر جاوے اس کی نسبت جو
چاہو تجویز کر لو کہ وہ آسمان سے اتر اتھایا منہ کے راستہ پیدا ہوا تھا۔ لیکن جو موجود ہیں ان میں بشری
کمزوریاں موجود ہیں۔ وہ روتا بھی ہے کھاتا بھی ہے اور پیتا بھی ہے۔ غرض ہر قسم کی بشری ضرورتوں
اور کمزوریوں کو اپنے اندر رکھتا ہے۔ اس کو دیکھ کر ان لوگوں کو جو انبیاء ورسل کی حقیقت سے ناواقف
ہوتے ہیں گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ تھی جو اللہ تعالیٰ کو ان کے اس قسم کے اعتراضوں کا رد
کرنا پڑا اور قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى ( حم السجدة :۷) کہنا پڑا۔ یعنی مجھ میں بشریت
کے سوا جوام اجو امر تمہارے اور میرے درمیان خارق اور مابہ الامتیاز ہے وہ یہ ہے کہ مجھ پر اللہ تعالیٰ کی
وحی آتی ہے۔ دوسری جگہ قرآن شریف میں یہ اعتراض بھی منقول ہوا ہے کہ یہ تو بیویاں کرتا ہے۔اس
کے جواب میں بھی اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے کہ کوئی نبی اور رسول ایسا نہیں جو بیوی نہ رکھتا ہو۔ غرض
ایسی باتوں سے دھوکا نہیں کھانا چاہیے۔
خانہ کعبہ کی تجلیات اور انوار و برکات ظاہری آنکھ سے نظر نہیں آتے
اسی طرح پر بعض لوگ حج کو جاتے ہیں ۔ اس وقت ان کے دل میں بڑا جوش اور اخلاص ہوتا
ہے۔ لیکن جس جوش اور تپاک سے جاتے ہیں اکثر دیکھا گیا ہے کہ وہی جوش اور اخلاص لے کر
واپس نہیں آتے ہیں بلکہ واپس آنے پر بسا اوقات پہلے سے بھی گئے گزرے ہو جاتے ہیں۔
مشکل است آمدن بارادت
سهل است رفتن بارادت
واپس آکر ان کے اخلاق میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوتی بلکہ وہ تبدیلی کچھ الٹی تبدیلی ہو جاتی
ہے۔ وہ جانے سے پہلے سمجھتے ہیں کہ خانہ کعبہ میں ایک عظیم الشان تجلی نور کی ہوگی اور وہاں سے
انوار و برکات نکلتے ہوں گے اور وہاں فرشتوں کی آبادی ہو گی لیکن جب وہاں جاتے ہیں تو کیا دیکھتے
ہیں کہ خانہ کعبہ جس کی تصویر انہوں نے اپنے خیال اور ذہن سے کچھ اور ہی قسم کی تجویز کی تھی وہ محض
ایک کوٹھا ہے اور اس کے ہمسایہ میں جو لوگ رہتے ہیں ان میں بعض جرائم پیشہ بھی ہیں وہ دنگہ فساد بھی
کر لیتے ہیں اور اکثر ان میں ایسے مفسد طبع دیکھے جاتے ہیں کہ بعض خام طبیعت کے آدمی انہیں دیکھ کر
متردد ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو دیکھ کر وہ نتیجہ نکال لیتے ہیں کہ یہاں کی ساری آبادی کا یہی حال
ہے اور کل عرب ایسے ہی ہیں۔ اور اس طرح پر ان کے دل میں کئی قسم کے شبہات پیدا ہو جاتے ہیں
کیونکہ نہ وہاں وہ تجلی انوار و برکات کی دیکھتے ہیں جو انہوں نے بطور خود تجویز کر لی تھی اور نہ ملائک کی
بستی پاتے ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ اس قسم کے لوگ خود خام طبع ہوتے ہیں ۔ اسی وجہ سے وہ ٹھوکر
کھاتے ہیں۔ یہ ان کی اپنی غلطی ہے جو وہ ایسا سمجھ لیتے ہیں اس میں خانہ کعبہ کا کیا قصور؟ یہ کوئی
ضروری امر نہیں ہے کہ خانہ کعبہ میں سارے قطب اور ابدال اور اولیاء اللہ ہی رہتے ہوں ۔خانہ کعبہ
نے اس وقت بھی تو گزارہ کر ہی لیا تھا جب اس کے چاروں طرف بت پرست ہی بت پرست
رہتے تھے اور خود خانہ کعبہ بتوں سے بھرا ہوا تھا۔
اس میں کچھ بھی شک نہیں کہ خانہ کعبہ انوار و برکات کی تجلی گاہ ہے اور اس کی بزرگی میں کوئی کلام
اور شبہ نہیں۔ پہلی کتابوں میں بھی اس کی بزرگی کا ذکر ہے۔ مگر یہ تجلیات اور انوار و برکات اس ظاہری
آنکھ سے نظر نہیں آ سکتے ۔ اس کے لیے دوسری آنکھ کی حاجت ہے۔ اگر وہ آنکھ کھلی ہو تو یقینا انسان
دیکھ لے گا کہ خانہ کعبہ میں کسی قسم کے برکات نازل ہو رہے ہیں۔ ایک زمانہ تھا کہ وہ بتوں سے بھرا
ہوا تھا اور اس کے زائرین میں ابو جہل جیسے شریر تھے۔ پھر ان سے مقابلہ کر کے اگر ایسے خام طبع
لوگ کوئی بات کہتے تو انہیں شرمندہ ہونا پڑتا کیونکہ اگر غور سے دیکھا جاوے تو وہ لوگ جو بیت اللہ
کے جوار میں رہتے ہیں عوام سے ہزار ہا درجہ اچھے ہیں اور یہ امر مقابلہ سے معلوم ہوتا ہے ۔ حقیقت
میں کثرت کے ساتھ ان میں نیک اور اچھے لوگ ہیں اور ان کو دیکھ کر آدمی سمجھ سکتا ہے کہ خانہ کعبہ کی
مجاورت نے ان کو بہت بڑا فائدہ پہنچایا ہے ۔
یہ تو قانون قدرت ہی نہیں کہ دنیا میں آکر فرشتے آباد ہوں ۔ پھر ایسا خیال کرنا کیسی غلطی اور
نادانی ہے۔ انسانیت کے لازم حال زلات تو ضرور ہیں ۔ پس مکہ میں جب انسان آباد ہیں تو ان کی
کمزوریوں پر نظر کر کے مکہ کو بد نام کرنا یا اس کی بزرگی اور عظمت کی نسبت شک کرنا بڑی غلطی ہے۔
سچ یہی ہے کہ کعبہ کی بزرگی اور نورانیت دوسری آنکھوں سے نظر آتی ہے جیسا کہ سعدی نے فرمایا ہے
چو بیت المقدس درون پر زتاب رہا کردہ دیوار بیرون خراب
ه
موجودہ زمانہ کے پیر زادے اور مشائخ اولیا اللہ کی بھی اسی ہی حالت ہوتی ہے کہ ان میں تکلفات نہیں ہوتے بلکہ وہ بہت ہی
سادہ
اور صاف دل لوگ ہوتے ہیں ۔ ان کے لباس اور دوسرے امور میں کسی قسم کی
بناوٹ اور
اور تصنع
نہیں ہوتا مگر اس وقت اگر پیر زادوں اور مشائخوں کو دیکھا جاوے تو ان میں بڑے بڑے تکلفات
پائے جاتے ہیں ۔ ان کا کوئی قول اور فعل ایسا نہ پاؤ گے جو تکلف سے خالی ہو گو یا ایسا معلوم ہوتا ہے
کہ یہ امت محمد یہ ہی میں سے نہیں ہیں۔ ان کی کوئی اور ہی شریعت ہے۔ ان کی پوشاک دیکھو تو اس
میں خاص قسم کا تکلف ہوگا۔ نشست برخاست اور ہر قسم کی حرکات میں ایک تکلف ہوگا یہاں تک کہ لوگوں
سے ملنے جلنے اور کلام میں بھی ایک تکلف ہوتا ہے۔ ان کی خاموشی محض تکلف سے ہوتی ہے ۔ گویا
ہر قسم کی تاثیرات کو وہ تکلف سے ہی وابستہ سمجھتے ہیں۔ برخلاف اس کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
یہ شان ہے وَ مَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَفِينَ (ص) : ۸۷ ) اور ایسا ہی دوسرے تمام انبیاء و رسل جو وقتاً فوقتاً
آئے وہ نہایت سادگی سے کلام کرتے اور اپنی زندگی بسر کرتے تھے۔ ان کے قول و فعل میں کوئی
تکلف اور بناوٹ نہ ہوتی تھی مگر ان کے چلنے پھرنے اور بولنے میں تکلف ہوتا ہے جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ ان کی اپنی شریعت جدا ہے جو اسلام سے الگ اور مخالف ہے ۔
بعض ایسے پیر بھی دیکھے گئے ہیں جو بالکل زنانہ لباس رکھتے ہیں یہاں تک کہ رنگین کپڑے
پہننے کے علاوہ ہاتھوں میں چوڑیاں بھی رکھتے ہیں ۔ پھر ایسے لوگوں کے بھی بہت سے مرید پائے
جاتے ہیں۔ اگر کوئی ان سے پوچھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کب ایسی زنانہ صورت اختیار
کی تھی تو اس کا کوئی جواب ان کے پاس نہیں ہے۔ وہ ایک نرالی شریعت بنانا چاہتے ہیں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو چھوڑ کر اپنی تجویز اور اختیار سے ایک راہ بنانا چاہتے ہیں ۔
میں یقیناً جانتا ہوں کہ اس قسم کی باتیں شعائر اسلام میں سے نہیں ہیں بلکہ ان لوگوں نے یہ
امور بطور رسوم ہندوؤں سے لے لئے ہیں اور نہ صرف یہی بلکہ اور بھی بہت سی باتیں ہیں جو انہیں
سے لی گئیں ہیں جیسے دم کشی وغیرہ ۔
خوب سمجھو کہ یہ امور اسلام کے بالکل بر خلاف ہیں اور ان سے کوئی بھی مطلب اور مراد حاصل
نہیں ہوسکتی ۔ اصل غرض تو انسان کی یہ ہونی چاہیے تھی کہ دل پاک ہو جاوے اور ہر قسم کے گند اور
نا پاک مواد جو روح کو تباہ کرتے ہیں دور ہو جاتے تا کہ اللہ تعالیٰ کے فیضان اور برکات نازل ہونے
لگیں ۔ اگر یہ امر حاصل نہیں تو پھر نرے تکلفات کو لے کر کیا کرو گے؟ تمہارا مقصود ہمیشہ یہی ہونا
چاہیے کہ جس طرح ممکن ہو دل صاف ہو جاوے اور عبودیت کا منشا اور مقصد پورا ہوا اور خطرناک زہر
جو گناہ کی زہر ہے جس سے انسان کی روح ہلاک ہو جاتی ہے اس سے نجات ملے اور خدا تعالیٰ کے
ساتھ ایک صاف اور سچا تعلق پیدا ہو جاوے مگر یہ باتیں تکلف سے حاصل نہیں ہو سکتی ہیں۔ ان کے
حصول کا ذریعہ تو وہی اسلام ہے جس میں سادگی ہے۔
یقیناً یا د رکھو کہ اسلام میں اللہ تعالیٰ نے ایسی سادگی رکھی ہے کہ اگر دوسری قوموں کو اس کی
حقیقت پر اطلاع ہو تو وہ اس کی سادگی پر رشک کریں ۔ ایک سچے مسلمان کے لیے کچھ ضرور نہیں کہ
ہزار دانہ کی تسبیح اس کے ہاتھ میں ہو اور اس کے کپڑے بھگوے یا سبز یا اور کسی قسم کے رنگین ہوں
اور وہ خدارسی کے لیے دم کشی کرے یا اور اسی قسم کے حیلے حوالے کرے۔ اس کے لیے ان امور کی
ہرگز ہرگز ضرورت نہیں اس لیے کہ یہ سب امور زائدہ ہیں اور اسلام میں کوئی امر زائد نہیں ہوتا۔ ہاں
یہ سچ ہے کہ اسلام چاہتا ہے کہ تم اندرونی طور پر بڑی بڑی ترقیاں کرو اور اپنے اندر خصوصیتیں پیدا
کرو۔ بیرونی خصوصیتیں نری ریا کاریاں ہیں اور ان کی غرض بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ لوگوں پر
ظاہر کیا جاوے کہ ہم ایسے ہیں اور وہ رجوع کریں ۔
حضرت امام غزالی کے زمانہ کے پیر زادے اور فقراء امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے
اپنے زمانہ کے پیر زادوں
اور فقیروں کے عجیب عجیب حالات لکھے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ افسوس ہے بڑی ابتری پھیل گئی ہے
کیونکہ یہ فقیر جو اس زمانہ میں پائے جاتے ہیں وہ فقیر اللہ نہیں ہیں بلکہ فقیر الخلق ہیں اور یہی وجہ ہے
کہ وہ اپنے ہر حرکت و سکون ، لباس خورونوش اور کلام میں حکمت ( پر ) عمل کرتے ہیں ۔ مثلاً کپڑوں
کے لیے وہ دیکھتے ہیں کہ اگر ہم عام غریبوں کی طرح گزی گاڑھے کے کپڑے پہنیں تو وہ عزت نہ
ہوگی جو امراء سے توقع کی جاتی ہے وہ ہم کو کم حیثیت اور ادنی درجہ کے لوگ سمجھیں گے۔ لیکن اگر
اعلیٰ درجہ کے کپڑے پہنتے ہیں تو پھر وہ ہم کو کامل دنیا دار سمجھ کر توجہ نہ کریں گے اور دنیا دار ہی قرار
دیں گے اس لیے اس میں یہ حکمت نکال لی کہ کپڑے تو اعلیٰ درجہ کے اور قیمتی اور باریک لے لیے
لیکن ان کو رنگ دے لیا جو فقیری کے لباس کا امتیاز ہو گئے۔
اسی طرح حرکات بھی عجیب ہوتی ہیں مثلاً جب بیٹھتے ہیں تو آنکھیں بند کر کے بیٹھتے ہیں اور
اس حالت میں لب ہل رہے ہیں گویا اس عالم ہی میں نہیں ہیں حالانکہ طبیعت فاسد ہوتی ہے۔
نمازوں کا یہ حال ہے کہ بڑے آدمیوں سے ملیں تو بہت ہی لمبی لمبی پڑھتے ہیں اور بطور خودسرے
سے ہی نہ پڑھیں ۔ ایسا ہی روزوں میں عجیب عجیب حالات پیش آتے ہیں مثلاً یہ یہ ظاہر ظاہر کہ کرنے
کے لیے کہ نفلی روزے ہم رکھتے ہیں وہ یہ طریق اختیار کرتے ہیں کہ جب کسی امیر کے ہاں گئے اور
وہاں کھانے کا وقت آگیا اور کھانا رکھا گیا تو یہ کہہ دیتے ہیں کہ آپ کھائیے مجھے کچھ عذر ہے۔ اس
کے معنے دوسرے الفاظ میں یہ ہوئے کہ مجھے روزہ ہے۔ اس طرح پر وہ گویا اپنے روزوں کو چھپاتے
ہیں اور دراصل اس طرح پر ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ ظاہر کریں کہ ہم نفلی روزے رکھتے ہیں ۔
غرض انہوں نے اپنے زمانہ کے فقراء کے اس قسم کے بہت سے گند لکھے ہیں اور صاف طور پر
لکھا ہے کہ ان میں تکلفات بہت ہی زیادہ ہیں۔ ایسی حالت اس زمانہ میں بھی قریب قریب واقع ہو گئی
ہے۔ جو لوگ ان پیروں اور پیر زادوں کے حالات سے واقف ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ یہ قسم قسم
کے تکلفات اور ریا کاریوں سے کام لیتے ہیں مگر اصل بات یہ ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے
اور اسی سے امید رکھتا ہے وہ اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے لیے درست کرتا ہے اور اس طرح پر درست
کرتا ہے جس طرح پر اللہ تعالیٰ چاہتا ہے اور ہدایت کرتا ہے لیکن جو شخص مخلوق سے ڈرتا اور مخلوق سے
امید رکھتا ہے وہ اپنے آپ کو مخلوق کے لیے درست کرتا ہے۔ خدا والوں کو مخلوق کی پروا نہیں ہوتی بلکہ
لو
وہ اسے مرے ہوئے کیڑے سے بھی کمتر سمجھتے ہیں۔ اس لیے وہ ان بلاؤں میں نہیں پھنستے ۔ اے
اور دراصل وہ ان کو کیا کرے۔ اللہ تعالیٰ خود اس کے ساتھ ہوتا ہے اور وہی اس کی تائید اور
نصرت فرماتا ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرتا ہے اور جانتا ہے کہ وہ خدا اپنی مخلوق کو خود اس کے ساتھ
کر دے گا۔ یہی سر ہے کہ انبیاء علیہم السلام خلوت کو پسند کرتے ہیں اور میں یقیناً اور اپنے تجربہ سے
کہتا ہوں کہ وہ ہرگز ہرگز پسند نہیں کرتے کہ باہر نکلیں لیکن اللہ تعالیٰ ان کو مجبور کرتا ہے اور پکڑ کر باہر
نکالتا ہے۔
دیکھو موسیٰ علیہ السلام کو جب اللہ تعالیٰ نے مامور کرنا چاہا مامورین اور مرسلین کا استغناء اور فرعون کی طرف ہدایت اور خلیج کی خطر بھیجنے کی
بشارت دی تو انہوں نے عذر شروع کر دیا کہ میں نے ان کا ایک خون کیا ہوا ہے بھائی کو بھیج دیا
جاوے۔ یہ کیا بات تھی؟ یہ ایک قسم کا استغناء اور اہل عالم سے الگ رہنے کی زندگی کو پسند کرنا تھا۔
یہی استغناء ہر مامور اور مرسل کو ہوتا ہے اور وہ اس تنہائی کی زندگی کو بہت پسند کرتا ہے اور یہی ان
کے اخلاص کا نشان ہوتا ہے اور اسی لیے اللہ تعالیٰ ان کو اپنے لیے منتخب کرتا ہے کیونکہ وہ ان کے دل
پر نظر کر کے خوب دیکھ لیتا ہے کہ اس میں غیر کی طرف قطعاً توجہ نہیں ہوتی اور وہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور
تعمیل امر ہی کو اپنی زندگی اور حیات کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔
آں کس کہ ترا شناخت جہاں را چه کند
فرزند و عیال و خانمان را چه کند
جهانش بخشی
دیوانه کنی
و
ہر دو
دیوانہ تو ہر دو جہاں را چه کند
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۴، ۵
اس کے دل میں بڑا بننے سے طبعاً نفرت اور کراہت ہوتی ہے ۔ مگر وہ لوگ جو خود اس قسم کی
کبریائی کی بیہودہ خواہشوں کے غلام اور اسیر ہوتے ہیں وہ اپنے نفس پر قیاس کر کے ان کی نسبت
بھی یہی سمجھتے ہیں کہ وہ بڑا بننے کی خواہشوں سے ایسے دعوے کرتے ہیں حالانکہ وہ اتنا نہیں دیکھتے
کہ ان کا دعوئی تو ان پر ایک آفتوں اور مصائب کا طوفان لے آتا ہے اور ان کو خطرہ میں ڈال دیتا ہے۔
ہر طرف سے ان کی مخالفت کے لیے ہاتھ اور زبان چلتی ہے اور کوئی دقیقہ ان کو دکھ دینے میں اٹھا نہیں
رکھا جاتا۔ پھر یہ کیسی بے انصافی اور ظلم ہے کہ ان کی نسبت یہ وہم کیا جاوے کہ وہ خواہش کبریائی سے
ایسا کرتے ہیں۔ یہ بہتانِ عظیم ہے ۔ وہ تو صرف اللہ تعالیٰ کا جلال اور اس کی عظمت کے اظہار اور
اس کی کبریائی کے اعلان کو پسند کرتے ہیں اور ان کے لیے اپنی جان ایک جان کیا ہزار جان بھی دینے کو
ہوتے ہیں ۔ افسوس اہل دنیا ان کے حالات سے بے خبر اور نا واقف ہوتے ہیں اس لیے اس قسم
کے اعتراض کرتے ہیں۔ اصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے مصالح پسند فرماتے ہیں کہ ان کو باہر نکالا جاوے
اور وہ دنیا کے سامنے نکلیں اور وہ خدا جو اہل دنیا سے مخفی ہوتا ہے ان کے وجود میں نظر آوے۔
یہ کہ جس سے انبیاء کو اللہ تعالی عظمت عطا کرتا ہے یہ بھی یاد رکھو کہ جس چیز سے انسان نفرت کرتا ہے
ہے وہی اس کو دیتا ہے اور جس کی طرف بھاگتا
ہے اس سے محروم کیا جاتا ہے۔ انبیاء ورسل کا گروہ ہرگز ہرگز اپنی جاہ و حشمت کو نہیں چاہتے۔ لیکن
اللہ تعالیٰ اپنے مصالح کی بنا پر انہیں عطا کرتا ہے۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر گزرے ہیں اور اس
لحاظ سے ان سب کو گویا ایک ہی سمجھو کیونکہ سب کے ساتھ ایک ہی معاملہ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان
میں سے کسی ایک کو بھی ذلیل اور خوار نہیں کیا اس لیے کہ ان کی ذلت خود اللہ تعالیٰ کی ذلت ہے
و تعالیٰ شانہ ۔ جو لوگ ان کے خلاف کرتے ہیں اور مخلوق کو عظمت دیتے ہیں گویا اللہ تعالیٰ کی کبریائی
کی ردا مخلوق کو پہناتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں مردود ہوتے ہیں ۔
انبیاء میں مخلوق سے ہمدردی یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ایک طرف انبیاء ورسل اور خدا تعالیٰ کے مامورین اہل دنیا سے نفور ہوتے ہیں اور
دوسری طرف مخلوق کے لیے ان کے دل میں اس قدر ہمدردی ہوتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس کے
لیے بھی خطرہ میں ڈال دیتے ہیں اور خود ان کی جان جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت قرآن شریف میں فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا
مُؤْمِنِينَ (الشعراء : ۴) یہ کس قدر ہمدردی اور خیر خواہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں فرمایا ہے کہ تو
ان لوگوں کے مومن نہ ہونے کے متعلق اس قدر هم و غم نہ کر۔ اس غم میں شاید تو اپنی جان ہی دے
دے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہمدردی مخلوق میں کہاں تک بڑھ جاتے ہیں۔ اس قسم کی ہمدردی
کا نمونہ کسی اور میں نہیں پایا جاتا۔ یہاں تک کہ ماں باپ اور دوسرے اقارب میں بھی ایسی ہمدردی
نہیں ہو سکتی ۔
مخلوق تو انہیں کا ذب اور مفتری کہتی ہے اور وہ مخلوق کے لیے مرتے ہیں۔ یقیناً یا د رکھو کہ یہ
ہمدردی والدین میں بھی نہیں ہوتی اس لیے کہ وہ جب دیکھتے ہیں کہ اولا د سرکش اور نافرمان ہے یا اور
نقص اس میں پاتے پاتے ہیں تو آخر اسے چھوڑ دیتے ہیں مگر انبیاء ورسل کی یہ حالت نہیں ہوتی وہ مخلوق کو دیکھتے
ہیں کہ ان پر حملے کرتی اور ستاتی ہے۔ لیکن وہ اس کے لیے دعا کرتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
لوگوں کی ہدایت کے لیے اس قدر دعا کرتے تھے جس کا نمونہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیان کیا
ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے دل میں ایک پیاس لگا دی تھی کہ لوگ مسلمان ہوں اور خدائے واحد
کے پرستار ہوں ۔
انبیاء کی جذب و کشش اور اس کے اثرات جس قدر کوئی بھی عظیم الشان ہوتا ہے اسی قدر یہ پیاس زیادہ ہوتی ہے اور یہ
پیاس جس قدر تیز ہوتی ہے اسی قدر جذب اور کشش اس میں ہوتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
چونکہ خاتم الانبیاء اور جمیع کمالات نبوت کے مظہر تھے اس لیے یہ پیاس آپ میں بہت ہی زیادہ تھی
اور چونکہ یہ پیاس بہت تھی اسی وجہ سے آپ میں جذب اور کشش کی قوت بھی تمام راستبازوں اور
ماموروں سے بڑھ کر تھی جس کا ثبوت اس سے بڑھ کر کیا ہوگا کہ آپ کی زندگی ہی میں کل عرب
ه
مسلمان ہو گیا۔ یہ کشش اور جذب جو مامورین کو دیا جاتا ہے وہ مستعد دلوں کو تو اپنی طرف کھینچ لیتا
ہے اور ان لوگوں کو جو اس سے حصہ نہیں رکھتے دشمنی میں ترقی کرنے کا موقع دیتا ہے۔
باران که در لطافت طبعش خلاف نیست در باغ لاله روید و در شوره بوم و خس
اسی طرح پر انبیاء علیہم السلام کی خاصیت ہوتی ہے کہ مومن اور کافران کے طفیل سے اپنے کفر
اور ایمان میں کمال کرتے ہیں۔ لکھا ہے کہ ابو جہل کا کفر پورا نہ ہوتا اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہ
آتے۔ پہلے اس کا کفر مخفی تھا لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر اس کا اظہار ہو گیا۔ اسی طرح
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا صدق بھی مخفی تھا جو اس وقت ظاہر ہوا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے روحانی دعوت کی ۔ ایک نے اس دعوت کو قبول کیا اور دوسرے نے انکار کر دیا۔ ایسے ہی لوگوں
کے لیے اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا (البقرة:1)
انبیاء اء ورسل ورس آکر اس خباثت اور شقاوت کو جوان کے اندر ہوتی ہے ظاہر کر دیتے ہیں۔ قرآن شریف
نے انبیاء و رسل کی بعثت کی مثال مینہ سے دی ہے وَ الْبَلَدُ الطَّيِّبُ يَخْرُجُ نَبَاتُهُ بِإِذْنِ رَبِّهِ
وَالَّذِي خَبُثَ لَا يَخْرُجُ إِلَّا نَكِدًا (الاعراف: ۵۹) يتمثیل اسلام کی ہے۔ جب کوئی رسول آتا ہے
تو انسانی فطرتوں کے سارے خواص ظاہر ہو جاتے ہیں۔ ان کے ظہور کا یہ خاصہ اور علامات ہیں کہ
مخلص سعید الفطرت اور مستعد طبیعت کے لوگ اپنے اخلاص اور ارادت میں ترقی کرتے ہیں اور
شریر شرارت میں بڑھ جاتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جب خبیث اور منکر گروہ
نے شرارتیں کرنی شروع کیں اور دکھ اور ایذا رسانی کے منصوبے کیے اس وقت معلوم ہوا کہ کیسی کیسی
خبیث روحیں ہیں ۔ ایک وہ لوگ تھے کہ انہوں نے آپ کی راہ میں اپنے سر کٹوا ڈالے۔ ان کے
حالات اور واقعات کو دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ ان میں کیسا اخلاص اور ارادت تھی ۔ فی الحقیقت ان کا
اسوہ اسوۂ حسنہ ہے۔ یہاں تک کہ ان میں سے اگر کسی کا ایک ضرب سے سر نہیں کٹا تو اس کو شک ہوا
کہ شہید نہیں ہوا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں کیسے فدا تھے۔ لکھا ہے کہ ایک
صحابی نے اپنے مخالف کو ایک تلوار ماری۔ اس کے نہ لگی مگر اپنے لگی ۔ دوسرے نے کہا کہ شہید نہیں