۲۶؍ستمبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہوا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے اور پوچھا کہ کیا شہید نہیں ہوا ؟ آپ نے
فرمایا دو اجر ملیں گے۔ ایک یہ کہ دشمن پر حملہ کیا اور دوسرا اس لیے کہ اپنے آپ کو محض خدا کے لیے
خطرہ میں ڈالا ۔ اس قسم کا ایمان ان لوگوں کا تھا۔ پس جب تک اس قسم کا اخلاص اور استقامت
اللہ تعالیٰ کے لیے حاصل نہ ہو کچھ نہیں بنتا۔
رض
میں یہی نمونہ صحابہ کا اپنی میں اپنی جماعت میں صحابہؓ کا نمونہ دیکھنا چاہتا ہوں جماعت میں دیا جماعت میں دیکھنا چاہتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ کو وہ مقدم کر لیں اور کوئی امر ان کی راہ میں روک نہ ہو۔ وہ اپنے مال و جان کو بیچ
سمجھیں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگوں کے کارڈ آتے ہیں۔ کسی تجارت یا اور کام میں نقصان ہوا
یا اور کسی قسم کا ابتلا آیا تو جھٹ شبہات میں پڑ گئے ۔ ایسی حالت میں ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اصل مطلب
اور مقصد سے وہ کس قدر دور ہیں ۔ غور کرو کیا فرق ہے صحابہ میں اور ان لوگوں میں؟ صحابہ یہ چاہتے
تھے کہ خدا تعالیٰ کو راضی کریں خواہ اس راہ میں کیسی ہی سختیاں اور تکلیفیں اٹھانی پڑیں ۔ اگر کوئی
مصائب اور مشکلات میں نہ پڑتا اور اسے دیر ہوتی تو وہ روتا اور چلاتا تھا۔ وہ سمجھ چکے تھے کہ ان
ابتلاؤں کے نیچے خدا تعالیٰ کی رضا کا پروانہ اور خزا نہ خفی ہے۔
ه
رض
ہر بلا کیں قوم را حق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است
قرآن شریف ان کی تعریف سے بھرا ہوا ہے۔ اسے کھول کر دیکھو ۔ صحابہ کی زندگی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا عملی ثبوت تھا۔ صحابہ جس مقام پر پہنچے تھے اس کو قرآن شریف میں اس
طرح پر بیان فرمایا ہے مِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب: ۲۴) یعنی بعض
ان میں سے شہادت پاچکے اور انہوں نے گویا اصل مقصود حاصل کر لیا اور بعض اس انتظار میں ہیں
اور چاہتے ہیں کہ شہادت نصیب ہو۔ صحابہؓ دنیا کی طرف نہیں جھکے کہ عمریں لمبی ہوں اور اس قدر
مال و دولت ملے اور یوں بے فکری اور عیش کے سامان ہوں ۔ میں جب صحابہ کے اس نمونہ کو دیکھتا
ہوں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی اور کمال فیضان کا بے اختیار اقرار کرنا پڑتا ہے کہ

کس طرح پر آپ نے ان کی کایا پلٹ دی اور انہیں بالکل رو بخدا کر دیا ۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ
و عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكْ وَ سَلَّم -
خلاصہ یہ کہ ہمارا فرض یہ ہونا چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے جو یا اور طالب رہیں اور
اسی کو اپنا اصل مقصود قرار دیں ۔ ہماری ساری کوشش اور تگ و دو اللہ تعالیٰ کے رضا کے حاصل کرنے میں
ہونی چاہیے۔ خواہ وہ شدائد اور مصائب ہی سے حاصل ہو۔ یہ رضائے الہی دنیا اور اس کی تمام لذات
سے افضل اور بالاتر ہے۔
یہ بھی یا درکھو کہ یہی شہادت نہیں کہ ایک شخص جنگ میں مارا جاوے بلکہ یہ شہادت کی حقیقت یہ
امر ثابت شدہ ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ثابت قدم رہتا ہے اور
اس کے لیے ہر دکھ درد اور مصیبت کو اٹھانے کے لیے مستعد رہتا ہے اور اٹھاتا ہے وہ بھی شہید ہے۔
شہید کا مقام وہ مقام ہے جہاں وہ اللہ تعالیٰ کو گو یا دیکھتا اور مشاہدہ کرتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی ہستی اس
کی قدرتوں اور تصرفات پر وہ اس طرح ایمان لاتا ہے جیسے کسی چیز کو انسان مشاہدہ کر لیتا ہے۔ جب
اس حالت پر انسان پہنچ جاوے پھر اس کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جان دینا کچھ بھی مشکل معلوم نہیں ہوتا
بلکہ وہ اس میں راحت اور لذت محسوس کرتا ہے۔ شہادت کا ابتدائی درجہ خدا کی راہ میں استقلال اور
ثبات قدم ہے ۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص نہ مرا اللہ کی راہ میں اور نہ تمنا کی مر گیا وہ نفاق
کے شعبہ میں ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ کوئی شخص مومن کامل نہیں ہوتا جب تک اللہ تعالیٰ کی
راہ میں مرنا دنیا کی زندگی سے وہ مقدم نہ کرلے ۔ پھر یہ کیسا گراں مرحلہ ہے ان لوگوں کے لیے
جنہوں نے دنیا کی حیات کو عزیز سمجھا۔ خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنے کے یہ معنے نہیں کہ انسان خواہ نخواہ
لڑائیاں کرتا پھرے بلکہ اس سے یہ مراد ہے کہ خدا تعالیٰ کے احکام اور اوامر کو اس کی رضا کو اپنی تمام
خواہشوں اور آرزوؤں پر مقدم کرلے اور پھر اپنے دل میں غور کرے کہ کیا وہ دنیا کی زندگی کو پسند
کرتا ہے یا آخرت کو اور خدا کی راہ میں اگر اس پر مصائب اور شدائد بھی پڑیں تو وہ ایک لذت اور
خوشی کے ساتھ انہیں برداشت کرے اور اگر جان بھی دینی پڑے تو ترڈ دنہ ہو۔

پس یہی وہ امر ہے جو میں اپنی جماعت میں پیدا اصل غرض مقام رضا کا حصول ہے م کا حصول ہے کرنا چاہتا ہوں کہ ان میں صحابہ کانمونہ قائم ہوں ان میں ہو۔
مجھے افسوس ہوتا ہے کہ جب کثرت سے ایسے خطوط آتے ہیں کہ جن میں دنیا اور اس کی خواہشوں کا
ذکر ہوتا ہے اور لکھا جاتا ہے کہ میرے لیے فلاں امر کے واسطے دعا کرو۔ میری فلاں آرزو پوری ہو
جائے ۔ بہت ہی تھوڑے لوگ ہوتے ہیں جو محض خدا کی رضا ہی کو مقدم کرتے ہیں اور اسی کی ہی
خواہش اور آرزو کرتے ہیں ۔ بعض ایسے ہوتے ہیں کہ مکر سے لکھتے ہیں۔ یعنی پہلے تو ذکر کرتے ہیں
کہ آپ دعا کریں کہ ہمارے دل میں ذوق شوق عبادت کا پیدا ہو جاوے اور یہ ہو اور وہ ہو۔ پھر آخر
میں اپنی دنیوی خواہشوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ میں ایسی بدبودار تحریروں کو شناخت کر لیتا ہوں کہ ان
کی اصل غرض کیا ہے؟ وہ نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ عالم الغیب ہے اور وہ نیات کو خوب دیکھتا ہے۔
اس طرح پر تو گو یا خدا کو دھو کہ دینا ہے۔ اس طریق کو بالکل چھوڑ دینا چاہیے۔ تمہیں چاہیے کہ خالصہ
اللہ کے لیے ہو جاؤ۔ اگر تم اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کو مقدم کرو گے تو یقیناً سمجھو دنیا میں بھی ذلیل اور خوار
نہیں رہو گے۔ اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں کے لیے غیرت ہوتی ہے وہ خود ان کا تکفل فرماتا ہے اور
ہر قسم کی مشکلات سے انہیں نجات اور مخلصی عطا فرماتا ہے۔ میں یقیناً جانتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اگر تم
میں وہ تختم بویا گیا جو صحابہ میں بویا گیا تھا تو اللہ تعالیٰ ہر طرح اپنے فضل کرے گا۔ ایسے شخص پر کوئی
شخص حملہ نہیں کر سکتا ۔ اس امر کو خوب یا درکھو کہ اگر خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا اور مضبوط تو ساتھ سچا اور مضبوط تعلق ہو جاوے تو
پھر کسی کی دشمنی کی کیا پروا ہو سکتی ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ میرے نزدیک عیسی یا موسیٰ کا دعویٰ
کوئی حقیقت نہیں رکھتا ۔ اصل غرض تو یہ ہے کہ میں مقام رضا حاصل کرنا چاہتا ہوں اور یہی سب کو کرنا
چاہیے ۔ یہ اس کا فضل اور محض فضل ہے کہ وہ اپنے انعامات سے حصہ دے اور اس کے حضور کوئی کمی
اور اس کی ذات میں کوئی بخل نہیں ۔ یہ کبھی خیال نہیں کرنا چاہیے۔ میرے نزدیک جو شخص ایسا گمان
کرتا ہے وہ کافر ہو جاتا ہے۔ اگر انسان انبیاء ورسل کے انعامات کو حاصل نہیں کر سکتا تو پھر دنیا میں
ان کے آنے سے کیا فائدہ اور کیا حاصل؟ خدا تعالیٰ کی راہ میں مجاہدہ کرنے والوں اور راستبازوں کی

ساری امیدوں کا خون ہو جاوے اور وہ تو گویا زندہ ہی مر جاویں۔ مگر نہیں ایسا نہیں ہے اللہ تعالیٰ ہر
شخص پر وہی انعام کر سکتا ہے جو اس نے اپنے برگزیدہ بندوں پر کیے ۔ ہاں یہ ضروری ہے کہ اس قسم
کا دل اور اخلاص لے کر اس کے حضور آؤ۔
نے از مسیح کا نام دیئے کی پینے
جانے کی حکمت میں نے از خود کوئی دعوی نہیں کیا۔ میں اپنی خلوت کو
پسند کرتا تھا۔ مگر اللہ تعالیٰ کے مصالح نے ایسا ہی چاہا
اور اس نے خود مجھے باہر نکالا۔ چونکہ سنت اللہ یہی ہے کہ جب کسی شخص کو اس کی مناسب عزت سے
بڑھ کر عظمت دی جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس عظمت کا دشمن ہو جاتا ہے کیونکہ یہ اس کی توحید کے خلاف
ہے۔ اسی طرح پر حضرت عیسی علیہ السلام کے لیے وہ عظمت تجویز کر دی گئی تھی جس کے وہ مستحق نہ
تھے۔ یہاں تک کہ انہیں خدا بنا دیا گیا اور خانہ خدا خالی ہو گیا۔ عیسائیوں سے پوچھ کر دیکھ لو وہ یہی
کہتے ہیں کہ عیسی مسیح ہی خود خدا ہے ۔ اب جس انسان کو اس قدر عظمت دی گئی اور اسے خدا بنایا گیا
( نعوذ باللہ ) اور اس طرح پر خدا کا پہلو گم کر دیا گیا تو کیا خدا تعالیٰ کی غیرت مخلوق کو اس انسان پرستی
سے نجات دینے کے لیے جوش میں نہ آتی ؟ پس اس تقاضا کے موافق اس نے مجھے مسیح کر کے بھیجا
تا کہ دنیا پر ظاہر ہو جاوے کہ مسیح بجز ایک عاجز انسان کے اور کچھ نہ تھا۔ خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے
کہ اس کفر کی اصلاح کرے اور اس کے لیے یہی راہ اختیار کی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت
کے ایک فرد کو اسی نام سے بھیج دیا تا ایک طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا اظہار ہو اور
دوسری طرف مسیح کی حقیقت معلوم ہو۔ یہ ایسی موٹی بات ہے کہ معمولی عقل کا انسان بھی اس کو سمجھ سکتا
ہے۔ دیکھوا اگر ایک بڑے آدمی کو معمولی اردلی سے مشابہت دی جاوے تو وہ چڑتا ہے یا نہیں؟ پھر
کیا خدا تعالیٰ میں اتنی بھی غیرت نہیں کہ ایک عاجز انسان کو اس کی الوہیت کے عرش پر بٹھا یا جاوے
اور مخلوق تباہ ہو اور وہ انسداد نہ کرے؟ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مسیح نے ہرگز ایسا دعویٰ نہیں کیا کہ
میں خدا ہوں ۔ اگر وہ ایسا دعویٰ کرے تو میں جہنم میں ڈال دوں ۔ ایک مقام پر یہ بھی فرمایا ہے کہ مسیح
سے اس کا جواب طلب ہوگا کہ کیا تو نے کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو خدا بنا لو تو حضرت مسیح اس مقام

پر اس سے ا سے اپنی بریت ظاہر کریں گے اور آخر یہ کہیں گے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ
(المائدة: ۱۱۸) یعنی جب تک میں ان میں زندہ رہا تھا میں نے ہرگز نہیں کہا۔ ہاں جب تو نے مجھے
وفات دے دی تو پھر تو آپ ان کا نگران تھا۔ اس سے پہلے مَا دُمْتُ فِيهِمُ (المائدة: ١١٨) کا لفظ
صاف طور پر ظاہر کرتا ہے کہ جب تک حضرت مسیح زندہ رہے ان کی قوم میں یہ بگاڑ پیدا نہیں ہوا۔
ساری ضلالت بعد وفات ہوئی ہے۔ اگر حضرت مسیح ابھی تک زندہ ہیں تو پھر یہ ماننا پڑے گا کہ عیسائی
نہیں بگڑے بلکہ حق پر ہیں۔ پر غور کر کے بتاؤ اسلام کی حقانیت پر یہ کس قدر خطرناک حملہ ہوگا۔
کیونکہ جب وہ ایک سچا مذہب موجود ہے اور اس میں کوئی خرابی ہی پیدا نہیں ہوئی تو پھر جو کچھ وہ کہتے
ہیں مان لینا چاہیے ۔ مگر نہیں خدا تعالیٰ کا کلام حق ہے اور یہی سچ ہے کہ وہ مر گئے اور عیسائی مذہب بھی
ان کے ساتھ ہی مر گیا اور اس میں کوئی روح حق اور حقیقت کی نہیں رہی۔ اس آیت سے یہ بھی معلوم
ہوتا ہے کہ وہ دوبارہ اس دنیا میں نہیں آئیں گے کیونکہ وہ عیسائیوں کے بگڑنے کا اقرار اپنی موت
کے بعد کرتے ہیں ۔ اگر انہوں نے آنا تھا تو وہ یہ جواب نہ دیتے ورنہ یہ جواب اللہ تعالیٰ کے حضور
جھوٹ سمجھا جاوے گا اور رب العرش العظیم کے حضور حلف دروغی ہوگی ۔ کیونکہ اس صورت میں تو
انہیں کہنا چاہیے تھا کہ میں گیا اور جا کر ان کی صلیبوں کو توڑا اور ان میں پھر تو حید قائم کی وغیرہ وغیرہ۔
غرض یہ میرا دعویٰ جو اللہ تعالیٰ کے ایماء اور حکم صریح سے کیا گیا ہے۔ خدا تعالیٰ نے اپنے
عظیم الشان مصالح اور حکمت سے ایسا ہی چاہا ہے تا کہ مسیح کی عظمت کو توڑا جاوے اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ
نے ایسا کیا ہے۔ یہودی خدا تعالیٰ کی برگزیدہ قوم کہلاتے تھے۔ لیکن جب انہوں نے شریعت کی
بے حرمتی کی اور وہ حد سے زیادہ بگڑ گئے تو اللہ تعالیٰ کی غیرت نے نہ چاہا کہ ان میں نبوت کا سلسلہ
رہے اور نبوت کو خاندان بنی اسمعیل میں منتقل کر کے ختم کر دیا جیسا کہ خود حضرت عیسی نے بھی باغ
والی تمثیل میں اسی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ یہودیوں کی اس شوخی اور گستاخی کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان پر
ذلت کی مار ماری گئی ۔ اب وہ ہر سلطنت کے ماتحت ذلیل ہیں بلکہ بعض سلطنتوں سے کئی دفعہ نکالے
گئے ہیں ۔ اب جبکہ یہود پر ذلت پڑ چکی اور نبوت ان کے خاندان سے منتقل ہو چکی ۔ تو کیا یہ

انتقال نبوت تنزل کے طور پر تھا اور ناقص تھا ؟ اگر ایسا تھا تو پھر یہودی ناز کر سکتے ہیں اور وہ یہ
پیش کر سکتے ہیں کہ ہم پر یہ فضل ہوا اور وہ انعام ہوا۔
منجملہ اس کے ایک یہ بھی کہ توریت کی خدمت اور اس کے استحکام کے لیے برابر خلفاء اور
رسل آتے رہے۔ لیکن قرآن شریف کو یہ مرتبہ حاصل نہ ہوا ( نعوذ باللہ من ذالک )۔سوچ کر بتاؤ کہ
کیا یہ اسلام کی بے عزتی اور نقص کی دلیل ہوگی یا اس کے لیے عظمت کا ذریعہ؟
مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ میرے مخالفوں نے میری مخالفت میں یہاں تک غلو کیا
ہے کہ اسلام کی بھی سخت ہتک کر لینی انہوں نے گوارا کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو خاتم الانبیاء
اور تمام نبیوں سے افضل اور اکمل تھے ( صلی اللہ علیہ وسلم ) معاذ اللہ ناقص نبی ٹھیرایا ۔ جب یہ تسلیم کر
لیا اور اپنا عقیدہ بنا لیا کہ اب کوئی شخص ایسا نہیں ہو سکتا جو اللہ تعالیٰ سے شرف مکالمہ پاسکے اور
خدا تعالیٰ اس کے ہاتھ پر تائیدی نشان ظاہر کر سکے۔ تم خود بتاؤ کہ اس عقیدہ سے اسلام کا کیا باقی
رہتا ہے؟ اگر خدا تعالیٰ پہلے بولتا تھا مگر اب نہیں بولتا تو اس کا ثبوت کیا ہے کہ وہ پہلے بولتا تھا۔ اگر
خدا تعالیٰ پہلے خارق عادت تصرفات دکھاتا تھا مگر اب نہیں دکھاتا تو اس کا کیا ثبوت ہے؟ قصے
کہانیاں کون قوم بیان نہیں کرتی ۔ افسوس ! ان کو تعصب نے ایسا اندھا کر دیا ہے کہ کچھ بھی ان کو
سوجھائی نہیں دیتا اور میری مخالفت میں یہ اسلام کو بھی ہاتھ سے دیتے ہیں ۔
مسیح ناصری کے اس امت میں آنے کے عقیدہ کے نقصانات
غرض اگر یہودی ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ ( البقرۃ : ۶۲) کے مصداق ہو چکے ہیں اور نبوت اس
خاندان سے منتقل ہو چکی ہے تو پھر یہ ناممکن ہے کہ مسیح دوبارہ اسی خاندان سے آوے۔ اگر یہ تسلیم کیا
جاوے گا تو اس کا نتیجہ یہی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ادنی نبی مانا جاوے اور اس امت کو بھی
ادنی امت۔ حالانکہ یہ قرآن شریف کے منشا کے صریح خلاف ہے کیونکہ قرآن شریف نے تو صاف طور
پر فرمایا كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (ال عمران: (۱۱۱) پھر اس امت کو خیر الامت کی بجائے

شر الامت کہو گے؟ اور اس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ پر حملہ ہوگا ۔ مگر یقینا یہ
سب جھوٹ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی اعلیٰ درجہ کی تھی اور ہے اس لیے کہ وہ
اب تک اپنا اثر دکھا رہی اور تیرہ سو سال گزرنے کے بعد مطہر اور مقدس وجود پیدا کرتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ کا انتقال نبوت سے اسلام کی برکات اور تاثیرات اب بھی جاری ہیں میں منا نا کردہ اپنا فضل و کمال یہی تھا وہ
دکھانا چاہتا تھا جو اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کیا تھا۔ اسی کی طرف اشارہ ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : ٦ ) میں ۔ یعنی اے اللہ ! ہم پر وہ انعام واکرام کر جو پہلے نبیوں اور صدیقوں
شہیدوں اور صالحین پر تو نے کئے ہیں ہم پر بھی کر ۔ اگر خدا تعالیٰ یہ انعام واکرام کر ہی نہیں سکتا تھا
اور ان کا دروازہ بند ہو چکا تھا تو پھر اس دعا کی تعلیم کی کیا ضرورت تھی؟ اسرائیلیوں پر تو یہ دروازہ بند
ہو چکا تھا۔ اگر یہاں بھی بند ہو گیا تو پھر کیا فائدہ ہوا ؟ اور کس بات میں بنی اسرائیل پر اس امت کو فخر
ہوا ؟ جو خود اندھا ہے وہ دوسرے اندھے پر کیا فخر کر سکتا ہے؟
اگر وحی الہام ، خوارق یہودیوں پر بند ہو چکے ہیں تو پھر یہ بتاؤ کہ یہ دروازہ کسی جگہ جا کر کھلا بھی
یا نہیں؟ ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ نہیں ہم پر بھی یہ دروازہ بند ہے۔ یہ کیسی بدنصیبی ہے پانچ وقت
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کرتے ہیں اور اس پر بھی کچھ نہیں ملتا ۔ تعجب !! اللہ تعالیٰ کا خود ایسی دعا
تعلیم کرنا تو یہ معنی رکھتا ہے کہ میں تم پر انعام واکرام کرنے کے لیے طیار ہوں ۔ جیسے کسی حاکم کے
سامنے پانچ امیدوار ہوں اور وہ ان میں سے ایک کو کہے کہ تم یہاں حاضر رہو تو اس کے یہی معنے
ہوتے ہیں کہ اس کو ضرور کام دیا جاوے گا۔ اسی طرح پر اللہ تعالیٰ نے یہ دعا تعلیم کی اور پانچ وقت یہ
پڑھی جاتی ہے مگر ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ اس کا کچھ بھی اثر اور نتیجہ نہیں ہوتا ۔ کیا یہ قرآن شریف
کی ہتک اور اسلام کی ہتک نہیں ؟ میرے اور ان کے درمیان یہی امر در اصل متنازعہ فیہ ہے۔ میں یہ
کہتا ہوں کہ اسلام کے برکات اور تاثیرات جیسے پہلے تھیں ویسے ہی اب بھی ہیں۔ وہ خدا اپنے
تصرفات اب بھی دکھاتا ہے اور کلام کرتا ہے۔ مگر یہ اس کے مقابلہ میں کہتے ہیں کہ اب یہ دروازہ بند

ہو چکا ہے اور خدا تعالیٰ خاموش ہو گیا وہ کسی سے کلام نہیں کرتا۔ دعاؤں میں تاثیر اور قبولیت نہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تاثیرات پیچھے رہ گئی ہیں اب نہیں ۔ افسوس ان پر! انہوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن شریف اور خدا تعالیٰ کی قدر نہیں کی ۔
اسلام زندہ مذہب اور ہماری کتاب زندہ کتاب اور ہمارا خدا زندہ خدا اور ہمارا رسول زندہ
رسول ۔ پھر اس کے برکات، انوار اور تاثیرات مردہ کیونکر ہو سکتی ہیں؟ میں اس مخالفت کی کچھ پروا
نہیں کر سکتا۔ ان کی مخالفت کے خیال سے میں خدا تعالیٰ اور اس کے رسول اور اس کی کتاب کو کیسے
چھوڑ سکتا ہوں؟
لاہور میں عبد الحکیم نام ایک شخص سے کیا امت میں وحی والہام کا دروازہ بند ہے میری گفتگو ہوئی۔ اس نے کہا کہ الہام
پہلی
امتوں کا خاصہ تھا یہاں تک کہ عورتوں کو بھی وحی ہوتی تھی مگر اس امت میں یہ دروازہ بند ہے۔
کیسے شرم کی بات ہے ! کیا یہ امت بنی اسرائیل کی عورتوں سے بھی گئی گزری ہو گئی اور خدا تعالیٰ نے
اس کے لیے یہی چاہا ہے کہ وہ خیر الامم کہلا کر بھی محروم رہے؟
اس عبد الحکیم نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی محدث نہ تھے ۔ وہ بھی
صرف ان کو ایک خوش کرنے کی بات تھی محدث وہ بھی نہ تھے۔
مختصر یہ کہ اس قسم کی ہتک اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ لوگ کرتے ہیں ۔ پھر
میں ان کی مخالفت کی کیا پروا کروں؟ یہ لوگ اسلام کے دوست نہیں دشمن ہیں۔ اگر بقول ان کے
سب بے نصیب ہیں تو پھر کیا فائدہ؟ ہزار اتباع کریں معرفت نہ بڑھے گی ۔ تو کوئی احمق اور نادان ہی
ہوگا جو اس پر بھی اتباع ضروری سمجھے۔ حضرت عیسی کا آنا نہ آنا تو امر ہی الگ ہے۔ اس سوال کو پیچھے
چھوڑو۔ پہلے یہ تو فیصلہ کرو کہ کیا اس امت پر بھی وہ برکات اور فیوض ہوں گے یا نہیں؟ جب یہ فیصلہ
ہوئے تو پھر عیسی کی آمد کا سوال جھٹ حل ہو سکتا ہے۔
یہ لوگ جن مہلکات میں پھنسے ہوئے ہیں وہ بہت خطرناک مرض ہے اس سے بڑھ کر اور کیا

مصیبت ہو گی کہ اس امت کی نسبت با وجود خیر الامم ہونے کے یہ یقین کر لیا گیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے
خاص فضل شرف مکالمہ سے محروم ہے۔ اور خواہ ساری عمر کوئی مجاہدہ کرتا رہے کچھ بھی حاصل نہ ہوگا
( نعوذ باللہ ) ۔ جیسے کہہ دیا جاوے کہ خواہ ہزار ہاتھ تک کھودتے چلو مگر پانی نہیں ملے گا۔ اگر یہ سچ ہے
جیسا کہ ہمارے مخالف کہتے ہیں تو پھر مجاہدہ اور دعا کی کیا حاجت ہے؟ کیونکہ انسان کی فطرت میں یہ
بات داخل ہے کہ وہ جس کو ممکن الحصول سمجھتا ہے اسے تلاش کرتا ہے اور اس کے لیے سعی کرتا ہے اور
اگر اسے یہ خیال اور یقین نہ ہو تو وہ مجاہدہ اور سعی کا دروازہ بند کر دیتا ہے۔ جیسے ہما یا عنقا کی کوئی تلاش
نہیں کرتا۔ اس لیے کہ سب جانتے ہیں کہ یہ چیزیں ناممکن الحصول ہیں ۔ پس اسی طرح جب یہ یقین کر
لیا گیا کہ اللہ تعالیٰ سے مکالمہ کا شرف ملنے کا ہی نہیں اور خوارق اب دیتے ہی نہیں جا سکتے تو پھر مجاہدہ اور
دعا جو اس کے لیے ضروری ہیں محض بیکار ہوں گے اور اس کے لیے کوئی جرات نہ کرے گا اور اس
امت کے لیے نعوذ بالله مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ اعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْلى (بنی اسراءیل : ۷۳)
صادق آئے گا۔ اور اس سے خاتمہ کا بھی پتہ لگ جائے گا کہ وہ کیسا ہوگا کیونکہ اس میں تو کوئی شک و شبہ
ہی نہیں ہو سکتا کہ یہ جہنمی زندگی ہے۔ پھر آخرت میں بھی جہنم ہی ہوگا اور اسلام ایک جھوٹا مذہب ٹھیرے
گا اور نعوذ باللہ خدا نے بھی اس امت کو دھوکا دیا کہ خیر الامت بنا کر پھر کچھ بھی اسے نہ دیا۔
اس قسم کا عقیدہ رکھنا ہی کچھ کم بد قسمتی اور اسلام کی ہتک نہ تھی کہ اس پر دوسری مصیبت یہ آئی کہ
اس کے لیے وجو ہات اور دلائل پیدا کرنے لگے۔ چنانچہ کہتے ہیں کہ یہ دروازہ مکالمات و مخاطبات کا
اس وجہ سے بند ہو گیا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّنْ
رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ (الاحزاب : (۴) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ
خاتم النبیین ہیں اس لیے آپ کے بعد یہ فیض اور فضل بند ہو گیا۔ مگر ان کی عقل اور علم پر افسوس آتا
ہے کہ یہ نادان اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ اگر ختم نبوت کے ساتھ ہی اگر معرفت اور بصیرت کے دروازے
بھی بند ہو گئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ( معاذ اللہ ) خاتم النبیین تو کجا نبی بھی ثابت نہ ہوں گے۔
کیونکہ نبی کی آمد اور بعثت تو اس غرض کے لیے ہوتی ہے کہ تا اللہ تعالیٰ پر ایک یقین اور بصیرت پیدا ہو

اور ایسا ایمان ہو جو لذیذ ہو ۔ اللہ تعالیٰ کے تصرفات اور اس کی قدرتوں اور صفات کی تجلی کو انسان
مشاہدہ کرے اور اس کا ذریعہ بھی مکالمات و مخاطبات اور خوارق عادات ہیں۔ لیکن جب یہ دروازہ ہی
بند ہو گیا تو پھر اس بعثت سے فائدہ کیا ہوا ؟
میں بڑے افسوس سے کہتا ہوں کہ ان لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہرگز ہرگز قدر
نہیں کی اور آپ کی شان عالی کو بالکل نہیں سمجھا ورنہ اس قسم کے بیہودہ خیالات یہ نہ تراشتے ۔ اس
آیت کے اگر یہ معنے جو یہ پیش کرتے ہیں تسلیم کر لیے جاویں تو پھر گویا آپ کو نعوذ باللہ ابتر ماننا ہو گا۔
کیونکہ جسمانی اولاد کی نفی تو قرآن شریف کرتا ہے اور روحانی کی یہ نفی کرتے ہیں تو پھر باقی کیا رہا؟
اصل بات یہ ہے کہ اس آیت سے اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ محضر لا الہ الہ سلم کی عظیم الشان آنحضرت کا
کمال اور آپ کی قوت قدسیہ کا زبردست اثر بیان کرتا ہے کہ آپ کی روحانی اولا د اور روحانی تاثیرات
کا سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ آئندہ اگر کوئی فیض اور برکت کسی کو مل سکتی ہے تو اسی وقت اور حالت میں مل
سکتی ہے جب وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل اتباع میں کھویا جاوے اور فنافی الرسول کا درجہ
حاصل کر لے بدوں اس کے نہیں۔ اور اگر اس کے سوا کوئی شخص ادعائے نبوت کرے تو وہ کذاب
ہوگا ۔ اس لیے نبوت مستقلہ کا دروازہ بند ہو گیا اور کوئی ایسا نبی جو بجز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
اتباع اور ورزش شریعت اور فنافی الرسول ہونے کے مستقل نبی صاحب شریعت ہو، نہیں آ سکتا۔ ہاں
فنافی الرسول اور آپ کے امتی اور کامل متبعین کے لیے یہ دروازہ بند نہیں کیا گیا۔ اس لیے براہین میں یہ
الہام درج ہے كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ -
یعنی یہ مخاطبات اور مکالمات کا شرف جو مجھے دیا گیا ہے یہ محض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع کا
طفیل ہے اور اسی لیے یہ آپ ہی سے ظہور میں آرہے ہیں ۔ جس قدر تاثیرات اور برکات وانوار ہیں وہ
آپ ہی کے ہیں ۔
اب حضرت عیسی کے لیے تم خود فتوی دو کہ اس کے متعلق تم کیا سمجھتے ہو اور یقین کرتے ہو۔ کیا یہ

مانتے ہو کہ اس کو جو کچھ دیا جائے گا وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک امتی ہونے اور آپ کے کامل
اتباع کی وجہ سے نصیب ہوگا یا پہلے سے انہیں دیا گیا ہے؟
یہ مانتے ہیں کہ وہ توریت اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا متبع تھا۔ پھر یہ تو توریت کا فخر ہوا نہ کہ
قرآن مجید کا ۔ پھر کیسی بیہودگی ہے کہ ایسا عقیدہ رکھا جاوے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور
قرآن مجید کی ہتک شان کا موجب ہو۔ اس لیے یہ ضرور ہے کہ آنے والا مسیح اسی امت سے ہوا اور وہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے برکت اور تعلیم پائے اور آپ ہی کے فیض اور ہدایت سے روشنی
حاصل کرے۔
امتی کی حقیقت میں نے دیکھا ہے کہ ہمارے مخالف اس موقع پر چالاکی سے یہ کہ دیتے
ہیں کہ آنے والا عیسی امتی ہوگا۔ یہ مصیبت انہیں بخاری اور مسلم سے آئی
کیونکہ اس میں اِمَامُكُمْ مِنْكُمْ اور آمَكُمْ مِنْكُمْ لکھا ہوا ہے۔ اس لیے حضرت عیسیٰ کو امتی
بناتے ہیں مگر نہیں سمجھتے کہ امتی تو وہ ہوتا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کے بغیر گمراہ تھا جو
رشد اور سعادت اس نے پائی وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع اور تعلیم سے پائی ۔ مگر یہ وہ تسلیم
نہیں کرتے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پہلے گمراہ تھے اور اب بھی گمراہ ہیں ۔ جس وقت آئیں گے اس
وقت آپ کی ہدایت اور تعلیم پر عمل کرنے سے وہ درجہ اور عزت انہیں ملے گی ۔ پھر اِمَامُكُمْ
مِنْكُمْ کا مفہوم اس صورت میں تو درست نہ ٹھیرا۔
افسوس کا مقام ہے کہ ان لوگوں نے قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اللہ وسلم
پر غور کرنا چھوڑ دیا ہے اور وہ جو حکم ہو کر آیا تھا اس کا انکار کر دیا۔ پھر ان کو سمجھ آوے تو کیونکر ۔
إمَامُكُمْ مِنْكُمْ صاف طور پر یہی ظاہر کرتا تھا کہ آنے والا امام تم میں سے ہی ہو گا مگر یہ اس پر
راضی نہیں ہوتے ۔ یہ امت کو شر الام اور یہودی بنا کر تو خوش ہو جاتے ہیں لیکن مسیح اور امام کا آنا اس امت
سے تسلیم نہیں کر سکتے !!! اب یا تو حضرت مسیح کی نسبت یہ اقرار کریں کہ وہ گمراہ ہیں (معاذ اللہ )
جیسا کہ عیسائیوں نے اقرار کر لیا کہ وہ ملعون ہیں (نعوذ باللہ ) ۔ عیسائیوں نے لعنتی تو ان کو کہہ دیا مگر

لعنت کے مفہوم سے بے خبر ہیں۔ اگر ان کو پہلے خبر ہوتی کہ لعنت کا یہ مفہوم ہے تو کبھی نہ کہتے۔ میں نے
فتح مسیح کو لکھا کہ لعنت کا مفہوم تو یہ ہے کہ ملعون راندہ درگاہ ہوا اور خدا اس سے بیزار اور وہ خدا سے
بیزار ہو اور شیطان سے جاملے ۔ اب بتاؤ کہ تم مسیح کے لیے یہ لفظ تجویز کرتے ہو؟ تو آخر وہ جواب نہ
لکھ سکا۔ اور حقیقت میں اس کا جواب ہے ہی نہیں ۔ انہوں نے غلطی سے لعنت کے مفہوم سے بے خبر
رہ کر یہ لفظ ان کے لیے تراش لیا۔ اب جو خبر ہوئی تو فکر پڑی کہ کیا کیا جاوے۔
اسی طرح پر اگر یہ لوگ امتی کے مفہوم پر نظر ڈالیں اور غور کریں تو غلطی نہ کھائیں۔ کیونکہ امتی کے
معنے یہی ہیں کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان و برکات سے مستفیض ہو اور ترقی کرے۔
لیکن جس کے لئے یہ کہتے ہیں وہ تو پہلے ہی پیغمبر ہے۔ اس کو کونسا موقع ملا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے استفاضہ کرے۔
مسیح موعود کی نبوت پھر جی کے لفظ پر بھی بحث کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عوی نبوت ہے۔
میں کہتا ہوں یہ تو نری لفظی نزاع ہے نبی تو خبر دینے والے کو کہتے ہیں
اب جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے مخاطبات اور مکالمات ہوتے ہوں اس کا کیا نام رکھا جاوے
گا۔ اور یہ نبوت تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی طفیل اور اتباع کا نتیجہ ہے۔ میں اس کو کفر اور
لعنت سمجھتا ہوں اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے استفاضہ کئے بغیر
کوئی شخص نبوت کے چشمہ سے حصہ لیتا ہے اور مستقل نبوت کا مدعی ہے۔ یہ نرے دھو کے ہیں جو ان
لوگوں کو لگے ہوئے ہیں اور بعض باوجود یکہ اس امر کو بخوبی سمجھتے ہیں لیکن جہلاء اور عوام کو بھڑ کانے
کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں تاکہ وہ میری کتابوں سے بیزار ہو جائیں اور انہیں پڑھ کر فائدہ نہ
اٹھا سکیں ۔
کاش یہ لوگ سمجھتے کہ انہوں نے مسیح علیہ السلام کے لیے تجویز کردہ خصوصیات حضرت پینے کے لیے جو خصو صیتیں مسیح
الحکم جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ صفحه ۳ تا ۶

·

آج 10 میں سے 10 باقی