۲۶؍ستمبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تجویز کی ہیں ان کا نتیجہ کیا ہے؟ مثلاً وہ کہتے ہیں کہ مس شیطان سے وہی پاک ہے اور روح القدس
کے سایہ سے پیدا ہوا ہے۔ اس میں اس کا کوئی شریک نہیں جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر وہی
گئے ہیں اور کوئی دوسرا اس میں شریک نہیں ۔ پھر وہی آسمان سے اترے گا اور قیامت کے قریب
آخری قاضی وہی ہوں گے اور پھر یہ بھی خصوصیت کہ دو ہزار برس ہونے کو آئے وہ اب تک آسمان
پر ہیں اور کھانے پینے اور دیگر حوائج انسانی کے محتاج نہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو بھوک
سے پتھر پیٹ پر باندھ لیتے مگر ان کو اس کی بھی ضرورت نہیں ۔ کوئی اثر زمانہ کا اس پر نہیں ہوا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بیماری کا اثر ہو سیح پر بالکل نہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پرشیب اور
پیرانہ سالی کے آثار ظاہر ہوں مگر مسیح ان سے بھی محفوظ ۔ اب سوچو اور بتاؤ کہ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا ؟
یقیناً یہی نتیجہ ہو گا کہ انہیں ساری دنیا سے الگ اور نرالا مانا جاوے یا دوسرے الفاظ میں ان کو خدا ہی
کہا جاوے اس لیے کہ ایسی خصوصیتیں یقینا انہیں خدا بناتی ہیں اور عیسائی اس کو پیش کرتے ہیں ۔
غرض اللہ تعالیٰ نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار و برکات جاری ہیں حضرت میں کو یہودیوں
مسیح
کے ہاتھ سے نجات دے کر ان کے الزاموں سے ان کو بری کیا تھا تا کہ ان کو زک دے اور پھر اس
سلسلہ محمد یہ کو قائم کر کے بتادیا تھا کہ خدا تعالیٰ کا فضل جس طرف وہ چاہتا ہے آتا ہے خواہ اسرائیلیوں
میں ہو خواہ اسماعیلیوں میں ۔ اب تو یہودیوں کے ہاتھ میں نرا حسد ہے لیکن اگر وہ دیکھیں کہ ان
کے کمالات کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو پھر نری رسالت سے کیا حسد ۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
وجود و عدم وجود معاذ اللہ برابر ہو جائے گا کیونکہ آپ کے کمالات فیوض اور برکات کا سلسلہ بجائے
آگے چلنے کے انہیں پر ختم ہو گیا۔
مجھے سخت تعجب آتا ہے کہ یہ لوگ میری مخالفت میں کچھ ایسے اندھے ہور ہے ہیں کہ وہ اس کے
انجام اور نتائج سے بالکل بے خبر اور بے پروا ہو رہے ہیں۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اگر آپ کا سلسلہ آپ
سے ہی شروع ہو کر آپ ہی پر ختم ہو گیا تو آپ ابتر ٹھہریں گے (معاذ اللہ ) ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے اِن شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ (الكوثر : ۴ ) یعنی
تجھے تو ہم نے کثرت کے ساتھ روحانی اولاد عطا کی ہے جو تجھے بے اولاد کہتا ہے وہی ابتر ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جسمانی فرزند تو کوئی تھا نہیں۔ اگر روحانی طور پر بھی آپ کی اولاد کوئی
نہیں تو ایسا شخص خود بتاؤ کیا کہلا وے گا ؟ میں تو اس کو سب سے بڑھ کر بے ایمانی اور کفر سمجھتا ہوں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اس قسم کا خیال بھی کیا جاوے - إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ (الكوثر : ٢)
کسی دوسرے نبی کو نہیں کہا گیا۔ یہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا خاصہ ہے۔ آپ کو اس قدر
روحانی اولاد عطا کی گئی جس کا شمار بھی نہیں ہو سکتا۔ اس لیے کہ قیامت تک یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔
روحانی اولاد ہی کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نبی ہیں کیونکہ آپؐ کے انوار و برکات کا
سلسلہ برابر جاری ہے اور جیسے اولاد میں والدین کے نقوش ہوتے ہیں اسی طرح روحانی اولاد
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات اور فیوض کے آثار اور نشانات موجود ہیں ۔ الْوَلَدُ
سر لابيه -
امت محمدیہ کا شرف
صوفیوں نے اس حدیث کو علَمَاءُ أُمَّتِي كَأَنْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَاءِيلَ ح
مانا ہے اور فی الحقیقت یہ صحیح ہے اور یہودیوں پر اسی سے مار پڑتی ہے۔
کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس امت کو ایسا شرف عطا فرمایا کہ علماء امت کو انبیاء بنی اسرائیل کی مثل
ٹھیرایا ۔ علماء کے لفظ سے دھوکا نہیں کھانا چاہیے۔ عالم وہ ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اِنَّمَا
يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا (فاطر : ۲۹ ) یعنی بیشک جو لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اس کے
بندوں میں سے وہی عالم ہیں۔ ان میں عبودیت تامہ اور خشیت اللہ اس حد تک پیدا ہوتی ہے کہ وہ
خود اللہ تعالیٰ سے ایک علم اور معرفت سیکھتے ہیں اور اسی سے فیض پاتے ہیں اور یہ مقام اور درجہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع اور آپ سے پوری محبت سے ملتا ہے۔ یہاں تک کہ انسان
بالکل آپ کے رنگ میں رنگین ہو جاوے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمُ (ال عمران : ۳۲) یعنی اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت
کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔ اس اتباع کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تعالی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے
گناہوں کو بخش دے گا۔ پس اب اس آیت سے صاف ثابت ہے کہ جب تک انسان کامل متبع
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نہیں ہوتا وہ اللہ تعالیٰ سے فیوض و برکات پا نہیں سکتا اور وہ معرفت اور
بصیرت جو اس کی گناہ آلود زندگی اور نفسانی جذبات کی آگ کو ٹھنڈا کر دے عطا نہیں ہوتی ۔ ایسے
لوگ ہیں جو عُلماء امتی کے مفہوم کے اندر داخل ہیں ۔
غرض ایک طرف تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرمایا کہ إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ ( الكوثر : ۲)
اور دوسری طرف اس امت کو کكُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ (ال عمران : کہا ۱۱۱) تا کہ یہودیوں پر ز د ہو۔ ہو مگر گا
میرے مخالف عجیب بات کہتے ہیں کہ یہ امت با وجود خیر الامت ہونے کے پھر شر الامت ہے۔
بنی اسرائیل میں تو عورتوں تک کو شرف مکالمہ الہیہ دیا گیا مگر اس امت کے مرد بھی خواہ کیسے ہی متقی
ہوں اور خدا تعالیٰ کی رضا جوئی میں مریں اور مجاہدہ کریں مگر ان کو حصہ نہیں دیا جائے گا اور یہی جواب
ان کے لیے خدا کی طرف سے ہے کہ بس تمہارے لیے مہر لگ چکی ہے۔ اس سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ
کے حضور گستاخی اور اس پر سوء ظن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین اور اسلام کی ہتک کیا
ہوگی ؟ دوسری قوموں کو ملزم کرنے کے لیے یہی تو زبردست اور بے مثل اوزار ہمارے ہاتھ میں ہے
اور اسی کو تم ہاتھ سے دیتے ہو۔
پھر ایک اور بات قابل غور ہے اللہ تعالیٰ سلسلہ موسوی اور سلسلہ محمد یہ میں مشابہت
نے دو سلسلے قائم کئے تھے۔ پہلا سلسلہ
سلسلہ موسوی تھا۔ دوسرا سلسلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ یعنی محمد گی سلسلہ۔ اور اس
دوسرے سلسلہ کو مثیل ٹھیرایا۔ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی مثیل موسیٰ کہا گیا تھا۔ توریت کی
کتاب استثناء میں یہی لکھا گیا تھا کہ تیرے بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی اٹھاؤں گا اور
قرآن شریف میں یہ فرمایا اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ
رَسُولًا (المزمل : ۱۶) یعنی بیشک ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا جو تم پر شاہد ہے۔ اسی طرح یہ
رسول بھیجا گیا ہے جس طرح فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا گیا تھا (یعنی موسیٰ کی طرح ) ۔ اب
غور کرو کہ اس میں کہا کا لفظ صاف طور پر ظاہر کرتا ہے کہ اس سلسلہ میں بھی کمالات و برکات کی
کمی نہ ہوگی ۔
پھر سورہ نور میں آیت استخلاف میں بھی یہی گما کا لفظ آیا - وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ
وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الآية ( النور : ۵۶) اسی امت کے اب
مومنین اور اعمال صالحہ بجالانے والوں سے خلافت کا وعدہ کیا گیا اسی طرح پر جس طرح بنی اسرائیل
میں خلفاء کئے گئے تھے۔ یہاں بھی وہی گیا کا لفظ موجود ہے۔ ایک طرف تو اس سلسلہ کو سلسلہ موسوی
کا مثیل ٹھیرایا ۔ دوسری جگہ سلسلہ موسوی کی طرح خلفاء بنانے کا وعدہ کیا۔ پھر کیا دونوں سلسلوں کا
طبعی تو افق ظاہر نہیں کرتا کہ اس امت میں خلفاء اسی رنگ کے قائم ہوں؟ ضرور کرتا ہے۔
اور اس میں تو کوئی کلام ہی نہیں کہ سلسلہ موسوی میں تیرھواں خلیفہ مسیح تھا۔ پھر کیا وجہ ہے کہ
سلسلہ محمد یہ میں تیرھواں خلیفہ مسیح نہ کہلائے ؟ اس لیے ضرور تھا کہ آنے والے کا نام مسیح رکھا جاتا ۔ یہی
سر ہے جو خدا تعالیٰ نے اس امت میں بھی ایک مسیح کا وعدہ کیا۔
بعض نادان اعتراض کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام تو مثیل موسیٰ رکھا ہے مگر
آخر میں آنے والے خلیفہ کا نام عیسی رکھا ہے مثیل عیسی نہیں رکھا اس لیے وہ آپ ہی آجائے گا۔
اس قسم کے اعتراض بظاہر دھو کہ دہ ہیں اور ممکن ہے کہ وہ آدمی جو اصل حالات سے واقف نہیں
اس کو سن کر گھبرا جاوے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام تو مثیل موسیٰ ہی ہونا
چاہیے تھا۔ اس لیے کہ توریت کی کتاب استثناء میں مثیل موسیٰ ہی کہا گیا تھا۔ پس اگر آپ موسیٰ
ہونے کا دعویٰ کرتے تو کتاب والے کہتے کہ ہمیں تو مثیل موسیٰ کا وعدہ دیا گیا ہے نہ کہ موسیٰ کا۔
اس لیے ان کو توجہ دلانے کے واسطے وہی لفظ رکھا جو وہاں موجود تھا مگر یہاں اس کے خلاف بات
تھی۔ پہلی کتابوں میں اور انجیل سے معلوم ہوتا ہے کہ عیسی آئے گا۔ مگر جب یہ ثابت ہو چکا کہ وہ
وفات پاچکے ہیں اور آچکے ہیں تو کوئی خیال بھی نہیں کرے گا کہ وہ زندہ ہو کر آجائیں گے۔