۲۷؍اکتوبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہیں ۔ اگر تم میں مکر ، فریب ، کسل اور سستی پائی جائے تو تم دوسروں سے پہلے ہلاک کئے جاؤ گے۔
ہر ایک کو چاہیے کہ اپنے بوجھ کو اٹھائے اور اپنے وعدے کو پورا کرے۔ عمر کا اعتبار نہیں دیکھو!
مولوی عبدالکریم صاحب فوت ہو گئے ۔ ہر جمعہ میں ہم کوئی نہ کوئی جنازہ پڑھتے ہیں۔ جو کچھ کرنا ہے
اب کرلو ۔ جب موت کا وقت آتا ہے تو پھر تا خیر نہیں ہوتی ۔ جو شخص قبل از وقت نیکی کرتا ہے امید ہے
کہ وہ پاک ہو جائے۔ اپنے نفس کی تبدیلی کے واسطے سعی کرو۔ نماز میں دعائیں مانگو۔صدقہ خیرات
سے اور دوسرے ہر طرح کے حیلہ سے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا (العنكبوت: ۷۰) میں شامل
ہو جاؤ۔ جس طرح بیمار طبیب کے پاس جاتا دوائی کھاتا، مسہل لیتا ،خون نکلواتا ، ٹکور کرواتا اور شفا
حاصل کرنے کے واسطے ہر طرح کی تدبیر کرتا ہے۔ اسی طرح اپنی روحانی بیماریوں کو دور کرنے کے
واسطے ہر طرح کی کوشش کرو۔ صرف زبان سے نہیں بلکہ مجاہدہ کے جس قدر طریق خدا تعالیٰ نے فرمائے
ہیں وہ سب بجالاؤ۔ صدقہ خیرات کرو۔ جنگلوں میں جا کر دعائیں کرو۔ سفر کی ضرورت ہو تو وہ بھی
کرو۔ بعض آدمی پیسے لے کر بچوں کو دیتے پھرتے ہیں کہ شاید اسی طرح کشوف باطن ہو جائے۔
جب باطن پر قفل ہو جائے تو پھر کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ حیلے کرنے والے کو پسند کرتا
ہے۔ جب انسان تمام حیلوں کو بجالاتا ہے تو کوئی نہ کوئی نشانہ بھی ہو جاتا ہے۔'
۲۷ اکتوبر ۱۹۰۵ء ( بمقام دیلی بعد نماز جمعه )
ہر قوم کی طب اطب سے استفادہ کرنا چاہیے چند مولوی اور مدرسہ طیبہ کے چند طلب علم اور طبیب آئے ۔ طب کا ذکر درمیان میں آیا۔
حضرت نے فرمایا کہ مسلمان کو انگریزی طب سے نفرت نہیں چاہیے ۔ الْحِكْمَةُ ضَالَةُ
الْمُؤْمِنِ حکمت کی بات تو مومن کی اپنی ہے گم ہو کر کسی اور کے پاس چلی گئی تھی پھر جہاں سے ملے
جھٹ قبضہ کرلے ۔ اس میں ہمارا یہ منشا نہیں کہ ہم ڈاکٹری کی تائید کرتے ہیں بلکہ ہمارا مطلب
بدر جلد ا نمبر ۳۴ مورخه ۸ رنومبر ۱۹۰۵ صفحه ۳، ۴

صرف یہ ہے کہ بموجب حدیث کے انسان کو چاہیے کہ مفید بات جہاں سے ملے وہیں سے لے لے۔
ہندی، جاپانی، یونانی ، انگریزی ہر طب سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے اور اس شعر کا مصداق
اپنے آپ کو بنانا چاہیے۔
تمتع ز هر گوشه یافتم
ز
ہر خرمنے خوشہ یافتم
تب ہی انسان کامل طبیب بنتا ہے۔ طبیبوں نے تو عورتوں سے بھی نسخے حاصل کئے ہیں لیس
الْحَكِيمُ إِلَّا ذُو تَجْرِبَةٍ - لَيْسَ الْحَلِيمُ إِلَّا ذُو عُسْرَةٍ - حکیم تجربہ سے بنتا ہے اور حلیم تکالیف
اٹھا کر حلم دکھانے سے بنتا ہے۔ اور یوں تو تجربوں کے بعد انسان رہ جاتا ہے کیونکہ قضا و قدر سب
کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جامع کمالات تھے اللہ تعالی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا ہے کہ فَبِها لَهُم
اقتده (الانعام : ۹۱) ان کی ہدایت کی پیروی کر یعنی تمام گذشتہ انبیاء کے کمالات متفرقہ کو اپنے اندر
جمع کر لے ۔ یہ آیت حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی فضیلت کا اظہار کرتی ہے۔
تمام گذشتہ نبیوں اور ولیوں میں جس قدر خوبیاں اور صفات اور کمال تھے وہ سب کے سب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے تھے۔ سب کی ہدایتوں کا اقتدا کر کے آپ جامع تمام
کمالات کے ہو گئے ۔ مگر جامع بننے کے لیے ضروری ہے کہ انسان متکبر نہ ہو۔ جو سمجھتا ہے کہ میں نے
سب کچھ سمجھ لیا ہے وہ ٹھوکر کھاتا ہے۔ خاکساری سے زندگی بسر کرنی چاہیے۔ جہاں انسان کوئی
فائدہ کی بات دیکھے چاہیے کہ اسی جگہ سے فائدہ حاصل کر لے۔ ڈاکٹروں کو بھی مناسب نہیں کہ
پرانی طلب کو حقارت سے دیکھیں ۔ بعض باتیں ان میں بہت مفید ہیں ۔ میں نے بعض متن کتب طب
کے ہیں ہیں جزو کے حفظ کئے تھے۔ ہزار سے زیادہ کتاب طب کی ہمارے کتب خانہ میں موجود
تھی۔ جن میں سے بعض کتابیں بڑی بڑی قیمتیں دے کر خرید کی گئی تھیں ۔ مگر یہ علم ظنی ہوتا ہے۔
لاف مارنے اور دعوی کرنے کا کسی کو حق حاصل نہیں ۔

تقوی کی اہمیت فرمایا۔ افسوس ہے کہ لوگ اپنے کاروبار میں اس قدر مصروف ہیں کہ دوسرے پہلو کی طرف ان کو بالکل کوئی توجہ نہیں ۔ ہر ایک شخص ایک پہلو پر
حد سے زیادہ جھک جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں جس قدر بار بار تقویٰ کا ذکر کیا ہے اتنا
ذکر اور کسی امر کا نہیں کیا۔ تقویٰ کے ذریعہ سے انسان تمام مہلکات سے بچتا ہے۔ یہودیوں نے
حضرت عیسی کے معاملہ میں تقوی سے کام نہ لیا اور کہا جب تک الیاس آسمان سے نہ آلے ہم تم کو
نہیں مان سکتے ۔ انہیں چاہیے تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات اور خوارق کا مطالعہ کرتے اور
بہت سی باتوں کے مقابلہ میں صرف ایک بات پر نہ اڑتے ۔ ایسا ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں یہودیوں نے کہا کہ آخری زمانہ کا نبی تو اسرائیلیوں میں سے آنا چاہیے تھا ہم تم کو نہیں
مان سکتے ۔ تائیدات الہی ، نصرت حق اور معجزات کی انہوں نے کچھ پروانہ کی ۔
ہر نبی کے وقت ابتلاؤں کا ہونا ضروری ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک نبی کے وقت ابتلاؤں کا ہونا ضروری ہے۔
اگر خدا چاہتا تو توریت میں ایسے لفظ صاف لکھ دیتا کہ آخری زمانہ کے نبی کے باپ کا نام عبداللہ اور
ماں کا نام آمنہ اور مسکن مکہ ہو گا ۔ مگر خدا نے ایسا نہیں کیا۔ ایسا ہی اس وقت کے مسیح کے زمانہ میں بھی
ہوا۔ اگر لوگ نبی کریم کے ساتھ فرشتوں کو نازل ہوتے دیکھ لیتے تو کوئی بھی انکار نہ کرتا ۔ مگر خدا تعالیٰ
کی سنت یہی ہے کہ ابتلا آئیں اور متقی لوگ اس ابتلا کے وقت بچ رہتے ہیں ۔
ہونے کی حقیقت آسمان سے نازل ہونے کی سنت پہلے بھی قائم
آسمان سے نازل ہو۔
نہیں ہوئی ۔ آدم سے لے کر آج تک کوئی نظیر
پیش کرو کہ کوئی نبی آسمان پر گیا ہو یا آسمان سے نازل ہوا ہو۔ خدا کی عادت نہیں کہ کسی ایک شخص کے
واسطے کوئی امر مخصوص کر دے۔ ایک امر مخصوص کے ساتھ تو کوئی نبی بھی نہیں آیا۔ اس طرح سے تو وہ شخص
معبود بن جاتا ہے اور یسوع کو خصوصیت دینا تو خود نصاری کو مدد دینا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر
وفات ظاہر کر دی ہے۔ معراج کی حدیث کو پڑھو۔ جو لوگ معراج کے منکر ہیں وہ تو اسلام کے منکر

ہیں۔ لاکھ احادیث کے برابر ایک حدیث معراج کی ہے۔ شب معراج میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے حضرت عیسی کو مردوں میں دیکھا۔ اگر قبض روح نہیں ہوا اور زندہ مع الجسم آسمان پر گئے تو
دوسرے عالم میں عالم میں کس طرح پہنچ گئے ۔ متقی کے واسطے تو ایک ہی بات کافی ہوتی ہے۔ خیالی اور ظنی
باتوں کے پیچھے پڑ کر اصلی اور صحیح بات کو چھوڑ دینا تقویٰ کے برخلاف ہے۔ مجھے خدا کی طرف سے
بار بار تفہیم ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ نشانات، تائید ، نصرت الہی ، نصوص قرآن وحدیث ہیں۔ میں جو
کچھ کہتا ہوں علی وجہ البصیرت کہتا ہوں ۔ خیال کرو کہ اَحَقُّ بِالا من کون سی بات ہے۔ میں تو ایسا آیا
ہوں جیسا کہ الیاس آیا۔ یہود سے پوچھو کہ وہ مسیح کے ماننے سے کیوں محروم رہے؟ ان کا عذر بھی یہی
تھا کہ جیسا تو ریت میں لکھا ہے الیاس آسمان سے نہیں آیا ۔ مگر ہمارے مسلمان تو یہ عذر بھی نہیں
کر سکتے کیونکہ یہ بہت واقعات پہلے کے اپنے آگے رکھتے ہیں کہ نزول کس طرح سے ہوا کرتا ہے۔
یہ لوگ جتنا چاہیں مجھ سے جھگڑا کر لیں ۔ مرنے کے بعد ان کو معلوم ہو جائے گا کہ حق کس طرف ہے۔
یہ لوگ عیسائیوں کی اس قدر مدد کرتے ہیں کہ بہت سے لوگوں کو خودان مولویوں نے ہی عیسائی بنادیا
ہے جو پہلو خدا نے پکڑا ہے وہی سب سے افضل ہے اور اسلام کی فتح اسی کے ذریعہ سے ہوگی۔ نزول
اور نزیل کا لفظ مہمان کے واسطے بطور اعزاز و اکرام کے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہر زبان میں یہ محاورہ
ہے۔ چنانچہ اردو میں بھی کہتے ہیں کہ آپ کہاں اترے ہیں؟
اتنے میں ایک مولوی صاحب درمیان میں بول پڑے اور کہنے لگے کہ مسیح تو دمشق میں نازل ہوگا۔
آپ کہاں نازل ہوئے؟
حضرت ۔ حدیث سے یہ ثابت ہے کہ وہ دمشق کے مشرق کی طرف نازل ہوگا قادیان دمشق سے
عین مشرق میں ہے۔
توفی کے معنے توفی کے معنے کے متعلق شہر بغداد میں ایک بڑا مباحثہ ہوا تھا کہ اس لفظ کے کیا
معنے ہیں ۔ اس مباحثہ میں بالآخر یہی فیصلہ ہوا کہ جہاں اللہ تعالیٰ فاعل ہو اور
مفعول یہ علم ہو وہاں سوائے مارنے کے اور کوئی معنے نہیں آتے ۔ اگر آج تم قرآن ، حدیث یا لغت

سے کوئی اور معنے دکھا دو تو میں آج بھی مان لینے کے واسطے طیار ہوں۔ لغت بھی زبان عربی کی کلید
ہے۔ کوئی مثال لغت سے ہی دکھا دو تب بھی میں مان لوں گا ۔ تعجب ہے کہ دوسروں کی رؤیت کا تم اعتبار
کرتے ہو مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیت پر تم کو کوئی اعتبار نہیں ۔ یہ جسم عنصری کا لفظ تم نے
کہاں سے نکال لیا ؟ اگر کہیں یہ لفظ دکھا سکتے ہو تو لے آؤ ؟ میں تو اس وقت بھی قبول کرنے کے واسطے
طیار ہوں ۔ قرآن شریف میں ، حدیث میں ، لغت عرب، کہیں کسی نبی ، صحابی وغیرہ کے متعلق لفظ توفی
کا بمعنے آسمان پر جسم عنصری کے ساتھ جانے کے دکھا دو تو میں فورا مان لوں گا۔ لیکن تم حضرت عیسیٰ کے
متعلق ایک لفظ کے وہ معنے کیوں کرتے ہو جو کسی نبی کسی ولی ، کسی صحابی، کسی انسان کے متعلق نہیں
کئے گئے ۔ ۲۵ سال سے خدا تعالیٰ مجھے یہی بتلا رہا ہے۔ پھر تائیدات سماوی اور نشانات میرے ساتھ
ہیں۔ میں خدا کی باتوں پر اب بھی ویسا ہی ایمان رکھتا ہوں جیسا کہ پہلی کتابوں پر رکھتا ہوں ۔
اس جگہ بیچ میں پھر وہی مولوی صاحب بول پڑے کہ میں توفی کے معنے آسمان پر جانے کے دکھا سکتا
ہوں ۔ فوراً ایک قرآن شریف مولوی صاحب کے ہاتھ میں دیا گیا۔ لگے ورق گردانی کرنے اور اپنے
ساتھیوں کی طرف دیکھنے۔ کبھی اس کو کہتے ہیں کیوں میاں تم نکالو اور کبھی اس کو اشارہ کرتے ہیں کیوں
بھائی کچھ بتاؤ نہ ۔ بہت سے تھے کبھی اس نے اس کے ہاتھ سے قرآن چھینا کبھی اس نے اس کے ہاتھ
سے قرآن چھینا ۔ نکلنا تو کیا تھا۔ گھبرا کر بولے اچھا رافِعُكَ (آل عمران : ۵۲ ) جو لکھا ہے ۔
رفع کے معنے حضرت اقدس نے فرمایا کہ رَافِعُكَ کے معنے اس جگہ وہی ہیں جو رَفَعْتُهُ مَكَانًا
عَلِيًّا (مریم : ۵۸) کے معنے ہیں ۔ مسلمان ہر روز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق بھی یہی دعا مانگتے ہیں کہ ان کا رفع ہو تو کیا اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ جسم عنصری کے ساتھ
آسمان پر چلے جائیں ؟ بات وہی صحیح ہے جو خدا نے بتلا دی اور الہامات سے اس کی تائید کی ۔
مولوی ۔ الہام کیا ہے؟ الہام تو مجھے بھی ہوتا ہے۔ سچے الہام کا معیار (بعد میں معلم ہوا کہ اسمولوی کا نام نظام الدین ہے اور کس مسجد میں

لڑکے پڑھاتا ہے۔ )
جلد هشتم
حضرت۔ میں ایسے الہام نہیں مان سکتا جس کے ساتھ تائیدات سماوی کا نشان نہ ہو ایسے الہام کے
مدعی تو ہر نبی کے زمانہ میں گزرے ہیں ۔ اگر آپ کے پاس کوئی نشان ہے تو دکھلاؤ۔
اتنے میں حضرت مولوی محمد احسن صاحب نے لغت کی ایک کتاب مختار الصحاح نکالی اور اس مولوی کو
دکھلایا کہ توفی کے معنے مارنے کے لکھے ہیں ۔
مولوی صاحب ۔ میں لغت نہیں مانتا۔ اچھا مان لیا ۔ اگر عیسی مر گیا ہے تو اس کی لاش دکھلاؤ۔
حضرت۔ جب مر جانا ثابت ہے تو کافی ہے ۔ لاشیں حضرت ابراہیم اور موسیٰ کی کہاں ہیں؟
مولوی ۔ دجال کا نا کہاں ہے؟
حضرت ۔ اگر اس طرح تم لفظی معنے لوگے تو بہت مشکل پڑے گی ۔ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ جو
اس دنیا میں اندھا ہے وہ اس جہان میں بھی اندھا ہوگا تو اس کے یہ معنے ہیں کہ جتنے نابینے ہیں وہ
بہر حال سب کے سب جہنم میں جائیں گے اگر چہ حافظ قرآن اور مسلمان ہی ہوں۔
فرمایا۔ آنے والے کے متعلق تو یہ لکھا ہے کہ وہ امتی ہوگا ۔ امتی تو وہ ہے جو امتی کی حقیقت
صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پیروی کے ذریعہ سے نور حاصل کرتا
ہے۔ لیکن وہ جو پہلے ہی نور اور بصیرت پا کر نبوت کے درجہ تک پہنچ چکا ہے وہ اب امتی کس طرح
سے بنے گا ؟ کیا پہلے تمام کمالات حاصل کردہ سے وہ بے نصیب کر دیا جاوے گا ؟ ہاں ہم اُمتی ہیں
جن کو سب کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے ملا ہے اور تمام معرفت وہیں سے حاصل
ہوئی ہے۔
اتنے میں وہ مولوی صاحب تو گھبرا کر اٹھ گئے اور ان کے ساتھی گالیاں دیتے گئے اور ایک اور
طالب علم آگے بڑھا۔
۔ آپ مرتبہ کیا ۔ نبی کی تعریف طاب علم کا کام ۔ آ۔ مرتبہ کیا ہے اس کی تعبیر نبوت سے ہو گی یا کسی اور لفظ سے؟
حضرت ۔ جس کے ساتھ خدا تعالیٰ مکالمہ اور مخاطبہ کرتا ہے وہ نبی ہے۔ نبی کے

معنے ہیں خدا سے خبر پا کر بتلانے والا ۔ ہاں نبوت شریعت ختم ہو چکی ہے۔
جلد هشتم
سچی معرفت بغیر مخاطبات الہیہ کے حاصل نہیں ہو سکتی۔ اگر یہ بات اس امت کو حاصل نہیں تو
خیر امت کس طرح سے بن گئی؟ اللہ تعالیٰ نے مخاطبات کا دروازہ بند نہیں کیا۔ ورنہ نجات کا کوئی
ذریعہ باقی نہ رہتا۔
امت محمدیہ میں وحی جاری رہے گی طالب علم تو آپ کو ہی ہوتی ہے؟ وہی تو صرف انبیاء کو ہوتی ہے۔
حضرت ۔ خدا تعالیٰ تو قرآن شریف میں فرماتا ہے موسیٰ کی ماں کو بھی وحی ہوئی ۔ کیا یہ امت عورتوں
سے بھی بدتر ہو گئی ؟ اس سے تو عارف کی کمر ٹوٹ جاتی ہے۔ کیا ہمارے واسطے تمام دروازے بند ہو
گئے؟ دنیا دار کو آگے قدم رکھنے کی ضرورت نہیں ۔ اس امت کو خدا ادھورا رکھنا نہیں چاہتا۔ میں نہیں
قبول کرسکتا کہ پہلی امتوں نے اس قدر برکات حاصل کیں اور یہ امت بالکل محروم رکھی گئی۔
علم
مرتبہ
مسیح موعود کا مرتبہ طالب علم پر یہ وہ بولی کا ہوا۔
حضرت ۔ ہم کب کہتے ہیں کہ ہمارا مرتبہ وہ ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا تھا ؟ مگر تم نہیں جانتے ولی کا مرتبہ کم نہیں بلکہ بعض کے نزدیک تو ولایت بڑھ کر ہے کیونکہ ولایت
محبت ، قرب اور معرفت کا ذریعہ ہے اور نبوت ایک عہدہ ہے۔ یہود کا تو یہ مذہب ہے کہ
حضرت ابراہیم ولی تھے اور تمام انبیاء سے بڑھ کر تھے ۔ ہم تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے باہر
ایک قدم بھی رکھنا کفر سمجھتے ہیں ۔ ہم کو الہام ہوا ہے كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ ہم اس دائرہ سے باہر نہیں
جاتے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے باہر جانا تو کفر ہے۔ لوگ محجوب ہونے کے سبب
وحی کے لفظ سے گھبراتے ہیں ۔ ورنہ وہاں تو لکھا ہے کہ مکھی کو بھی وحی ہوئی ۔ بلکہ شیخ عبدالقادر نے لکھا
ہے کہ جس کو کبھی بھی وحی نہیں ہوئی خوف ہے کہ اس کا خاتمہ بُرا ہو۔ معرفت تا مہ بجز مکالمہ مخاطبہ کے
حاصل نہیں ہو سکتی ۔

وحی کی ماہیت طالب علم ہی کی یا علم ۔ وحی کس طرح سے ہوتی ہے؟
کی
جلد هشتم
حضرت کئی طریق ہیں ۔ بعض دفعہ دل میں ایک گونج پیدا ہوتی ہے کوئی آواز
نہیں ہوتی ا۔ ۔ پھر اس کے ساتھ ایک شگفتگی پیدا ہوتی ہے اور بعض دفعہ تیزی اور شوکت کے ساتھ
ایک لذیذ کلام زبان پر جاری ہوتا جو کسی فکر و تدبر اور وہم و خیال کا نتیجہ نہیں ہوتا ۔ اس کے ساتھ
خدا تعالیٰ کے نشانات ہزاروں ہیں ۔ اگر کوئی چاہے تو اب بھی کم از کم چالیس روز ہمارے پاس رہے
اور نشان دیکھ لے۔ صادق اور کا ذب میں خدا فرق کر دیتا ہے ۔
آج سے پچیس سال پہلے خداوند تعالیٰ نے مجھے وعدہ دیا تھا کہ تیرے پاس ہر جگہ سے لوگ
آئیں گے اور تحفہ تحائف بھی لائیں گے۔ یہ ایسے وقت کا الہام ہے کہ ایک آدمی بھی میرے ساتھ نہ
تھا۔ اب تم اس کی نظیر پیش کرو کہ کیا کوئی آدمی اتنا لمبا افترا کر کے ایسی بڑی کامیابی حاصل کر سکتا
ہے۔ اور ایک بات نہیں اگر ہمارے پاس آئیں اور کچھ مدت قیام رکھیں تو آپ کو معلوم ہو۔
اصل میں تمام مشکلات عدم معرفت کے باعث ہوتے ہیں ورنہ حضرت ابو بکر نے کون سا معجزہ
مانگا تھا۔
علماء امت سے مراد
طالب علم ۔ امت کے علماء بھی انبیاء کی مانند ہیں جو آپ کی مخالفت
کرتے ہیں۔
حضرت ۔ میں ان لوگوں کو علماء میں شامل نہیں سمجھتا جن کی زبان پر کچھ اور ہے اور اعمال کچھ اور ہی
ہیں۔ منبر پر چڑھ کر کچھ کہتے ہیں اور گھر میں جا کر کچھ اور بیان کرتے ہیں۔ علماء امت وہ ہیں جو
مذہب کی تاکید کرتے ہیں ۔
علم
مسیح موعود علیہ السلام مستقل نبی نہیں طالب علم کیا آپ مستقل ہی ہیں؟ حضرت ۔ میرے متعلق ایسا کہنا ایک تہمت
ہوگی میں اس کو کفر سمجھتا ہوں کہ کوئی مستقل نبی ہونے کا دعوی کرے۔

مسیح موعود علیہ السلام کے معجزات طالب علم میجر جونی کا ہوتا ہے۔ آپ کس طرح کہ
سکتے ہیں کہ میں معجزہ دکھاتا ہوں؟
حضرت۔ ہمارے معجزات سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات ہیں۔ ہمارا اپنا کچھ نہیں۔
سب کاروبار آنحضرت کا ہی چلا آتا ہے۔ دین انحطاط پر تھا ہم نے سعی کی ۔ اگر ہم خدا کی طرف سے
ہیں تو خدا ہماری مدد کرے گا۔ ورنہ یہ سلسلہ خود بخود ہی تباہ ہو جائے گا۔
مسیح موعود کی بعثت کا مقصد ہمارے دو کام ہیں۔ اول یہ کہ اعتقاد میں نصوص کے
برخلاف جو غلطیاں پڑ گئی ہیں وہ نکالی جاویں۔ دوم یہ کہ
لوگوں کی عملی حالتیں درست کی جائیں اور صحابہ کے مطابق ان کو تقویٰ اور طہارت حاصل ہو جائے ۔
طالب علم ۔ م - کیا پہلے بھی کسی نے دعوی کیا تھا کہ میں اسلام میں نبی ہوں؟
حضرت ۔ پہلے کس طرح کوئی دعویٰ کر سکتا ۔ وہ لوگ مامور نہ تھے کہ ایسا دعویٰ کریں اور میں
مامور ہوں ۔
طالب علم ۔ آپ کے مخالف کو کافر کیوں کہا جائے گا ؟
حضرت ۔ کفر کے معنے ہیں انکار کرنا ۔ جب یہ لوگ مامور من اللہ کو نہیں مانتے اور گالیاں دیتے ہیں
اور انکار کرتے ہیں تو بات یہاں تک نہیں رہتی بلکہ ایک فتح الباب ہوتا ہے اور زبان کھل جاتی ہے اور
رفته رفتہ توفیق اعمال کی جاتی رہتی ہے۔'
جب تک
ایک شخص نے بیعت کی ۔
تک استقامت نہ ہو بیعت نا تمام ہے فرمایا۔ خدا تعالی ثابت قدم رکھے۔
ثابت قدمی خدا تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے حاصل ہوسکتی ہے۔ جب تک استقاء استقامت نہ ہو بیعت
بھی نا تمام ہے ۔ انسان جب خدا کی طرف قدم اٹھاتا ہے تو راستہ میں بہت سی بلاؤں اور طوفانوں کا
مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ جب تک ان میں سے انسان گذر نہ لے منزل مقصود کو پہنچ نہیں سکتا ۔ امن کی
لے بدر جلد ا نمبر ۳۳ مورخه ۶ رنومبر ۱۹۰۵ صفحه ۲ تا ۴

حالت میں استقامت کا پتہ نہیں لگ سکتا کیونکہ امن اور آرام کے وقت تو ہر ایک شخص خوش رہتا ہے
اور دوست بننے کو طیار ہے۔ مستقیم وہ ہے کہ سب بلاؤں کو برداشت کرے۔
طول اہل سے ہی سب خرابیاں پیدا ہوتی ہیں مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کی مولوی
موت کو دیکھو اور اس پر غور کرو کہ
پر
بڑے عبرت کی جگہ ہے کس طرح ناگہانی موت ان پر وارد ہوئی۔ ہر ایک شخص کو سمجھنا چاہیے کہ یہ
دن کسی وقت آنے والا ہے۔ سب کو اس کے واسطے طیار رہنا چاہیے۔ ان باتوں کا تصور اور مطالعہ
انسان کو سچا مومن بنا دیتا ہے۔ جب انسان دنیا کی طرف جھکتا ہے اور بہت امور کو اپنے گلے ڈال لیتا
ہے تو ایک طول امل پیدا ہو جاتا ہے۔ طولِ اہل سے ہی سب خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ جو شخص عمر کو لمبا
سمجھتا ہے اور بڑی بڑی امیدیں کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ کروں گا وہ کروں گا اس کے واسطے دل کی
پاکیزگی کا حصول مشکل ہے ۔ مومن کو چاہیے کہ رات کو سوئے اور صبح اٹھنے کی امید نہ کرے اور صبح
اٹھے تو رات تک زندگی کی امید نہ رکھے ۔ سب سے اعلیٰ اور آخری بات یہ ہے کہ دل کی پاکیزگی
حاصل ہو۔ جب خدا کسی پر فضل کرتا ہے تو دل کی پاکیزگی اس کو عطا کرتا ہے۔ بغیر فضل الہی کے
دل کی پاکیزگی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ اول بات یہ ہے کہ طولِ اہل جاتا رہے ۔ تب انسان تسلّی پکڑتا
ہے۔ جب انسان دن بھر نا جائز وسائل اختیار کرتا ہے اور دنیا کمانے کے پیچھے پڑا رہتا ہے تو دل
ناپاک ہوجاتا ہے۔ مگر موت سے زیادہ اور کوئی واعظ نہیں یہی بڑا واعظ ہے ۔
مومن میں اللہ تعالی نے قوت جذب رکھی ہے اٹاوہ کے دوست سید صادق حسین صاحب اور دیگر دوست اس جگہ
کے مخاطب تھے۔
فرمایا۔ اگر ایک آدمی بھی متقی اور صالح کسی مقام پر ہو جو اشاعت حق کے لیے پورا جوش رکھتا ہو
تو خدا تعالیٰ اس میں قوت جاذ بہ پیدا کر دیتا ہے اور وہ ایک جماعت بنا ہی لیتا ہے کیونکہ مومن کبھی
اکیلا نہیں رہ سکتا ۔ یہ نہیں کہ صرف معجزات کے ذریعہ سے ہی لوگوں پر حجت پوری کی جاتی ہے۔ بلکہ

مومن میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوت جذب رکھی ہے۔ سعید لوگ اس کی طرف کھینچے جاتے ہیں اور
غیر سعید لوگ بھی سلسلہ حقہ کی خدمت میں لگائے جاتے ہیں۔ ان کے سپرد یہ خدمت کی جاتی ہے کہ
سلسلہ حقہ کی مخالفت میں شور و غوغا مچا کر اس کی تشہیر کریں اور اس کی تبلیغ کو دور تک پہنچاویں ۔ مومن
میں قوت جاذ بہ ضرور ہوتی ہے۔ جب میں براہین لکھتا تھا تو یہ الہام ہوا تھا کہ ہر ایک دور کے راہ سے
لوگ تیرے پاس آئیں گے۔ اس وقت ایک آدمی بھی میرے ساتھ نہ تھا۔ اور یہ کتاب وہ ہے جو
ہر ایک فرقہ عیسائی ، ہندو ، برہمو ، آریہ اور سب مخالفین کے پاس ہے ۔ مولوی محمد حسین نے اس پر
بڑا ریو یو لکھا تھا۔ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ پیشگوئیاں ہم نے بنائی ہیں ۔ یا ایسے زمانے میں لکھی گئی تھی
کہ لوگ آیا جایا کرتے تھے ۔ ایسے وقت میں یہ الہامات شائع ہوئے اور کئی ایک زبانوں میں عربی،
فارسی ، اردو، انگریزی، عبرانی سب زبانوں میں الہامات ہوئے ۔ یہ اس لیے ہوا کہ ہر ایک زبان
گواہ رہے اور اس کتاب کی عظمت ہو۔ اور اس میں یہ بھی ایک راز معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک زبان
کے لوگ گواہ ہوں گے اور اس جماعت میں داخل ہوں گے۔
اگر دنیا میں یہ باتیں انسان اپنی طاقت سے بنا سکتا تو اس کی نظیر کہاں ہے؟ اگر یہ ہو سکتا
اور انسان کر سکتا تو تمام انبیاء کی پیشگوئیاں اور خوارق ایک شبہ میں پڑ جاتیں۔ مگر بات یہ ہے کہ
ابتلاؤں کا آنا ضروری ہے۔ ہر نبی کے وقت میں ابتلاء آئے اور اب بھی وہی سنت اللہ جاری ہے۔
مجدد صاحب نے بھی ایک مکتوب میں لکھا ہے کہ جب مسیح آئے گا تو علماء اس کا مقابلہ کریں گے اور
اس کی تکذیب کریں گے۔
جماعت کو صبر کی تلقین فرمایا۔ صبر بڑا جوہر ہے۔ جوشخص صبر کرنے والا ہوتا ہے اور غصے سے بھر کر نہیں بولتا اس کی تقریر اپنی نہیں ہوتی بلکہ خدا اس سے
تقریر کراتا ہے۔ جماعت کو چاہیے کہ صبر سے کام لے اور مخالفین کی سختی پر سختی نہ کرے اور گالیوں
کے عوض میں گالی نہ دے۔ گالی نہ دے۔ جو شخص ہمارا مکذب ہے اس پر لازم نہیں کہ وہ ادب کے ساتھ بولے۔
اس کے نمونے آنحضرت کی زندگی میں بھی بہت پائے جاتے ہیں ۔ صبر جیسی کوئی شے نہیں ۔ مگر صبر کرنا

بڑا مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کی تائید کرتا ہے جو صبر سے کام لے ۔ دہلی کی سرزمین سخت ہے تاہم
سب یکساں نہیں کئی آدمی مخفی ہوں گے جب وقت آئے گا تو وہ خود سمجھ لیں گے۔ عرب بہت سخت ملک
تھا وہ بھی سیدھا ہو گیا دہلی تو ایسی سخت نہیں ۔
میں اس کو پسند نہیں کرتا کہ ہماری جماعت کے لوگ کسی پر حملہ کریں یا اخلاق کے برخلاف کوئی
کام کریں ۔ خدا تعالی برد باری کا حکم دیتا ہے اور اسی کے مطابق کرنا چاہیے۔ خدا تعالیٰ کے الہامات
کی تفہیم بھی یہی ہے کہ بردباری کریں ۔ ہمارے پاس کوئی ایسا شربت نہیں کہ فوراً کسی کے ہاتھ پر
ڈال دیں ۔ ابھی تو بعض ماننے والے بھی ایسے ہیں کہ وہ پورا یقین نہیں کرتے بلکہ وساوس کی قے
کرتے ہیں۔ تاہم کمزوروں پر رحم کرنا چاہیے اور ہر ایک کو یہ خیال کرنا چاہیے کہ میں جب نیا تھا تو
میرا حال بھی ایسا ہی کمزوری کا تھا۔ شیطان ہر ایک کے ساتھ لگا ہوا ہے۔ رفتہ رفتہ سکینت کی نعمت
حاصل ہوتی ہے۔ کیونکہ گذشتہ معاصی کا زہر نیش زنی کرتا رہتا ہے۔ کوئی سہل امر نہیں کہ یک دفعہ یہ
سارا ز ہر نکل جائے ۔ رفتہ رفتہ خدا کی رحمت دستگیر ہوتی ہے۔ بیمار تندرست ہوتا ہے تو نقاہت باقی
رہتی ہے اور نقاہت کے لوازم میں سے ہے کہ انسان کسی وقت گر جائے بلکہ بعض دفعہ مرض عود کر آتی
ہے۔ مومن ولی ہوتا ہے مگر اس نعمت کا حاصل ہونا مشکل ہے۔ اسی واسطے کہا گیا ہے کہ امنا نہ کہو
بلکہ استمنا کہو۔
مسیح موعود کو ماننے کی ضرورت حضرت کی خدمت میں آج پھر ایک سوال پیش ہوا کہ جب
ہم لوگ نماز پڑھتے ہیں روزہ رکھتے ہیں اور شریعت کے
دیگر امور کی پیروی کرتے ہیں تو صرف آپ کو نہ ماننے کے سبب کیا حرج ہو سکتا ہے؟
حضرت نے فرمایا۔ میں نے اس بات کا جواب کئی دفعہ دیا ہے ہم قال اللہ اور قال الرسول کو
مانتے ہیں پھر خدا کی وحی کو مانتے ہیں۔ میرا آنا اللہ اور رسول کے وعدے کے مطابق ہے جو شخص خدا
اور رسول کی ایک بات مانتا ہے اور دوسری نہیں مانتا وہ کس طرح کہہ سکتا ہے کہ میں خدا پر ایمان لاتا
ہوں ۔ یہ تو وہ بات ہے جو قرآن شریف میں تذکرہ ہے کہ وہ لوگ بعض پر ایمان لاتے ہیں اور بعض پر

آج 10 میں سے 10 باقی