۲۷؍اکتوبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایمان نہیں لاتے ۔ ورنہ در اصل ایمان نہیں ۔ ایک خدا اور اس کے رسول کا موعود اپنے وقت پر آیا۔
صدی کے سر پر آیا نشانات لایا۔ عین ضرورت کے وقت آیا۔ اپنے دعوی کے دلائل صحیح اور قوی رکھتا ہے۔
ایسے شخص کا انکار کیا ایک مومن کا کام ہے؟ یہودی موحد کہلاتے تھے۔ اب تک ان کا دعوی ہے کہ ہم
توحید پر قائم ہیں۔ نماز پڑھتے ، روزہ رکھتے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ مانتے۔ اسی سبب کافر
ہو گئے ۔ اللہ تعالیٰ کے ایک حکم فرمودہ رسول کی ایک بات کا بھی جو شخص انکار کرتا ہے اور اس کے مخالف
ضد کرتا رتا ہے وہ کافر ہوتا ہے۔ اور یہ بھی ان لوگوں کی غلطی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم نماز روزہ ادا کرتے ہیں
اور تمام اعمال حسنہ بجالاتے ہیں۔ ہمیں کیا ضرورت ہے؟ یہ نہیں جانتے کہ اعمال حسنہ کی توفیق بھی
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی ملتی ہے۔ ہر قسم کے شرک انفسی آفاقی کا نکالنا خلوص لذت اور احسان کے
ساتھ عبادت کا بجالانا یہ کوئی اختیاری بات نہیں ہے۔ اس کے واسطے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیروی نہایت ہی ضروری ہے۔ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ اگر تم چاہتے ہو کہ خدا کے محبوب بن
جائیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرو ۔ ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ نیک اعمال کی توفیق
فضل الہی پر موقوف ہے۔ جب تک اللہ تعالیٰ کا خاص فضل نہ ہو اندر کی آلودگیاں دور نہیں ہوسکتیں ۔
جب کوئی شخص نہایت درجہ کے صدق اور اخلاص کو اختیار کرتا ہے تو ایک طاقت آسمانی اس کے واسطے نازل
ہوتی ہے۔ اگر انسان سب کچھ خود کر سکتا تو دعاؤں کی ضرورت نہ ہوتی ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے میں اس
شخص کو راہ دکھاؤں گا جو میرے راہ میں مجاہدہ کرے۔ یہ ایک بار یک رمز ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ
تم سب اندھے ہو مگر وہ جس کو خدا آنکھیں دے۔ اور تم سب مردے ہو مگر وہ جس کو خدا زندگی دے۔
دیکھو! یہودیوں کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ مثل گدھوں کے ہیں جن پر کتابیں لدی ہوئی
ہوں۔ ایسا علم انسان کو کیا فائدہ دے سکتا ہے۔ جب تک دل آراستہ نہ ہو ہدایت اور سکینت نازل نہیں
ہوتی ۔ شیطان سے مناسبت آسان ہے مگر ملائک سے مناسبت مشکل ہے کیونکہ اس میں اوپر کو چڑھنا
ہے اور اُس میں نیچے گرنا ہے۔ نیچے گرنا آسان ہے مگر اوپر چڑھنا بہت مشکل ہے۔ یہ مقام تب حاصل
ہو سکتا ہے کہ انسان در حقیقت پاک ہو کر محبت الہی کو اپنے اندر داخل کر لیتا ہے۔ لیکن اگر یہ امر آسان
ہوتا تو اولیاء، ابدال، غوث اور اقطاب ایسے کمیاب کیوں ہوتے؟ بظاہر تو وہ سب عام لوگوں کی مانند
نمازیں پڑھتے اور روزے رکھتے ہیں مگر فرق صرف توفیق کا ہے ۔ ان لوگوں نے کسی قسم کی شوخی اور
کج روی نہ کی بلکہ خاکساری کا راہ اختیار کیا اور مجاہدات میں لگ گئے ۔ جو شخص دنیوی حکام کے
بالمقابل شوخی کرتا ہے وہ بھی ذلیل کیا جاتا ہے۔ پھر اس کا کیا حال ہوگا جو خدا تعالیٰ کے فرستادہ حکم کے
ساتھ شوخی اور گستاخی سے پیش آتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دعا کیا کرتے تھے اللهُمَّ لَا
تكلني إلى نَفْسِي طُرْفَةَ عَيْنٍ - یا اللہ مجھے ایک آنکھ جھپکنے تک بھی میرے نفس کے سپرد نہ کر۔
اب ان لوگوں کے تقویٰ کے حال کو دیکھنا چاہیے۔ میں ان کے سامنے آیا۔ میرا دعویٰ مسیح موعود
ہونے کا ہے۔ کیا انہوں نے میرے معاملہ میں تدبر کیا ؟ کیا انہوں نے میری کتب کا مطالعہ کیا ؟ کیا
یہ میرے پاس آئے کہ مجھ سے سمجھ لیں؟ صرف لوگوں کے کہنے کہلانے سے بے ایمان ، دجال اور
کافر مجھے کہنا شروع کیا اور کہا کہ یہ واجب القتل ہے۔ بغیر تحقیقات کے انہوں نے یہ سب کارروائی
کی اور دلیری کے ساتھ اپنا مونھ کھولا ۔ مناسب تھا کہ میرے مقابلہ میں یہ لوگ کوئی حدیث پیش
کرتے۔ میرا مذہب ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ذرا ادھر اُدھر جانا بے ایمانی میں پڑنا
ہے۔ لیکن کیا اس کی پہلے کوئی نظیر دنیا میں موجود ہے کہ ایک شخص ۲۵ سال سے خدا پر افترا کرتا ہے
اور خدا تعالیٰ ہر روز اس کی تائید اور نصرت کرتا ہے۔ وہ اکیلا تھا اور خدا نے تین لاکھ آدمی اس کے
ساتھ شامل کر دیا۔ کیا تقویٰ کا حق ہے کہ اس کے مخالف بے ہودہ شور مچایا جاوے اور اس کے معاملہ
میں کوئی تحقیقات نہ کی جاوے۔
عقیدہ وفات مسیح علیہ السلام کی اہمیت وفات میں پر قرآن ہمارے ساتھ ہے۔ معراج والی حدیث ہمارے ساتھ ہے۔ صحابہ کا اجماع
ہمارے ساتھ ہے۔ کیا وجہ ہے کہ تم حضرت عیسیٰ کو وہ خصوصیت دیتے ہو جو دوسرے کے لیے نہیں۔
مجھے ایک بزرگ کی بات بہت ہی پیاری لگتی ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ اگر دنیا میں کسی کی زندگی کا میں
قائل ہوتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا قائل ہوتا دوسرے کی زندگی سے ہم کو کیا فائدہ؟
تقویٰ سے کام لوضد اچھی نہیں ۔ دیکھو! پادری لوگ گلی اور کوچوں اور بازاروں میں یہی کہتے پھرتے
ہیں کہ ہمارا یسوع زندہ ہے اور تمہارا رسول مر چکا ہے۔ اس کا جواب تم ان کو کیا دے سکتے ہو؟ یہ
زمانہ تو اسلام کی ترقی کا زمانہ ہے۔ کسوف خسوف بھی پیشگوئی کے مطابق ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے
اسلام کی ترقی کے واسطے وہ پہلو اختیار کیا ہے جس کے سامنے کوئی بول نہیں سکتا۔ سوچو ۱۹۰۰ سال تک
مسیح کو زندہ ماننے کا کیا نتیجہ ہوا ؟ یہی کہ چالیس کروڑ عیسائی ہو گئے ۔ اب دوسرے پہلو کو بھی چند
سال کے واسطے آزماؤ اور دیکھو کہ اس کا کیا نتیجہ ہوتا ہے۔ کسی عیسائی سے پوچھو کہ اگر یسوع مسیح کی
وفات کو تسلیم کر لیا جائے تو کیا پھر بھی کوئی عیسائی دنیا میں رہ سکتا ہے۔ تمہارا یہ طیش اور یہ غضب مجھ پر
کیوں ہے؟ کیا اسی واسطے کہ میں اسلام کی فتح چاہتا ہوں ۔ یا د رکھو کہ تمہاری مخالفت میرا کچھ بھی بگاڑ
نہیں سکتی۔ میں اکیلا تھا خدا کے وعدے کے موافق کئی لاکھ آدمی میرے ساتھ ہو گئے اور دن بدن
ترقی ہو رہی ہے ۔ لاہور میں بشپ صاحب نے یہی سوال مسلمانوں کے سامنے پیش کیا تھا۔ ہزاروں
آدمی جمع تھے اور بڑا بھاری جلسہ تھا۔ یسوع کی فضیلت اس نے اس طرح بیان کی کہ وہ زندہ ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو چکے ہیں۔ تب کوئی مسلمان اس کا جواب نہ دے سکا۔ لیکن ہماری
جماعت میں سے مفتی محمد صادق صاحب اُٹھے جو اس جگہ اس وقت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
میں ثابت کرتا ہوں کہ قرآن، حدیث، انجیل سب کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو چکے
ہیں۔ چنانچہ انہوں نے ثابت کر دیا ۔ تب بشپ کوئی جواب نہ دے سکا اور ہماری جماعت کے ساتھ
مخاطب ہونے سے اعراض کیا۔
اسلام کبھی تلوار کے ساتھ نہیں پھیلا یا گیا ان مولویوں پر افسوس ہے کہ میری تذلیل کی خاطر یہ لوگ اسلام پر حملہ کرتے ہیں
اور اسلام کی بے عزتی کرتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ مہدی آئے گا تو وہ تلوار کے ساتھ دین پھیلائے
گا۔ اے نادانو ! کیا تم عیسائیوں کے اعتراض کی مدد کرتے ہو کہ دین اسلام تلوار کے ساتھ پھیلا
ہے ۔ یا د رکھو کہ اسلام کبھی تلوار کے ساتھ نہیں پھیلایا گیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی دین جبراً
پھیلانے کے واسطے تلوار نہیں اٹھائی بلکہ دشمنوں کے حملوں کو روکنے کے واسطے اور وہ بھی بہت
برداشت اور صبر کے بعد غریب مسلمانوں کو ظالم کفار کے ہاتھ سے بچانے کے واسطے جنگ کی گئی
تھی۔ اور اس میں کوئی پیش قدمی مسلمانوں کی طرف سے نہیں ہوئی تھی ۔ یہی جہاد کا سر ہے۔ آج کل
عیسائیوں کے حملے تلوار کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ قلم کے ساتھ ہیں۔ پس قلم کے ساتھ ان کا جواب ہونا
چاہیے۔ تلوار کے ساتھ سچا عقیدہ نہیں پھیل سکتا۔ بعض بیوقوف جنگلی لوگ ہندوؤں کو پکڑ کر ان سے جبراً
کلمہ پڑھواتے ہیں مگر وہ گھر جا کر پھر ہندو ہی ہندو ہوتے ہیں۔ اسلام ہرگز تلوار کے ساتھ نہیں پھیلا
بلکہ پاک تعلیم کے ساتھ پھیلا ہے۔ صرف تلوار اٹھانے والوں کو تلوار کا مزہ چکھایا تھا۔ اب قلم کے
ساتھ دلائل اور براہین کے ساتھ اور نشانوں کے ساتھ مخالفوں کو جواب دیا جا رہا ہے۔ اگر خدا کو یہی
منظور ہوتا کہ مسلمان جہاد کریں تو سب سے بڑھ کر مسلمانوں کو جنگی طاقت دی جاتی اور آلات حرب
کی ساخت اور استعمال میں ان کو بہت دسترس عطا کی جاتی ۔ مگر یہاں تو یہ حال ہے کہ مسلمان بادشاہ
اپنے ہتھیار یورپ کے لوگوں سے خرید کر لیتے ہیں ۔ تم میں تلوار نہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ کا منشاء ہی نہیں کہ تم تلوار کا استعمال کرو۔ سچی تعلیم اور معجزات کے ساتھ اب اسلام کا غلبہ
ہوگا۔ میں اب بھی نشان دکھانے کو طیار ہوں ۔ کوئی پادری آئے اور چالیس روز تک میرے پاس
رہے۔ تلواروں کو تو زنگ بھی لگ جاتا ہے پر ان نشانات کو جو تازہ ہیں کون زنگ لگا سکتا ہے۔
اسلام کی فتح کا ذریعہ اسلام کے واسطے ایک انحطاط کا وقت ہے۔ اگر ہمارا طریق ان
لوگوں کو پسند نہیں تو فتح اسلام کے واسطے کوئی پہلو یہ لوگ ہم کو بتلائیں
ہم قبول کر لیں گے۔ اب تو ہر ایک عقلمند نے شہادت دے دی ہے کہ اگر اسلام کی فتح کسی بات سے
ہوسکتی ہے تو وہ یہی بات ہے۔ یہاں تک کہ خود عیسائی قائل ہیں کہ وفات مسیح کا یہی ایک پہلو ہے
جس سے دنیوی مذہب بیخ و بن سے اکھڑ جاتا ہے۔ اگر یہ لوگ عیسائیت کو چھوڑ دیں گے تو پھر ان
کے واسطے بجز اس کے اور کوئی دروازہ نہیں کہ اسلام قبول کریں اور اس میں داخل ہو جائیں ۔ یہی
ایک راہ ہے۔ اگر کوئی دوسری راہ کسی کو معلوم ہے تو اس پر فرض ہے کہ اس کو پیش کرے بلکہ اس پر