یکم نومبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

یکم نومبر ۱۹۰۵ء (بمقام ریلی)
جلد هشتم
کل حضرت صاحب کی طبیعت کچھ علیل تھی اس واسطے کل آپ قطب
نزولِ برکات کے مقامات
کے مزار پر نہ جا سکے اور آج تشریف لے گئے ۔ حضرت بختیار کا کی
کے مزار مبارک پر آپ نے دعا کی اور دعا کو لمبا کیا۔ واپس آتے ہوئے حضرت نے راستہ میں فرمایا کہ
بعض مقامات نزولِ برکات کے ہوتے ہیں اور یہ بزرگ چونکہ اولیاء اللہ تھے اس واسطے ان
کے مزار پر ہم گئے ۔ ان کے واسطے بھی ہم نے اللہ سے دعا کی اور اپنے واسطے بھی اللہ تعالیٰ سے دعا
مانگی اور دیگر بہت دعائیں کیں۔ لیکن یہ دو چار بزرگوں کے مقامات تھے جو جلد ختم ہو گئے ۔ اور دہلی
کے لوگ تو سخت دل ہیں ۔ یہی خیال تھا کہ واپس آتے ہوئے گاڑی میں بیٹھے ہوئے الہام ہوا
دست تو دعائے تو ترحم ز خدا
۴ رنومبر ۱۹۰۵ء (بمقام دہلی )
آج کے لدھیانہ میں پہنچنے کے اخبار کی تحریر سے پہلے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ کل کی دہلی کی کیفیت
مختصراً بیان کروں ۔ کل کی باتوں میں سے زیادہ تر قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک نو جوان معلوم نہیں طالب علم
تھا یا مولوی صاحبان میں شامل تھا چند اور مسجد کے طلباء اور مولوی لوگوں کے ہمراہ حضرت کے پاس
آیا اور نہایت گستاخی کے ساتھ بہت ہی کج بحثی کی گفتگو شروع کی۔ مسئلہ متعلق موعود مسیح اور الیاس کے
موعود ہونے کی بابت تھا حضرت نے بار بار نہایت نرمی سے اس کو سمجھایا کہ جس کے آنے کے متعلق خدا
نے وعدہ کیا کہ وہ آئے گا وہ موعود ہے مگر وہ بار بار یہی کہتا رہا کہ موعود کا لفظ دکھاؤ اور توریت میں الیاس
کے متعلق موعود کا لفظ دکھاؤ بہت ہی سمجھایا گیا۔ مگر وہ بار بار تکذیب کرتا گیا اور نہایت شوخی کے ساتھ انکار
کرتا گیا۔ اس کی زبان نہایت تیز چلتی تھی اور کوئی تقوی کی خوشبو اس میں نہ تھی۔ آخر حضرت نے فرمایا کہ
میں نے بہت سمجھایا ہے قرآن اور حدیث کو پیش کیا ہے ۔ گذشتہ انبیاء کے حالات کو پیش کیا
بدر جلدا نمبر ۳۴ مورخه ۸ رنومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۳

ہے ۔ منہاج نبوت کو تمہارے سامنے رکھا ہے ۔ خدا تعالیٰ کے نشانات دکھلائے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ
کی تائید اور نصرت کی دلیل پیش کی ہے پھر اگر تم نہیں مانتے اور ضد سے باز نہیں آتے تو عنقریب
خدا تعالیٰ تم سے حساب لے گا۔ صرف مرنے کے بعد نہیں بلکہ اسی دنیا میں تم کو معلوم ہو جائے گا کہ
میں صادق ہوں یا کاذب ہوں ۔ خدا نے مجھے اور نشانوں کا بھی وعدہ دیا ہے۔ جن میں سے ایک
طاعون ہے اور ایک زلزلہ ہے۔ تھوڑا اور صبر کرو۔ چند سالوں میں تم دیکھ لوگے کہ کیا ہوتا ہے۔ اگر یہ
عذاب تم پر نازل ہوئے تو خود ثابت ہو جائے گا ورنہ یہ ظاہر ہوگا کہ میں باطل پر ہوں ۔ انسان امن
اور راحت کی حالت میں باتیں بناتا ہے۔ میں نے اچھی طرح دیکھ لیا ہے کہ یہ وہ وقت نہیں کہ لوگ
مانیں ۔ لیکن وقت عنقریب آنے والا ہے جب کہ خدا کے وعدے پورے ہوں گے اور لوگوں پر
ظاہر ہو جائے گا کہ صادق کون ہے اور کاذب کون ہے۔ اگر میں خدا کی طرف سے نہیں تو میں خود بخود
تباہ ہو جاؤں گا اور تم آسودگی سے زندگی بسر کرو گے۔ میں خدا کا نشان پیش کرتا ہوں ذرا دانتوں میں
زبان لو کہ خدا کا عذاب آنے والا ہے مجازی گورنمنٹ کے ساتھ جو آدمی زیادہ قیل و قال کرتا ہے
وہ بھی پکڑا جاتا ہے۔ میں نے جو کچھ پیش کرنا تھا وہ پیش کر دیا ۔ تو اتر پیش کر دیا۔ خدا اور رسول کا
کلام پیش کیا۔ نشانات تائید و نصرت پیش کئے اب خدا کا وعدہ ہے کہ تکذیب کرنے والوں پر میں
عذاب کی مار ماروں گا۔ تھوڑے دن صبر کرو اگر خدا سچا ہے اور میں اس کی طرف سے ہوں تو عنقریب
تم لوگوں کو معلوم ہو جائے گا۔
لیکچر لدھیانہ
( جو حضور علیہ السلام نے ۴ نومبر ۱۹۰۵ء کو ہزاروں آدمیوں کی موجودگی میں دیا )
دلائل صداقت اول میں اللہ تعالی کا شکر کرتا ہوں جس نے مجھے یہ موقع دیا کہ میں پھر اس شہر میں تبلیغ کرنے کے لئے آؤں۔ میں اسی شہر میں ۱۴ برس کے بعد آیا
ل بدر جلد نمبر ۳۶ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۵

ہوں۔ اور میں ایسے وقت اس شہر سے گیا تھا جبکہ میرے ساتھ چند آدمی تھے اور تکفیر تکذیب اور
دجال کہنے کا بازار گرم تھا۔ اور میں لوگوں کی نظر میں اس انسان کی طرح تھا جو مطرود اور مخذول ہوتا
ہے۔ اور ان لوگوں کے خیال میں تھا کہ تھوڑے ہی دنوں میں یہ جماعت مردود ہو کر منتشر ہو جائے
گی اور اس سلسلہ کا نام نشان مٹ جائے گا چنانچہ اس غرض کے لئے بڑی بڑی کوششیں اور منصوبے
کئے گئے اور ایک بڑی بھاری سازش میرے خلاف یہ کی گئی کہ مجھ اور میری جماعت پر کفر کا فتوی لکھا
گیا اور سارے ہندوستان میں اس فتویٰ کو پھرایا گیا۔ میں افسوس سے ظاہر کرتا ہوں کہ سب سے
اول مجھ پر کفر کا فتویٰ اسی شہر کے چند مولویوں نے دیا مگر میں دیکھتا ہوں اور آپ دیکھتے ہیں کہ وہ کافر
کہنے والے موجود نہیں اور خدا تعالیٰ نے مجھے اب تک زندہ رکھا اور میری جماعت کو بڑھایا۔ میرا خیال
ہے کہ وہ فتویٰ کفر جو دوبارہ میرے خلاف تجویز ہوا اسے ہندوستان کے تمام بڑے شہروں میں پھرایا گیا۔
اور دوسو کے قریب مولویوں اور مشائخوں کی گواہیاں اور مہریں اس پر کرائی گئیں اس میں ظاہر کیا گیا
کہ یہ شخص بے ایمان ہے، کافر ہے، دجال ہے، مفتری ہے، کافر ہے بلکہ اکفر ہے۔ غرض جو جو کچھ کسی
سے ہو سکا میری نسبت اس نے کہا اور ان لوگوں نے اپنے خیال میں سمجھ لیا کہ بس یہ ہتھیا راب سلسلہ
کو ختم کر دے گا۔ اور فی الحقیقت اگر یہ سلسلہ انسانی منصوبہ اور افترا ہوتا تو اس کے ہلاک کرنے کے لئے
یہ فتوے کا ہتھیار بہت ہی زبردست تھا لیکن اس کو خدا نے قائم کیا تھا۔ پھر وہ مخالفوں کی مخالفت اور
عداوت سے کیونکر مر سکتا تھا۔ جس قدر مخالفت میں شدت ہوتی گئی اسی قدر اس سلسلہ کی عظمت اور
عزت دلوں میں جڑ پکڑتی گئی ۔ اور آج میں خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ یا تو وہ زمانہ تھا کہ جب میں
اس شہر میں آیا اور یہاں سے گیا تو صرف چند آدمی میرے ساتھ تھے۔ اور میری جماعت کی تعداد
نہایت ہی قلیل تھی اور یا اب وہ وقت ہے کہ تم دیکھتے ہو کہ ایک کثیر جماعت میرے ساتھ ہے اور جماعت
کی تعداد تین لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور دن بدن ترقی ہو رہی ہے اور یقیناً کڑوڑوں تک پہنچے گی ۔
پس اس انقلاب عظیم کو دیکھو کہ کیا یہ انسانی ہاتھ کا کام ہوسکتا ہے؟ دنیا کے لوگوں نے تو چاہا کہ
اس سلسلہ کا نام و نشان مٹا دیں اور اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ کبھی کا اس کو مٹا چکے ہوتے مگر یہ

اللہ تعالیٰ کا کام ہے وہ جن باتوں کا ارادہ فرماتا ہے دنیا ان کو روک نہیں سکتی اور جن باتوں کا دنیا ارادہ
کرے مگر خدا تعالیٰ ان کا ارادہ نہ کرے وہ کبھی ہو نہیں سکتی ہیں۔ غور کرو! میرے معاملہ میں کل علماء اور
پیر زادے اور گدی نشین مخالف ہوئے اور دوسرے مذہب کے لوگوں کو بھی میری مخالفت کے لیے اپنے
ساتھ ملایا۔ پھر میری نسبت ہر طرح کی کوشش کی مسلمانوں کو بدظن کرنے کے لئے مجھ پر کفر کا فتویٰ دیا
اور پھر جب اس تجویز میں بھی کامیابی نہ ہوئی تو پھر مقدمات شروع کئے ۔ خون کے مقدمے میں مجھے
پھنسایا اور ہر طرح کی کوششیں کیں کہ میں سزا پا جاؤں۔ ایک پادری کے قتل کا الزام مجھ پر لگایا گیا۔
اس مقدمے میں مولوی محمد حسین نے بھی میرے خلاف بڑی کوشش کی اور خود شہادت دینے کے واسطے
گیا۔ وہ چاہتا تھا کہ میں پھنس جاؤں اور مجھے سزا ملے۔ مولوی محمد حسین کی یہ کوشش ظاہر کرتی تھی کہ وہ
دلائل اور براہین سے عاجز ہے اس لئے کہ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب دشمن دلائل ۔ سے عاجز ہو جاتا
ہے اور براہین سے ملزم نہیں کر سکتا تو ایذا قتل کی تجویزیں کرتا ہے اور وطن سے نکال دینے کا ارادہ کرتا
ہے اور اس کے خلاف مختلف قسم کے منصوبے اور سازشیں کرتا ہے۔ جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے مقابلہ میں جب کفار مکہ عاجز آگئے اور ہر طرح سے ساکت ہو گئے تو آخر انہوں نے بھی اس قسم کے
حیلے سوچے کہ آپ کو قتل کر دیں یا قید کریں یا آپ کو وطن سے نکال دیا جاوے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ کو ایذائیں دیں مگر آخر وہ سب کے سب اپنے ارادوں اور منصوبوں میں نامراد اور ناکام
رہے۔ اب وہی سنت اور طریق میرے ساتھ ہو رہا ہے مگر یہ دنیا بغیر خالق اور رب العالمین کے ہستی
نہیں رکھتی ۔ وہی ہے جو جھوٹے اور سچے میں امتیاز کرتا ہے اور آخر سچے کی حمایت کرتا اور اُسے غالب
کر کے دکھا دیتا ہے۔ اب اس زمانہ میں جب خدا تعالیٰ نے پھر اپنی قدرت کا نمونہ دکھایا ہے۔ میں
اس کی تائیدوں کا ایک زندہ نشان ہوں اور اس وقت تم سب کے سب دیکھتے ہو کہ میں وہی ہوں جس کو
قوم نے رد کیا اور میں مقبولوں کی طرح کھڑا ہوں ۔ تم قیاس کرو کہ اس وقت آج سے چودہ برس پیشتر
کے
جب میں یہاں آیا تھا تو کون چاہتا تھا کہ ایک آدمی بھی میرے ساتھ ہو۔ علماء، فقراء اور ہر قسم
معظم مکرم لوگ یہ چاہتے تھے کہ میں ہلاک ہو جاؤں اور اس سلسلہ کا نام ونشان مٹ جاوے وہ کبھی

گوارا نہیں کرتے تھے کہ ترقیات نصیب ہوں مگر وہ خدا جو ہمیشہ اپنے بندوں کی حمایت کرتا ہے اور
جس نے راستبازوں کو غالب کر کے دکھایا ہے اُس نے میری حمایت کی اور میرے مخالفوں کے خلاف
ان کی اُمیدوں اور منصوبوں کے بالکل برعکس اس نے مجھے وہ قبولیت بخشی کہ ایک خلق کو میری طرف
متوجہ کیا جو ان مخالفتوں اور مشکلات کے پردوں اور روکوں کو چیرتی ہوئی میری طرف آئی اور آرہی
ہے۔ اب غور کا مقام ہے کہ کیا انسانی تجویزوں اور منصوبوں سے یہ کامیابی ہو سکتی ہے کہ دنیا کے
با رسوخ لوگ ایک شخص کی ہلاکت کی فکر میں ہوں اور اس کے خلاف ہر قسم کے منصوبے کئے جاویں
اس کے لئے خطر ناک آگ جلائی جاوے مگر وہ ان سب آفتوں سے صاف نکل جاوے؟ ہر گز نہیں !
یہ
خدا کے کام ہیں جو ہمیشہ اس نے دکھائے ہیں۔ پھر اسی امر پر زبردست دلیل یہ ہے کہ آج سے
۲۵ برس پیشتر جبکہ کوئی بھی میرے نام سے واقف نہ تھا اور نہ کوئی شخص قادیان میں میرے پاس آتا تھا
یا خط و کتابت رکھتا تھا اس گمنامی کی حالت میں ان کس مپرسی کے ایام میں اللہ تعالیٰ نے مجھے مخاطب
کر کے فرما یا يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - لَا تُصَغِرْ لِخَلْقِ اللَّهِ
وَلَا تَسْتَمُ مِنَ النَّاسِ - رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ
یہ وہ زبر دست پیشگوئی ہے جو ان ایام میں کی گئی اور چھپ کر شائع ہو گئی ۔ اور ہر مذہب و ملت
کے لوگوں نے اسے پڑھا۔ ایسی حالت اور ایسے وقت میں کہ میں گمنامی کے گوشہ میں پڑا ہوا تھا اور
کوئی شخص مجھے نہ جانتا تھا خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ تیرے پاس دور دراز ملکوں سے لوگ آئیں گے اور
کثرت سے آئیں گے اور اُن کے لئے مہمانداری کے ہر قسم کے سامان اور لوازمات بھی آئیں گے۔
چونکہ ایک شخص ہزاروں لاکھوں انسانوں کو مہمانداری کے جمیع لوازمات مہیا نہیں کر سکتا اور نہ اس قدر
اخراجات کو برداشت کر سکتا ہے اس لئے خود ہی فرما یا یأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ اُن کے سامان
بھی ساتھ ہی آئیں گے اور پھر انسان کثرت مخلوقات سے گھبرا جاتا ہے اور ان سے کج خلقی کر بیٹھتا
ہے۔ اس لئے اس سے منع کیا کہ ان سے کج خلقی نہ کرنا۔ اور پھر یہ بھی فرمایا کہ لوگوں کی کثرت کو دیکھ
کر تھک نہ جانا ۔

اب آپ غور کریں کہ کیا یہ امر انسانی طاقت کے اندر ہے کہ پچیس تیس برس پہلے ایک واقعہ کی
اطلاع دے۔ اور وہ بھی اسی کے متعلق اور پھر اسی طرح پر وقوع بھی ہو جاوے۔ انسانی ہستی اور
زندگی کا تو ایک منٹ کا بھی اعتبار نہیں اور نہیں کہہ سکتے کہ دوسرا سانس آئے گا یا نہیں ۔ پھر ایسی خبر
دینا یہ کیونکر اس کی طاقت اور قیاس میں آسکتا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ یہ وہ زمانہ تھا جبکہ میں بالکل
اکیلا تھا اور لوگوں سے ملنے سے بھی مجھے نفرت تھی اور چونکہ ایک وقت آنے والا تھا کہ لاکھوں انسان
میری طرف رجوع کریں اس لئے اس نصیحت کی ضرورت پڑی لَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمْ
منَ النَّاسِ
اور پھر انہیں دنوں میں یہ بھی فرمایا۔ اَنْتَ مِی بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِي - فَحَانَ أَنْ تُعَانَ
وَتُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ ۔ یعنی وہ وقت آتا ہے کہ تیری مدد کی جاوے گی اور تو لوگوں کے درمیان
شناخت کیا جاوے گا۔ اسی طرح پر فارسی - عربی اور انگریزی میں کثرت سے ایسے الہامات ہیں جو
اس مضمون کو ظاہر کرتے ہیں ۔
اب سوچنے کا مقام ہے ان لوگوں کے لئے جو خدا کا خوف رکھتے ہیں کہ اس قدر عرصہ دراز پیشتر
ایک پیشگوئی کی گئی اور وہ کتاب میں چھپ کر شائع ہوئی۔ براہین احمد یہ ایسی کتاب ہے جس کو دوست دشمن
سب نے پڑھا۔ گورنمنٹ میں بھی اس کی کاپی بھیجی گئی۔ عیسائیوں ہندوؤں نے اسے پڑھا۔ اس شہر
میں بھی بہتوں کے پاس یہ کتاب ہوگی وہ دیکھیں کہ اس میں درج ہے یا نہیں؟ پھر وہ مولوی ( جو محض
عداوت کی راہ سے مجھے دجال اور کذاب کہتے ہیں اور یہ بیان کرتے ہیں کہ کوئی پیشگوئی پوری نہیں
ہوئی ) شرم کریں اور بتائیں کہ اگر یہ پیشگوئی نہیں تو پھر اور پیشگوئی کس کو کہتے ہیں؟ یہ وہ کتاب ہے
جس کاریو یو مولوی ابو سعید محمد حسین بٹالوی نے کیا ہے۔ چونکہ وہ میرے ہم سبق تھے اس لئے اکثر قادیان
آیا کرتے تھے۔ وہ خوب جانتے ہیں۔ اور ایسا ہی قادیان، بٹالہ، امرتسر میں اور گردنواح کے لوگوں کو
خوب معلوم ہے کہ اس وقت میں بالکل اکیلا تھا اور کوئی مجھے جانتا نہ تھا۔ اور اس وقت کی حالت سے عند العقل
دوراز قیاس معلوم ہوتا تھا کہ میرے جیسے ایک گمنام آدمی پر ایسا زمانہ آئے گا کہ لاکھوں آدمی اس کے

ساتھ ہو جائیں گے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ میں اس وقت کچھ بھی نہ تھا۔ تنہا و بے کس تھا۔ خود اللہ تعالیٰ
اس زمانہ میں مجھے یہ دعا سکھاتا ہے ۔ رَبِّ لَا تَذَرُنِي فَرْدًا وَ اَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ ۔ یہ دعا اس نے
سکھائی کہ وہ پیار رکھتا ہے اُن لوگوں سے جو دعا کرتے ہیں۔ کیونکہ دعا عبادت ہے اور اس نے فرمایا ہے۔
ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم (المؤمن : (۶۱) دعا کرو میں قبول کروں گا ۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ مغز اور مخ عبادت کا دعا ہی ہے۔ اور دوسرا اشارہ اس میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ دعا کے پیرا یہ میں
سکھانا چاہتا ہے کہ تو اکیلا ہے اور ایک وقت آئے گا کہ تو اکیلا نہ رہے گا۔ اور میں پکار کر کہتا ا ہوں کہ
جیسا یہ دن روشن ہے اسی طرح یہ پیشگوئی روشن ہے اور یہ امر واقعی ہے کہ میں اس وقت اکیلا تھا۔
کون کھڑا ہو کر کہہ سکتا ہے کہ تیرے ساتھ جماعت تھی۔ مگر اب دیکھو کہ اللہ تعالیٰ کے ان وعدوں کے
موافق اور اس پیشگوئی کے موافق جو اس نے ایک زمانہ پہلے خبر دی ۔ ایک کثیر جماعت میرے ساتھ
کردی ۔ کے ایسی حالت اور صورت میں اس عظیم الشان پیشگوئی کوکون جھٹلا سکتا ہے۔ پھر جبکہ اسی کتاب
میں یہ پیشگوئی بھی موجود ہے کہ لوگ خطر ناک طور پر مخالفت کریں گے اور اس جماعت کو روکنے کے
لئے ہر قسم کی کوششیں کریں گے مگر میں ان سب کو نا مراد کروں گا۔
پھر براہین احمدیہ میں یہ بھی پیشگوئی کی گئی تھی کہ جب تک پاک پلید میں فرق نہ کرلوں گا نہیں
چھوڑوں گا۔ ان واقعات کو پیش کر کے ان لوگوں کو مخاطب نہیں کرتا جن کے دلوں میں خدا کا خوف
نہیں اور جو گویا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے مرنا ہی نہیں وہ خدا تعالیٰ کے کلام میں تحریف کرتے ہیں بلکہ میں
ان لوگوں کو مخاطب کرتا ہوں جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ مرنا ہے اور موت کے
دروازے قریب ہو رہے ہیں اس لئے کہ خدا سے ڈرنے والا ایسا گستاخ نہیں ہو سکتا۔ وہ غور کریں
کہ کیا ۲۵ برس پیشتر ایسی پیشگوئی کرنا انسانی طاقت اور قیاس کا نتیجہ ہو سکتا ہے؟ پھر ایسی حالت میں
کہ کوئی اسے جانتا بھی نہ ہوا اور ساتھ ہی یہ پیشگوئی بھی ہو کہ لوگ مخالفت کریں گے مگر وہ نامرادر ہیں
لے اس وقت آفتاب نکلا ہوا تھا۔ ایڈیٹر
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۱ مورخه ۱۰ رستمبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۹۰۸

گے مخالفوں کے نامراد ر ہنے اور اپنے بامراد ہو جانے کی پیشگوئی کرنا ایک خارق عادت امر ہے اگر
اس کے ماننے میں کوئی شک ہے تو پھر نظیر پیش کرو۔
میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ حضرت آدم سے لے کر اس وقت تک کے کسی مفتری کی نظیر دوجس
نے ۲۵ برس پیشتر اپنی گمنامی کی حالت میں ایسی پیشگوئیاں کی ہوں اور وہ یوں روز روشن کی طرح
پوری ہو گئی ہوں ۔ اگر کوئی شخص ایسی نظیر پیش کر دے تو یقیناً یا درکھو کہ یہ سارا سلسلہ اور کاروبار باطل
ہو جائے گا۔ مگر اللہ تعالیٰ کے کاروبار کوکون باطل کر سکتا ہے؟ یوں تکذیب کرنا اور بلا وجہ معقول انکار
اور استہزا ۔ یہ حرام زادے کا کام ہے کوئی حلال زادہ ایسی جرات نہیں کر سکتا۔
میں اپنی سچائی کو اسی پر حصر کر سکتا ہوں اگر تم میں کوئی سلیم دل رکھتا ہو۔ خوب یا د رکھو کہ یہ
پیشگوئی کبھی رد نہیں ہو سکتی جب تک اس کی نظیر پیش نہ کی جاوے۔ میں پھر کہتا ہوں کہ یہ پیشگوئی
براہین احمدیہ میں موجود ہے جس کا ریویو مولوی ابوسعید نے لکھا ہے۔ اسی شہر میں مولوی محمد حسن اور
منشی محمد عمر وغیرہ کے پاس ہوگی ۔ اس کا نسخہ مکہ ، مدینہ، بخارا تک پہنچا۔ گورنمنٹ کے پاس اس کی
کاپی بھیجی گئی ۔ ہندوؤں ، مسلمانوں، عیسائیوں، برہموؤں نے اسے پڑھا اور وہ کوئی گمنام کتاب نہیں
بلکہ وہ شہرت یافتہ کتاب ہے کوئی پڑھا لکھا آدمی جو مذہبی مذاق رکھتا ہو اس سے بے خبر نہیں ہے۔ پھر
اس کتاب میں یہ پیشگوئی لکھی ہوئی موجود ہے کہ ایک دنیا تیرے ساتھ ہو جائے گی ۔ دنیا میں تجھے
شہرت دوں گا۔ تیرے مخالفوں کو نا مرا درکھوں گا ۔ اب بتاؤ کہ کیا یہ کام کسی مفتری کا ہو سکتا ہے؟ اگر تم
یہی فیصلہ دیتے ہو کہ ہاں یہ مفتری کا کام ہو سکتا ہے تو پھر اس کے لئے نظیر پیش کرو۔ اگر نظیر دکھا دو۔ تو
میں تسلیم کرلوں گا کہ میں جھوٹا ہوں مگر کوئی نہیں جو اس کی نظیر دکھا سکے ۔ اور اگر تم اس کی نظیر نہ پیش کر
سکو اور یقیناً نہیں کر سکو گے تو پھر میں تمہیں یہی کہتا ہوں کہ خدا سے ڈرو اور تکذیب سے باز آؤ۔
یا درکھو! خدا تعالیٰ کے نشانات کو بدوں کسی سند کے رڈ کرنا دانشمندی نہیں اور نہ اس کا انجام کبھی
بابرکت ہوا ہے۔ میں تو کسی کی تکذیب یا تکفیر کی پروانہیں کرتا اور نہ ان حملوں سے ڈرتا ہوں جو مجھ پر کئے
جاتے ہیں اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے آپ ہی مجھے قبل از وقت بتا دیا تھا کہ تکذیب اور تکفیر ہوگی اور خطرناک

مخالفت یہ لوگ کریں گے مگر کچھ بگاڑ نہ سکیں گے۔ کیا مجھ سے پیشتر راستبازوں اور خدا کے ماموروں
کو رد نہیں کیا گیا؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر فرعون اور فرعونیوں نے ۔ حضرت مسیح علیہ السلام پر
فقیہوں نے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر مشرکین مکہ نے کیا کیا حملے نہیں کئے مگر ان حملوں کا انجام
کیا ہوا ؟ ان مخالفوں نے ان نشانات کے مقابلہ میں کبھی کوئی نظیر پیش کی؟ کبھی نہیں ۔ نظیر پیش کرنے
سے تو ہمیشہ نہ عاجز رہے۔ ہاں زبانیں چلتی تھیں اس لئے وہ کذاب کہتے رہے۔ اسی طرح پر یہاں بھی
جب عاجز آگئے تو اور تو کچھ نہ پیش گئی دجال کذاب کہہ دیا ۔ مگر ان منہ کی پھونکوں سے کیا یہ خدا تعالیٰ
کے نور بجھا دیں گے؟ کبھی نہیں بجھا سکتے ۔ وَاللهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ (الصف: 9)
دوسرے خوارق اور نشانات کو وہ لوگ جو بدطنی کا مادہ اپنے اندر رکھتے ہیں کہہ دیتے ہیں کہ شاید
دست بازی ہو مگر پیشگوئی میں انہیں کوئی عذر اور باقی نہیں رہتا اس لئے نشانات نبوت میں عظیم الشان
نشان اور معجزہ پیشگوئیوں کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ امر توریت سے بھی ثابت ہے اور قرآن مجید سے بھی ۔
پیشگوئیوں کے برابر کوئی معجزہ نہیں ۔ اس لئے خدا تعالیٰ کے ماموروں کو ان کی پیشگوئیوں سے شناخت
کرنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ نشان مقرر کر دیا ہے لا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا - إِلَّا مَنِ ارْتَضَى
مِنْ رَسُولٍ (الجن : ۲۸،۲۷) یعنی اللہ تعالیٰ کے غیب کا کسی پر ظہور نہیں ہوتا مگر اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ
رسولوں پر ہوتا ہے۔
پھر یہ بھی یادر ہے کہ بعض پیشگوئیاں باریک اسرار اپنے اندر رکھتی ہیں اور دقیق امور کی وجہ سے
ان لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتی ہیں جو دور بین آنکھیں نہیں رکھتے اور موٹی موٹی باتوں کو صرف سمجھ سکتے ہیں۔
ایسی ہی پیشگوئیوں پر عموماً تکذیب ہوتی ہے اور جلد باز اور شتاب کار کہہ اُٹھتے ہیں کہ وہ پوری نہیں
ہوئیں ۔ اسی کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ ظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا (یوسف:111) ان پیشگوئیوں
میں لوگ شبہات پیدا کرتے ہیں ۔ مگر فی الحقیقت وہ پیشگوئیاں خدا تعالیٰ کے سُنن کے ماتحت پوری
ہو جاتی ہیں۔ تاہم اگر وہ سمجھ میں نہ بھی آئیں تو مومن اور خدا ترس انسان کا کام یہ ہونا چاہیے کہ وہ ان
پیشگوئیوں پر نظر کرے جن میں دقائق نہیں ۔ یعنی جو موٹی موٹی پیشگوئیاں ہیں۔ پھر دیکھے کہ وہ کس قدر

تعداد میں پوری ہو چکی ہیں۔ یونہی منہ سے انکار کر دینا تقویٰ کے خلاف ہے۔ دیانت اور خدا ترسی
سے ان پیشگوئیوں کو دیکھنا چاہیے جو پوری ہو چکی ہیں ۔ مگر جلد بازوں کا منہ کون بند کرے؟
اس قسم کے امور مجھے ہی پیش نہیں آئے حضرت موسیٰ ، حضرت عیسیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو بھی پیش آئے ۔ پھر اگر یہ امر مجھے بھی پیش آوے تو تعجب نہیں ۔ بلکہ ضرور تھا کہ ایسا ہوتا کیونکہ
سنت اللہ یہی تھی۔ میں کہتا ہوں کہ مومن کے لئے تو ایک شہادت بھی کافی ہے۔ اسی سے اس کا دل
کانپ جاتا ہے۔ مگر یہاں تو ایک نہیں صدہا نشان موجود ہیں بلکہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اس قدر
ہیں کہ میں انہیں گن نہیں سکتا ۔ یہ شہادت تھوڑی نہیں کہ دلوں کو فتح کرلے گا۔ مکذبوں کو موافق بنالے
گا۔ اگر کوئی خدا کا خوف کرے اور دل میں دیانت اور دور اندیشی سے سوچے تو اُسے بے اختیار ہو کر
ماننا پڑے گا کہ یہ خدا کی طرف سے ہیں ۔
پھر یہ بھی ظاہر بات ہے کہ مخالف جب تک رڈ نہ کرے اور اس کی نظیر پیش نہ کرے خدا کی
حجت غالب ہے۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ میں اسی خدا کا شکر کرتا ہوں جس نے مجھے بھیجا ہے اور باوجود اس شر
اور طوفان کے جو مجھ پر اٹھا اور جس کی جڑ اور ابتدا اسی شہر سے اٹھی اور پھر دتی تک پہنچی مگر اس نے تمام
طوفانوں اور ابتلاؤں میں مجھے صحیح سالم اور کامیاب نکالا۔ اور مجھے ایسی حالت میں اس شہر میں لایا
کہ تین لاکھ سے زیادہ زن و مرد میرے مبایعین میں داخل ہیں اور کوئی مہینا نہیں گزرتا جس میں
دو ہزار، چار ہزار ، بعض اوقات پانچ پانچ ہزار اس سلسلہ میں داخل نہ ہوتے ہوں ۔
پھر اس خدا نے ایسے وقت میں میری دستگیری کی کہ جب قوم ہی دشمن ہو گئی جب کسی شخص کی
دشمن اس کی قوم ہی ہو جاوے تو وہ بڑا بے کس اور بڑا بے دست و پا ہوتا ہے۔ کیونکہ قوم ہی تو
دست و پا اور جوارح ہوتی ہے۔ وہی اس کی مدد کرتی ہے۔ دوسرے لوگ تو دشمن ہوتے ہی ہیں کہ
ہمارے مذہب پر حملہ کرتا ہے لیکن جب اپنی قوم بھی دشمن ہو تو پھر بچ جانا اور کامیاب ہو جانا معمولی
بات نہیں بلکہ یہ ایک زبردست نشان ہے ۔

قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میرا عقیدہ ہے
میں نہایت افسوس اور درد دل سے یہ بات کہتا ہوں کہ قوم نے میری مخالفت میں نہ صرف
جلدی کی بلکہ بہت بے دردی بھی کی ۔ صرف ایک مسئلہ وفات مسیح کا اختلاف تھا جس کو میں قرآن کریم
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ۔ صحابہؓ کے اجماع اور عقلی دلائل اور کتب سابقہ سے ثابت
کرتا تھا اور کرتا ہوں ۔ اور حنفی مذہب کے موافق نص ، حدیث ، قیاس ، دلائل شرعیہ میرے ساتھ
تھیں مگر ان لوگوں نے قبل اس کے کہ وہ پورے طور پر مجھ سے پوچھ لیتے اور میرے دلائل کوئن
لیتے اس مسئلہ کی مخالفت میں یہاں تک غلو کیا کہ مجھے کافر ٹھہرایا گیا۔ اور اس کے ساتھ اور بھی جو
چاہا کہا اور میرے ذمہ لگایا ۔ دیانت نکو کاری اور تقویٰ کا تقاضا یہ تھا کہ پہلے مجھ سے پوچھ لیتے ۔ اگر
میں قال اللہ اور قال الرسول سے تجاوز کرتا تو پھر بے شک انہیں اختیار اور حق تھا کہ وہ مجھے جو
چاہتے کہتے دجال کذاب وغیرہ لیکن جبکہ میں ابتدا سے بیان کرتا آیا ہوں کہ میں قرآن کریم اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے ذرا اِدھر اُدھر ہونا بے ایمانی سمجھتا ہوں ۔ میرا عقیدہ یہی
ہے کہ جو اس کو ذرا بھی چھوڑے گا وہ جہنمی ہے۔ پھر اس عقیدہ کو نہ صرف تقریروں میں بلکہ ساٹھ
کے قریب اپنی تصنیفات میں بڑی وضاحت سے بیان کیا ہے اور دن رات مجھے یہی فکر اور خیال
رہتا ہے۔ پھر اگر یہ مخالف خدا سے ڈرتے تو کیا ان کا فرض نہ تھا جو مجھ سے پوچھتے کہ فلاں بات
خارج از اسلام کی ہے اس کی کیا وجہ ہے یا اس کا تم کیا جواب دیتے ہو؟ مگر نہیں ۔ اس کی ذرا بھی
پروانہیں کی ۔ سنا اور کافر کہہ دیا۔ میں نہایت تعجب سے ان کی اس حرکت کو دیکھتا ہوں ۔ کیونکہ اوّل
تو حیات وفات مسیح کا مسئلہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو اسلام میں داخل ہونے کے لئے شرط ہو۔ یہاں
بھی ہندو یا عیسائی مسلمان ہوتے ہیں مگر بتاؤ کہ کیا اُس سے یہ اقرار بھی لیتے ہو؟ بجز اس کے کہ
امَنْتُ بِاللهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَ الْقَدْرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى وَالْبَعْثِ بَعْدَ
الْمَوْتِ ۔ جبکہ یہ مسئلہ اسلام کی جزو نہیں پھر مجھ پر وفات مسیح کے اعلان سے اس قدر تشد د کیوں کیا
گیا کہ یہ کافر ہیں دجال ہیں ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن نہ کیا جاوے۔ ان کے مال ٹوٹ

لینے جائز ہیں اور ان کی عورتوں کو بغیر نکاح گھر میں رکھ لینا درست ہے۔ ان کو قتل کر دینا ثواب کا
کام ہے وغیرہ وغیرہ۔ ایک تو وہ زمانہ تھا کہ یہی مولوی شور مچاتے تھے کہ اگر ۹۹ وجوہ کفر کے ہوں
اور ایک وجہ اسلام کی ہو تب بھی کفر کا فتوی نہ دینا چاہیے اس کو مسلمان ہی کہو۔ مگر اب کیا ہو گیا۔ کیا میں
اس سے بھی گیا گزرا ہو گیا؟ کیا میں اور میری جماعت اشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا
عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ نہیں پڑھتی ؟ کیا میں نمازیں نہیں پڑھتا یا میرے مرید نہیں پڑھتے؟ کیا ہم !
رمضان کے روزے نہیں رکھتے ؟ اور کیا ہم اُن تمام عقائد کے پابند نہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اسلام کی صورت میں تلقین کئے ہیں؟ میں سچ کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ
میں اور میری جماعت مسلمان ہے۔ اور وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم پر اسی طرح
ایمان لاتی ہے جس طرح پر ایک سچے مسلمان کو لانا چاہیے۔ میں ایک ذرہ بھی اسلام سے باہر قدم
رکھنا ہلاکت کا موجب یقین کرتا ہوں اور میرا یہی مذہب ہے کہ جس قدر فیوض اور برکات کوئی شخص
حاصل کر سکتا ہے اور جس قدر تقرب الی الله پا سکتا ہے وہ صرف صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی سچی اطاعت اور کامل محبت سے پا سکتا ہے ورنہ نہیں ۔ آپ کے سوا اب کوئی راہ نیکی کی نہیں ۔
مسیح میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہے
عقیدہ حیات یع
ہاں یہ بھی سچ ہے کہ میں ہرگز یقین نہیں کرتا کہ مسیح علیہ السلام اسی جسم کے ساتھ زندہ آسمان پر
گئے ہوں۔ اور اب تک زندہ قائم ہوں ۔ اس لئے کہ اس مسئلہ کو مان کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
سخت تو ہین اور بے حرمتی ہوتی ہے۔ میں ایک لحظہ کے لیے اس ہجو کو گوارا نہیں کر سکتا۔ سب کو معلوم ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ۶۳ سال کی عمر میں وفات پائی اور مدینہ طیبہ میں آپ کا روضہ موجود
ہے۔ ہر سال وہاں ہزاروں لاکھوں حاجی بھی جاتے ہیں۔ اب اگر مسیح علیہ السلام کی نسبت موت کا یقین
کرنا یا موت کو ان کی طرف منسوب کرنا بے ادبی ہے تو پھر میں کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی نسبت یہ گستاخی اور بے ادبی کیوں یقین کر لی جاتی ہے؟ مگر تم بڑی خوشی سے کہہ دیتے ہو کہ آپ
نے وفات پائی۔ مولود خواں بڑے خوش الحانی سے واقعات وفات کو ذکر کرتے ہیں۔ اور کفار کے

آج 10 میں سے 10 باقی