یکم نومبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مقابلہ میں بھی تم بڑی کشادہ پیشانی سے تسلیم کر لیتے ہو کہ آپ نے وفات پائی ۔ پھر میں نہیں سمجھتا کہ
حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات پر کیا پتھر پڑتا ہے کہ نیلی پیلی آنکھیں کر لیتے ہو؟ ہمیں بھی رنج نہ
ہوتا کہ اگر تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت بھی وفات کا لفظ سن کر ایسے آنسو بہاتے ۔ مگر افسوس
تو یہ ہے کہ خاتم النبیین اور سرور عالم کی نسبت تو تم بڑی خوشی سے موت تسلیم کر لو۔ اور اُس شخص کی
نسبت جو اپنے آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتی کا تسمہ کھولنے کے بھی قابل نہیں بتاتا ،
زندہ یقین کرتے ہو اور اس کی نسبت موت کا لفظ منہ سے نکالا اور تمہیں غضب آجاتا ہے۔ اگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اب تک زندہ رہتے تو ہرج نہ تھا۔ اس لئے کہ آپ وہ عظیم الشان ہدایت لے کر
آئے تھے جس کی نظیر دنیا میں پائی نہیں جاتی۔ اور آپ نے وہ عملی حالتیں دکھا ئیں کہ آدم سے لے کر
اس وقت تک کوئی ان کا نمونہ اور نظیر پیش نہیں کر سکتا۔ میں تم کو سچ سچ کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے وجود کی ضرورت دنیا اور مسلمانوں کو تھی اس قدر ضرورت مسیح کے وجود کی نہیں تھی۔ پھر آپ کا وجود باجود
وہ مبارک وجود ہے کہ جب آپ نے وفات پائی تو صحابہ کی یہ حالت تھی کہ وہ دیوانے ہو گئے ۔
یہاں تک کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تلوار میان سے نکال لی اور کہا کہ اگر کوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو مردہ کہے گا تو میں اُس کا سر جدا کر دوں گا۔ اس جوش کی حالت میں اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو بکر صدیق
رضی اللہ عنہ کو ایک خاص نور اور فراست عطا کی ۔ انہوں نے سب کو اکٹھا کیا اور خطبہ پڑھا ۔ مَا مُحَمَّد
إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ( ال عمران : ۱۴۵) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک
رسول ہیں اور آپ سے پیشتر جس قدر رسول آئے وہ سب وفات پاچکے ۔ اب آپ غور کریں اور سوچ
کر بتائیں کہ حضرت ابو بکر صدیق نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر یہ آیت کیوں پڑھی
تھی ؟ اور اس سے آپ کا کیا مقصد اور منشا تھا ؟ اور پھر ایسی حالت میں کہ گل صحابہ صحابہ موجود تھے ۔
میں یقیناً کہتا ہوں اور آپ انکار نہیں کر سکتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی وجہ سے صحابہ
کے دل پر سخت صدمہ تھا اور اس کو بے وقت اور قبل از وقت سمجھتے تھے۔ وہ پسند نہیں کر سکے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر سنیں ایسی حالت اور صورت میں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ
جیسا جلیل القدر صحابی اس جوش کی حالت میں ہو ان کا غصہ فرو نہیں ہو سکتا بجز اس کے کہ یہ آیت ان
کی تسلی کا موجب ہوتی ۔ اگر انہیں یہ معلوم ہوتا یا یہ یقین ہوتا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں تو وہ
تو زندہ ہی مر جاتے ۔ وہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشاق تھے اور آپ کی حیات کے سوا کسی
اور کی حیات کو گوارا ہی نہ کر سکتے تھے۔ پھر کیونکر اپنی آنکھوں کے سامنے آپ کو وفات یافتہ دیکھتے
اور مسیح کو زندہ یقین کرتے۔ یعنی جب حضرت ابوبکر نے خطبہ پڑھا تو اُن کا جوش فرو ہو گیا اس وقت
صحابہ مدینہ کی گلیوں میں یہ آیت پڑھتے پھرتے تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ گویا یہ آیت آج ہی اُتری
ہے۔ اُس وقت حسان بن ثابت نے ایک مرثیہ لکھا جس میں انہوں نے کہا
كُنْتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي فَعَمِي عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أَحَاذِرُ
چونکہ مذکورہ بالا آیت نے بتا دیا تھا کہ سب مر گئے اس لئے حسان نے بھی کہہ دیا کہ اب کسی کی
موت کی پروا نہیں ۔ یقیناً سمجھو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کسی کی زندگی صحابہ پر سخت
شاق تھی اور وہ ان کو گوارا نہیں کر سکتے تھے۔ اس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر یہ
پہلا اجماع تھا جو دنیا میں ہوا اور اس میں حضرت مسیح کی وفات کا بھی گلی فیصلہ ہو چکا تھا۔
میں بار بار اس امر میں اس لئے زور دیتا ہوں کہ یہ دلیل بڑی ہی زبردست دلیل ہے جس سے
مسیح کی وفات ثابت ہوتی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کوئی معمولی اور چھوٹا امر نہ تھا جس
کا صدمہ صحابہ کو نہ ہوا ہو۔ ایک گاؤں کا نمبر دار یا محلہ دار یا گھر کا کوئی عمدہ آدمی مر جاوے تو گھر والوں،
محلہ والوں یا دیہات والوں کو صدمہ ہوتا ہے پھر وہ نبی جو کل دنیا کے لئے آیا تھا اور رحمۃ للعالمین ہو
کر آیا تھا جیسا کہ قرآن مجید میں فرمایا ہے وَمَا أَرْسَلُنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبیاء : ۱۰۸) اور
پھر دوسری جگہ فرما یا قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا (الاعراف:۱۵۹) پھر وہ نبی
جس نے صدق اور وفا کا نمونہ دکھایا اور وہ کمالات دکھائے کہ جن کی نظیر نظر نہیں آتی وہ فوت ہو
جاوے اور اس کے ان جان شار متبعین پر اثر نہ پڑے جنہوں نے اس کی خاطر جانیں دے دینے
سے دریغ نہ کیا۔ جنہوں نے وطن چھوڑا، خویش واقارب چھوڑے اور اس کے لئے ہر قسم کی تکلیفوں
اور مشکلات کو اپنے لئے راحت جان سمجھا۔ ایک ذرا سے فکر اور توجہ سے یہ بات سمجھ میں آجاتی ہے
کہ جس قدر بھی دکھ اور تکلیف انہیں اس خیال کے تصور سے ہو سکتا ہے اس کا اندازہ اور قیاس ہم نہیں
کر سکتے ۔ ان کی تسلی اور تسکین کا موجب یہی آیت تھی کہ حضرت ابوبکر نے پڑھی ۔ اللہ تعالیٰ انہیں
جزائے خیر دے کہ انہوں نے ایسے نازک وقت میں صحابہ کو سنبھالا ۔
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض نادان اپنی جلد بازی اور شتاب کاری کی وجہ سے یہ کہہ
دیتے ہیں کہ یہ آیت تو بیشک حضرت ابوبکر نے پڑھی لیکن حضرت عیسی علیہ السلام اس سے باہر رہ
جاتے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ ایسے نادانوں کو میں کیا کہوں ۔ وہ باوجود مولوی کہلانے کے ایسی بے ہودہ
باتیں پیش کر دیتے ہیں وہ نہیں بتاتے کہ اس آیت میں وہ کونسا لفظ ہے جو حضرت عیسیٰ کو الگ کرتا
ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے تو کوئی امر قابلِ بحث اس میں چھوڑا ہی نہیں ۔ قَدْ خَلَتْ کے معنے خود ہی کر
دی أَفَابِنُ مَاتَ أَوْ قُتِلَ ( ال عمران: ۱۴۵) اگر کوئی تیسری شق بھی اس کے سوا ہوتی تو کیوں نہ
کہہ دیتا أَوْ رُفِعَ بِجَسَدِهِ الْعَنْصُرِي إِلَى السَّمَاءِ - کیا خدا تعالیٰ اس کو بھول گیا تھا جو یہ یاد دلاتے
ہیں؟ نعوذ باللہ من ذالک
اگر صرف یہی آیت ہوتی تب بھی کافی تھی ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
زندگی تو انہیں ایسی محبوب اور پیاری تھی کہ اب تک آپ کی وفات کا ذکر کر کے یہ لوگ بھی روتے ہیں۔
پھر صحابہ کے لیے تو اور بھی درد اور رقت اس وقت پیدا ہو گئی تھی۔ میرے نزد یک مومن وہی ہوتا ہے جو
آپ کی اتباع کرتا ہے اور وہی کسی مقام پر پہنچتا ہے۔ جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمادیا ہے قُلْ إِن كُنتُم
تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( آل عمران : (۳۲) یعنی کہہ دو کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کو محبت کرتے ہو
تو میری اتباع کرو تا کہ اللہ تمہیں اپنا محبوب بنالے۔ اب محبت کا تقاضا تو یہ ہے کہ محبوب کے فعل کے
ساتھ خاص موانست ہو۔ اور مرنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ آپ نے مر کر دکھا دیا۔ پھر کون
ہے جو زندہ رہے یا زندہ رہنے کی آرزو کرے یا کسی اور کے لیے تجویز کرے کہ وہ زندہ رہے؟
محبت کا تقاضا تو یہی ہے کہ آپ کی اتباع میں ایسا گم ہو کہ اپنے جذبات نفس کو تھام لے اور یہ
سوچ لے کہ میں کسی کی اُمت ہوں ۔ ایسی صورت میں جو شخص حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت یہ
عقیدہ رکھتا ہے کہ وہ اب تک زندہ ہیں وہ کیونکر آپ کی محبت اور اتباع کا دعویٰ کر سکتا ہے؟ اس لئے
کہ آپ کی نسبت وہ گوارا کرتا ہے کہ مسیح کو افضل قرار دیا جاوے اور آپ کو مردہ کہا جاوے مگر اُس
کے لئے وہ پسند کرتا ہے کہ زندہ یقین کیا جاوے۔
او
سچ حیات مسیح کے عقیدہ کے نقصانات میں چ چ کہتا ہوں اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ رہتے تو ایک فرد بھی کافر نہ رہتا ۔ حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کی زندگی نے کیا نتیجہ دکھا یا ؟ بجز اس کے کہ چالیس کروڑ عیسائی ہیں۔ غور کر کے دیکھو کہ کیا
تم نے اس زندگی کے اعتقاد کو آزما نہیں لیا اور نتیجہ خطر ناک نہیں ہوا ؟ مسلمانوں کی کسی ایک قوم کا نام
لوجس میں سے کوئی عیسائی نہ ہوا ہو مگر میں یقیناً کہہ سکتا ہوں اور یہ بالکل صحیح بات ہے کہ ہر طبقہ کے
مسلمان عیسائی ہو چکے ہیں۔ اور ایک لاکھ سے بھی ان کی تعداد زیادہ ہوگی ۔ عیسائیوں کے ہاتھ میں
مسلمانوں کو عیسائی بنانے کے واسطے ایک ہی ہتھیار ہے اور وہ یہی زندگی کا مسئلہ ہے۔ وہ کہتے ہیں
کہ یہ خصوصیت کسی دوسرے میں ثابت کرو۔ اگر وہ خدا نہیں تو پھر کیوں اسے یہ خصوصیت دی گئی؟ وہ
حی و قیوم ہے ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِكَ )
اس حیات کے مسئلہ نے ان کو دلیر کر دیا اور انہوں نے مسلمانوں پر وہ حملہ کیا جس کا نتیجہ میں
تمہیں بتا چکا ہوں۔ اب اس کے مقابل پر اگر تم پادریوں پر یہ ثابت کر دو کہ مسیح مر گیا ہے تو اس کا
نتیجہ کیا ہوگا ؟ میں نے بڑے بڑے پادریوں سے پوچھا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہو
جاوے کہ مسیح مر گیا ہے تو ہمارا مذہب زندہ نہیں رہ سکتا۔
ایک اور غور طلب بات ہے کہ مسیح کی زندگی کے اعتقاد کا تو آپ لوگوں نے تجربہ کیا۔ اب ذرا
اس کی موت کا بھی تجربہ کرو اور دیکھو کہ عیسائی مذہب پر اس اعتقاد سے کیا زد پڑتی ہے۔ جہاں کوئی
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۲ مورخه ۱۷ رستمبر ۱۹۰۶ صفحه ۲، ۳
میرا مرید عیسائیوں سے اس مضمون پر گفتگو کرنے کو کھڑا ہوتا ہے وہ فوراً انکار کر دیتے ہیں۔ اس لئے
کہ وہ جانتے ہیں کہ اس راہ سے ان کی ہلاکت قریب ہے۔ موت ۔ موت کے مسئلہ سے نہ ان کا کفارہ ثابت
ہو سکتا ہے اور نہ ان کی الوہیت اور ابنیت ۔ پس اس مسئلہ کا تھوڑے دنوں تک تجربہ کرو پھر خود حقیقت
کھل جاوے گی ۔
سنو! قرآن شریف اور احادیث مسئلہ وفات مسیح، غلبہ اسلام اور کسر صلیب کا حربہ میں یہ وعدہ تھا کہ اسلام پھیل
جاوے گا۔ اور وہ دوسرے ادیان پر غالب آجائے گا اور کسرِ صلیب ہوگا ۔ اب غور طلب امر یہ ہے
کہ دنیا تو جائے اسباب ہے۔ ایک شخص بیمار ہو تو اس میں تو شک نہیں کہ شفا تو اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے
لیکن اس کے لئے ادویات میں خواص بھی اُسی نے رکھ دیئے ہیں۔ جب کوئی دوا دی جاتی ہے تو وہ
فائدہ کرتی ہے۔ پیاس لگتی ہے تو اُس کے بجھانے والا تو خدا ہے مگر اس کے لئے پانی بھی اُسی نے
مقرر کیا ہے۔ اسی طرح پر بھوک لگتی ہے تو اس کو دور کرنے والا تو وہی ہے مگر غذا بھی اُسی نے مقرر کی
ہے۔ اسی طرح پر غلبہ اسلام اور کسر صلیب تو ہوگا جو اس نے مقد ر کیا ہے لیکن اس کے لئے اس نے
اسباب مقرر کئے ہیں اور ایک قانون مقرر کیا ہے۔ چنانچہ بالاتفاق یہ امر قرآن مجید اور احادیث کی بنا
پر تسلیم کر لیا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں جب عیسائیت کا غلبہ ہو گا اس وقت مسیح موعود کے ہاتھ پر اسلام
کا غلبہ ہوگا اور وہ اور وہ کل ادیان اور ملتوں پر اسلام کو غالب کر کے دکھا دے گا اور دجال کو قتل کرے گا۔
اور صلیب کو توڑ دے گا۔ اور وہ زمانہ آخری زمانہ ہوگا۔ نواب صدیق حسن خان اور دوسرے
بزرگوں نے جنہوں نے آخری زمانہ کے متعلق کتابیں لکھی ہیں انہوں نے بھی اس امر کو تسلیم کیا ہے ۔
اب اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے لئے بھی تو کوئی سبب اور ذریعہ ہوگا ؟ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی یہ عادت
ہے کہ وہ اسباب سے کام لیتا ہے۔ دواؤں سے شفا دیتا ہے اور اغذیہ اور پانی سے بھوک پیاس کو ڈور
کرتا ہے۔ اسی طرح پر اب جبکہ عیسائی مذہب کا غلبہ ہو گیا ہے اور ہر طبقہ کے مسلمان اس گروہ میں
داخل ہو چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ اسلام کو اپنے وعدہ کے موافق غالب کرے اس
کے لئے بہر حال کوئی ذریعہ اور سبب ہوگا اور وہ یہی موت مسیح کا حربہ ہے۔
اس حربہ سے صلیبی مذہب پر موت وارد ہوگی اور ان کی کمریں ٹوٹ جاویں گی ۔ میں سچ کہتا
ہوں کہ اب عیسائی غلطیوں کے دُور کرنے کے لئے اس سے بڑھ کر کیا سبب ہو سکتا ہے کہ مسیح کی
وفات ثابت کی جاوے۔ اپنے گھروں میں اس امر پر غور کریں اور تنہائی میں بستروں پر لیٹ کر سوچیں۔
مخالفت کی حالت میں تو جوش آتا ہے۔ سعید الفطرت آدمی پھر سوچ لیتا ہے۔ دہلی میں جب میں نے
تقریر کی تھی تو سعید الفطرت انسانوں نے تسلیم کر لیا اور وہیں بول اُٹھے کہ بے شک حضرت عیسیٰ کی
پرستش کا ستون ان کی زندگی ہے جب تک یہ نہ ٹوٹے اسلام کے لئے دروازہ نہیں کھلتا بلکہ عیسائیت
کو اس سے مدد ملتی ہے۔ جو ان کی زندگی سے پیار کرتے ہیں انہیں سوچنا چاہیے کہ دو گواہوں کے ذریعہ
سے پھانسی مل جاتی ہے مگر یہاں اس قدر شواہد موجود ہیں اور وہ بدستور انکار کرتے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ
قرآن مجید میں فرماتا ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى (ال عمران : ۵۶) اور پھر حضرت مسیح
کا اپنا اقرار اسی قرآن مجید میں موجود ہے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ (المائدة : ١١٨)
اور توفی کے معنے موت بھی قرآن مجید ہی سے ثابت ہے۔ کیونکہ یہی لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پر بھی آیا ہے جیسا کہ فرمایا وَ إِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ (یونس : ۴۷) اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی کہا ہے جس کے معنی موت ہی ہیں ۔ اور ایسا ہی
حضرت یوسف اور دوسرے لوگوں کے لئے بھی یہی لفظ آیا ہے ۔ پھر ایسی صورت میں اس کے
کوئی اور معنے کیونکر ہو سکتے ہیں؟ یہ بڑی زبردست شہادت مسیح کی وفات پر ہے۔ اس کے علاوہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات میں حضرت عیسیٰ کو مردوں میں دیکھا ۔ حدیث معراج
کا تو کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ اسے کھول کر دیکھ لو کہ کیا اس میں حضرت عیسیٰ کا ذکر مردوں کے ساتھ آیا
ہے یا کسی اور رنگ میں ۔ جیسے آپ نے حضرت ابراہیم اور موسیٰ اور دوسرے انبیاء علیہم السلام کو دیکھا
اُسی طرح حضرت عیسیٰ کو دیکھا۔ اُن میں کوئی خصوصیت اور امتیاز نہ تھا۔ اس بات سے تو کوئی انکار
نہیں کر سکتا کہ حضرت موسیٰ اور ابراہیم اور دوسرے انبیاء علیہم السلام وفات پاچکے ہیں اور
قابض الارواح نے ان کو دوسرے عالم میں ن کو دوسرے عالم میں پہنچادیا ہے۔ پھر ان میں ایک شخص زندہ بجسده العنصری
کیسے چلا گیا ؟ یہ شہادتیں تھوڑی نہیں ہیں ایک سچے مسلمان کے لئے کافی ہیں ۔
پھر دوسری احادیث میں حضرت عیسی کی عمر ۱۲۰ یا ۱۲۵ برس کی قرار دی ہے۔ ان سب امور پر
ایک جائی نظر کرنے کے بعد یہ امر تقویٰ کے خلاف تھا کہ جھٹ پٹ یہ فیصلہ کر دیا جاتا کہ مسیح زندہ
آسمان پر چلا گیا ہے اور پھر اس کی کوئی نظیر بھی نہیں۔ عقل بھی یہی تجویز کرتی تھی مگر افسوس ان لوگوں
نے ذرا بھی خیال نہ کیا ۔ اور خدا ترسی سے کام نہ لے کر فوراً مجھے دجال کہہ دیا۔ خیال کرنے کی بات
ہے کہ کیا یہ تھوڑی سی بات تھی؟ افسوس !
پھر جب کوئی عذر نہیں بن سکتا تو کہتے ہیں درمیانی زمانہ میں اجماع ہو چکا۔ میں کہتا ہوں کب؟
اصل اجماع تو صحابہ کا اجماع تھا۔ اگر اس کے بعد اجماع ہوا ہے تو اب ان مختلف فرقوں کو تو اکٹھا کر
کے دکھاؤ۔ میں سچ کہتا ہوں کہ یہ بالکل غلط بات ہے۔ مسیح کی زندگی پر کبھی اجماع نہیں ہوا۔ انہوں
نے کتابوں کو نہیں پڑھا اور نہ انہیں معلوم ہو جاتا کہ صوفی موت کے قائل ہیں اور وہ ان کی دوبارہ آمد
بروزی رنگ میں مانتے ہیں۔
غرض جیسے میں نے اللہ تعالیٰ کی حمد کی ہے ویسے ہی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا
ہوں کہ آپ ہی کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کو قائم کیا ہے اور آپ ہی کے فیضان اور برکات کا
نتیجہ ہے جو یہ نصرتیں ہو رہی ہیں۔ میں کھول کر کہتا ہوں اور یہی میرا عقیدہ اور مذہب ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع اور نقش قدم پر چلنے کے بغیر انسان کوئی روحانی فیض اور فضل
حاصل نہیں کر سکتا ۔
حکومت کی امن پسندی ، عدل اور مذہبی آزادی کی تعریف
پھر اس کے ساتھ ہی ایک اور امر قابل ذکر ہے۔ اگر میں اس کا بیان نہ کروں تو ناشکری ہوگی ۔
اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم کو ایسی سلطنت اور حکومت میں پیدا کیا ہے جو ہر طرح سے امن دیتی
ہے اور جس نے ہم کو اپنے مذہب کی تبلیغ اور اشاعت کے لئے پوری آزادی دی ہے اور ہر قسم کے
سامان اس مبارک عہد میں ہمیں میسر ہیں ۔ اس سے بڑھ کر اور کیا آزادی ہوگی کہ ہم عیسائی مذہب
کی تردید زور شور سے کرتے ہیں اور کوئی نہیں پوچھتا مگر اس سے پہلے ایک زمانہ تھا اُس زمانہ کے
دیکھنے والے بھی اب تک موجود ہیں ۔ اُس وقت یہ حالت تھی کہ کوئی مسلمان اپنی مسجدوں میں اذان تک
نہیں کہہ سکتا تھا۔ اور باتوں کا تو ذکر ہی کیا ہے۔ اور حلال چیزوں کے کھانے سے روکا جاتا تھا۔
کوئی با قاعدہ تحقیقات نہ ہوتی تھی مگر یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ ہم ایک ایسی سلطنت کے
نیچے ہیں جو ان تمام عیوب سے پاک ہے یعنی سلطنت انگریزی جو امن پسند ہے جس کو مذاہب کے
اختلاف سے کوئی اعتراض نہیں ۔ جس کا قانون ہے کہ ہر اہل مذہب آزادی سے اپنے مذہبی فرض ادا
کرے۔ چونکہ اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ ہماری تبلیغ ہر جگہ پہنچ جاوے اس لئے اُس نے ہم کو
اس سلطنت میں پیدا کیا جس طرح پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نوشیرواں کے عہد سلطنت پر فخر
کرتے تھے اسی طرح ۔ ح پر ہم کو اس سلطنت پر فخر ہے۔ یہ قاعد وئی بات ہے کہ مامور چونکہ عدل اور
راستی لاتا ہے اس لئے اس سے پہلے کہ وہ مامور ہو کر آئے عدل اور راستی کا اجرا ہونے لگتا ہے۔ میں
یقین رکھتا ہوں کہ اس رومی سلطنت سے جو مسیح علیہ السلام کے زمانہ میں تھی یہ سلطنت بمراتب اولی
اور افضل ہے اگر چہ اس کا اور اُس کا قانون ملتا جلتا ہے لیکن انصاف یہی ہے کہ اس سلطنت کے
قوانین کسی سے دبے ہوئے ہو سے دبے ہوئے نہیں ہیں اور مقابلہ سے دیکھا جاوے تو معلوم ہوگا کہ رومی سلطنت میں
وحشیانہ حصہ ضرور پایا جاوے گا ۔ لیکن بزدلی تھی کہ یہودیوں کے خوف سے خدا کے پاک اور برگزیدہ
بندے مسیح کو حوالات میں دیا گیا۔ اس قسم کا مقدمہ مجھ پر بھی ہوا تھا۔ مسیح علیہ السلام کے خلاف تو
یہودیوں نے مقدمہ کیا تھا مگر اس سلطنت میں میرے خلاف جس نے مقدمہ کیا وہ معز ز پادری تھا اور
ڈاکٹر بھی تھا یعنی ڈاکٹر مارٹن کلارک تھا جس نے مجھ پر اقدام قتل کا مقدمہ بنایا اور اس نے شہادت
پوری بہم پہنچائی۔ یہاں تک کہ مولوی ابوسعید محمد حسین بٹالوی بھی جو اس سلسلہ کا سخت دشمن ہے
شہادت دینے کے واسطے عدالت میں آیا۔ اور جہاں تک اُس سے ہو سکا اس نے میرے خلاف
شہادت دی اور پورے طور پر مقدمہ میرے خلاف ثابت کرنے کی کوشش کی ۔ یہ مقدمہ کپتان ڈگلس
ڈپٹی کمشنر گورداسپور کے اجلاس میں تھا جو شاید اب شملہ میں ہیں ۔ اے
اُن کے روبرو مقدمہ پورے طور پر مرتب ہو گیا اور تمام شہادتیں میرے خلاف بڑے زور شور
سے دی گئیں ۔ ایسی حالت اور صورت میں کوئی قانون دان اہل الرائے بھی نہیں کہہ سکتا تھا کہ میں
بری ہو سکتا ہوں ۔ تقاضائے وقت اور صورتیں ایسی واقع ہو چکی تھیں کہ مجھے سیشن سپرد کر دیا جاتا اور
وہاں سے پھانسی کا حکم ملتا یا عبور دریائے شور کی سزا دی جاتی مگر خدا تعالیٰ نے جیسے مقدمہ سے پہلے
مجھے اطلاع دی تھی اسی طرح یہ بھی قبل از وقت ظاہر کر دیا تھا کہ میں اس میں بری ہوں گا۔ چنانچہ یہ
پیشگوئی میری جماعت کے ایک گروہ کثیر کو معلوم تھی ۔ غرض جب مقدمہ اس مرحلہ پر پہنچا اور دشمنوں
اور مخالفوں کا یہ خیال ہو گیا کہ اب مجھے مجسٹریٹ سیشن سپرد کرے گا۔ اس موقعہ پر اس نے کپتان پولیس
سے کہا کہ میرے دل میں یہ بات آتی ہے کہ یہ مقدمہ بناوٹی ہے۔ میرا دل اس کو نہیں مانتا کہ فی الواقعہ
ایسی کوشش کی گئی ہو ۔ اور انہوں نے ڈاکٹر کلارک کے قتل کے لئے آدمی بھیجا ہو۔ آپ اس کی
پھر تفتیش کریں۔ یہ وہ وقت تھا کہ میرے مخالف میرے خلاف ہر قسم کے منصوبوں ہی میں نہ لگے
ہوئے تھے بلکہ وہ لوگ جن کو قبولیت دعا کے دعوے تھے وہ دعاؤں میں لگے ہوئے تھے اور روروکر
دعائیں کرتے تھے کہ میں سزا یاب ہو جاؤں مگر خدا تعالیٰ کا مقابلہ کون کر سکتا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ
کپتان ڈگلس صاحب کے پاس بعض سپارشیں بھی آئیں مگر وہ ایک انصاف پسند مجسٹریٹ تھا۔ اُس
نے کہا کہ ہم سے ایسی بدذاتی نہیں ہو سکتی ۔
غرض جب مقدمہ دوبارہ تفتیش کے لئے کپتان لیمار چنڈ کے سپر دکیا گیا تو کپتان صاحب نے
عبد الحمید کو بلایا اور اُس کو کہا کہ تو سچ سچ بیان کر۔ عبد الحمید نے اس پر بھی وہی قصہ جو اس نے صاحب
ڈپٹی کمشنر کے روبرو بیان کیا تھا دو ہرایا۔ اُس کو پہلے سے یہ کہا گیا تھا کہ اگر ذرا بھی خلاف بیانی ہوگی
تو تو پکڑا جاوے گا اس لئے وہ وہی کہتا گیا۔ مگر کپتان صاحب نے اس کو کہا کہ تو تو پہلے یہی بیان کر چکا
ہے۔ صاحب اس سے تسلی نہیں پاتے کیونکہ تو سچ سچ بیان نہیں کرتا۔ جب دوبارہ کپتان لیمار چنڈ نے
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۳ مورخه ۲۴ ر ستمبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۴، ۵
اس کو کہا تو وہ روتا ہوا اُن کے پاؤں پر گر پڑا۔ اور کہنے لگا کہ مجھے بچا لو۔ کپتان صاحب نے اس کو تسلی
دی۔ اور کہا کہ ہاں بیان کرو۔ اس پر اُس نے اصلیت کھول دی اور صاف اقرار کیا کہ مجھے دھمکا کر
یہ بیان کرایا گیا تھا۔ مجھے ہرگز ہرگز مرزا صاحب نے قتل کے لئے نہیں بھیجا۔ کپتان اس بیان کوئن کر
بہت خوش ہوا اور اُس نے ڈپٹی کمشنر کو تا ر دیا کہ ہم نے مقدمہ نکال لیا ہے چنانچہ پھر گورداسپور کے
مقام پر یہ مقدمہ پیش ہوا۔ اور وہاں کپتان لیمار چنڈ کو حلف دیا گیا اور اس نے اپنا حلفی بیان لکھوایا۔
میں دیکھتا تھا کہ ڈپٹی کمشنر اصلیت کے کھل جانے سے بڑا خوش تھا۔ اور اُن عیسائیوں پر اُسے سخت
غصہ تھا جنہوں نے میرے خلاف جھوٹی گواہیاں دی تھیں ۔ اُس نے مجھے کہا کہ آپ ان عیسائیوں پر
مقدمہ کر سکتے ہیں۔ مگر چونکہ میں مقدمہ بازی سے متنفر ہوں میں نے یہی کہا کہ میں مقدمہ نہیں کرنا
چاہتا۔ میرا مقدمہ آسمان پر دائر ہے۔ اس پر اُسی وقت ڈگلس صاحب نے فیصلہ لکھا۔ ایک مجمع کثیر
اُس دن جمع ہو گیا ہوا تھا اُس نے فیصلہ سناتے وقت مجھے کہا کہ آپ کو مبارک ہو۔ آپ بری ہوئے۔
اب بتاؤ کہ یہ کیسی خوبی اس سلطنت کی ہے کہ عدل اور انصاف کے لئے نہ اپنے مذہب کے
ایک سرگروہ کی پروا کی اور نہ کسی اور بات کی ۔ میں دیکھتا تھا کہ اس وقت میری دشمن تو ایک دنیا تھی ۔
اور ایسا ہی ہوتا ہے جب دنیا دکھ دینے پر آتی ہے تو درود یوار نیش زنی کرتے ہیں۔ خدا ہی ہوتا ہے جو
اپنے صادق بندوں کو بچا لیتا ہے۔
پھر مسٹر ڈوئی کے سامنے ایک مقدمہ ہوا۔ پھر ٹیکس کا مقدمہ مجھ پر بنایا گیا مگر ان تمام مقدمات
میں خدا نے مجھے بری ٹھہرایا۔ پھر آخر کرم دین کا مقدمہ ہوا ۔ اس مقدمہ میں میری مخالفت میں سارا
زور لگایا گیا اور یہ سمجھ لیا گیا تھا کہ بس اب اس سلسلہ کا خاتمہ ہے۔ اور حقیقت میں اگر خدا تعالیٰ کی
طرف سے یہ سلسلہ نہ ہوتا اور وہی اس کی تائید اور نصرت کے لئے کھڑا نہ ہوتا تو اس کے مٹنے میں کوئی
شک و شبہ ہی نہ رہا تھا۔ ملک کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک کرم دین کی حمایت کی گئی ۔ اور
ہر طرح سے اس کو مدد دی گئی۔ یہاں تک کہ اس مقدمہ میں بعض نے مولوی کہلا کر میرے خلاف وہ
گواہیاں دیں جو سراسر خلاف تھیں ۔ اور یہاں تک بیان کیا کہ زانی ہو، فاسق ہو، فاجر ہو پھر وہ متقی
ہوتا ہے۔ یہ مقدمہ ایک لمبے عرصہ تک ہوتا رہا۔ اس اثنا میں بہت سے نشانات ظاہر ہوئے ۔ آخر
مجسٹریٹ نے جو ہندو تھا مجھ پر صمار ( پانچسو ) روپیہ جرمانہ کر دیا۔ مگر خدا تعالیٰ نے پہلے سے یہ
اطلاع دی ہوئی تھی ۔ عدالت عالیہ نے اس کو بری کر دیا ۔ اس لئے جب وہ اپیل ڈویژنل حج کے
سامنے پیش ہوا، خدا داد فراست سے انہوں نے فوراً ہی مقدمہ کی حقیقت کو سمجھ لیا اور قرار دیا کہ
کرم دین کے حق میں میں نے جو کچھ لکھا تھا وہ بالکل درست تھا یعنی مجھے اس کے لکھنے کا حق حاصل
تھا۔ چنانچہ اس نے جو فیصلہ لکھا ہے وہ شائع ہو چکا ہے۔ آخر اس نے مجھے بری ٹھہرایا اور جرمانہ واپس
کیا اور ابتدائی عدالت کو بھی مناسب تنبیہ کی کہ کیوں اتنی دیر تک یہ مقدمہ رکھا گیا۔
غرض جب کوئی موقع میرے مخالفوں کو ملا ہے انہوں نے میرے کچل دینے اور ہلاک کر دینے
میں کوئی دقیقہ باقی نہیں رکھا اور کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مجھے ہر آگ
سے بچایا اُسی طرح جس طرح پر وہ اپنے رسولوں کو بچاتا آیا ہے ۔ میں ان واقعات کو مد نظر رکھ کر
بڑے زور سے کہتا ہوں کہ یہ گورنمنٹ بمراتب اس رومی گورنمنٹ سے بہتر ہے جس کے زمانہ میں
مسیح کو دکھ دیا گیا۔ پیلاطوس گورنر جس کے روبرو پہلے مقدمہ پیش ہوا وہ دراصل مسیح کا مرید تھا اور اس
کی بیوی بھی مرید تھی ۔ اسی وجہ سے اس نے مسیح کے خون سے ہاتھ دھوئے مگر باوجود اس کے کہ وہ
مرید تھا اور گورنر تھا اُس نے اس جرات سے کام نہیں لیا جو کپتان ڈگلس نے دکھائی ۔ وہاں بھی مسیح
بے گناہ تھا اور یہاں بھی میں بے گناہ تھا۔
میں سچ کہتا ہوں اور تجربہ سے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو حق کے لئے ایک جرات دی
ہے۔ پس میں اس جگہ پر تمام مسلمانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان پر فرض ہے کہ وہ سچے دل سے
گورنمنٹ کی اطاعت کریں۔
یہ بخوبی یا د رکھو کہ جو شخص اپنے محسن انسان کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ خدا تعالیٰ کا شکر بھی نہیں کر
سکتا۔ جس قدر آسائش اور آرام اس زمانہ میں حاصل ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ریل، تار، ڈاکخانہ، پولیس
وغیرہ کے انتظام دیکھو کہ کس قدر فوائد ان سے پہنچتے ہیں ۔ آج سے ساٹھ ستر برس پہلے بتاؤ کیا ایسا
آرام اور آسانی تھی ؟ پھر خود ہی انصاف کرو جب ہم پر ہزاروں احسان ہیں تو ہم کیونکر شکر نہ کریں۔
اکثر مسلمان مجھ پر حملہ کرتے ہیں کہ تمہارے سلسلہ میں یہ عیب مسئلہ جہاد کی وضاحت ہے کہ جہاد کو موقوف کر ۔ ہے کہ تم جہاد کو موقوف کرتے ہو۔ مجھے افسوس ہے کہ وہ نادان اس
کی حقیقت سے محض نا واقف ہیں ۔ وہ اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بدنام کرتے ہیں ۔
آپ نے کبھی اشاعت مذہب کے لئے تلوار نہیں اُٹھائی۔ جب آپ پر اور آپ کی جماعت پر
مخالفوں کے ظلم انتہا تک پہنچ گئے اور آپ کے مخلص خدام میں سے مردوں اور عورتوں کو شہید کر دیا
گیا اور پھر مدینہ تک آپ کا تعاقب کیا گیا اُس وقت مقابلہ کا حکم ملا ۔ آپ نے تلوار نہیں اُٹھائی مگر
دشمنوں نے تلوار اُٹھائی بعض اوقات آپ کو ظالم طبع کفار نے سر سے پاؤں تک خون آلود کر دیا تھا
مگر آپ نے مقابلہ نہیں کیا۔ خوب یا درکھو کہ اگر تلو ار اسلام کا فرض ہوتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
مکہ میں اُٹھاتے مگر نہیں وہ تلوار جس کا ذکر ہے وہ اُس وقت اٹھی جب موذی کفار نے مدینہ تک
تعاقب کیا۔
اس وقت مخالفین کے ہاتھ میں تلوار تھی مگر اب تلوار نہیں اور میرے خلاف جھوٹی مخبریوں اور
فتووں سے کام لیا جاتا ہے۔ اور اسلام کے خلاف صرف قلم سے کام لیا جاتا ہے۔ پھر قلم کا جواب تلوار
سے دینے والا احمق اور ظالم ہوگا یا کچھ اور؟
وستم
اس بات کو کبھی مت بھولو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کے حد سے گزرے ہوئے ظلم
پر تلوار اُٹھائی اور وہ حفاظت خود اختیاری تھی جو ہر مہذب گورنمنٹ کے قانون میں بھی جرم نہیں۔
تعزیرات ہند میں بھی حفاظت خود اختیاری کو جائز رکھا ہے۔ اگر ایک چور گھر میں گھس آوے اور وہ
لو
حملہ کر کے مارڈالنا چاہے اس وقت اس چور کو اپنے بچاؤ کے لئے مار ڈالنا جرم نہیں ہے ۔ اے
پس جب حالت یہاں تک پہنچی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جان نثار خدام شہید کر دیئے
گئے اور مسلمان ضعیف عورتوں تک کو نہایت سنگدلی اور بے حیائی کے ساتھ شہید کیا گیا تو کیا حق نہ تھا
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۴ مورخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۳