یکم نومبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات, حصہ 4
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور جو کامل تعلیم ہے اس کے بعد اور کوئی نئی تعلیم یا شریعت نہیں آسکتی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
خاتم النبیین ہیں اور قرآن شریف خاتم الکتب ۔ اب کوئی اور کلمہ یا کوئی اور نماز نہیں ہو سکتی ۔
جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یا کر کے دکھایا اور جو کچھ قرآن شریف میں ہے اُس
کو چھوڑ کر نجات نہیں مل سکتی ۔ جو اس کو چھوڑے گا وہ جہنم میں جاوے گا ۔ یہ ہمارا مذہب اور
عقیدہ ہے ۔
امت کے لیے مکالمہ و مخاطبہ کا دروازہ کھلا ہے مگر اس کے ساتھ یہ بھی یاد رکھنا
ہے
چاہیے کہ اس امت کے لیے مخاطبات
اور مکالمات کا دروازہ کھلا ہے۔ اور یہ دروازہ گویا قرآن مجید کی سچائی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی سچائی پر ہر وقت تازہ شہادت ہے اور اس کے لئے خدا تعالیٰ نے سورہ فاتحہ ہی میں یہ دعا سکھائی
ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ (الفاتحة : ٧،٦) أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی
راہ کے لیے جو دعا سکھائی تو اس میں انبیاء علیہم السلام کے کمالات کے حصول کا اشارہ ہے اور یہ ظاہر
ہے کہ انبیاء علیہم السلام کو جو کمال دیا گیا وہ معرفت الہی ہی کا کمال تھا۔ اور یہ نعمت ان کو مکالمات اور
مخاطبات سے ملی تھی اسی کے تم بھی خواہاں رہو۔ پس اس نعمت کے لئے یہ خیال کرو کہ قرآن شریف
اس دعا کی تو ہدایت کرتا ہے مگر اس کا ثمرہ کچھ بھی نہیں یا اس اُمت کے کسی فرد کو بھی یہ شرف نہیں مل
سکتا۔ اور قیامت تک یہ دروازہ بند ہو گیا ہے۔ بتاؤ اس سے اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
ہتک ثابت ہو گی یا کوئی خوبی ثابت ہوگی؟ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص یہ اعتقاد رکھتا ہے وہ اسلام کو
بدنام کرتا ہے۔ اور اس نے مغز شریعت کو سمجھا ہی نہیں ۔ اسلام کے مقاصد میں سے تو یہ امر تھا کہ
انسان صرف زبان ہی سے وحدہ لاشریک نہ کہے بلکہ در حقیقت سمجھ لے اور بہشت دوزخ پر خیالی
ایمان نہ ہو بلکہ فی الحقیقت اسی زندگی میں وہ بہشتی کیفیات پر اطلاع پالے۔ اور ان گناہوں سے جن
میں وحشی انسان مبتلا ہیں نجات پالے۔ یہ عظیم الشان مقصد اسلام کا تھا اور ہے۔ اور یہ ایسا پاک مطہر
مقصد ہے کہ کوئی دوسری قوم اس کی نظیر اپنے مذہب میں پیش نہیں کر سکتی اور نہ اس کا نمونہ دکھا سکتی
ہے۔ کہنے کو تو ہر ایک کہہ سکتا ہے مگر وہ کون ہے جو دکھا سکتا ہو؟
میں نے آریوں سے عیسائیوں سے پوچھا ہے کہ وہ خدا جو تم مانتے ہو اس کا کوئی ثبوت پیش
کرو۔ نری زبانی لاف گزاف سے بڑھ کر وہ کچھ بھی نہیں دکھا سکتے ۔ وہ سچا خدا جو قرآن شریف نے
پیش کیا ہے اس سے یہ لوگ ناواقف ہیں ۔ اس پر اطلاع پانے کے لئے یہی ایک ذریعہ مکالمات کا
تھا جس کے سبب سے اسلام دوسرے مذاہب سے ممتاز تھا مگر افسوس ان مسلمانوں نے میری
مخالفت کی وجہ سے اس سے بھی انکار کر دیا۔
یقین یا درکھو کہ گناہوں سے بچنے کی توفیق اس وقت مل سکتی ہے جب انسان پورے طور پر اللہ تعالیٰ پر
ایمان لاوے۔ یہی بڑا مقصد انسانی زندگی کا ہے کہ گناہ کے پنجہ سے نجات پالے۔ دیکھو! ایک سانپ
جو خوش نما معلوم ہوتا ہے بچہ تو اس کو ہاتھ میں پکڑنے کی خواہش کر سکتا ہے اور ہاتھ بھی ڈال سکتا ہے
لیکن ایک عقلمند جو جانتا ہے کہ سانپ کاٹ کھائے گا اور ہلاک کر دے گا وہ کبھی جرات نہیں کرے گا
کہ اس کی طرف لپکے بلکہ اگر معلوم ہو جاوے کہ کسی مکان میں سانپ ہے تو اس میں بھی داخل نہیں
ہوگا۔ ایسا ہی زہر کو جو ہلاک کرنے والی چیز سمجھتا ہے تو اس کے کھانے پر وہ دلیر نہیں ہوگا۔ پس اسی
طرح پر جب تک گناہ کو خطرناک زہر یقین نہ کر لے اس سے بچ نہیں سکتا۔ یہ یقین معرفت کے بدوں
پیدا نہیں ہو سکتا ۔ پھر وہ کیا بات ہے کہ انسان گناہوں پر اس قدر دلیر ہو جاتا ہے باوجود یکہ وہ
خدا تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے اور گناہ کو گناہ بھی سمجھتا ہے۔ اس کی وجہ بجز اس کے اور کوئی نہیں کہ وہ
معرفت اور بصیرت نہیں رکھتا جو گناہ سوز فطرت پیدا کرتی ہے۔ اگر یہ بات پیدا نہیں ہوتی تو پھر
اقرار کرنا پڑے گا کہ معاذ اللہ اسلام اپنے اصلی مقصد سے خالی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ ایسا نہیں۔ یہ
مقصد اسلام ہی کامل طور پر پورا کرتا ہے اور اس کا ایک ہی ذریعہ ہے مکالمات و مخاطبات الہیہ کیونکہ
اسی سے اللہ تعالیٰ کی ہستی پر کامل یقین پیدا ہوتا ہے اور اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ فی الحقیقت
اللہ تعالیٰ گناہ سے بیزار ہے اور وہ سزا دیتا ہے۔ گناہ ایک زہر ہے جو اوّل صغیرہ سے شروع ہوتا ہے
اور پھر کبیرہ ہو جاتا ہے اور انجام کا رکفر تک پہنچا دیتا ہے ۔
گناہ سے بچنے کا صحیح علا میں میں جملہ معترضہ کے طور پر کہتا ہوں کہ اپنی اپنی جگہ پر قوم کو یہ
فکر لگا ہوا ہے کہ ہم گناہ سے پاک ہو جاویں۔ مثلاً آریہ صاحبان
سکتا
نے تو یہ بات رکھی ہوئی ہے کہ بجز گناہ کی سزا کے اور کوئی صورت پاک ہونے کی ہے ہی نہیں ۔ ایک
گناہ کے بدلے کئی لاکھ جو نہیں ہیں جب تک انسان ان جونوں کو نہ بھگت لے وہ پاک ہی نہیں ہو
۔ مگر اس میں بڑی مشکلات ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ جبکہ تمام مخلوقات گناہگا رہی ہے تو اس
سے نجات کب ہوگی؟ اور اس سے بھی عجیب بات یہ ہے کہ ان کے ہاں یہ امر مسلّمہ ہے کہ نجات یافتہ
بھی ایک عرصہ کے بعد مکتی خانہ سے نکال دیئے جاویں گے تو پھر اس نجات سے فائدہ ہی کیا ہوا؟
جب یہ سوال کیا جاوے کہ نجات پانے کے بعد کیوں نکالتے ہو تو بعض کہتے ہیں کہ نکالنے کے لئے
ایک گناہ باقی رکھ لیا جاتا ہے۔ اب غور کر کے بتاؤ کہ کیا یہ قادر خدا کا کام ہو سکتا ہے؟ اور پھر جبکہ
ہر نفس اپنے نفس کا خود خالق ہے خدا تعالیٰ اس کا خالق ہی نہیں ( معاذ اللہ ) تو اسے حاجت ہی کیا ہے
کہ وہ اس کا ماتحت رہے۔
دوسرا پہلو عیسائیوں کا ہے ۔ انہوں نے گناہ سے پاک ہونے کا ایک پہلو سو چاہے اور وہ یہ ہے
کہ حضرت عیسی کو خدا اور خدا کا بیٹا مان لو۔ اور پھر یقین کر لو کہ اُس نے ہمارے گناہ اُٹھا لئے اور وہ
صلیب کے ذریعہ لعنتی ہوا۔ نعوذ باللہ من ذالک ۔ اب غور کرو کہ حصول نجات کو اس طریق سے کیا
تعلق؟ گناہوں سے بچانے کے لئے ایک اور بڑا گناہ تجویز کیا ؟ کہ انسان کو خدا بنایا گیا۔ کیا اس
سے بڑھ کر کوئی اور گناہ ہو سکتا ہے؟ پھر خدا بنا کر اُسے معا ملعون بھی قرار دیا۔ اس سے بڑھ کر گستاخی
اور بے ادبی اللہ تعالیٰ کی کیا ہوگی؟ ایک کھاتا پیتا حوائج کا محتاج خدا بنا لیا گیا حالانکہ توریت میں لکھا
تھا کہ دوسرا خدا نہ ہو۔ نہ آسمان پر نہ زمین پر ۔ پھر دروازوں اور چوکھٹوں پر یہ تعلیم لکھی گئی تھی ۔ اُس کو
چھوڑ کر یہ نیا خدا تر اشنا گیا۔ جس کا کچھ بھی پتہ توریت میں نہیں ملتا ۔
میں نے فاضل یہودی سے پوچھا ہے کہ کیا تمہارے ہاں ایسے خدا کا پتہ ہے جو مریم کے پیٹ
سے نکلے اور وہ یہودیوں کے ہاتھوں سے ماریں کھاتا پھرے۔ اس پر یہودی علماء نے مجھے یہی
جواب دیا کہ یہ محض افترا ہے ۔ توریت سے کسی ایسے خدا کا پتہ نہیں ملتا۔ ہمارا وہ خدا ہے جو
قرآن شریف کا خدا ہے ۔ یعنی جس طرح پر قرآن مجید نے خدا تعالیٰ کی وحدت کی اطلاع دی ہے
اسی طرح پر ہم تو ریت کے رُو سے خدا تعالیٰ کو وحدہ لاشریک مانتے ہیں اور کسی انسان کو خدا نہیں مان
سکتے ۔ اور یہ تو موٹی بات ہے اگر یہودیوں کے ہاں کسی ایسے خدا کی خبر دی گئی ہوتی جو عورت کے
پیٹ سے پیدا ہونے والا تھا تو وہ حضرت مسیح کی ایسی سخت مخالفت ہی کیوں کرتے ؟ یہاں تک کہ
انہوں نے اس کو صلیب پر چڑھوا دیا۔ اور ان پر کفر کہنے کا الزام لگاتے تھے۔ اس سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ وہ اس امر کو ماننے کے لئے قطعاً طیار نہ تھے ۔
غرض عیسائیوں نے گناہ کے دُور کرنے کا جو علاج تجویز کیا ہے وہ ایسا علاج ہے جو بجائے خود
اور گناہ کو پیدا کرتا ہے اور اس کو گناہ سے نجات پانے کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ انہوں نے
گناہ کے دُور کرنے کا علاج گناہ تجویز کیا ہے جو کسی حالت اور صورت میں مناسب نہیں ۔ یہ لوگ
اپنے نادان دوست ہیں اور ان کی مثال اس بندر کی سی ہے جس نے اپنے آقا کا خون کر دیا تھا۔ اپنے
بچاؤ کے لئے اور گناہوں سے نجات پانے کے لیے ایک ایسا گناہ تجویز کیا جو کسی صورت میں بخشا نہ
جاوے۔ یعنی شرک کیا اور عاجز انسان کو خدا بنالیا۔ مسلمانوں کے لیے کس قدر خوشی کا مقام ہے کہ ان
کا خدا ایسا خدا نہیں جس پر کوئی اعتراض یا حملہ ہو سکے ۔ وہ اس کی طاقتوں اور قدرتوں پر ایمان رکھتے
ہیں اور اس کی صفات پر یقین لاتے ہیں۔ مگر جنہوں نے انسان کو خدا بنایا یا جنہوں نے اس کی
قدرتوں سے انکار کر دیا اُن کے لئے خدا کا عدم و وجود برابر ہے۔ جیسے مثلاً آریوں کا مذہب ہے کہ
ذرہ ذرہ اپنے وجود کا آپ ہی خدا ہے۔ اور اس لئے کچھ بھی پیدا نہیں کیا ۔ اب بتاؤ کہ جب ذرات
کے وجود کا خالق خدا نہیں تو ان کے قیام کے لئے خدا کی حاجت کیا ہے جبکہ طاقتیں خود بخود موجود ہیں
اور ان میں اتصال اور انفصال کی قوتیں بھی موجود ہیں تو پھر انصاف سے بتاؤ کہ ان کے لئے
خدا کے وجود کی کیا ضرورت ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ اس عقیدہ کو رکھنے والے آریوں اور دہریوں میں
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۷ مورخہ ۲۴ اکتوبر ۱۹۰۶ ء صفحہ ۳، ۴
۱۹ اور ۲۰ کا فرق ہے۔ اب صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو کامل اور زندہ مذہب ہے۔ اور
اب وقت آگیا ہے کہ پھر اسلام کی عظمت ۔ شوکت ظاہر ہو۔ اور اسی مقصد کو لے کر میں آیا ہوں۔
مسلمانوں کو چاہیے کہ جو انوار و برکات اس وقت آسمان سے اُتر رہے ہیں وہ اُن کی قدر کریں
اور اللہ تعالیٰ کا شکر کریں کہ وقت پر ان کی دستگیری ہوئی اور خدا تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق
اس مصیبت کے وقت اُن کی نصرت فرمائی۔ لیکن اگر وہ خدا تعالیٰ کی اس نعمت کی قدر نہ کریں گے تو
خدا تعالیٰ ان کی کچھ پروا نہ کرے گا۔ وہ اپنا کام کر کے رہے گا مگر ان پر افسوس ہوگا۔
جو موعود آنے والا تھا وہ میں ہوں
میں بڑے زور سے اور پورے یقین اور بع سے اور پورے یقین اور بصیرت سے
کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ
دوسرے مذاہب کو مٹا دے اور اسلام کو غلبہ اور قوت دے۔ اب کوئی ہاتھ اور طاقت نہیں جو خدا تعالیٰ
کے اس ارادہ کا مقابلہ کرے ۔ وہ فَعَالُ لِمَا يُرِيدُ (هود : ۱۰۸) ہے۔ مسلمانو ! یاد رکھو اللہ تعالیٰ نے
میرے ذریعہ تمہیں یہ خبر دے دی ہے اور میں نے اپنا پیام پہنچا دیا ہے اب اس کو سنا نہ سنا تمہارے
اختیار میں ہے۔ یہ سچی بات ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام وفات پاچکے ہیں اور میں خدا تعالیٰ کی قسم
کھا کر کہتا ہوں کہ جو موعود آنے والا تھا وہ میں ہی ہوں۔
اور یہ بھی پکی بات ہے کہ اسلام کی زندگی اسلام کی زندگی عیسی کے مرنے میں ہے علی کے منانے میں ہے۔ اگر اس مسئلہ
پر مور کرو۔
ہیں معلوم ہو جائے گا کہ یہی مسئلہ ہے جو عیسائی مذہب کا خاتمہ کر دینے والا ہے۔ یہ
عیسائی مذہب کا بہت بڑا شہتیر ہے اور اسی پر اس مذہب کی عمارت قائم کی گئی ہے اسے گرنے دو۔ یہ
معاملہ بڑی صفائی سے طے ہو جا تا اگر میرے مخالف خدا ترسی اور تقویٰ سے کام لیتے ۔ مگر ایک کا
نام لو جو درندگی چھوڑ کر میرے پاس آیا ہو اور اُس نے اپنی تسلّی چاہی ہو۔ اُن کا تو یہ حال ہے کہ
میرا نام لیتے ہی اُن کے منہ سے جھاگ گرنی شروع ہو جاتی ہے اور وہ گالیاں دینے لگتے ہیں ۔ بھلا
اس طرح پر بھی کوئی شخص حق کو پا سکتا ہے؟ میں تو قرآن شریف کے نصوص صریحہ کو پیش کرتا ہوں اور
حدیث پیش کرتا ہوں، اجماع صحابہ پیش کرتا ہوں مگر وہ ہیں کہ ان باتوں کو سنتے نہیں اور کافر کافر
دجال دجال کہہ کر شور مچاتے ہیں ۔
میں صاف طور پر کہتا ہوں کہ قرآن شریف سے تم ثابت کرو کہ مسیح زندہ آسمان پر چلا گیا ہو۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیت کے خلاف کوئی امر پیش کرو۔ اور یا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے وقت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر پہلا اجماع ہوا اس کا خلاف دکھاؤ تو جواب نہیں ملتا۔ پھر
بعض لوگ شور مچاتے ہیں کہ اگر آنے والا وہی عیسی ابن مریم اسرائیلی نبی نہ تھا تو آنے والے کا یہ نام
کیوں رکھا ؟ میں کہتا ہوں کہ یہ اعتراض کیسی نادانی کا اعتراض ہے۔ تعجب کی بات ہے کہ اعتراض
کرنے والے اپنے لڑکوں کا نام تو موسیٰ، عیسی ، داؤد، احمد ، ابراہیم ، اسماعیل رکھ لینے کے مجاز ہوں ۔
اور اگر اللہ تعالیٰ کسی کا نام عیسی رکھ دے تو اس پر اعتراض !!!
غور طلب بات تو اس مقام پر یہ تھی کہ آیا آنے والا اپنے
تائیدات سماوی اور نشانات
ساتھ نشانات رکھتا ہے یا نہیں؟ اگر وہ ان نشانات کو پاتے تو
انکار کے لئے جرات نہ کرتے مگر انہوں نے نشانات اور تائیدات کی تو پروانہ کی اور دعوئی سنتے ہی
کہہ دیا انتَ كَافِرُ -
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ انبیاء علیہم السلام اور خدا تعالیٰ کے مامورین کی شناخت کا ذریعہ ان کے
معجزات اور نشانات ہوتے ہیں۔ جیسا کہ گورنمنٹ کی طرف سے کوئی شخص اگر حاکم مقرر کیا جاوے
تو اس کو نشان دیا جاتا ہے ۔ اسی طرح پر خدا کے مامورین کی شناخت کے لئے بھی نشانات ہوتے
ہیں۔ اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے میری تائید میں نہ ایک نہ دو نہ دوسو بلکہ لاکھوں
نشانات ظاہر کئے ۔ اور وہ نشانات ایسے نہیں ہیں کہ کوئی انہیں جانتا نہیں بلکہ لاکھوں ان کے گواہ
ہیں ۔ اور میں کہہ سکتا ہوں کہ اس جلسہ میں بھی صدہا ان کے گواہ موجود ہوں گے ۔ آسمان سے
میرے لئے نشانات ظاہر ہوئے ہیں۔ زمین سے بھی ظاہر ہوئے ۔
وہ نشانات جو میرے دعوے کے ساتھ مخصوص تھے اور جن کی قبل از وقت اور نبیوں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ خبر دی گئی تھی وہ بھی پورے ہو گئے ۔ مثلاً ان میں سے ایک
کسوف خسوف کا ہی نشان ہے جو تم سب نے دیکھا۔ یہ صحیح حدیث میں خبر دی گئی تھی کہ مہدی اور مسیح
کے وقت میں رمضان کے مہینے میں سورج اور چاند گرہن ہوگا ۔ اب بتاؤ کہ کیا یہ نشان پورا ہوا ہے یا
نہیں؟ کوئی ہے جو یہ کہے کہ اُس نے یہ نشان نہیں دیکھا ؟ اور ایسا ہی یہ بھی خبر دی گئی تھی کہ اس زمانہ
میں طاعون پھیلے گی ۔ یہاں تک شدید ہوگی کہ دس میں سے سات مر جاویں گے۔ اب بتاؤ کہ کیا
طاعون کا نشان ظاہر ہوا یا نہیں؟ پھر یہ بھی لکھا تھا کہ اس وقت ایک نئی سواری ظاہر ہوگی جس سے
اونٹ بیکار ہو جائیں گے۔ کیا ریل کے اجرا سے یہ نشان پورا نہیں ہوا؟ میں کہاں تک شمار کروں یہ
بہت بڑا سلسلہ نشانات کا ہے۔ اب غور کرو کہ میں تو دعوی کرنے والا دجال اور کاذب قرار دیا گیا پھر
یہ کیا غضب ہوا کہ مجھ کا ذب کے لئے ہی یہ سارے نشان پورے ہو گئے؟ اور پھر اگر کوئی آنے والا
اور ہے تو اس کو کیا ملے گا؟ کچھ تو انصاف کرو اور خدا سے ڈرو۔ کیا خدا تعالیٰ کسی جھوٹے کی بھی ایسی
تائید کیا کرتا ہے؟ عجیب بات ہے کہ جو میرے مقابلہ میں آیا وہ ناکام اور نامراد رہا اور مجھے جس
آفت اور مصیبت میں مخالفین نے ڈالا میں اس میں سے صحیح سلامت اور با مراد نکلا۔ پھر کوئی قسم کھا کر
بتادے کہ جھوٹوں کے ساتھ یہی معاملہ ہوا کرتا ہے؟
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان مخالف الرائے علماء کو کیا ہو گیا۔ وہ غور سے کیوں قرآن شریف
اور احادیث کو نہیں پڑھتے ۔ کیا انہیں معلوم نہیں کہ جس قدرا کا بر امت کے گذرے ہیں وہ سب کے
سب مسیح موعود کی آمد چودھویں صدی میں بتاتے رہے ہیں۔ اور تمام اہل کشوف کے کشف یہاں
آکر ٹھیر جاتے ہیں ۔ حج الکرامہ میں صاف لکھا ہے کہ چودھویں صدی سے آگے نہیں جائے گا۔ یہی
لوگ منبروں پر چڑھ چڑھ کر بیان کیا کرتے تھے کہ تیرھویں صدی سے تو جانوروں نے بھی پناہ مانگی
ہے اور چودھویں صدی مبارک ہوگی مگر یہ کیا ہوا کہ وہ چودھویں صدی جس پر ایک موعود امام آنے والا
تھا اُس میں بجائے صادق کے کاذب آگیا۔ اور اُس کی تائید میں ہزاروں لاکھوں نشان بھی ظاہر
ہو گئے اور خدا تعالیٰ نے ہر میدان اور ہر مقابلہ میں نصرت بھی اُسی کی کی۔ ان باتوں کا ذرا سوچ کر جواب
دو۔ یونہی منہ سے ایک بات نکال دینا آسان ہے مگر خدا کے خوف سے بات نکالنا مشکل ہے۔
اس کے علاوہ یہ بات بھی توجہ کے قابل ہے کہ خدا تعالیٰ ایک مفتری اور کذاب انسان کو اتنی
لنبی مہلت نہیں دیتا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑھ جاوے۔ میری عمر ۶۷ سال کی ہے
اور میری بعثت کا زمانہ ۲۳ سال سے بڑھ گیا ہے۔ اگر میں ایسا ہی مفتری اور کذاب تھا تو اللہ تعالیٰ
اس معاملہ کو اتنا لنبا نہ ہونے دیتا ۔ بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ تمہارے آنے سے کیا فائدہ ہوا ؟
مسیح موعود کے آنے کی غرض یاد رکھو کہ میرے آنے کی دو فرضیں ہیں ۔ ایک یہ کہ جو غلبہ
اس وقت اسلام پر دوسرے مذاہب کا ہوا ہے گویا وہ
اسلام کو کھاتے جاتے ہیں اور اسلام نہایت کمزور اور یتیم بچے کی طرح ہو گیا ہے۔ پس اس وقت
خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے تا میں ادیان باطلہ کے حملوں سے اسلام کو بچاؤں اور اسلام کے پر زور
دلائل اور صداقتوں کے ثبوت پیش کروں ۔ اور وہ ثبوت علاوہ علمی دلائل کے انوار اور برکات سماوی
ہیں جو ہمیشہ سے اسلام کی تائید میں ظاہر ہوتے رہے ہیں ۔ اس وقت اگر تم پادریوں کی رپورٹیں پڑھو
تو معلوم ہو جائے گا کہ وہ اسلام کی مخالفت کے لئے کیا سامان کر رہے ہیں۔ اور ان کا ایک ایک پرچہ
کتنی تعداد میں شائع ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں ضروری تھا کہ اسلام کا بول بالا کیا جاتا ۔ پس
اس غرض کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے۔ اور میں یقیناً کہتا ہوں کہ اسلام کا غلبہ ہو کر رہے گا اور
اس کے آثار ظاہر ہو چکے ہیں۔ ہاں یہ سچی بات ہے کہ اس غلبہ کے لئے کسی تلوار اور بندوق کی
حاجت نہیں اور نہ خدا نے مجھے ہتھیاروں کے ساتھ بھیجا ہے۔ جو شخص اس وقت یہ خیال کرے وہ
اسلام کا نادان دوست ہوگا ۔ مذہب کی غرض دلوں کو فتح کرنا ہوتی ہے اور یہ غرض تلوار سے حاصل
نہیں ہوتی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تلوار اُٹھائی میں بہت مرتبہ ظاہر کر چکا ہوں کہ وہ تلوار
محض حفاظت خود اختیاری اور دفاع کے طور پر تھی اور وہ بھی اس وقت جبکہ مخالفین اور منکرین کے
مظالم حد سے گزر گئے اور بے کس مسلمانوں کے خون سے زمین سُرخ ہو چکی ۔
غرض میرے آنے کی غرض تو یہ ہے کہ اسلام کا غلبہ دوسرے ادیان پر ہو۔ دوس پر ہو۔ دوسرا کام یہ ہے کہ
جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم نماز پڑھتے ہیں اور یہ کرتے ہیں اور وہ کرتے ہیں یہ صرف زبانوں پر حساب
ہے۔ اس کے لیے ضرورت ہے کہ وہ کیفیت انسان کے اندر پیدا ہو جاوے جو اسلام کا مغز اور اصل
ہے۔ میں تو یہ جانتا ہوں کہ کوئی شخص مومن اور مسلمان نہیں بن سکتا جب تک ابوبکر، عمر، عثمان ، علی
رضوان اللہ علیہم اجمعین کا سارنگ پیدا نہ ہو وہ دنیا سے محبت نہ کرتے تھے بلکہ انہوں نے اپنی
زندگیاں خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کی ہوئی تھیں ۔ اب جو کچھ ہے وہ دنیا ہی کے لئے ہے۔ اور
اس قدر استغراق دنیا میں ہو رہا ہے کہ خدا تعالیٰ کے لئے کوئی خانہ خالی نہیں رہنے دیا ۔ تجارت ہے تو
دنیا کے لئے ۔ عمارت ہے تو دنیا کے لئے ۔ بلکہ نماز روزہ اگر ہے تو وہ بھی دنیا کے لئے ۔ دنیا داروں
کے قرب کے لئے تو سب کچھ کیا جاتا ہے مگر دین کا پاس ذرہ بھی نہیں ۔ اب ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ کیا
اسلام کے اعتراف اور قبولیت کا اتنا ہی منشا تھا جو سمجھ لیا گیا ہے یا وہ بلند غرض ہے۔ میں تو یہ جانتا
ہوں کہ مومن پاک کیا جاتا ہے اور اس میں فرشتوں کا رنگ ہو جاتا ہے۔ جیسے جیسے اللہ تعالیٰ کا قرب
بڑھتا جاتا ہے وہ خدا تعالیٰ کا کلام سنتا اور اُس سے تسلی پاتا ہے۔
اب تم میں سے ہر ایک اپنے اپنے دل میں سوچ لے کہ کیا یہ مقام اُسے حاصل ہے؟ میں سچ کہتا
ہوں کہ تم صرف پوست اور چھلکے پر قانع ہو گئے ہو حالانکہ یہ کچھ چیز نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ مغز چاہتا
ہے۔ پس جیسے میرا یہ کام ہے کہ ان حملوں کو روکا جاوے جو بیرونی طور پر اسلام پر ہوتے ہیں ویسے
ہی مسلمانوں میں اسلام کی حقیقت اور روح پیدا کی جاوے۔
میں چاہتا ہوں کہ مسلمانوں کے دلوں میں جو خدا تعالیٰ کی بجائے دنیا کے بہت کو عظمت دی گئی
ہے اُس کے امانی اور امیدوں کو رکھا گیا ہے ۔ مقدمات ، صلح جو کچھ ہے وہ دنیا کے لئے ہے۔ اس
بت کو پاش پاش کیا جاوے۔ اور اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جبروت اُن کے دلوں میں قائم ہو اور ایمان
کا شجر تازہ بتازہ پھل دے۔ اس وقت درخت کی صورت ہے مگر اصل درخت نہیں کیونکہ اصل
درخت کے لئے تو فرمایا۔ المْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا
ثَابِتٌ وَ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ تُؤْتِي أَكُلَهَا كُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا (ابراهیم : ۲۶،۲۵) یعنی کیا تو نے
نہیں دیکھا کہ کیونکر بیان کی اللہ نے مثال یعنی مثال دین کامل کی کہ وہ بات پاکیزہ ، درخت پاکیزہ کی
مانند ہے جس کی جڑھ ثابت ہوا اور جس کی شاخیں آسمان میں ہوں اور وہ ہر وقت اپنا پھل اپنے پروردگار
کے حکم سے دیتا ہے۔ اصلُهَا ثَابِت سے مراد یہ ہے کہ اصول ایمانیہ اس کے ثابت اور محقق ہوں اور
یقین کامل کے درجہ تک پہنچے ہوئے ہوں۔ اور وہ ہر وقت اپنا پھل دیتا رہے کسی وقت خشک درخت
کی طرح نہ ہو ۔ مگر ہو۔ مگر بتاؤ کہ کیا اب یہ حالت ہے؟ بہت سے لوگ کہہ تو دیتے ہیں کہ ضرورت ہی کیا ہے؟
اس بیمار کی کیسی نادانی ہے جو یہ کہے کہ طبیب کی حاجت ہی کیا ہے؟ وہ اگر طبیب سے مستغنی ہے اور
اس کی ضرورت نہیں سمجھتا تو اس کا نتیجہ اس کی ہلاکت کے سوا اور کیا ہوگا ؟ اس وقت مسلمان اسلمنا
میں تو بے شک داخل ہیں مگر امن کی ذیل میں نہیں اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب ایک نو رساتھ ہو۔
غرض یہ وہ باتیں ہیں جن کے لیے میں بھیجا گیا ہوں۔ اس لئے میرے معاملہ میں تکذیب کے لیے
جلدی نہ کرو بلکہ خدا سے ڈرو اور تو بہ کرو کیونکہ تو بہ کرنے والے کی عقل تیز ہوتی ہے۔ طاعون کا نشان
بہت خطرناک نشان ہے اور خدا تعالیٰ نے اس کے متعلق مجھ پر جو کلام نازل کیا ہے وہ یہ ہے ۔ اِن
اللهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد: ۱۲) یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور اس پر
لعنت ہے جو خدا تعالیٰ پر افترا کرے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے ارادے کی اس وقت تبدیلی ہوگی
جب دلوں کی تبدیلی ہوگی ۔ پس خدا سے ڈرو اور اس کے قہر سے خوف کھاؤ۔ کوئی کسی کا ذمہ وار نہیں
ہو سکتا۔ معمولی مقدمہ کسی پر ہو تو اکثر لوگ وفا نہیں کر سکتے ۔ پھر آخرت میں کیا بھروسہ رکھتے ہو جس
کی نسبت فرمایا - يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ (عبس : ۳۵) ۔
مخالفوں کا تو یہ فرض تھا کہ وہ حسن ظنی سے کام لیتے اور لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ
(بنی اسراءیل: ۳۷) پر عمل کرتے مگر انہوں نے جلد بازی سے کام لیا۔ یا د رکھو پہلی قو میں اسی طرح
ہلاک ہوئیں ۔ عقل مند وہ ہے جو مخالفت کر کے بھی جب اُسے معلوم ہو کہ وہ غلطی پر تھا اُسے چھوڑ
دے ۔ مگر یہ بات تب نصیب ہوتی ہے کہ خدا ترسی ہو۔ دراصل مردوں کا کام یہی ہے کہ وہ اپنی غلطی
کا اعتراف کریں ۔ وہی پہلوان ہے اور اُسی کو خدا پسند کرتا ہے۔
قیاس کی حجت ان ساری باتوں کے علاوہ میں اب قیاس کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ
اگر چہ نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ میرے ساتھ ہیں۔ اجماع صحابہ بھی میری تائید
کرتا ہے۔ نشانات اور تائیدات الہیہ میری مؤید ہیں ۔ ضرورت وقت میرا صادق ہونا ظاہر کرتی ہے۔
لیکن قیاس کے ذریعہ سے بھی حجت پوری ہو سکتی ہے۔ اس لئے دیکھنا چاہیے کہ قیاس کیا کہتا ہے؟
انسان کبھی کسی ایسی چیز کے ماننے کو طیار نہیں ہو سکتا جو اپنی نظیر نہ رکھتی ہو۔ مثلاً اگر ایک شخص آ کر کہے
کہ تمہارے بچے کو ہوا اڑا کر آسمان پر لے گئی ہے یا بچہ کتا بن کر بھاگ گیا ہے۔ تو کیا تم اس کی بات کو
بلا وجہ معقول اور بلا تحقیق مان لو گے؟ کبھی نہیں ۔ اس لئے قرآن مجید نے فرمایا فَسَتَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ
إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ (الانبیاء : ۸) اب مسیح علیہ السلام کی وفات کے مسئلہ پر اور ان کے آسمان
پر اڑ جانے کے متعلق غور کر و قطع نظر ان دلائل کے جو اُن کی وفات کے متعلق ہیں۔ یہ پکی بات ہے کہ
کفار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آسمان پر چڑھ جانے کا معجزہ مانگا اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
جو ہر طرح کامل اور افضل تھے ان کو چاہیے تھا کہ وہ آسمان پر چڑھ جاتے مگر اُنہوں نے اللہ تعالیٰ کی
وحی سے کیا جواب دیا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا (بنی اسراءیل : ۹۴) اس کا
مفہوم یہ ہے کہ کہہ دو اللہ تعالی اس امر سے پاک ہے کہ وہ خلاف وعدہ کرے جبکہ اُس نے بشر
کے لئے آسمان پر مع جسم کے جانا حرام کر دیا ہے۔ اگر میں جاؤں تو جھوٹا ٹھیروں گا۔
اب اگر تمہارا یہ عقیدہ صحیح ہے کہ مسیح آسمان پر چلا گیا ہے اور کوئی بالمقابل پادری یہ آیت پیش کر کے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کرے تو تم اس کا کیا جواب دے سکتے ہو؟ اللہ علیہ
پس ایسی باتوں کے ماننے سے کیا فائدہ جن کا کوئی اصل قرآن مجید میں موجود نہیں۔ اس طرح
پر تم اسلام کو اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بدنام کرنے والے ٹھیرو گے۔ پھر پہلی کتابوں میں بھی تو
کوئی نظیر موجود نہیں ۔ اور ان کتابوں سے اجتہاد کرنا حرام نہیں ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے شَهِدَ شَاهِدٌ مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ (الاحقاف: 11) اور پھر فرمایا کفی بالله
شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ وَ مَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الْكِتَبِ (الرعد: (۴۴) اور ایسا ہی فرمایا يَعْرِفُونَهُ كَمَا
يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ (البقرۃ: ۱۴۷) جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے ثبوت کے لئے ان کو
پیش کرتا ہے تو ہمارا ان سے اجتہاد کرنا کیوں حرام ہو گیا۔
اب انہیں کتابوں میں ملا کی نبی کی ایک کتاب ہے جو بائبل میں موجود ہے۔ اس میں مسیح سے
پہلے ایلیا نبی کے دوبارہ آنے کا وعدہ کیا گیا۔ آخر جب مسیح ابن مریم آئے تو حضرت مسیح سے الیاس
کے دوبارہ آنے کا سوال ملا کی نبی کی اس پیشگوئی کے موافق کیا گیا مگر حضرت مسیح نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ
آنے والا یوحنا کے رنگ میں آچکا۔
اب یہ فیصلہ حضرت عیسیٰ ہی کی عدالت سے ہو چکا ہے کہ دوبارہ آنے والے سے کیا مراد ہوتی
ہے۔ وہاں بیٹی کا نام مثیل الیاس نہیں رکھا بلکہ انہیں ہی ایلیا قرار دیا گیا۔ اب یہ قیاس بھی میرے
ساتھ ہے۔ میں تو نظیر پیش کرتا ہوں مگر میرے منکر کوئی نظیر پیش نہیں کرتے ۔ بعض لوگ جب اس
مقام پر عاجز آجاتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ یہ کتابیں محترف مبدل ہیں ۔ مگر افسوس ہے یہ لوگ اتنا
نہیں سمجھتے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہؓ اس سے سند لیتے رہے اور اکثر اکابر نے تحریف
معنوی مراد کی ہے۔ بخاری نے بھی یہی کہا ہے۔ علاوہ اس کے یہودیوں اور عیسائیوں کی جانی دشمنی
ہے۔ کتابیں جُدا جُدا ہیں۔ وہ اب تک مانتے ہیں کہ الیاس دوبارہ آئے گا۔ اگر یہ سوال نہ ہوتا تو
حضرت مسیح کو وہ مان نہ لیتے ؟ ایک فاضل یہودی کی کتاب میرے پاس ہے وہ بڑے زور سے لکھتا
ہے اور اپیل کرتا ہے کہ اگر مجھ سے یہ سوال ہوگا تو میں ملا کی نبی کی کتاب سامنے رکھ دوں گا کہ اس
میں الیاس کے دوبارہ آنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
اب غور کرو جبکہ با وجود ان عذرات کے لاکھوں یہودی جہنمی ہوئے اور سور بندر بنے تو کیا
میرے مقابلہ میں یہ عذر صحیح ہوگا کہ وہاں مسیح ابن مریم کا ذکر ہے۔ یہودی تو معذور ہو ہو سکتے تھے
ان میں نظیر نہ تھی ۔ مگر اب تو کوئی عذر باقی نہیں۔ مسیح کی موت قرآن شریف سے ثابت ہے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رؤیت اس کی تصدیق کرتی ہے۔ اور پھر قرآن شریف اور حدیث میں
مِنْكُمْ آیا ہے ۔ پھر خدا تعالیٰ نے مجھے خالی ہاتھ نہیں بھیجا ہزاروں لاکھوں نشان میری تصدیق میں