یکم نومبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کہ ان کو سزادی جاتی ۔ اس وقت اگر اللہ تعالیٰ کا یہ منشا ہوتا کہ اسلام کا نام و نشان نہ رہے تو البتہ یہ ہو
سکتا تھا کہ تلوار کا نام نہ آتا مگر وہ چاہتا تھا کہ اسلام دنیا میں پھیلے اور دنیا کی نجات کا ذریعہ ہو اس لئے
اُس وقت محض مدافعت کے لئے تلوار اُٹھائی گئی۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اسلام کا اُس وقت تلوار
اٹھانا کسی قانون ، مذہب اور اخلاق کے رُو سے قابل اعتراض نہیں ٹھیرتا ۔ وہ لوگ جو ایک گال پر
طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دینے کی تعلیم دیتے ہیں وہ بھی صبر نہیں کر سکتے ۔ اور جن کے ہاں کیڑے کا
مارنا بھی گناہ سمجھا جاتا ہے وہ بھی نہیں کر سکتے ۔ پھر اسلام پر اعتراض کیوں کیا جاتا ہے؟
اسلام تلوار کے زور سے نہیں پھیلا میں یہ بھی کھول کر کہتا ہوں کہ جو جاہل مسلمان یہ لکھتے ہیں کہ اسلام تلوار کے ذریعہ پھیلا ہے وہ
نبی معصوم علیہ الصلوة والسلام پر افترا کرتے ہیں اور اسلام کی ہتک کرتے ہیں۔ خوب یا د رکھو کہ
اسلام ہمیشہ اپنی پاک تعلیم اور ہدایت اور اس کے ثمرات انوار و برکات اور معجزات سے پھیلا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم الشان نشانات ، آپ کے اخلاق کی پاک تاثیرات نے اسے
پھیلایا ہے۔ اور وہ نشانات اور تاثیرات ختم نہیں ہوگئی ہیں بلکہ ہمیشہ اور ہر زمانہ میں تازہ بتازہ موجود
رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے جو میں کہتا ہوں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ نبی ہیں۔ اس لئے کہ
آپ کی تعلیمات اور ہدایات ہمیشہ اپنے ثمرات دیتی رہتی ہیں ۔ اور آئندہ جب اسلام ترقی کرے گا
تو اس کی یہی راہ ہوگی نہ کوئی اور ۔ پس جب اسلام کی اشاعت کے لئے کبھی تلوار نہیں اُٹھائی گئی تو اس
وقت ایسا خیال بھی کرنا گناہ ہے۔ کیونکہ اب تو سب کے سب امن سے بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے
مذہب کی اشاعت کے لئے کافی ذریعے اور سامان موجود ہیں ۔
مجھے بڑے ہی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عیسائیوں اور دوسرے معترضین نے اسلام پر حملہ کرتے
وقت ہرگز ہرگز اصلیت پر غور نہیں کیا۔ وہ دیکھتے کہ اُس وقت تمام مخالف اسلام اور مسلمانوں کے
استیصال کے درپے تھے اور سب کے سب مل کر اس کے خلاف منصوبے کرتے اور مسلمانوں کو دکھ دیتے
تھے۔ ان دکھوں اور تکلیفوں کے مقابلہ میں اگر وہ اپنی جان نہ بچاتے تو کیا کرتے ۔ قرآن شریف
میں یہ آیت موجود ہے۔ أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا (الحج: ۴۰) اس سے معلوم ہوتا
ہے کہ یہ حکم اُس وقت دیا گیا جبکہ مسلمانوں پر ظلم کی حد ہو گئی تو انہیں مقابلہ کا حکم دیا گیا۔ اُس وقت
کی یہ اجازت تھی دوسرے وقت کے لیے یہ حکم نہ تھا۔ چنانچہ مسیح موعود کے لئے یہ نشان قرار دیا گیا۔
يَضَعُ الْحَرْبَ - اب یہ تو اُس کی سچائی کا نشان ہے کہ وہ لڑائی نہ کرے گا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اس
زمانہ میں مخالفوں نے بھی مذہبی لڑائیاں چھوڑ دیں ۔ ہاں اس مقابلہ نے ایک صورت اور رنگ اختیار
کر لیا ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ قلم سے کام لے کر اسلام پر اعتراض کر رہے ہیں۔ عیسائی ہیں کہ ان کا
ایک ایک پرچہ پچاس پچاس ہزار نکلتا ہے اور ہر طرح کوشش کرتے ہیں کہ لوگ اسلام سے بیزار ہو
جائیں ۔ پس اس کے مقابلہ کے لئے ہمیں قلم سے کام لینا چاہیے یا تیر چلانے چاہئیں؟ اس وقت تو
اگر کوئی ایسا خیال کرے تو اُس سے بڑھ کر احمق اور اسلام کا دشمن کون ہوگا ؟ اس قسم کا نام لینا اسلام کو بدنام
کرنا ہے یا کچھ اور؟ جب ہمارے مخالف اس قسم کی سعی نہیں کرتے حالانکہ وہ حق پر نہیں اور پھر کیسا
تعجب اور افسوس ہوگا اگر ہم حق پر ہو کر تلوار کا نام لیں ۔ اس وقت تم کسی کو تلوار دکھا کر کہو کہ مسلمان ہو جا
ور نہ قتل کر دوں گا۔ پھر دیکھو نتیجہ کیا ہوگا وہ پولیس میں گرفتار کرا کے تلوار کا مزہ چکھا دے گا۔
یہ خیالات سراسر بیہودہ ہیں ان کو سروں سے نکال دینا چاہیے۔ اب وقت آیا ہے کہ اسلام کا
روشن اور درخشاں چہرہ دکھا یا جاوے۔ یہ وہ زمانہ ہے کہ تمام اعتراضوں کو دور کر دیا جاوے اور جو
اسلام کے نورانی چہرہ پر داغ لگایا گیا ہے اسے دور کر کے دکھا یا جاوے۔ میں یہ بھی افسوس سے ظاہر
کرتا ہوں کہ مسلمانوں کے لئے جو موقعہ خدا تعالیٰ نے دیا ہے اور عیسائی مذہب کے اسلام میں داخل
کرنے کے لئے جو راستہ کھولا گیا تھا اسے ہی بری نظر سے دیکھا اور اس کا کفر کیا۔
میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں صادق ہوں میں نے اپنی تحریروں کے ذریعہ پورے طور
پر اس طریق کو پیش کیا ہے جو اسلام کو کامیاب اور دوسرے مذاہب پر غالب کرنے والا ہے۔
میرے رسائل امریکہ اور یورپ میں جاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے اس قوم کو جو فراست دی ہے۔
انہوں نے اس خدا داد فراست سے اس امر کو سمجھ لیا ہے۔ لیکن جب ایک مسلمان کے سامنے میں
اسے پیش کرتا ہوں تو اس کے منہ میں جھاگ آجاتی ہے گویا وہ دیوانہ ہے یا قتل کرنا چاہتا ہے۔
حالانکہ قرآن شریف کی تعلیم تو یہی تھی اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ( حم السجدة: ۳۵) یہ تعلیم اس لئے
تھی کہ اگر دشمن بھی ہو تو وہ اس نرمی اور حسن سلوک سے دوست بن جاوے اور ان باتوں کو آرام اور
سکون کے ساتھ سن لے۔ میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اُس کی طرف سے ہوں ۔ وہ
خوب جانتا ہے کہ میں مفتری نہیں کذاب نہیں ۔ اگر تم مجھے خدا تعالیٰ کی قسم پر بھی اور ان نشانات کو بھی
جو اس نے میری تائید میں ظاہر کئے دیکھ کر مجھے کذاب اور مفتری کہتے ہو تو پھر میں تمہیں خدا تعالیٰ
کی قسم دیتا ہوں کہ کسی ایسے مفتری کی نظیر پیش کرو کہ باوجود اُس کے ہر روز افترا اور کذب کے جو وہ
اللہ تعالیٰ پر کرے پھر اللہ تعالیٰ اس کی تائید اور نصرت کرتا جاوے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ اُسے ہلاک
کرے مگر یہاں اس کے بر خلاف معاملہ ہے۔ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں صادق ہوں اس
کی طرف سے آیا ہوں مگر مجھے کذاب اور مفتری کہا جاتا ہے۔ اور پھر اللہ تعالیٰ ہر مقدمہ اور ہر بلا میں
جو قوم میرے خلاف پیدا کرتی ہے مجھے نصرت دیتا ہے۔ اور اُس سے مجھے بچاتا ہے۔ اور پھر ایسی
نصرت کی کہ لاکھوں انسانوں کے دل میں میری محبت ڈال دی۔ میں اس پر اپنی سچائی کو حصر کرتا
ہوں۔ اگر تم کسی ایسے مفتری کا نشان دے دو کہ وہ کذاب ہو اور اللہ پر اس نے افترا کیا ہو اور پھر
خدا تعالیٰ نے اس کی ایسی نصرتیں کی ہوں اور اس قدر عرصہ تک اسے زندہ رکھا ہو اور اس کی مرادوں
کو پورا کیا ہو۔ دکھاؤ۔
یقیناً سمجھو کہ خدا کے مرسل ان نشانات اور تائیدات سے شناخت کئے جاتے ہیں جو خدا تعالیٰ
ان کے لیے دکھاتا اور اُن کی نصرت کرتا ہے۔ میں اپنے قول میں سچا ہوں ۔ اور خدا تعالیٰ جو دلوں
کو دیکھتا ہے وہ میرے دل کے حالات سے واقف اور خبردار ہے ۔ کیا تم اتنا بھی نہیں کہہ سکتے
جو آل فرعون کے ایک آدمی نے کہا تھا اِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَ إِنْ تَكُ صَادِقًا يُصِبُكُمُ
بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمُ (المؤمن : (۲۹) کیا تم یہ یقین نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ جھوٹوں کا سب سے زیادہ
:
دشمن ہے ۔ تم سب مل کر جو مجھ پر حملہ کرو خدا کا غضب اس سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے۔ پھر اس کے
غضب سے کون بچا سکتا ہے۔
وعیدی پیشگوئی مل سکتی ہے۔ یہ آیت جو میں نے پڑھی ہے اس میں یہ کتہ بھی یاد رکھنے کے اہے قابل ہے کہ وعید کی پیشگوئیاں بعض پوری کر دے گا۔ مگل نہیں
کہا۔ اس میں حکمت کیا ہے؟ حکمت یہی ہے کہ وعید کی پیشگوئیاں مشروط ہوتی ہیں ۔ وہ تو بہ، استغفار
اور رجوع الی الحق سے مل بھی جایا کرتی ہیں ۔
پیشگوئی دو قسم کی ہوتی ہے ایک وعدہ کی جیسے فرمایا وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمُ (النور : ۵۲)
اہل سنت مانتے ہیں کہ اس قسم کی پیشگوئیوں میں تخلف نہیں ہوتا کیونکہ خدا تعالیٰ کریم ہے۔ لیکن وعید
کی پیشگوئیوں میں وہ ڈرا کر بخش ا وہ ڈرا کر بخش بھی دیتا ہے اس لئے کہ وہ رحیم ہے۔ بڑا نادان اور اسلام سے دُور
پڑا ہوا ہے وہ شخص جو کہتا ہے وعید کی سب پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں۔ وہ قرآن کریم کو چھوڑتا ہے۔
اس لئے کہ قرآن شریف تو کہتا ہے يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمُ (المؤمن : ۲۹) ۔
افسوس ہے بہت سے لوگ مولوی کہلاتے ہیں مگر انہیں نہ قرآن کی خبر ہے نہ حدیث کی نہ سنت
انبیاء کی ۔ صرف بغض کی جھاگ ہوتی ہے۔ اس لئے وہ دھوکہ دیتے ہیں ۔ یا د رکھو الْكَرِيمُ إِذَا وَعَدَ
وفی ۔ رحیم کا تقاضا یہی ہے کہ قابل سزا ٹھیرا کر معاف کر دیتا ہے اور یہ تو انسان کی بھی فطرت میں ہے
کہ وہ معاف کر دیتا ہے۔ ایک مرتبہ میرے سامنے ایک شخص نے بناوٹی شہادت دی۔ اس پر جرم ثابت
تھا وہ مقدمہ ایک انگریز کے پاس تھا۔ اُسے اتفاقاً چٹھی آگئی کہ کسی دُور دراز جگہ پر اس کی تبدیلی ہو گئی
ہے ۔ وہ غمگین ہوا۔ جو مجرم تھا وہ بوڑھا آدمی تھا۔ منشی سے کہا کہ یہ تو قید خانہ ہی میں مر جاوے گا۔ اس
نے بھی کہا کہ حضور بال بچہ دار ہے۔ اس پر وہ انگریز بولا کہ اب مثل مرتب ہو چکی ہے۔ اب ہو کیا
سکتا ہے۔ پھر کہا کہ اچھا اس مثل کو چاک کر دو ۔ اب غور کرو کہ انگریز کو تو رحم آ سکتا ہے خدا کو نہیں آتا؟
پھر اس بات پر بھی غور کرو کہ صدقہ اور خیرات کیوں جاری ہے اور ہر قوم میں اس کا رواج
ہے۔ فطرتاً انسان مصیبت اور بلا کے وقت صدقہ دینا چاہتا ہے اور خیرات کرتا ہے۔ اور کہتے ہیں کہ
بکرے دو، کپڑے دو، یہ دو وہ دو۔ اگر اس کے ذریعہ سے ردّ بلا نہیں ہوتا تو پھر اضطراراً انسان کیوں
ایسا کرتا ہے؟ نہیں ردّ بلا ہوتا ہے۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر کے اتفاق سے یہ بات ثابت ہے۔
اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ صرف مسلمانوں ہی کا مذہب نہیں بلکہ یہودیوں، عیسائیوں اور ہندوؤں
کا بھی یہ مذہب ہے اور میری سمجھ میں روئے زمین پر کوئی اس امر کا منکر ہی نہیں جبکہ یہ بات ہے تو
صاف کھل گیا کہ وہ ارادہ الہی ٹل جاتا ہے۔
پیشگوئی اور ارادہ الہی میں صرف یہ فرق ہوتا ہے کہ پیشگوئی کی اطلاع نبی کو دی جاتی ہے اور
ارادہ الہی پر کسی کو اطلاع نہیں ہوتی ۔ اور وہ مخفی رہتا ہے۔ اگر وہی ارادہ الہی نبی کی معرفت ظاہر کر دیا
جاتا تو وہ پیشگوئی ہوتی ۔ اگر پیشگوئی نہیں مل سکتی تو پھر ارادہ الہی بھی صدقہ خیرات سے نہیں مل سکتا۔
لیکن یہ بالکل غلط ہے۔ چونکہ وعید کی پیشگوئیاں ٹل جاتی ہیں۔ اس لئے فرمایا اِنْ تَكُ صَادِقًا
يُصِبُكُمُ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمُ (المؤمن : ۲۹ ) ۔
اب اللہ تعالیٰ خود گواہی دیتا ہے کہ بعض پیشگوئیاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی ٹل گئیں۔
اگر میری کسی پیشگوئی پر ایسا اعتراض کیا جاتا ہے تو مجھے اس کا جواب دو۔ اگر اس امر میں میری
تکذیب کرو گے تو میری نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی تکذیب کرنے والے ٹھہرو گے۔ میں بڑے وثوق سے
کہتا ہوں کہ یہ گل اہل سنت جماعت اور گل دنیا کا مسلم مسئلہ ہے کہ تضرع سے عذاب کا وعدہ مل جایا
کرتا ہے۔ کیا حضرت یونس علیہ السلام کی نظیر بھی تمہیں بھول گئی ہے؟ حضرت یونس کی قوم سے جو
عذاب ٹل گیا تھا اس کی وجہ کیا تھی ؟ در منثور وغیرہ کو دیکھو اور بائبل میں یو نہ نبی کی کتاب موجود ہے۔
اس عذاب کا قطعی وعدہ تھا مگر حضرت یونس کی قوم نے عذاب کے آثار دیکھ کر توبہ کی اور اس کی طرف
رجوع کیا۔ خدا تعالیٰ نے اس کو بخش دیا اور عذاب ٹل گیا ۔ اُدھر حضرت یونس یوم مقررہ پر عذاب کے
منتظر تھے ۔ لوگوں سے خبریں پوچھتے تھے۔ ایک زمیندار سے پوچھا کہ نینوہ کا کیا حال ہے؟ اس نے
کہا کہ اچھا حال ہے۔ تو حضرت یونس پر بہت غم طاری ہوا۔ اور انہوں نے کہا لَنْ أَرْجِعَ إِلى قَوْمِی
گذابًا ۔ یعنی میں اپنی قوم کی طرف کذاب کہلا کر نہیں جاؤں گا۔ اب اس نظیر کے ہوتے ہوئے اور
قرآن شریف کی زبردست شہادت کی موجودگی میں میری کسی ایسی پیشگوئی پر جو پہلے ہی سے شرطی تھی
اعتراض کرنا تقویٰ کے خلاف ہے۔ متقی کی یہ شان نہیں کہ بغیر سوچے سمجھے منہ سے بات نکال دے
اور تکذیب کو آمادہ ہو جاوے۔
حضرت یونس کا قصہ نہایت دردناک اور عبرت بخش ہے۔ اور وہ کتابوں میں لکھا ہوا ہے اُسے
غور سے پڑھو۔ یہاں تک کہ وہ دریا میں گرائے گئے ۔ اور مچھلی کے پیٹ میں گئے ۔ تب تو یہ منظور
ہوئی۔ یہ سزا اور عتاب حضرت یونس پر کیوں ہوا؟ اس لئے کہ انہوں نے خدا کو قادر نہ سمجھا کہ وہ وعید
کو ٹال دیتا ہے۔ پھر تم لوگ کیوں میرے متعلق جلدی کرتے ہو؟ اور میری تکذیب کے لئے ساری
نبوتوں کو جھٹلاتے ہو؟
یا درکھو! خدا کا نام غفور ہے پھر کیوں وہ رجوع کرنے والوں کو معاف نہ خونی مہدی کا عقیدہ
کرے؟ اس قسم کی غلطیاں ہیں جو قوم میں واقع ہوگئی ہیں۔ انہیں غلطیوں
میں سے جہاد کی غلطی بھی ہے۔ مجھے تعجب ہے کہ جب میں کہتا ہوں کہ جہادحرام ہے تو کالی پیلی
آنکھیں نکال لیتے ہیں ۔ حالانکہ خود ہی مانتے ہیں کہ جو حدیثیں خونی مہدی کی ہیں وہ مخدوش ہیں۔
مولوی محمد حسین بٹالوی نے اس باب میں رسالے لکھے ہیں اور یہی مذہب میاں نذیر حسین دہلوی کا
تھا۔ وہ ان کو قطعی صحیح نہیں سمجھتے۔ پھر مجھے کیوں کا ذب کہا جاتا ہے؟ سچی بات یہی ہے کہ مسیح موعود اور
مہدی کا کام یہی ہے کہ وہ لڑائیوں کے سلسلہ کو بند کرے گا۔ اور قلم ، دعا ، توجہ سے ا اسلام اسلام کا بول بالا
کرے گا۔ اور افسوس ہے کہ لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آتی اس لئے کہ جس قدر توجہ دنیا کی طرف ہے
دین کی طرف نہیں ۔ دنیا کی آلودگیوں اور ناپاکیوں میں مبتلا ہو کر یہ امید کیونکر کر سکتے ہیں کہ اُن پر دنیا نا
قرآن کریم کے معارف کھلیں ۔ وہاں تو صاف لکھا ہے لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ٨٠) -
مسیح موعود کی بعثت کی علت غائی اس بات کو بھی دل سے سنو کہ میرے معبوث ہونے کی علت غائی کیا ہے؟ میرے آنے کی غرض اور
مقصود صرف اسلام کی تجدید اور تائید ہے۔ اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ میں اس لئے آیا ہوں کہ
کوئی نئی شریعت سکھاؤں یا نئے احکام دوں یا کوئی نئی کتاب نازل ہوگی ۔ ہرگز نہیں اگر کوئی شخص یہ
خیال کرتا ہے۔ تو میرے نزدیک وہ سخت گمراہ اور بے دین ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
شریعت اور نبوت کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ اب کوئی شریعت نہیں آسکتی ۔ قرآن مجید خاتم الکتب ہے۔ اس
میں اب ایک شعشہ یا نقطہ کی کمی بیشی کی گنجائش نہیں ہے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے برکات اور فیوضات اور قرآن شریف کی تعلیم اور ہدایت کے ثمرات کا خاتمہ نہیں ہو گیا۔ وہ ہر زمانہ
میں تازہ بتازہ موجود ہیں اور انہیں فیوضات اور برکات کے ثبوت کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا
کیا ہے ۔ اسلام کی حالت جو اس وقت ہے وہ پوشیدہ نہیں بالاتفاق مان لیا گیا ہے کہ ہر قسم کی
کمزوریوں اور تنزل کا نشانہ مسلمان ہو رہے ہیں ہر پہلو سے وہ گر رہے ہیں۔ اُن کی زبان ساتھ
ہے تو دل نہیں ہے اور اسلام یتیم ہو گیا ہے ۔ ایسی حالت میں خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے کہ میں
اُس کی حمایت اور سر پرستی کروں ۔ اور اپنے وعدہ کے موافق بھیجا ہے ۔ کیونکہ اس نے فرمایا
تھا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : (۱۰) اگر اس وقت حمایت اور نصرت اور
حفاظت نہ کی جاتی تو وہ اور کونسا وقت آئے گا ؟ اب اس چودھویں صدی میں وہی حالت ہو رہی
ہے جو بدر کے موقع پر ہو گئی تھی ۔ جس کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللَّهُ بِبَدْرٍ وَ انْتُمْ
اذِلَّةٌ ( ال عمران : ۱۲۴) اس آیت میں بھی دراصل ایک پیشگوئی مرکوز تھی یعنی جب چودھویں صدی
میں اسلام ضعیف اور ناتو ان ہو جائے گا۔ اس وقت اللہ تعالیٰ اس وعدہ حفاظت کے موافق اس کی
نصرت کرے گا۔ پھر تم کیوں تعجب کرتے ہو کہ اُس نے اسلام کی نصرت کی؟ مجھے اس بات کا
افسوس نہیں کہ میرا نام دجال اور کذاب رکھا جاتا ہے اور مجھ پر تہمتیں لگائی جاتی ہیں۔ اس لئے کہ
یہ ضرور تھا کہ میرے ساتھ وہی سلوک ہوتا جو مجھ سے پہلے فرستادوں کے ساتھ ہوا تا میں بھی
اس قدیم سنت سے حصہ پاتا۔
میں نے تو ان مصائب اور شدائد کا کچھ بھی حصہ نہیں پایا لیکن جو مصیبتیں اور مشکلات ہمارے
سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ میں آئیں اُس کی نظیر انبیاء علیہم السلام کے سلسلے میں کسی
کے لئے نہیں پائی جاتی ۔ آپ نے اسلام کی خاطر وہ دُکھ اُٹھائے کہ قلم اُن کے لکھنے اور زبان اُن کے
بیان سے عاجز ہے۔ اور اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کیسے جلیل الشان اور اولوالعزم نبی تھے۔ اگر
خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت آپ کے ساتھ نہ ہوتی تو ان مشکلات کے پہاڑ کو اٹھانا نا ممکن ہو جاتا۔
اور اگر کوئی اور نبی ہوتا تو وہ بھی رہ جاتا۔ مگر جس اسلام کو ایسی مصیبتوں اور دکھوں کے ساتھ آپ نے
پھیلایا تھا آج اس کا جو حال ہو گیا ہے وہ میں کیونکر کہوں؟
اسلام کی حقیقت اور تعلیم اسلام کے منت تو یہ تھے کہ انسان خداکی محبت اور اطاعت میں فنا
ہو جاوے اور جس طرح پر ایک بکری کی گردن قصاب کے آگے
ہوتی ہے اس طرح پر مسلمان کی گردن خدا تعالیٰ کی اطاعت کے لئے رکھ دی جاوے۔ اور اس کا
مقصد یہ تھا کہ خدا تعالیٰ ہی کو وحدہ لاشریک سمجھے ۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وسلم مبعوث ہوئے
اس وقت یہ تو حید گم ہوگئی تھی اور یہ دیش آریہ ورت بھی بتوں سے بھرا ہوا تھا۔ جیسا کہ پنڈت دیانند سرستی
نے بھی اس کو تسلیم کیا ہے ۔ ایسی حالت اور ایسے وقت میں ضرور تھا کہ آپ مبعوث ہوتے ۔ اسی کا
ہمرنگ یہ زمانہ بھی ہے جس میں بت پرستی کے ساتھ انسان پرستی اور دہریت بھی پھیل گئی ہے اور
اسلام کا اصل مقصد اور روح باقی نہیں رہا۔ اس کا مغز تو یہ تھا کہ خدا ہی کی محبت میں فنا ہو جانا اور اس
کے سواکسی کو معبود نہ سمجھنا اور مقصد یہ ہے کہ انسان رو بخدا ہو جاوے رو بد نیا نہ رہے۔ اور اس مقصد
کے لئے اسلام نے اپنی تعلیم کے دو حصے کئے ہیں ۔ اوّل حقوق اللہ دوم حقوق العباد حق اللہ یہ ہے
کہ اس کو واجب الاطاعت سمجھے اور حقوق العباد یہ ہے کہ خدا کی مخلوق سے ہمدردی کریں ۔ یہ طریق
اچھا نہیں کہ صرف مخالفت مذہب کی وجہ سے کسی کو دکھ دیں ۔ ہمدردی اور سلوک الگ چیز ہے اور
مخالفت مذہب دوسری شے ۔ مسلمانوں کا وہ گروہ جو جہاد کی غلطی اور غلط فہمی میں مبتلا ہیں انہوں نے
یہ بھی جائز رکھا ہے کہ کفار کا مال ناجائز طور پر لینا بھی درست ہے۔ خود میری نسبت بھی ان لوگوں نے
فتویٰ دیا کہ ان کا مال لوٹ لو بلکہ یہاں تک بھی کہ ان کی بیویاں نکال لو حالانکہ اسلام میں اس قسم کی
ناپاک تعلیمیں نہ تھیں ۔ وہ تو ایک صاف اور مصفی مذہب تھا۔ اسلام کی مثال ہم یوں دے سکتے ہیں
کہ جیسے باپ اپنے حقوق ابوت کو چاہتا ہے اسی طرح وہ چاہتا ہے کہ اولاد میں ایک دوسرے کے
ساتھ ہمدردی ہو۔ وہ نہیں چاہتا کہ ایک دوسرے کو مارے۔ اسلام بھی جہاں یہ چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ
کا کوئی شریک نہ ہو وہاں اس کا یہ بھی منشا ہے کہ نوع انسان میں مودت اور وحدت ہو۔
او
نماز میں جو جماعت کا زیادہ ثواب رکھا ہے اس میں یہی غرض ہے کہ وحدت پیدا ہوتی
ہے ۔ اور پھر اس وحدت کو عملی رنگ میں لانے کی یہاں تک ہدایت اور تاکید ہے کہ باہم پاؤں بھی
مساوی ہوں اور صف سیدھی ہو اور ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہوں ۔ اس سے مطلب یہ ہے کہ
گویا ایک ہی انسان کا حکم رکھیں اور ایک کے انوار دوسرے میں سرایت کر سکیں ۔ وہ تمیز جس سے
خودی اور خود غرضی پیدا ہوتی ہے نہ رہے۔
یہ خوب یاد رکھو کہ انسان میں یہ قوت ہے کہ وہ دوسرے کے انوار کو جذب کرتا ہے۔ پھر اسی
وحدت کے لئے حکم ہے کہ روزانہ نمازیں محلہ کی مسجد میں اور ہفتہ کے بعد شہر کی مسجد میں اور پھر سال
کے بعد عید گاہ میں جمع ہوں ۔ اور کل زمین کے مسلمان سال میں ایک مرتبہ بیت اللہ میں اکٹھے
ہوں ۔ ان تمام احکام کی غرض وہی وحدت ہے۔
اللہ تعالیٰ نے حقوق کے دو ہی حصے رکھے ہیں ۔ ایک حقوق اللہ دوسرے حقوق العباد۔ اس پر
بہت کچھ قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے۔ ایک مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاذْكُرُوا اللهَ كَذِكْرِكُمْ
ابَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا ( البقرۃ: ۲۰۱) یعنی اللہ تعالیٰ کو یاد کرو جس طرح پر تم اپنے باپ دادا کو یاد
کرتے ہو بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ۔ اس جگہ دور مز ہیں ۔ ایک تو ذکر اللہ کو ذکر آباء سے مشابہت دی
ہے۔ اس میں یہ سر ہے کہ آباء کی محبت ذاتی اور فطرتی محبت ہوتی ہے۔ دیکھو! بچہ کو جب ماں مارتی ہے
وہ اس وقت بھی ماں ماں ہی پکارتا ہے۔ گویا اس آیت میں اللہ تعالیٰ انسان کو ایسی تعلیم دیتا ہے کہ وہ
خدا تعالیٰ سے فطری محبت کا تعلق پیدا کرے۔ اس محبت کے بعد اطاعت امر اللہ کی خود بخود پیدا ہوتی
ہے۔ یہی وہ اصلی مقام معرفت کا ہے جہاں انسان کو پہنچنا چاہیے۔ یعنی اس میں اللہ تعالیٰ کے لئے
فطری اور ذاتی محبت پیدا ہو جاوے۔ ایک اور مقام پر یوں فرمایا ہے إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۶ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۴، ۵ ر
وَالْإِحْسَانِ وَ ابْتَائِي ذِي الْقُرْبى (النحل : ۹۱) اس آیت میں ان تین مدارج کا ذکر کیا ہے جو انسان
کو حاصل کرنے چاہئیں پہلا مرتبہ عدل کا ہے۔ اور عدل یہ ہے کہ انسان کسی سے کوئی نیکی کرے
بشرط معاوضہ۔ اور یہ ظاہر بات ہے کہ ایسی نیکی کوئی اعلیٰ درجہ کی بات نہیں بلکہ سب سے ادنی درجہ یہ
ہے کہ عدل کرو۔ اور اگر اس پر ترقی کرو تو پھر وہ احسان کا درجہ ہے یعنی بلا عوض سلوک کرو۔ لیکن یہ امر کہ
جو بدی کرتا ہے اس سے نیکی کی جاوے۔ کوئی ایک گال پر طمانچہ مارے دوسری پھیر دی جاوے یہ
صحیح نہیں یا یہ کہو کہ عام طور پر یہ تعلیم عمل درآمد میں نہیں آسکتی چنانچہ سعدی کہتا ہے۔
نکوئی با بدال کردن چنان است که بد کردن برائے نیک مرداں
اس لئے اسلام میں انتقامی حدود میں جو اعلیٰ درجہ کی تعلیم دی ہے کہ کوئی دوسرا مذہب اس کا
مقابلہ نہیں کر سکتا اور وہ یہ ہے جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَ أَصْلَحَ الآية ( الشورى : ۴۱)
یعنی بدی کی سزا اسی قدر بدی ہے اور جو معاف کر دے مگر ایسے محل اور مقام پر کہ وہ عفو اصلاح کا
موجب ہو۔ اسلام نے عفو خطا کی تعلیم دی لیکن یہ نہیں کہ اس سے شر بڑھے۔
غرض عدل کے بعد دوسرا درجہ احسان کا ہے۔ یعنی بغیر کسی معاوضہ کے سلوک کیا جاوے۔ لیکن
اس سلوک میں بھی ایک قسم کی خود غرضی ہوتی ہے کسی نہ کسی وقت انسان اس احسان یا نیکی کو جتا دیتا
ہے۔ اس لئے اس سے بھی بڑھ کر ایک تعلیم دی اور وہ ایتائی ذی القربی کا درجہ ہے۔ ماں جو اپنے
بچہ کے ساتھ سلوک کرتی ہے وہ اس سے کسی معاوضہ اور انعام واکرام کی خواہش مند نہیں ہوتی ۔ وہ
اس کے ساتھ جو نیکی کرتی ہے محض طبعی محبت سے کرتی ہے۔ اگر بادشاہ اس کو حکم دے کہ تو اس کو دودھ
مت دے اور اگر یہ تیری غفلت سے مر بھی جاوے تو تجھے کوئی سزا نہیں دی جاوے گی بلکہ انعام دیا
جاوے گا۔ اس صورت میں وہ بادشاہ کا حکم ماننے کو طیار نہ ہو گی بلکہ اس کو گالیاں دے گی کہ یہ میری
اولاد کا دشمن ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ ذاتی محبت سے کر رہی ہے۔ اُس کی کوئی غرض درمیان
نہیں۔ یہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم ہے جو اسلام پیش کرتا ہے۔ اور یہ آیت حقوق اللہ اور حقوق العباد دونوں
پر حاوی ہے۔ حقوق اللہ کے پہلو کے لحاظ سے اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ انصاف کی رعایت سے
اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور عبادت کرو جس نے تمہیں پیدا کیا ہے اور تمہاری پرورش کرتا ہے۔ اور جو
اطاعت الہی میں اس مقام سے ترقی کرے تو احسان کی پابندی سے اطاعت کر ۔ کیونکہ وہ حسن ہے
اور اس کے احسانات کو کوئی شمار نہیں کر سکتا ۔ اور چونکہ محسن کے شمائل اور خصائل کو مد نظر رکھنے سے اس
کے احسان تازہ رہتے ہیں ۔ اس لئے احسان کا مفہوم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتایا ہے کہ
ایسے طور پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے گویا دیکھ رہا ہے یا کم از کم یہ کہ اللہ تعالیٰ اُسے دیکھ رہا ہے۔ اس
مقام تک انسان میں ایک حجاب رہتا ہے لیکن اس کے بعد جو تیسرا درجہ ہے ایتائی ذی القربی کا
یعنی اللہ تعالیٰ سے اُسے ذاتی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ اور حقوق العباد کے پہلو سے میں اس کے معنے
پہلے بیان کر چکا ہوں۔ اور یہ بھی میں نے بیان کیا ہے کہ یہ تعلیم جو قرآن شریف نے دی ہے کسی اور
کتاب نے نہیں دی۔ اور ایسی کامل ہے کہ کوئی نظیر اس کی پیش نہیں کر سکتا۔ یعنی جَزُوا سَيِّئَةٍ
سَيِّئَةٌ مِثْلُها الآية (الشوری: ۴۱) اس میں عفو کے لئے یہ شرط رکھی ہے کہ اس میں اصلاح ہو۔
یہودیوں کے مذہب نے تو یہ کیا تھا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت الآخرہ ۔
اُن میں انتظامی قوت اس قدر بڑھ گئی تھی اور یہاں تک یہ عادت اُن میں پختہ ہو گئی تھی کہ اگر باپ
نے بدلہ نہیں لیا تو بیٹے اور اُس کے پوتے تک کے فرائض میں یہ امر ہوتا تھا کہ وہ بدلہ لے۔ اس وجہ
سے اُن میں کینه توزی کی عادت بڑھ گئی تھی۔ اور وہ بہت سنگدل اور بے درد ہو چکے تھے۔ عیسائیوں
نے اس تعلیم کے مقابل یہ تعلیم دی کہ ایک گال پر کوئی طمانچہ مارے تو دوسری بھی پھیر دو ۔ ایک کوس
بیگار لے جاوے تو دوکوس چلے جاؤ وغیرہ ۔ اس تعلیم میں جو نقص ہے وہ ظاہر ہے کہ اس پر عملدرآمد ہی
نہیں ہو سکتا۔ اور عیسائی گورنمنٹوں نے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے کہ یہ تعلیم ناقص ہے۔ کیا یہ کسی
عیسائی کی جرات ہو سکتی ہے کہ کوئی خبیث طمانچہ مار کر دانت نکال دے تو وہ دوسری گال پھیر دے کہ
ہاں اب دوسرا دانت بھی نکال دو۔ وہ خبیث تو اور بھی دلیر ہو جاوے گا۔ اور اس سے امن عامہ میں
خلل واقع ہوگا ۔ پھر کیونکر ہم تسلیم کریں کہ یہ تعلیم عمدہ ہے یا خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہو سکتی ہے
اگر اس پر عمل ہو تو کسی ملک کا بھی انتظام نہ ہو سکے ایک ملک ایک دشمن چھین لے تو دوسرا خود حوالہ کرنا
پڑے۔ ایک افسر گرفتار ہو جاوے تو دس اور دے دیئے جاویں۔ یہ نقص ہیں جو ان تعلیموں میں
ہیں ۔ اور یہ ر یہ میچ نہیں۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ یہ احکام بطور قانون مختص الزمان تھے۔ جب وہ زمانہ گذر
گیا دوسرے لوگوں کے حسب حال وہ تعلیم نہ رہی۔ یہودیوں کا وہ زمانہ تھا کہ وہ چارسو برس تک
غلامی میں رہے اور اس غلامی کی زندگی کی وجہ سے ان میں قساوت قلبی بڑھ گئی اور وہ کینہ کش ہو گئے ۔
اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جس بادشاہ کے زمانہ میں کوئی ہوتا ہے اُس کے اخلاق بھی اسی قسم کے ہو
جاتے ہیں۔ سکھوں کے زمانہ میں اکثر لوگ ڈاکو ہو گئے تھے۔ انگریزوں کے زمانہ میں تہذیب
اور تعلیم پھیلتی جاتی ہے اور ہر شخص اس طرف کوشش کر رہا ہے۔ غرض بنی اسرائیل نے فرعون کی
ماتحتی کی تھی اسی وجہ سے اُن میں ظلم بڑھ گیا تھا۔ اس لئے توریت کے زمانہ میں عدل کی ضرورت
مقدم تھی کیونکہ وہ لوگ اس سے بے خبر تھے اور جابرانہ عادت رکھتے تھے ۔ اور ا تھے۔ اور انہوں نے یقین کر
لیا تھا کہ دانت کے بدلے دانت کا توڑ نا ضروری ہے ۔ اور یہ ہمارا فرض ہے ۔ اس وجہ سے
اللہ تعالیٰ نے ان کو سکھا یا کہ عدل تک ہی بات نہیں رہتی بلکہ احسان بھی ضروری ہے۔ اس سبب
سے مسیح کے ذریعہ انہیں یہ تعلیم دی گئی کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دو ۔ اور جب اسی پر
سارا زور دیا گیا تو آخر اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اس تعلیم کو اصل نقطہ پر
پہنچادیا۔ اور وہ یہی تعلیم تھی کہ بدی کا بدلہ اسی قدر بدی ہے لیکن جو شخص معاف کر دے اور معاف
کرنے سے اصلاح ہوتی ہو اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور اجر ہے۔ عفو کی تعلیم دی ہے مگر ساتھ
قید لگائی کہ اصلاح ہو بے محل عفو نقصان پہنچاتا ہے ۔ پس اس مقام پر غور کرنا چاہیے کہ جب توقع
اصلاح کی ہو تو عفو ہی کرنا چاہیے ۔ جیسے دو خدمتگار ہوں ایک بڑا شریف الاصل اور فرمانبردار اور
خیر خواہ ہو لیکن اتفاقا اس سے کوئی غلطی ہو جاوے اس موقع پر اُس کو معاف کرنا ہی مناسب ۔
اگر سزا دی جاوے تو ٹھیک نہیں ۔ لیکن ایک بدمعاش اور شریر ہے ہر روز نقصان کرتا ہے اور
شرارتوں سے باز نہیں آتا اگر اُسے چھوڑ دیا جاوے تو وہ اور بھی بیباک ہو جائے گا۔ اُس کو سزا ہی
دینی چاہیے ۔ غرض اس طرح پر محل اور موقع شناسی سے کام لو۔ یہ تعلیم ہے جو اسلام نے دی ہے