۱۴؍دسمبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۴ دسمبر ۱۹۰۵ء
اله
جلد هشتم
غیر احمدی کے پیچھے نماز دو آدمیوں نے بیعت کی۔ ایک نے سوال کیا کہ غیراحمدی کے پچھے نماز
جائز ہے یا نہیں؟
فرمایا۔ وہ لوگ ہم کو کافر کہتے ہیں ۔ اگر ہم کافر نہیں ہیں تو وہ کفر لوٹ کر ان پر پڑتا ہے۔
مسلمان کو کافر کہنے والا خود کافر ہے۔ اس واسطے ایسے لوگوں کے پیچھے نماز جائز نہیں۔ پھر ان کے
درمیان جو لوگ خاموش ہیں وہ بھی انہیں میں شامل ہیں۔ ان کے پیچھے بھی نماز جائز نہیں کیونکہ وہ
اپنے دل کے اندر کوئی مذہب مخالفانہ رکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ بظاہر شامل نہیں ہوتے۔'
۲۶ / دسمبر ۱۹۰۵ء
ایک الہام اور اس کی لطیف تشریح يَاقَمَرُ يَا شَمْسُ أَنْتَ مِنَى وَأَنَا مِنْكَ ترجمہ۔ اے چاند اے سورج تو مجھ سے ہے اور
میں تجھ سے ہوں ۔
فرمایا۔ اس الہام میں خدا تعالیٰ نے ایک دفعہ اپنے آپ کو سورج فرمایا ہے اور مج ہے اور مجھے چاند اور
دوسری دفعہ مجھے سورج فرمایا ہے اور اپنے آپ کو چاند۔ یہ ایک لطیف استعارہ ہے جس کے ذریعہ
سے خدا تعالیٰ نے میری نسبت یہ ظاہر فرمایا ہے کہ میں ایک زمانہ میں پوشیدہ تھا۔ اور اس کی روشنی
کے انعکاس سے میں ظاہر ہوا۔ اور پھر فرمایا کہ ایک زمانہ میں وہ خود پوشیدہ تھا۔ پھر وہ روشنی جو مجھے
دی گئی اس روشنی نے اس کو ظاہر کیا۔ یہ ایک مشہور مسئلہ ہے کہ نُورُ الْقَمَرِ مُسْتَفَاضُ مِنْ نُّورِ
الشمس ۔ یعنی چاند کا نور سورج کے نور سے فیض حاصل کرنے والا ہے۔ پس اس الہام میں اوّل
خدا تعالیٰ نے اپنے تئیں سورج قرار دیا اور اس کے انوار اور فیوض کے ذریعہ سے مجھ میں نور پیدا ہونا
۱ بدر جلد ا نمبر ۳۹ مورخه ۱۵ / دسمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۲

بیان فرمایا اس لیے میں قمر کہلایا۔ پھر چونکہ میری روشنی سے جو مجھے دی گئی اس کا نام روشن ہوا
اس لیے اس بناء پر مجھے سورج قرار دیا گیا اور خدا تعالیٰ نے آپ کو قمر قرار دیا کیونکہ وہ میرے ذریعہ
سے ظاہر ہوا۔ اور اس نے اپنا زندہ وجود میرے وسیلہ سے لوگوں پر نمایاں کیا۔
یہ شمس و قمر کا خطاب الہام کے دوسرے حصہ کی تشریح ہے کہ انتَ مِی وَانَا مِنْكَ یہ ایک ایسی
نظیر ہے جو انسان کے وہم و گمان میں نہیں آسکتی ۔
تقریر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
( جو ۲۶ رڈسمبر ۱۹۰۵ء کو قبل دو پہر آپ نے مہمان خانہ جدید میں بیان فرمائی )
میں نے یہ امر پیش کیا تھا کہ ہماری جماعت میں سے ایسے لوگ طیار ہونے چاہئیں جو واقعی طور
پر دین سے واقف ہوں اور اس لائق بھی ہوں کہ وہ ان حملوں کا جو بیرونی اور اندرونی طور پر اسلام
پر ہو رہے ہیں پورا پورا جواب دے سکیں۔ کے اسلام کی اندرونی بدعات اس حد تک پہنچ گئی ہیں کہ
ان کی وجہ اور جہالت سے ہم کافر ٹھیرائے گئے ہیں۔ اور ہم ایسی کراہت کی نظر سے دیکھے گئے
ہیں کہ حال کے مخالف علماء کے فتووں کے موافق ہماری جماعت مسلمانوں کے قبرستان میں بھی داخل
ہونے کے قابل نہیں ۔
جماعت کی مخالفت کی وجوہات اندرونی طور پر یہ حالت ہے اور بیرونی دشمن اور مخالف ہمارے فرقہ سے اس درجہ مخالفت اور عداوت رکھتے
ہیں اور اس حد تک ہم کو اور ہماری جماعت کو برا کہتے ہیں کہ گویا ہم سے ذاتی عداوت ہے اور کسی فرقہ
سے ایسی عداوت نہیں ۔ عیسائی پادریوں کے سینہ پر بھاری پتھر یہی جماعت ہے۔ آریوں کی نظر کے
ے بدر جلد نمبر ۴۱ مورخه ۲۹ دسمبر ۱۹۰۵ صفحه ۲
کے بدر میں ہے کہ مدرسہ کے متعلق اصلاح کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے یہ بات بیان فرمائی ۔
ملاحظہ ہو بدر جلد ۲ نمبر ۲ مورخه ۱۲ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه ۲

سامنے سخت دشمن ہم ہی معلوم ہوتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کے دو وجوہ معلوم ہوتے ہیں ۔
اول یہ کہ ان لوگوں کو خوب معلوم ہے کہ کمر بستہ ہو کر کفر اور مخالفوں کے طریق کو دور کرنا ہمارا
ہی کام ہے۔ ہم میں نفاق کا شعبہ نہیں پایا جاتا اور حقیقت میں جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے اور اس کی
طرف سے آکر تبلیغ کرتا ہے اس میں نفاق ہوتا ہی نہیں ۔ پس ہم چونکہ ان کی ہاں میں ہاں نہیں ملاتے
اور اظہار حق سے نہیں رکتے اور نہیں دیتے اس لیے طبعاً ہم انہیں بڑے معلوم ہوتے ہیں اور ان کی
آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ انسان کے اعمال کا عکس دوسروں کے دل پر ضرور پڑتا ہے اور انسان تو
انسان حیوانات میں بھی یہ بات پائی جاتی ہے۔ مثلاً اگر ایک بکری کو جس نے ساری عمر میں کبھی
بھیڑیئے کو نہ دیکھا ہو اور ایسا ہی بھیڑیے نے بھی نہ دیکھا ہو۔ تاہم جب ایک دوسرے کو دیکھیں
گے تو ایک دوسرے کے دل پر وہ اثر جو ان کے تعلقات کا ہو سکتا ہے ضرور پڑے گا۔ اسی طرح پر یہ
ہمارے مخالف فطرتاً جانتے ہیں کہ ہمارے غلط عقائد کا استیصال اس فرقہ کے ذریعہ ہوگا اور اس لیے وہ
فطرتاً ہمارے دشمن ہیں اور فی الحقیقت یہ سچی بات ہے کہ جو آسمان سے نازل ہوتا ہے اس کا اثر سب پر
پڑتا ہے۔ سیہ دل اور کافر بھی اس اثر کو محسوس کرتے ہیں اور ایسا ہی نیک طینت اور سعید الفطرت بھی
اس اثر سے متاثر ہوتے ہیں۔ چونکہ اس کی غرض ہر بدی کی اصلاح ہوتی ہے۔ اس لیے ان بدیوں
کے حامی اس کی مخالفت کو ضرور اٹھتے ہیں ۔ پھر ہم مخالفت سے کیونکر بچ سکتے تھے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب پیدا ہوئے اور آپ نے دعوت کی تو جس قدر مخالفت آپ کی
کی گئی اور جس قدر دکھ آپ کو دیئے گئے کسی جھوٹے پیغمبر کو نہیں دیئے گئے ۔ خود آپ ہی کے زمانہ میں
جھوٹے پیغمبر بھی اٹھے۔ مگر کوئی بتا سکتا ہے کہ مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کو بھی اس قسم کے دکھ دیئے
گئے اور ان کی بھی ویسی ہی مخالفت کی گئی؟ میں سچ کہتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ دکھ دیا
گیا کہ ہم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ چہ جائیکہ بیان کریں اور نہ الفاظ مل سکتے ہیں کہ ان کی تفصیل
پیش کریں اور آپ کے بالمقابل جھوٹے نبیوں کو کوئی دکھ نہیں دیا گیا۔ اس کی وجہ کیا تھی؟ یہی کہ

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فطرتاً دلوں پر اثر پڑ گیا تھا کہ یہی شخص ہے جو اس کفر اور بدعت کو
جو اس وقت پھیل رہی ہے دور کر دے گا اور آخر وہ ہو کر رہا۔
اسی طرح پر آج ہماری مخالفت کی جاتی ہے۔ یہ ہمارے مخالف طبعاً یقین کرتے ہیں کہ ان کے
غلط عقائد کا استیصال ہمارے ہی ہاتھ سے ہوگا۔ اس لیے وہ فطرتاً ہماری مخالفت کرتے ہیں اور ہم کو
دکھ دینے میں کوئی کمی نہیں کرتے مگر ان کے یہ دکھ اور ایذائیں ہمیں اپنے کام سے نہیں روک سکتی
ہیں ۔ یہ سچ ہے کہ آجکل ہم بہت ہی غریب ہیں اور اللہ تعالیٰ کے سوا ہمارا کوئی بھی نہیں اور وہی
ہمیں بس ہے۔ ہمیشہ ہمارے خلاف یہ کوشش کی جاتی ہے کہ جب اور جس طرح کسی کا بس چلے اس
تھوڑی سی قوم کو نابود کر دیا جاوے۔ یہ تو اللہ ہی کا فضل ہے کہ وہ ہماری حفاظت کرتا ہے۔ ورنہ مخالفت
کی تو یہ حالت ہے کہ اگر کوئی بیرونی مخالف مقدمہ کرے تو اندرونی مخالف اس سے سازش کرتے
ہیں اور اس کو ہر قسم کی مدد دیتے ہیں اور اگر کوئی اندرونی مخالف حملہ کرے تو بیرونی دشمن اس سے
آملتے ہیں اور پھر سب ایک ہو کر مخالفت میں اٹھتے ہیں ۔
ان ساری عداوتوں دیکھتا ہوں اور یہ ساری مخالفتیں بے حقیقت ہیں ان ساری مخالفتوں عداوتوں کو میں دیا برداشت کرتا ہوں اور مجھے یہ سب بے حقیقت نظر
آتی ہیں جب خدا تعالیٰ کے وعدوں پر نظر کرتا ہوں۔
چنانچہ اس کا ایک وعدہ یہ ہے جو پچیس برس ہوئے اشاعت پا چکا ہے ۔ براہین احمدیہ میں لکھا
گیا ہے يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى وَ مُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ جَاعِلُ الَّذِينَ
اتَّبَعُوكَ فَوقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ -
یہ وعدہ بتا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے منکروں کو میرے متبعین پر غالب نہیں کرے گا بلکہ وہ
مغلوب ہی رہیں گے۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جس قدر لوگ اس فرقہ حقہ کے مخالف ہیں
خواہ وہ اندرونی ہوں یا بیرونی مغلوب رہیں گے۔
پس اس وعدہ الہی کو دیکھ کر ساری مخالفتیں اور عداوتیں بیچ نظر آتی ہیں ۔ اگر چہ ہم مطمئن

ہیں کہ یہ وعدے پورے ہوں گے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے وعدے سچے ہیں وہ پورے ہو کر
رہتے ہیں ۔ کوئی انسان ان کو روک نہیں سکتا۔
مجاہدہ اور سعی کی ضرورت تاہم دنیا جائے اسباب ہے۔ اس لیے اسباب سے کام لینا چاہیے۔ دنیا میں لوگ حصول مقاصد کے لیے سعی کرتے ہیں
اور اپنے اپنے رنگ پر ہر شخص کوشش کرتا ہے۔ دیکھو! ایک کسان کی خواہ کیسی ہی عمدہ زمین ہو آب پاشی
کے لیے کنواں بھی ہولیکن پھر بھی وہ تردد کرتا ہے۔ زمین کو جوتا ہے، قلبہ رانی کر کے اس میں بیچ ڈالتا
ہے، پھر اس کی آب پاشی کرتا ہے، حفاظت اور نگہبانی کرتا ہے اور بہت کوشش اور محنت کے بعد وہ اپنا
ما حصل حاصل کرتا ہے۔ اسی طرح پر ہر قسم کے معاملات میں دنیا کے ہوں یا دین کے محنت ، مجاہدہ
اور سعی کی حاجت اور ضرورت ہے۔
اوائل صدر اسلام میں جبکہ اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدی کا اثر سے محض فضل و کرم سے امام حضرات کے محض و سے
صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو آپ کو وہ قوت قدسی عطا ہوئی کہ جس کے قومی اثر سے ہزاروں
با اخلاص اور جان نثار مسلمان پیدا ہو گئے ۔ آپ کی جماعت ایک ایسی قابل قدر اور قابل رشک
جماعت تھی کہ ایسی جماعت کسی نبی کو نصیب نہیں ہوئی ۔ نہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ملی اور نہ
حضرت عیسی علیہ السلام کو۔ میں نے اس امر کے بیان کرنے میں ہرگز ہرگز مبالغہ نہیں کیا بلکہ میں جانتا
ہوں کہ وہ جماعت جس مقام اور درجہ پر پہنچی ہوئی تھی اس کو پورے طور پر بیان ہی نہیں کر سکتے۔
ہمارے مخالف علماء اور دوسرے فرقے اگر چہ ہمارے مخالف ہیں تاہم وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس بیان
میں ہم نے مبالغہ کیا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جماعت تو ایسی شریر کج فہم تھی کہ وہ حضرت موسیٰ
کو پتھراؤ کرنا چاہتی تھی ۔ بات بات میں سرکشی اور ضد کر بیٹھتے تھے۔ توریت کو پڑھو تو معلوم ہو جائے
گا کہ ان کی حالت کیسی تھی ۔ وہ ایک سنگدل قوم تھی۔ کیا تو ریت میں ان کو رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ کہا گیا ہے؟
ہرگز نہیں بلکہ وہاں تو سرکش ، ٹیڑھی ، شریر وغیرہ ہی لکھتا ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جماعت وہ

اس سے بدتر تھی جیسا کہ انجیل سے معلوم ہوتا ہے۔ خود حضرت عیسی اپنی جماعت کو لالچی بے ایمان کہتے
رہے بلکہ یہاں تک بھی کہا کہ اگر تم میں ذرہ بھر بھی ایمان ہو تو تم میں یہ برکات ہوں وہ برکات ہوں ۔
غرض وہ اور حضرت موسیٰ علیہما السلام اپنی جماعت سے ناراض ہی گئے اور انہیں ایک وفادار جماعت
کے میسر نہ آنے کا افسوس ہی رہا۔ یہ بالکل سچی بات ہے کہ نہ توریت میں اور نہ انجیل میں کہیں بھی ان کو
رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ نہیں کہا گیا۔ مگر بر خلاف اس کے جو جماعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو میسر آئی تھی
اور جس نے آپ کی قوت قدسی سے اثر پایا تھا اس کے لیے قرآن شریف میں آیا ہے رضی اللہ
عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ( البينة : ۹) اس کا سبب کیا ہے؟ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کا
نتیجہ ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجوہ فضیلت میں سے یہ بھی ایک وجہ ہے کہ آپ نے
ایسی اعلیٰ درجہ کی جماعت طیار کی۔ میرا دعویٰ ہے کہ ایسی جماعت آدم سے لے کر آخر تک کسی کو نہیں ملی۔
۔
جماعت کی موجودہ حالت میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تک ہم کو بھی ایسی جماعت نہیں ملیں۔ جب ہم کسی امر میں فیصلہ کر دیں تو تھوڑے ہیں جو اس کو
شرح صدر سے منظور کر لیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تو وہ ایسے فدائی اور جان نثار تھے کہ جانیں
دے دیں۔ اب اگر اتنا ہی کہا جاوے کہ سو دو سوکوس پر جاؤ اور وہاں دو چار برس تک بیٹھے رہو تو پھر
گننے مننے لگ جاویں۔ زبان سے تو کہنے کو کہ دیتے ہیں کہ آپ جو کر دیں ہم کو منظور ہے لیکن جب کہا
جاوے تو پھر ناراضگی کا موجب ہوتے ہیں۔ یہ نفاق ہوتا ہے۔ میں منافقوں کو پسند نہیں کرتا۔
اللہ تعالیٰ منافقوں کی نسبت فرماتا ہے إِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ (النساء : ١٤٦)
یقیناً یاد رکھو منافق کافر سے بھی بدتر ۔ اس لیے کہ کافر میں شجاعت اور قوت فیصلہ تو ہوتی ہے وہ
دلیری کے ساتھ اپنی مخالفت کا اظہار کر دیتا ہے مگر منافق میں شجاعت اور قوت فیصلہ نہیں ہوتی وہ
چھپاتا ہے۔
میں سچ کہتا ہوں کہ اگر جماعت میں وہ اطاعت ہوتی جو ہونی چاہیے تھی تو اب تک یہ جماعت
بہت کچھ ترقی کر لیتی ۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ بہت سے لوگ ابھی تک کمزور ہیں ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ وہ

میرا کہا نہیں مانتے۔ بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ وہ برداشت نہیں کر سکتے ۔ اگر کوئی ابتلا آجاوے تو
موت آجاوے۔ جماعت کی ایسی حالت دیکھ کر دل میں درد پیدا ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے امر اور وحی سے قبرستان کی تجویز اب جو بار بار اللہ تعالیٰ نے مجھے فرمایا کہ تیری اجل کے دن قریب
ہیں۔ جیسا کہ یہ الہام ہے قَرُبَ أَجَلُكَ الْمُقَدَّرُ - وَلَا نُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُغْزِيَاتِ ذِكْرًا - ایسا ہی
اردو زبان میں بھی فرمایا بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔ اس دن سب پر اداسی چھا جائے گی ۔ غرض
جب خدا تعالیٰ نے مجھ پر یہ ظاہر کر دیا کہ اب تھوڑے دن باقی ہیں تو اسی لیے میں نے وہ تجویز سوچی
جو قبرستان کی ہے۔ اور یہ تجویز میں نے محض اللہ تعالیٰ کے امر اور وحی سے کی ہے اور اسی کے امر سے
اس کی بناء ڈالی گئی ہے کیونکہ اس کے متعلق عرصہ سے مجھے خبر دی گئی تھی۔ میں جانتا ہوں کہ یہ تجویز
بھی بہت سے لوگوں کے لیے ابتلا کا موجب ہوگی لیکن اس بناء سے غرض یہی ہے کہ تا آنے والی
نسلوں کے لیے ایک ایسی قوم کا نمونہ ہو جیسے صحابہ کا تھا اور تا لوگ جانیں کہ وہ اسلام اور اس کی
اشاعت کے لیے فدا شدہ تھے۔ ابتلاؤں کا آنا ضروری ہے اس سے کوئی بچ نہیں سکتا ۔ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت : ٣) یعنی کیا ۳)
لوگ گمان کر بیٹھے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سے اتنی ہی بات پر راضی ہو جاوے کہ وہ کہہ دیں کہ ہم ایمان
لائے حالانکہ وہ ابھی امتحان میں نہیں ڈالے گئے اور پھر دوسری جگہ فرماتا ہے لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى
تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ( ال عمران : ۹۳) یعنی اس وقت تک تم حقیقی نیکی کو حاصل ہی نہیں کر سکتے جب
تک تم اس چیز کو خرچ نہ کرو گے جو تم کو سب سے زیادہ عزیز اور محبوب ہے ۔
اب غور کرو جبکہ حقیقی نیکی اور رضائے الہی کا حصول ان باتوں کے بغیر ممکن ہی نہیں تو پھر نری
لاف گزاف سے کیا ہو سکتا ہے ۔ صحابہ کا یہ حال تھا کہ ان میں سے مثلاً ابو بکر رضی اللہ عنہ کا وہ قدم اور
صدق تھا کہ سارا مال ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے ۔ اس کی وجہ کیا تھی ؟ یہ کہ
خدا تعالیٰ کے لیے زندگی وقف کر چکے تھے اور انہوں نے اپنا کچھ بھی نہ رکھا تھا۔ مومن کی بھلائی کے

دن بھلے آتے ہیں تو ایسے موقعوں پر جبکہ اس کو کچھ خرچ کرنا پڑے خوش ہوتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ وہ
جو ہر صدق وصفا کے جواب تک چھپے ہوئے تھے ظاہر ہوں گے۔ برخلاف اس کے منافق ڈرتا ہے
اس لیے کہ وہ جانتا ہے اب اس کا نفاق ظاہر ہو جائے گا۔
یہ قبرستان کا امر بھی اسی قسم کا ہے مومن اس سے خوش ہوں گے اور منافقوں کا نفاق ظاہر ہو
جائے گا۔ میں نے اس امر کو جب تک تواتر سے مجھ پر نہ کھلا پیش نہیں کیا ۔ اس میں تو کچھ شک ہی نہیں
کہ آخر ہم سب مرنے والے ہیں ۔ اب غور کرو کہ جو لوگ اپنے بعد اموال چھوڑ جاتے ہیں وہ
اموال ان کی اولاد کے قبضہ میں آتے ہیں۔ مرنے کے بعد انہیں کیا معلوم اولا د کیسی ہو؟ بعض اوقات
اولا د ایسی شریر اور فاسق فاجر نکلتی ہے کہ وہ سارا مال شراب خانوں اور زنا کاری میں اور ہر قسم کے
فسق و فجور میں تباہ کیا جاتا ہے اور اس طرح پر وہ مال بجائے مفید ہونے کے مضر ہوتا اور چھوڑ نے
والے پر عذاب کا موجب ہو جاتا ہے جبکہ یہ حالت ہے تو پھر کیوں تم اپنے اموال کو ایسے موقع پر
خرچ نہ کرو جو تمہارے لیے ثواب اور فائدہ کا باعث ہو۔ اور وہ یہی صورت ہے کہ تمہارا مال دین کا
بھی حصہ ہو۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ اگر تمہارے مال میں دین کا بھی حصہ ہے تو اس بدی کا تدارک
ہو جائے گا جو اس مال کی وجہ سے پیدا ہوئی ہو یعنی جو بدی اولاد کرتی ہے۔
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ تم اس بات کو خوب یا درکھو کہ جیسا کہ قرآن مجید میں بیان فرمایا ہے اور
ایسا ہی دوسرے نبیوں نے بھی کہا ہے یہ سچ ہے کہ دولت مند کا بہشت میں داخل ہونا ایسا ہی ہے
جیسے اونٹ کا سوئی کے ناکے میں سے داخل ہونا ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اس کا مال اس کے لیے
بہت سی روکوں کا موجب ہو جاتا ہے۔ اس لیے اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا مال تمہارے واسطے ہلاکت
اور ٹھوکر کا باعث نہ ہو تو اسے اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو اور اسے دین کی اشاعت اور خدمت
کے لیے وقف کرو۔
یقیناً یا د رکھو کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک وہی مومن اور بیعت میں داخل سچا مومن کون ہے؟ یقینا یاد ک خدا تعالی کے نزدیک وہی مومن اور یہ ہوتا ہے جو دین کو دنیا پر مقدم کرلے جیسا کہ وہ بیعت کرتے وقت کہتا ہ

ہے۔ اگر دنیا کی اغراض کو مقدم کرتا ہے تو وہ اس اقرار کو توڑتا ہے اور خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ مجرم
ٹھیرتا ہے۔ پس اسی غرض سے یہ اشتہار (الوصیۃ ) میں نے خدا تعالیٰ کے اذن سے دیا ہے۔
سچی بات یہی ہے ۔ سال دیگر را که می داند حساب ۔ لیکن جبکہ خدا تعالیٰ کی متواتر وحی نے مجھ پر کھولا
کہ وقت قریب ہے اور اجل مقدر کا الہام ہوا تو میں نے اللہ تعالیٰ ہی کے اشارہ سے یہ اشتہار دیا کہ
تا آئندہ کے لیے اشاعت دین کا سامان ہو اور تا لوگوں کو معلوم ہو کہ امنا وصدقنا کہنے والوں کی
عملی حالت کیا ہے۔ یقیناً سمجھو کہ جب تک انسان کی عملی حالت درست نہ ہو زبان کچھ چیز نہیں ۔ یہ
نری لاف گزاف ہے۔ زبان تک جو ایمان رہتا ہے اور دل میں داخل ہو کر اپنا اثر عملی حالت پر نہیں
ڈالتا وہ منافق کا ایمان ہے۔ سچا ایمان وہی ہے جو دل میں داخل ہو اور اس کے اعمال کو اپنے اثر سے
رنگین کر دے۔ سچا ایمان ابو بکر اور دوسرے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا تھا کیونکہ جنہوں نے
اللہ تعالیٰ کی راہ میں مال تو مال جان تک کو دے دیا اور اس کی پروا بھی نہ کی ۔ جان سے بڑھ کر اور
کوئی چیز نہیں ہوتی مگر صحابہ نے اسے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کر دیا۔ انہوں نے کبھی
اس بات کی پروا بھی نہیں کی کہ بیوی بیوہ ہو جائے گی یا بچے یتیم رہ جائیں گے بلکہ وہ ہمیشہ اسی آرزو
میں رہے کہ خدا کی راہ میں ہماری زندگیاں قربان ہوں ۔
مجھے ہمیشہ خیال آتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا نقش دل پر ہو جاتا ہے اور
کیسی با برکت وہ قوم تھی اور آپ کے قوت قدسیہ کا کیسا قوی اثر تھا کہ اس قوم کو اس مقام تک پہنچا دیا۔
غور کر کے دیکھو کہ آپ نے ان کو کہاں سے کہاں پہنچادیا۔ ایک حالت اور وقت ان پر ایسا تھا کہ تمام
محرمات ان کے لیے شیر مادر کی طرح تھیں ۔ چوری ، شراب خوری ، زنا فسق و فجو رسب کچھ تھا۔ غرض
کون سا گناہ تھا جو ان میں نہ تھا۔ لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض صحبت اور تربیت سے ان پر
وہ اثر ہوا اور ان کی حالت میں وہ تبدیلی پیدا ہوئی کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی
شہادت دی اور کہا الله الله في أَصْحَابی ۔ گویا وہ بشریت کا چولہ اتار کر مظہر اللہ ہو گئے تھے اور ان کی
حالت فرشتوں کی سی ہوگئی تھی جو يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (التحریم :) کے مصداق ہیں۔ ٹھیک ایسی

ہی حالت صحابہ کی ہو گئی تھی۔ ان کے دلی ارادے اور نفسانی جذبات بالکل دور ہو گئے تھے۔ ان کا
اپنا کچھ رہا ہی نہیں تھا۔ نہ کوئی خواہش تھی نہ آرز و بجز اس کے کہ اللہ تعالیٰ راضی ہو۔ اور اس لیے وہ
خدا کی راہ میں بکریوں کی طرح ذبح ہو گئے ۔ قرآن شریف ان کی اس حالت کے متعلق فرماتا ہے فَمِنْهُم
مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا (الاحزاب : ۲۴)
دود
یہ آسان وہ خدا
ین کو دنیا مقدم کرو دین کو دنیا پر مقدم کرلو به حالت انسان کے اندر پیدا ہو جانا آسان بات نہیں کہ وہ خدا کی راہ میں جان دینے کو آمادہ ہو جاوے۔ مگر صحابہ کی حالت بتاتی ہے کہ
انہوں نے اس فرض کو ادا کیا ۔ جب انہیں حکم ہوا کہ اس راہ میں جان دے دو۔ پھر وہ دنیا کی طرف
نہیں جھکے ۔ پس یہ ضروری امر ہے کہ تم دین کو دنیا پر مقدم کرلو۔
یا درکھو! اب جس کا اصول دنیا ہے اور پھر وہ اس جماعت میں شامل ہے خدا تعالیٰ کے نزدیک
وہ اس جماعت میں نہیں ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہی اس جماعت میں داخل اور شامل ہے جو دنیا
سے دست بردار ہے ۔ یہ کوئی مت خیال کرے کہ میں ایسے خیال سے تباہ ہو جاؤں گا۔ یہ خدا شناسی
کی راہ سے دور لے جانے والا خیال ہے۔ خدا تعالیٰ کبھی اس شخص کو جو محض اسی کا ہو جاتا ہے ضائع
نہیں کرتا بلکہ وہ خود اس کا متکفل ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کریم ہے جو شخص اس کی راہ میں کچھ کھوتا ہے
وہی کچھ پاتا ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کو پیار کرتا ہے اور انہیں کی اولاد با برکت ہوتی
ہے جو خدا کے حکموں کی تعمیل کرتا ہے اور یہ کبھی نہیں ہوا اور نہ ہوگا کہ خدا تعالیٰ کا سچ فرمانبردار ہو وہ یا
اس کی اولا د تباہ و برباد ہو جاوے۔ دنیا ان لوگوں ہی کی برباد ہوتی ہے جو خدا تعالیٰ کو چھوڑتے ہیں
اور دنیا پر جھکتے ہیں۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ہر امر کی طناب اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ اس کے بغیر
کوئی مقدمہ فتح نہیں ہو سکتا ۔ کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی اور کسی قسم کی آسائش اور راحت میسر
نہیں آسکتی۔ دولت ہو سکتی ہے مگر یہ کون کہہ سکتا ہے کہ مرنے کے بعد یہ بیوی یا بچوں کے ضرور کام
آئے گی ۔ ان باتوں پر غور کرو اور اپنے اندر ایک نئی تبدیلی پیدا کرو۔
غرض مجھے افسوس ہوتا ہے جب میں جماعت کو دیکھتا ہوں کہ یہ ابھی تھوڑے سے ابتلا کے بھی

لائق نہیں ۔ وجہ یہ ہے کہ ابھی تک وہ قوت ایمانی پیدا نہیں ہوئی جو ہونی چاہیے۔ ابھی تک جو تعریف
کی جاتی ہے وہ خدا کی ستاری کرا رہی ہے۔ لیکن جب کوئی ابتلا اور آزمائش آتی ہے تو وہ انسان کو ننگا
کر کے دکھا دیتی ہے۔ اس وقت وہ مرض جو دل میں ہوتی ہے اپنا پورا اثر کر کے انسان کو ہلاک کر
دیتی ہے۔ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا ( البقرة : 11) یہ مرض ابتلا ہی کے وقت بڑھتی اور
اپنا پورا زور دکھاتی ہے خدا تعالیٰ کی یہ بھی عادت ہے کہ وہ دلوں کی مخفی قوتوں کو ظاہر کر دیتا ہے۔
جو شخص اپنے دل میں ایک نور رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا صدق اور اخلاص ظاہر کر دیتا ہے اور جو دل
میں خبث اور شرارت رکھتا ہے اس کو بھی کھول کر دکھا دیتا ہے اور کوئی بات چھپی ہوئی نہیں رہ سکتی۔
ایک صادق جماعت ملنے کا وعدہ یقیناً مجھو کہ للہ تعالی کے نزدیک وہ لوگ پیارے نہیں ہیں جن کی پوشاکیں عمدہ ہوں اور وہ بڑے
دولت مند اور خوش خور ہوں بلکہ خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ پیارے ہیں جو دین کو دنیا پر مقدم کر لیتے
ہیں اور خالص خدا ہی کے لیے ہو جاتے ہیں ۔ پس تم اس امر کی طرف توجہ کرونہ پہلے امر کی طرف۔
اگر میں جماعت کی موجودہ حالت پر ہی نظر کروں تو مجھے بہت غم ہوتا ہے کہ ابھی بہت ہی کمزور حالت
ہے۔ اور بہت سے مراحل باقی ہیں جو اس نے طے کرنے ہیں۔ لیکن جب اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر نظر
کرتا ہوں جو اس نے مجھ سے کئے ہیں تو میرا غم امید سے بدل جاتا ہے۔ منجملہ اس کے وعدوں کے
ایک یہی ہے جو فرمایا وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ یہ تو سچ ہے کہ وہ
میرے متبعین کو قیامت تک میرے منکروں اور مخالفوں پر غلبہ دے گا۔ لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ
متبعین میں ہر شخص محض میرے ہاتھ پر بیعت کرنے سے داخل نہیں ہوسکتا۔ جب تک اپنے اندر وہ
اتباع کی پوری کیفیت پیدا نہیں کرتا متبعین میں داخل نہیں ہو سکتا۔ پوری پوری پیروی جب تک نہیں
کرتا ایسی پیروی کہ گویا اطاعت میں فنا ہو جاوے اور نقش قدم پر چلے اس وقت تک اتباع کا
لفظ صادق نہیں آتا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسی جماعت میرے لیے مقدر کی ہے
جو میری اطاعت میں فنا ہو اور پورے طور پر میری اتباع کرنے والی ہو۔ اس سے مجھے تسلی ملتی اور

میرا غم امید سے بدل جاتا ہے۔ مجھے اس بات کا غم نہیں کہ ایسی جماعت نہ ہوگی ۔ نہیں جماعت تو
ضرور ہوگی اس لیے کہ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ ایسے لوگ ضرور ہوں گے ۔ مگر غم اس بات کا ہے کہ
ابھی جماعت کچی ہے اور پیغام موت آ رہا ہے۔ گو یا جماعت کی حالت اس بچہ کی سی ہے جس نے
او
ابھی دو چار روز دودھ پیا ہو اور اس کی ماں مر جائے ۔ بہر حال خدا تعالیٰ کے وعدوں پر میری نظر
ہے اور وہ خدا ہی ہے جو میری تسکین اور تسلی کا باعث ہے۔ ایسی حالت میں کہ جماعت کمزور اور
بہت کچھ تربیت کی محتاج ہے۔ یہ ضروری امر ہے کہ میں تمہیں توجہ دلاؤں کہ تم خدا تعالیٰ کے ساتھ سچا
تعلق پیدا کرو۔ اور اسی کو مقدم کر لو اور اپنے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک جماعت کو نمونہ
سمجھوان کے نقش قدم پر چلو ۔
صحابہ کرام کی پاک جماعت کا نمونہ میں بھی بیان کر چکا ہوں کہ وہ ایک ایسی صادق جماعت تھی جو اپنے ایمان قوی کے لحاظ سے جان
فدا کرنے میں بھی دریغ نہ کرتی تھی بلکہ میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ وہ ایک ایسی قوم ہے کہ اس کی نظیر
ل سکتی ہی نہیں ۔ جب ہم دوسری قوموں کا ان سے مقابلہ کرتے ہیں تو ان کی عظمت اور شوکت کا او
بھی دل پر اثر ہوتا ہے۔ ہے اور جس قدر غور کرتے جاویں آپ کے مراتب اور مدارج پر حیرت ہوتی
ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے کیسی قوت قدسی عنایت فرمائی تھی اور اس میں ایسی تاثیر اور طاقت رکھی تھی
کہ صحابہ جیسی جان شار قوم آپ نے طیار کی ۔ آپ ایسی قوم چھوڑ گئے تھے جو خالص خدا ہی کے لیے
قدم اٹھانے والی تھی ۔ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں ایسے سر گرم اور طیار تھے اور اس راہ میں انہیں جان
دے کر ایسی خوشی ہوتی تھی کہ آجکل کے دنیا داروں کو کسی مقدمہ کی فتح سے بھی وہ خوشی نہیں ہو سکتی ۔ وہ
بالکل خدا ہی کے لیے ہو گئے تھے۔ ایسی زبردست اور بے مثل تبدیلی کوئی نبی اپنی قوم میں پیدا نہیں
کر سکا۔ لکھا ہے کہ ایک صحابی جنگ کر رہا تھا اس نے دشمن پر تلوار ماری لیکن وہ تلوار دشمن کے تو نہ لگی
لے حضرت حجتہ اللہ علیہ الصلوۃ والسلام کے منہ سے جس وقت یہ جملے نکلے ان میں کچھ ایسا درد اور رقت تھی کہ اس نے
سامعین کو بے قرار کر دیا اور کئی آدمی جو آخر ضبط نہ کر سکے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ (ایڈیٹر )
الحکم جلد ۱۰ نمبر ا مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه ۳ تا ۵

آج 10 میں سے 10 باقی