۱۴؍دسمبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الٹ کر اسی کے آلگی۔ بعض نے کہا کہ وہ شہید نہیں ہوا۔ اسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
لائے تو اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا میں شہید نہیں ہوا اس لیے کہ اسے اس
بات کا سخت غم تھا۔ آپ نے فرمایا کہ تجھ کو دو شہیدوں کا ثواب ملے گا۔ اس لیے کہ ایک تو تو نے دشمن
پر حملہ کیا۔ دوسرے خود اسی راہ میں مارا گیا۔ بات کیا تھی؟ صرف یہ کہ وہ نہ چاہتے تھے کہ یہ مرتبہ
شہادت ہم ۔ سے رہ جاوے۔ یہ بالکل سچی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو اپنی محبت سے
بھر دیا تھا اور اتنا ہی نہیں تھا بلکہ وہ خدا تعالیٰ کی محبت اور معرفت الہی میں اعلیٰ درجہ تک پہنچ گئے تھے
اور اسی وجہ سے ان کی عقل فہم اور فراست میں بہت بڑی ترقی ہو گئی تھی۔
ایک انگریز جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح کا مقابلہ کرتا ہے تو وہ لکھتا ہے کہ صحابہؓ میں
علاوہ اس کے کہ ان میں صدق اور ایمان کی وہ طاقت موجود تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے
سر دینے کو طیار ہو جاتے تھے اور ایسی جگہ کھڑے ہوتے تھے جہاں بجز جان دینے کے اور کوئی چارہ
ہی نہ ہوتا تھا لیکن برخلاف اس کے مسیح کے حواریوں کی یہ حالت تھی کہ خود انہیں میں سے ایک
نے تیس روپیہ لے کر پکڑوادیا اور دوسرے اس کے پاس سے بھاگ گئے اور دو گھڑی بھی اس کے
ساتھ نہ پھیر سکے۔ سامنے کھڑے ہو کر ایک نے لعنت کی ۔ ایسے حواریوں کو صحابہ کے ساتھ کیا نسبت
اور کیا مقابلہ؟
پھر عقلی طور پر مقابلہ کر کے لکھا ہے کہ حواریوں کی تو یہ حالت تھی کہ وہ ایک گاؤں کا انتظام کرنے
کی بھی قابلیت نہ رکھتے تھے۔ برخلاف ان کے صحابہؓ نے علوم سیاست اور حکمرانی میں وہ کمال دکھایا
اور ایسی اعلیٰ قابلیت کا ثبوت دیا کہ آج اس کی نظیر نہیں مل سکتی ۔ انہوں نے ایک عظیم الشان سلطنت کا
انتظام کیا۔ حضرت عمر اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہما کا نمونہ موجود ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق کی
خلافت میں ایسا خطر ناک فتنہ پیدا ہوا تھا اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہوتا تو سخت مشکلات کا سامنا تھا مگر
حضرت ابوبکر نے خدا تعالیٰ سے تائید پا کر اس فتنہ کو اور جو جنگلی بادیہ نشین مرتد ہو گئے تھے ان کو
سدھارا اور درست کیا ۔ غرض با وجود اس بات کے کہ وہ طیار شدہ تھے اور صدق اور نور سے بھرے

ہوئے تھے۔ تاہم اللہ تعالیٰ ان کو فرماتا ہے لَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طَائِفَةٌ ( التوبة : ١٢٢)
یعنی ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو تفقہ فی الدین کریں یعنی جو دین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
سکھایا ہے اس میں تفقہ کر سکیں ۔ یہ نہیں کہ طوطے کی طرح یاد ہو اور اس میں غور وفکر کی مطلق عادت
اور مذاق ہی نہ ہو۔ اس سے وہ غرض حاصل نہیں ہو سکتی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے اور
و ہی غرض ہماری ہے یعنی محل اور موقع کے حسب حال جواب دے سکیں ۔ مناظرہ کر سکیں لیکن چونکہ
سب کے سب ایسے نہیں ہو سکتے ۔ اس لیے یہ نہیں فرمایا کہ سب کے سب ایسے ہو جا ئیں بلکہ یہ فرمایا
کہ ہر جماعت اور گروہ میں سے ایک ایک آدمی ہو اور گویا ایک جماعت ایسے لوگوں کی ہونی چاہیے
جو تبلیغ اور اشاعت کا کام کر سکیں ۔
انسانوں
اس لیے بھی کہ ہر شخص ایسی طبیعت اور مذاق کا نہیں ہوتا ۔ خود
کے تین درجات اللہ تعالی نے اسنوں کی تقسیم تین طرح پر کی ہے وھ
مِنْهُم
ظَالِمٌ لِنَفْسِهِ وَ مِنْهُمْ مُقْتَصِدٌ وَ مِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرُتِ (فاطر : ۳۳) یعنی تین قسم کے لوگ
ہوتے ہیں ۔ جو ظَالِمُ لِنَفْسِہ کہلاتے ہیں ان کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ خواہش نفس ان پر غالب
ا
ہوتی ہے اور وہ گویا پنجہ نفس میں گرفتار ہوتے ہیں ۔ دوئم وہ لوگ ہیں جو مقتصد یعنی میانہ رو کہلاتے
ہیں یعنی کبھی نفس ان پر غالب ہو جاتا ہے اور کبھی وہ نفس پر غالب ہو جاتے ہیں اور کا اور پہلی حالت ۔ ت سے
نکل چکے ہوتے ہیں لیکن تیسرا گر وہ ان لوگوں کا ہوتا ہے جو پنجہ نفس سے بکلی رہائی پالیتے ہیں اور وہ
سَابِقٌ بِالْخَيْراتِ کہلاتے ہیں یعنی نیکی کرنے میں سب سے سبقت لے جاتے ہیں ۔ اور وہ محض خدا ہی
کے لیے ہو جاتے ہیں۔ ان میں علمی اور عملی قوت آجاتی ہے۔ ایسے لوگ خدمت دین کے لیے مفید
اور کارآمد ہوتے ہیں۔ اس قانون کو مد نظر رکھ کر اللہ تعالیٰ نے بعض کا حکم دیا کیونکہ گل کے گل تو اس
مقصد کے لیے طیار نہیں ہو سکتے تھے ۔ اور یہی اللہ تعالیٰ کا قانون قدرت ہے کہ بعض لوگ ایسے
ہونے چاہئیں جو تجارت، زراعت یا ملازمت کریں اور ایسے بھی ہونے چاہئیں جو دین کی تبلیغ
کرنے والے ہوں تا کہ قوم آئندہ ٹھوکروں سے بچ جاوے۔

یہ یا د رکھو کہ جب کوئی قوم تباہ ہونے کو آتی ہے تو پہلے اس میں جہالت پیدا ہوتی ہے اور وہ
دین جو انہیں سکھایا گیا تھا اسے بھول جاتے ہیں ۔ جب جہالت پیدا ہوتی ہے تو اس کے بعد یہ مصیبت
اور بلا آتی ہے کہ اس قوم میں تقویٰ نہیں رہتا اور اس میں فسق و فجور اور ہر قسم کی بدکرداری شروع ہو جاتی
ہے اور آخر اللہ تعالی کا غضب اس قوم کو ہلاک کر دیتا ہے کیونکہ تقویٰ اور خدا ترسی علم سے پیدا
ہوتی ہے جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا (فاطر : ۲۹ )
یعنی اللہ تعالیٰ سے وہی لوگ ڈرتے ہیں جو عالم ہیں ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حقیقی علم
خشیت اللہ کو پیدا کر دیتا ہے اور خدا تعالیٰ نے علم کو تقوی سے وابستہ کیا ہے کہ جو شخص پورے طور پر
عالم ہوگا اس میں ضرور خشیت اللہ پیدا ہوگی ۔ علم سے مراد میری دانست میں علم القرآن ہے۔ اس
سے فلسفہ، سائنس یا اور علوم مروجہ مراد نہیں کیونکہ ان کے حصول کے لیے تقویٰ اور نیکی کی شرط نہیں
بلکہ جیسے ایک فاسق فاجر ان کو سیکھ سکتا ہے ویسے ہی ایک دیندار بھی۔ لیکن علم القرآن بحر متقی اور
دیندار کے کسی دوسرے کو دیا ہی نہیں جاتا۔ پس اس جگہ علم سے مراد علم القرآن ہی ہے جس سے
تقویٰ اور خشیت پیدا ہوتی ہے۔
سے ثابت مبلغین کے لیے دنیوی علوم کی ضرورت ہاں یہ بچی ہے کہ قرآن شریف ۔ ہے کہ جس قوم سے تمہیں مقابلہ پیش آوے
اس مقابلہ میں تم بھی ویسے ہی ہتھیار استعمال کرو جیسے ہتھیار وہ مقابلہ والی قوم استعمال کرتی ہے۔
اور چونکہ آجکل مذہبی مناظرہ کرنے والے لوگ ایسے امور پیش کر دیتے ہیں جن کا سائنس اور موجودہ
علوم سے تعلق ہے اس لیے اس حد تک ان علوم میں واقفیت اور دخل کی ضرورت ہے ۔ جیسے جیسے مثلاً
اعتراض کر دیتے ہیں کہ جن ممالک میں چھ ماہ تک آفتاب طلوع یا غروب نہیں ہوتا وہاں نماز یا روزہ
کے احکام کی تعمیل کس طرح پر ہوگی ؟ اب جو شخص ان ممالک سے واقف نہیں یا ان باتوں پر اطلاع
نہیں رکھتا وہ سنتے ہی گھبرا جاوے گا اور حیران ہو کر رہ جائے گا۔ ایسا اعتراض کرنے والوں کا منشا یہ ہوتا
ہے کہ وہ قرآن کریم کی تعلیم کی تکمیل کو ناقص قرار دیں کہ ایسے ممالک کے لیے کوئی اور حکم ہونا چاہیے

تھا۔ غرض ایسے اعتراضات چونکہ آجکل ہوتے ہیں اس لیے ضروری امر ہے کہ ان علوم میں کچھ نہ کچھ
دسترس ضرور ہو۔
ایسا ہی بعض لوگ یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن شریف گردش آسمان کا قائل ہے جیسے
فرمایا وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجُعِ ( الطارق : (۱۲) حالانکہ آجکل کے بچے بھی جانتے ہیں کہ زمین گردش
کرتی ہے۔ غرض اسی قسم کے بیسیوں اعتراض کر دیتے ہیں اور تا وقتیکہ ان علوم میں کچھ مہارت اور
واقفیت نہ ہو جواب دینے میں مشکل پیدا ہوتی ہے۔ یہ امر یا درکھنا چاہیے کہ زمین یا آسمان کی گردش
ظنی امور ہیں ان کو یقینیات میں داخل نہیں کر سکتے ۔ ایک زمانہ تک گردش آسمان کے قائل رہے
پھر زمین کی گردش کے قائل ہو گئے ۔ سب سے زیادہ ان لوگوں کی طبابت پر مشق ہے لیکن اس
میں بھی دیکھ لو کہ آئے دن تغیر و تبدل ہوتا رہتا ہے ۔ مثلاً پہلے ذیا بیطس کے لیے یہ کہتے تھے کہ اس
کے مریض کو میٹھی چیز نہیں کھانی چاہیے مگر اب جو تحقیقات ہوئی ہے تو کہتے ہیں کچھ حرج نہیں اگر سنگترہ
بھی مریض کھالے یا چاء پی لے۔
غرض یہ سب علوم ظنی ہیں اس موقع پر ضروری معلوم ہوتا ہے کہ وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ کے معنے
بتا دیئے جاویں۔ کیونکہ اس کا ذکر آ گیا ہے۔ سو یا د رکھنا چاہیے کہ سماء کے معنے آسمان ہی کے نہیں ہیں
بلکہ سماء مینہ کو بھی کہتے ہیں ۔ گویا اس آیت میں اس مینہ کی جو زمین کی طرف رجوع کرتا ہے قسم کھائی
ہے اور پھر وہ زمین جس سے شگوفے نکلتے ہیں۔ اکیلی زمین اور اکیلا آسمان کچھ نہیں کر سکتا۔
وحی الہی کی ضرورت پر ایک عقلی دلیل اس آیت کو اللہ تعالی ضرورت وحی پر بطور مثال پیش کرتا ہے کہ ہر چند زمین میں جو جو ہر
قابل ہوں اور اس کی فطرت میں نشو ونما کا مادہ ہو لیکن وہ مادہ نشو و نما نہیں پا سکتا اور وہ فطرت بار آور
نہیں ہو سکتی جب تک آسمان سے مینہ نہ برسے ۔
باران که در لطافت طبعش خلاف نیست
در باغ لاله رویدد در شوره بوم و خس

اس غرض کے لیے کہ عمدہ عمدہ پھل اور پھول پیدا ہوں عمدہ زمین اور اس کے لیے بارش کی
ضرورت ہے جب تک یہ بات نہ ہو کچھ نہیں ہو سکتا۔ اب اس نظارہ فطرت کو اللہ تعالیٰ ضرورت وحی
کے لیے پیش کرتا ہے اور توجہ دلاتا ہے کہ دیکھو جب مینہ نہ بر سے تو قحط کا اندیشہ ہوتا ہے یہاں تک
کہ زمینی پانی جو کنوؤں اور چشموں میں ہوتا ہے وہ بھی کم ہونے لگتا ہے۔ پھر جبکہ دنیوی اور جسمانی
ضرورتوں کے لیے آسمانی پانی کی ضرورت ہے تو کیا روحانی اور ابدی ضرورتوں کے لیے روحانی بارش
کی ضرورت نہیں؟ اور وہ وحی الہی ہے ۔ جیسے مینہ کے نہ برسنے سے قحط پڑتا اور کنوئیں اور چشمے خشک
ہو جاتے ہیں ۔ اسی طرح پر اگر انبیاء ورسل دنیا میں نہ آئیں تو فلسفیوں کا وجود بھی نہ ہو کیونکہ قومی عقلیہ
کانشو نا نشو و نما وحی الہی ہی سے ہوتا ہے اور زمینی عقلیں اسی سے پرورش پاتی ہیں ۔
پس اس آیت وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ اور وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصداع ( الطارق: ۱۲، ۱۳ ) میں وحی الہی
کی ضرورت پر عقلی اور فطرتی دلائل پیش کئے ہیں۔ جو شخص اس امر کو سمجھ لے گا وہ بول اٹھے گا کہ
بے شک وحی الہی کی ضرورت ہے۔ اور یہ وہ طریق ہے جو آدم سے چلا آتا ہے اور ہر شخص نے اپنی
استعداد اور فطرت کے موافق اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ ہاں جو جاہل اور ناقص تھے یا جن میں تکبر
اور خودسری تھی وہ محروم رہ گئے اور انہوں نے کچھ بھی حصہ نہ لیا۔ یہی اصل اور سچی بات ہے اور تم یقیناً
یاد رکھو کہ آسمانی بارش کی سخت ضرورت ہے۔ اس لیے کہ عملی قوت بجز اس بارش کے پیدا ہی نہیں
ہو سکتی ۔
تقوی کا مدار علم پر ہے غرض اللہ تعالیٰ نے فرمایا تقویٰ بھی تب ہی پورا ہوتا ہے جب علم الہی
اس کے ساتھ ہو اور وہ وہ علم ہے جو کتاب اللہ میں مندرج ہے۔
یہ سچی بات ہے کہ کوئی شخص مراتب ترقیات حاصل نہیں کر سکتا جب تک تقویٰ کی باریک
راہوں کی پروا نہ کرے اور تقویٰ کا مدار علم پر ہے۔ یہ نکتہ یا درکھنے کے قابل ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنی
کتاب مجید کے شروع ہی میں بیان فرمایا ہے ۔
یہاں حضرت اقدس نے سورہ بقرہ کے پہلے رکوع کے کچھ حصہ کی تفسیر بیان فرمائی جس کو میں ذیل

میں درج کرتا ہوں لیکن سہولت اور اس تفسیر کی ترتیب ابلغ کے لحاظ سے پہلے وہ حصہ یکجائی طور پر درج
کرتا ہوں اور پھر اس کا ترجمہ دیتا ہوں ۔ زاں بعد تفسیر ( ایڈیٹر )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَ
يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَ مَا أُنْزِلَ
مِنْ قَبْلِكَ وَ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَئِكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ (البقرة: تا ۶ )
ترجمہ۔ میں اللہ بہت جاننے والا ہوں ۔ یہ کتاب جس میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں
ہے۔ متقیوں کے لیے ہدایت نامہ ہے ( متقی کون ہوتے ہیں؟ ) جو غیب پر ایمان لاتے
ہیں اور نماز کو کھڑی کرتے ہیں اور جو کچھ انہیں عطا کیا گیا ہے اس میں سے خرچ کرتے
ہیں۔ اور متقی وہ لوگ ہوتے ہیں جو اس وحی پر ایمان لاتے ہیں جو تجھ پر نازل کی گئی ہے اور
اس وحی پر بھی جو تجھ سے پہلے نازل ہوئی اور آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ یہی وہ لوگ
ہیں جو اپنے رب سے ہدایت یافتہ ہیں اور یہی فلاح پانے والے ہیں ۔
تفسیر
الم - ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ -
میں اللہ جو بہت جاننے والا ہوں یہ کتاب جو شک و شبہ اور ہر عیب و نقص سے پاک ہے متقیوں
کی ہدایت کے لیے بھیجی گئی ہے۔
قرآن کریم کی علل اربعہ ہونے کی چار تیں ہوتی ہیں۔ یہاں بھیان علی اربعہ کو بیان کیا ن اربعہ ہے اور وہ غلل اربعہ یہ ہوتی ہیں علت فاعلی، علت صوری،
علت مادی ، علت غائی ۔ اس مقام پر قرآن شریف کی چار علتوں کا ذکر کیا۔
و
علت فاعلی تو اس کتاب کی اللہ ہے۔ اور اللہ کے معنے میرے نزدیک آنا اللهُ اَعْلَمُ یعنی میں

اللہ وہ ہوں جو سب سے زیادہ علم رکھتا ہوں ۔ اور علت مادی ذلِكَ الْكِتَبُ ہے۔ یعنی یہ کتاب اس خدا
کی طرف سے آئی ہے جو سب سے زیادہ علم رکھتا ہے۔ اور علت صوری لا رَيْبَ فِيهِ ہے یعنی اس
کتاب کی خوبی اور کمال یہ ہے کہ اس میں کسی قسم کا شک و شبہ ہی نہیں ۔ جو بات ہے مستحکم اور جو دعویٰ
ہے وہ مدلل اور روشن ۔ اور علت غائی اس کتاب کی هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ہے۔ یعنی اس کتاب کے نزول
کی غرض وغایت یہ ہے کہ متقیوں کو ہدایت کرتی ہے۔
متقی کی صفات یہ چاروں حالتیں بیان کرنے کے بعد پھر اللہ تعالی نے متقیوں کے عام صفات
بتائے ہیں کہ وہ متقی کون ہوتے ہیں جو ہدایت پاتے ہیں الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ
بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ - وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ
مِنْ قَبْلِكَ وَ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ۔ یعنی وہ متقی ہوتے ہیں جو خدا پر جو ہنوز پردہ غیب میں ہوتا ہے
ایمان لاتے ہیں اور نماز کو کھڑا کرتے ہیں ۔ اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے
ہیں۔ اور وہ ایمان لاتے ہیں اس کتاب پر جو تجھ پر نازل کی ہے اور جو کچھ تجھ سے پہلے نازل ہوا اور
آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔ یہ صفات متقی کے بیان فرمائے ۔
اب یہاں بالطبع ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کتاب کی غرض وغایت تو یہ بتائی هُدًى لِلْمُتَّقِينَ
اور پھر متقیوں کے صفات بھی وہ بیان کئے جو سب کے سب ایک با خدا انسان میں ہوتے ہیں ۔ یعنی
خدا پر ایمان لاتا ہو۔ نماز پڑھتا ہو۔ صدقہ دیتا ہو۔ کتاب اللہ کو مانتا ہو۔ قیامت پر یقین رکھتا ہو۔ پھر
جو شخص پہلے ہی سے ان صفات سے متصف ہے اور وہ متقی کہلاتا ہے اور ان امور کا پابند ہے تو پھر وہ
ہدایت کیا ہوئی جو اس کتاب کے ذریعہ اس نے حاصل کی؟ اس میں وہ امرز ا ئد کیا ہے جس کے لیے
یہ کتاب نازل ہوئی ہے؟ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ کوئی اور امر ہے جو اس ہدایت میں رکھا
گیا ہے کیونکہ یہ امور جو بطور صفات متقین بیان فرمائے ہیں یہ تو اس ہدایت کے لیے جو اس کتاب کا
اصل مقصد اور غرض ہے بطور شرائط ہیں۔ ورنہ وہ ہدایت اور چیز ہے اور وہ ایک اعلیٰ امر ہے جو
خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا ہے اور جس کو میں بیان کرتا ہوں ۔

پس یا درکھو کہ متقی کے صفات میں سے پہلی صفت یہ بیان کی ایمان بالغیب سے اگلا درجہ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ یعنی غیب پر ایمان لاتے ہیں۔ یہ مومن
کی ایک ابتدائی حالت کا اظہار ہے کہ جن چیزوں کو اس نے نہیں دیکھا ان کو مان لیا ہے۔ غیب اللہ تعالیٰ
کا نام ہے۔ اور اس غیب میں بہشت ، دوزخ ، حشر اجساد اور وہ تمام امور جو ابھی تک پردہ غیب میں
ہیں، شامل ہیں ۔ اب ابتدائی حالت میں تو مومن ان پر ایمان لاتا ہے لیکن ہدایت یہ ہے کہ اس
حالت پر اسے ایک انعام عطا ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کا علم غیب سے انتقال کر کے شہود کی طرف
آجاتا ہے اور اس پر پھر ایسا زمانہ آجاتا ہے کہ جن باتوں پر وہ پہلے غائب کے طور ایمان لاتا تھا وہ
ان کا عارف ہو جاتا ہے اور وہ امور جو ابھی تک مخفی تھے اس کے سامنے آجاتے ہیں اور حالت شہود
میں انہیں دیکھتا ہے۔ پھر وہ خدا کو غیب نہیں مانتا بلکہ اسے دیکھتا ہے اور اس کی تجلی سامنے رہتی ہے۔
غرض اس غیب کے بعد شہود کا درجہ اسے عطا کیا جاتا ہے۔ جیسے ایمان کے بعد عرفان کا مرتبہ ملتا ہے۔
وہ خدا تعالیٰ کو اسی عالم میں دیکھ لیتا ہے۔ اور اگر اس کو یہ مرتبہ عطا نہ ہوتا تو پھر يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ
کے مصداق کو کوئی ہدایت اور انعام عطا نہ ہوتا۔ اس کے لیے قرآن شریف گویا موجب ہدایت نہ
ہوتا۔ مگر ایسا نہیں ہوتا اور اس کے لیے ہدایت یہی ہے کہ اس کے ایمان کو حالت غیب سے منتقل کر
کے حالت شہود میں لے آتا ہے اور اس پر دلیل یہ ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ
اعلی (بنی اسرآءيل: ۷۳) یعنی جو اس دنیا میں اندھا ہے وہ دوسرے عالم میں بھی اندھا اٹھایا
جاوے گا۔ اس نابینائی سے یہی مراد ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کی تجلی اور ان امور کو جو حالت غیب
میں ہیں اسی عالم میں مشاہدہ نہ کرے اور یہ نابینائی کا کچھ حصہ غیب والے میں پایا جاتا نا ہے ہے لیکن
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کے موافق جو شخص ہدایت پالیتا ہے اس کی وہ نابینائی دور ہو جاتی ہے اور وہ اس حالت
سے ترقی کر جاتا ہے اور وہ ترقی اس کلام کے ذریعہ سے یہ ہے کہ ایمان بالغیب کے درجہ سے شہود
کے درجہ پر پہنچ جاوے گا اور اس کے لیے یہی ہدایت ہے۔
اقامت صلوۃ سے اگلا درجہ متقی کی دوسری صفت یہ ہے یقیمون الصلوق این وہ نماز کو يُقِيمُونَ
کھڑی کرتے ہیں۔ متقی سے جیسے ہو سکتا ہے نماز کھڑی کرتا

ہے۔ یعنی کبھی اس کی نماز گر پڑتی ہے پھر اسے کھڑا کرتا ہے۔ یعنی متقی خدا سے ڈرا کرتا ہے اور وہ
نماز کو قائم کرتا ہے۔ اس حالت میں مختلف قسم کے وساوس اور خطرات بھی ہوتے ہیں جو پیدا ہو کر
اس کے حضور میں ہارج ہوتے ہیں اور نماز کو گرا دیتے ہیں ۔ لیکن یہ نفس کی اس کشاکش میں بھی نماز کو
کھڑا کرتا ہے۔ کبھی نماز گرتی ہے مگر یہ پھر اسے کھڑا کرتا ہے۔ اور یہی حالت اس کی رہتی ہے کہ وہ
تکلف اور کوشش سے بار بار اپنی نماز کو کھڑا کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے اس کلام کے ذریعہ
ہدایت عطا کرتا ہے۔ اس کی ہدایت کیا ہوتی ہے؟ اس وقت بجائے يُقِيمُونَ الصَّلوةَ کے ان کی یہ
حالت ہو جاتی ہے کہ وہ اس کشمکش اور وساوس کی زندگی سے نکل جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اس کتاب
کے ذریعہ انہیں وہ مقام عطا کرتا ہے جس کی نسبت فرمایا ہے کہ بعض آدمی ایسے کامل ہو جاتے ہیں کہ
نماز ان کے لیے بمنزلہ غذا ہو جاتی ہے اور نماز میں ان کو وہ لذت اور ذوق عطا کیا جاتا ہے جیسے
سخت پیاس کے وقت ٹھنڈا پانی پینے سے حاصل ہوتی ہے کیونکہ وہ نہایت رغبت سے اسے پیتا ہے
اور خوب سیر ہو کر حظ حاصل کرتا ہے یا سخت بھوک کی حالت ہو اور اسے نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا
خوش ذائقہ کھانا مل جاوے جس کو کھا کر وہ بہت ہی خوش ہوتا ہے۔ یہی حالت پھر نماز میں ہو جاتی
ہے وہ نماز اس کے لیے ایک قسم کا نشہ ہو جاتی ہے جس کے بغیر وہ سخت کرب و اضطراب محسوس کرتا
ہے۔ لیکن نماز کے ادا کرنے سے اس کے دل میں ایک خاص سرور اور ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے جس کو
ہر شخص نہیں پاسکتا اور نہ الفاظ میں یہ لذت بیان ہو سکتی ہے اور انسان ترقی کر کے ایسی حالت میں پہنچ
جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے اسے ذاتی محبت ہو جاتی ہے اور اس کو نماز کے کھڑے کرنے کی ضرورت
پیش نہیں آتی اس لیے کہ وہ نماز اس کی کھڑی ہی ہوتی ہے اور ہر وقت کھڑی ہی رہتی ہے۔ اس میں
ایک طبعی حالت پیدا ہو جاتی ہے اور ایسے انسان کی مرضی خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہوتی ہے۔
انسان پر ایسی حالت آتی ہے کہ اس کی محبت اللہ تعالیٰ سے محبت ذاتی کا رنگ رکھتی ہے۔ اس میں کوئی
تکلف اور بناوٹ نہیں ہوتی ۔ جس طرح پر حیوانات اور دوسرے انسان اپنے ماکولات ومشروبات
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲ مورخه ۱۷ جنوری ۱۹۰۶ صفحه ۴، ۵

اور دوسری شہوات میں لذت اٹھاتے ہیں اس سے بہت بڑھ چڑھ کر وہ مومن متقی نماز میں لذت پاتا
ہے۔ اس لیے نماز کو خوب سنوار سنوار کر پڑھنا چاہیے۔ نماز ساری ترقیوں کی جڑ اور زینہ ہے اسی لیے
کہا گیا ہے کہ نماز مومن کا معراج ہے۔ اس دین میں ہزاروں لاکھوں اولیاء اللہ ، راستباز ، ابدال،
قطب گزرے ہیں ۔ انہوں نے یہ مدارج اور مراتب کیونکر حاصل کئے؟ اسی نماز کے ذریعہ سے۔
خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں وَ قُرَّةُ عَيْنِي في الصلوۃ یعنی میری آنکھوں کی ٹھنڈک
نماز میں ہے اور فی الحقیقت جب انسان اس مقام اور درجہ پر پہنچتا ہے تو اس کے لیے اکمل اتم لذت
نماز ہی ہوتی ہے اور یہی معنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے ہیں۔ پس کشاکش نفس
سے انسان نجات پا کر اعلیٰ مقام پر پہنچ جاتا ہے۔
غرض یا درکھو کہ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وہ ابتدائی درجہ اور مرحلہ ہے جہاں نماز بے ذوقی اور کشاکش
سے ادا کرتا ہے۔ لیکن اس کتاب کی ہدایت ایسے آدمی کے لیے یہ ہے کہ اس مرحلہ سے نجات پا کر
اس مقام پر جا پہنچتا ہے جہاں نماز اس کے لیے قرۃ العین ہو جاوے۔ یہ بھی یاد رکھنا ؟ ہو جاوے۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اس مقام
پر منتقی سے مراد وہ شخص ہے جو نفس لوامہ کی حالت میں ہے۔
نفس کے تین درجہ ہیں ۔ نفس اتارہ ۔ لوامہ ۔ مطمئنہ نفس کے تین نام ہے۔ درجے نفس امارہ وہ ہے جو فسق و فجور میں مبتلا ہے اور نافرمانی کا غلا
ایسی حالت میں انسان نیکی کی طرف توجہ نہیں کرتا بلکہ اس کے اندر ایک سرکشی اور بغاوت پائی جاتی
ہے لیکن جب اس سے کچھ ترقی کرتا اور نکلتا ہے تو وہ وہ حالت ہے جو نفس لوامہ کہلاتی ہے۔ اس لیے
کہ وہ اگر بدی کرتا ہے تو اس سے شرمندہ بھی ہوتا ہے اور اپنے نفس کو ملامت بھی کرتا و ملامت بھی کرتا ہے ۔ اور اس
طرح پر نیکی کی طرف بھی توجہ کرتا ہے۔ لیکن اس حالت میں وہ کامل طور پر اپنے نفس پر غالب نہیں
آتا بلکہ اس کے اور نفس کے درمیان ایک جنگ جاری رہتی ہے جس میں کبھی وہ غالب آ جاتا ہے اور
کبھی نفس اسے مغلوب کر لیتا ہے۔ یہ سلسلہ لڑائی کا بدستور جاری رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا
فضل اس کی دستگیری کرتا ہے اور آخر اسے کامیاب اور بامراد کرتا ہے اور وہ اپنے نفس پر فتح پالیتا

ہے۔ پھر تیسری حالت میں پہنچ جاتا ہے جس کا نام نفس مطمئنہ ہے۔ اس وقت اس کے نفس کے تمام گند
دور ہو جاتے ہیں اور ہر قسم کے فسادمٹ جاتے ہیں ۔ نفس مطمئنہ کی آخری حالت ایسی حالت
ہوتی ہے جیسے دو سلطنتوں کے درمیان ایک جنگ ہو کر ایک فتح پالے اور وہ تمام مفسد ہ دور کر کے امن
قائم کرے اور پہلا سارا نقشہ ہی بدل جاتا ہے ۔ جیسا کہ قرآن شریف میں اس امر کی طرف اشارہ
ہے إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةٌ (النمل: ۳۵) یعنی جب
بادشاہ کسی گاؤں میں داخل ہوتے ہیں تو پہلا تانا بانا سب تباہ کر دیتے ہیں۔ بڑے بڑے نمبردار
رئیس نواب ہی پہلے پکڑے جاتے ہیں اور بڑے بڑے نامور ذلیل کئے جاتے ہیں اور اس طرح پر
ایک تغیر عظیم واقع ہوتا ہے۔ یہی ملوک کا خاصہ ہے اور ایسا ہی ہمیشہ ہوتا چلا آیا ہے۔ اسی طرح پر
جب روحانی سلطنت بدلتی ہے تو پہلی سلطنت پر تباہی آتی ہے۔ شیطان کے غلاموں کو قابو کیا جاتا ہے۔
وہ جذبات اور شہوات جو انسان کی روحانی سلطنت میں مفسدہ پردازی کرتے ہیں۔ ان کو کچل دیا جاتا
ہے اور ذلیل کیا جاتا ہے اور روحانی طور پر ایک نیا سکہ بیٹھ جاتا ہے اور بالکل امن وامان کی حالت
پیدا ہو جاتی ہے۔ یہی وہ حالت اور درجہ ہے جو نفس مطمئنہ کہلاتا ہے۔ اس لیے کہ اس وقت کسی قسم کی
کشمکش اور کوئی فساد پایا نہیں جاتا۔ بلکہ نفس ایک کامل سکون اور اطمینان کی حالت میں ہوتا ہے کیونکہ
جنگ کا خاتمہ ہو کر نئی سلطنت قائم ہو جاتی ہے اور کوئی فساد اور مفسدہ باقی نہیں رہتا ۔ بلکہ دل پر خدا کی
فتح کامل ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ خود اس کے عرش دل پر نزول فرماتا ہے۔ اسی کو کمال درجہ کی حالت
بیان فرمایا ہے جیسا کہ فرمایا اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَائِي ذِي الْقُرْبى (النحل: ٩١)
یعنی بیشک اللہ تعالیٰ عدل کا حکم دیتا ہے اور پھر اس سے ترقی کرو تو احسان کا حکم دیتا ہے اور پھر اس
سے بھی ترقی کرو تو ایتاء ذی القربیٰ کا حکم ہے۔
عدل کی حالت یہ ہے جو متقی کی حالت نفس امارہ کی صورت میں ہوتی ہے۔ اس حالت عدل حالت کی اصلاح کے لیے عدل کا حکم ہے۔ اس میں نفس کی مخالفت کرنی پڑتی
ہے ۔ مثلاً کسی کا قرضہ ادا کرنا ہے لیکن نفس اس میں بھی خواہش کرتا ہے کہ کسی طرح سے اس کو

د بالوں۔ اور اتفاق سے اس کی میعاد بھی گذر جاوے اس صورت میں نفس اور بھی دلیر اور بے باک
ہوگا کہ اب تو قانونی طور پر بھی کوئی مؤاخذہ نہیں ہو سکتا ۔ مگر یہ ٹھیک نہیں ۔ عدل کا تقاضا یہی ہے کہ
اس کا دین واجب ادا کیا جاوے اور کسی حیلے اور عذر سے اس کو دبایا نہ جاوے۔
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ ان امور کی پروا نہیں کرتے اور ہماری جماعت میں
بھی ایسے لوگ ہیں جو بہت کم توجہ کرتے ہیں اپنے قرضوں کے ادا کرنے میں ۔ یہ عدل کے خلاف
ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو ایسے لوگوں کی نماز نہ پڑھتے تھے۔ پس تم میں سے ہر ایک اس
بات کو خوب یا د رکھے کہ قرضوں کے ادا کرنے میں سستی نہیں کرنی چاہیے اور ہر قسم کی خیانت اور
بے ایمانی سے دور بھاگنا چاہیے ۔ کیونکہ یہ امر الہی کے خلاف ہے جو اس نے اس آیت میں دیا ہے۔
اس کے بعد احسان کا درجہ ہے۔ جو شخص عدل کی رعایت کرتا ہے اور اس کی
حالت احسان حد بندی کونہیں توڑتا۔ اللہ تعالی اسے توفیق اور قوت دے دیتا ہے اور وہ نیکی
میں اور ترقی کرتا ہے۔ یہاں تک کہ عدل ہی نہیں کرتا بلکہ تھوڑی سی نیکی کے بدلے بہت بڑی نیکی
کرتا ہے۔ لیکن احسان کی حالت میں بھی ایک کمزوری ابھی باقی ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ کسی نہ کسی
وقت اس نیکی کو جتا بھی دیتا ہے۔ مثلاً ایک شخص دس برس تک کسی کو روٹی کھلاتا ہے اور وہ کبھی ایک
بات اس کی نہیں مانتا تو اسے کہہ دیتا ہے کہ دس برس کا ہمارے ٹکڑوں کا غلام ہے اور اس طرح پر اس
نیکی کو بے اثر کر دیتا ہے۔ دراصل احسان والے کے اندر بھی ایک قسم کی مخفی ریا ہوتی ہے۔ لیکن تیسرا
مرتبہ ہر قسم کی آلائش اور آلودگی سے پاک ہے اور وہ ایتاء ذی القربیٰ کا درجہ ہے۔
ایتاء القربی کا کا درجہ ہے یعنی ایتاء ذی القربی کا درجہ طبعی حالت کا درجہ ہے یعنی جس مقام پر
حالت ایتاء ذی القربی انسان سے کیوں کا صدور ایسےطور پر ہو جس طبعی تقاضا ہوتا ہے۔
اس کی مثال ایسی ہے جیسی ماں اپنے بچے کو دودھ دیتی ہے اور اس کی پرورش کرتی ہے۔ کبھی اس کو
خیال بھی نہیں آتا کہ بڑا ہو کر کمائی کرے گا اور اس کی خدمت کرے گا۔ یہاں تک کہ اگر کوئی بادشاہ
اسے یہ حکم دے کہ تو اگر اپنے بچے کو دودھ نہ دے گی اور اس سے وہ مر جاوے تو بھی تجھے مؤاخذہ نہ
ہوگا۔ اس حکم پر بھی اس کو دودھ دینا وہ نہیں چھوڑ سکتی بلکہ ایسے بادشاہ کو دو چار گالیاں ہی سناوے گی ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی