۱۴؍دسمبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات, حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کرتے وہ جہاں تک ان سے ہو سکتا ہے اس سے نکلتے ہیں اور فروعات میں آکر الجھ جاتے ہیں۔
ایسے لوگ اس امر کی بھی پابندی نہیں کرتے کہ پہلے اپنے گھر کو دیکھ لیں کہ دوسرے مذہب پر جو
اعتراض کرتا ہوں وہ میرے گھر میں تو کسی تعلیم پر وارد نہیں ہوتا بلکہ ان کی غرض محض اعتراض کرنا
ہوتا ہے حق کو لینا نہیں ہوتا۔
ایک آریہ پر اگر نیوگ کا اعتراض کرو تو وہ قبل اس کے کہ نیوگ کی حقیقت اور خوبی بیان کرے
بلا سوچے سمجھے جھٹ اعتراض کر دے گا کہ تم میں متعہ ہے حالانکہ اول تو متعہ ہے ہی نہیں اور
علاوہ بریں متعہ کی حقیقت تو اتنی ہے کہ وہ میعادی طلاق ہے۔ طلاق کو نیوگ سے کیا نسبت اور کیا
تعلق؟ جو شخص محض حصول اولاد کے لیے اپنی بیوی کو دوسرے سے ہمبستر کرواتا ہے وہ طلاق پر
اعتراض کرے تو تعجب نہیں تو کیا ہے؟
واقفین زندگی کے لیے غیر زبانیں سیکھنے کی تلقین غرض اعتراض کرنے والوں کی یہ حالت ہے اور نہایت شوخی اور
بیباکی کے ساتھ یہ سلسلہ جاری ہے میں جب اسلام کی حالت کو مشاہدہ کرتا ہوں تو میرے دل پر
چوٹ لگتی ہے اور دل چاہتا ہے کہ ایسے لوگ میری زندگی میں طیار ہو جاویں جو اسلام کی خدمت کر
سکیں ۔ ہم تو پا بگور ہیں اور اگر اور طیار نہ ہوں تو پھر مشکل پیش آتی ہے۔ میرا مدعا اس قدر ہے کہ آپ
لوگ تدبیر کریں خواہ کسی پہلو پر صاد کیا جاوے مگر یہ ہو کہ چند سال میں ایسے نوجوان نکل آویں جن
میں عملی قابلیت ہو اور وہ غیر زبان کی واقفیت بھی رکھتے ہوں اور پورے طور پر تقریر کر کے اسلام کی
خوبیاں دوسروں کے ذہن نشین کر سکیں ۔ میرے نزدیک غیر زبانوں سے اتنی ہی مراد نہیں کہ صرف
انگریزی پڑھ لیں ۔ نہیں اور زبانیں بھی پڑھیں اور سنسکرت بھی پڑھیں تا کہ ویدوں کو پڑھ کر ان کی
اصلیت ظاہر کر سکیں۔ اس وقت تک وید گو یا مخفی پڑے ہوئے ہیں۔ کوئی ان کا مستند ترجمہ نہیں ۔ اگر
کوئی کمیٹی ترجمہ کر کے صاد کر دے تو حقیقت معلوم ہو جاوے۔
اصل بات یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ اسلام کو ان لوگوں اور قوموں میں پہنچایا جاوے جو اس

سے محض نا واقف ہیں اور اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ جن قوموں میں تم اسے پہنچانا چاہو ان کی
زبانوں کی پوری واقفیت ہو۔ ان کی زبانوں کی واقفیت نہ ہو اور ان کی کتابوں کو پڑھ نہ لیا جاوے تو
مخالف پورے طور پر عاجز نہیں ہو سکتا۔
مولوی عبید اللہ صاحب مرحوم نے تحفۃ الہند نام ایک کتاب لکھی ۔ اندرمن نے اس کا جواب دیا
اور بڑی گالیاں دیں۔ اسلام پر اعتراض کر دیئے ۔ اگر چہ اس کی بعض کتا بیں جلا دی گئی تھیں ۔ مگر
انہیں اعتراضوں کو لے کر پنڈت دیانند صاحب نے پیش کر دیا ۔ اگر مولوی عبید اللہ صاحب نے وید
پڑھے ہوتے تو وہ ویدوں سے ان کا جواب دیتے ۔ غرض زبان کا سیکھنا ضروری ہے ۔
او
واقفین کی تعلیم وتربیت مجھے بھی ہے کہ دمانی حالتیں کچھ اچھی ہیں ہیں۔ بہت ہی کم یہ شبہ
ایسے لڑکے ہوتے ہیں جن کے قومی اعلیٰ درجہ کے ہوں۔ ورنہ
اکثروں کو سل یا دق ہو جاتی ہے ۔ پس ایسے کمزور قومی کے لڑکے بہت محنت برداشت نہیں کر سکتے ۔
اس لحاظ سے جب ہم دیکھتے ہیں تو اور بھی فکر دامنگیر ہوتا ہے کیونکہ ایک طرف تو ہم ایسے لڑکے طیار
کرنا چاہتے ہیں جو دین کے لیے اپنی زندگی وقف کریں اور وہ فارغ التحصیل ہو کر خدمت دین
کریں مگر دوسری طرف اس قسم کے مشکلات ہیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس سوال پر بہت فکر کیا
جاوے ۔ ہاں میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ جو بچے ہمارے اس مدرسہ میں آتے ہیں ان کا آنا بھی بے سود
نہیں ہے۔ ان میں اخلاص اور محبت پائی جاتی ہے اس لیے اس موجودہ صورت اور انتظام کو بدلنا بھی
مناسب نہیں ہے ۔
میرے نزدیک یہ قاعدہ ہونا چاہیے تھا کہ ان بچوں کو تعطیل کے دن مولوی سید محمد احسن صاحب
یا مولوی حکیم نور الدین صاحب زبانی تقریروں کے ذریعہ ان کو قرآن شریف اور علم حدیث اور
مناظرہ کا ڈھنگ سکھاتے اور کم از کم دو گھنٹہ ہی اس کام کے لیے رکھے جاتے۔ میں یقیناً کہتا ہوں کہ
زبانی تعلیم ہی کا سلسلہ جاری رہا ہے اور طب کی تعلیم بھی زبانی ہوتی آئی۔ زبانی تعلیم سے طالب علموں
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۶ صفحه ۲، ۳

کو خود بھی بولنے اور کلام کرنے کا طریق آجاتا ہے۔ خصوصاً جبکہ معلم فصیح و بلیغ ہو۔ زبانی ہو۔ زبانی تعلیم سے
بعض اوقات ایسے فائدے ہوتے ہیں کہ اگر ہزار کتاب بھی تصنیف ہوتی تو وہ فائدہ نہ ہوتا ۔
اس لیے اس کا التزام ضروری ہے۔ تعطیل کے دن ضرور ان کو سکھا یا جاوے۔ پھر باقاعدہ ان کو
قرآن شریف سنایا جاوے۔ اس کے حقائق و معارف بیان کیے جاویں اور ان کی تائید میں احادیث
کو پیش کیا جاوے۔ عیسائی جو اعتراض اسلام پر کرتے ہیں ان کے جواب ان کو بتائے جاویں اور
اس کے بالمقابل عیسائیوں کے مذہب کی حقیقت کھول کر ان کو بتائی جاوے تا کہ وہ اس سے خوب
واقف ہو جاویں۔ ایسا ہی دہریوں اور آریوں کے اعتراضات اور ان کے جوابات سے ان کو آگاہ
کیا جاوے۔ اور یہ سب کچھ سلسلہ وار ہو یعنی کسی ہفتہ کچھ اور کسی ہفتہ کچھ۔ اگر یہ التزام کر لیا گیا تو
میں یقیناً جانتا ہوں کہ بہت کچھ طیاری کر لیں گے۔ نری عربی زبان کی واقفیت کچھ فائدہ نہیں پہنچا
سکتی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب پیدا نہیں ہوئے تھے تو اس زبان نے عربوں کے اخلاق،
عادات اور مذہب پر کیا اثر ڈالا؟ اور اب شام و مصر میں کیا فائدہ پہنچایا ؟ ہاں یہ سچ ہے کہ عربی زبان
اگر عمدہ طور سے آتی ہو تو وہ قرآن شریف کی خادم ہوگی اور انسان قرآن کریم کے حقائق و معارف
خوب سمجھ سکے گا۔ چونکہ قرآن اور احادیث عربی میں ہیں اس لیے اس زبان سے پورے طور پر باخبر
ہونا بہت ہی ضروری ہو گیا ہے۔ اگر عربی زبان سے واقفیت نہ ہو تو قرآن شریف اور احادیث کو
کیا سمجھے گا؟ ایسی حالت میں تو پتہ بھی نہیں ہو سکتا کہ یہ آیت قرآن شریف میں ہے بھی یا نہیں ۔
ایک شخص کسی پادری سے بحث کرتا تھا اس سے کہہ دیا کہ قرآن شریف میں جو آیا ہے لَوْلاكَ لَهَا
پادری نے جب کہا کہ نکال کر دکھاؤ تو بہت ہی شرمندہ ہونا پڑا۔
سادہ ترجمہ پڑھ لینے سے اتنا فائدہ نہیں ہوتا۔ ان علوم کا جو قرآن شریف کے خادم ہیں واقف
ہونا ضروری ہے۔ اس طرح پر قرآن شریف پڑھایا جاوے اور پھر حدیث ۔ اور اسی طرح پر ان کو
اس سلسلہ کی سچائی سے آگاہ کیا جاوے اور ایسی کتابیں طیار کی جاویں جو اس تقسیم کے ساتھ ان کے
لیے مفید ہوں ۔ اگر یہ سلسلہ اس طرح پر جاری ہو جاوے تو میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے مقاصد کا بہت

بڑا مرحلہ طے ہو جاوے گا۔ یہ بھی یادر ہے کہ بیان کرنے والے تقسیم اوقات کے ساتھ بیان کر
اور پھر وہ ان بچوں سے امتحان لیں۔
غرض میں جو کچھ چاہتا ہوں وہ تم نے سن لیا ہے اور میری اصل غرض اور منشا کو تم نے سمجھ لیا ہے۔
اس کے پورا کرنے کے لیے جو جو تجاویز اور پھر ان تجاویز پر جو اعتراض ہوتے ہیں وہ بھی تم نے
بیان کر دیتے ہیں اور میں سن چکا ہوں ۔ میں مدرسہ کی موجودہ صورت کو بھی پسند کرتا ہوں ۔ اس سے
نیک طبع بچے کچھ نہ کچھ اثر ضرور لے جاتے ہیں ۔ اس لیے یہ نہیں چاہیے کہ مَا لَا يُدْرَكُ كُلُّه
لا يُترك كُله - تجربہ کے طور پر سر دست ایک سال کے لیے ہی ایسا انتظام کر کے دیکھو کہ ہفتہ وار
جلسوں کے ذریعہ ان کو دینی ضروریات سے آگاہ کیا جاوے۔ ہاں عربی زبان کے لیے معقول
انتظام ہونا چاہیے۔ اگر اس کے لیے کچھ نہ ہوا تو پھر ” ہاں اش در کاسہ والی بات ہوگی ۔ گو یا زبانی
تو سب کچھ ہوا مگر عملی اور حقیقی طور پر کچھ بھی نہ ہوا۔
اس بات کو بھی زیر نظر رکھ لو کہ اگر ان بچوں پر اور بوجھ ڈالا گیا تو وہ پاس ہونے کے خیالات
میں دو طرفہ محنت نہیں کر سکیں گے۔ ایک ہی طرف کوشش کریں گے۔ اور اگر علیحدہ تعلیم ہوگی تو اس
کے لیے وقت وہی ہے وہ بڑھ نہیں سکتا۔ اس لیے ایک تو وہی صورت ہوسکتی ہے جو زبانی تعلیم کی میں
نے بتائی ہے۔ اور ایک اور یہ صورت ہے کہ وہ بچے جو پاس اور فیل کی پروا نہ رکھیں بلکہ ان کی غرض
خدمت دین کے لیے طیار ہونا ہو اور محض دین کے لیے تعلیم حاصل کریں ایسے بچوں کے لیے خاص
انتظام کر دیا جاوے مگر ان کے لیے بھی یہ ضروری امر ہے کہ علوم جدید سے انہیں واقفیت ہو ۔ ایسا نہ
ہو کہ اگر علوم جدیدہ کے موافق کسی نے اعتراض کر دیا تو وہ خاموش ہو جاویں اور کہہ دیں کہ ہمیں تو
کچھ معلوم نہیں ۔ اس لیے موجودہ علوم سے انہیں کچھ نہ کچھ واقفیت ضروری ہے تا کہ وہ کسی کے سامنے
شرمندہ نہ ہوں اور ان کی تقریر کا اثر زائل نہ ہو جاوے محض اس وجہ سے کہ وہ بے خبر ہیں ۔
ہاں ایک جماعت یہ ہو کہ وہ دونوں علوم حاصل کر سکیں اور بجائے خود انہیں وقت کی پروانہ ہو۔
پھر اس پر مشکل یہ ہوگی کہ اوستاد متعدد اور مقرر بنیں ۔ غرض ہر پہلوکوسوچ کر یہ انتظام کرنے کی بات

ہے۔ اس لیے میں جب ان تمام امور کو مد نظر رکھ کر سوچتا ہوں تو حیران ہوتا ہوں اور سمجھ نہیں سکتا کہ
ہمارا جو مطلب ہے وہ کیونکر پورا ہوسکتا ہے۔ اگر موجودہ صورت ہی کو قائم رکھیں اور کوئی انتظام نہ کیا
گیا تو پھر ان ساری تقریروں سے فائدہ کیا ہوا ؟ اور اگر اس پر مضامین بڑھا دیں تو اوستاد واویلا
کرتے ہیں کہ وقت تھوڑا ہے اور ساتھ ہی لڑکوں کی صحت کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔
خلاصہ یہ کہ اس نکتہ کو مد نظر رکھو کہ ایسے لوگ طیار ہو جاویں گے۔ اس لیے کہ میں چاہتا ہوں کہ
میرے سامنے طیار ہوں۔ خدا تعالیٰ نے جو نوح علیہ السلام کو حکم دیا کہ وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا (هود: ۳۸)
تو کشتی ہمارے سامنے بنا اسی طرح پر میں اس جماعت کو اپنے سامنے تیار کرانا چاہتا ہوں ۔ فائدہ
اسی سے ہوگا ۔
مسیح موعود کی صحبت کا اثر میں یقینا کہتا ہوںکہ اگر کوئی شخص ایک ہفتہ ہماری صحبت میں
رہے اور اسے ہماری تقریریں سننے کا موقع مل جاوے کہ وہ
مشرق و مغرب کے مولوی سے بڑھ جاوے گا۔ اس لیے جو کچھ ہو میرے سامنے ہو آپ لوگ اس کی
فکر کریں۔ میں اس امر میں تمہارے ساتھ اتفاق رائے کرتا ہوں کہ مدرسہ کو توڑا نہ جاوے ۔ ان
کے لیے تو تعطیل کا دن مناظرات اور دینیات کے واسطے قرار دیا جاوے۔ ہمارا یہ مطلب نہیں کہ
سب کے سب مولوی ہی ہو جاویں اور نہ ایسا ہو سکتا ہے۔ ہاں اگر ان میں سے ایک بھی نکل آوے تو
ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا مقصد پورا ہو گیا اور باقیوں کو کم از کم اپنے دین ہی کی خبر ہو جاوے گی اور وہ
غیر قوموں کے فتنہ میں نہ پڑسکیں گے۔
ہماری کسی سے دشمنی نہیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ مخالف مذہبوں کے لوگوں سے ہمیں کوئی
دشمنی نہیں بلکہ ان کے سچے خیر خواہ اور ہمدرد ہم ہیں۔ لیکن کیا
کریں ہمارا مسلک اس جراح کی طرح ہے جس کو ایک پھوڑے کو چیرنا پڑتا ہے اور پھر وہ اس پر
مرہم لگاتا ہے۔ بیوقوف مریض پھوڑے کے چیرنے کے وقت شور مچاتا ہے حالانکہ اگر وہ سمجھے تو
اس پھوڑے کو چیرنے کی اصل غرض اسی کے مفید مطلب ہے کیونکہ جب تک وہ چیرا نہ جاوے گا اور

اس کی آلائش دور نہ کی جاوے گی وہ اپنا فساد اور بڑھائے گا اور زیادہ مضر اور مہلک ہوگا ۔ اسی طرح
پر ہم مجبور ہیں کہ ان کی غلطیاں ان پر ظاہر کریں اور صراط مستقیم ان کے سامنے پیش کریں۔ جب
تک وہ صراط مستقیم اختیار نہ کریں گے تو کیا بن سکتے ہیں؟
آریوں کے بعض غیر معقول عقائد ایک طرف ایسے لوگ موجود ہیں جو خدا تعالیٰ کے وجود ہی سے منکر ہیں اور دوسری طرف ایسے ہیں
جنہوں نے خدا تعالیٰ کے وجود کا بظاہر اقرار کیا ہے مگر وہ مانتے ہیں کہ اس نے کچھ بھی پیدا نہیں کیا۔
گو یا ذره ذره خود خدا ہے۔ مجھے تعجب ہے کہ اس پر وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ پرمیشر شر و شکتی مان ہے ۔ یہ
کیسا سر و شکتی مان ہے کہ کچھ پیدا نہیں کر سکتا ذرہ ذرہ انادی ہے اور روحیں انادی ہیں ۔ ان کے خواص
اور قومی انادی ہیں۔ پھر جوڑنا جاڑنا بھی کوئی کام ہو سکتا ہے۔ میرے نزدیک ایسے عقیدہ میں اور
دہریوں کے عقیدہ میں ۱۹ اور ۲۰ کا فرق ہے۔ یہ لوگ در حقیقت اللہ تعالیٰ اور اس کے قدرتوں پر
ایمان نہیں لاتے ۔ ہم تو اس کو خدا مانتے ہیں جو علی کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرۃ: ۱۰۷) ہے ۔
پھر وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ نیستی سے ہستی نہیں ہو سکتی ۔ یہ ایسا بیہودہ اور غلط اصول ہے کہ اس
کے لیے کسی بڑی دلیل کی حاجت نہیں ہے۔ خواب کے نظارے کس نے نہیں دیکھے؟ یہاں تک کہ
خواب میں مردوں سے باتیں کرتا اور کھانے پینے کی چیزوں سے فائدہ اٹھاتا ۔ اب کوئی بتائے کہ وہ
ہستی کہاں سے ہوتی ہے؟ کیا نیستی سے نہیں ہوتی ؟
اگر عقل ہوتی اور باپ دادا میں روحانیت کا اثر ہوتا تو ایسی باتیں نہ کرتے۔ یہ باتیں یونانیوں کے
اندھے فلاسفروں سے لی ہیں۔ اور علم دین سے محض بے خبر ہیں ۔ علم دین کچھ اور حواس عطا کرتا ہے۔
جس کو فلسفی اور طبعی نہیں پہنچ سکتے ۔ رویا میں سب امور ہست ہو جاتے ہیں بلکہ بعض اوقات روحانی امور
جسمانی رنگ بھی اختیار کر لیتے ہیں۔ جیسا کہ میری وہ رویا ہے جو سرمہ چشم آریہ میں درج ہے جس
میں سیاہی کے چھینٹے گرتے پر پڑے تھے اور وہ گرتہ اب تک موجود ہے۔ یہ عجیب در عجیب اسرار
ہیں جن کا ان پر ایمان نہیں وہ ایمان ہی کیا ہے؟

آج 10 میں سے 10 باقی