۱۴؍دسمبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس لیے کہ وہ پرورش اس کا ایک طبعی تقاضا ہے۔ وہ کسی امید یا خوف پر مبنی نہیں ۔ اسی طرح پر جب
انسان نیکی میں ترقی کرتے کرتے اس مقام پر پہنچتا ہے کہ وہ نیکیاں اس سے ایسے طور پر صادر ہوتی
ہیں گویا ایک طبعی تقاضا ہے تو یہی وہ حالت ہے جو مطمئنہ کہلاتی ہے۔
غرض يُقِيمُونَ الصَّلوة کے یہ معنے ہیں کہ جب تک نفس مطمئنہ نہ ہو۔ اسی کشاکش میں لگا رہتا
ہے۔ کبھی نفس غالب آجاتا ہے اور کبھی آپ غالب آجاتا ہے۔ صبح کو اٹھتا ہے اور دیکھتا ہے کہ ٹھنڈا
پانی ہے اس کو نہانے کی حاجت ہے۔ پس اگر نفس کی بات مان لیتا ہے تو نماز کو کھو لیتا ہے اور اگر
ہمت سے کام لیتا ہے تو اس پر فتح پالیتا ہے۔
شکر کی بات ہے کہ ایک مرتبہ خود مجھے ایسی حالت پیش آئی۔ سردی کا موسم تھا مجھے غسل کی
حاجت ہوگئی ۔ پانی گرم کرنے کے لیے کوئی سامان اس جگہ نہ تھا۔ ایک پادری کی لکھی ہوئی کتاب
میزان الحق میرے پاس تھی اس وقت وہ کام آئی۔ میں نے اس کو جلا کر پانی گرم کر لیا اور خدا کا شکر
کیا ۔ اس وقت میری سمجھ میں آیا کہ بعض وقت شیطان بھی کام آجاتا ہے۔
پھر میں اصل مطلب کی طرف رجوع کرتا ہوں کہ يُقِيمُونَ الصَّلوة کے یہی معنے ہیں اور اس پر
ترقی یہی ہے کہ ایسی حالت سے نجات پا کر مطمئنہ کی حالت میں پہنچ جاوے۔
خوب یا درکھو کہ نرا غیب پر ایمان لانے کا انجام خطر ناک ہوتا رہا ہے۔ افلاطون جب مرنے لگا
تو کہنے لگا کہ میرے لیے بہت پر ایک مرغا ہی ذبح کرو۔ جالینوس نے کہا میری قبر میں خچر کے پیشاب گاہ
کے برابر ایک سوراخ رکھ دینا تا کہ ہوا آتی رہے ۔ اب غور کرو کہ کیا ایسے لوگ ہادی ہو سکتے ہیں جو
ایسی مذبذب اور مضطرب حالت میں ہوتے ہیں ۔ اصل بات یہی ہے کہ جب تک اندر روشنی پیدا نہ
ہو کیا فائدہ؟ لیکن یہ روشنی خدا تعالیٰ کے فضل ہی سے ملتی ہے۔ یہ بالکل سچ ہے کہ سب طبائع یکساں
نہیں ہوتی ہیں اور خدا تعالیٰ نے سب کو نبی پیدا نہیں کیا۔
صادقین کی صحبت کا اثر لیکن صحبت میں بڑا شرف ہے۔ اس کی تاخیر کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچا کی
ہی دیتی ہے۔ کسی کے پاس اگر خوشبو ہو تو پاس والے کو بھی پہنچ ہی

جاتی ہے۔ اسی طرح پر صادقوں کی صحبت ایک روح صدق کی نفخ کر دیتی ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ
گہری صحبت نبی اور صاحب نبی کو ایک کر دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے جو قرآن شریف میں کُونُوا مَعَ
الصُّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) فرمایا ہے۔ اور اسلام کی خوبیوں میں سے یہ ایک بے نظیر خوبی ہے کہ
ہر زمانہ میں ایسے صادق موجود رہتے ہیں۔ لیکن آریہ سماجی یا عیسائی اس طریق سے کیا فائدہ اٹھا سکتے
ہیں جبکہ ان کے ہاں یہ مسلم امر ہے کہ اب کوئی شخص خدا رسیدہ ایسا ہو نہیں سکتا جس پر خدا تعالیٰ کی
تازہ بتازہ وحی نازل ہو اور وہ اس سے توفیق پا کر ان لوگوں کو صاف کرے جو گناہ آلود زندگی بسر
کرتے ہیں۔ میں افسوس سے ظاہر کرتا ہوں کہ آریہ سماج کے اندر ایک نیش ہے وہ بے جا طور سے
مسلمانوں پر نکتہ چینی کرتے ہیں اور اعتراض کرنا ہی اپنے مذہب کی خوبی اور کمال پیش کرتے ہیں۔
لیکن جب ان سے پوچھا جاوے کہ اسلام کے مقابلہ میں روحانیت پیش کرو۔ تو کچھ نہیں ۔ نکتہ چینی
کرنا کوئی خوبی کی بات نہیں ہوسکتی ۔ وہ شخص بڑا بد نصیب اور نادان ہے جو بغیر اس کے کہ کسی منزل پر
پہنچا ہو دوسروں پر نکتہ چینی کرنے لگے ۔ ایک بچہ جو اقلیدس کے اصولوں سے ناواقف ہے اور ان
نتائج سے بے خبر ہے جو اس کی اشکال سے پیدا ہوتے ہیں ۔ وہ ان ٹیڑھی لکیروں کو دیکھ کر کب خوش
ہو سکتا ہے وہ تو اعتراض کرے گا لیکن عقلمندوں کے نزدیک اس اعتراض کی کیا وقعت اور حقیقت ہو
سکتی ہے۔ ایسا ہی حال ان آریوں کا ہے۔ وہ اعتراض کرتے ہیں مگر خود حق اور حقیقت سے بے خبر
اور محروم ہیں۔ وہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں سے آگاہ نہیں اور اس کی طاقتوں کا انہیں علم نہیں ہے اور نہ
انہیں وہ حواس ملے ہیں جو وہ اسی عالم میں بہشتی نظاروں کو دیکھ سکیں اور اللہ تعالیٰ کی طاقتوں اور
قدرتوں کے نمونے مشاہدہ کریں ۔ ایسے مذہب کی بنیاد بالکل ریت پر ہے۔ وہ آج بھی نہیں اور
کل بھی نہیں ۔
اسلام کی صداقت یہ یادرکھو کہ لہ تعالی اپنا کی تائید کرتا اور کئی یہ خوب یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کسی نابینا مذہب کی تائید نہیں کرتا اور کوئی
نصرت اسے نہیں دی جاتی ۔ اسلام کی سچائی کی یہی بڑی زبر دست زبردست دلیل
ہے کہ ہر زمانہ میں اللہ تعالیٰ اس کی نصرت فرماتا ہے اور اس زمانہ میں بھی خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے

تا میں اس کی تازہ بتازہ نصرتوں کا ثبوت دوں۔ چنانچہ تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جس نے
خدا تعالیٰ کے نشانات نہ دیکھے ہوں ۔ اس کے بالمقابل ہمیں کوئی بتائے کہ وید کیا لایا ؟ وہ تو بالکل
ادھورا ہے دوسرے لوگوں کو تو خواب بھی آجاتی ہے مگر وید والوں کے نزدیک خواب بھی بے حقیقت
چیز ہے اور وہ بھی نہیں آسکتی ۔ جبکہ وہ دروازہ جو اللہ تعالیٰ کی طرف جانے کے لیے یقینی دروازہ ہی بند
ہے تو اور وسائل خدا رسی کے کیا ہو سکتے ہیں؟
میں سچ کہتا ہوں کہ جہاں تک میں نے اس فرقہ کے حالات دیکھے ہیں ان میں شوخیوں کے سوا
کچھ نہیں دیکھا یا بعض ایسے لوگ اس میں داخل ہوتے ہیں کہ انہیں خبر بھی نہیں ہوتی کہ مذہب کی
اصل غرض کیا ہے؟
غرض اسلام ایک ایسا پاک مذہب ہے جو ساری نیکیوں کا حقیقی سر چشمہ اور منبع ہے اس لیے کہ
نیکیوں کی جڑ ہے۔ اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان اور وہ بدوں اس کے پیدا نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ کی
قدرتوں اور طاقتوں کے عجائبات اور نشانات تازہ بتازہ دیکھتا ر ہے اور یہ بجز اسلام کے کسی دوسرے
کو حاصل نہیں ۔ اگر ہے تو کوئی پیش کرے۔
علاوہ بریں اسلام کی یہ بھی ایک خوبی ہے کہ بعض فطرتی نیکیاں جو انسان کرتا ہے یہ ان پر ازدیاد
کرتا اور انہیں کامل کرتا ہے اس لیے ہی هُدًى لِلْمُتَّقِينَ فرما یا هُدًى لِلظَّالِمِينَ يَا لِلْكَفِرِينَ نہیں کہا۔
عرصہ کی بات ہے ایک برہمو اگنی ہوتری نے کہا تھا کہ لا إِلَهَ إِلَّا اللہ تو ہم بھی کہتے ہیں تم مُحَمَّدٌ
رَسُولُ اللہ کیوں کہتے ہو؟ ہم نے کہا تھا کہ اس کا فائدہ یہ ہے کہ انسان دہر یہ نہیں ہوتا ۔ چنانچہ اب وہ
کھلادہر یہ ہے ۔ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پورا ایمان ہوتا تو کیوں دہر یہ بنا ۔
میں سچ کہتا ہوں کہ قرآن شریف ایسی کامل اور جامع کتاب ہے کہ کوئی کتاب اس کا مقابلہ
نہیں کر سکتی ۔ کیا وید میں کوئی ایسی شرتی ہے جو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کا مقابلہ کرے۔ اگر زبانی اقرار کوئی چیز
ہے۔ یعنی اس کے ثمرات اور نتائج کی حاجت نہیں تو پھر تو ساری دنیا کسی نہ کسی رنگ میں خدا تعالیٰ کا
اقرار کرتی ہے اور بھگتی ، عبادت، صدقہ خیرات کو بھی اچھا سمجھتی ہے اور کسی نہ کسی صورت میں ان

باتوں پر عمل بھی کرتی ہے۔ پھر ویدوں نے آکر دنیا کو کیا بخشا ؟ یا تو یہ ثابت کرو کہ جو قو میں وید کو نہیں
مانتی ہیں ان میں نیکیاں بالکل مفقود ہیں اور یا کوئی امتیازی نشان بتاؤ۔
قرآن شریف کو جہاں سے شروع کیا ہے ان ترقیوں کا وعدہ کر لیا ہے جو بالطبع روح تقاضا
کرتی ہے چنانچہ سورۃ فاتحہ میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة:1) کی تعلیم کی اور فرمایا کہ تم یہ
دعا کرو کہ اے اللہ ہم کو صراط مستقیم کی ہدایت فرما۔ وہ صراط مستقیم جو ان لوگوں کی راہ ہے جن پر
تیرے ے انعام و اکرام ہوئے ۔ اس دعا کے ساتھ ہی سورۃ البقر کی پہلی ہی آیت میں یہ بشارت دے
وى ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ گویا روحیں دعا کرتی ہیں اور ساتھ ہی قبولیت اپنا اثر
دکھاتی ہے اور وہ وعدہ دعا کی قبولیت کا قرآن مجید کے نزول کی صورت میں پورا ہوتا ہے۔ ایک
طرف دعا ہے اور دوسری طرف اس کا نتیجہ موجود ہے یہ خدا تعالیٰ کا فضل اور کرم ہے جو اس نے
فرمایا۔ مگر افسوس دنیا اس سے بے خبر اور غافل ہے اور اس سے دور رہ کر ہلاک ہو رہی ہے۔
میں پھر کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے جو ابتدائے قرآن مجید میں متقیوں کے صفات بیان فرمائے
ہیں ان کو معمولی صفات میں رکھا ہے۔ لیکن جب انسان قرآن مجید پر ایمان لاکر اسے اپنی ہدایت
کے لیے دستور العمل بناتا ہے تو وہ ہدایت کے ان اعلیٰ مدارج اور مراتب کو پالیتا ہے جو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ
میں مقصود رکھے ہیں۔ قرآن شریف کی اس علت غائی کے تصور سے ایسی لذت اور سرور آتا ہے کہ
الفاظ میں ہم اس کو بیان نہیں کر سکتے کیونکہ اس سے خدا تعالیٰ کے خاص فضل اور قرآن مجید کے کمال
کا پتہ لگتا ہے۔
متقی کی تیسری علامت پھر تی کی ایک اور علامت بیان فرمائی وَ مِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ
یعنی جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔
یہ ابتدائی حالت ہوتی ہے اور اس میں سب کے سب شریک ہیں کیونکہ عام طور پر یہ فطرت انسانی کا
ایک تقاضا ہے کہ اگر کوئی سائل اس کے پاس آجاوے تو کچھ نہ کچھ اسے ضرور دے دیتا ہے۔ گھر میں کہ
دس روٹیاں موجود ہوں اور کسی سائل نے آ کر صدا کی تو ایک روٹی اس کو بھی دے دے گا۔ یہ امر

زیر ہدایت نہیں ہے بلکہ فطرت کا ایک طبعی خاصہ ہے اور یہ بھی یاد رہے کہ یہاں مِمَّا رَزَقْنَهُمْ
يُنْفِقُونَ عام ہے۔ اس سے کوئی خاص شے روپیہ پیسہ یا روٹی کپڑا مراد نہیں ہے بلکہ جو کچھ اللہ تعالیٰ
نے عطا فرمایا ہے اس میں سے کچھ نہ کچھ خرچ کرتے رہتے ہیں۔
غرض یہ انفاق عام انفاق ہے اور اس کے لیے مسلمان یا غیر مسلمان کی بھی شرط نہیں اور اس
لیے یہ انفاق دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک فطرتی دوسرازیر اثر نبوت ۔ فطرتی تو وہی ہے جیسا کہ میں نے
ابھی بیان کیا ہے کہ تم میں سے کون ہے اگر کوئی قیدی یا بھو کا آدمی جو کئی روز سے بھوکا ہو یا ننگا ہو آ کر
سوال کرے اور تم اسے کچھ نہ کچھ دے نہ دو۔ کیونکہ یہ امر فطرت میں داخل ہے۔
اور یہ بھی میں نے بتا دیا ہے کہ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ روپیہ پیسہ سے مخصوص نہیں خواہ جسمانی ہو یا علمی
سب اس میں داخل ہے۔ جو علم سے دیتا ہے وہ بھی اسی کے ماتحت ہے۔ مال سے دیتا ہے وہ بھی
داخل ہے۔ طبیب ہے وہ بھی داخل ہے۔
للبي وقف کا مقام مگر بموجب مشاهدی للمتقین ابھی تک اس مقام تک نہیں پہنچا جہاں لِلْمُتَّقِينَ
قرآن شریف اسے لے جانا چاہتا ہے اور وہ وہ مقام ہے کہ انسان اپنی
زندگی ہی خدا تعالیٰ کے لیے وقف کر دے۔ اور یہ لبی وقف کہلاتا ہے۔ اس حالت اور مقام پا اور مقام پر جب
ایک شخص پہنچتا ہے تو اس میں منا رہتا ہی نہیں ۔ کیونکہ جب تک وہ میا کی حد کے اندر ہے اس وقت تک
وہ ناقص ہے اور اس علت غائی تک نہیں پہنچا جو قرآن مجید کی ہے لیکن کامل اسی وقت ہوتا ہے جب یہ
حد نہ رہے اور اس کا وجود اس کا ہر فعل ہر حرکت و سکون محض اللہ تعالیٰ کے حکم اور اذن کے ماتحت
بنی نوع کی بھلائی کے لیے وقف ہو۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہو کہ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ کا کمال یہی
ہے جو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کے منشا کے موافق ہے ۔ اے
منتقلی کی چوتھی صفت اس کے بعد ایک اور صفت متقیوں کی بیان کی یعنی وہ وَالَّذِینَ
يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ كے موافق ایمان لاتے ہیں اور ایسا ہی جو کچھ
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه ۴، ۵

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اللہ تعالیٰ نے نازل فرما یا اس پر بھی ایمان رکھتے ہیں لیکن اب
سوال یہ ہے کہ اگر اتناہی ایمان ہے تو پھر ہدایت کیا ہے؟ وہ ہدایت یہ ہے کہ ایسا انسان خود اس قابل
ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پر وحی اور الہام کا دروازہ کھولا جاتا ہے اور وہ وحی الہی اس
پر بھی اترتی ہے جس سے اس کا ایمان ترقی کر کے کامل یقین اور معرفت کے درجہ تک پہنچ جاتا ہے اور
وہ اس ترقی کو پالیتا ہے جو ہدایت کا اصل مقصود تھا۔ اس پر وہ انعام واکرام ہونے لگتے ہیں جو مکالمہ الہیہ
سے ملتے ہیں ۔
یہ یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ نے وحی اور الہام کے اسلام میں وحی والہام کا دروازہ کھلا ہے دروازہ کو بند نہیں کیا۔ جو لوگ اس امت کو
الہام ووحی کے انعامات سے بے بہرہ ٹھیراتے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں اور قرآن شریف کے اصل مقصد
کو انہوں نے سمجھا ہی نہیں۔ ان کے نزدیک یہ امت وحشیوں کی طرح ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی تاثیرات اور برکات کا معاذ اللہ خاتمہ ہو چکا۔ اور وہ خدا جو ہمیشہ سے متکلم خدا رہا ہے اب اس زمانہ
میں آکر خاموش ہو گیا۔ وہ نہیں جانتے کہ اگر مکالمه مخاطبہ نہیں تو هُدًى لِلْمُتَّقِينَ کا مطلب ہی کیا ہوا ؟
بغیر مکالمہ مخاطبہ کے تو اس کی ہستی پر کوئی دلیل قائم نہیں ہو سکتی۔ اور پھر قرآن شریف میں یہ کیوں کہا وَ الَّذِینَ
جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت : ۷۰) اور ایک دوسرے مقام پر فرمایا اِنَّ الَّذِينَ
قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا ( حم السجدة : ۳۱)
یعنی جن لوگوں نے اپنے قول اور فعل سے بتا دیا کہ ہمارا رب اللہ ہے اور پھر انہوں نے استقامت
دکھائی ان پر فرشتوں کا نزول ہوتا ہے۔ اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ فرشتوں کا نزول ہوا اور مخاطبہ نہ ہو۔
نہیں بلکہ وہ انہیں بشارتیں دیتے ہیں۔ یہی تو اسلام کی خوبی اور کمال ہے جو دوسرے مذاہب کو
حاصل نہیں ہے۔ استقامت بہت مشکل چیز ہے یعنی خواہ ان پر زلزلے آئیں، فتنے آئیں ، وہ ہر قسم
کی مصیبت اور دکھ میں ڈالے جاویں مگر ان کی استقامت میں فرق نہیں آتا۔ ان کا اخلاص اور
وفاداری پہلے سے زیادہ ہوتی ہے۔ ایسے لوگ اس قابل ہوتے ہیں کہ ان پر خدا کے فرشتے اتریں

اور انہیں بشارت دیں کہ تم کوئی غم نہ کرو۔
جلد هشتم
ہ یقیناً یاد رکھو کہ وحی اور الہام کے سلسلہ کے متعلق خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں اکثر جگہ
وعدے کئے ہیں۔ اور یہ اسلام ہی سے مخصوص ہے۔ ورنہ عیسائیوں کے ہاں بھی مہر لگ چکی ہے۔ وہ
اب کوئی شخص ایسا نہیں بتا سکتے جو اللہ تعالیٰ کے مخاطبہ مکالمہ سے مشرف ہو۔ اور ویدوں پر تو پہلے ہی
سے مہر لگی ہوئی ہے۔ ان کا تو مذہب ہی یہی ہے کہ ویدوں کے الہام کے بعد پھر ہمیشہ کے لیے یہ
سلسلہ بند ہو گیا۔ گو یا خدا پہلے کبھی بولا تھا مگر اب وہ گونگا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اگر وہ اس وقت کلام
نہیں کرتا اور کوئی اس کے اس فیض سے بہرہ ور نہیں تو اس کا کیا ثبوت ہے کہ وہ پہلے بولتا تھا اور یا اب
وہ سنتا اور دیکھتا بھی ہے؟ مجھے افسوس ہوتا ہے جب میں مسلمانوں کے منہ سے اس قسم کے الفاظ
نکلتے سنتا ہوں کہ اب مخاطبہ مکالمہ کی نعمت کسی کو نہیں مل سکتی ۔ یہ کیوں عیسائیوں یا آریوں کی طرح مہر
لگاتے ہیں؟ اگر اسلام میں یہ کمال اور خوبی نہ ہو تو پھر دوسرے مذاہب پر اسے کیا فخر اور امتیاز حاصل
ہوگا؟ نری توحید سے تو نہیں ہو سکتا کیونکہ برہمو بھی تو ایک ہی خدا کو مانتا ہے۔ وہ بھی صدقہ دیتا ہے
خدا کو اپنے طور پر یاد بھی کرتا ہے اور یہی اخلاقی صفات اس میں پائے جاتے ہیں تو پھر ایک مسلمان
میں اور اس برہمو میں کیا فرق ہوا ؟ یہ امور تو نقل سے بھی ہو سکتے ہیں اس کا کیا جواب ہے؟ کچھ بھی
نہیں۔ بجز اس کے کہ اسلام کا روشن چہرہ ان امتیازی نشانوں کے ذریعہ دکھایا جاوے جو خدا تعالیٰ
کے مکالمہ کے ذریعہ ملتے ہیں۔ یقیناً سمجھو کہ اصل جو فضل آسمان سے آتا ہے اس کی کوئی چوری اور نقل
نہیں کر سکتا ۔ اگر اسلام میں مکالمہ مخاطبہ اور تفضلات نہ ہوتے تو اسلام کچھ بھی چیز نہ ہوتا ۔ اس کا یہی
تو فخر ہے کہ وہ ایک سچے مسلمان کو ان انعامات و اکرام کا وارث بنا دیتا ہے اور وہ فی الحقیقت خدا نما
مذہب ہے۔ اسی دنیا میں اللہ تعالیٰ کو دکھا دیتا ہے اور یہی غرض ہے اسلام کی ۔ کیونکہ اسی ایک ذریعہ
سے انسان کی گناہ آلود زندگی پر موت وارد ہو کر اسے پاک صاف بنا دیتی ہے اور حقیقی نجات کا
دروازہ اس پر کھلتا ہے کیونکہ جب تک خدا تعالیٰ پر کامل یقین نہ ہو گناہ سے کبھی نجات مل سکتی ہی
نہیں ۔ جیسے یہ ایک ظاہر امر ہے کہ جب انسان کو یقین ہو کہ فلاں جگہ سانپ ہے تو وہ ہرگز ہرگز اس

جگہ داخل نہ ہوگا ۔ یا زہر کے کھانے سے مر جانے کا یقین زہر کے کھانے سے بچاتا ہے پھر اگر
خدا تعالیٰ پر پورا پورا یقین ہو کہ وہ سمیع اور بصیر ہے اور ہمارے افعال کی جزا دیتا ہے اور گناہ سے
اسے سخت نفرت ہے تو اس یقین کو رکھ کر انسان کیسے جرات کر سکتا ہے؟
سچی بات یہ ہے کہ اسلام کی روح اور اصل حقیقت تو یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے مکالمہ اور مخاطبہ کا
شرف وہ انسان کو عطا کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ آسمان سے انعام واکرام ملتے ہیں۔
جب انسان اس مرتبہ اور مقام پر پہنچ جاتا ہے تو اس کی نسبت کہا جاتا ہے أُولَبِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ
رَبِّهِمْ وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ یعنی یہی وہ لوگ ہیں جو کامل ترقی پا کر اپنے رب کی طرف سے
ہدایت یافتہ ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے نجات پائی ہے۔
غرض جب کہ یہ حالت ہے اور اسلام کے دنیا تم سچے مسلمانوں کا نمونہ بن کر دکھاؤ میں یا نبینی میں آنے کی یہ غرض اور غایت ہے اور نجات کی
حقیقت بغیر اس کے متحقق نہیں ہوتی تو ہماری جماعت کو کس قدر فکر کرنا چاہیے کہ وہ ان باتوں کو جب
تک حاصل نہ کر لیں اس وقت تک بے فکر اور مطمئن نہ ہو جاویں۔ میں جانتا ہوں کہ ہماری جماعت
ایک درخت کی طرح ہے وہ اصلی پھل جو شیریں ہوتا اور لذت بخشتا ہے نہیں آیا۔ جیسے درخت کو پہلے
پھول اور پتے نکلتے ہیں ۔ پھر اس کو پھل لگتا ہے جو سنیر و پھل کہلاتا ہے وہ گر جاتا ہے پھر ایک اور پھل
آتا ہے اس میں سے کچھ جانو ر کھا جاتے ہیں اور کچھ تیز آندھیوں سے گر جاتے ہیں ۔ آخر جو بچ
رہتے ہیں اور آخر تک پک کر کھانے کے قابل ہوتے ہیں وہ تھوڑے ہوتے ہیں ۔
اسی طرح سے میں دیکھتا ہوں کہ یہ جماعت تو ابھی بہت ہی ابتدائی حالت میں ہے اور پتے
بھی نہیں نکلے چہ جائیکہ ہم آج ہی پھل کھائیں ۔ ابھی تو سبزہ ہی نکلا ہے جس کو ایک کتا بھی پامال کر سکتا
ہے۔ ایسی حالت میں حفاظت کی کس قدر ضرورت ہے؟ پس تم استقامت اور اپنے نمونے سے اس
درخت کی حفاظت کروں۔ کیونکہ تم میں سے ہر ایک اس درخت کی شاخ ہے اور وہ درخت اسلام کا شجر
ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ اس شجر کی حفاظت کی جاوے۔

اسلام کی حفاظت اور سچائی کے ظاہر کرنے کے لیے سب سے اوّل تو وہ پہلو ہے کہ تم
سچے مسلمانوں کا نمونہ بن کر دکھاؤ اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ اس کی خوبیوں اور کمالات کو دنیا میں
پھیلاؤ۔ اس پہلو میں مالی ضرورتوں اور امداد کی حاجت ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ سے چلا آیا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ایسی ضرورتیں پیش آئی تھیں اور صحابہ کی یہ حالت تھی کہ ایسے وقتوں
پر بعض ان میں سے اپنا سارا ہی مال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتے اور بعض نے آدھا دے
دیا اور اسی طرح جہاں تک کسی سے ہو سکتا فرق نہ کرتا۔
مجھے افسوس سے ظاہر کرنا پڑتا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے ہاتھ میں بجز خشک باتوں کے اور کچھ بھی
نہیں رکھتے اور جنہیں نفسانیت اور خود غرضی سے کوئی نجات نہیں ملی اور حقیقی خدا کا چہرہ ان پر ظاہر نہیں
ہوا۔ وہ اپنے مذاہب کی اشاعت کی خاطر ہزاروں لاکھوں روپیہ دے دیتے ہیں اور بعض اپنی
زندگیاں وقف کر دیتے ہیں ۔ عیسائیوں میں دیکھا ہے کہ بعض عورتوں نے دس دس لاکھ کی وصیت کر
دی ہے۔ پھر مسلمانوں کے لیے کس قدر شرم کی بات ہے کہ وہ اسلام کے لیے کچھ بھی کرنا نہیں چاہتے
یا نہیں کرتے ۔ مگر خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ وہ اسلام کے روشن چہرہ پر سے وہ حجاب جو پڑا ہوا
ہے دور کر دے اور اسی غرض کے لیے اس نے مجھے بھیجا ہے۔
یقیناً یا د رکھو کہ خدا ہے اور مر کر اس کے حضور ہی جانا ہے۔ کون مرکز خدا کے حضور جانا ہے کہہ سکتا ہے کہ سال آئندہ کے انہیں دنوں میں ہم میں
سے
یہاں کون ہوگا اور کون آگے چلا جائے گا۔ جبکہ یہ حالت ہے اور یہ یقینی امر ہے پھر کس قدر بد قسمتی
ہوگی ۔ اگر اپنی زندگی میں قدرت اور طاقت رکھتے ہوئے اس اصل مقصد کے لیے سعی نہ کریں ۔
اسلام تو ضرور پھیلے گا اور وہ غالب آئے گا کیونکہ خدا تعالیٰ نے ایسا ہی ارادہ فرمایا ہے مگر مبارک
ہوں گے وہ لوگ جو اس اشاعت میں حصہ لیں گے۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے جو اس نے
ہے جو
تمہیں موقع دیا ہے۔ یہ زندگی جس پر فخر کیا جاتا ہے بیچ ہے اور ہمیشہ کی خوشی کی وہی زندگی
مرنے کے بعد عطا ہو گی ۔ ہاں یہ سچ ہے کہ وہ اسی دنیا اور اسی زندگی سے شروع ہو جاتی ہے اور اس کی

طیاری بھی یہاں ہی ہوتی ہے۔
جلد هشتم
دین کو دنیا پر مقدم کر کے وصیت کرنے کی تلقین عرصہ ہوا کہ خدا تعالی نے مجھ پر ظاہر کیا تھا کہ ایک بہشتی مقبرہ ہوگا۔
گویا اس میں وہ لوگ داخل ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کے علم وارادہ میں جنتی ہیں۔ پھر اس کے متعلق
الہام ہوا أُنزِلَ فِيهَا كُلُّ رَحْمَةٍ ۔ اس سے کوئی نعمت اور رحمت باہر نہیں رہتی ۔ اب جو تو جو شخص چاہتا
ہے کہ وہ ایسی رحمت کے نزول کی جگہ میں دفن ہو ۔ کیا عمدہ موقع ہے کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم کر لے
اور اللہ تعالیٰ کی مرضی کو اپنی مرضی پر مقدم کرے۔ یہ صدی جس کے ۲۳ سال گذرنے کو ہیں گزر
جائے گی اور اس کے آخر تک موجودہ نسل میں سے کوئی نہ رہے گا اور اگر نکما ہو کر رہا تو کیا فائدہ؟
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اپنا صدقہ پہلے بھیجو۔ یہ لفظ صدقہ کا صدق سے لیا گیا ہے ۔ جب تک اللہ تعالیٰ
کی راہ میں کوئی کامل نمونہ اپنے صدق اور اخلاص کا نہیں دکھا تالاف زنی سے کچھ بن نہیں سکتا ۔
الوصیۃ اشتہار میں جو میں نے حصہ جائداد کی اشاعت اسلام کے لیے وصیت کرنے کی قید
لگائی ہے۔ میں نے دیکھا کہ کل بعض نے ۶ را کی کر دی ہے۔ یہ صدق ہے جو ان سے کراتا ہے اور
جب تک صدق ظاہر نہ ہو کوئی مومن نہیں کہلا سکتا ۔
تم اس بات کو کبھی مت بھولو کہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم کے بغیر جی ہی نہیں سکتے چہ جائیکہ موت
سر پر ہو۔ طاعون کا موسم پھر آرہا ہے۔ زلزلہ کا خوف الگ دامنگیر ہے۔ وہ تو بڑا ہی بے وقوف ہے جو
اپنے آپ کو امن میں سمجھتا ہے امن میں تو وہی ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کا سچا فرمانبردار اور اس کی رضا
کا جو یاں ہے۔ ایسی حالت میں بے بنیاد زندگی کے ساتھ دل لگانا کیا فائدہ؟
سلسلہ کے قیام اور وصیت قیام اور وصیت کی غرض دوسری طرف اسلام سخت اور خطر ناک ضعف کی حالت میں ہے۔ اس پر یہی آفت اور مصیبت نہیں
کہ باہر والے اس پر حملے کر رہے ہیں اگر چہ یہ بالکل سچ ہے کہ مخالف سب کے سب مل کر ایک ہی
کمان سے تیر مار رہے ہیں اور جہاں تک ان سے ہو سکتا ہے وہ اس کے مٹا دینے کی سعی اور فکر کرتے

ہیں۔ لیکن اس مصیبت کے علاوہ بڑی بھاری مصیبت یہ ہے کہ اندرونی غلطیوں نے اسلام کے
درخشاں چہرہ پر ایک نہایت ہی تاریک حجاب ڈال دیا ہے ۔ اور سب سے بڑی آفت یہ ہے کہ اس
میں روحانیت نہیں رہی۔ اس سے میری مراد یہ ہے کہ ان لوگوں میں جو مسلمان کہلاتے ہیں اور
اسلام کے مدعی ہیں روحانیت موجود نہیں ہے اور اس پر دوسری بد قسمتی یہ کہ وہ انکار کر بیٹھے ہیں کہ اب
کوئی ہو ہی نہیں سکتا جس سے خدا تعالیٰ کا مکالمہ مخاطبہ ہو اور وہ خدا تعالیٰ پر زندہ اور تازہ یقین پیدا
کر اسکے ۔ ایسی حالت اور صورت میں اس نے ارادہ فرمایا ہے کہ اسلام کے چہرہ پر سے وہ تاریک
حجاب ہٹا دے۔ اور اس کی روشنی سے دلوں کو منور کرے اور ان بے جا اتہامات اور حملوں سے جو
آئے دن مخالف اس پر لگاتے اور کرتے ہیں اسے محفوظ کیا جاوے۔ اسی غرض سے یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ
نے قائم کیا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ مسلمان اپنا نمونہ دکھاویں۔ یہی وجہ ہے جو میں نے پسند کیا ہے کہ
ایسے لوگ جو اشاعت اسلام کا جوش دل میں رکھتے ہیں اور جو اپنے صدق و اخلاص کا نمونہ دکھا کر
فوت ہوں اور اس مقبرہ میں دفن ہوں ان کی قبروں پر ایک کتبہ لگا دیا جاوے جس میں اس کے مختصر
سوانح ہوں اور اس اخلاص و وفا کا بھی کچھ ذکر ہو جو اس نے اپنی زندگی میں دکھایا تا جو لوگ اس
قبرستان میں آویں اور ان کتبوں کو پڑھیں ان پر ایک اثر ہوا اور مخالف قوموں پر بھی ایسے صادقوں
اور راستبازوں کے نمونے دیکھ کر ایک خاص اثر پیدا ہو۔ اگر یہ بھی اسی قدر کرتے ہیں جس قدر مخالف
قو میں کر رہی ہیں اور وہ لوگ کر رہے ہیں جن کے پاس حق اور حقیقت نہیں تو انہوں نے کیا کیا۔
پھر انہیں تو ایسی حالت میں شرمندہ ہونا چاہیے۔ لعنت ہے ایسے بیعت میں داخل ہونے پر جو
کا فرجتنی بھی غیرت نہ رکھتا ہو۔ اسلام اس وقت یتیم ہو گیا ہے اور کوئی اس کا سر پرست نہیں اور
خدا تعالیٰ نے اس جماعت کو اختیار کیا اور پسند فرمایا کہ وہ اس کی سر پرست ہو اور وہ ہر طرح سے
ثابت کرے، دکھائے کہ اسلام کی سچی غمگسار اور ہمدرد ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ یہی قوم ہوگی جو بعد میں
آنے والوں کے لیے نمونہ ٹھیرے گی۔ اس کے ثمرات برکات آنے والوں کے لیے ہوں گے اور
زمانہ پر محیط ہو جائیں گے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ یہ جماعت بڑھے گی لیکن وہ لوگ جو بعد میں آئیں

گے وہ ان مراتب اور مدارج کو نہ پائیں گے جو اس وقت والوں کو ملیں گے۔ خدا تعالیٰ نے ایسا ہی
ارادہ فرمایا کہ وہ اس جماعت کو بڑھائے اور وہ اسلام اور توحید کی اشاعت کا باعث بنے۔
خادم دین واقفین زندگی کی ضرورت مدرسہ کی سلسلہ جنبانی کی بھی اگر کوئی فرض ہے تو یہی ہے۔ اسی لیے میں نے کہا تھا کہ اس
کے متعلق غور کیا جاوے کہ یہ مدرسہ اشاعت اسلام کا ایک ذریعہ بنے اور اس سے ایسے عالم اور
زندگی وقف کرنے والے لڑکے نکلیں جو دنیا کی نوکریوں اور مقاصد کو چھوڑ کر خدمت دین کو اختیار
کریں۔ ایسا ہی اس قبرستان کے ذریعہ بھی اشاعت اسلام کا ایک مستقل انتظام سوچا گیا ہے۔
مدرسہ کے متعلق میری روح ابھی فیصلہ نہیں کر سکی کہ کیا راہ اختیار کیا جاوے۔ ایک طرف ضرورت
ہے ایسے لوگوں کی جو عربی اور دینیات میں توغل رکھتے ہوں ۔ اور دوسری طرف ایسے لوگوں کی بھی
ضرورت ہے جو آجکل کے طرز مناظرات میں پکے ہوں ۔ علومِ جدیدہ سے بھی واقف ہوں کسی مجلس
میں کوئی سوال پیش آجاوے تو جواب دے سکیں ۔ اور کبھی ضرورت کے وقت عیسائیوں سے یا
کسی اور مذہب والوں سے انہیں اسلام کی طرف سے مناظرہ کرنا پڑے تو ہتک کا باعث نہ ہوں بلکہ
وہ اسلام کی خوبیوں اور کمالات کو پرزور اور پر شوکت الفاظ میں ظاہر کرسکیں۔
میرے پاس اکثر ایسے خطوط آئے ہیں جن میں ظاہر کیا گیا تھا کہ آریوں سے گفتگو ہوئی یا
عیسائیوں نے اعتراض کیا اور ہم جواب نہیں دے سکے ۔ ایسے لوگ اسلام کی ہتک اور بے عزتی کا
موجب ہو جاتے ہیں۔ اس زمانہ میں اسلام پر ہر رنگ اور ہر قسم کے اعتراض کئے جاتے ہیں۔ میں
نے ایک مرتبہ اس قسم کے اعتراضوں کا اندازہ کیا تھا تو میں نے دیکھا کہ اسلام پر تین ہزار اعتراض
مخالفوں کی طرف سے ہوا ہے۔ پس یہ کس قدر ضروری امر ہے کہ ایک جماعت ایسے لوگوں کی ہو جو
ان تمام اعتراضات کا بخوبی جواب دے سکے ۔ آجکل کے مناظروں اور مباحثوں کی حالت اور بھی
بری ہو گئی ہے کہ اصول کو چھوڑ کر فروع میں جھگڑتے ہیں حالانکہ اس اصل کو کبھی ہاتھ سے نہیں دینا
چاہیے کہ جب کسی سے گفتگو ہو تو وہ ہمیشہ اصول میں محدود ہو۔ لیکن یا وہ گو اس طریق کو پسند نہیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی