۲۷؍دسمبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دین وہی ہے جو روحانیت سکھاتا ہے اور آگے قدم رکھواتا ہے۔ میں افسوس نہیں کرتا کہ ایسی
بری حالت کیوں ہوئی ہے جو اس وقت نظر آ رہی ہے۔ یہ سب اسلام کے کمالات کے ظہور کی
خاطر ہوا۔ بت پرستی سے دست برداری کرانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایسی قوم پیدا کر دی ۔ یہ لوگ
اسلام کی ڈیوڑھی پر ہیں۔ ایک غیب کا دھکا لگے گا تو تمہارے بھائی ہو جائیں گے۔
۲۷ / دسمبر ۱۹۰۵ء
۲۷ دسمبر کی صبح کو حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کا صندوق جنازہ مقبرہ بہشتی میں دفن کیا گیا۔ یہ
پہلا بہشتی ہے جو اس مقبرہ میں دفن ہوا۔ دفن کرنے سے پہلے حضرت نے بمعہ خدام جنازہ پڑھایا جس کی
تحریک اس طرح سے ہوئی کہ مرحوم کی زوجہ کلاں نے آج رات خواب میں مرحوم کو دیکھا اور مرحوم نے
فرمایا کہ میرا جنازہ پڑھا جاوے۔ چنانچہ اس خواب کی تعمیل میں دوبارہ جنازہ پڑھا گیا۔
حضرت نے فرمایا۔ جنازہ بھی دعا ہے۔ خواب کو پورا کر دینا اچھا ہے ۔
( بعد نماز ظهر )
مسیح موعود کی بعثت اور سلسلہ کے قیام کی غرض
اعلیٰ حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک تقریر جو آپ نے ۲۷ دسمبر ۱۹۰۵ء کو
بعد نماز ظہر و عصر مسجد اقصیٰ میں فرمائی ۔
۲۶ دسمبر ۱۹۰۵ ء کی صبح کو مہمان خانہ جدید کے بڑے ہال میں احباب کا ایک بڑا جلسہ اس غرض
کے لیے منعقد ہوا تھا کہ مدرسہ تعلیم الاسلام کی اصلاح کے سوال پر غور کریں۔ اس میں بہت سے بھائیوں
نے مختلف پہلوؤں پر تقریریں کیں ۔ ان تقریروں کے ضمن میں ایک بھائی نے اپنی تقریر کے ضمن میں
کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے سلسلہ اور دوسرے مسلمانوں میں
صرف اسی قدر فرق ہے کہ وہ مسیح ابن مریم زندہ آسمان پر جانا تسلیم کرتے ہیں اور ہم یقین کرتے ہیں کہ وہ
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۶ صفحه ۲
بدر جلد نمبر ۴۱ مورخه ۲۹ دسمبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۲
وفات پاچکے ہیں ۔ اس کے سوا اور کوئی نیا امر ایسا نہیں جو ہمارے اور ان کے درمیان اصولی طور پر
قابلِ نزاع ہو۔ اس سے چونکہ کامل طور پر سلسلہ کی بعثت کی غرض کا پتہ نہ لگ سکتا تھا بلکہ ایک امر مشتبہ اور
کمزور معلوم ہوتا تھا اس لیے ضروری امر تھا کہ آپ اس کی اصلاح فرماتے ۔ چونکہ اس وقت کافی وقت نہ
تھا۔ اس لیے ۲۷ دسمبر کو بعد ظہر و عصر آپ نے مناسب سمجھا کہ اپنی بعثت کی اصل غرض پر کچھ تقریر
فرمائیں۔ آپ کی طبیعت بھی ناساز تھی۔ تاہم محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ نے مندرجہ ذیل
تقریر فرمائی ۔
فرمایا۔ افسوس ہے اس وقت میری طبیعت بیمار ہے اور میں کچھ زیادہ بول نہیں سکتا لیکن ایک
ضروری امر کی وجہ سے چند کلمے بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔ کل میں نے سنا تھا کہ کسی صاحب نے
یہ بیان کیا تھا کہ گویا ہم میں اور ہمارے مخالف مسلمانوں کے درمیان فرق موت وحیات مسیح علیہ السلام
کا ہے ورنہ ایک ہی ہیں اور عملی طور ہمارے مخالفوں کا قدم بھی حق پر ہے یعنی نماز روزہ اور
دوسرے اعمال مسلمانوں کے ہیں اور وہ سب اعمال بجالاتے ہیں ۔ صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کی موت کے بارے میں ایک غلطی پڑ گئی تھی جس کے ازالہ کے لیے خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ پیدا کیا۔
سو یا د رکھنا چاہیے کہ یہ بات صحیح نہیں۔ یہ تو سچ ہے کہ مسلمانوں میں یہ غلطی بہت بری طرح پر پیدا
ہوئی ہے۔ لیکن اگر کوئی یہ خیال کرتا ہے کہ میرا دنیا میں آنا صرف اتنی ہی غلطی کے ازالہ کے لیے ہے
اور اور کوئی خرابی مسلمانوں میں ایسی نہ تھی جس کی اصلاح کی جاتی بلکہ وہ صراط مستقیم پر ہیں تو یہ خیال
غلط ہے۔ میرے نزدیک وفات یا حیات مسیح ایسی بات نہیں کہ اس کے لیے اللہ تعالیٰ اتنا بڑا سلسلہ
قائم کرتا اور ایک خاص شخص کو دنیا میں بھیجا جاتا اور اللہ تعالیٰ ایسے طور پر اس کو ظاہر کرتا جس سے اس
کی بہت بڑی عظمت پائی جاتی ہے یعنی یہ کہ دنیا میں تاریکی پھیل گئی ہے اور زمین لعنتی ہو گئی ہے۔
حضرت عیسی علیہ السلام کی موت کی غلطی کچھ آج پیدا نہیں ہوگئی بلکہ یہ غلطی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی وفات کے تھوڑے ہی عرصہ بعد پیدا ہوگئی تھی اور خواص، اولیاء اللہ صلحاء اور اہل اللہ بھی آتے رہے
اور لوگ اس غلطی میں گرفتار رہے۔ اگر اس غلطی ہی کا ازالہ مقصود ہوتا تو اللہ تعالیٰ اس وقت بھی کر دیتا
وو
ے یہ لفظ دراصل ” حیات ہے جو سہو کتابت سے ”موت“ لکھا گیا ہے (مرتب)
مگر نہیں ہوا اور یہ غلطی چلی آئی اور ہمارا زمانہ آگیا۔ اس وقت بھی اگر نری اتنی ہی بات ہوتی تو اللہ تعالیٰ
اس کے لیے ایک سلسلہ پیدا نہ کرتا کیونکہ وفات مسیح ایسی بات تو تھی ہی نہیں جو پہلے کسی نے تسلیم نہ
ہے جوال
جو
کی ہو۔ پہلے سے بھی اکثر خواص جن پر اللہ تعالیٰ نے کھول دیا یہی مانتے چلے آئے مگر بات کچھ اور دیا چلے اور
اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کو قائم کیا۔ یہ سچ ہے کہ مسیح کی وفات ے کی غلطی کو دور کرنا بھی اس
سلسلہ کی بہت بڑی غرض تھی۔ لیکن صرف اتنی ہی بات کے لیے خدا تعالیٰ نے مجھ کو کھڑا نہیں کیا بلکہ
بہت سی باتیں ایسی پیدا ہو چکی تھیں اگر ان کی اصلاح کے لیے اللہ تعالیٰ ایک سلسلہ قائم کر کے کسی کو
مامور نہ کرتا تو دنیا تباہ ہو جاتی اور اسلام کا نام و نشان مٹ جاتا ۔ اس لیے اسی مقصد کو دوسرے پیرا یہ
میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ ہماری بعثت کی غرض کیا ہے؟
حیات مسیح کافتنہ وفات عیسی اورحیات اسلامی دونوں مقاصد باہم بہت بڑا حلق کہتے ہیں اور وفات مسیح کا مسئلہ اس زمانہ میں حیات اسلام کے لیے ضروری ہو گیا ہے۔
اس لیے کہ حیات مسیح سے جو فتنہ پیدا ہوا ہے وہ بہت بڑھ گیا ہے ۔ حیات مسیح کے لیے یہ کہنا کہ کیا
اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر نہیں کہ ان کو زندہ آسمان پر اٹھا لے جاتا؟ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کی ہے
سے ناواقفی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم تو سب سے زیادہ اس بات پر ایمان لاتے اور یقین کرتے ہیں ان
اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرة : ٢١ ) ۔
اللہ تعالیٰ بے شک ہر بات پر قادر ہے اور ہم ایمان رکھتے ہیں کہ بیشک وہ جو کچھ چاہے کر سکتا ورہم کہ وہ جو
ہے۔ لیکن وہ ایسے امور سے پاک اور منزہ ہے جو اس کی صفات کاملہ کے خلاف ہوں اور وہ ان
باتوں کا دشمن ہے جو اس کے دین کے مخالف ہوں ۔ حضرت عیسیٰ کی حیات اوائل میں تو صرف ایک
غلطی کا رنگ رکھتی تھی مگر آج یہ غلطی ایک اژدھا بن گئی ہے جو اسلام کو نگلنا چاہتی ہے۔ ابتدائی زمانہ
میں اس غلطی سے کسی گزند کا اندیشہ نہ تھا اور وہ غلطی ہی کے رنگ میں تھی۔ مگر جب سے عیسائیت کا
خروج ہوا اور انہوں نے مسیح کی زندگی کو ان کی خدائی کی ایک بڑی زبردست دلیل قرار دیا تو یہ
لے سہو کتابت ہے مسیح کی حیات کی غلطی ہونا چاہیے۔ (مرتب)
ے اس جگہ کتابت کی غلطی سے کوئی لفظ رہ گیا ہے ۔ (مرتب)
خطرناک امر ہو گیا۔ انہوں نے بار بار اور بڑے زور سے اس امر کو پیش کیا کہ اگر مسیح خدا نہیں تو وہ
عرش پر کیسے بیٹھا ہے؟ اور اگر انسان ہو کر کوئی ایسا کر سکتا ہے کہ زندہ آسمان پر چلا جاوے تو پھر کیا
وجہ ہے کہ آدم سے لے کر اس وقت تک کوئی بھی آسمان پر نہیں گیا ؟ اس قسم کے دلائل پیش کر کے وہ
حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا بنانا چاہتے ہیں اور انہوں نے بنایا اور دنیا کے ایک حصہ کو گمراہ کر دیا۔
اور بہت سے مسلمان جو تیس لاکھ سے زیادہ بتائے جاتے ہیں اس غلطی کو صحیح عقیدہ تسلیم کرنے کی وجہ
سے اس فتنہ کا شکار ہو گئے ۔ اب اگر یہ بات صحیح ہوتی اور در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام زندہ
آسمان پر چلے جاتے جیسا کہ عیسائی کہتے ہیں اور مسلمان اپنی غلطی اور نا واقعی سے ان کی تائید کرتے
ہیں تو پھر اسلام کے لیے تو ایک ماتم کا دن ہوتا ۔ کیونکہ اسلام تو دنیا میں اس لیے آیا ہے تا کہ اللہ تعالیٰ
کی ہستی پر دنیا کو ایک ایمان اور یقین پیدا ہوا اور اس کی توحید پھیلے۔ وہ ایسا مذہب ہے کہ کوئی کمزوری
اس میں پائی نہیں جاتی اور نہیں ہے۔ وہ تو اللہ تعالیٰ ہی کو وحدہ لاشریک قرار دیتا ہے۔ کسی دوسرے
میں خصوصیت تسلیم کی جاوے تو یہ تو اللہ تعالیٰ کی کسر شان ہے اور اسلام اس کو روانہیں رکھتا۔ مگر عیسائیوں
نے مسیح کی اس خصوصیت کو پیش کر کے دنیا کو گمراہ کر دیا ہے اور مسلمانوں نے بغیر سوچے سمجھے ان کی
اس ہاں میں ہاں ملا دی اور اس ضرر کی پروانہ کی جو اس سے اسلام کو پہنچا۔
اس بات سے کبھی دھوکا نہیں کھانا چاہیے جو لوگ کہہ دیتے ہیں کہ کیا اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر
نہیں کہ مسیح کو زندہ آسمان پر اٹھا لے جاوے؟ بیشک وہ قادر ہے مگر وہ ایسی باتوں کو کبھی روا نہیں رکھتا
جو مبدا شرک ہو کر کسی کو شریک الباری ٹھہراتی ہوں اور یہ صاف ظاہر ہے کہ ایک شخص کو بعض وجوہ کی
خصوصیت دینا صریح مبدا شرک ہے۔ پس مسیح علیہ السلام میں یہ خصوصیت تسلیم کرنا کہ وہ تمام انسانوں
کے برخلاف اب تک زندہ ہیں اور خواص بشری سے الگ ہیں یہ ایسی خصوصیت ہے جس سے
عیسائیوں کو موقع دیا کہ وہ ان کی خدائی پر اس کو بطور دلیل پیش کریں ۔ اگر کوئی عیسائی مسلمانوں پر یہ
اعتراض کرے کہ تم ہی بتاؤ کہ ایسی خصوصیت اس وقت کسی اور شخص کو بھی ملی ہے؟ تو اس کا کوئی
جواب ان کے پاس نہیں ہے۔ اس لیے کہ وہ یقین کرتے ہیں کہ سب انبیاء علیہم السلام مر گئے ہیں مگر
مسیح کی موت بقول ان مخالف مسلمانوں کے ثابت نہیں کیونکہ توفی کے معنے تو آسمان پر زندہ اٹھائے
جانے کے کرتے ہو۔ اس لیے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة : (۱۱۸) میں بھی یہی معنے کرنے پڑیں گے کہ
جب تو نے مجھے زندہ آسمان پر اٹھا لیا۔ اور کوئی آیت ثابت نہیں کرتی کہ اس کی موت بھی ہوگی ۔ پھر
بتاؤ کہ ان کا نتیجہ کیا ہوگا؟ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہدایت دے اور وہ اپنی غلطی کو سمجھیں۔
میں سچ کہتا ہوں کہ جو لوگ مسلمان کہلا کر اس عقیدہ کی کمزوری اور شناعت کے کھل جانے پر
بھی اس کو نہیں چھوڑتے وہ دشمن اسلام اور اس کے لیے مار آستیں ہیں ۔
۔
یا درکھو! اللہ تعالیٰ بار بار قرآن شریف میں مسیح کی موت کا ذکر کرتا ہے اور ثابت کرتا ہے کہ وہ
دوسرے نبیوں اور انسانوں کی طرح وفات پاچکے۔ کوئی امران میں ایسا نہ تھا جو دوسرے نبیوں اور
انسانوں میں نہ ہو۔ یہ بالکل سچ ہے کہ توفی کے موت ہی معنے ہیں ۔ کسی لغت سے یہ ثابت نہیں کہ توفی
کے معنے کبھی آسمان پر مع جسم اٹھانے کے بھی ہوتے ہیں۔ زبان کی خوبی لغات کی توسیع پر ہے۔ دنیا
میں کوئی لغت ایسی نہیں ہے جو صرف ایک کے لیے ہو اور دوسرے کے لیے نہ ہو ۔ ہاں خدا تعالیٰ
کے لیے یہ خصوصیت ضرور ہے اس لیے کہ وہ وحدہ لاشریک خدا ہے۔ لغت کی کوئی کتاب پیش کرو
جس میں توفی کے یہ معنے خصوصیت سے حضرت عیسی کے لیے کہے ہوئے ہوں کہ زندہ آسمان پر مع
جسم اٹھانا ہے اور سارے جہان کے لیے جب یہ لفظ استعمال ہو تو اس کے معنے موت کے ہوں گے
اس قسم کی خصوصیت لغت کی کسی کتاب میں دکھاؤ۔ اور اگر نہ دکھا سکو اور نہیں ہے تو پھر خدا تعالیٰ سے
ڈرو کہ یہ مبدا شرک ہے۔ اس غلطی ہی کا یہ نتیجہ ہے کہ مسلمان عیسائیوں کے مدیون ٹھیرتے ہیں۔ اگر
عیسائی یہ کہیں کہ جس حال میں تم مسیح کو زندہ تسلیم کرتے ہو کہ وہ آسمان پر ہے اور پھر اس کا آنا بھی
مانتے ہو اور یہ بھی کہ وہ حکم ہو کر آئے گا ۔ اب بتاؤ کہ اس کے خدا ہونے میں کیا شبہ رہا جبکہ یہ بھی
ثابت نہ ہو کہ اس کو موت ہوگی یہ کہنا بڑا مصیبت کا امر ہو کہ عیسائی سوال کرے اور اس کا جواب نہ
ت انسا
ہو۔ غرض اس غلطی کا اثر بداب یہاں تک بڑھ گیا۔ یہ تو سچ ہے کہ دراصل مسیح کی موت کا مسئلہ ایسا
عظیم الشان نہ تھا کہ اس کے لیے ایک عظیم الشان مامور کی ضرورت ہوتی ۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ
مسلمانوں کی حالت بہت ہی نازک ہوگئی ہے۔ انہوں نے قرآن کریم پر تدبر چھوڑ دیا اور ان کی
عملی حالت خراب ہوگئی ۔ اگر ان کی عملی حالت درست ہوتی اور وہ قرآن کریم اور اس کے لغات پر
توجہ کرتے تو ایسے معنے ہرگز نہ کرتے۔ انہوں نے اسی لیے اپنی طرف سے یہ معنے کر لئے ۔ توفی کا
لفظ کوئی نرالا اور نیا لفظ نہ تھا اس کے معنے تمام لغت عرب میں خواہ وہ کسی نے لکھی ہوں موت کے کئے
ہیں۔ پھر انہوں نے مع جسم آسمان پر اٹھانے کے معنے آپ ہی کیوں بنا لیے ۔ ہم کو افسوس نہ ہوتا اگر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی اس لفظ کے یہی معنے کر لیتے کیونکہ یہی لفظ آپ کے لیے بھی تو
قرآن شریف میں آیا ہے جیسا کہ فرمایا ہے وَ إِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ (يونس: ۴۷)
اب بتاؤ کہ اگر اس لفظ کے معنے مع جسم آسمان پر اٹھانا ہی ہیں تو کیا ہماراحق نہیں کہ آپ کے لیے بھی
یہی معنے کریں ۔ کیا وجہ ہے کہ وہ نبی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہزار ہا درجہ کمتر ہے اس کے لیے
جب یہ لفظ بولا جاوے تو اس کے من گھڑت معنے کر کے زندہ آسمان پر لے جاویں۔ لیکن جب
سید الاولین والآخرین کے لیے یہ لفظ آوے تو اس کے معنے بجز موت کے اور کچھ نہ کریں۔ حالانکہ
آپ کی زندگی ایسی ثابت ہے کہ کسی اور نبی کی ثابت نہیں۔
اور اس لیے ہم زور اور دعوئی سے یہ بات پیش حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ثبوت اور اس کے کرتے ہیں کہ اگر کوئی نبی زندہ ہے تو وہ ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔ اکثر اکابر نے حیات النبی پر کتابیں لکھی ہیں ۔ اور ہمارے پاس
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ایسے زبر دست ثبوت موجود ہیں کہ کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر
سکتا۔ منجملہ ان کے ایک یہ بات ہے کہ زندہ نبی وہی ہو سکتا ہے جس کے برکات اور فیوض ہمیشہ کے
لیے جاری ہوں اور یہ ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے زمانہ سے لے کر اس وقت تک کبھی بھی
مسلمانوں کو ضائع نہیں کیا۔ ہر صدی کے سر پر اس نے کوئی آدمی بھیج دیا جو زمانہ کے مناسب حال
اصلاح کرتا رہا یہاں تک اس صدی پر اس نے مجھے بھیجا ہے تا کہ میں حیات النبی کا ثبوت دوں ۔
یہ امر قرآن شریف سے بھی ثابت ہے کہ اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی حفاظت کرتا
رہا ہے اور کرے گا جیسا کہ فرمایا ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر : ١٠) یعنی
بے شک ہم نے ہی اس ذکر کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے ۔ اِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ کا
لفظ صاف طور پر دلالت کرتا ہے کہ صدی کے سر پر ایسے آدمی آتے رہیں گے جو گمشدہ متاع کو لائیں
اور لوگوں کو یاد دلائیں۔
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب پہلی صدی گزر جاتی ہے تو پہلی نسل بھی اٹھ جاتی ہے اور اس نسل
میں جو عالم ، حاف عالم، حافظ قرآن ، اولیاء اللہ اور ابدال ہوتے ہیں وہ فوت ہو جاتے ہیں۔ اور اس طرح پر
ضرورت ہوتی ہے کہ احیاء ملت کے لیے کوئی شخص پیدا ہو کیونکہ اگر دوسری صدی میں نیا بندوبست
اسلام کے تازہ رکھنے کے لیے نہ کرے تو یہ مذہب مر جاوے۔ اس لیے وہ ہر صدی کے سر پر ایک
شخص کو مامور کرتا ہے جو اسلام کو مرنے سے بچا لیتا ہے اور اس کو نئی زندگی عطا کرتا ہے اور دنیا کو ان
غلطیوں، بدعات اور غفلتوں اور مستیوں سے بچا لیتا ہے جو ان میں پیدا ہوتی ہیں۔
یہ خصوصیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو حاصل ہے اور یہ آپ کی حیات کی ایسی زبردست دلیل
ہے کہ کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اس طرح پر آپ کے برکات و فیوض کا سلسلہ لا انتہا اور غیر منقطع ہے
اور ہر زمانہ میں گویا امت آپ کا ہی فیض پاتی ہے اور آپ ہی سے تعلیم حاصل کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ
کی محب بنتی ہے جیسا کہ فرمایا ہے اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲)
پس خدا تعالیٰ کا پیار ظاہر ہے کہ اس امت کو کسی صدی میں خالی نہیں چھوڑتا۔ اور یہی ایک امر ہے جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات پر روشن دلیل ہے۔ بالمقابل حضرت عیسی کی حیات ثابت نہیں ۔ ان
کی زندگی ہی میں ایسا فتنہ برپا ہوا کہ کسی اور نبی کی زندگی میں وہ فتنہ نہیں ہوا۔ اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
کو حضرت عیسیٰ سے مطالبہ کرنا پڑا کہ وَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَ أُمِّيَ الْهَيْنِ (المائدة: ١١٧)
یعنی کیا تو نے ہی کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو خدا بنا لو۔ جو جماعت حضرت عیسیٰ نے تیار کی وہ ایسی
کمزور اور نا قابل اعتبار تھی کہ خود یہی عیسائی بھی اس کا اقرار کرتے ہیں۔
انجیل سے ثابت ہے کہ وہ بارہ شاگرد جوان کی خاص قوت قدسی
صحابہ اور حواریوں کا موازنہ او تاخیر کا نمونہ تھے۔ ان میں سے ایک نے جس کا نام
یہودا اسکر یوٹی تھا اس نے تیس روپیہ پر اپنے آقا و مرشد کو بیچ دیا اور دوسرے نے جو سب سے
اول نمبر پر ہے اور شاگرد رشید کہلاتا تھا اور جس کے ہاتھ میں بہشت کی کنجیاں تھیں یعنی پطرس اس
نے سامنے کھڑے ہو کر تین مرتبہ لعنت کی ۔ جب خود حضرت مسیح کی موجودگی میں ان کا اثر اور فیض
اس قدر تھا اور اب انیس سو سال گزرنے کے بعد خود اندازہ کر لو کہ کیا باقی رہا ہوگا۔ اس کے بالمقابل
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو جماعت طیار کی تھی وہ ایسی صادق اور وفادار جماعت تھی کہ انہوں
نے آپ کے لیے جانیں دے دیں ، وطن چھوڑ دیئے ، عزیزوں اور رشتہ داروں کو چھوڑ دیا۔ غرض
آپ کے لیے کسی چیز کی پروا نہ کی۔ یہ کیسی زبردست تا ثیر تھی ۔ اس تاخیر کا بھی مخالفوں نے اقرار کیا
ہے اور پھر آپ کی تاثیرات کا سلسلہ بند نہیں ہوا بلکہ اب تک وہ چلی جاتی ہیں ۔ قرآن شریف کی تعلیم
میں وہی اثر وہی برکات اب بھی موجود ہیں۔
قرآن کریم اور انجیل ک موازنہ اور پھر تاثیر کا ایک اور بھی نمونہ قابل ذکر ہے کہ انجیل کا
کہیں پتہ ہی نہیں لگتا۔ خود عیسائیوں کو اس امر میں
مشکلات ہیں کہ اصل انجیل کون سی ہے اور وہ کسی زبان میں تھی اور کہاں ہے؟ مگر قرآن شریف کی برابر
حفاظت ہوتی چلی آئی ہے۔ ایک لفظ اور نقطہ تک اس کا ادھر ادھر نہیں ہو سکتا۔ اس قدر حفاظت ہوئی
ہے کہ ہزاروں لاکھوں حافظ قرآن شریف کے ہر ملک اور ہر قوم میں موجود ہیں جن میں باہم اتفاق
ہے ہمیشہ یاد کرتے اور سناتے ہیں ۔ اب بتاؤ کہ کیا یہ آپ کے برکات اور زندہ برکات نہیں ہیں؟
اور کیا ان سے آپ کی حیات ثابت نہیں ہوتی ؟
غرض کیا قرآن شریف کی حفاظت کے رو سے اور کیا تجدید دین کے لیے ہر صدی پر مجدد کے
آنے کی حدیث سے اور کیا آپ کی برکات اور تاثیرات سے جواب تک جاری ہیں آپ کی حیات
ثابت ہوتی ہے اب غور طلب امر یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ کی حیات کے عقیدہ نے دنیا کو کیا فائدہ پہنچایا
ہے؟ کیا اخلاقی اور عملی طور پر دنیا کی اصلاح ہوئی ہے یا فساد پیدا ہوا ہے؟ اس امر پر جس قدر غور
کریں گے اسی قدر اس کی خرابیاں ظاہر ہوتی چلی جائیں گی۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اسلام نے اس
عقیدہ سے بہت بڑا ضر ر ا ٹھا یا ہے یہاں تک کہ ۴۰ کروڑ کے قریب لوگ عیسائی ہو چکے جو سچے
خدا کو چھوڑ کر ایک عاجز انسان کو خدا بنا رہے ہیں اور عیسائیت نے دنیا کو جو نفع پہنچایا ہے وہ ظاہر امر
ہے خود عیسائیوں نے اس امر کو قبول کیا ہے کہ عیسائیت کے ذریعہ بہت سی بداخلاقیاں دنیا میں پھیلی
ہیں کیونکہ جب انسان کو تعلیم ملے کہ اس کے گناہ کسی دوسرے کے ذمہ ہو چکے تو وہ گناہ کرنے پر دلیر
ہو جاتا ہے اور گناہ نوعِ انسان کے لیے ایک خطرناک زہر ہے جو عیسائیت نے پھیلائی ہے۔ اس
صورت میں اس عقیدہ کا ضر ر اور بھی بڑھا جاتا ہے۔
حیات مسیح کے وفات مسیح کے مسئلہ کو مشیت ایزدی نے مخفی رکھا میں یہ نہیں کہتا کہ حیات
متعلق اسی زمانہ کے لوگوں پر
الزام ہے۔ نہیں بعض پہلوں نے غلطی کھائی ہے۔ مگر وہ تو اس غلطی میں بھی ثواب ہی پر رہے۔ کیونکہ
مجتہد کے متعلق لکھا ہے قَدْ يُخطى وَ يُصِيبُ کبھی مجتہد غلطی بھی کرتا ہے اور کبھی صواب ۔ مگر دونوں
طرح پر اسے ثواب ہوتا ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ مشیت ایزدی نے یہی چاہا تھا کہ ان سے یہ
معامل مخفی رہے۔ پس وہ غفلت میں رہے اور اصحاب کہف کی طرح یہ حقیقت ان پر مخفی رہی جیسا کہ
مجھے بھی الہام ہوا تھا ام حَسِبْتَ أَنَّ أَصْحُبَ الْكَهْفِ وَالرَّقِيمِ كَانُوا مِنْ ايْتِنَا عَجَبًا اسی طرح مسیح
کی حیات کا مسئلہ بھی ایک عجیب سر ہے۔ باوجود یکہ قرآن شریف کھول کھول کر مسیح کی وفات ثابت
کرتا ہے اور احادیث سے بھی یہی ثابت ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر جو آیت
استدلال کے طور پر پڑھی گئی وہ بھی اسی کو ثابت کرتی ہے ۔ مگر باوجود اس قدر آشکارا ہونے کے
خدا تعالیٰ نے اس کو مخفی کر لیا اور آنے والے موعود کے لیے اس کو مخفی رکھا چنانچہ جب وہ آیا تو اس نے
اس راز کو ظاہر کیا۔
یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ وہ جب چاہتا ہے کسی بھید کو خفی کر دیتا ہے اور جب چاہتا ہے اسے
ظاہر کر دیتا ہے۔ اسی طرح اس نے اس بھید کو اپنے وقت تک مخفی رکھا مگر اب جبکہ آنے والا آ گیا اور
اس کے ہاتھ میں اس : اس سر کی کلید تھی اس نے اسے کھول کر دکھا دیا۔ اب اگر کوئی نہیں مانتا اور ضد کرتا
ہے تو وہ گو یا اللہ تعالیٰ کا مقابلہ کرتا ہے۔
جلد هشتم
غرض وفات مسیح کا مسئلہ اب ایسا مسئلہ وفات مسیح کا مسئلہ ایک ثابت شدہ امر ہے، ہو گیا ہے کہ اسمیں کسی قسم کا اخفا نہیں
رہا بلکہ ہر پہلو سے صاف ہو گیا ہے۔ قرآن شریف سے مسیح کی وفات ثابت ہوتی ہے احادیث
وفات کی تائید کرتی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا واقعہ معراج موت کی تصدیق کرتا ہے اور آپ
گو یا چشم دید شہادت دیتے ہیں کیونکہ آپ نے شب معراج میں حضرت عیسیٰ کو حضرت یحیی کے ساتھ
دیکھا۔ اور پھر آیت قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا (بنی اسراءیل: ۹۴) مسیح کو زندہ
آسمان پر جانے سے روکتی ہے۔ کیونکہ جب کفار نے آپ سے آسمان پر چڑھ جانے کا معجزہ مانگا تو اللہ تعالیٰ
نے آپ کو یہی جواب دیا کہ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولًا یعنی میرا رب اس وعدہ
خلافی سے پاک ہے جو ایک مرتبہ تو وہ انسان کے لیے یہ قرار دے کہ وہ اسی زمین میں پیدا ہوا اور
یہاں ہی مرے گا فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ (الاعراف: ۲۶) میں تو ایک بشر رسول ہوں یعنی وہ
بشریت میرے ساتھ موجود ہے جو آسمان پر نہیں جاسکتی۔ اور دراصل کفار کی غرض اس سوال سے
یہی تھی۔ چونکہ وہ پہلے یہ سن چکے تھے کہ انسان اس دنیا میں جیتا اور مرتا ہے۔ اس لیے انہوں نے
موقع پا کر یہ سوال کیا جس کا جواب ان کو ایسا دیا گیا کہ ان کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔ پس یہ طے
شدہ مسئلہ ہے کہ مسیح وفات پا چکے۔ ہاں یہ ایک معجزانہ نشان ہے کہ انہیں غفلت میں رکھا اور
ہو شیاروں کو مست بنا دیا۔ بناد
مسیح کی موت میں اسلام کی زندگی ہے ہو اور ہیں ان پر ولی بھی پوری نہیں معذور ۔ کوئی حجت
وہ
ہوئی اور اس وقت اپنے اجتہاد سے جو کچھ وہ سمجھے اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے اجر اور ثواب پائیں گے۔
مگر اب وقت نہیں رہا۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے اس نقاب کو اٹھا دیا اور اس مخفی راز کو ظاہر کر دیا ہے اور
اس مسئلہ کے بڑے اور خوفناک اثروں کو تم دیکھ رہے ہو کہ اسلام تنزل کی حالت میں ہے اور عیسائیت
کا یہی ہتھیار حیات مسیح ہے جس کو لے کر وہ اسلام پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور مسلمانوں کی ذریت
عیسائیوں کا شکار ہو رہی ہے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ایسے ہی مسائل وہ لوگوں کو سنا سنا کر برگشتہ کر رہے
ہیں اور وہ خصوصیتیں جو نادانی سے مسلمان ان کے لیے تجویز کرتے ہیں سکولوں اور کالجوں میں پیش کر کے
اسلام سے جدا کر رہے ہیں اس لیے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اب مسلمانوں کو متنبہ کیا جاوے۔
پس اس وقت چاہا ہے کہ مسلمان متنبہ ہو جاویں کہ ترقی اسلام کے لیے یہ پہلو نہایت ہی
ضروری ہے کہ مسیح کی وفات کے مسئلہ پر زور دیا جاوے اور وہ اس امر کے قائل نہ ہوں کہ مسیح زندہ
آسمان پر گیا ہے۔ مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ میرے مخالف اپنی بد قسمتی سے اس سر کو نہیں
سمجھتے اور خواہ نخواہ شور مچاتے ہیں ۔ کاش یہ احمق سمجھتے کہ اگر ہم سب مل کر وفات پر زور دیں گے تو پھر
یہ مذہب (عیسائی) نہیں رہ سکتا۔ میں یقیناً کہتا ہوں کہ اسلام کی زندگی اس موت میں ہے۔خود
عیسائیوں سے پوچھ کر دیکھ لو کہ جب یہ ثابت ہو جاوے کہ مسیح زندہ نہیں بلکہ مر گیا ہے تو ان کے
مذہب کا کیا باقی رہ جاتا ہے؟ وہ خود اس امر کے قائل ہیں کہ یہی ایک مسئلہ ہے جو ان کے مذہب کا
استیصال کرتا ہے مگر مسلمان ہیں کہ مسیح کی حیات کے قائل ہو کر ان کو تقویت پہنچارہے ہیں اور اسلام
کو نقصان پہنچاتے ہیں ان کی وہی مثال ہے۔
ع یکے بر سر شاخ و بن می برید
عیسائیوں کا جو ہتھیار اسلام کے خلاف تھا اسی کو ان صلیب کو توڑنے والا ہتھیار مسلمانوں نے اپنے ہاتھ میں لیا ہے اپنے اور اپنی میں لیا ہے اور اپنی ناسمجھی اور
کم فہمی سے چلا دیا جس سے اسلام کو اس قدر نقصان پہنچا۔ مگر خوشی کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
عین وقت پر اس سے ان کو آگاہ کر دیا اور ایسا ہتھیار عطا کیا جو صلیب کے توڑنے کے واسطے بے نظیر
لا
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۶ صفحه ۲، ۳
ے بدر میں ہے۔ تعجب ہے کہ عیسائی تو مسلمانوں کی گردن کاٹنے کے واسطے یہ ہتھیار استعمال کرتے ہیں اور مسلمان
بھی اپنی گردنیں کٹوانے کے واسطے ان کی امداد میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔“ ہیں ۔“
( بدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۲۶ جنوری ۱۹۰۶ صفحه
ہے اور اس کی تائید اور استعمال کے لیے اس نے یہ سلسلہ قائم کیا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور تائید
سے اس موت مسیح کے ہتھیار نے صلیبی مذہب کو جس قدر کمزور اور سست کر دیا ہے وہ اب چھپی ہوئی
بات نہیں رہی ۔ عیسائی مذہب اور اسکے حامی سمجھ سکتے ہیں کہ اگر کوئی فرقہ اور سلسلہ ان کے مذہب کو
ہلاک کر سکتا ہے تو وہ یہی سلسلہ ہے۔ چنانچہ یہی وجہ ہے کہ وہ ہر یک اہل مذہب سے مقابلہ کے لیے
آمادہ ہو جاتے ہیں مگر اس سلسلہ کے مقابلہ میں نہیں آتے ۔ بشپ صاحب کو جب مقابلہ کی دعوت کی
گئی تو ہر چند اس کو بعض انگریزی اخباروں نے بھی جوش دلایا مگر پھر بھی وہ میدان میں نہیں نکلا۔ اس
کی وجہ یہی ہے کہ ہمارے پاس عیسائیت کے استیصال کے لیے وہ ہتھیار ہیں جو دوسروں کو نہیں
دیئے گئے اور ان میں سے پہلا ہتھیار یہی موت مسیح کا ہتھیار ہے۔ موت اصلی غرض نہیں ۔ یہ تو اس
لیے کہ عیسائیوں کا ہتھیار تھا جس سے اسلام کا نقصان تھا۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ اس غلطی کا تدارک
کرے۔ چنانچہ بڑے زور کے ساتھ اس کی اصلاح کی گئی۔
سلسلہ کے قیام کا ایک اور مقصد اس کے علاوہ ان غلطیوں اور بدعات کو دور کرنا بھی اصل مقصد ہے جو اسلام میں پیدا ہو اسلام میں پیدا ہوگئی ہیں۔ یہ
قلت تدبّر کا نتیجہ ہے۔ اگر یہ کہا جاوے کہ اس سلسلہ میں اور دوسرے مسلمانوں میں کوئی فرق
نہیں ہے۔ اگر موجودہ مسلمانوں کے معتقدات میں کوئی فرق نہیں آیا اور دونوں ایک ہی ہیں تو پھر کیا
خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو عبث قائم کیا ؟ ایسا خیال کرنا اس سلسلہ کی سخت ہتک اور اللہ تعالیٰ کے حضور
ایک جرات اور گستاخی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بار بار ظاہر کیا ہے کہ دنیا میں بہت تاریکی چھا گئی ہے۔ عملی
حالت کے لحاظ سے بھی اور اعتقادی حالت کی وجہ سے بھی ۔ وہ توحید جس کے لیے بے شمار نبی اور
رسول دنیا میں آئے اور انہوں نے بے انتہا محنت اور سعی کی آج اس پر ایک سیاہ پردہ پڑا ہوا ہے اور
لوگ کئی قسم کے شرک میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ دنیا کی محبت نہ
کرو۔ مگر اب دنیا کی محبت ہر ایک دل پر غلبہ کر چکی ہے اور جس کو دیکھو اسی محبت میں غرق ہے۔ دین
کے لیے ایک تنکا بھی ہٹانے کے واسطے کہا جاوے تو وہ سوچ میں پڑ جاتا ہے اور ہزاروں عذر اور بہانے