۲۷؍دسمبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

طلا زور
کرنے لگتا ہے۔ ہر قسم کی بد عملی اور بدکاری کو جائز سمجھ لیا گیا ہے اور ہر قسم کے منہیات پر کھلم کھلا
دیا جاتا ہے دین بالکل بیکس اور یتیم ہو رہا ہے۔ ایسی صورت میں اگر اسلام کی تائید اور نصرت نہ
فرمائی جاتی تو اور کون سا وقت اسلام پر آنے والا ہے جو اس وقت مدد کی جاوے۔ اسلام تو صرف نام
کو باقی رہ گیا۔ اب بھی اگر حفاظت نہ کی جاتی تو پھر اس کے مٹنے میں کیا شبہ ہو سکتا تھا۔ میں سچ کہتا
ہوں کہ یہ صرف قلت تدبّر کا نتیجہ ہے جو کہا جاتا ہے کہ دوسرے مسلمانوں میں کیا فرق ہے؟
اگر صرف ایک ہی بات ہوتی تو اس قدر محنت اٹھانے کی کیا حاجت تھی ۔ ایک
محب دنیا کا فتنہ سلسلہ قائم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ بار بار ظاہر
کر چکا ہے کہ ایسی تاریکی چھا گئی ہے کہ کچھ نظر نہیں آتا ۔ وہ توحید جس کا ہمیں فخر تھا اور اسلام جس پر
ناز کرتا تھا وہ صرف زبانوں پر رہ گئی ہے ورنہ عملی اور اعتقادی طور پر بہت ہی کم ہوں گے جو تو حید کے
قائل ہوں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا دنیا کی محبت نہ کرنا۔ مگر اب ہر ایک دل اسی میں
غرق ہے اور دین ایک بیکس اور یتیم کی طرح رہ گیا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف طور پر
فرما یا تصاحب الدُّنْيَا رَأْسُ كُلِّ خَطِيئَةٍ ۔ یہ کیسا پاک اور سچا کلمہ ہے۔ مگر آج دیکھ لو ہر ایک اس غلطی
میں مبتلا ہے۔ ہمارے مخالف آریہ اور عیسائی اپنے مذاہب کی حقیقت کو خوب سمجھ چکے ہیں۔ لیکن اب
اسے نباہنا چاہتے ہیں ۔ عیسائی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے مذہب کے اصول و فروع اچھے
نہیں۔ ایک انسان کو خدا بتانا ٹھیک نہیں ۔ اس زمانہ میں فلسفہ طبعی اور سائنس کے علوم ترقی کر گئے
ہیں اور لوگ خوب سمجھ گئے ہیں کہ مسیح بجز ایک ناتواں اور ضعیف انسان ہونے کے سوا کوئی اقتداری
قوت اپنے اندر نہ رکھتا تھا اور یہ ناممکن ہے کہ ان علوم کو پڑھ کر خود اپنی ذات کا تجربہ رکھ کر اور مسیح کی
کمزوریوں اور ناتوانیوں کو دیکھ کر یہ اعتقاد رکھیں کہ وہ خدا تھا۔ ہر گز نہیں ۔
شرک عورت سے شروع ہوا ہے اور عورت سے اس کی بنیاد پڑی ہے یعنی حوا سے جس نے
خدا تعالیٰ کا حکم چھوڑ کر شیطان کا حکم مانا۔ اور اس شرک عظیم یعنی عیسائی مذہب کی حامی بھی عورتیں ہی
ہیں۔ در حقیقت عیسائی مذہب ایسا مذہب ہے کہ انسانی فطرت دور سے اس کو دھکے دیتی ہے اور وہ

کبھی اسے قبول ہی نہیں کر سکتی۔ اگر درمیان دنیا نہ ہوتی تو عیسائیوں کا گروہ کثیر آج مسلمان
ہو جاتا۔ بعض لوگ عیسائیوں میں مخفی مسلمان رہے ہیں اور انہوں نے اپنے اسلام کو چھپایا ہے لیکن
مرنے کے وقت اپنی وصیت کی اور اسلام ظاہر کیا ہے۔ ایسے لوگوں میں بڑے بڑے عہدہ دار
تھے ۔ انہوں نے حب دنیا کی وجہ سے زندگی میں اسلام کو چھپا یا لیکن آخر انہیں ظاہر کرنا پڑا۔ میں
دیکھتا ہوں کہ ان دلوں میں اسلام نے راہ بنالیا ہے اور اب وہ ترقی کر رہا ہے۔ حُبّ دنیا نے لوگوں کو
محجوب کر رکھا ہے۔
غرض مسلمانوں میں اندرونی تفرقہ کا موجب بھی یہی حُبّ دنیا ہی ہوئی ہے کیونکہ اگر محض اللہ تعالیٰ
کی رضا مقدم ہوتی تو آسانی سے سمجھ میں آسکتا تھا کہ فلاں فرقے کے اصول زیادہ صاف ہیں اور وہ
انہیں قبول کر کے ایک ہو جاتے ۔ اب جبکہ حُبّ دنیا کی وجہ سے یہ خرابی پیدا ہورہی ہے تو ایسے لوگوں
کو کیسے مسلمان کہا جا سکتا ہے جبکہ ان کا قدم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم پر نہیں ۔ اللہ تعالیٰ
نے تو فرمایا تھا قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران : ۳۲) یعنی کہوا گر تم
اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو اللہ تعالیٰ تم کو دوست رکھے گا۔ اب اس حُب اللہ کی
بجائے اور اتباع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بجائے حُب الدنیا کو مقدم کیا گیا ہے۔ کیا یہی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ہے؟ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا دار تھے؟ کیا وہ سو دلیا
کرتے تھے؟ یا فرائض اور احکام الہی کی بجا آوری میں غفلت کیا کرتے تھے؟ کیا آپ میں (معاذ اللہ )
نفاق تھا، مداہنہ تھا؟ دنیا کو دین پر مقدم کرتے تھے؟ غور کرو۔ اتباع تو یہ ہے کہ آپ کے نقش قدم پر
چلو اور پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کیسے کیسے فضل کرتا ہے ۔ صحابہ نے وہ چلن اختیار کیا تھا۔ پھر دیکھ لو کہ
اللہ تعالیٰ نے انہیں کہاں سے کہاں پہنچایا۔ انہوں نے دنیا پر لات مار دی تھی اور بالکل محب دنیا سے
الگ ہو گئے تھے۔ اپنی خواہشوں پر ایک موت وارد کر لی تھی ۔ اب تم اپنی حالت کا ان سے مقابلہ
کر کے دیکھ لو۔ کیا انہیں کے قدموں پر ہو؟ افسوس اس وقت لوگ نہیں سمجھتے کہ خدا تعالیٰ ان سے کیا
چاہتا ہے ۔ رَأْسُ كُلِّ خَطِيئَةٍ نے بہت سے بچے دے دیئے ہیں کوئی شخص عدالت میں جاتا ہے تو

۲ آنے لے کر جھوٹی گواہی دے دینے میں ذرا شرم و حیا نہیں کرتا ۔ کیا وکلا ء قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں کہ
سارے کے سارے گواہ سچے پیش کرتے ہیں ۔ آج دنیا کی حالت بہت نازک ہوگئی ہے۔ جس پہلو
اور رنگ سے دیکھو جھوٹے گواہ بنائے جاتے ہیں۔ جھوٹے مقدمہ کرنا تو بات ہی کچھ نہیں جھوٹے اسناد
بنا لیے جاتے ہیں ۔ کوئی امر بیان کریں گے تو سچ کا پہلو بچا کر بولیں گے اب کوئی ان لوگوں سے جو
اس سلسلہ کی ضرورت نہیں سمجھتے پوچھے کہ کیا یہی وہ دین تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے
تھے؟ اللہ تعالیٰ نے تو جھوٹ کو نجاست کہا تھا کہ اس سے پر ہیز کرو اجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ
وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ (الحج : ۳۱) بت پرستی کے ساتھ اس جھوٹ کو ملایا ہے جیسا احمق انسان اللہ تعالیٰ
کو چھوڑ کر پتھر کی طرف سر جھکاتا ہے ویسے ہی صدق و راستی کو چھوڑ کر اپنے مطلب کے لیے
جھوٹ کو بہت بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو بت پرستی کے ساتھ ملایا اور اس سے
نسبت دی جیسے ایک بت پرست بہت سے نجات چاہتا ہے جھوٹ بولنے والا بھی اپنی طرف سے بہت
بناتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس بت کے ذریعہ نجات ہو جاوے گی ۔ کیسی خرابی آ کر پڑی ہے۔ اگر کہا
جاوے کہ کیوں بت پرست ہوتے ہو اس نجاست کو چھوڑ دو تو کہتے ہیں کہ کیونکر چھوڑ دیں اس کے
بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا ۔ اس سے بڑھ کر اور کیا بد قسمتی ہو گی جھوٹ پر اپنی زندگی کا مدار سمجھتے ہیں۔ مگر
میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ آخر سچ ہی کامیاب ہوتا ہے۔ بھلائی اور فتح اسی کی ہے۔
مجھے یاد ہے کہ میں نے ایک مرتبہ امرتسر ایک مضمون بھیجا۔ اس کے ساتھ سچائی کی برکت
ہی ایک خط بھی تھا۔ رلیا رام کے وکیل ہند اخبار کے متعلق تھا۔ میرے اس
خط کو خلاف قانون ڈاکخانہ قرار دے کر مقدمہ بنایا گیا۔ وکلاء نے یہی کہا کہ اس میں بجز اس کے
رہائی نہیں جو اس خط سے انکار کر دیا جاوے۔ گویا جھوٹ کے سوا بچاؤ نہیں ۔ مگر میں نے اس کو ہرگز
پسند نہ کیا بلکہ یہ کہا کہ اگر سچ بولنے سے سزا ہوتی ہے تو ہونے دو جھوٹ نہیں بولوں گا ۔ آخر وہ مقدمہ
عدالت میں پیش ہوا۔ ڈاک خانوں کا افسر بہ حیثیت مدعی حاضر ہوا ۔ مجھ سے جس وقت اس کے متعلق
پوچھا گیا تو میں نے صاف طور پر کہا کہ یہ میرا خط ہے مگر میں نے اس کو جز و مضمون سمجھ کر اس میں رکھا

ہے۔ مجسٹریٹ کی سمجھ میں یہ بات آگئی اور اللہ تعالیٰ نے اس کو بصیرت دی۔ ڈاکخانوں کے افسر نے
بہت زور دیا مگر اس نے ایک نہ سنی اور مجھے رخصت کر دیا۔ کے
لے بدر میں یہ واقعہ زیادہ تفصیل کے ساتھ یوں درج ہے۔
تخمینا ۲۷ یا ۲۸ سال کا عرصہ گذرا ہوگا یا شاید اس سے کچھ زیادہ ہو کہ اس عاجز نے اسلام کی تائید میں آریوں
کے مقابل پر ایک عیسائی کے مطبع میں جس کا نام لیا رام تھا اور وکیل بھی تھا اور امرتسر میں رہتا تھا اور اس کا ایک اخبار
بھی نکلتا تھا ایک مضمون بغرض طبع ہونے کے ایک پیکٹ کی صورت میں جس کی دونوں طرفیں کھلی تھیں بھیجا۔ اور اس
پیکٹ میں ایک خط بھی رکھ دیا۔ چونکہ خط میں ایسے الفاظ تھے جن میں اسلام کی تائید اور دوسرے مذاہب کے بطلان
کی طرف اشارہ تھا اور مضمون کے چھاپ دینے کے لیے تاکید بھی تھی اس لیے وہ عیسائی مخالفت مذہب کی وجہ سے
افروختہ ہوا۔ اور اتفاقا اس کو دشمنانہ حملہ کے لیے یہ موقع ملا کہ کسی علیحدہ خط کا پیکٹ میں رکھنا قانو نا ایک جرم تھا جس کی
اس عاجز کو کچھ بھی اطلاع نہ تھی اور ایسے جرم کی سزا میں قوانین ڈاک کے رو سے پانسو روپیہ جرمانہ یا چھ ماہ تک قید
ہے۔ سو اس نے مخبر بن کر افسران ڈاک سے اس عاجز پر مقدمہ دائر کرا دیا۔ اور قبل اس کے جو مجھے اس مقدمہ کی کچھ
اطلاع ہو رویا میں اللہ تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ دلیا رام وکیل نے ایک سانپ میرے کاٹنے کے لیے مجھ کو بھیجا
ہے اور میں نے اسے مچھلی کی طرح تل کر واپس بھیج دیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ آخر
وہ مقدمہ جس طرز سے عدالت میں فیصلہ پایا وہ ایک ایسی نظیر ہے جو وکیلوں کے کام میں آسکتی ہے۔
غرض میں اس جرم میں صدر ضلع گورداسپور میں طلب کیا گیا اور جن جن وکلاء سے مقدمہ کے لیے مشورہ لیا گیا
انہوں نے یہی مشورہ دیا کہ بجز دروغ گوئی کے اور کوئی راہ نہیں اور یہ صلاح دی کہ اس طرح اظہار دے دو کہ ہم نے روغ گوئی کے ورکوئی راہیں اور ملا دی کہ اس اظہار دے دو کہ ہم ے
پیکٹ میں خط نہیں ڈالا ، رلیا رام نے خود ڈال دیا ہوگا اور نیز بطور تسلّی دہی کے کہا کہ ایسا بیان کرنے سے شہادت پر شہر
فیصلہ ہو جائے گا اور دو چار جھوٹھے گواہ دے کر بریت ہو جائے گی ۔ ورنہ صورت مقدمہ سخت مشکل ہے اور کوئی طریق
رہائی نہیں ۔ مگر میں نے ان سب کو جواب دیا کہ میں کسی حالت میں راستی کو چھوڑ نا نہیں چاہتا جو ہوگا سو ہوگا۔ تب اسی
دن یا دوسرے دن مجھے ایک انگریز کی عدالت میں پیش کیا گیا اور میرے مقابل پر ڈاکخانہ جات کا افسر بحیثیت
سرکاری مدعی ہونے کے حاضر ہوا۔ اس وقت حاکم عدالت نے اپنے ہاتھ سے میرا اظہار لکھا۔ اور سب سے پہلے مجھ
سے یہی سوال کیا کہ کیا یہ خط تم نے اپنے پیکٹ میں رکھ دیا تھا اور یہ خط اور یہ پیکٹ تمہارا ہے؟ تب میں نے بلا توقف
جواب دیا کہ یہ میرا ہی خط اور میرا ہی پیکٹ ہے اور میں نے اس خط کو پیکٹ کے اندر رکھ کر روانہ کیا تھا مگر میں نے
گورنمنٹ کی نقصان رسانی محصول کے لیے بدنیتی سے یہ کام نہیں کیا بلکہ میں نے اس خط کو اس مضمون سے کچھ علیحدہ

میں کیونکر کہوں کہ جھوٹ کے بغیر گزارہ نہیں ۔ ایسی باتیں نری بیہودگیاں ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ سچ
کے بغیر گزارہ نہیں۔ میں اب تک بھی جب اپنے اس واقعہ کو یاد کرتا ہوں تو ایک مزا آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے
پہلو کو اختیار کیا اس نے ہماری رعایت رکھی ۔ اور ایسی رعایت رکھی جو بطور ایک نشان کے ہوگئی ۔ مَنْ
يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق: ۴) یقیناً یا درکھو جھوٹ جیسی کوئی منحوس چیز نہیں ۔ عام طور
پر دنیا دار کہتے ہیں کہ سچ بولنے والے گرفتار ہو جاتے ہیں مگر میں کیونکر اس کو باور کروں مجھ پر سات
مقدمے ہوئے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے کسی ایک میں ایک لفظ بھی مجھے جھوٹ لکھنے کی ضرورت
نہیں پڑی ۔ کوئی بتائے کے ائے کہ کسی ایک میں بھی خدا تعالیٰ نے مجھے شکست دی ہو۔ اللہ تعالی تو آپ سچائی
کا حامی اور مددگار ہے۔ یہ ہو سکتا ہے کہ وہ راستباز کو سزا دے؟ اگر ایسا ہو تو دنیا میں پھر کوئی شخص سچ
بولنے کی جرات نہ کرے اور خدا تعالیٰ پر سے ہی اعتقاد اٹھ جاوے۔ راستباز تو زندہ ہی مر جاویں۔
اصل بات یہ ہے کہ سچ بولنے سے جو سزا پاتے ہیں وہ سچ کی وجہ سے نہیں ہوتی وہ سزا ان کی
بعض اور مخفی در مخفی بدکاریوں کی ہوتی ہے اور کسی اور جھوٹ کی سزا ہوتی ہے۔ خدا تعالیٰ کے پاس تو
ان کی بدیوں اور شرارتوں کا ایک سلسلہ ہوتا ہے۔ ان کی بہت سی خطائیں ہوتی ہیں اور کسی نہ کسی میں
وہ سزا پا لیتے ہیں ۔
(بقیہ حاشیہ ) نہیں سمجھا اور نہ اس میں کوئی نج کی بات تھی ۔ اس بات کو سنتے ہی خدا تعالیٰ نے اس انگریز کے دل کو
میری طرف پھیر دیا اور میرے مقابل پر افسر ڈاکخانہ جات نے بہت شور مچایا اور لمبی لمبی تقریریں انگریزی میں کیں
جن کو میں نہیں سمجھتا تھا۔ مگر اس قدر میں سمجھتا تھا کہ ہر ایک تقریر کے بعد زبان انگریزی میں وہ حاکم نو نوکر کے اس کی
سب باتوں کو رد کر دیتا تھا۔ انجام کار جب وہ افسر مدعی اپنے تمام وجوہ پیش کر چکا اور اپنے تمام بخارات نکال چکا تو
حاکم نے فیصلہ لکھنے کی طرف توجہ کی اور شاید سطر یا ڈیڑھ سطر لکھ کر مجھ کو کہا کہ اچھا آپ کے لیے رخصت ۔ یہ سن کر میں
عدالت کے کمرہ سے باہر ہوا اور اپنے محسن حقیقی کا شکر بجالا یا جس نے ایک افسر انگریز کے مقابل پر مجھ کو ہی فتح بخشی
اور میں خوب جانتا ہوں کہ اس وقت صدق کی برکت سے خدا تعالیٰ نے اس بلا سے مجھ کو نجات دی۔ میں نے اس
سے پہلے یہ خواب بھی دیکھی تھی کہ ایک شخص نے میری ٹوپی اتارنے کے لیے ہاتھ مارا میں نے کہا کیا کرنے لگا ہے؟
تب اس نے ٹوپی کو میرے سر پر ہی رہنے دیا کہ خیر ہے خیر ہے۔“
( بدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲ فروری ۱۹۰۶ صفحه (۳)

میرے ایک استاد گل علی شاہ بٹالے کے رہنے والے تھے ۔ وہ شیر سنگھ کے بیٹے پرتاپ سنگھ کو بھی
پڑھایا کرتے تھے۔ انہوں نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ شیر سنگھ نے اپنے باورچی کو محض نمک مرچ کی
زیادتی پر بہت مارا تو چونکہ وہ بڑے سادہ مزاج تھے انہوں نے کہا کہ آپ نے بڑا ظلم کیا ۔ اس اس پر
شیر سنگھ نے کہا مولوی جی کو خبر نہیں ۔ اس نے میرا سو بکرا کھایا ہے اسی طرح پر انسان کی بدکاریوں کا
ایک ذخیرہ ہوتا ہے اور وہ کسی ایک موقع پر پکڑا جا کر سزا پاتا ہے۔ جو شخص سچائی اختیار کرے گا
کبھی نہیں ہو سکتا کہ ذلیل ہو اس لیے کہ وہ خدا تعالیٰ کی حفاظت میں ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ کی حفاظت
جیسا اور کوئی محفوظ قلعہ اور حصار نہیں۔ لیکن ادھوری بات فائدہ نہیں پہنچا سکتی ۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ
جب پیاس لگی ہوئی ہو تو صرف ایک قطرہ پی لینا کفایت کرے گا یا شدت بھوک کے وقت ایک دانہ یا
ایک لقمہ سے سیر ہو جاوے گا۔ بالکل نہیں ۔ بلکہ جب تک پورا سیر ہو کر پانی نہ پئے یا کھانا نہ کھائے
تسلی نہ ہوگی ۔ اسی طرح پر جب تک اعمال میں کمال نہ ہو وہ ثمرات اور نتائج پیدا نہیں ہوتے جو
ہونے چاہئیں۔ ناقص اعمال اللہ تعالیٰ کو خوش نہیں کر سکتے اور نہ وہ بابرکت ہو سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا
یہی وعدہ ہے کہ میری مرضی کے موافق اعمال کرو پھر میں برکت دوں ۔
غرض یہ باتیں دنیا دار خود ہی بنا لیتے ہیں کہ جھوٹھ اور فریب کے بغیر گزارہ نہیں ، کوئی کہتا ہے
فلاں شخص مقدمہ میں سچ بولا تھا اس لیے چار برس کو دھرایا گیا۔ میں پھر کہوں گا کہ یہ سب خیالی باتیں
ہیں جو عدم معرفت سے پیدا ہوتی ہیں ۔
ع کسب کمال کن کہ عزیز جہاں شوی
ی نقص کے نتیجے ہیں ۔ کمال ایسے ثمرات پیدا نہیں کرتا ۔ ایک شخص اگر اپنی موٹی سی کھدر کی چادر
میں کوئی تو پا بھرے تو اس سے وہ درزی نہیں بن جاوے گا۔ اور یہ لازم نہ آئے گا کہ اعلیٰ درجہ کے
ریشمی کپڑے بھی وہ سی لے گا۔ اگر اس کو ایسے کپڑے دیئے جاویں تو نتیجہ یہی ہوگا کہ وہ انہیں برباد کر
لے بدر میں ہے ۔ ایساہی انسان گناہ کسی اورموقعہ پر کرتا ہے اور پکڑ کسی اور موقعہ پر جاتا ہے۔“
( بدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخه ۹ فروری ۱۹۰۶ صفحه (۳)

دے گا۔ پس ایسی نیکی جس میں گند ملا ہوا ہو کسی کام کی نہیں خدا تعالیٰ کے حضور اس کی کچھ قدر نہیں
لیکن یہ لوگ اس پر ناز کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ نجات چاہتے ہیں ۔
اگر اخلاص ہو تو اللہ تعالیٰ تو ایک ذرہ بھی کسی نیکی کو اعمال کے لیے اخلاص شرط ہے ضائع نہیں کرتا۔ اس نے تو خود فرمایا ہے مَنْ يَعْمَلْ
مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَة (الزلزال : (۸) اس لیے اگر ذرہ بھر بھی نیکی ہو تو اللہ تعالیٰ سے اس کا اجر پائے
گا۔ پھر کیا وجہ ہے کہ اس قدر نیکی کر کے پھل نہیں ملتا ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اس میں اخلاص نہیں آیا
ہے۔ اعمال کے لیے اخلاص شرط ہے جیسا کہ فرما یا مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ (البيئة : ٦ ) یہ اخلاص
ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ابدال ہیں۔
یہ لوگ ابدال ہو جاتے ہیں اور وہ اس دنیا کے نہیں رہتے ۔ ان کے ہر کام میں ایک خلوص اور
اہلیت ہوتی ہے لیکن دنیا داروں کا تو یہ حال ہے کہ وہ خیرات بھی کرتے ہیں تو اس کے لیے تعریف
اور تحسین چاہتے ہیں ۔ اگر کسی نیک کام میں کوئی چندہ دیتا ہے تو غرض یہ ہے کہ اخبارات میں اس کی
تعریف ہو۔ لوگ تعریف کریں ۔ اس نیکی کو خدا تعالیٰ سے کیا تعلق ؟ بہت لوگ شادیاں کرتے ہیں ۔
اس وقت سارے گاؤں میں روٹی دیتے ہیں مگر خدا کے لیے نہیں صرف نمائش اور تعریف کے لیے۔
اگر ریا نہ ہوتی اور محض شفقت علی خلق اللہ کے لحاظ سے یہ فعل ہوتا اور خالص خدا کے لیے تو ولی
ہو جاتے لیکن چونکہ ان کاموں کو خدا تعالیٰ سے کوئی تعلق اور غرض نہیں ہوتا اس لیے کوئی نیک اور
با برکت اثر ان میں پیدا نہیں ہوتا۔
یہ خوب یا د رکھو کہ جو شخص خدا تعالیٰ کے لیے ہو جاوے خدا تعالیٰ اس کا ہو جاتا ہے اور خدا کسی کے
دھو کے میں نہیں آتا۔ اگر کوئی یہ چاہے کہ ریا کاری اور فریب سے خدا کو ٹھگ لوں گا تو یہ حماقت اور
نادانی ہے۔ وہ خود ہی دھو کہ کھا رہا ہے۔ دنیا کے زیب ، دنیا کی محبت ساری خطا کاریوں کی جڑ ہے۔
اس میں اندھا ہو کر انسان انسانیت سے نکل جاتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ میں کیا کر رہا ہوں اور مجھے کیا
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۷ ۱ مورخه ۷ ارمئی ۱۹۰۶ صفحه ۴، ۵

کرنا چاہیے تھا۔ جس حالت میں عقلمند انسان کسی کے دھو کہ میں نہیں آسکتا تو اللہ تعالیٰ کیونکر کسی کے
دھو کہ میں آسکتا ہے۔ مگر ایسے افعال بد کی جڑ دنیا کی محبت ہے اور سب سے بڑا گناہ جس نے اس
وقت مسلمانوں کو تباہ حال کر رکھا ہے اور جس میں وہ مبتلا ہیں وہ یہی دنیا کی محبت ہے۔ سوتے جاگتے ،
اٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ہر وقت لوگ اسی غم وھم میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اور اس وقت کا لحاظ اور خیال
بھی نہیں کہ جب قبر میں رکھے جاویں گے۔ ایسے لوگ اگر اللہ تعالیٰ سے ڈرتے اور دین کے لیے ذرا
بھی ھم و غم رکھتے تو بہت کچھ فائدہ اٹھا لیتے ۔ سعدی کہتا ہے۔
ع گر وزیر از خدا ترسیدی
خدا کی عظمت کو دل میں جگہ دو ملازم لوگ تھوڑی سی نوکری کے لیے اپنے کام میں کیسے
چست و چالاک ہوتے ہیں لیکن جب نماز کا وقت آتا
ہے تو ذرا ٹھنڈا پانی دیکھ کر ہی رہ جاتے ہیں۔ ایسی باتیں کیوں پیدا ہوتی ہیں؟ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ
کی عظمت دل میں نہیں ہوتی ۔ اگر خدا تعالیٰ کی کچھ بھی عظمت ہو اور مرنے کا خیال اور یقین ہو تو
ساری سستی اور غفلت جاتی رہے۔ اس لیے خدا تعالیٰ کی عظمت کو دل میں رکھنا چاہیے اور اس سے
ہمیشہ ڈرنا چاہیے۔ اس کی گرفت خطر ناک ہوتی ہے۔ وہ چشم پوشی کرتا ہے اور درگذر فرماتا ہے لیکن
جب کسی کو پکڑتا ہے تو پھر بہت سخت پکڑتا ہے یہاں تک کہ لا يَخَافُ عُقْبُهَا الشَّمس : ۱۶) پھر وہ
اس امر کی بھی پروا نہیں کرتا کہ اس کے پچھلوں کا کیا حال ہوگا۔ برخلاف اس کے جو لوگ اللہ تعالیٰ
سے ڈرتے اور اس کی عظمت کو دل میں جگہ دیتے ہیں خدا تعالیٰ ان کو عزت دیتا اور خودان کے لیے
ایک سپر ہو جاتا ہے۔ حدیث میں آیا ہے مَنْ كَانَ لِلهِ كَانَ اللهُ له یعنی جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے
ہو جاوے اللہ تعالیٰ اس کا ہو جاتا ہے ۔ مگر افسوس یہ ہے کہ جو لوگ اس طرف توجہ بھی کرتے ہیں اور
خدا تعالیٰ کی طرف آنا چاہتے ہیں ان میں سے اکثر یہی چاہتے ہیں کہ ہتھیلی پر سرسوں جما دی
جاوے۔ وہ نہیں جانتے کہ دین کے کاموں میں کس قدر صبر اور حوصلہ کی حاجت ہے اور تعجب تو یہ
ہے کہ وہ دنیا جس کے لیے وہ رات دن مرتے اور ٹکریں مارتے ہیں اس کے کاموں کے لیے تو

برسوں انتظار کرتے ہیں ۔ کسان بیج بو کر کتنے عرصہ تک منتظر رہتا ہے لیکن دین کے کاموں میں آتے
ہیں تو کہتے ہیں کہ پھونک مار کر ولی بنا دو اور پہلے ہی دن چاہتے ہیں کہ عرش پر پہنچ جاویں۔ حالانکہ نہ
اس راہ میں کوئی محنت اور مشقت اٹھائی اور نہ کسی ابتلا کے نیچے آیا۔
خوب رکھو کہاللہ کا یرقانون دین کے کاموں میں صبر اور محنت کی ضرورت اور آئین نہیں ہے۔ یہاں ہر ترقی خوب یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ کا یہ قانون
تدریجی ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ نری اتنی باتوں سے خوش نہیں ہو سکتا کہ ہم کہہ دیں ہم مسلمان ہیں یا
مومن ہیں ۔ چنانچہ اس نے فرمایا ہے اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا
يُفْتَنُونَ (العنكبوت: ۳) یعنی کیا یہ لوگ گمان کر بیٹھے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اتنے ہی کہنے پر راضی ہو
جاوے اور یہ لوگ چھوڑ دیئے جاویں کہ وہ کہہ دیں ہم ایمان لائے اور ان کی کوئی آزمائش نہ ہو۔
یہ امر سنت اللہ کے خلاف ہے کہ پھونک مار کر ولی بنا دیا جاوے۔ اگر یہی سنت ہوتی تو پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے اور اپنے جان نثار صحابہ کو پھونک مار کر ہی ولی بنا دیتے۔
ان کو امتحان میں ڈلوا کر ان کے سر نہ کٹواتے اور خدا تعالیٰ ان کی نسبت یہ نہ فرما تا مِنْهُم مَّن قَضَى
نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا (الاحزاب : ۲۴) ۔
پس جب دنیا بغیر مشکلات اور محنت کے ہاتھ نہیں آتی تو عجب بے وقوف ہے وہ انسان جو دین کو
حلوائے بے دود سمجھتا ہے۔ یہ تو سچ ہے کہ دین سہل ہے مگر ہر نعمت مشقت کو چاہتی ہے۔ باایں اسلام
نے تو ایسی مشقت بھی نہیں رکھی ۔ ہندوؤں میں دیکھو کہ ان کے جو گیوں اور سنیاسیوں کو کیا کیا کرنا
پڑتا ہے۔ کہیں ان کی کمریں ماری جاتی ہیں۔ کوئی ناخن بڑھاتا ہے۔ ایسا ہی عیسائیوں میں رہبانیت
تھی۔ اسلام نے ان باتوں کو نہیں رکھا بلکہ اس نے یہ تعلیم دى قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس : ١٠)
یعنی نجات پا گیا وہ شخص جس نے تزکیہ نفس کیا۔ یعنی جس نے ہر ایک قسم کی بدعت، فسق و فجور،
نفسانی جذبات سے خدا تعالیٰ کے لیے الگ کر لیا اور ہر قسم کے نفسانی لذات کو چھوڑ کر خدا کی راہ میں
تکالیف کو مقدم کر لیا ایسا شخص فی الحقیقت نجات یافتہ ہے جو خدا تعالیٰ کو مقدم کرتا ہے اور دنیا اور اس

کے تکلفات کو چھوڑتا ہے۔ لے
جلد هشتم
اور پھر فرمایا قَدْ خَابَ مَنْ دَسْهَا (الشمس ( 11 ) مٹی کے برابر ہو گیا وہ شخص جس نے نفس کو
آلودہ کر لیا یعنی جو زمین کی طرف جھک گیا۔ گویا یہ ایک ہی فقرہ قرآن کریم کی ساری تعلیمات کا
خلاصہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کس طرح خدا تعالیٰ تک پہنچتا ہے۔ یہ بالکل سچی اور پکی
بات ہے کہ جب تک انسان قومی بشریہ کے بڑے طریق کو نہیں چھوڑتا اس وقت تک خدا نہیں ملتا۔
دنیا کی گندگیوں سے نکلنا چاہتے ہو اور خدا تعالیٰ کو ملنا چاہتے ہو تو ان لذات کو ترک کر دور نہ
ہم خدا خواہی و ہم دنیائے دوں این خیال است و محال است و جنوں
انسان کی فطرت میں دراصل بدی نہ تھی اور نہ کوئی چیز بری ہے لیکن بد استعمالی بری بنا دیتی
رہا ہے۔ مثلاً ریا ہی کولو یہ بھی در اصل بری نہیں کیونکہ اگر کوئی کام محض خدا تعالی کے لیے
کرتا ہے اور اس لیے کرتا ہے کہ اس نیکی کی تحریک دوسروں کو بھی ہو تو یہ ریا بھی نیکی ہے۔
ریا کی دوقسمیں ہیں۔ ایک دنیا کے لیے مثلاً کوئی شخص نماز پڑھا رہا ہے اور پیچھے کوئی بڑا آدمی
آگیا اس کے خیال اور لحاظ سے نماز کو لنبا کرنا شروع کر دیا۔ ایسے موقع پر بعض آدمیوں پر ایسا رعب
پڑ جاتا ہے کہ وہ پھول پھول جاتے ہیں۔ یہ بھی ایک قسم ریا کی ہے جو ہر وقت ظاہر نہیں ہوتی مگر
اپنے وقت پر جیسے بھوک کے وقت روٹی کھاتا ہے یا پیاس کے وقت پانی پیتا ہے۔ مگر برخلاف اس
کے جو شخص محض اللہ تعالیٰ کے لیے نماز کو سنوار سنوار کر پڑھتا ہے وہ ریا میں داخل نہیں ۔ بلکہ رضاء الہی
کے حصول کا ذریعہ ہے۔ غرض ریا کے بھی محل ہوتے ہیں۔ اور انسان ایسا جانور ہے کہ بے محل عیوب
پر نظر نہیں کرتا ۔ مثلاً ایک شخص اپنے آپ کو بڑا عفیف اور پارسا سمجھتا ہے راستہ میں اکیلا جا رہا ہے۔
راستہ میں وہ ایک تھیلی جواہرات کی پڑی پاتا ہے وہ اسے دیکھتا ہے اور سوچتا ہے کہ مداخلت کی کوئی
بات نہیں۔ کوئی دیکھتا نہیں اگر یہ اس وقت اس پر گرتا نہیں اور سمجھتا ہے کہ غیر کا حق ہوگا اور روپیہ جو گرا
جس نے دین کو مقدم کیا وہ خدا کے ساتھ مل گیا۔ نفس کو خاک کے ساتھ ملا دینا چاہیے۔خدا کو ہر بات
بدر ہے۔
میں مقدم کرنا چاہیے۔ یہی دین کا خلاصہ ہے جتنے بڑے طریق ہیں ان سب کو ترک کر دینا چاہیے۔ تب خدا ملتا ہے۔“
( بدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخه ۹ فروری ۱۹۰۶ صفحه (۳)

ہوا ہے آخر کسی کا ہے۔ ان باتوں کو سوچ کر اگر اس پر نہیں گرتا اور لالچ نہیں کرتا تو فی الحقیقت پوری
عفت اور تقویٰ سے کام لیتا ہے ورنہ اگر نرا دعوی ہی دعوٹی ہے تو اس وقت اس کی حقیقت کھل جاوے
گی اور وہ اسے لے لے گا۔
اسی طرح ایک شخص جس کے متعلق یہ خیال ہے کہ وہ ریا نہیں کرتا۔ جب ریا کا وقت ہو اور وہ نہ
کرے تو ثابت ہوگا کہ نہیں کرتا۔ لیکن جیسا کہ ابھی میں نے ذکر کیا بعض اوقات ان عادتوں کا محل
ایسا ہوتا ہے کہ وہ بدل کر نیک ہو جاتی ہیں۔ چنانچہ نماز جو باجماعت پڑھتا ہے اس میں بھی ایک ریا تو
ہے لیکن انسان کی غرض اگر نمائش ہی ہو تو بیشک رہا ہے اور اگر اس سے غرض اللہ اور اس کے رسول کی
فرمانبرداری مقصود ہے تو یہ ایک عجیب نعمت ہے۔ پس مسجدوں میں بھی نمازیں پڑھو اور گھروں میں
بھی ۔ ایسا ہی ایک جگہ دین کے کام کے لیے چندہ ہورہا ہو ۔ ایک شخص دیکھتا ہے کہ لوگ بیدار نہیں
ہوتے اور خاموش ہیں ۔ وہ محض اس خیال سے کہ لوگوں کو تحریک ہو سب سے پہلے چندہ دیتا ہے۔
بظاہر یہ دریا ہو گی لیکن ثواب کا باعث ہوگی ۔
اسی طرح خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے لا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا (لقمان: ١٩)
زمین پر اکڑ کر نہ چلو۔ لیکن حدیث سے ثابت ہے کہ ایک جنگ میں ایک شخص اکڑ کر اور چھاتی نکال
کر چلتا تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھ کر فرمایا کہ یہ فعل خدا تعالیٰ کو نا پسند ہے لیکن اس وقت
اللہ تعالیٰ اس کو پسند کرتا ہے۔ پس
ع گر حفظ مراتب نہ کنی زندیقی
خُلق کی تعریف غرض ل م ر ر مومن اور غیر محل پر کافر بنا دیتا ہے میں پہلے کہہ چکا ہوں کوئی
کی تعریف خلق برا نہیں بلکہ بد استعالی سے بڑے ہو جاتے ہیں۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے غصہ کے متعلق آیا ہے کہ آپ سے کسی نے پوچھا کہ قبل از اسلام
آپ بڑے غصہ ور تھے ۔ حضرت عمرؓ نے جواب دیا کہ غصہ تو وہی ہے البتہ پہلے بے ٹھکانے چلتا تھا
مگر اب ٹھکانے سے چلتا ہے۔ اسلام ہر ایک قوت کو اپنے محل پر استعمال کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔

پس یہ بھی کوشش مت کرو کہ تمہارے قومی جاتے رہیں بلکہ ان قومی کا صحیح استعمال سیکھو۔
یہ سب جھوٹے اور خیالی عقائد ہیں قرآن کریم اور انجیل کی اخلاقی تعلیم کا موازنہ جو کہتے ہیں کہ ہماری تعلیم یہ ہے کہ
ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دو ممکن ہے یہ تعلیم اس وقت قانون مختص المکان اور مختص الزمان
کی طرح ہو۔ ہمیشہ کے لیے یہ قانون نہ کبھی ہو سکتا ہے اور نہ یہ چل سکتا ہے۔ اس لیے کہ انسان
ایک ایسے درخت کی طرح ہے جس کی شاخیں چاروں طرف پھیلی ہوئی ہیں۔ اگر اس کی ایک ہی شاخ
کی پروا کی جاوے تو باقی شاخیں تباہ اور برباد ہو جائیں گی ۔ عیسائی مذہب کی اس تعلیم میں جو نقص
ہے وہ بخوبی ظاہر ہے۔ اس سے انسان کے تمام قومی کی نشو و نما کیونکر ہو سکتی ہے۔ اگر صرف در گذر ہی
ایک عمدہ چیز ہوتی تو پھر انتظامی قوت اس کی قوتوں میں کیوں رکھی گئی ہے؟ اور کیوں پھر اس درگذر
کی تعلیم پر عمل نہیں کیا جاتا ؟ مگر برخلاف اس کے کامل تعلیم وہ ہے جو اسلام نے پیش کی اور جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہم کو ملی ہے اور وہ یہ ہے جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا فَمَنْ
عَفَا وَ أَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری: ۴۱ ) یعنی بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے جو کی گئی ہو۔ لیکن جو شخص
گناہ کو بخش دے اور ایسے موقعہ پر بخش دے کہ اس سے کوئی اصلاح ہوتی ہو، کوئی شر پیدا نہ ہوتا ہو تو
اس کا اجر اللہ تعالیٰ پر ہے۔ اس سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ قرآن کریم کا ہرگز یہ منشا نہیں کہ
خواہ نخواہ ضرور ہر مقام پر شر کا مقابلہ نہ کیا جاوے اور انتقام نہ لیا جاوے بلکہ منشاء الہی یہ ہے کہ محل اور موقعہ
کو دیکھنا چاہیے کہ آیا وہ موقع گناہ کے بخش دینے اور معاف کر دینے کا ہے یا سزا دینے کا۔ اگر اس
وقت سزا دینا ہی مصلحت ہو تو اس قدر سزا دی جاوے جو سزاوار ہے اور اگر عفو کا محل ہے تو سزا کا خیال
چھوڑ دو۔
یہ خوبی ہے اس تعلیم میں کیونکہ وہ ہر پہلو کا لحاظ رکھتی ہے۔ اگر انجیل پر عمل کر کے ہر شریر اور
بدمعاش کو چھوڑ دیا جاوے تو دنیا میں اندھیر بچ جاوے۔ پس تم ہمیشہ یہی خیال رکھو کہ تمام قومی کو مردہ
مت تصور کرو۔ تمہاری کوشش یہ ہو کہ محل پر استعمال کرو۔ میں یقیناً کہتا ہوں کہ یہ تعلیم ایسی ہے جس نے

·

آج 10 میں سے 10 باقی