۲۷؍دسمبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
انسانی قومی کے نقشہ کو کھینچ کر دکھا دیا ہے۔ مگر افسوس ہے ان لوگوں پر جو عیسائیوں کی میٹھی میٹھی باتیں
سن کر فریفتہ ہو جاتے ہیں اور اسلام جیسی نعمت کو ہاتھ سے چھوڑ بیٹھتے ہیں۔ صادق ہر حالت میں
دوسروں کے واسطے شیریں ظاہر نہیں ہوتا ۔ جس طرح کہ ماں ہر وقت بچے کو کھانے کے واسطے شیرینی
نہیں دے سکتی بلکہ وقت ضرورت کڑوی دوائی بھی دیتی ہے۔ ایسا ہی ایک صادق مصلح کا حال ہے۔
یہی تعلیم ہر پہلو پر مبارک تعلیم ہے۔ خدا ایسا ہے کہ سچا خدا ہے ۔ ہمارے خدا پر عیسائی بھی ایمان
لاتے ہیں جو صفات ہم خدا تعالیٰ کے مانتے ہیں وہ سب کو ماننے پڑتے ہیں ۔ پادری فنڈ ر ایک جگہ
اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ اگر کوئی ایسا جزیرہ ہو جہاں عیسائیت کا وعظ نہیں پہنچا تو قیامت کے دن
ان لوگوں سے کیا سوال ہوگا ؟ تب خود ہی جواب دیتا ہے کہ ان سے یہ سوال نہ ہوگا کہ تم یسوع پر اور
اس کے کفارہ پر ایمان لائے تھے یا نہ لائے تھے۔ بلکہ ان سے بھی سوال ہوگا کہ کیا تم اس خدا کو
مانتے ہو جو اسلام کے صفات کا خدا واحد لاشریک ہے۔
اسلام کا خدا وہ خدا ہے کہ ہر ایک جنگل میں رہنے والا فطرتاً مجبور ہے کہ اس پر ایمان لائے ۔ ہر
ایک شخص کا کانشنس اور نور قلب گواہی دیتا ہے کہ وہ اسلامی خدا پر ایمان لائے۔ اس حقیقت اسلام کو
اور اصل تعلیم کو جس کی تفصیل کی گئی آجکل کے مسلمان بھول گئے ہیں۔ اور اسی بات کو پھر قائم کر دینا
ہمارا کام ہے۔ اور یہی ایک عظیم الشان مقصد ہے جس کو لے کر ہم آئے ہیں ۔
ان امور کے علاوہ جو اوپر حضرت عیسی اور مریم کامیں شیطان سے پاک ہونا بیان کئے گئے اور بھی علمی
اعتقادی غلطیاں مسلمانوں کے درمیان پھیل رہی ہیں جن کا دور کرنا ہمارا کام ہے۔ مثلاً ان لوگوں کا
عقیدہ ہے کہ عیسیٰ اور اس کی ماں میں شیطان سے پاک ہیں اور باقی سب نعوذ باللہ پاک نہیں ہیں۔ یہ
ایک صریح غلطی ہے بلکہ کفر ہے اور اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت اہانت ہے۔ ان لوگوں
میں ذرہ بھی غیرت نہیں جو اس قسم کے مسائل گھڑ لیتے ہیں اور اسلام کو بے عزت کرنے کی کوشش
کرتے ہیں۔ یہ لوگ اسلام سے بہت دور ہیں۔ اصل میں یہ مسئلہ اس طرح سے ہے کہ قرآن شریف
سے ثابت ہوتا ہے کہ پیدائش دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک میں روح القدس سے اور ایک میں شیطان
سے ۔ تمام نیک اور راستباز لوگوں کی اولاد میں روح القدس سے ہوتی ہے اور جو اولاد بدی کا نتیجہ
ہوتی ہے وہ میں شیطان سے ہوتی ہے۔ تمام انبیاء میں روح القدس سے پیدا ہوئے تھے مگر چونکہ
حضرت عیسیٰ کے متعلق یہودیوں نے یہ اعتراض کیا تھا کہ وہ نعوذ باللہ ولد الزنا ہیں اور مریم کا ایک اور
سپاہی پنڈارا نام کے ساتھ تعلق ناجائز کا ذریعہ ہیں اور میں شیطان کا نتیجہ ہیں اس واسطے اللہ تعالیٰ
نے ان کے ذمہ سے یہ الزام دور کرنے کے واسطے ان کے متعلق یہ شہادت دی تھی کہ ان کی پیدائش
بھی میں روح القدس سے تھی۔ چونکہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء کے متعلق کوئی
اس قسم کا اعتراض نہ تھا۔ اس واسطے ان کے متعلق ایسی بات بیان کرنے کی ضرورت بھی نہ پڑی۔
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین عبداللہ اور آمنہ کو تو پہلے ہی سے ہمیشہ عزت کی
نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور ان کے متعلق ایسا خیال و گمان بھی کبھی کسی کو نہ ہوا تھا۔ ایک شخص جو مقدمہ
میں گرفتار ہو جاتا ہے تو اس کے واسطے صفائی کی شہادت کی ضرورت پڑتی ہے لیکن جو شخص مقدمہ میں
گرفتار ہی نہیں ہوا۔ اس کے واسطے صفائی شہادت کی کچھ ضرورت ہی نہیں ۔
معراج کی حقیقت ایساہی ایک اورغلطی جومسلمانوں کے درمیان پڑگئی ہوئی ہے وہ معراج کے متعلق ہے ہمارا ایمان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج ہوا
تھا۔ مگر اس میں جو بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ وہ صرف ایک معمولی خواب تھا سو یہ عقیدہ غلط ہے۔
اور جن لوگوں کا عقیدہ ہے کہ معراج میں آنحضرت اسی جسد عنصری کے ساتھ آسمان پر چلے گئے تھے
سو یہ عقیدہ بھی غلط ہے ۔ بلکہ اصل بات اور صحیح عقیدہ یہ ہے کہ معراج کشفی رنگ میں ایک نورانی وجود
کے ساتھ ہوا تھا۔ وہ ایک وجود تھا مگر نورانی اور ایک بیداری تھی مگر کشفی اور نورانی جس کو اس دنیا کے
لوگ نہیں سمجھ سکتے مگر وہی جن پر وہ کیفیت طاری ہوئی ہو۔ ورنہ ظاہری جسم اور ظاہری بیداری کے ساتھ
آسمان پر جانے کے واسطے تو خود یہودیوں نے معجزہ طلب کیا تھا جس کے جواب میں قرآن شریف میں کہا
گیا تھا قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا (بنی اسراءیل: ۹۴) کہہ دے میرا رب
پاک ہے میں تو ایک انسان رسول ہوں ۔ انسان اس طرح اُڑ کر کبھی آسمان پر نہیں جاتے ۔ یہی
سنت اللہ قدیم سے جاری ہے ۔
ایک اور غلطی اکثر مسلمانوں کے درمیان ہے
ہے کہ وہ
قرآن شریف حدیث پر مقدم ہے حدیث کو قرآن شریف پر مقدم کرتے ہیں حالانکہ
یہ غلط بات ہے۔ قرآن شریف ایک یقینی مرتبہ رکھتا ہے اور حدیث کا مرتبہ ظنی ہے۔ حدیث قاضی
نہیں، بلکہ قرآن اس پر قاضی ہے ۔ ہاں حدیث قرآن شریف کی تشریح ہے اس کو اپنے مرتبہ پر
رکھنا چاہیے ۔ حدیث کو اس حد تک ماننا ضروری ہے کہ قرآن شریف کے مخالف نہ پڑے اور
اس کے مطابق ہو۔ لیکن اگر اس کے مخالف پڑے تو وہ حدیث نہیں بلکہ مردود قول ہے۔ لیکن
قرآن شریف کے سمجھنے کے واسطے حدیث ضروری ہے۔ قرآن شریف میں جو احکام الہی نازل
ہوئے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو عملی رنگ میں کر کے اور کرا کے دکھا دیا اور ایک نمونہ
قائم کر دیا اگر یہ نمونہ نہ ہوتا تو اسلام سمجھ میں نہ آ سکتا۔ لیکن اصل قرآن ہے۔ بعض اہلِ کشف
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے براہ راست ایسی احادیث سنتے ہیں جو دوسروں کو معلوم نہیں ہوئیں
یا موجودہ احادیث کی تصدیق کر لیتے ہیں ۔
غرض اس قسم کی بہت سی باتیں ہیں جو کہ ان لوگوں میں پائی جاتی ہیں جن سے خدا تعالیٰ ناراض
ہے اور جو اسلامی رنگ سے بالکل مخالف ہیں۔ اس واسطے اللہ تعالیٰ اب ان لوگوں کو مسلمان نہیں
جانتا جب تک کہ وہ غلط عقائد کو چھوڑ کر راہ راست پر نہ آجاویں اور اس مطلب کے واسطے خدا تعالیٰ
نے مجھے مامور کیا ہے کہ میں ان سب غلطیوں کو دور کر کے اصلی اسلام پھر دنیا پر قائم کروں۔
یہ فرق ہے ہمارے درمیان اور ان لوگوں کے درمیان۔ ان کی حالت وہ نہیں رہی جو
اسلامی حالت تھی ۔ یہی ل ایک خراب اور لکھتے باغ کے ہو گئے ۔ ان کے دل نا پاک ہیں اور خدا تعالیٰ
چاہتا ہے کہ ایک نئی قوم پیدا کرے جو صدق اور راستی کو اختیار کر کے سچے اسلام کا نمونہ ہو۔ لے
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۱ مورخه ۱۷ جون ۱۹۰۶ ء صفحه ۳، ۴