۲۹؍دسمبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہمارا مسلک سب کی خیر خواہی ہے فرمایا۔ ہمیں کسی کے ساتھ بغض و عداوت نہیں۔ ہے ہمارا مسلک سب کی خیر خواہی ہے ۔ اگر ہم آریوں
یا عیسائیوں کے برخلاف کچھ لکھتے ہیں تو وہ کسی دلی عناد یا کینہ کا نتیجہ نہیں ہوتا ۔ بلکہ اس وقت ہماری
حالت اس جراح کی طرح ہوتی ہے جو پھوڑے کو چیر کر اس پر مرہم لگاتا ہے۔ نادان بچہ سمجھتا ہے کہ
یہ شخص میرا دشمن ہے اور اس کو گالیاں دیتا ہے۔ مگر جراح کے دل میں نہ غصہ ہے نہ رنج نہ اس کو
گالیوں پر کوئی غضب آتا ہے۔ وہ ٹھنڈے دل سے اپنی خیر خواہی کا کام کرتا چلا جاتا ہے۔
صحبت مسیح موعود کی برکت مدرسہ کا ذکر تھا ۔
فرمایا۔ اس جگہ طلباء کا آکر پڑھنا بہت ضروری ہے ۔ جو
جو شخص
ایک ہفتہ ہماری صحبت میں آکر رہے وہ مشرق مغرب کے مولوی سے بڑھ جائے گا۔ جماعت کے
بہت سے لوگ ہمارے روبرو ایسے طیار ہونے چاہئیں جو آئندہ نسلوں کے واسطے واعظ اور معلم ہوں
اور لوگوں کو راہ راست پر لاویں۔
۲۹ دسمبر ۱۹۰۵ء
۲۹ دسمبر ۱۹۰۵ ء کی صبح کو 9 بجے مہمان خانہ جدید میں سلسلہ عالیہ احمدیہ کی ایک عام مجلس ہوئی۔ جس قدر
مهمان مختلف شہروں اور قصبوں سے آئے ہوئے تھے وہ سب کے سب موجود تھے جناب خواجہ کمال الدین صاحب
نے ایک لمبی تقریر فرمائی ۔ اس تقریر کا مضمون اور مفہوم یہ تھا کہ چونکہ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی
غرض اور غایت یہ ہے کہ اسلام کی عام اشاعت اور تبلیغ ہو اور ہمارے یہاں ایک ایسی جماعت پیدا ہو جو
اپنی علمی او عملی قابلیتوں کی وجہ سے ممتاز ہو کر اس خدمت کو سر انجام دے ۔ اس لیے تین دن سے مدرسہ
کے جدید انتظام کے مسئلہ پر غور کیا جاتا رہا ہے اور آخر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ مدرسہ بصورت موجودہ بھی قائم رہے
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲ مورخه ۱۲ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه ۳
۔
اور مبلغین اور واعظین کے لیے ایک الگ جماعت کھولی جاوے۔ اس کے لیے روپیہ کی ضرورت ہے۔
خواجہ صاحب نے نہایت شرح وبسط کے ساتھ بیان کیا کہ دنیا کی کامیابیاں بھی دین ہی کے ماتحت ہیں
اور دین سے الگ ہو کر دنیا کی کوئی کامیابی نہیں ہو سکتی۔ غرض خواجہ صاحب کی تقریر کا خلاصہ ”سلسلہ کی
ضروریات اور ان کی تکمیل کے لیے قوم کے اپنے فرائض تھا اور اس میں صحابہ کرام کے زمانہ کا اس زمانہ
سے مقابلہ کر کے بتایا کہ انہوں نے تو جانیں فدا کر دیں ۔ اس وقت جانوں کی ضرورت نہیں اس لیے کہ
خدا کے مسیح نے جہاد کی حرمت کا فتویٰ شائع کر دیا ہے۔ اب اگر ضرورت ہے تو مال خرچ کرنے کی
ضرورت ہے اس لیے کوئی مستقل فنڈ ہونا چاہیے۔
خواجہ صاحب اس پر تقریر کر ہی رہے تھے کہ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام بھی تشریف لائے ۔
خواجہ صاحب نے سلسلہ کی ضروریات کے روز افزوں اخراجات کا ذکر کر کے جماعت کو متوجہ کیا۔
ان کے بیٹھ جانے پر خدام نے عرض کی کہ حضور کچھ ارشاد فرمادیں۔جس پر آپ نے مندرجہ ذیل
تقریر فرمائی۔
خدا تعالیٰ کی راہ میں اموال خرچ کرنے والوں کے لئے بشارت
دیکھو! جو کچھ خواجہ صاحب نے بیان کیا ہے یہ سب کچھ صحیح اور درست ہے۔ لیکن یہ سمجھنا چاہیے
کہ یہ ایک عجیب بات ہے کہ ایک طرف اللہ تعالیٰ اس جماعت کو حکم دیتا ہے کہ اپنی اپنی عملی حالت،
قوت ایمانی کو درست کر کے دکھاویں کیونکہ جب تک عملی رنگ میں ایمان ثابت نہ ہو صرف زبان
سے ایمان اللہ کے نزدیک منظور نہیں اور وہ کچھ نہیں۔ زبان میں تو ایک مخلص اور منافق یکساں معلوم
ہوتے ہیں۔ ہر ایک شخص جو اپنا صدق اور ثبات قدم ثابت کرنا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ عملی طور پر ظاہر
کرے جب تک عملی طور پر قدم آگے نہیں رکھتا آسمان پر اس کو مومن نہیں کہا جاتا۔
بعض شخصوں کے دل میں خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ آئے دن ہم پر ٹیکس لگائے جاتے ہیں کہاں تک
برداشت کریں۔ میں جانتا ہوں کہ ہر شخص ایسا دل نہیں رکھتا کیونکہ ایک طبیعت کے ہی سب نہیں
ہوتے۔ بہت سے تنگدل اور کم ظرف ہوتے ہیں اور اس قسم کی باتیں کر بیٹھتے ہیں مگر وہ نہیں جانتے
کہ اللہ تعالیٰ کو ان کی پروا کیا ہے۔ ایسے شبہات ہمیشہ دنیا داری کے رنگ میں پیدا ہوا کرتے ہیں اور
ایسے لوگوں کو توفیق بھی نہیں ملتی۔ لیکن جو لوگ محض خدا تعالیٰ کے لیے قدم اٹھاتے ہیں اور اس کی مرضی
کو ہی مقدم کرتے ہیں اور اس بنا پر جو کچھ بھی خدمت دین کرتے ہیں اس کے لیے اللہ تعالیٰ خود انہیں
توفیق دے دیتا ہے اور اعلاء کلمتہ الاسلام کے لیے جن اموال کو وہ خرچ کرتے ہیں ان میں برکت
رکھ دیتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے اور جو لوگ صدق اور اخلاص سے قدم اٹھاتے ہیں انہوں نے
دیکھا ہو گا کہ کس طرح پر اندر ہی اندر ا نہیں توفیق دی جاتی ہے۔
وہ شخص بڑا نادان ہے جو یہ خیال کرتا ہے کہ آئے دن ہم پر بوجھ پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ بار بار
فرماتا ہے وَ لِلَّهِ خَزَائِنُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ (المنافقون : ۸) یعنی خدا کے پاس آسمان وزمین کے
خزانے ہیں ۔ منافق اس کو سمجھ نہیں سکتے لیکن مومن اس پر ایمان لاتا اور یقین کرتا ہے۔ میں سچ سچ کہتا
ہوں کہ اگر سب لوگ جو اس وقت موجود ہیں اور اس سلسلہ میں داخل ہیں یہ سمجھ کر کہ آئے دن ہم پر
بوجھ پڑتا ہے وہ دست بردار ہو جائیں اور بخل سے یہ کہیں کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے تو خدا تعالیٰ ایک اور
قوم پیدا کر دے گا جو ان سب اخراجات کا بوجھ خوشی سے اٹھائے اور پھر بھی سلسلہ کا احسان مانے۔
اسے روک ایک عظیم نشان اللہ تعالی نے ارادہ کیا ہے کہ و اس سلسلہ کو بڑھائے ۔ پس کون ہے جوا۔
لے؟ کیا تم نہیں جانتے کہ بادشاہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔ پھر وہ جو زمین و آسمان
کا بادشاہ ہے کب تھک سکتا ہے۔ آج سے ۲۵ برس بلکہ اس سے بھی بہت پہلے خدا تعالیٰ نے مجھے خبر
دی ایسے وقت میں کہ ایک شخص بھی میرے پاس نہ آتا تھا اور کبھی سال بھر میں بھی کوئی خط نہ آتا تھا۔
اس گمنامی کی حالت میں میں نے جو دعوے کئے ہیں وہ براہین احمدیہ میں چھپے ہوئے موجود ہیں اور
یہ کتاب مخالفوں موافقوں کے پاس موجود ہے بلکہ ہندوؤں عیسائیوں تک کے پاس بھی ہے۔ مکہ،
مدینہ اور قسطنطنیہ تک بھی پہنچی ۔ اسے کھول کر دیکھو کہ اس وقت خدا نے فرمایا يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ
عَمِيقٍ وَيَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ یعنی تیرے پاس دور دراز جگہوں سے لوگ آئیں گے اور
جن راستوں سے آئیں گے وہ راہ عمیق ہو جائیں گے۔ پھر فرمایا کہ یہ لوگ جو کثرت سے آئیں گے
تو ان سے تھکنا نہیں اور ان سے کسی قسم کی بداخلاقی نہ کرنا۔ یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جب لوگوں کی
کثرت ہوتی ہے تو انسان ان کی ملاقات سے گھبرا جاتا ہے اور کبھی بے توجہی کرتا ہے جو ایک قسم کی
بداخلاقی ہے پس اس سے منع کیا اور کہا کہ ان سے تھکنا نہیں اور مہمان نوازی کے لوازم بجالانا۔ ایسی
حالت میں خبر دی گئی تھی کہ کوئی بھی نہ آتا تھا اور اب تم سب دیکھ لو کہ کس قدر موجود ہو ۔ یہ کتنا بڑا
نشان ہے؟ اس سے اللہ تعالیٰ کا عالم الغیب ہونا ثابت ہوتا ہے۔ ایسی خبر بغیر عالم الغیب خدا کے کون
دے سکتا ہے۔ نہ کوئی منجم نہ کوئی فراست والا کہہ سکتا ہے۔
ان حالات پر جب ایک سعید مومن غور کرتا ہے تو اسے لذت آتی ہے وہ یقین کرتا ہے کہ ایک
خدا ہے جو اعجازی خبریں دیتا ہے ۔ غرض اس خبر میں اس نے کثرت کے ساتھ مہمانوں کی آمد رفت
کی خبر دی ۔ پھر چونکہ ان کے کھانے پینے کے لیے کافی سامان چاہیے تھا اور ان کے فروکش ہونے
کے لیے مکانوں کا انتظام ہونا چاہیے تھا۔ پس اس کے لیے بھی ساتھ ہی خبر دی يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ
فَجٍّ عَمِيقٍ -
اب غور کرو کہ جس کام کو اللہ تعالیٰ نے خود کرنے کا وعدہ فرمایا ہے اور ارادہ کر لیا ہے کون ہے جو
اس کی راہ میں روک ہو۔ وہ خود ساری ضرورتوں کا تکفل اور تہیہ کرتا ہے۔ یہ بات انسانی طاقت سے
باہر رہے کہ اس و قدر عرصہ پہلے ایک واقعہ کی خبر دے کہ ایک بچہ بھی پیدا ہو کر صاحب اولاد ہو سکتا ہے۔
یہ خدا تعالیٰ کا عظیم الشان معجزہ ہے۔ یہی وجہ ہے جو خدا تعالیٰ کی کتابوں میں لکھا ہے کہ صادق کی
نشانی پیشگوئی ہے اور یہ بہت بڑا نشان ہے جس پر غور کرنا چاہیے۔ قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے
کہ ایمان تدبر اور غور سے بڑھتا ہے جو لوگ اللہ تعالیٰ کے نشانوں پر غور نہیں کرتے ان کا قدم پھسلنے
والی جگہ پر ہوتا ہے۔ یہ بالکل سچی بات ہے کہ انسان اپنے ایمان میں اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا
جب تک خدا تعالیٰ کے اقوال، افعال اور قدرتوں کو نہ دیکھے ۔
پس یہ سلسلہ اسی غرض کے لیے قائم ہوا ہے تا اللہ تعالیٰ پر ایمان بڑھے۔ یہ نشان جو میں نے
ابھی پیش کیا ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور ایسا زبردست ہے کہ کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔
برخلاف اس کے کسی دوسرے مذہب والے کو یہ حوصلہ اور ہمت کہاں ہے کہ وہ ایسے تازہ بتازہ نشان
پیش کرے۔ جماعت کے لوگ خوب سمجھ سکتے ہیں کہ کس قدر نشانات ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔ یہ محض
خدا کا کاروبار ہے کسی اور کو اس میں دخل نہیں ۔
یقیناً سمجھو کہ اللہ تعالیٰ ان پیشگوئیوں کے ساتھ دکھاتا ہے کہ ایمانی قوت نشانات کا مقصد بڑھ جاوے اور ی قوت بغیر ایسے نشانوں کے بڑھ نہیں سکتی کیونکہ ان میں
خدا تعالیٰ کا زبردست ہاتھ نمایاں طور پر نظر آتا ہے ۔ انسان ایسا جاندار ہے کہ جب تک خدا تعالیٰ
کی طرف سے تربیت ایمانی کے لیے فیوض و برکات نہ ہوں وہ خود بخود پاک صاف نہیں ہو سکتا۔ اور
حقیقت میں پاک صاف ہونا اور تقویٰ پر قدم مارنا آسان امر نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل اور تائید
سے یہ نعمت ملتی ہے۔
تقویٰ اور احسان
اور سچی تقویٰ جس سے خدا تعالیٰ راضی ہو اس کے حاصل کرنے کے لیے
بار بار اللہ تعالیٰ نے فرمایا يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ (آل عمران: ۱۰۳)
اور پھر یہ بھی کہا إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ (النحل: ۱۲۹) یعنی اللہ تعالیٰ ان
کی حمایت اور نصرت میں ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کریں ۔ تقوی کہتے ہیں بدی سے پر ہیز کرنے کو ۔
اور محسنون وہ ہوتے ہیں جو اتنا ہی نہیں کہ بدی سے پر ہیز کریں بلکہ نیکی بھی کریں اور پھر یہ بھی فرمایا
لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى (یونس : (۲۷) یعنی ان نیکیوں کو بھی سنوار سنوار کر کرتے ہیں۔ مجھے یہ وحی
بار بار ہوئی إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ اور اتنی مرتبہ ہوئی ہے کہ میں گن نہیں
سکتا ۔ خدا جانے دو ہزار مرتبہ ہوئی ہو۔ اس سے غرض یہی ہے کہ تا جماعت کو معلوم ہو جاوے کہ
صرف اس بات پر ہی فریفتہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اس جماعت میں شامل ہو گئے ہیں یا صرف خشک
خیالی ایمان سے راضی ہو جاؤ۔ اللہ تعالیٰ کی معیت اور نصرت اسی وقت ملے گی جب سچی تقوی ہو اور
پھر نیکی ساتھ ہو۔
یہ فخر کی بات نہیں کہ انسان اتنی ہی بات پر خوش ہو جاوے کہ مثلاً وہ زنا نہیں کرتا ۔ یا اس نے
خون نہیں کیا۔ چوری نہیں کی ۔ یہ کوئی فضیلت ہے کہ بُرے کاموں سے بچنے کا فخر حاصل کرتا ہے؟
دراصل وہ جانتا ہے کہ چوری کرے گا تو ہاتھ کاٹا جاوے گا۔ یا موجودہ قانون کے رو سے زندان میں
جاوے گا۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسلام ایسی چیز کا نام نہیں ہے کہ بڑے کام سے ہی پر ہیز کرے
بلکہ جب تک بدیوں کو چھوڑ کر نیکیاں اختیار نہ کرے وہ اس روحانی زندگی میں زندہ نہیں رہ سکتا۔
نیکیاں بطور غذا کے ہیں۔ جیسے کوئی شخص بغیر غذا کے زندہ نہیں رہ سکتا اسی طرح جب تک نیکی اختیار نہ
کرے تو کچھ نہیں ۔
قرآن شریف میں ایک جگہ ذکر کیا ہے کہ دو حالتیں ہوتی ہیں ۔ ایک حالت تو وہ ہوتی ہے
يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا (الدھر ( 1 ) یعنی ایسا شربت پی لیتے ہیں جس کو ملونی کا فور
ہو۔ اس سے یہ مطلب ہے کہ دنیا کی محبت سے دل ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ کافور ٹھنڈی چیز ہے اور زہروں
کو دبا لیتا ہے ۔ ہیضہ اور وبائی امراض کے لیے مفید ہے۔ پس پہلا مرحلہ تقویٰ کا وہ ہے جس کو استعارہ
کے رنگ میں يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًا - ایسے لوگ جو کافوری شربت پی لیتے ہیں
ان کے دل ہر قسم کی خیانت ، ظلم ، ہر نوع کی بدی اور بڑے قومی سے دل ٹھنڈے ہوتے ہیں۔ اور یہ
بات ان میں طبعاً اور فطرتاً پیدا ہوتی ہے نہ کہ تکلف سے ۔ وہ ہر قسم کی بدیوں سے بیزار ہو جاتے ہیں
یہ سچ ہے کہ یہ معمولی بات نہیں ۔ بدیوں کا چھوڑ دینا آسان نہیں۔ انجیل کا اکثر حصہ اسی سے پر ہے کہ
بُرے کام نہ کرو۔ مگر یہ پہلا زینہ ہے تکمیل ایمان کا ۔ اسی پر قانع نہیں ہو جانا چاہیے۔ ہاں اگر انسان
اس پر عمل کرے اور بدیوں کو چھوڑ دے تو دوسرے حصہ کے لیے اللہ تعالیٰ آپ ہی مدد دیتا ہے۔ یہ
بات انسان منہ سے تو کہہ سکتا ہے کہ میں بدیوں سے پر ہیز کرتا ہوں ۔ لیکن جب مختلف قسم کے
بُرے کام سامنے آتے ہیں تو بدن کانپ جاتا ہے۔
بعض گناہ موٹے موٹے ہوتے ہیں مثلاً جھوٹ بولنا، زنا کرنا ، خیانت، جھوٹی گواہی دینا اور
اتلاف حقوق ، شرک کرنا وغیرہ ۔ لیکن بعض گناہ ایسے باریک ہوتے ہیں کہ انسان ان میں مبتلا ہوتا
ہے اور سمجھتا ہی نہیں۔ جوان سے بوڑھا ہو جاتا ہے مگر اسے پتہ نہیں لگتا کہ گناہ کرتا ہے۔ مثلاً گلہ
کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ ایسے لوگ اس کو بالکل ایک معمولی اور چھوٹی سی بات سمجھتے ہیں۔
حالانکہ قرآن شریف نے اس کو بہت ہی برا قرار دیا ہے۔ چنانچہ فرمایا ايُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ
لَحْمَ أَخِيهِ (الحجرات : ۱۳) خدا تعالیٰ اس سے ناراض ہوتا ہے کہ انسان ایسا کلمہ زبان پر لاوے
جس سے اس کے بھائی کی تحقیر ہو اور ایسی کارروائی کرے جس سے اس کو حرج پہنچے۔ ایک بھائی کی
نسبت ایسا بیان کرنا جس سے اس کا جاہل و نادان ہونا ثابت ہو یا اس کی عادت کے متعلق خفیہ طور پر
بے غیرتی یا دشمنی پیدا ہو یہ سب بڑے کام ہیں ۔ ایسا ہی بخل ، غضب یہ سب بڑے کام ہیں ۔ پس
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے موافق پہلا درجہ یہ ہے کہ انسان ان سے پر ہیز کرے اور ہر قسم کے
گناہوں سے جو خواہ آنکھوں سے متعلق ہوں یا کانوں سے، ہاتھوں سے یا پاؤں سے بچتا رہے
کیونکہ فرمایا ہے لا تقفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ
عَنْهُ مَسْئُولًا (بنی اسراءیل : ۳۷) یعنی جس بات کا علم نہیں خواہ نخواہ اس کی پیروی مت کرو۔ کیونکہ
کان، آنکھ، دل اور ہر ایک عضو سے پوچھا جاوے گا۔ بہت سی بدیاں صرف بدظنی سے ہی پیدا
ہو جاتی ہیں۔ ایک بات کسی کی نسبت سنی اور جھٹ یقین کر لیا۔ یہ بہت بری بات ہے جس بات کا
قطعی علم اور یقین نہ ہو اس کو دل میں جگہ مت دو ۔ یہ اصل بدظنی کو دور کرنے کے لیے ہے کہ
جب تک مشاہدہ اور فیصلہ صحیح نہ کرے نہ دل میں جگہ دے اور نہ ایسی بات زبان پر لائے ۔ یہ کیسی محکم
اور مضبوط بات ہے۔ بہت سے انسان ہیں جو زبان کے ذریعہ پکڑے جائیں گے۔ یہاں دنیا میں
بھی دیکھا جاتا ہے کہ بہت سے آدمی محض زبان کی وجہ سے پکڑے جاتے ہیں اور انہیں بہت کچھ
ندامت اور نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
دل میں جو خطرات اور سرسری خیال گذر جاتے ہیں ۔ ان کے لیے کوئی مواخذہ نہیں ۔ مثلاً
کسی کے دل میں گذرے کہ فلاں مال مجھے مل جاوے تو اچھا ہے۔ یہ ایک قسم کا لالچ تو ہے لیکن محض
اتنے ہی خیال پر جو طبعی طور پر دل میں آئے اور گذر جاوے کوئی مؤاخذہ نہیں۔ لیکن جب ایسے خیال
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۲ مورخه ۲۲ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۶ ء صفحه ۲، ۳
کو دل میں جگہ دیتا ہے اور پھر عزم کرتا ہے کہ کسی نہ کسی حیلے سے وہ مال ضرور لینا چاہیے تو پھر یہ گناہ
قابل مؤاخذہ ہے۔ غرض جب دل عزم کر لیتا ہے اور اس کے لیے شرارتیں اور فریب کرتا ہے تو یہ
گناہ قابل مواخذہ لکھا جاتا ہے پس یہ اس قسم کے گناہ ہیں جو بہت ہی کم تو جہی کے ساتھ دیکھے جاتے
ہیں اور یہ انسان کی ہلاکت کا موجب ہو جاتے ہیں ۔ بڑے بڑے اور کھلے کھلے گناہوں سے تو اکثر
پر ہیز کرتے ہیں ۔ بہت سے آدمی ایسے ہوں گے جنہوں نے کبھی خون نہیں کیا یا نقب زنی نہیں کی
یا اور اسی قسم کے بڑے بڑے گناہ نہیں کیے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ وہ لوگ کتنے ہیں جنہوں نے
کسی کا گلہ نہیں کیا یا کسی اپنے بھائی کی ہتک کر کے اس کو رنج نہیں پہنچایا یا جھوٹ بول کر خطا نہیں کی؟
یا کم از کم دل کے خطرات پر استقلال نہیں کیا ؟ میں یقیناً کہہ سکتا ہوں کہ ایسے لوگ بہت ہی کم ہوں
گے جو ان باتوں کی رعایت رکھتے ہوں اور خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہوں ورنہ کثرت سے ایسے لوگ
ملیں گے جو تفریحاً جھوٹ بولتے ہیں اور ہر وقت ان کی مجلسوں میں دوسروں کا شکوہ و شکایت ہوتا رہتا
ہے اور وہ طرح طرح سے اپنے کمزور اور ضعیف بھائیوں کو دکھ دیتے ہیں۔
اس لیے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پہلا مرحلہ یہ ہے کہ انسان تقوی اختیار کرے۔ میں اس وقت
برے کاموں کی تفصیل بیان نہیں کر سکتا ۔ قرآن شریف میں اول سے آخر تک اوامر و نواہی اور
احکام الہی کی تفصیل موجود ہے اور کئی سو شاخیں مختلف قسم کے احکام کی بیان کی ہیں۔ خلاصہ یہ کہتا
ہوں کہ خدا تعالیٰ کو ہرگز منظور نہیں کہ زمین پر فساد کریں ۔ اللہ تعالیٰ دنیا پر وحدت پھیلانا چاہتا
ہے۔ لیکن جو شخص اپنے بھائی کو رنج پہنچاتا ہے۔ ظلم اور خیانت کرتا ہے وہ وحدت کا دشمن ہے۔
جب تک یہ بد خیال دل سے دور نہ ہوں کبھی ممکن نہیں کہ سچی وحدت پھیلے ۔ اس لیے اس مرحلہ کو
سب سے اوّل رکھا ۔
تقومی کی حقیقت تقویٰ کیا ہے؟ ہر قسم کی بدی سے اپنے آپ کو بچانا۔ پس خدا تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ابرار کے لیے پہلا انعام شربت کا فوری ہے ۔ اس شربت کے پینے
سے دل بُرے کاموں سے ٹھنڈے ہو جاتے ہیں ۔ اس کے بعد ان کے دلوں میں برائیوں اور
بدیوں کے لیے تحریک اور جوش پیدا نہیں ہوتا۔ ایک شخص کے دل میں یہ خیال تو آجاتا ہے کہ یہ کام
اچھا نہیں یہاں تک کہ چور کے دل میں بھی یہ خیال آہی جاتا ہے مگر جذ بہ دل سے وہ چوری بھی کر ہی
لیتا ہے۔ لیکن جن لوگوں کو شربت کا فوری پلا دیا جاتا ہے ان کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ ان کے دل
میں بدی کی تحریک ہی پیدا نہیں ہوتی بلکہ دل بڑے کاموں سے بیزار اور متنفر ہوجاتا ہے گناہ کی
تمام تحریکوں کے مواد د با دیئے جاتے ہیں۔ یہ بات خدا تعالیٰ کے فضل کے سوا میسر نہیں آتی ۔ جب
ان دعا اور عقد ہمت سے خدا تعالیٰ کے فضل کو تلاش کرتا ہے اور اپنے نفس کے جذبات پر غالب
آنے کی سعی کرتا ہے تو پھر یہ سب باتیں فضل الہی کو کھینچ لیتی ہیں اور اسے کا فوری جام پلایا جاتا ہے
جو لوگ اس قسم کی تبدیلی کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں زمرہ ابدال میں داخل فرماتا ہے اور یہی تبدیلی
ہے جو ابدال کی حقیقت کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی عموماً دیکھا گیا ہے کہ اکثر لوگ ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے جب اس قسم کی باتوں کو سنتے
ہیں تو ان کے دل متاثر ہو جاتے ہیں اور وہ اچھا بھی سمجھتے ہیں۔ لیکن جب اس مجلس سے الگ ہوتے
ہیں اور اپنے احباب اور دوستوں سے ملتے ہیں تو پھر وہی رنگ ان میں آجاتا ہے اور ان سنی ہوئی
باتوں کو یکدم بھول جاتے ہیں اور وہی پہلا طر ز عمل اختیار کرتے ہیں ۔ اس سے بچنا چاہیے۔ جن
صحبتوں اور مجلسوں میں ایسی باتیں پیدا ہوں ان سے الگ ہو جانا ضروری ہے اور ساتھ ہی یہ بات بھی
یا د رکھنی چاہیے کہ ان تمام بری باتوں کے اجزاء کا علم ہو۔ کیونکہ طلب شے کے لیے علم کا ہونا سب
سے اول ضروری ہے ۔ جب تک کسی چیز کا علم نہ ہوا سے حاصل کیونکر کر سکتے ہیں؟ قرآن شریف نے
بار بار تفصیل دی ہے پس بار بار قرآن شریف کو پڑھو۔ اور تمہیں چاہیے کہ بڑے کاموں کی تفصیل
لکھتے جاؤ۔ اور پھر خدا تعالیٰ کے فضل اور تائید سے کوشش کرو کہ ان بدیوں سے بچتے رہو۔ یہ تقویٰ
کا پہلا مرحلہ ہوگا ۔ جب تم ایسی سعی کرو گے تو اللہ تعالیٰ پھر تمہیں توفیق دے گا اور وہ کا فوری شربت
تمہیں دیا جاوے گا جس سے تمہارے گناہ کے جذبات بالکل سرد ہو جائیں گے۔ اس کے بعد
نیکیاں ہی سرزد ہوں گی ۔ جب تک انسان متقی نہیں بنتا یہ جام اسے نہیں دیا جاتا اور نہ اس کی
عبادات اور دعاؤں میں قبولیت کا رنگ پیدا ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ
مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة: ۲۸) یعنی بیشک اللہ تعالیٰ متقیوں ہی کی عبادات کو قبول فرماتا ہے۔ یہ
بالکل سچی بات ہے کہ نماز روزہ بھی متقیوں ہی کا قبول ہوتا ہے ان عبادات کی قبولیت کیا ہے اور
اس سے مراد کیا ہے؟
عبادات کی قبولیت سے مراد سو یاد رکھنا چاہے کہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ نماز قول ہوگئی
ہے تو اس سے یہ مراد ہوتی ہے کہ نماز کے اثرات اور
برکات نماز پڑھنے والے میں پیدا ہو گئے ہیں جب تک وہ برکات اور اثرات پیدا نہ ہوں اس وقت
تک نری ٹکریں ہی ہیں ۔
اس نماز یا روزہ سے کیا فائدہ ہوگا جبکہ اسی مسجد میں نماز پڑھی اور وہیں کسی دوسرے کی شکایت
اور گلہ کر دیا یا رات کو چوری کر دی ، کسی کے مال یا امانت میں خیانت کر لی ، کسی کی شان پر جو
خدا تعالیٰ نے اسے عطا کی ہے بخل اور حسد کی وجہ سے حملہ کر دیا، کسی کی آبرو پر حملہ کر دیا۔ غرض اس
قسم کے عیبوں اور برائیوں میں اگر مبتلا کا مبتلا رہا تو تم ہی بتاؤ اس نماز نے اس کو کیا فائدہ پہنچایا ؟
چاہیے تو یہ تھا کہ نماز کے ساتھ اس کی بدیاں اور وہ برائیاں جن میں وہ مبتلا تھا کم ہو جاتیں اور
نماز اس کے لیے ایک عمدہ ذریعہ ہے۔ پس پہلی منزل اور مشکل اس انسان کے لیے جو مومن بننا چاہتا
ہے یہی ہے کہ بُرے کاموں سے پر ہیز کرے۔ اسی کا نام تقویٰ ہے۔
اور یہ بھی یاد رکھو کہ تقوی اس کا نام نہیں کہ موٹی موٹی بدیوں سے پر ہیز کرے۔ بلکہ بار یک در بار یک
بدیوں سے بچتا رہے مثلاً ٹھٹھے اور ہنسی کی مجلسوں میں بیٹھنا یا ایسی مجلسوں میں بیٹھنا جہاں اللہ تعالیٰ
اور اس کے رسول کی ہتک ہو یا اس کے بھائی کی شان پر حملہ ہورہا ہو اگر چہ ان کی ہاں میں ہاں بھی نہ
ملائی ہو مگر اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ بھی بُرا ہے کہ ایسی باتیں کیوں سنیں؟ یہ ان لوگوں کا کام ہے جن
کے دلوں میں مرض ہے کیونکر اگر ان کے دل میں بدی کی پوری حس ہوتی تو وہ کیوں ایسا کرتے اور
کیوں ان مجلسوں میں جا کر ایسی باتیں سنتے ؟
یہ بھی یاد رکھو کہ ایسی باتیں سننے والا بھی کرنے والا ہی ہوتا ہے جو لوگ زبان سے ایسی باتیں
کرتے ہیں وہ تو صریح مؤاخذہ کے نیچے ہیں کیونکہ انہوں نے ارتکاب گناہ کا کیا ہے۔ لیکن جو چپکے
ہو کر بیٹھے رہے ہیں وہ بھی اس گناہ کے خمیازہ کا شکار ہوں گے اس حصہ کو بڑی توجہ سے یا د رکھو اور
قرآن شریف کو بار بار پڑھ کر سوچو۔
یہ تو وہ پہلا حصہ ہے نیکی کا۔ مگر نیکی اسی پر ختم نہیں ۔ بعض لوگ ہندوؤں ، عیسائیوں اور
احسان دوسری قوموں میں بھی پائے جاتے ہیں جو بعض گناہ نہیں کرتے ۔ مثلاً بعض جھوٹ نہیں
بولتے ، کسی کا مال ناحق نہیں کھاتے ، قرضہ دبا نہیں لیتے بلکہ واپس کرتے ہیں، معاملات معاشرت
میں بھی پکے ہوتے ہیں مگر خدا نے فرمایا ہے کہ اتنی ہی بات نہیں جس سے وہ راضی ہو جاوے بدیوں
سے بچنا چاہیے اور اس کے بالمقابل نیکی کرنی چاہیے۔ اس کے بغیر مخلصی نہیں ۔ جو اسی پر مغرور ہے کہ
وہ بدی نہیں کرتا وہ نادان ہے۔ اسلام انسان کو اسی حد تک نہیں پہنچاتا اور چھوڑتا بلکہ وہ دونوں شقیں
پوری کرانی چاہتا ہے۔ یعنی بدیوں کو تمام و کمال چھوڑ دو اور نیکیوں کو پورے اخلاص سے کرو۔ جب
تک یہ دونوں باتیں نہ ہوں نجات نہیں ہو سکتی ۔
مجھے ایک مثال کسی نے بتائی تھی اور وہ صحیح ہے۔ کہتے ہیں ایک شخص نے کسی کی دعوت کی اور
بڑے تکلف سے اس کی تواضع کی۔ جب وہ کھانے سے فراغت پا چکا تو اس سے نہایت عجز اور انکسار
سے میزبان نے کہا کہ میں آپ کی شان کے موافق حق دعوت ادا نہیں کر سکا۔ آپ مجھے معاف فرمائیں۔
مہمان نے سمجھا کہ گویا اس طرح پر احسان جتاتا ہے۔ اسے کہا کہ میں نے بھی آپ کے ساتھ حسان جتاتا ہے۔ اسنے کہا کہ میں
بڑی نیکی کی ہے۔ اسے تم یاد نہیں رکھتے اس نے کہا کہ وہ کون سی نیکی ہے؟ تو کہا کہ جب تم مہمان داری
میں مصروف تھے تو میں تمہارے گھر کو آگ لگا سکتا تھا مگر میں نے کس قدر احسان کیا ہے کہ آگ نہیں
لگائی۔ یہ بدی کی مثال ہے گویا آگ لگا کر خطر ناک نقصان نہیں کیا۔ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں
جو بدی نہ کرنے کا احسان جتاتے ہیں۔ ایسے لوگ حیوانات کی طرح ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک
قابل قدر وہی لوگ ہیں جو بدی سے پر ہیز کر کے ناز نہیں کرتے بلکہ نیکی کر کے بھی کچھ نہیں سمجھتے۔
غرض پہلی حالت تو وہ کافوری شربت کی تھی اور دوسرا مرحلہ زنجبیلی شربت کا ہے۔ چنانچہ
فرما یا يُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيلًا ( الدهر : ۱۸) اور ایسے جام انہیں پلائے جاتے ہیں قَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِنَ
جوز نجبیلی شربت کے ہوتے ہیں۔
بلند روحانی مراتب حاصل کرنا انسان کے لئے ناممکن نہیں انسان کو یہ بھی خیال
نہیں کرنا چاہیے کہ
ایسا مرتبہ حاصل ہونا نا ممکن ہے ۔ یہ سب کچھ مل سکتا ہے اور ملتا ہے۔ جن لوگوں نے یہ مراتب اور
مدارج حاصل کئے وہ بھی تو آخر انسان ہی تھے ۔
اصل بات یہ ہے کہ جب انسان کے سامنے اس کے جرائم کی ایک نبی فہرست ہوتی ہے تو وہ
اسے دیکھ کر گھبرا جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ان سے بچنا مشکل ہے۔ مگر یہ اس کی انسانی کمزوری کا نتیجہ
ہے۔ بہت سے لوگ یورپ میں بھی اس خیال کے موجود ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ انبیاء علیہم السلام کی
تعلیم کا فقط اتنا ہی منشا ہے کہ انسان سے یہ اقرار کرایا جاوے کہ وہ ان کی تعلیم پر عمل کرنے کے
نا قابل ہے یا اس پر قادر نہیں۔ ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور طاقت سے محض نا واقف ہیں اور
انہوں نے خدا تعالیٰ کی قدرتوں پر غور نہیں کیا ۔ اگر وہ خود انسان کی اپنی حالت اور ان انقلابات پر ہی
غور کرتے جن کے اندر سے وہ گذرا ہے تو اس قسم کا کلمہ منہ سے نہ نکالتے ۔ مگر ان کے علم اور معرفت کی
کمزوری نے انہیں ایسا خیال کرنے کا موقع دیا۔
دیکھو! انسان پر کس قدر انقلاب آئے ہیں۔ ایک زمانہ انسان پر وہ گذرا ہے کہ وہ صرف نطفہ
کی حالت میں تھا اور وہ وہ حالت تھی کہ کچھ بھی چیز نہ تھا۔ اگر زمین یا کپڑے پر گرتا تو چند منٹ کے
اندر خشک ہو جاتا۔ پھر علقہ بنا اس میں ذرا بستگی پیدا ہوئی اس وقت بھی اس کی کچھ ہستی نہ تھی۔ پھر
مضغہ ہوا۔ پھر ایک اور زمانہ آیا کہ جنین کی صورت میں اس میں جان آئی۔ بعد اس کے پیدا ہوا پھر
شیر خوار سے بلوغ تک پہنچا۔ وغیرہ وغیرہ۔