۲۹؍دسمبر ۱۹۰۵ء
ملفوظات, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اب غور کرو کہ جس قادر خدا نے انسان کو ایسے ایسے انقلابات میں سے گزار کر انسان بنا دیا ہے
اور اب ایسا انسان ہے کہ گویا عقل حیران ہے کہ کیا سے کیا بن گیا۔ ناک منہ اور دوسرے اعضاء پر
غور کرو کہ خدا تعالیٰ نے اسے کیا بنایا ہے ۔ پھر اندرونی حواس خمسہ دیئے اور دوسرے قومی اور طاقتیں
اس کو عطا کیں۔ پس جس خدائے قادر نے اس زمانہ سے جو یہ نطفہ تھا عجیب تصرفات سے انسان بنا دیا
کیا اس کے لئے مشکل ہے کہ اس کو پاک حالت میں لے جاوے اور جذبات سے الگ کر دے؟ جو شخص
ان باتوں پر غور کرے گا وہ بے اختیار ہو کر کہہ اٹھے گا اِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( البقرة : ٢١)
اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے کہ جب گنہگار لوگ جہنم میں ڈالے جاویں گے تو اللہ تعالیٰ
فرمائے گا کہ تمہارا ایک ہی گناہ بہت بڑا ہے کہ تم نے خدا پہ بدظنی کی ، اگر بدظنی نہ کرتے تو کامل اور
مومن بن کر آتے ۔ حقیقت میں یہ بہت بڑا گناہ ہے جو انسان اللہ تعالیٰ پر بدظن ہو جاوے۔ باقی
جس قدر گناہ ہیں وہ اسی سے پیدا ہوتے ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ کو حقیقی رازق یقین کرے تو پھر چوری،
بد دیانتی اور فریب سے لوگوں کا مال کیوں مارے ؟ افسوس نادان انسان سمجھتا ہے۔ اے جہاں مٹھا
اگلا کس نے ڈٹھا۔ یہ بھی خدا تعالیٰ پر بدظنی ہے۔ اگر اسے صادق یقین کرتے تو یہ نہ کہتے ۔ بلکہ یہ
کہتے کہ دنیا روزے چند آخر با خداوند
دنیا کو چند روزہ یقین کر کے اس کی عمارتوں اور آسائشوں اور ہر قسم کی دولتوں سے دل نہ لگاتے
بلکہ ہر وقت موت کے فکر میں لرزاں ترساں رہ کر عاقبت کا خیال کرتے اور اس کا بندو بست کرتے
کہ آخر مر کر اللہ تعالیٰ کے حضور جانا ہے۔ مگر اب تو یہ حالت ہے کہ عام طور پر ایک غفلت چھائی ہوئی
ہے اور لوگ اس طرح پر مصروف اور دلدادہ دنیا ہیں گویا انہوں نے کبھی یہاں سے جانا ہی نہیں اور
موت کوئی چیز ہی نہیں یا کم از کم اس کا اثر ان پر کچھ بھی ہونے والا نہیں ۔
خدا تعالیٰ پر باطنی کے نتائج یہ بدخیالی، یہ فظت اور خود فشنگی کیوں پیدا ہوئی ہے؟ اس کی جڑ بھی وہی خدا پر بدظنی ہے۔ اس کو صادق یقین نہیں کیا۔
انسان کی عادت ہے کہ جس کام پر اس کی آنکھ کھل جاوے اور کسی امر کو یہ اپنے لیے مفید سمجھ لے وہی
کرتا ہے۔ ایک تاجر کو معلوم ہو جاوے کہ فلاں ملک میں اگر اس کا مال جاوے تو اسے اس قدر فائدہ
ہو گا تو ضرور اپنا مال وہیں لے جائے گا ۔ ایسا ہی ایک زمیندار اور دوسرے اہل حرفہ کرتے ہیں ۔ اسی
طرح پر اگر انسان کی آنکھ کھل جاوے اور عاقبت کا فکر اسے دامنگیر ہو اور وہ ایک یقین اپنے اندر پیدا
کر لے کہ خدا تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہونا ہے تو اس کی اصلاح ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف
میں ظاہر فرمایا ہے کہ اگر مجھ پر نیک ظن ہوتا تو مشکل کیا تھا ؟ کیا پانچ وقت نماز پڑھنا مشکل تھا ؟ ہرگز
نہیں۔ خدا تعالیٰ کا خوف جب غالب ہو تو آدمی کیسا ہی مصروف ہو اسے چھوڑ کر بھی ادا کر سکتا ہے۔
اس وقت ہم سب یہاں بیٹھے ہیں اور ایک کام میں مصروف ہیں۔ لیکن اگر خدانخواستہ اس وقت
زلزلہ آجاوے تو کیا ہم میں سے کوئی یہاں رہ سکتا ہے؟ سب کے سب بھاگ جاویں یہاں تک کہ
مریض اور ضعیف بھی دوڑ پڑیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ خوف کے ساتھ ایک قوت آتی ہے۔ اگر
خدا تعالیٰ پر بدظنی نہ ہوتی تو طاقت آجاتی اور اس کے احکام کی تعمیل کے لیے ایک جوش اور
اضطراب پیدا ہو جاتا۔
غرض بدظنی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ جو نیک ظنی سے خدا تعالیٰ کی کتاب پر ایمان لاویں تو
سب کچھ ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ کی قدرتوں پر ایمان ہو تو پھر کیا ہے جو نہیں ہو سکتا۔ بہت سے لوگ کہتے
ہیں کہ فلاں گناہ کیونکر چھوٹ سکتا ہے۔ یہ باتیں اسی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں جو اللہ تعالیٰ کی قدرتوں
اور طاقتوں پر کامل ایمان نہیں ہوتا ۔ چونکہ اس کو چہ سے نا محرم ہوتے ہیں اس لیے ایسے اوہام طبیعت
میں پیدا ہوتے ہیں ۔ مگر میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ وہ خدا جس نے نطفہ سے انسان کو بنا دیا ہے وہ
اس انسان کو ہر قسم کے پاک تغیرات کی توفیق عطا کر سکتا ہے اور کرتا ہے۔ ہاں ضرورت ہے طلبگار
دل کی ۔
میں پھر اصل مطلب کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ انسان کا اتنا ہی کمال نہیں زنجبیلی مقام ہے کہ ہدیاں چھوڑدے کی ہی میں اوربھی ہیں ہے کہ بدیاں چھوڑ دے۔ کیونکہ اس میں اور بھی شریک ہیں یہاں تک کہ حیوانات
رض
بھی بعض امور میں شریک ہو سکتے ہیں۔ بلکہ انسان کامل نیک تب ہی ہوتا ہے کہ نہ صرف بدیوں کو
ترک کرے بلکہ اس کے ساتھ نیکیوں کو بھی کامل درجہ تک پہنچاوے۔ پس جب ترک شہر کرتا ہے تو
اللہ تعالیٰ اسے کا فوری شربت پلاتا ہے۔ جس سے یہ مراد ہے کہ وہ جوش اور تحریکیں جو بدی کے لیے
پیدا ہوتی تھیں سرد ہو جاتی ہیں اور بدی کے مواد دب جاتے ہیں۔ اس کے بعد اس کو دوسرا شربت
پلایا جاتا ہے جو قرآن کریم کی اصطلاح میں شربت زنجبیلی ہے جیسا کہ فرما یا يُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ
مِزَاجُهَا زَنْجَبِيلًا (الدهر : ۱۸ ) زنجبیل مرکب ہے زنا اور جبل سے زنا الجبل کے یہ معنے ہیں کہ
ایسی حرارت اور گرمی پیدا ہو جاوے کہ پہاڑ پر چڑھ جاوے۔ زنجبیل میں حرارت غریزی رکھی گئی
ہے اور اس کے ساتھ انسان کی حرارت غریزی کو فائدہ پہنچتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بڑے
بڑے کام جو میری راہ میں کئے جاتے ہیں جیسے صحابہؓ نے کئے یہاں تک کہ انہوں نے اپنی جانوں
سے دریغ نہیں کیا۔ خدا کی راہ میں سر کٹوادینا آسان امر نہیں ہے۔ جس کے بچے چھوٹے چھوٹے اور
بیوی جوان ہو۔ جب تک کوئی خاص گرمی اس کی روح میں پیدا نہ ہو۔ کیونکر انہیں یتیم اور بیوہ چھوڑ کر
سر کٹوالے۔ میں صحابہ سے بڑھ کر کوئی نمونہ پیش نہیں کر سکتا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ
اعلیٰ درجہ کی قوت قدسی اور تزکیہ نفس کی طاقت کا ہے اور صحابہؓ کا نمونہ اعلیٰ درجہ کی تبدیلی اور
فرمانبرداری کا ہے۔ پس ایسی طاقت اور یہ قوت ایسی زنجبیلی شربت کی تاثیر سے پیدا ہوتی ہے اور
حقیقت میں کا فوری شربت کے بعد طاقت کو نشو و نما دینے کے لیے اس زنجبیلی شربت کی ضرورت بھی
تھی ۔ اولیاء اور ابدال جو خدا تعالیٰ کی راہ میں سرگرمی اور جوش دکھاتے ہیں اس کی وجہ یہی ہوتی ہے
کہ وہ زنجبیلی جام پیتے رہتے ہیں ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ اللہ علیہ وسلم نے جب دعوی کیا تو غور کرو کس قدر مخالفت کا بازار گرم تھا۔ ایک
طرف مشرک تھے دوسری طرف عیسائی بے حد جوش دکھا رہے تھے جنہوں نے ایک عاجز انسان کو
خدا بنا رکھا تھا اور ایک طرف یہودی سیاہ دل تھے یہ بھی اندر ہی اندر ریشہ دوانیاں کرتے اور مخالفوں
کو اکساتے اور ابھارتے تھے۔ غرض جس طرف دیکھو مخالف ہی مخالف نظر آتے تھے۔ قوم دشمن،
پرائے دشمن، جدھر نظر اٹھاؤ دشمن ہی دشمن تھے۔ ایسی حالت اور صورت میں وہ زنجبیلی شربت ہی تھا
جو آپ کو اپنے پیغام رسالت کی تبلیغ کے لیے آگے ہی آگے لیے جاتا تھا۔ کسی قسم کی مخالفت کا ڈر آپ
کو باقی نہ رہا تھا۔ اس راہ میں مرنا سہل اور آسان معلوم ہوتا تھا ۔ چنانچہ صحابہ اگر موت کو اس راہ میں
آسان اور آرام دہ چیز سمجھ نہ لیتے تو کیوں جانیں دیتے ۔ میں سچ کہتا ہوں کہ جب تک یہ شربت نہیں
پیتا ایمان کا ٹھکانا نہیں۔
قصور میں ایک شخص قادر بخش تھا بڑا موحد کہلاتا تھا۔ گورنمنٹ کی اس وقت اس فرقہ پر ذرا نظر
تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس کو ڈرا دھمکا یا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ گھر آ کر اس نے رنڈیوں کا ناچ کر ادیا اور
اپنے تمام طریق بدل دیئے اس غرض سے کہ تا ظاہر ہو جاوے کہ میں اس فرقہ سے الگ ہوں ۔ اب
بتاؤ کہ ایسا ایمان کیا کام دے سکتا ہے؟ وہ انسان بھی کچھ انسان ہوتا ہے جو خدا سے انسان کو مقدم کر
لیتا ہے۔ میں یقیناً کہتا ہوں کہ اس کا ایمان ایک کوڑی قیمت نہیں رکھتا ۔ یہی وجہ ہے جو ایمان کے
برکات اور ثمرات نہیں ملتے۔
عام لوگوں اور اہل اللہ کی عبادات میں فرق بعض لوگ کہتے ہیں کہ نماز روزہ کی وجہ سے برکات حاصل نہیں ہوتے ۔
وہ غلط کہتے ہیں۔ نماز روزہ کے برکات اور ثمرات ملتے ہیں اور اسی دنیا میں ملتے ہیں ۔ لیکن نماز روزہ
اور دوسری عبادات کو اس مقام اور جگہ تک پہنچانا چاہیے جہاں وہ برکات دیتے ہیں ۔ صحابہؓ کا سارنگ
پیدا کرو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اور سچی اتباع کرو۔ پھر معلوم ہوگا کہ کیا کیا برکات
ملتے ہیں ۔
میں صاف صاف کہتا ہوں کہ صحابہ میں ایسا ایمان تھا جو تم میں نہیں ۔ انہوں نے خدا کے لیے اپنا
فیصلہ کر لیا تھا۔ ایسے لوگ قبل از موت مر جاتے ہیں اور قبل اس کے کہ قربانی دیں وہ سمجھتے ہیں کہ دے
چکے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ کیا ابو بکر (رضی اللہ عنہ ) کا درجہ نماز ، روزہ ، صدقات
اور خیرات کی وجہ سے ہے؟ نہیں بلکہ اس چیز کے ساتھ اس کا درجہ بڑھا ہے جو اس کے دل میں ہے۔
حقیقت میں وہی بات ہے جو ان اعمال کا بھی موجب اور باعث ہوتی ہے۔ جس قدر لوگ اہل اللہ
گزرے ہیں ان کے مدارج نرے ان اعمال کی وجہ سے نہیں ہیں ۔ ان اعمال میں اور بھی شریک
ہیں۔مسجدیں بھری پڑی ہیں ۔ ان لوگوں کی زندگی سفلی ہوتی ہے۔ یہ دنیا اور اس کی گندگیوں کو
چھوڑ کر الگ نہیں ہوتے ۔ ان کے اعمال میں زندگی کی روح نہیں ہوتی ۔ لیکن جب انسان اس
سفلی زندگی سے نکل آتا ہے تو اس کے اعمال میں اخلاص ہوتا ہے ۔ وہ ہر قسم کی ناپاکیوں سے
الگ ہو جاتا ہے۔ پھر اسے وہ قوت اور طاقت ملتی ہے کہ وہ شے اور امانت اللہ جس کو اٹھانا مشکل
ہے وہ اٹھا لیتا ہے جس کی اطلاع فرشتوں کو بھی نہیں ہوتی ۔ وہ بھی یہی نماز روزہ کرتے ہیں اور
دنیا بھی یہی کرتی ہے۔ مگر ان کی نماز اور دنیا داروں کی نماز میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔
حضرت سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ بڑے مخلص اور شان کے لائق تھے ۔ کیا ان کے عہد میں
لوگ نماز روزہ نہ کرتے تھے؟ پھر ان کو سب پر سبقت اور فضیلت کیوں ہے؟ اس لیے کہ دوسروں
میں وہ بات نہ تھی جو ان میں تھی۔ یہ ایک روح ہوتی ہے جب پیدا ہو جاتی ہے تو ایسے شخص کو اللہ تعالیٰ
اپنے برگزیدوں میں شامل کر لیتا ہے۔ لیکن وہ ملعونی زندگی خدا کو منظور نہیں جو نماز روزہ کی حالت اور
صورت میں ریا کاری اور تصنع سے آدمی بنا لیتا ہے ایسے لوگوں میں زبان کی چالاکیاں اور منطق
بڑھ جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کو لاف گزاف پسند نہیں وہ ناراض ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ
نماز روزہ اور زکوۃ وصدقات کسی وقعت اور قدر کے لائق نہیں جن میں اخلاص نہ ہو بلکہ وہ لعنت ہیں
یہ اسی وقت با برکت ہوتے ہیں جب دل اور زبان میں پوری صلح ہو۔
خوب یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کو کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔ وہ دل کے نہاں در نہاں اسرار سے
واقف ہے۔ انسان جو محدود العلم ہے اور جس کی نظر وسیع نہیں ہے دھوکا کھا سکتا ہے۔ ہمارے دوست
سیٹھ عبد الرحمن صاحب جو بڑے مخلص اور نیک آدمی ہیں ۔ انہوں نے ایک مرتبہ ایک ہیرے کے
متعلق دھو کہ کھایا۔ سیٹھ صاحب یہاں قادیان ہی میں میرے پاس موجود تھے ۔ ایک شخص کابل کی
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۴ مورخہ ۱۰ جولائی ۱۹۰۶ء ۱۹۰۶ صفحه ۲، ۳
طرف کا رہنے والا چند ٹکڑے پتھر کے یہاں لایا اور ظاہر کیا کہ وہ ہیرے کے ٹکڑے ہیں ۔ وہ پتھر
بہت چمکیلے اور آبدار تھے۔ سیٹھ صاحب کو وہ پسند آگئے اور وہ ان کی قیمت میں پانسو روپیہ دینے کو
طیار ہو گئے اور پچیس روپیہ یا کچھ کم و بیش ان کو دے بھی دیئے ۔ پھر اتفاقاً مجھ سے مشورہ کیا کہ
میں نے یہ سودا کیا ہے ، آپ کی کیا رائے ہے۔ میں اگر چہ ان ہیروں کی شناخت اور اصلیت سے
نا واقف تھا لیکن روحانی ہیرے جو دنیا میں کمیاب ہوتے ہیں یعنی پاک حالت کے اہل اللہ جن کے
نام پر کئی جھوٹے پتھر یعنی مزور لوگ اپنی چمک دمک دکھا کر لوگوں کو تباہ کرتے ہیں ۔ اس جو ہر شناسی
میں مجھے دخل تھا۔ اس لیے میں نے اس ہنر کو اس جگہ برتا اور سیٹھ صاحب کو کہا کہ جو کچھ آپ نے دیا
ہے وہ تو واپس لینا مشکل ہے۔ لیکن میری رائے یہ ہے کہ پانسور و پیہ دینے سے پہلے کہ پہلے کسی اچھے اور
قابل جو ہری کو یہ پتھر دکھلا لینے چاہئیں۔ اگر در حقیقت ہیرے ہوئے تو روپیہ دے دینا۔ چنانچہ وہ
پتھر مدراس میں ایک جوہری کے شناخت کرنے کے لیے بھیجے گئے اور دریافت کیا گیا کہ ان کی کیا
قیمت ہے۔ وہاں سے جواب آیا کہ یہ نرے پتھر ہیں ہیرے نہیں ہیں۔ اور اس طرح پر اس دھو کہ
سے سیٹھ صاحب بچ گئے ۔
غرض بات یہ ہے کہ جس طرح دنیوی امور میں دھو کے لگ جاتے ہیں ۔ اسی طرح پر ان
گدی نشینوں اور علماء کے دھو کے ہیں جو اس سلسلہ کی مخالفت میں مختلف قسم کی روکیں پیدا کرتے
ہیں ۔ بہت سے لوگ جو سادہ دل ہوتے ہیں اور ان کو پوری واقفیت اس سلسلہ کی نہیں ہوتی ان
کو دھو کہ لگ جاتا ہے اور وہ ناراستی کے دوست ہو جاتے ہیں ۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہی ہو تو انسان
روحانی طور پر جو ہر شناس ہو جائیں ۔ بہت ہی کم لوگ ہوتے ہیں جو اس جو ہر کو شناخت کرتے ہیں ۔
مجاہدہ اور دعا سے کام لیں بہر حال میرا مقصد اس سے یہ ہے کہ زرا بدیوں سے بچنا کوئی کمال نہیں ۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ اسی پر بس نہ کرے۔
نہیں بلکہ انہیں دونوں کمال حاصل کرنے کی سعی کرنی چاہیے ۔ جس کے لیے مجاہدہ اور دعا سے کام لیں ۔
یعنی بدیوں سے بچیں اور نیکیاں کریں ۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ وہ خدا کو سادہ نہ سمجھ لے کہ وہ
راستبازی
مکر وفریب میں آجائے گا۔ جو شخص سفلہ طبع ہو کر خدا تعالیٰ کو دھو کہ دینا چاہتا ہے اور نیکی اور راس
کی چادر کے نیچے فریب کرتا ہے۔ وہ یاد رکھے کہ خدا تعالیٰ اسے اور بھی رسوا کرے گا ۔ فِي قُلُوبِهِمْ
مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا ( البقرة : 11) ایسے ہی لوگوں کے لیے فرمایا ہے ۔
آخر سچے اخلاص کی نشانی نفاق اور ریا کاری کی زدگی مفتی زندگی ہے۔ یہ چپ نہیں سکتی۔ آخر ظاہر ہو کر رہتی ہے اور پھر سخت ذلیل کرتی ہے۔ خدا تعالیٰ کسی چیز
کو چھپاتا نہیں، نہ نیکی کو نہ بدی کو ۔ سچے نکو کا را پنی نیکیوں کو چھپاتے ہیں مگر خدا تعالیٰ انہیں ظاہر کر دیتا
ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جب حکم ہوا کہ تو پیغمبر ہو کر فرعون کے پاس جا تو انہوں نے عذر ہی
کیا۔ اس میں سر یہ تھا کہ جو لوگ خدا کے لیے پورا اخلاص رکھتے ہیں وہ نمود اور ریا سے بالکل پاک
ہوتے ہیں۔ سچے اخلاص کی یہی نشانی ہے کہ کبھی خیال نہ آوے کہ دنیا ہمیں کیا کہتی ہے۔ جو شخص
اپنے دل میں اس امر کا ذرا بھی شائبہ رکھتا ہے وہ بھی شرک کرتا ہے۔ سچا مخلص اس امر کی پرواہی
نہیں کرتا کہ دنیا اسے نیک کہتی ہے یا بد ۔
میں نے تذکرۃ الاولیاء میں دیکھا ہے کہ ایک نیک آدمی جب چھپ کر مناجات کرتا ہے تو اس
کی عجیب حالت ہوتی ہے۔ وہ اپنے ان تعلقات کو جو خدا تعالیٰ سے رکھتا ہے کبھی ظاہر کرنا نہیں
چاہتا ۔ اگر اس مناجات کے وقت اتفاق سے کوئی آدمی آجاوے تو وہ ایسا شرمندہ ہوتا ہے جیسے کوئی
زنا کار عین حالت زنا میں پکڑا جاوے۔ یہ بالکل سچی بات ہے کہ ہر نیک آدمی جس کے دل میں
اخلاص بھرا ہوا ہے۔ وہ طبعاً اپنے آپ کو پردہ میں رکھنا چاہتا ہے۔ ایسا کہ کوئی پاکدامن عورت بھی
ایسا نہیں رکھتی۔ یہ امر ان کی فطرت ہی میں ہوتا ہے۔
انبیاء ورسل کی خلوت پسندی یہ مت سمجھو کہ انبیاء ورسل اپنے مبعوث ہونے کے لیے درخواست کرتے ہیں ۔ ہرگز نہیں ۔ وہ تو ایسی زندگی بسر
کرنا چاہتے ہیں کہ بالکل گمنام رہیں اور کوئی ان کو نہ جانے ۔ مگر خدا تعالیٰ زور سے ان کو ان کے
حجروں سے باہر نکالتا ہے۔ ہر ایک نبی کی زندگی ایسی ہی تھی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو دنیا سے
پوشیدہ رہنا چاہتے تھے۔ یہی وجہ تھی جو وہ غار حرا میں چھپ کر رہتے اور عبادت کرتے رہتے ۔
ان کو کبھی وہم بھی نہ آتا تھا کہ وہ وہاں سے نکل کر کہیں يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ
جميعا (الاعراف: ۱۵۹) آپ کا منشا یہی تھا کہ پوشیدہ زندگی بسر کریں ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے یہ نہ چاہا
اور آپ کو مبعوث فرما کر باہر نکالا ۔ اور یہ عادت اللہ ہے کہ جو کچھ بننے کی آرزو کرتے ہیں وہ محروم
رہتے ہیں اور جو چھپنا چاہتے ہیں ان کو باہر نکالتا اور سب کچھ بنا دیتا ہے۔ پس یقیناً سمجھو کہ میں بھی
تنہائی کی زندگی کو پسند کرتا ہوں۔ وہ زمانہ جو مجھ پر گذرا ہے اس کا خیال کر کے مجھے اب بھی لذت
آتی ہے۔ میں طبعاً خلوت پسند تھا مگر خدا تعالیٰ نے مجھے باہر نکالا۔ پھر اس حکم کو میں کیونکر رد کر سکتا تھا ؟
میں اس نمود اور نمائش کا ہمیشہ دشمن رہا۔ لیکن کیا کروں۔ جب اللہ تعالیٰ نے یہی پسند کیا تو میں اس
میں راضی ہوں اور اس کے حکم سے منحرف ہونا کبھی پسند نہیں کر سکتا۔ اس پر دنیا کے جو جی میں آئے
کہے میں اس کی پروا نہیں کرتا ۔
یہ خوب سمجھ رکھو کہ سچے موحد وہی ہیں جو ذرہ بھر نیکی ظاہر نہیں کرتے اور نہ سچائی
سچے موحد کے قبول کرنے میں دنیا سے ڈرتے ہیں ۔ اگر دنیا ان کے کسی فعل سے برکتی ہے تو
انہیں پروا نہیں ہوتی ۔ بعض کہتے ہیں کہ صحابہ جس قدر مجاہدہ کرتے تھے یا روزہ رکھتے تھے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ثابت نہیں ۔ صحابہ میں سے بعض بعض قریب قریب رہبانیت کی
زندگی کے پہنچ جاتے۔ اس سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے (معاذ اللہ ) بڑھے
ہوئے تھے۔ بلکہ اصل بات یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو تو اللہ تعالیٰ نے جبر اور اکراہ سے باہر
نکالا تھا۔ آپ کی وہ عادت جو اخفا کی تھی دور نہ ہوئی تھی۔ کسی کو کیا معلوم ہے کہ آپ پوشیدہ طور پر کس قدر
مجاہدات اور عبادات میں مصروف رہتے تھے۔ ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی میرے گھر میں باری تھی ۔ رات کو جب میری آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا
کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں۔ میں بہت حیران ہوئی اور آپ کو تلاش کیا۔ جب کہیں پتہ نہ لگا
تو آپ کو ایک قبرستان میں پایا کہ نہایت الحاح کے ساتھ مناجات کر رہے تھے کہ اے میرے خدا!
میری روح ، میری جان، میری ہڈیوں، میرے بال بال نے تجھے سجدہ کیا ۔ اب اگر عائشہ رضی اللہ عنہا
کو اس معاملہ کی خبر نہ ہوتی تو کس کو معلوم ہوتا کہ آپ اپنے رب کے ساتھ کیا معاملہ کر رہے ہیں ۔ اسی
طرح آپ کے مجاہدات اور عبادات کا حال تھا۔ چونکہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی عادت میں رکھ دیتا ہے
کہ وہ اخفا کرتے ہیں اس لیے دنیا کو پورے حالات کی خبر بھی نہیں ہوتی ۔ وہ دنیا کے لیے تو کچھ
کرتے ہی نہیں ۔ جس سے معاملہ اور تعلق ہوتا ہے وہ ہر جگہ جانتا ہے اور دیکھتا ہے۔
سِرَّاوَ عَلَانِيَةً نیکیاں کرنے کا حکم پس مومنوں کو بھی روہی قسم کی زندگی بسر کرنے
کا حکم ہے سِرًّا وَ عَلَانِيَةً (ابراهیم : ۳۲) ۔
بعض نیکیاں ایسی ہیں کہ وہ علانیہ کی جاویں اور اس سے غرض یہ ہے کہ تا اس کی وجہ سے دوسروں کو بھی
تحریک ہو اور وہ بھی کریں۔ جماعت نماز علانیہ ہی ہے اور اس سے غرض یہی ہے کہ تا دوسروں کو بھی
تحریک ہو اور وہ بھی پڑھیں۔ اور سڑا اس لیے کہ یہ مخلصین کی نشانی ہے جیسے تہجد کی نماز ہے ۔ یہاں
تک بھی سڑا نیکی کرنے والے ہوتے ہیں کہ ایک ہاتھ سے خیرات کرے اور دوسرے کو علم نہ ہو۔
اس سے بڑھ کر اخلاص مند ملنا مشکل ہے ۔ انسان میں یہ بھی ایک مرض ہے کہ وہ جو کچھ خرچ کرتا ہے
وہ چاہتا ہے کہ لوگ بھی اسے سمجھیں مگر میں خدا تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ میری جماعت میں ایسے بھی
لوگ ہیں جو بہت کچھ خرچ کرتے ہیں مگر اپنا نام تک ظاہر نہیں کرتے۔ بعض آدمیوں نے مجھے کئی
مرتبہ پارسل بھیجا ہے اور جب اسے کھولا ہے تو اندر سے سونے کا ٹکڑا نکلا ہے یا کوئی انگشتری نکلی ہے
اور بھیجنے والے کا کوئی پتہ ہی نہیں ۔ کسی انسان کے اندر اس مرتبہ اور مقام کا پیدا ہونا چھوٹی سی بات
نہیں اور نہ ہر شخص کو یہ مقام میسر آتا ہے۔ یہ حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب انسان کا جب انسان کامل طور پر
اللہ تعالیٰ کے وجود اور اس کے صفات پر ایمان لاتا ہے اور اس کے ساتھ اسے ایک صافی تعلق پیدا
ہوتا ہے۔ دنیا اور اس کی چیزیں اس کی نظر میں فنا ہو جاتی ہیں اور اہل دنیا کی تعریف یا مذمت کا اسے
کوئی خیال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اس مقام پر جب انسان پہنچتا ہے تو وہ فنا کو زیادہ پسند کرتا ہے اور
تنہائی اور تخلیہ کو عزیز رکھتا ہے۔
جلد هشتم
غرض بدیوں کے ترک پر اس قدر ناز نہ کرو۔ جب تک نیکیوں کو پورے طور پر ادا نہ کرو گے اور
نیکیاں بھی ایسی نیکیاں جن میں ریا کی ملونی نہ ہو اس وقت تک سلوک کی منزل طے نہیں ہوتی ۔ یہ
بات یاد رکھو کہ ریا حسنات کو ایسے جلا دیتی ہے جیسے آگ خس و خاشاک کو ۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں
کہ اس مرد سے بڑھ کر مرد خدا نہ پاؤ گے جو نیکی کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ کسی پر ظاہر نہ ہو۔
ایک بزرگ کی حکایت لکھی ہے کہ اسے کچھ ضرورت تھی ۔ اس نے وعظ کہا اور دوران وعظ میں
یہ بھی کہا کہ مجھے ایک دینی ضرورت پیش آگئی ہے۔ مگر اس کے واسطے روپیہ نہیں ہے۔ ایک بندہ خدا
نے یہ سن کر دس ہزار روپیہ رکھ دیا۔ اس بزرگ نے اٹھ کر اس کی بڑی تعریف کی اور کہا کہ یہ شخص بڑا
ثواب پائے گا۔ جب اس شخص نے ان باتوں کو سنا تو وہ اٹھ کر چلا گیا اور تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا
اور کہا کہ یا حضرت مجھ سے اس روپیہ کے دینے میں بڑی غلطی ہوئی ۔ وہ میرا مال نہ تھا بلکہ میری ماں
کا مال ہے۔ اس لیے وہ واپس دے دو۔ اس بزرگ نے تو اسے روپیہ دے دیا مگر لوگوں نے بڑی
لعن طعن کی اور کہا کہ یہ اس کی اپنی بد نیتی ہے۔ معلوم ہوتا ہے پہلے وعظ سن کر جوش میں آگیا اور
روپیہ دے دیا اور اب اس روپیہ کی محبت نے مجبور کیا تو یہ عذر بنالیا ہے۔ غرض وہ روپیہ لے کر چلا گیا
اور لوگ اسے برا بھلا کہتے رہے اور وہ مجلس برخواست ہوئی ۔ جب آدھی رات گذری تو وہی شخص
روپیہ لئے ہوئے اس بزرگ کے گھر پہنچا اور آکر انہیں آواز دی ۔ وہ سوئے ہوئے تھے انہیں جگایا
اور وہی دس ہزار روپیہ رکھ دیا اور کہا حضرت میں نے یہ روپیہ اس وقت اس لیے نہیں دیا تھا کہ آپ
میری تعریف کریں۔ میری نیت تو اور تھی۔ اب میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ مرنے تک اس کا ذکر نہ
کریں ۔ یہ سن کر وہ بزرگ رو پڑے۔ اس نے پوچھا کہ آپ روئے کیوں؟ تو انہوں نے جواب دیا
کہ مجھے رونا اس لیے آیا ہے کہ تو نے ایسا اخفا کیا ہے کہ جب تک یہ لوگ رہیں گے تجھے لعن طعن
کریں گے۔ غرض وہ چلا گیا اور آخر خدا تعالیٰ نے اس امر کو ظاہر کر دیا۔
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۵ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحه ۳
جو شخص خدا تعالیٰ سے پوشیدہ طور پر صلح خوش قسمت ہے وہ انسان جو ریا سے بچھے کر لیتا ہے۔ خدا تعالٰی اسے عزت
دیتا ہے ۔ یہ مت خیال کرو کہ جو کام تم چھپ کر خدا کے لیے کرو گے وہ مخفی رہے گا۔ ریا سے بڑھ کر
نیکیوں کا دشمن کوئی نہیں۔ ریا کار کے دل میں کبھی ٹھنڈ نہیں پڑتی ہے۔ جب تک کہ پورا حصہ نہ
لے لے۔ مگر ریا ہر مال کو جلا دیتی ہے اور کچھ بھی باقی نہیں رہتا ۔ خوش قسمت وہ ہے انسان جو ریا سے
بچے اور جو کام کرے وہ خدا کے لیے کرے۔ ریا کاروں کی حالت عجیب ہوتی ہے۔ خدا کے لیے
جب خرچ کرنا ہو تو وہ کفایت شعاری سے کام لیتا ہے ۔ لیکن جب ریا کا موقع ہو تو پھر ایک کی بجائے
سو دیتا ہے اور دوسرے طور پر اسی مقصد کے لیے دو کا دینا کافی سمجھتا ہے۔ اس لیے اس مرض سے
بچنے کی دعا کرتے رہو۔
جو لوگ اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سمیع اور بصیر ہے وہ ان باتوں کی پروا
نہیں کرتے۔ انہیں اس بات کی غرض ہی نہیں ہوتی کہ کوئی ان کے دیئے ہوئے مال کا ذکر بھی
کرے۔ دنیا مزرعہ آخرت ہے یعنی آخرت کی کھیتی ہے ۔ جو کچھ بنانا ہے اسی دنیا میں بناؤ۔ جو شخص
روحانی مال دولت اور جائیداد یہاں جمع کرے گا وہ خوشحال ہوگا ۔ ورنہ یہاں سے خالی ہاتھ جانا ہوگا
اور بڑے عذاب میں مبتلا ہونا پڑے گا ۔ اس وقت نہ مال کام آئے گا نہ اولاد اور نہ دوسرے عزیز
جن کے لیے دین کے پہلو کو چھوڑا تھا۔
اب یا د رکھو وہی خدا جس نے تیرہ سو برس پہلے خدا کو راضی کرنے کے یہی دن ہیں اس زمانہ کی خبردی تھی وہی خبر دیا ہے کہ زمانہ
قریب آگیا ہے اور بڑے بڑے حوادث ظاہر ہوں گے۔ اگر ان نشانوں کا انتظار ہے اور ان کے
بعد جوش پیدا ہوا تو اس کا ثواب ایسا نہ ہوگا جیسا آج ہے۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ اس
وقت اگر کوئی ایمان پیش کرے گا تو ذرہ برابر اس کی قدر نہ ہوگی کیونکہ اس وقت تو کافر سے کا فر بھی
سمجھ لے گا کہ دنیا فانی ہے۔
میں نے سنا ہے کہ طاعون کے زور کے دنوں میں ایک جگہ ایک بڑا متمول ہندو مر گیا۔ مرتے
وقت اس نے اپنے مال و دولت کی کنجیاں اپنے بھائی کو دیں وہ بھی مر گیا۔ اور اس طرح پر ان کا سارا
خاندان تباہ ہو گیا اور آخری شخص نے مرتے وقت وہاں کے ایک زمیندار کو کنجیاں پیش کیں اس نے
انکار کر دیا کہ میں کیا کروں گا۔ بالآخر وہ مال داخل خزانہ سرکار ہوا ۔
یہ سچی بات ہے کہ جب خوف کے دن آتے ہیں تو بڑے بڑے پاجی اور خبیث لوگ بھی
صدقات اور خیرات کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔ اس وقت یہ باتیں کام نہیں آتی ہیں۔ کیونکہ
خدا تعالیٰ کا غضب بھڑک چکا ہوتا ہے۔ لیکن جو شخص عذاب کے آنے سے پہلے خدا تعالیٰ سے ڈرتا
اور اس سے صلح کرتا ہے وہ بچا لیا جاتا ہے ۔
پس خدا تعالیٰ کو راضی کرنے کے یہی دن ہیں۔ میں بلا مبالغہ کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے جس قدر
اپنی ہستی کا ثبوت مجھے دیا ہے میرے پاس الفاظ نہیں جن میں میں اسے ظاہر کر سکوں۔ وہی خدا ہے
جس نے براہین کے زمانہ میں ان تمام امور کی جو آج تم دیکھ رہے ہو خبر دی۔ ان ہندوؤں سے جو
ہمارے جدی دشمن ہیں پوچھ لو کہ اس زمانہ میں اس جلوہ قدرت کا کہاں نشان تھا پھر جب وہ ساری
باتیں پوری ہو چکی ہیں ۔ پھر جو باتیں آج وہ بتاتا ہے وہ کیونکر پوری نہ ہوں گی ؟
اس خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ عنقریب خطرناک وقت آنے والا ہے۔ زلازل آئیں گے اور
موتوں کے دروازے کھل جاویں گے۔ پس اس سے پہلے کہ وہ خطرناک گھڑی آجاوے اور موت
اپنا منہ کھول کر حملہ شروع کر دے تم نیکی کرو اور خدا تعالیٰ کو خوش کر لو۔
کسوف و خسوف والی حدیث کی صداقت میں یہ بھی تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ اس
زمانہ کی تمام نبیوں نے خبر دی ہے۔ یہ
آخری ہزار کا زمانہ آگیا ہے اور دیکھو یہ وہ وقت ہے جس کے لیے گیارہ سو برس پہلے کی کتابوں میں
لکھا تھا کہ مہدی کے وقت رمضان میں کسوف خسوف ہوگا اور آدم سے لے کر اس وقت تک کبھی یہ
نشان ظاہر نہیں ہوا۔ وہ نشان تم نے دیکھ لیا۔ پھر یہ کیسی قابل غور بات ہے۔ بعض جاہل