۲۹؍دسمبر ۱۹۰۵ء

ملفوظات, حصہ 3

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اعتراض کرتے اور بہانہ بناتے ہیں کہ یہ حدیث ضعیف ہے ۔ احمق اتنا نہیں جانتے کہ جس حدیث
نے اپنے آپ کو سچا کر دیا ہے وہ کیسے جھوٹ ہو سکتی ہے۔
محد ثین کے اصول پر سچی اور صحیح حدیث تو وہی ہے جو اپنی سچائی آپ ظاہر کر دے۔ اگر یہ
حدیث ضعیف ہوتی تو پھر پوری کیوں ہوتی ؟ دو مرتبہ کسوف خسوف ہوا۔ اس ملک میں بھی اور
امریکہ میں بھی ۔ اگر یہ حدیث ضعیف ہے تو پھر اس کی مثال پیش کریں کہ کسی اور کے زمانہ میں بھی ہوا
ہو؟ یہ حدیث اہلِ سنت اور شیعہ دونوں کے ہاں کتابوں میں موجود ہے۔ پھر اس سے انکار کیونکر کیا
جا سکتا ہے۔ یہ آسمان کا نشان تھا۔
زمین کا نشان طاعون
اور زمین کا نشان وہ ہے جو طاعون کی صورت میں نمودار ہوا
قرآن شریف میں آیا ہے وَ اِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا
قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا عَذَابًا شَدِيدًا كَانَ ذَلِكَ فِي الْكِتٰبِ مَسْطُورًا (بنی اسرآءيل: ۵۹)
اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جب قیامت قریب آجائے گی تو عام طور پر موت کا دروازہ کھولا
جاوے گا اور یہ حدیث کسوف خسوف کی قرآن شریف سے بھی صحیح ثابت ہو چکی ہے۔
طاعون کے متعلق شیعہ کی کتابوں میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ ایسی طاعون ہوگی کہ جہاں دس
آدمی ہوں گے ان میں سے سات مر جاویں گے۔ اور حقیقت میں یہ ایسی بلا ہے کہ خاندانوں کے
خاندان اس سے مٹ گئے اور بے نام و نشان ہو گئے ۔ کون جانتا ہے کل کیا ہوگا ؟ اس قدر سردی
کی شدت میں طاعون ترقی کر رہی ہے۔ امرت سر میں زور شور ہے ۔ ایسی حالت میں کوئی کیا امید
کر سکتا ہے۔
جبکہ موت کا بازار گرم ہے تو کیا املاک اور جائیدادیں سر پر اٹھا کر لے جاؤ گے؟ ہر گز نہیں ۔ پھر
اگر ان نشانات کو دیکھ کر بھی تبدیلی نہیں کرتے تو کیونکر کہہ سکتے ہو کہ خدا پر ایمان ہے۔
اپنے کے
اسلام کی ترقی کے لئے اپنے مالوں کو خرچ کرو ہم اپنے نفس کے لیے کچھ نہیں چاہتے ۔ بارہا یہ خیال کیا ہے کہ

اپنے گزارہ کے لیے تو پانچ سات روپیہ ماہوار کافی ہیں اور جائیداد اس سے زیادہ ہے۔ پھر میں جو
بار بار تاکید کرتا ہوں کہ خدا کی راہ میں خرچ کرو۔ یہ خدا کے حکم سے ہے کیونکہ اسلام اس وقت تنزل
کی حالت میں ہے۔ بیرونی اور اندرونی کمزوریوں کو دیکھ کر طبیعت بے قرار ہو جاتی ہے۔ اور اسلام
دوسرے مخالف مذاہب کا شکار بن رہا ہے۔ پہلے تو صرف عیسائیوں ہی کا شکار ہو رہا تھا۔ مگر اب
آریوں نے اس پر دانت تیز کیے ہیں اور وہ بھی چاہتے ہیں کہ اسلام کا نام ونشان مٹا دیں ۔ جب
یہ حالت ہو گئی ہے تو کیا اب اسلام کی ترقی کے لیے ہم قدم نہ اٹھائیں؟ خدا تعالیٰ نے اسی غرض
کے لیے تو اس سلسلہ کو قائم کیا ہے۔ پس اس کی ترقی کے لیے سعی کرنا یہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور منشا کی
تعمیل ہے۔ اس لیے اس راہ میں جو کچھ بھی خرچ کرو گے وہ سمیع و بصیر ہے ۔
یہ وعدے بھی اس اللہ کی طرف سے ہیں کہ جو شخص خدا کے لیے دے گا میں اس کو چند گنا برکت
دوں گا۔ دنیا ہی میں اسے بہت کچھ ملے گا اور مرنے کے بعد آخرت کی جزا بھی دیکھ لے گا کہ کس قدر
آرام میسر آتا ہے۔ غرض اس وقت میں اس امر کی طرف تم سب کو توجہ دلاتا ہوں کہ اسلام کی ترقی
کے لیے اپنے مالوں کو خرچ کرو ۔ اسی مطلب کے لیے یہ گفتگو ہے۔ اس وقت جیسا کہ میں شائع
کر چکا ہوں اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ تیری وفات کا وقت قریب ہے جیسا کہ اس نے فرمایا
قَرُبَ أَجَلُكَ الْمُقَدَّرُ - وَلَا نُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا ۔ اس وحی سے معلوم ہوتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ کوئی ایسا ذ کر باقی نہ رہنے دے گا جو کسی قسم کی نکتہ چینی اور خزی کا باعث ہو۔
دشمن بد اندیش اور مریض قلب والوں کے لیے بہت سی انبیاء ورسل پر اعتراضات باتیں ہوتی ہیں اور انبیاء ورسل کی تو قسمت ہی میں اعتراض
ہوتے ہیں۔ دیکھو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کس قدر اعتراض ہوئے اور اب تک کیے جاتے ہیں۔
کیا کسی معمولی زندگی کے انسان پر بھی کئے جاتے ہیں؟ کبھی نہیں ۔ صد ہا انسان ایسے ہوں گے جو
معمولی زندگی کے انسان کی تعریف کریں گے ۔ مگر جب انبیاء ورسل کا ذکر آئے گا تو وہاں اعتراض
کے لیے زبان کھولیں گے۔ بات کیا ہے کہ انبیاء ورسل پر اس قدر اعتراض ہوئے ہیں؟ اصل یہ ہے

کہ جیسے دولت پر سانپ ہوتا ہے تا کہ نا محرم پاس نہ جاوے۔ اسی طرح پر انبیاء ورسل بھی ایک
بے نظیر دولت ہوتے ہیں خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ سعید اور رشید ہی ان تک پہنچیں ۔ اس لیے ان پر قسم قسم
کے اعتراض ہوتے ہیں تا کہ وہ لوگ جو اہل نہیں ہیں دور رہیں ۔ ورنہ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو وہ نہ جہاد
کرتے ، نہ بیویاں کرتے ، نہ اعتراض ہوتے ۔ مگر وہ نبی جس کی تعلیم اتم اور اکمل تھی اس کے لیے
خدا نے نہ چاہا کہ اسے نا اہل قبول کریں ۔ اس لیے چند باتیں ایسی رکھ دیں جو نظر بد دور کا کام دیتی
ہیں اور ان پر اعتراض ہوا اور نا اہل الگ رہے مگر جو لوگ اہل تھے انہوں نے حقیقت کو پالیا۔
دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ۔ ایک نکتہ چین اور معترض یہ ہمیشہ محروم رہتے ہیں۔ دوسری قسم کے
وہ لوگ ہوتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت اور نبی کے صدق و وفا کو دیکھتے ہیں ۔ وہ اس کے
ساتھ ہوتے ہیں اور پھر خدا تعالیٰ کی قدرتوں کے عجائبات مشاہدہ کرتے ہیں ۔ وہ اس کے حالات
سے خبر پاتے ہیں اور انہیں حاجت نہیں ہوتی کہ کچھ اور دیکھیں۔ بد بخت نااہل وہ باتیں دیکھتے
ہیں جن سے شقاوت بڑھے۔ میں نے تذکرۃ الاولیاء میں ایک لطیفہ دیکھا کہ ایک شخص ایک بزرگ
کی نسبت بدگمانی رکھتا تھا کہ یہ مکار ہے اور فاسق ہے۔ ایک دن ان کے پاس آیا اور کہا کہ حضرت
کوئی کرامت تو دکھاؤ۔ فرمایا میری کرامت تو ظاہر ہے۔ باوجود یکہ تم تمام دنیا کے معاصی مجھ
میں بتاتے ہو مگر پھر دیکھتے ہو کہ خدا تعالیٰ مجھے غرق نہیں کرتا ۔ لوط کی بستی تباہ ہوئی ۔ عاد و ثمود وغیرہ
تباہ ہوئے۔ مگر مجھ پر غضب نہیں آتا۔ کیا یہ تیرے لیے کرامت نہیں ہے؟
بات بڑی لطیف ہے۔ یعنی عیوب پیدا کرنے والے لوگوں کو یہ بھی تو چاہیے کہ وہ دیکھیں کہ وہ
شخص جو منجانب اللہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور جس پر اس قدر اعتراض اور نکتہ چینیاں کی جاتی ہیں۔
وہ جو ہلاک نہیں ہوتا کیا خدا بھی اس سے دھو کہ میں ہی رہا؟
عیسائیوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ثبت کی ہی حقیقت یھی کہ معاذاللہ آپ افرا سمجھی
کرتے تھے مگر خدا تعالیٰ نے آپ کو وہ نصرت دی اور وہ فضیلت دی کہ آدم سے اخیر تک کسی کو وہ

کامیابی کبھی نصیب نہ ہوئی ۔ بلکہ آپ کے متعلق ایک ایسا نکتہ ہے جو آپ کی عظمت کو اور بھی بڑھا دیتا
ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ ایسے وقت تشریف لائے جبکہ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم : ۴۲) کا
وقت تھا یعنی اہل کتاب بھی بگڑ چکے تھے اور غیر اہل کتاب بھی بگڑے ہوئے تھے۔ اور یہ بات
مخالفوں کی تصدیق سے بھی ثابت ہے۔ پنڈت دیانند صاحب کہتے ہیں کہ آریہ ورت میں بت پرستی
ہو رہی تھی اور اس طرف عرب میں بھی تاریکی پھیلی ہوئی تھی ۔ عیسائیوں کے مذہب کا خاصہ یہ رہ گیا
تھا کہ ایک عاجز انسان کو خدا بنایا گیا تھا۔ غرض جس طرف دیکھو ایک تاریکی چھائی ہوئی تھی اور
خدا تعالیٰ سے بالکل غفلت اور لا پروائی ہو چکی تھی اور وہ وقت پکار پکار کر کہ رہا تھا کہ ایک عظیم الشان
مصلح کی ضرورت ہے اور یہ مسلّم بات ہے کہ ضرورت علوم کی ماں ہوتی ہے۔ ہر قسم کا علم ضرورت
سے پیدا ہوا ہے۔ طب طبعی ، ہیئت ، جغرافیہ وغیرہ تمام علوم کی ماں ضرورت ہی ہے۔ پس اگر سمجھ دار
ہو تو سمجھ لے کہ اس دقیقہ معرفت کی ماں بھی کوئی عظیم الشان ضرورت ہے۔ بہت سے صحابہ آپ پر
ایمان لائے یہ دیکھ کر کہ آپ ایسے وقت آئے ہیں جو سخت ضرورت کا وقت ہے ۔ اگر آپ نہ آتے تو
شاید نوح کی طرح ایک طوفان آکر دنیا کو ہلاک کر دیتا۔ میں یقیناً جانتا ہوں اور دعویٰ سے کہتا ہوں
کہ آپ کے لیے ایسا اعلی اور اصلی نظارہ ضرورتوں کا ہے کہ کسی دوسرے کے لیے وہ میسر نہیں اور
حضرت عیسیٰ کے لیے تو کچھ بھی نظر نہیں آتا۔ فقیہ اور فریسی موجود تھے جو موسیٰ علیہ السلام کی گدی پر
بیٹھتے تھے۔ اس لیے انہوں نے کسی نئی شریعت کا دعوی ہی نہیں کیا اور پھر جبکہ یہودیوں کے اس قدر
گروہ موجود تھے تو نہیں کہہ سکتے کہ سب منحرف تھے۔ بعض عامل بھی تھے اور وحی اور الہام کا بھی
دعویٰ کرتے تھے کیا ان میں کوئی ایسا تھا جو انسان کو خدا بناتا ہو؟ وہ تو موجودہ عیسائی مذہب سے بھی
اچھے تھے۔ موحد تھے۔ میں نے زین الدین ابراہیم کی معرفت بمبئی میں ایک یہودی عالم سے
دریافت کیا کہ کیا تمہارے کہیں یہ بھی لکھا ہے کہ انسان خدا ہو گا۔ اس نے قسما کہا کہ ہرگز نہیں ۔ ہم تو
اسی خدا کو مانتے ہیں جو قرآن میں بیان ہوا ہے۔ ہم انسان کو خدا کہنا کفر سمجھتے ہیں جو تمام لوازم ضعف،
ناتوانی ، بیماری کے رکھتا ہے۔ یعنتی مذہب ہے جو انسان کو خدا بناتا ہے۔
ے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ( ایڈیٹر الحکم )

غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی ضرورت ایسی واضح اور روشن ہے کہ کسی دوسرے
نبی کا زمانہ ایسی نظیر نہیں رکھتا ۔ اب دوسرا حصہ دیکھو کہ آپ فوت نہیں ہوئے جب تک الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ
لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة : ۴) کی آواز نہیں سن لی ۔ اور إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا (النصر : ۲ ، ۳) کا نظارہ آپ نے نہیں دیکھ لیا۔ یہ آیت نہ توریت
میں ہے نہ انجیل میں۔ توریت کا تو یہ حال ہے کہ موسیٰ علیہ السلام راستہ ہی میں فوت ہو گئے اور قوم کو
وعدہ کی سرزمین میں داخل نہ کر سکے ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام خود کہتے ہیں کہ بہت ہی باتیں بیان
کرنے کی تھیں۔ کیا قرآن شریف میں بھی ایسا لکھا ہے؟ وہاں تو أَكْمَلْتُ لَكُمْ ہے۔ رہی ان کی
تکمیل ۔ صحابہ کی جو تکمیل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کی وہ اس سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ خودان کی
نسبت فرماتا ہے مِنْهُم مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ الآية - (الاحزاب: ۲۴) اور پھر ان کی نسبت رضی اللہ
عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (البينة : 9) فرمایا۔ لیکن انجیل میں مسیح کے حواریوں کی جو تعریف کی گئی ہے وہ
سب کو معلوم ہے کہ جا بجا ان کو لالچی اور کم ایمان کہا گیا ہے اور عملی رنگ ان کا یہ ہے کہ ان میں سے
ایک نے تیس روپیہ لے کر پکڑوادیا۔ اور پھر ایک نے سامنے لعنت کی ۔ انصاف کر کے کہو کہ یہ کیسی تکمیل
ہے۔ اس کے بالمقابل قرآن شریف صحابہ کی تعریف سے بھرا پڑا ہے۔ اور ان کی ایسی تکمیل ہوئی کہ
دوسری کوئی قوم ان کی نظیر نہیں رکھتی ۔ پھر ان کے لیے اللہ تعالی نے جزا بھی بڑی دی۔ یہاں تک کہ اگر
با ہم کوئی رنجش بھی ہوگئی تو اس کے لیے فرمایا وَ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلَّ الآية ( الحجر : ۴۸)
حضرت عیسیٰ نے بھی حواریوں کو تختوں کا وعدہ دیا تھا مگر وہ ٹوٹ گیا۔ کیونکہ بارہ تختوں کا وعدہ تھا مگر
یہودا اسکر یوطی کا ٹوٹ گیا جب وہ قائم نہ رہا تو اوروں کا کیا بھروسہ کریں۔ مگر صحابہؓ کے تخت قائم
رہے۔ دنیا میں بھی رہے اور آخرت میں بھی ۔ غرض یہ آیت اليَومَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ مسلمانوں کے لیے
کیسے فخر کی بات ہے۔
لیلۃ القدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا زمانہ اب ان باتوں کو ملا کر
غور کرو کہ آپ آئے

ایسے وقت جبکہ بالکل تاریکی چھائی ہوئی تھی ۔ جیسا کہ فرمایا إِنَّا أَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ (القدر : ٢)
ایک لیلۃ القدر تو وہ ہے جو پچھلے حصہ رات میں ہوتی ہے جبکہ اللہ تعالیٰ تجلی فرماتا ہے اور ہاتھ پھیلاتا
ہے کہ کوئی دعا کرنے والا اور استغفار کرنے والا ہے جو میں اس کو قبول کروں لیکن ایک معنے اس کے
اور ہیں جس سے بد بد قسمتی سے علماء مخالف اور منکر ہیں۔ اور وہ یہ ہیں کہ ہم نے قرآن کو ایسی رات میں
اتارا ہے کہ تاریک و تا ر تھی اور وہ ایک مستعد مصلح کی خواہاں تھی ۔ خدا تعالیٰ نے انسان کو عبادت کے
لیے پیدا کیا ہے جبکہ اس نے فرمایا مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاريت : ۵۷) پھر
جب انسان کو عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ تاریکی ہی میں پڑا رہے۔ ایسے
زمانے میں بالطبع اس کی ذات جوش مارتی ہے کہ کوئی مصلح پیدا ہو۔ پس إِنَّا أَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ
اس زمانہ ضرورت بعثت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور دلیل ہے اور انجام الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ
لکھ میں فرمادیا۔ گویا یہ باب نبوت کی دوسری فصل ہے ۔ اکمال سے یہی مطلب نہیں کہ سورتیں اتار
دیں بلکہ تکمیل نفس اور تطہیر قلب کی ۔ وحشیوں سے انسان پھر اس کے بعد عقلمند اور با اخلاق انسان اور
پھر با خدا انسان بنادیا اور تطہیر نفس، تکمیل اور تہذیب نفس کے مدارج طے کرا دیئے ۔ اور اسی طرح
پر کتاب اللہ کو بھی پورا اور کامل کر دیا۔ یہاں تک کہ کوئی سچائی اور صداقت نہیں جو قرآن شریف میں
نہ ہو۔ میں نے اگنی ہوتری کو بارہا کہا کہ کوئی ایسی سچائی بتاؤ جو قرآن شریف میں نہ ہومگر وہ نہ بتا سکا۔
ایسا ہی ایک زمانہ مجھ پر گذرا ہے کہ میں نے بائبل کو سامنے رکھ کر دیکھا۔ جن باتوں پر عیسائی ناز
کرتے ہیں وہ تمام سچائیاں مستقل طور پر اور نہایت ہی اکمل طور پر قرآن مجید میں موجود ہیں ۔ مگر
افسوس ہے کہ مسلمانوں کو اس طرف توجہ نہیں ۔ وہ قرآن شریف پر تدبر ہی نہیں کرتے اور نہ ان کے
دل میں کچھ عظمت ہے۔ ورنہ یہ تو ایسا فخر کا مقام ہے کہ اس کی نظیر دوسروں میں ہے ہی نہیں ۔
غرض الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ (المائدۃ: ۴) کی آیت دو پہلو رکھتی تکمیل دین کا مبارک دن معرض الا ہے۔ ایک یہ کہ تمہاری تطہیر کر چکا۔ دوئم کتاب مکمل کر چکا۔
کہتے ہیں جب یہ آیت اتری وہ جمعہ کا دن تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کسی یہودی نے کہا کہ اس

آیت کے نزول کے دن عید کر لیتے ۔ حضرت عمر نے کہا کہ جمعہ عید ہی ہے۔ مگر بہت سے لوگ اس
عید سے بے خبر ہیں ۔ دوسری عیدوں کو کپڑے بدلتے ہیں۔ لیکن اس عید کی پروا نہیں کرتے اور
میلے کچیلے کپڑوں کے ساتھ آتے ہیں۔ میرے نزدیک یہ عید دوسری عیدوں سے افضل ہے۔ اسی
عید کے لیے سورہ جمعہ ہے اور اسی کے لیے قصر نماز ہے ۔ اور جمعہ وہ ہے جس میں عصر کے وقت آدم
پیدا ہوئے۔ اور یہ عید اس زمانہ پر بھی دلالت کرتی ہے کہ پہلا انسان اس عید کو پیدا ہوا۔ قرآن شریف
کا خاتمہ اس پر ہوا۔
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی فراست کہتے ہیں جب یہ آیت اتری تو ابوبک رضی اللہ عنہ رو پڑے۔ کسی نے کہا اے بڑھے! کیوں روتا
ہے؟ آپ نے جواب دیا کہ اس آیت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی بو آتی ہے۔
کیونکہ یہ مقرر شدہ بات ہے کہ جب کام ہو چکتا ہے تو اس کا پورا ہونا ہی وفات پر دلالت کرتا ہے۔
جیسے دنیا میں بند و بست ہوتے ہیں اور جب وہ ختم ہو جاتا ہے تو عملہ وہاں سے رخصت ہوتا ہے۔ جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر والا قصہ سنا تو فرمایا سب سے زیادہ سمجھ دار ابو بکر ہے اور
یہ فرمایا کہ اگر دنیا میں کسی کو دوست رکھتا تو ابو بکر کو رکھتا اور فرمایا ابوبکر کی کھڑ کی مسجد میں کھلی رہے
باقی سب بند کر دو۔ کوئی پوچھے کہ اس میں مناسبت کیا ہوئی ؟ تو یا درکھو کہ مسجد خانہ خدا ہے جو سر چشمہ
ہے تمام حقائق معارف کا۔ اس لیے فرمایا کہ ابوبکر کی اندرونی کھڑ کی اس طرف ہے تو اس کے لیے
یہ بھی کھڑ کی رکھی جاوے ۔ یہ بات نہیں کہ اور صحابہ محروم تھے۔ نہیں بلکہ ابوبکر کی فضیلت وہ
ذاتی فراست تھی جس نے ابتدا میں بھی اپنا نمونہ دکھایا اور انتہا میں بھی ۔ گویا حضرت ابوبکر کا وجود
یہ
مجموعة الفراستین تھا۔
تم اس وصیت کی تکمیل میں میرا ہاتھ بٹاؤ اب میں پھر یہ ذکر کر کے اس کو ختم کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے جہاں میری وفات
کی خبر دی ہے یہ بھی فرمایا ہے لَا نُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا۔ جو مامور ہو کر آتا ہے بڑا

آج 10 میں سے 10 باقی