۲۸؍اکتوبر۱۹۰۶ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دوکان پر بیٹھا تھا اچانک موت آگئی ۔
علیحدہ رہتا تھا۔
جلد هشتم
دوسرے لوگوں نے ذکر کیا کہ نیک آدمی تھا۔ دنیا وی دھندوں جھگڑوں کے ساتھ کوئی تعلق نہ تھا
حضرت نے فرمایا۔ وہ تو دنیوی تعلقات پہلے ہی چھوڑ کر اور ہجرت کر کے قادیان میں آبسا تھا۔ لے
بلا تاریخ
ایک شخص نے سوال کیا کہ جب میں نماز میں کھڑا ہوتا ہوں تو
نماز میں بے حضوری کا علاج مجھے حضور قلب حاصل نہیں ہوتا۔ کیا ا صورت میں میری نماز
ہوتی ہے یا نہیں؟
فرمایا کہ انسان کی کوشش سے جو حضور قلب حاصل ہوسکتا ہے وہ یہی ہے کہ مسلمان وضو
کرتا ہے اپنے آپ کو کشاں کشاں مسجد تک لے جاتا ہے نماز میں کھڑا ہوتا ہے اور نماز پڑھتا ہے۔
یہاں تک انسان کی کوشش ہے اس کے بعد حضور قلب کا عطا کرنا خدا تعالیٰ کا کام ہے۔ انسان اپنا کام
کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ بھی ایک وقت پر اپنی عطا نازل کرتا ہے۔ نماز میں بے حضوری کا علاج بھی
نماز ہی ہے۔ نماز پڑھتے جاؤ۔ اسی سے سب دروازے رحمت کے کھل جاویں گے۔ سے
۲۸ اکتوبر ۱۹۰۶ء (صبح کی سیر )
عليه الصلواة
قرآن شریف کی رخصتوں پر عمل کرنا بھی تقوی ہے حضرت اقدس علیہ ا
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۲۵ را کتوبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۴
والسلام یہ معلوم کر کے کہ
غالباً اکتوبر ۱۹۰۶ ء کے ابتدائی ایام کے یہ ملفوظات ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب (مرتب)
سے بدر جلد ۲ نمبر ۴۳ مورخه ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۱۳

لاہور سے شیخ محمد چٹو لے آئے ہیں اور احباب بھی آئے ہیں۔ محض اپنے خلق عظیم کی بنا پر باہر نکلے ۔ غرض یہ
تھی کہ باہر سیر کو نکلیں گے۔ احباب سے ملاقات کی تقریب ہوگی ۔ چونکہ پہلے سے لوگوں کو معلوم ہو گیا
تھا کہ حضرت اقدس باہر تشریف لائیں گے اس لیے اکثر احباب چھوٹی مسجد میں موجود تھے۔ جب
حضرت اقدس اپنے دروازے سے باہر آئے تو معمول کے موافق خدام پروانہ وار آپ کی طرف
دوڑے۔ آپ نے شیخ صاحب کی طرف دیکھ کر بعد سلام مسنون فرمایا۔
حضرت اقدس ۔ آپ اچھی طرح سے ہیں؟ آپ تو ہمارے پرانے ملنے والوں میں سے ہیں ۔
با با چٹو۔ شکر ہے۔
حضرت اقدس ۔ ( حکیم محمد حسین قریشی کو مخاطب کر کے ) یہ آپ کا فرض ہے کہ ان کو کسی قسم کی
تکلیف نہ ہو۔ ان کے کھانے اور ٹھہرنے کا پورا انتظام کر دو ۔ جس چیز کی ضرورت ضرورت ہو مجھ سے کہو اور
میاں نجم الدین کو تاکید کردو کہ ان کے کھانے کے لیے جو مناسب ہوا اور یہ پسند کریں وہ طیار کرے۔
حکیم محمد حسین ۔ بہت اچھا حضور ۔انشاء اللہ کوئی تکلیف نہیں ہوگی ۔
حضرت اقدس ۔ ( بابا چٹو کو خطاب کر کے ) آپ تو مسافر ہیں ۔ روزہ تو نہیں رکھا ہو گا ؟
بابا چٹو۔ نہیں مجھے تو روزہ ہے میں نے رکھ لیا ہے۔
نے
حضرت اقدس ۔ اصل بات یہ ہے کہ قرآن شریف کی رخصتوں پر عمل کرنا بھی تقویٰ ہے۔ خدا تعالیٰ
مسافر اور بیمار کو دوسرے وقت رکھنے کی اجازت اور رخصت دی ہے اس لیے اس حکم پر بھی تو عمل
رکھنا چاہیے۔ میں نے پڑھا ہے کہ اکثر ا کا بر اس طرف گئے ہیں کہ اگر کوئی حالت سفر یا بیماری میں
روزہ رکھتا ہے تو یہ معصیت ہے۔ کیونکہ غرض تو اللہ تعالیٰ کی رضا ہے نہ اپنی مرضی اور اللہ تعالیٰ کی رضا
فرمانبرداری میں ہے جو حکم وہ دے اس کی اطاعت کی جاوے اور اپنی طرف سے اس پر حاشیہ نہ
چڑھا یا جاوے۔ اس نے تو یہی حکم دیا ہے مَنْ كَانَ مِنْكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ
ے پہلے یہ فرقہ اہلحدیث میں شامل تھے۔ بعد میں چکڑالوی مسلک اختیار کر لیا۔ حضور کی خدمت میں جب آئے تو
چکڑالوی تھے۔ (مرتب)

أخر (البقرۃ: ۱۸۵) اس میں کوئی قید اور نہیں لگائی کہ ایسا سفر ہو یا ایسی بیماری ہو۔ میں سفر کی حالت
میں روزہ نہیں رکھتا اور ایسا ہی بیماری کی حالت میں چنانچہ آج بھی میری طبیعت اچھی نہیں اور میں
نے روزہ نہیں رکھا ۔ چلنے پھرنے سے بیماری میں کچھ کمی ہوتی ہے اس لیے باہر جاؤں گا ۔ کیا آپ بھی
چلیں گے ۔
بابا چٹو نہیں میں تو نہیں جا سکتا آپ ہو آئیں ۔ یہ حکم تو بے شک ہے مگر سفر میں کوئی تکلیف نہیں پھر کیوں
روزہ نہ رکھا جاوے۔
حضرت اقدس ۔ یہ تو آپ کی اپنی رائے ہے۔ قرآن شریف نے تو تکلیف یا عدم تکلیف کا کوئی ذکر
نہیں فرمایا ۔ اب آپ بہت بوڑھے ہو گئے ہیں۔ زندگی کا اعتبار کچھ نہیں ۔ انسان کو وہ رہ اختیار کرنی
چاہیے جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہو جاوے اور صراط مستقیم مل جاوے۔
بابا چٹو۔ میں تو اسی لیے آیا ہوں کہ آپ سے کچھ فائدہ اٹھاؤں۔ اگر یہ راہ سچی ہے تو ایسا نہ ہو کہ ہم غفلت ہی میں
مر جاویں۔
حضرت اقدس ۔ ہاں یہ بہت عمدہ بات ہے۔ میں تھوڑی دور ہو آؤں۔ آپ آرام کریں ۔
یہ کہہ کر حضرت اقدس سیر کو تشریف لے گئے ) لے
( قبل دو پہر )
الصُّلْحُ خَيْرٌ
حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حضور دو بھائیوں کے کسی باہمی نزاع
کا ذکر خواجہ صاحب نے کیا۔ یہ امر انسانی فطرت کے خلاف نہیں کہ باہم نزاع
ہو۔ حقیقی بھائیوں میں بھی ہو جاتا ہے اور انسانی آمزجہ کا اختلاف جو خدا تعالیٰ کی ہستی کا بین اور
واضح ثبوت ہے اس امر کا مقتضی ہے کہ اختلاف رائے اور اختلاف خیال سے کبھی نزاع بھی پیدا ہومگر وہ
نزاع قابلِ ذکر یا قابل لحاظ نہیں ہوا کرتا جہاں خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم کر کے اپنے نزاع کو چھوڑ دیا
جاوے۔ بہر حال دو بھائیوں کے نزاع کا ذکر تھا اور خواہش یہ کی گئی تھی کہ حضور ارشاد فرماویں گے تو ان
الحکم جلد ا ا نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۱۴

میں سے کسی کو بھی شکایت باقی نہ رہے گی اس پر حضور نے عام طور پر فرمایا۔
میں صلح کو پسند کرتا ہوں اور جب صلح ہو جاوے پھر اس کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہیے کہ اس نے کیا
کہا یا کیا کیا تھا۔ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص جس نے مجھے ہزاروں مرتبہ
دجال اور کذاب کہا ہو اور میری مخالفت میں ہر طرح کوشش کی ہو اور وہ صلح کا طالب ہو تو میرے دل
میں خیال بھی نہیں آتا اور نہیں آسکتا کہ اس نے مجھے کیا کہا تھا اور میرے ساتھ کیا سلوک کیا تھا ہاں
خدا تعالیٰ کی عزت کو ہاتھ سے نہ دے۔
یہ سچی بات ہے کہ جو شخص چاہتا ہے کہ اس کی وجہ سے دوسروں کو فائدہ پہنچے اس کو کینہ ور نہیں ہونا
چاہیے اگر وہ کینہ ور ہو تو دوسروں کو اس کے وجود سے کیا فائدہ پہنچے گا ؟ جہاں ذرا اس کے نفس اور
خیال کے خلاف ایک امر واقع ہوا وہ انتقام لینے کو آمادہ ہو گیا۔ اسے تو ایسا ہونا چاہیے کہ اگر ہزاروں
نشتروں سے بھی مارا جاوے پھر بھی پروانہ کرے۔
میری نصیحت یہی ہے کہ دو باتوں کو یاد رکھو۔ ایک خدا تعالی سے ڈرو۔ دوسرے اپنے بھائیوں
سے ایسی ہمدردی کرو جیسی اپنے نفس سے کرتے ہو۔ اگر کسی سے کوئی قصور اور غلطی سرزد ہو جاوے تو
اسے معاف کرنا چاہیے نہ یہ کہ اس پر زیادہ زور دیا جاوے اور کینہ کشی کی عادت بنالی جاوے۔
نفس انسان کو مجبور کرتا ہے کہ اس کے خلاف کوئی امر نہ ہو اور اس طرح پر وہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
کے تخت پر بیٹھ جاوے اس لیے اس سے بچتے رہو۔ میں سچ کہتا ہوں کہ بندوں سے پورا خلق کرنا بھی
ایک موت ہے۔ میں اس کو ناپسند کرتا ہوں کہ اگر کوئی ذرا بھی کسی کو توں تاں کرے تو وہ اس کے
پیچھے پڑ جاوے۔ بلکہ میں تو اس کو پسند کرتا ہوں اگر کوئی سامنے بھی گالی دے دے تو صبر کر کے
خاموش ہور ہے۔
انبیاء کی سختی بعض لوگ اپنی نادانی سے یہ سمجھ لیے ہیں کہ بی بعض اوقات سختی کرتے ہیں وہ لوگ سے یہ وہ
کی
اس امر کو سمجھ نہیں سکتے کہ ان کی سختی کا رنگ اور ہے۔ اس میں کینہ ملا ہوا نہیں ہوتا
وہ اپنے نفس کے لیے نہیں کرتے۔ اس میں کوئی ذاتی غرض ان کی مد نظر نہیں ہوتی بلکہ اللہ تعالیٰ کی

عزت کے لیے اور اس کی اپنی اصلاح کے لیے۔
دیکھو ! ماں بچے کو بعض وقت مارتی بھی ہے اور سخت مارتی ہے۔ دوسرا د یکھنے والا کہہ سکتا ہے کہ
کیسی بے دردی سے مار رہی ہے مگر وہ اس سے ناواقف ہے کہ اس کی شفقت کا اندازہ کر سکے۔ اگر
ماں کی محبت اور ہمدردی کی اسے خبر ہوتی تو وہ ایسا وہم نہ کرتا۔ کیا یہ سچ نہیں کہ اگر بچے کو ذرا بھی درد
ہو تو ماں ساری رات بے قرار رہتی اور اس کی خدمت گزاری میں گزار دیتی ہے۔ دوسرا کون ہے
جو اس شفقت اور ہمدردی کا مقابلہ کر سکے ۔ اسی طرح پر نبی کی سختی ہوتی ہے اس کے دل میں ایک درد
اور کوفت ہوتی ہے خدا کی مخلوق کی اصلاح کے لیے۔ وہ چاہتا ہے کہ خدا کے عذاب سے بچ جاوے۔
اگر اپنے کسی خادم پر سختی کرتا ہے تو شفیق ماں کی طرح راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعا ئیں بھی تو اسی کے لیے
کرتا ہے۔ غرض ماں باپ اور شفیق اوستاد کی سختی سختی نہیں وہ تو عین رحمت اور شفقت ہے۔ ایسا ہی
عادل بادشاہ کی سختی بھی سختی نہیں ۔ نادانی سے لوگ اعتراض کر اٹھتے ہیں اور شور مچاتے ہیں عادل
بادشاہ ہمیشہ اپنی رعایا کی بھلائی اور خیر خواہی چاہتا ہے۔
میں بار بار یہی کہوں گا کہ نفس پرستی کی شیخی خدا تعالیٰ کو ہرگز پسند نہیں ہے اس لیے اس قسم کے
نزاعوں کو یکدم چھوڑ نا چاہیے ۔ اے
یا درکھو! اگر ایک بھی راستباز ہوگا وہ ہزاروں کو اپنی طرف کھینچ لائے گا اور راستباز وہ ہے جو
اس کے اور اس کے نفس کے درمیان ہزاروں کوس کا فاصلہ ہو۔ مذہب کی جڑ یہی ہے ۔ تقویٰ اور
خدا ترسی اور مذہب یہی ہے ۔ دوکانداری کا نام دین نہیں ہے۔ کے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی کی صداقت کے دلائل
اس تقریر کے دوران ہی میں شیخ صاحب بھی تشریف لے آئے اور جب حضرت اقدس کو اپنی طرف
لے اس مقام پر حضرت حجتہ اللہ پہنچے تھے ایک بھائی نے فوراً ہی اپنے دوسرے بھائی سے السلام علیکم کہہ کر ہاتھ ملا لیا بھائی السلام علیم رہ
اور صلح کر لی ۔ جزاھم اللہ احسن الجزاء ( ایڈیٹر )
الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴۲ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۶ صفحه ۳

متوجہ پایا تو پھر آپ سے سلسلہ کلام شروع کیا۔ وہ مکالمہ درج ذیل ہے ۔
با با چٹو - قرآن سے اپنا دعویٰ پیش کریں۔
حضرت اقدس۔ میرا دعویٰ انہیں دلائل سے ثابت ہے جن سے قرآن شریف خدا تعالیٰ کا کلام
ثابت ہوتا ہے پس پہلے آپ یہ بتائیں کہ آپ نے قرآن شریف کو کیوں مانا ہے؟ جو طریق آپ پیش
کریں گے اسی طرح پر میرا دعوی ثابت ہو جائے گا۔
با با چٹو ۔ قرآن کو تو اسی طرح مانا ہے جس طرح خدا کو مانا ہے ۔
حضرت اقدس ۔ آخر وہ صورت بھی تو آپ بتائیں کہ کس طرح مانا ہے؟ خدا تعالیٰ تو اپنی قدرتوں
سے شناخت ہوا ہے مگر قرآن شریف کے ماننے کے وجوہات آپ کے پاس کیا ہیں؟ نرا زبان سے
کہہ دینا کہ میں اس کو خدا تعالیٰ کا کلام مانتا ہوں دوسرے کی تسلی کا موجب تو نہیں ہوا کرتا ۔ ہر نبی اور
رسول جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہو کر آیا کرتا ہے وہ یہی اپنے صدق دعوی کے دلائل اور
نشانات رکھا کرتا ہے۔ یونہی اگر اس کے کہنے ہی پر ماننے والے ہوں تو پھر دلائل کیوں پوچھیں؟ اس
لیے دلائل ہوتے ہیں۔ مگر یہ بھی یا درکھنا چاہیے کہ یہ لوگ نری منقولی باتوں کے محتاج نہیں ہوتے بلکہ
اللہ تعالیٰ ان کی سچائی کے لیے ان کی تائید میں خارق عادت نشانات ظاہر فرماتا ہے۔ پھر ان نشانات
سے بھی فائدہ اٹھانے والے سب نہیں ہوتے ۔ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کے دلائل کچھ
تھوڑے تھے؟ مگر پھر بھی یہودیوں اور عیسائیوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ( معاذ اللہ ) جھوٹا
کہہ دیا۔ ان کی تو کتابوں میں بھی آپ کی پیشن گوئیاں موجود تھیں ۔ اسی طرح پر میری سچائی ثابت
ہو سکتی ہے لیکن اس کے لیے اصل اور آسان راہ وہی ہے جو آپ ان دلائل کو پیش کریں جن سے آپ
نے قرآن شریف کو قبول کیا ہے ۔
( حضرت حجۃ اللہ اس طرز پر کلام فرما رہے تھے کہ بابا چٹو نے اپنی عمر اور آداب مجلس کا کچھ بھی
لحاظ نہ کر کے آپ کا قطع کلام کیا اور درمیان ہی میں بول اٹھے کہ مجھے یہی علم پہنچا ہے کہ سب نا نبیوں پر
قرآن نازل ہوا تھا )

حضرت اقدس ۔ اب آپ نے ایک اور دعویٰ کر دیا ۔ اچھا آپ یہ تو بتائیں کہ کوئی دعوی بلا دلیل تو
نہیں ہوا کرتا ۔ آپ یہ امر ثابت کریں کہ یہودی جو اس وقت موجود ہیں ۔ وہ توریت کا درس کرتے
ہیں یا قرآن شریف کا ؟ اور قرآن شریف ان پر توریت کے ذریعہ اتمام حجت کرتا ہے یا نہیں؟ ایسا
ہی عیسائیوں کے پاس انجیل موجود ہے۔ کیا وہ اس انجیل کو پڑھتے ہیں یا قرآن شریف کو؟ آپ کے
اس دعوئی کا کیا مطلب ہے؟ اور اس کا کیا ثبوت ہے؟ کیا یہودیوں اور عیسائیوں کے پاس توریت
اور انجیل کے سوا یہ قرآن بھی تھا ؟
بابا چٹو نہیں ۔ ان کے پاس تو قرآن تو نہ تھا مگر نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ وہ بھی کرتے تھے۔
حضرت اقدس۔ پھر کیا اس سے یہ ثابت ہوا کہ ان پر بھی قرآن شریف اتر اتھا؟ یہ تو سچ ہے کہ بعض
احکام مشترکہ چلے آئے ہیں اور بعض احکام ایسے ہوتے ہیں کہ ایک امت اور قوم کے لیے خاص
ہوتے ہیں۔ جیسے یہودیوں میں اونٹ کا گوشت کھانا یا بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا۔
اور ابھی بہت سے احکام ایسے دونوں قوموں میں ہیں جو ان کے لیے مخصوص تھے۔ انبیاء علیہم السلام
کی تعلیم وقت اور موقع کے حسب حال ہوتی ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت چونکہ ہر قسم
کے فساد کمال تک پہنچ چکے تھے اس لیے ان کی اصلاح کے لیے جو تعلیم دی گئی وہ کامل تھی۔ یہی وجہ
ہے کہ خاتم الکتب قرآن مجید نازل ہوا۔ اور آپ پر نبوت ختم ہوگئی ۔
حضرت اقدس اس موقع پر بھی لنبی تقریر کرنا چاہتے تھے مگر افسوس بابا چٹو کی جلد بازی نے پھر
انہیں قطع کلام پر دلیر کر دیا اور جھٹ بول اٹھے کہ
میں چاہتا ہوں کہ بیعت سے محروم نہ ہوں ۔
حضرت اقدس ۔ یہ تو خدا تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے۔ وہ جس کو چاہے ہدایت دے یہ میرا کام
نہیں۔ ہاں میں اپنی سچائی کا ثبوت دے سکتا ہوں اور ایسا ثبوت دے سکتا ہوں جو انسانی طاقت سے
بالاتر ہو اور جس کی نظیر پہلے انبیاء اور مرسلین کے سوا نہ ملتی ہو۔

با با چٹو ۔ ہاں ٹھیک ہے ۔
حضرت اقدس ۔ پھر قصہ مختصر ہے۔
جلد هشتم
یہ جملہ بالطبع چاہتا ہے کہ حضرت اقدس اب اپنے ثبوت دعوی پر دلائل بیان کریں ۔ مگر
سید محمد یوسف صاحب کو جو چیز اندر ہی اندر دکھ دے رہی تھی وہ باہر نکلے بغیر رہ نہیں سکتی تھی اور ان کا مقصد
یہ معلوم ہوتا تھا کہ ان کے جبہ و دستار کی فضیلت جاتی رہے گی اگر اس موقع پر انہوں نے کلام نہ کیا۔
اس لیے وہ بے اختیار ہو کر بولے ۔
بابا صاحب آپ کا سوال نہیں سمجھے۔ میں جواب دیتا ہوں ۔
اس پر بابا چٹو نے کہا کہ ہاں مولوی صاحب بیان کریں گے۔
اس لیے حضرت اقدس نے فرمایا کہ ان کو اختیار ہے کہ یہ بیان کریں ۔
جب مولوی سید محمد یوسف صاحب اسی سلسلہ گفتگو میں داب مجلس کے خلاف دخل در معقول دینے لگے تو
پھر سلسلہ کلام بابا چٹو کے اشارے سے یوں شروع ہوا۔
وکیل بابا چٹو ۔ آپ کا سوال یہ ہے کہ قرآن کو ہم نے کیونکر مانا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن کو ہم نے اس
لیے مانا کہ مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہوئے ۔
حضرت اقدس ۔ یہ تو عجیب دلیل ہے۔ اس طرح پر تو ہر شخص اپنی کتاب اور اپنے مذہب کی حقانیت
آسانی سے ثابت کر سکتا ہے۔ صرف یہ کہہ کر کہ میں ہندوؤں یا عیسائیوں کے گھر میں پیدا ہوا
ہوں۔ آپ کی اس دلیل میں اور قرآن مجید کے مقابلہ میں مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا (المائدة : ۱۰۵)
کہنے والوں میں کیا فرق ہے؟ کیا آپ بتا سکتے ہیں؟
وکیل با با چٹو ۔ جب سب مسلمان قرآن کو متفق طور پر مانتے ہیں پھر اس کے لیے کسی اور دلیل کی حاجت
ہی نہیں ۔
حضرت اقدس ۔ یہ تو خوب جواب ہے۔ جو شخص مسلمانوں کے گھر میں پیدا نہ ہوا ہو کیا اس کو بھی یہی دلیل
الحکم جلد ا ا نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۴، ۱۵

دو گے؟ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ کے اعتقاد کے موافق قرآن مجید کی حقانیت کی دلیل اب پیدا
ہوئی جب تیرہ سو سال گذر گئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت معاذ اللہ کوئی دلیل ہی نہ تھی۔
وکیل بابا چٹو ۔ اس وقت دلیل کی حاجت ہی کیا تھی ؟
حضرت اقدس ۔ تو آپ کے اس جواب کے موافق قرآن شریف اب ثابت ہوا۔ اس وقت تک محض
ایک بے ثبوت کتاب تھی ۔ یہ تو بڑے افسوس کی بات ہے کہ آپ کوئی دلیل ہی پیش نہیں کر سکتے بجز
اس کے کہ مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ( المائدة : ۱۰۵) یہ تو کفار بھی کہتے تھے۔ اگر یہ اصول آپ
قرآن مجید کی حقانیت کا پیش کریں گے کہ سب فرقے مانتے ہیں تو پھر ثابت ہوگا کہ دوسرے
مذاہب سچے ہیں کیونکہ وہ بھی تو اپنی مذہبی کتاب کو مانتے ہیں ۔
وکیل با با چٹو ۔ ہم ان کی بات کیوں مانیں ہم کہہ دیں گے لَنَا أَعْمَالُنَا (البقرۃ: ۱۴۰)
حضرت اقدس ۔ میں بہت افسوس سے ظاہر کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے اسلام کی حالت پر غور ہی
نہیں کی اور قرآن کریم کو سمجھا ہی نہیں۔ اسلام تو اس وقت بتیس دانتوں میں زبان ہو رہا ہے۔ ہر طرف
سے اس پر حملے اور اعتراض ہو رہے ہیں۔ اگر یہی جواب دیا جاوے تو پھر کیا فائدہ ہوگا؟
میں نے پہلے بھی کہا ہے۔ اب بھی یہ کہتا ہوں کہ اگر یہ طریق استدلال صحیح ہو تو قطعی فیصلہ نہیں ہو
سکتا ۔ فرقوں کا مختلف طور پر ایک بات کو مان لینا اس کی حقانیت کی دلیل نہیں ہوا کرتا۔ اور یہ ہتھیار
اس زمانہ میں ہمارے لیے کام نہیں دے سکتا ۔ اگر ایک پادری آپ پر اعتراض کرے اور آپ اس
کے جواب میں یہ کہہ دیں کہ چونکہ سب فرقے مان رہے ہیں اس لیے ہم قرآن مجید کو خدا کی کتاب
مانتے ہیں تو آپ ہی بتائیں کہ اس کا کیا اثر ہوگا ؟
میں آپ کو سچ سچ کہتا ہوں اور محض خدا کے لیے کہتا ہوں کہ آپ اس معاملہ پر غور کریں۔ ضد اور
تعصب اور بات ہے اور حق کو قبول کرنا اور شے ہے۔ میں نے بھی مرنا ہے اور آپ نے بھی ایک دن ضرور
مرنا ہے۔ پھر کیوں موت کو سامنے رکھ کر میرے معاملہ میں غور نہیں کرتے کیا اس امر میں میں خدا پر
لے سہو کا تب معلوم ہوتا ہے متفق طور پر ہونا چاہیے۔ (مرتب)

افترا کر سکتا ہوں ۔ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں مفتری نہیں ہوں۔ مجھے خدا تعالیٰ نے اس
صدی پر امام بنا کر بھیجا ہے اور اپنے وعدوں کے موافق بھیجا ہے اور میں اس میں آپ پر جبر نہیں کرتا
کہ آپ ضرور اس کو مان لیں کیونکہ قرآن مجید میں تو یہ حکم ہے لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرة: ۲۵۷)
ہاں یہ سچ ہے کہ میں یہ حق رکھتا ہوں کہ اپنے دعوی کی سچائی پر دلائل پیش کروں اور اسی لیے میں نے
کہا تھا کہ جن دلائل سے قرآن مجید کا کلام الہی ہونا ثابت ہوتا ہے اسی طرح پر میرا ثبوت ہے مگر آپ
وہ طرز استدلال پیش نہیں کرتے اور میری بات سنتے نہیں پھر میں کیا کروں ۔
میں پھر کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں روشن دلائل دیئے ہیں۔ انہیں ہم ایک ترازو میں رکھتے
ہیں اور دوسری طرف ان دلائل کو رکھتے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے انبیا علیہم السلام
کی سچائی کے دلائل ہیں پھر یہ دونوں پلڑے برابر ہوں گے۔ میں جس طرح کتاب اللہ کو مانتا ہوں
کہ وہ خدا تعالیٰ کی کتاب ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر فی الواقع نازل ہوئی اسی طرح پر میں
اس وحی پر ایمان لاتا ہوں جو مجھ پر اترتی ہے میں اس کو خدا ہی کا کلام اور خالص کلام یقین کرتا
ہوں۔ میں قرآن شریف کا ایک خادم ہوں اور یہ وحی جو مجھ پر اترتی ہے یہ قرآن شریف کی سچائی کا
ایک روشن ثبوت ہے۔
نبوت کے فقط یہ معنے ہیں کہ خدا تعالیٰ سے کلام کرے اور قدرتی معجزات دکھائے یہ آپ کا حق
ہے کہ قرآن شریف سے اس کے معارض ثابت کریں ۔
میں پھر کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کا وہ کلام جو مجھ پر اترتا ہے میں اس پر اسی طرح ایمان لاتا ہوں
جیسے قرآن شریف پر یعنی جیسے قرآن شریف خدا تعالیٰ ہی کا کلام ہے وہ وحی بھی اسی کی طرف سے ہے۔
وکیل بابا۔ میں اس امر میں آپ کی تکذیب کرتا ہوں۔ اگر تکذیب نہ کرتا تو آپ کی بیعت کر لیتا۔
حضرت اقدس ۔ تو کیا پھر آپ مجھے مفتری علی اللہ سمجھتے ہیں؟
وکیل بابا نہیں میں نہیں کہتا کیونکہ لا تسبوا پر میر عمل ہے۔
حضرت اقدس۔ میں آپ سے اور کچھ نہیں کہتا بجز اس کے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن

پکڑ لو۔ سعادت اسی میں ہے۔
وکیل بابا زندہ رسول کے موافق ہو تو مان لیں۔ میں آپ کو مجد دبھی نہیں مان سکتا۔
حضرت اقدس ۔ پھر سہل راہ یہ ہے کہ مباہلہ کر لو۔
وکیل بابا۔ میں موجود ہوں ۔
جلد هشتم
حضرت اقدس ۔ یہ تو آپ بھی جانتے ہوں گے کہ سادہ لوح کی تکذیب کچھ چیز نہیں۔ اس لیے پہلے
ضروری ہے کہ آپ پر اتمام حجت ہوئے۔ میں نے ایک کتاب حقیقۃ الوحی لکھی ہے۔ آپ اس کو
خوب غور سے پڑھ لیں اور میرے دلائل پر غور کر لیں ۔ اس کے بعد بھی اگر بعد امتحان آپ میری
تکذیب کریں تب آپ کو مباہلہ کا اختیار ہے۔
وکیل بابا ۔ بہت اچھا میں تعمیل کروں گا۔
اور اس وقت بار بار کہتا تھا کہ میں جھوٹا ہوں تو میرا مرنا ہی بہتر ہے۔
اس کے بعد مباہلہ کے لیے مندرجہ ذیل اقرار نامہ لکھا گیا ۔
مباہلہ کے لیے اقرار نامہ جو کیم مولوی محمد سیف صاحب سیاح سے ۲۸ اکتوبر ۱۹۰۶ء کو قبل ظہر ہوا۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
مباہلہ سے پہلے کتاب حقیقۃ الوحی کو آپ پڑھ لیں اور خوب غور سے سمجھ لیں ۔ اس کے بعد بھی
اگر آپ میری تکذیب کریں تو مباہلہ ہو گا مگر پہلے دس سوال اس کتاب سے کروں گا۔ ان کے جواب
لوں گا تا کہ معلوم ہو آپ نے سمجھ لیا ہے جو دس سوال میں کروں گا ان کا جواب انہیں الفاظ میں دینا
ہوگا جو میں نے لکھے ہیں اور پھر ایک شخص اس وقت لکھتا جاوے گا اور کتاب سے مقابلہ ہوگا۔ اگر
موافق نہ ہوا تو پھر کتاب دیکھنی ہوگی اور پھر اس طرح پر دس سوال ہوں گے۔
مکرر یہ بات یادر ہے کہ دس سوالوں سے مراد میری یہ ہے کہ متفرق مقامات کتاب حقیقۃ الوحی
سے دس طور کی باتیں میں مولوی حکیم محمد یوسف صاحب سے دریافت کروں گا اور یہ ایک لازمی امر

ہوگا کہ ہر ایک سوال کا کتاب کے موافق پورا پورا جواب دیں ۔ کسی حصہ میں کمی نہ ہو۔ اور اگر کسی
جواب کے دینے میں پورا جواب نہ پایا جاوے تو پھر لازم ہوگا کہ دوبارہ کتاب کو اوّل سے آخر تک
دیکھیں اور پھر نئے دس سوال انتخاب کئے جاویں گے ۔ اگر اس میں بھی کسی جواب کے دینے میں کمی
ہو تو یہی قاعدہ جاری رہے گا جب تک دس سوال کا پورے طور پر جواب نہ دیں ۔
حکیم مولوی محمد یوسف صاحب نے یہ بھی اقرار کیا کہ وہ کتاب پڑھ کر جب اس غرض کے لیے آئیں
گے تو وہ دن اس مطلب کے لیے شمار نہ ہوگا اور وہ خود اس مطلب کے لیے آئیں گے۔
اس کتاب کے پورے دیکھنے سے ایک دن پہلے ہمیں اطلاع دیں تا کہ سوالات کے انتخاب کے لیے
وقت مل سکے۔
المعتصم بحبل الفتاح سید محمد یوسف سیاح بقلم ۲۸ اکتوبر
دستخط ہندی با با چٹو
گواه شد : خواجہ کمال الدین وکیل کے
مرزاغلام احمد عفی عنہ
بلا تاریخ کے
حقیقی مسلمان کا یہ مقصد نہیں ہوا کرتا کہ اس کو خوا میں آتی رہیں بلکہ حقیقی مسلمان کا مقصد اس کا مقصد اس کا مقصد تو ہمیشہ یہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو
جاوے اور جہاں تک اس کی طاقت اور ہمت میں ہے اس کو راضی کرنے کی سعی کرے۔ اگر چہ یہ سچ
ہے کہ یہ بات نرے مجاہدہ اور سعی سے نہیں ملتی بلکہ یہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل اور توفیق پر موقوف ہے۔
مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ وہ رحیم کریم ایسا ہے کہ اگر کوئی اس کی طرف بالشت بھر آتا ہے تو وہ
الحکم جلد ا ا نمبر ۵ مورخه ۱۰ رفروری ۱۹۰۷ صفحه ۲، ۳
ہلے اس ڈائری پر کوئی تاریخ درج نہیں ۔ آخر میں ایڈیٹر صاحب الحکم نے پرانی یادداشت سے“ کے الفاظ لکھے ہیں
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پرانے ملفوظات ہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی