۲۶ دسمبر ۱۹۰۶ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مگر اس کی تمام صفات کو دیکھنا چاہیے۔ وہ محی ہے اور ممیت بھی ہے۔ اثبات بھی کرتا ہے تو محو بھی کرتا
ہے۔ پیدا بھی کرتا ہے فنا بھی کرتا ہے اس بات کی کیا دلیل ہے کہ روح کو فنا نہیں اور کہ یہی روح
ہمیشہ سے چلے آتے ہیں؟ وہ جب تک کسی کو چاہے رکھے ۔ ہر ایک چیز فنا ہو جانے والی ہے۔ باقی
رہنے والی ذات صرف خدا کی ہی ہے۔ روح میں جبکہ ترقی بھی ہوتی ہے اور تنزل بھی ہوتا ہے تو پھر
اس کو ہمیشہ کے واسطے قیام کس طرح ہو سکتا ہے؟ جب تک روح کا قیام ہے وہ امر الہی کے قیام کے
نیچے ہے۔ خدا کے امر کے ماتحت ہی کسی کا قیام ہو سکتا ہے اور وہی فنا بھی کرتا ہے۔ وہ ہمیشہ خالق بھی
ہے اور ہمیشہ خلق کو مٹاتا بھی ہے۔ مسلمان قدامت کا قائل ہے مگر قدامت نوعی کا نہ کہ قدامت شخصی کا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ پہلے کیا چیزیں تھیں اور کیا نہ تھیں ۔
اگر اس کے برخلاف قدامت شخصی کا عقیدہ رکھا جاوے تو وہ دہریت میں داخل ہونا ہوتا ہے۔ لے
۲۶ دسمبر ۱۹۰۶ء
تقریر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
( جو حضور نے بعد ظہر و عصر جامع مسجد میں کھڑے ہو کر فرمائی )
اب صاحبو! آرام سے سن لو۔ اگر چہ میری طبیعت بیمار ہے اور میں اس لائق نہ تھا کہ کھڑا ہو کر
ایک لمبی تقریر کرتا ۔ تاہم میں نے خیال کیا کہ لوگ دور دور سے آئے ہیں تا کہ ہماری باتیں سنیں ۔
ایسی صورت میں کچھ نہ کہنا معصیت میں داخل ہوگا ۔ لہذا با وجود حالت بیماری کے میں نے مناسب
جانا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے جو ہدایت دی ہے میں اس سے سب لوگوں کو اطلاع دوں ۔ ہے
میں کئی بار ظاہر کر چکا ہوں کہ تمہیں صرف اتنے پر خوش نہیں ہونا چاہیے کہ
کلمہ طیبہ کی حقیقت ہم مسلمان کہلاتے ہیں اور لا اله الا اللہ کے قائل ہیں جو لوگ قرآن
۱ بدر جلد ۲ نمبر ۵۲ مورخه ۲۷ / دسمبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۳، ۵
وو
ے بدر میں ہے ۔ ہدایت دوں بدرجلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۱

پڑھتے ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ صرف زبانی قیل و قال سے کبھی راضی نہیں ہوتا اور نہ نری
زبانی باتوں سے کوئی خوبی انسان کے اندر پیدا ہو سکتی ہے جب تک عملی حالت درست نہ ہو۔ کچھ بھی
نہیں بنتا۔ یہودیوں کے پر بھی ایک زمانہ ایسا آیا تھا کہ ان میں نری زبان درازی ہی رہ گئی تھی اور
انہوں نے صرف زبان کی باتوں پر ہی کفایت کر لی تھی ۔ زبان سے تو وہ بہت کچھ کہتے تھے مگر دل
میں طرح طرح کے گندے خیالات اور زہریلے مواد بھرے ہوئے تھے۔ یہی وجہ تھی جو اللہ تعالیٰ
نے اس قوم پر طرح طرح کے عذاب نازل کئے اور ان کو مختلف مصیبتوں میں ڈالا اور ذلیل کیا یہاں
تک کہ انہیں سور اور بندر بنایا۔
اب غور کا مقام ہے! کیا وہ تو رات کو نہیں مانتے تھے؟ وہ ضرور مانتے تھے اور نبیوں کے بھی
ماننے والے تھے مگر اللہ تعالیٰ نے اتنی ہی بات کو پسند نہ کیا کہ وہ نرے زبان سے ماننے والے ہوں
اور ان کے دل زبان سے متفق نہ ہوں ۔
خوب یا د رکھنا چاہیے ! اگر کوئی شخص زبان سے کہتا ہے کہ میں خدا کو وحدہ لاشریک مانتا ہوں اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لاتا ہوں اور ایسا ہی اور ایمانی امور کا قائل ہوں لیکن
اگر یہ اقرار صرف زبان ہی تک ہے اور دل معترف نہیں تو یہ زبانی باتیں ہوں گی اور نجات اس سے
نہیں مل سکے گی جب تک انسان کا دل ایمان نہ لائے اور اس کا ایمان لانا یہی ہوگا کہ وہ عملی حالت
میں ان امور کو ظاہر کر دے۔ اس وقت تک کوئی بات بنتی نہیں ۔ کے
میں سچ کہتا ہوں کہ اصل مراد تب ہی حاصل ہوتی ہے جب سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر خدا کی طرف
لے بدر میں ہے۔ ” قرآن شریف میں یہودیوں کے قصے درج ہیں۔ ان پر خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے فضل پہلے
ہوئے لیکن جب ان پر ایسا زمانہ آیا کہ ان کی باتیں صرف زبان تک محدود رہ گئیں اور ان کے دل دغا اور خیانت اور
خیالات بد سے پر ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے طرح طرح کے عذاب ان پر وارد کئے ۔“
وو
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۱)
کے بدر میں ہے ۔ ” جو ایمان صرف زبان پر ہے اور دل کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا وہ گندہ، ناکارہ اور کمزور ہے۔ وہ نہ
اس جہان میں تمہارے کسی کام آسکتا ہے اور نہ اس جہان میں “ (بدر جلد ۶ نمبر ۱، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۱۱ )

متوجہ ہوا اور در حقیقت دنیا پر دین کو مقدم کر دے۔
یا درکھو! مخلوق کو انسان دھوکا دے سکتا ہے اور لوگ یہ دیکھ کر کہ پنج وقت نماز پڑھتا ہے یا اور نیکی
کے کام کرتا ہے دھوکا کھا سکتے ہیں ۔ مگر خدا تعالیٰ دھوکا نہیں کھا سکتا۔ اس لیے اعمال میں ایک خاص
اخلاص ہونا چاہیے یہی ایک چیز ہے جو اعمال میں صلاحیت اور خوبصورتی پیدا کرتا ہے۔
اب یا درکھنا چاہیے! کہ کلمہ جو ہم ہر روز پڑھتے ہیں اس کے کیا معنے ہیں؟ کلمہ کے یہ معنے ہیں کہ انسان
زبان سے اقرار کرتا ہے اور دل سے تصدیق کہ میرا معبود ، محبوب اور مقصود خدا تعالیٰ کے سوا اور کوئی
نہیں ۔ اللہ کا لفظ محبوب اور اصل مقصود اور معبود کے لیے آتا ہے۔ یہ کلمہ قرآن شریف کی ساری تعلیم کا
خلاصہ ہے جو مسلمانوں کو سکھایا گیا ہے۔ چونکہ ایک بڑی اور مبسوط کتاب کا یاد کرنا آسان نہیں ۔ اس
لیے یہ کلمہ سکھا دیا گیا تا کہ ہر وقت انسان اسلامی تعلیم کے مغز کو مد نظر رکھے اور جب تک یہ حقیقت
انسان کے اندر پیدا نہ ہو جاوے سچ یہی ہے کہ نجات نہیں ۔ اسی لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ یعنی جس نے صدق دل سے لا اله الا اللہ کو مان
لیا وہ جنت میں داخل ہو گیا۔ لوگ دھوکا کھاتے ہیں اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ طوطے کی طرح لفظ کہہ دینے
سے انسان جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔ اگر اتنی ہی حقیقت اس کے اندر ہوتی تو پھر سب اعمال
بے کار اور نکھے ہو جاتے اور شریعت ( معاذ اللہ ) لغو ٹھہرتی نہیں ! بلکہ اس کی حقیقت یہ ہے کہ وہ
مفہوم جو اسی میں رکھا گیا ہے وہ عملی رنگ میں انسان کے دل میں داخل ہو جاوے۔ جب یہ بات پیدا
ہو جاتی ہے تو ایسا انسان فی الحقیقت جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔ سے نہ صرف مرنے کے بعد بلکہ اسی
اے بدر میں ہے۔ اللہ تعالیٰ حکیم ہے۔ اس نے ایک مختصر سا کلمہ سنا دیا ہے۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ جب تک خدا کو
مقدم نہ کیا جاوے جب تک خدا کو معبود نہ بنا یا جاوے جب تک خدا کو مقصود نہ ٹھہرایا جاوے انسان کو نجات حاصل
نہیں ہو سکتی ۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۱)
ے بدر سے ۔ ”خدا تعالیٰ الفاظ سے تعلق نہیں رکھتا وہ دلوں سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ
در حقیقت اس کلمہ کے مفہوم کو اپنے دل میں داخل کر لیتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی عظمت پورے رنگ کے ساتھ ان کے
دلوں میں بیٹھ جاتی ہے وہ جنت میں داخل ہو جاتے ہیں۔ جب کوئی شخص سچے طور پر کلمہ کا قائل ہو جاتا ہے تو بجز خدا

زندگی میں وہ جنت میں ہوتا ہے۔
جلد نهم
یہ سچی بات ہے اور جلد سمجھ میں آجاتی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کے سوا انسان کا کوئی محبوب اور
مقصود نہ رہے تو پھر کوئی دکھ یا تکلیف اسے ستاہی نہیں سکتی ۔ یہ وہ مقام ہے جو ابدال اور قطبوں کو
ملتا ہے۔
آپ یہ خیال نہ کریں کہ ہم کب بتوں کی پرستش کرتے ہیں ۔ ہم بھی تو اللہ تعالیٰ ہی کی
عبادت کرتے ہیں۔ یاد رکھو! یہ تو ادنی درجہ کی بات ہے کہ انسان بتوں کی پرستش نہ کرے۔
ہند ولوگ جن کو حقائق کی کوئی خبر نہیں اب بتوں کی پرستش چھوڑ رہے ہیں ۔ معبود کا مفہوم اسی حد تک
نہیں کہ انسان پرستی یا بت پرستی تک ہو اور یہی معبود ہیں اور یہی اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں
فرمایا ہے کہ ہوائے نفس اور ہوس بھی معبود ہیں ۔ جو شخص نفس پرستی کرتا ہے یا اپنی ہوا و ہوس کی
اطاعت کر رہا ہے اور اس کے لیے مر رہا ہے وہ بھی بت پرست اور مشرک ہے ۔ یہ لانفی جنس ہی
نہیں کرتا بلکہ ہر قسم کے معبودوں کی نفی کرتا ہے خواہ وہ انفسی ہوں یا آفاقی ۔ خواہ وہ دل میں چھپے
ہوئے بت ہیں یا ظاہری بہت ہیں ۔ مثلاً ایک شخص بالکل اسباب ہی پر توکل کرتا ہے تو یہ بھی ایک قسم
کا بہت ہے ۔ اس قسم کی بت پرستی تپ دق کی طرح ہوتی ہے جو اندر ہی اندر ہلاک کر دیتا ہے۔
موٹی قسم کے بہت تو جھٹ پٹ پہچانے جاتے ہیں اور ان سے مخلصی حاصل کرنا بھی سہل ہے اور
میں دیکھتا ہوں کہ لاکھوں ہزاروں انسان ان سے الگ ہو گئے اور ہو رہے ہیں ۔ یہ ملک جو
ہندوؤں سے بھرا ہوا تھا کیا سب مسلمان ان میں سے ہی نہیں ہوئے؟ پھر انہوں نے بت پرستی کو
چھوڑا یا نہیں؟ اور خود ہندوؤں میں بھی ایسے فرقے نکلتے آتے ہیں جواب بت پرستی نہیں کرتے ۔
لیکن یہاں تک ہی بت پرستی کا مفہوم نہیں ہے ۔ یہ تو سچ ہے کہ موٹی بت پرستی چھوڑ دی ہے مگر ابھی
(بقیہ حاشیہ ) کے اور کوئی اس کا پیارا نہیں رہتا۔ بجز خدا کے کوئی اس کا معبود نہیں رہتا اور بجز خدا کے کوئی اس کا
مطلوب باقی نہیں رہتا ۔ وہ مقام جو ابدال کا مقام ہے اور وہ جو قطب کا مقام ہے اور وہ جو غوث کا مقام ہے وہ یہی
ہے کہ کلمہ لا اله الا اللہ پر دل سے ایمان ہو اور اس کے سچے مفہوم پر عمل ہو۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۱)

تو ہزاروں بہت انسان بغل میں لیے پھرتا ہے اور وہ لوگ بھی جو فلسفی اور منطقی کہلاتے ہیں ۔ وہ بھی
ان کو اندر سے نکال نہیں سکتے ۔
اصل بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے سوا یہ کیڑے اندر سے نکل نہیں سکتے ۔ یہ بہت ہی
باریک کیڑے ہیں اور سب سے زیادہ ضرر اور نقصان ان کا ہی ہے ۔ جو لوگ جذبات نفسانی سے
متاثر ہو کر اللہ تعالیٰ کے حقوق اور حدود سے باہر ہو جاتے ہیں اور اس طرح پر حقوق العباد کو بھی
تلف کرتے ہیں وہ ایسے نہیں کہ پڑھے لکھے نہیں بلکہ ان میں ہزاروں کو مولوی فاضل اور عالم پاؤ
گے اور بہت ہوں گے جو فقیہ اور صوفی کہلاتے ہوں گے مگر باوجود ان باتوں کے وہ بھی ان
امراض میں مبتلا نکلیں گے ان بتوں سے پر ہیز کرنا ہی تو بہادری ہے اور ان کو شناخت کرنا ہی
کمال دانائی اور دانشمندی ہے۔ یہی بہت ہیں جن کی وجہ سے آپس میں نفاق پڑتا ہے اور ہزاروں
کشت و خون ہو جاتے ہیں۔ ایک بھائی دوسرے کا حق مارتا ہے اور اسی طرح ہزاروں ہزار
بدیاں ان کے سبب سے ہوتی ہیں ۔ ہر روز اور ہر آن ہوتی ہیں اور اسباب پر اس قدر بھروسہ کیا
گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کو محض ایک عضو معطل قرار دے رکھا ہے۔ بہت ہی کم لوگ ہیں جنہوں نے
توحید کے اصل مفہوم کو سمجھا ہے۔ اور اگر انہیں کہا جاوے تو جھٹ کہہ دیتے ہیں کیا ہم مسلمان
نہیں اور کلمہ نہیں پڑھتے ؟ مگر افسوس تو یہ ہے کہ انہوں نے اتنا ہی سمجھ لیا ہے کہ بس کلمہ منہ سے
پڑھ دیا اور یہ کافی ہے ۔
میں یقیناً کہتا ہوں کہ اگر انسان کلمہ طیبہ کی حقیقت سے واقف ہو جاوے اور عملی طور پر اس
پر کار بند ہو جاوے تو وہ بہت بڑی ترقی کر سکتا ہے اور خدا تعالیٰ کی عجیب در عجیب قدرتوں کا
مشاہدہ کر سکتا ہے یہ امر خوب سمجھ لو کہ میں جو اس مقام پر کھڑا ہوں میں معمولی واعظ کی حیثیت
سے نہیں کھڑا ہوں اور کوئی کہانی سنانے کے لیے نہیں کھڑا ہوں بلکہ میں تو ادائے شہادت کے لیے
کھڑا ہوں میں نے وہ پیغام جو اللہ تعالیٰ نے مجھے دیا ہے پہنچا دینا ہے ۔ اس امر کی مجھے پروا
نہیں کہ کوئی اسے سنتا ہے یا نہیں سنتا اور مانتا ہے یا نہیں مانتا۔ اس کا جواب تم خود دو گے۔ میں

نے فرض ادا کرنا ہے۔ میں جانتا ہوں بہت سے لوگ میری جماعت میں داخل تو ہیں اور وہ توحید
کا اقرار بھی کرتے ہیں مگر میں افسوس سے کہتا ہوں کہ وہ مانتے نہیں ۔ جو شخص اپنے بھائی کا حق مارتا
ہے یا خیانت کرتا ہے یا دوسری قسم کی بدیوں سے باز نہیں آتا ۔ میں یقین نہیں کرتا کہ وہ توحید کا
ماننے والا ہے۔ لے کیونکہ یہ ایک ایسی نعمت ہے کہ اس کو پاتے ہی انسان میں ایک خارق عادت
تبدیلی ہو جاتی ہے۔ اس میں بغض ، کینہ، حسد، ریا وغیرہ کے بہت نہیں رہتے اور خدا تعالیٰ سے اس
کا قرب ہوتا ہے۔ یہ تبدیلی اسی وقت ہوتی ہے اور اسی وقت وہ سچا موحد بنتا ہے۔ جب یہ
اندرونی بہت تکبر ، خود پسندی، ریا کاری ، کینه و عداوت ، حسد و بخل ، نفاق و بد عہدی وغیرہ کے دور
ہو جاویں۔ جب تک یہ بہت اندر ہی ہیں ۔ اس وقت تک لا إِلَهَ إِلَّا الله کہنے میں کیونکر سچا ٹھہر سکتا
ہے؟ کیونکہ اس میں تو کل کی نفی مقصود ہے پس یہ پکی بات ہے کہ صرف منہ سے کہہ دینا کہ خدا کو
وحدہ لاشریک مانتا ہوں کوئی نفع نہیں دے سکتا ۔ ابھی منہ سے کلمہ پڑھتا ہے اور ابھی کوئی امر ذرا
مخالف مزاج ہوا اور غصہ اور غضب کو خدا بنا لیا۔
میں بار بار کہتا ہوں کہ اس امر کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ جب تک یہ مخفی معبود موجود ہوں ہرگز
توقع نہ کرو کہ تم اس مقام کو حاصل کر لو گے جو ایک سچے موحد کو ملتا ہے جیسے جب تک چوہے زمین
میں ہیں مت خیال کرو کہ طاعون سے محفوظ ہو۔ اسی طرح پر جب تک یہ چوہے اندر ہیں اس
وقت تک ایمان خطرہ میں ہے۔ ہے جو کچھ میں کہتا ہوں اس کو خوب غور سے سنو اور اس پر عمل
کرنے کے لیے قدم اٹھاؤ۔ میں نہیں جانتا کہ اس مجمع میں جو لوگ موجود ہیں آئندہ ان میں سے
لے بدر سے ” خدا کے واحد ماننے کے ساتھ یہ لازم ہے کہ اس کی مخلوق کی حقوق تلفی نہ کی جاوے جو شخص اپنے بھائی کا
حق تلف کرتا ہے اور اس کی خیانت کرتا ہے وہ لا اله الا اللہ کا قائل نہیں ۔
وو
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۲)
کے بدر سے۔ ” جب تک کہ کل جھوٹے معبود جو کہ چوہوں کی طرح انسان۔ ح انسان کے دل کی زمین کو و بازدہ کرتے ہیں جسم نہ کر دیئے
جاویں تب تک انسان صاف نہیں ہو سکتا۔ جیسا کہ زمینی چوہے طاعون لانے والے ہوتے ہیں ایسا ہی یہ چوہے انسان کے
دل کو خراب کر کے اسے ہلاکت تک پہنچا دیتے ہیں ۔" ( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۱۲)

کون ہوگا اور کون نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے تکلیف اٹھا کر اس وقت کچھ کہنا ضروری سمجھا ہے
تا میں اپنا فرض ادا کروں ۔
پس کلمہ کے متعلق خلاصہ تقریر کا یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی تمہارا معبود اور محبوب اور مقصود ہو۔
اور یہ مقام اسی وقت ملے گا جب ہر قسم کی اندرونی بدیوں سے پاک ہو جاؤ گے اور ان کو جو تمہارے دل
میں ہیں نکال دو گے ۔
نماز کی حقیقت بعد اس کے سوا دوسرا امر نماز ہے جس کی پابندی کے لیے بار بار قرآن شریف
میں کہا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی یاد رکھو کہ اسی قرآن مجید میں ان مصلیوں
پر لعنت کی ہے جو نماز کی حقیقت سے نا واقف ہیں اور اپنے بھائیوں سے بخل کرتے ہیں ۔ اصل بات
یہ ہے کہ نماز اللہ تعالیٰ کے حضور ایک سوال ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر قسم کی بدیوں اور بدکاریوں سے محفوظ کر
دے۔ انسان درد اور فرقت میں پڑا ہوا ہے اور چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا قرب اسے حاصل ہو۔ جس
سے وہ اطمینان اور سکینت اسے ملے جو نجات کا نتیجہ ہے مگر یہ بات اپنی کسی چالا کی یا خوبی سے نہیں
مل سکتی جب تک خدا نہ بلاوے یہ جا نہیں سکتا۔ جب تک وہ پاک نہ کرے یہ پاک نہیں ہو سکتا ۔ اے
بہتیرے لوگ اس پر گواہ ہیں کہ بارہا یہ جوش طبیعتوں میں پیدا ہوتا ہے کہ فلاں گناہ دور ہو جاوے
جس میں وہ مبتلا ہیں لیکن ہزار کوشش کریں دور نہیں ہوتا باوجود یکہ نفس لوامہ ملامت کرتا ہے لیکن پھر
بھی لغزش ہو جاتی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ گناہ سے پاک کرنا خدا تعالیٰ ہی کا کام ہے۔ اپنی
طاقت سے کوئی نہیں ہو سکتا۔ ہاں یہ سچ ہے کہ اس کے لیے سعی کرنا ضروری امر ہے۔
غرض وہ اندر جو گناہوں سے بھرا ہوا ہے اور جو خدا تعالیٰ کی معرفت اور قرب سے دور جا پڑا
ہے اس کو پاک کرنے اور دور سے قریب کرنے کے لیے نماز ہے۔ اس ذریعہ سے ان بدیوں کو دور
کیا جاتا ہے اور اس کی بجائے پاک جذبات بھر دیئے جاتے ہیں یہی سر ہے جو کہا گیا ہے کہ نماز
لے بدر سے۔ طرح طرح کے طوق اور قسم قسم کے زنجیر انسان کی گردن میں پڑے ہوئے ہیں اور وہ بہتیرا چاہتا ہے
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ صفحه (۱۲)
کہ یہ دور ہو جاویں پر وہ دور نہیں ہوتے ۔“

بدیوں کو دور کرتی ہے یا نماز فحشاء یا منکر سے روکتی ہے۔
پھر نماز کیا ہے؟ یہ ایک دعا ہے جس میں پورا درد اور سوزش ہو۔ اسی لیے اس کا نام صلوۃ ہے۔
کیونکہ سوزش اور فرقت اور درد سے طلب کیا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بدار ا دوں اور بڑے جذبات کو اندر
سے دور کرے اور پاک محبت اس کی جگہ اپنے فیض عام کے ماتحت پیدا کر دے۔
صلوٰۃ کا لفظ اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ نرے الفاظ اور دعا ہی کافی نہیں بلکہ اس کے ساتھ
ضروری ہے کہ ایک سوزش ، رقت اور در دساتھ ہو۔ خدا تعالی کسی دعا کو نہیں سنتا جب تک دعا کرنے
والا موت تک نہ پہنچ جاوے۔ دعا مانگنا ایک مشکل امر ہے اور لوگ اس کی حقیقت سے محض نا واقف
ہیں۔ بہت سے لوگ مجھے خط لکھتے ہیں کہ ہم نے فلاں وقت فلاں امر کے لیے دعا کی تھی مگر اس کا اثر
ہوا اور اس طرح پر وہ خدا تعالیٰ پر وہ خدا تعالیٰ سے بدظنی کرتے ہیں اور مایوس ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ وہ
نہیں جانتے کہ جب تک دعا کے لوازم ساتھ نہ ہوں وہ دعا کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی ۔
نہ
دعا کے لوازم میں سے یہ ہے کہ دل پگھل جاوے اور روح پانی کی طرح حضرت احد : احدیت کے
آستانہ پر گرے اور ایک کرب اور اضطراب اس میں پیدا ہوا اور ساتھ ہی انسان بے صبر اور جلد باز نہ
ہو بلکہ صبر اور استقامت کے ساتھ دعا میں لگا رہے پھر توقع کی جاتی ہے کہ وہ دعا قبول ہوگی ۔
نماز بڑی اعلیٰ درجہ کی دعا ہے مگر افسوس لوگ اس کی قدر نہیں جانتے اور اس کی حقیقت صرف
اتنا ہی سمجھتے ہیں کہ رسمی طور پر قیام رکوع سجود کر لیا اور چند فقرے طوطے کی طرح رٹ لیے خواہ اسے
سمجھیں یا نہ سمجھیں۔ ایک اور افسوسناک امر پیدا ہو گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ پہلے ہی مسلمان نماز کی حقیقت
سے ناواقف تھے اور اس پر توجہ نہیں کرتے تھے۔ اس پر بہت سے فرقے ایسے پیدا ہو گئے جنہوں نے
نماز کی پابندیوں کو اڑا کر اس کی جگہ چند وظیفے اور ورد قرار دیئے گئے ۔ کوئی نو شاہی ہے ۔ کوئی چشتی
ہے کوئی کچھ ہے کوئی کچھ۔ یہ لوگ اندرونی طور پر اسلام اور احکام الہی پر حملہ کرتے ہیں اور شریعت کی
پابندیوں کو توڑ کر ایک نئی شریعت قائم کرتے ہیں ۔ یقیناً یا د رکھو کہ ہمیں اور ہر ایک طالب حق کو
نماز ایسی نعمت کے ہوتے ہوئے کسی اور بدعت کی ضرورت نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

جب کسی تکلیف یا ابتلا کو دیکھتے تو فوراً نماز میں کھڑے ہو جاتے تھے اور ہمارا اپنا اور ان راستبازوں
کا جو پہلے ہو گزرے ہیں ان سب کا تجربہ ہے کہ نماز سے بڑھ کر خدا کی طرف لے جانے والی
کوئی چیز نہیں۔
جب انسان قیام کرتا ہے تو وہ ایک ادب کا طریق اختیار کرتا ہے۔ ایک غلام جب اپنے آقا
کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو وہ ہمیشہ دست بستہ کھڑا ہوتا ہے۔ پھر رکوع بھی ادب ہے جو قیام سے بڑھ
کر ہے اور سجدہ ادب کا انتہائی مقام ہے۔ جب انسان اپنے آپ کو فنا کی حالت میں ڈال دیتا ہے
اس وقت سجدہ میں گر پڑتا ہے۔ افسوس ! ان نادانوں اور دنیا پرستوں پر جو نماز کی ترمیم کرنا چاہتے
ہیں اور رکوع سجود پر اعتراض کرتے ہیں۔ یہ تو کمال درجہ کی خوبی کی باتیں ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ
جب تک انسان اس عالم سے حصہ نہ رکھتا ہو جہاں سے نماز آئی ہے۔ لے
نماز ایسی چیز ہے جو جامع حسنات ہے اور دافع سیئات ہے۔ میں نے پہلے بھی کئی مرتبہ بیان کیا
ہے کہ نماز کے جو پانچ وقت مقرر کئے ہیں اس میں ایک حقیقت اور حکمت ہے۔ نماز اس لیے ہے کہ
جس عذاب شدید میں پڑنے والا مبتلا ہے وہ اس سے نجات پالیوے۔ اوقات نماز کے لیے لکھا ہے
کہ وہ زوال کے وقت سے شروع ہوتی ہے۔ یہ اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ جب انسان غنی ہوتا
ہے تو وہ طاغی ہو جاتا ہے اور حدود اللہ سے نکل جاتا ہے لیکن جب اس کو کوئی دکھ اور درد پہنچے تو پھر یہ
فطرتاً دوسرے کی مدد چاہتا ہے اور اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ پس جب اس پر ابتداء مصیبت ہو تو
اسی سے گویا نماز شروع ہو جاتی ہے مثلاً ایک شخص پر غیر متوقع گورنمنٹ کی طرف سے وارنٹ گرفتاری
جاری ہو گیا کہ فلاں امر کے متعلق تم اپنا جواب دو۔ یہ پہلا مرحلہ ہے جو مصیبت کا آغاز ہوا اور
لے
کتابت کی غلطی سے عبارت نا مکمل رہ گئی ہے۔ بدر میں یہ عبارت یوں درج ہے۔
” جب تک کہ انسان اس عالم میں سے حصہ نہ لے جس سے نماز اپنی حد تک پہنچتی ہے تب تک انسان کے ہاتھ
میں کچھ نہیں۔ مگر جس شخص کا یقین خدا پر نہیں وہ نماز پر کس طرح یقین کر سکتا ہے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۲ )

اس کے امن وسکون میں زوال شروع ہو گیا۔ یہ وقت ظہر کی نماز سے مشابہ ہے۔
پھر بعد اس کے جب وہ عدالت میں حاضر ہوا اور بیانات ہونے کے بعد اس پر فرد قرارداد جرم
لگ گئی اور شہادت گزر گئی تو اس کی مصیبت اور کرب پہلے سے زیادہ بڑھ گیا۔ یہ گو یا عصر کا وقت
ہے۔ کیونکہ عصر کی نماز کا وہ وقت ہے جب سورج کی روشنی بہت ہی کم ہو جاوے ۔ یہ عصر کا وقت اس
پر دلالت کرتا ہے کیونکہ اس کی عزت و توقیر بہت گھٹ گئی ہے اور اب وہ مجرم قرار پا گیا۔ اس کے بعد
مغرب کا وقت آتا ہے ۔ یہ وہ وقت ہے جب آفتاب غروب ہو جاتا ہے اور یہ اس وقت سے مشابہ
ہے جب حاکم نے اپنا آخری حکم اس کے لیے سنا دیا اور عشاء کا وقت اس سے مشابہ ہے کہ جب وہ
جیل میں چلا جاوے۔ سے اور پھر فجر کا وقت وہ ہے جب اس کی رہائی ہو جاوے۔ ان حالات کے
ے بدر میں یہ مضمون یوں بیان ہوا ہے۔
دو
حالت اول زوال سے شروع ہوتی ہے۔ اس سے پہلے انسان اپنے آپ کو غنی سمجھتا ہے اور طاقتور جانتا ہے اور
روز روشن کی طرح اس کے تمام امور ایک جلوہ رکھتے ہیں اور ان پر کوئی تاریکی نہیں ہوتی۔ وہ اپنے آپ کو غیر محتاج کی
طرح خیال کرتا ہے اور ایک پوری راحت اور آرام کی صورت میں اپنے آپ کو دیکھتا ہے اچانک اس پر ایک وقت
آتا ہے کہ وہ زوال کے ساتھ ایک مشابہت رکھتا ہے وہ ابتداء مصیبت کا وقت ہوتا ہے اور دکھ، درد اور محتاجی کا احساس
شروع ہوتا ہے۔ قبل ازیں اس کو معلوم نہ تھا کہ مجھ پر ایسا وقت آنے والا ہے۔ اچانک بیٹھے بیٹھے یہ حالت شروع
ہو جاتی ہے جیسا کہ گھر میں آرام سے بیٹھے ہوئے اچانک کسی کے پاس گورنمنٹ کی طرف سے وارنٹ آتا ہے اور کسی
جرم پر جواب طلبی کی جاتی ہے۔ یہ مصیبت کا پہلا مرحلہ ہے اور نماز ظہر کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔ چونکہ انسان کی
راحت اور جمعیت میں ایک زوال آگیا ہے۔“ ( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۲)
ے بدر سے ۔ اور اس کے نور کی روح کھینچ لی گئی ہے۔“ (بدر جلد ۶ نمبر ۱، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ء صفحه ۱۳)
سے بدر سے ۔ کیونکہ تمام روشنی جاتی رہی اور چاروں طرف سے اس پر تاریکی چھا گئی اور وہ قید خانے میں پڑا ہے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۱۳ )
کے بدر سے ۔ اس لمبی تاریکی کے بعد پھر فجر کا وقت آتا ہے جبکہ وہ قید خانہ سے رہائی پانے لگتا ہے اور دوبارہ اس پر
روشنی کا پر تو پڑتا ہے اور اس کے اردگر دنور چمکتا ہے۔ یہ پانچ اوقات انسان کے حال پر لازم رکھے گئے ہیں اور ان

ماتحت ایسے انسان کا در دو سوزش ہر آن بڑھتی جاوے گی ۔ یہاں تک کہ آخر اس کی سوزش و اضطراب
اس کے لیے وہ وقت لے آوے کہ وہ نجات پا جاوے۔
اور یہ جو پہلے میں نے بیان کیا ہے قیام ، رکوع اور سجود کے متعلق ، اس میں انسانی تضرع کی
ہیئت کا نقشہ دکھایا گیا ہے۔ پہلے قیام کرتا ہے۔ جب اس پر ترقی کرتا ہے تو پھر رکوع کرتا ہے اور
جب بالکل فنا ہو جاتا ہے تو پھر سجدہ میں گر پڑتا ہے۔ میں جو کچھ کہتا ہوں صرف تقلید اور رسم کے طور
پر نہیں بلکہ اپنے تجربہ سے کہتا ہوں بلکہ ہر کوئی اس کو اس طرح پر پڑھ کر اور آزما کر دیکھ لے۔ سے اس
نسخہ کو ہمیشہ یاد رکھو اور اس سے فائدہ اٹھاؤ کہ جب کوئی دکھ یا مصیبت پیش آوے تو فوراً نماز میں
کھڑے ہو جاؤ اور جو مصائب اور مشکلات ہوں ان کو کھول کھول کر اللہ تعالیٰ کے حضور عرض کرو
کیونکہ یقیناً خدا ہے اور وہی ہے جو ہر قسم کی مشکلات اور مصائب سے انسان کو نکالتا ہے وہ پکار نے
والے کی پکار کو سنتا ہے ۔ اس کے سوا کوئی نہیں جو مددگار ہو سکے ۔ بہت ہی ناقص ہیں وہ لوگ کہ جب
ان کو مشکلات پیش آتی ہیں تو وکیل ، طبیب یا اور لوگوں کی طرف تو رجوع کرتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کا
خانہ بالکل خالی چھوڑ دیتے ہیں ۔ مومن وہ ہے جو سب سے اول خدا تعالیٰ کی طرف دوڑے۔
یہ امر بھی یا درکھنا چاہیے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ نہ ہو اور رجوع نہ کرو تو اس سے اس کی
ذات میں کوئی نقص پیدا نہیں ہو سکتا اور وہ تمہاری کچھ بھی پروانہیں رکھتا جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے
قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ (الفرقان : ۷۸) یعنی ان کو کہہ دو کہ میرا رب تمہاری پروا
کیا رکھتا ہے اگر تم سچے دل سے اس کی عبادت نہ کرو ۔ جیسا کہ وہ رحیم و کریم ہے ویسا ہی وہ غنی بے نیاز
بھی ہے۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ طاعون نے کیا کیا اور زلزلوں نے کیا دکھایا ؟ گھروں کے گھر اور
شہروں کے شہر تباہ ہو گئے اور ہزاروں لاکھوں خاندان ہمیشہ کے لیے مٹ گئے مگر اللہ تعالیٰ کو اس کی
(بقیہ حاشیہ ) پانچوں حالتوں کی یاد میں جو کہ اس پر آنے والی ہیں وہ روزانہ خدا تعالیٰ کے حضور میں دعائیں کرتا ہے
کہ وہ ان مشکلات سے بچایا جاوے۔“
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۳ )
( بدر جلد ۶ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۱۰ جنوری ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۳ )
لے بدر سے۔ وہ بڑا بد قسمت ہے جو اس نسخہ کو آزما کر نہیں دیکھتا اور اس سے فائدہ حاصل نہیں کرتا ۔

کیا پروا۔ باوجود اس کے کہ وہ بہت ہی رحم کرنے والا ہے مگر بے نیاز بھی ہے۔ نوح کے وقت ، لوط کے
وقت ، موسیٰ کے وقت کیا ہوا ؟ کیا جو قو میں اور بستیاں اس وقت ہلاک ہوئیں وہ انسان نہ تھے؟ وہ بھی
انسان تھے اور تم بھی انسان ہو لیکن جب اس نے دیکھا کہ وہ باز نہیں آتے اور حق کا انکار کرتے ہیں
تو آخر خدا تعالیٰ کا قہر نازل ہوا اور آن کی آن میں انہیں مٹا دیا ۔ مگر یاد رکھو اور خوب یاد رکھو !!
صرف اتنی ہی بات کہ ہم نے مان لیا ہے کافی نہیں ہے۔ خدا تعالیٰ مجرد اقرار نہیں چاہتا۔ وہ چاہتا ہا ہا ۔ وہ چاہتا
ہے کہ جو اقرارتم نے کیا ہے اسے کر کے دکھا دو۔ بعض لوگ اعتراض کر دیتے ہیں کہ فلاں شخص بیعت میں
داخل تھا پھر وہ طاعون سے کیوں مر گیا ؟ میں کہتا ہوں کہ میں اس کا ذمہ دار ہوں کہ وہ کیوں مر گیا ؟
اپنے اندر کے طاعون سے مر گیا ۔ اللہ تعالیٰ ہرگز ہرگز ظلام نہیں ہے وہ اپنے سچے بندوں کو محفوظ رکھتا
ہے اور ان میں اور ان کے غیروں میں فرق رکھ دیتا ہے ۔ مجھے ان لوگوں پر بہت ہی تعجب آتا ہے کہ
جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے بیعت کی ہوئی تھی ہم پر یہ مصیبت کیوں
آئی ؟ وہ نادان نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ نے ان پر ظلم نہیں کیا۔ نری بیعت اور زبانی اقرار کیا بنا سکتا
ہے؟ جب تک دل صاف نہ ہو اور اللہ تعالیٰ سے سچا پیوند قائم نہ ہو۔ کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ نے
نوح علیہ السلام سے وعدہ کیا تھا کہ میں تیرے اہل کو بچالوں گا لیکن جب ان کا بیٹا ہلاک ہونے لگا تو
نوح علیہ السلام نے دعا کی اور اس امر کو پیش کیا ۔ خدا تعالیٰ نے اس کا کیا جواب دیا ؟ یہی کہ تو جاہل
مت بن وہ تیرے اہل میں سے نہیں ہے۔ کیونکہ اس کے اعمال صالح نہیں ہیں ۔ گویا وہ چھپا ہوا مرتد
تھا۔ پھر جب انہیں اپنے ایسے بیٹے کے لیے دعا کرنے پر یہ جواب ملا تو اور کون ہو سکتا ہے جو خدا تعالیٰ
سے تو سچا تعلق پیدا نہیں کرتا اور اپنے اعمال اور حال میں اصلاح نہیں کرتا اور چاہتا ہے کہ اس کے
ساتھ وہ معاملہ ہو جو اس کے مخلص اور وفادار بندوں سے ہوتا ہے ۔ یہ سخت نادانی اور غلطی ہے۔
اللَّهُمَّ احْفَظْنَا مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا ۔
سچے خدا پرست بنو میں جانتا ہوں۔ بہت سے لوگ ہیں جو چھپے ہوئے مرتد ہیں۔ بہت
سے ایسے ہیں جو باوجود اس کے کہ وہ بیعت میں داخل ہیں اور پھر مجھے خط لکھتے ہیں کہ فلاں شخص نے

آج 10 میں سے 10 باقی